2025-12-04@17:03:10 GMT
تلاش کی گنتی: 44984
«بھی جو»:
(نئی خبر)
پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ جن لوگوں کا سیاست میں کام نہیں ہے، وہ پھر بھی مداخلت کررہے ہیں۔ پولیس فورس اور سول افسران کے مشترکہ دربار کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات غیر معمولی ہیں، خیبر پختونخوا چار دہائیوں سے دہشت گردی کی زد میں ہے۔ یہاں پولیس نے کم وسائل کے باوجود 21 سال دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے۔ جس جوانمردی سے آپ دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ قابلِ تحسین ہے۔ اللہ کی رضا اور عوام کے مفاد...
آسٹریلوی کپتان و فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے دوسرے ایشیز ٹیسٹ میں حیران کن واپسی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ انگلینڈ کے خلاف گابا میں ہونے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ کے لیے حتمی فیصلہ بدھ کی سہ پہر پچ کا مزید معائنہ کرنے کے بعد کیا جائے گا۔ قائم مقام کپتان اسٹیو اسمتھ نے پریس کانفرنس میں ٹیم کا اعلان نہ کرتے ہوئے واضح کیا کہ انتخابی عمل ابھی جاری ہے اور کمنز کی کپتان کے طور پر ممکنہ واپسی کے ساتھ ساتھ اسپیشلسٹ اسپنر نیتھن لائن کو باہر بٹھانے کا امکان بھی موجود ہے۔ آسٹریلیا کو انجرڈ اوپنر عثمان خواجہ کا متبادل بھی ڈھونڈنا ہے اور اطلاعات کے مطابق جوش انگلس مڈل آرڈر میں جگہ بنانے کے مضبوط امیدوار...
یورپی یونین کے رہنماؤں نے واضح طور پر یوکرین اور یورپی ممالک کی شمولیت کے بغیر یوکرین میں کسی بھی امن معاہدے کو مسترد کردیا ہے۔ پیرس کے ایلیزے پیلس میں یوکرینی صدر ولودی میر زیلنسکی کے ساتھ ملاقات کے بعد فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان امن کا کوئی بھی منصوبہ صرف اسی صورت ممکن ہے جب یوکرین اور یورپی ممالک مذاکرات میں شامل ہوں۔ چائنا ڈیلی کے مطابق فرانسیسی صدر، جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور دیگر یورپی رہنماؤں نے مشترکہ مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا کہ یورپی ممالک اور یوکرین کے بغیر کسی امن منصوبے پر بات بھی نہیں ہو سکتی۔ میکرون نے کہا کہ منجمد روسی اثاثے، سلامتی کی ضمانتیں اور...
کراچی: مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت: کے ایم سی نے بی آر ٹی اور ڈپارٹمنٹل اسٹور کو ذمہ دار ٹھہرا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پیش آنے والے لرزہ خیز سانحے کی ابتدائی تحقیقات مکمل ہوگئیں۔ واقعے میں ایک کمسن بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا تھا۔کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کی جاری کردہ تحقیقاتی رپورٹ باضابطہ طور پر سیکرٹری محکمہ بلدیات کو ارسال کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے بعد میئر کراچی کے احکامات پر میونسپل سروسز نے فوری طور پر سرچ آپریشن شروع کیا، اس دوران گلشن ٹاؤن کے لنک نالے سے بچے کی لاش برآمد کی گئی۔رپورٹ کے مطابق جائے حادثہ کے جائزے سے معلوم ہوا کہ یہ سانحہ براہ راست ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کی غیرمعیاری اور غیرمحتاط کھدائی کے باعث پیش آیا۔تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت خیبر پختونخوا کے این ایف سی میں شیئرز اسے نہیں مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرتاج عزیز کی کمیٹی نے صوبے کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ضم ہونے کے بعد 10 سال میں ایک ہزار ارب روپے ہم فاٹا کی ترقی کے لیے دیں گے اور ہر صوبہ این ایف سی میں سے اپنا 3 فیصد حسہ فاٹا کو دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: این ایف سی کا ابتدائی اجلاس پھر مؤخر، سیاسی مشاورت کی جائے گی انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت صوبے کی رائیلٹیز نہیں دے رہی، ہمارے صوبے کو عالمی سیاست میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں لاکھوں صارفین اس وقت تشویش میں مبتلا ہو گئے، جب اوپن اے آئی اور چیٹ جی پی ٹی کی خدمات اچانک معطل ہو گئیں۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق منگل کی دوپہر امریکی مشرقی وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ کے بعد دنیا کے مختلف خطّوں سے یہ رپورٹس سامنے آتی رہیں کہ صارفین سروس تک رسائی سے محروم ہیں۔ متعدد افراد کا کہنا تھا کہ سسٹم بار بار لوڈ ہوتا ہے لیکن کوئی جواب نہیں دیتا، جس کے باعث ان کا روزمرہ کا کام شدید متاثر ہوا۔بین الاقوامی ویب سائٹ ’’ڈاؤن ڈیٹیکٹر‘‘ پر بھی صارفین کی جانب سے شکایات کا سیلاب آ گیا۔ صرف چند منٹوں کے اندر 39 ہزار سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ملک کے اہم ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ ’وجے ہزارے ٹرافی‘ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف بارڈر–گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد سے بی سی سی آئی، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر یہ واضح کرچکے ہیں کہ سینٹرل کانٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ سے فرصت کے دوران لازمی طور پر ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لینا ہوگا تاکہ انٹرنیشنل کرکٹ کی ضروریات اور فٹنس کے معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔بھارتی بورڈ نے حال ہی میں ویرات کوہلی اور روہت شرما کو بھی یہی ہدایت دی تھی کہ قومی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا ضروری ہے۔تاہم بھارتی میڈیا کے...
اسلام ٹائمز: اگر ان تمام باتوں کو مدنظر رکھا جائے تو کہا جا سکتا ہے کہ اسرائیل اور اس کے عہدیداروں اور صیہونی آبادکاروں کا یہ خوف یا اسرائیل کی نابودی کا ڈرائونا خواب سو فیصد حقیقی اور نظریاتی بھی ہے۔ اسی لیے اسرائیل کے اندر خود ماہرین بارہا کہتے ہیں کہ اگر یہ مسائل حل نہ ہوئے تو ریاست مستقبل میں کمزور ہوسکتی ہے۔ یہی وہ ڈرائونا خواب ہے، جو ہمیشہ غاصب صیہونی ریاست کے دل و دماغ میں بے چینی کو جاری رکھے گا۔ یہی فلسطینی عوام، ان کی مزاحمت اور مزاحمت کی حمایت کرنے والے اتحادیوں کی کامیابی ہے۔ تحریر: ڈاکٹر صابر ابو مریم سیکرٹری جنرل فلسطین فائونڈیشن پاکستان غاصب صیہونیوں کی ناجائز ریاست اسرائیل جو 1948ء...
کلیم اختر: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گلی محلوں، فوڈ سٹالز، ٹھلوں، ڈھابوں اور ریڑھیوں پر صفائی و معیار کے حوالے سے جاری اسٹیٹ آف دی آرٹ پروگرام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب سلمیٰ بٹ کے مطابق پروگرام کے آغاز سے اب تک 1 ہزار 242 فوڈ ہینڈلرز کو لائسنس جاری کیے جا چکے ہیں۔ سلمیٰ بٹ نے بتایا کہ 4 ہزار 138 فوڈ ہینڈلرز کو مفت فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور فوڈ سیفٹی کٹس فراہم کی گئیں جبکہ 2 ہزار 891 فوڈ ہینڈلرز کے میڈیکل ٹیسٹ مکمل کیے جا چکے ہیں۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین ...
فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یکم جنوری سے مساجد کے آئمہ کرام کو اعزازیے کی ادائیگی کا حکم دے دیا۔ مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کی منظوری دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے یکم جنوری سے ادائیگی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ یہ آرڈر دیے جائیں گے جبکہ یکم فروری سے اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کے ذریعے ادائیگی ہوگی۔ پنجاب حکومت کا 65 ہزار مساجد کے آئمہ کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے صوبے بھر کی 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کےلیے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب بھر میں 62 ہزار 994 آئمہ کرام...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں بڑھتے تنازعات عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں، مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی، تنازعات کے حل کیلئے مذاکرات اور سفارتکاری کے حامی ہیں۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا چیلنج ہے، عالمی معاشی منظر نامہ تبدیل ہو رہا ہے، جنوبی ایشیا کو غربت، ناخواندگی، ناگہانی آفات سمیت دیگر چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے چیلنجز سنگین ہوتے جا رہے ہیں، درجہ حرارت میں اضافے اور سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جنوبی ایشیا میں...
وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے، فروری 2026ء تک اعزازیہ کارڈ کے اجراء کی ڈیڈ لائن مقرر کر دی گئی، یکم جنوری سے ادائیگی ہوگی، پہلی مرتبہ پے آرڈر دیئے جائیں گے۔ یکم فروری سے ”وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب“ کے ذریعے ادائیگی کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے، پنجاب بھر میں آئمہ کرام کے 62994 رجسٹریشن فارم وصول ہو چکے جبکہ تصدیق کا عمل جاری ہے، ملک و قوم کے مفادات کے خلاف اور اخلاقی یا مالی جرائم میں ملوث امام...
ایمازون ویب سروسز کے سی ای او میٹ گارمن نے کہا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی وجہ سے جونیئر ملازمین کو نکالنے کا تصور سب سے بے وقوفانہ بات ہے جو میں نے کبھی سنی ہے۔ گارمن نے یہ بات اے آئی سرمایہ کار میتھیو برمن کے ساتھ گفتگو میں کہی، جہاں انہوں نے ویب سیریز کے کیرو نامی اے آئی کوڈنگ ٹول کی بات کرتے ہوئے ان کاروباری رہنماؤں پر تنقید کی جو سمجھتے ہیں کہ اے آئی کمپنی کے تمام جونیئر افراد کی جگہ لے سکتی ہے۔ گارمن نے وضاحت کی کہ جونیئر اسٹاف نہ صرف نسبتاً کم خرچ ہوتا ہے بلکہ اے آئی ٹولز کے استعمال میں سب سے زیادہ دلچسپی بھی وہی رکھتے ہیں۔ یہ...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔ ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد اداکاری کی دنیا میں اپنی پہچان بنانے والے فرحان علی آغا ایک بار پھر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔ تیرے بن اور سنو چندا جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری سے دل جیتنے والے فرحان، پیشہ ورانہ کامیابیوں کے ساتھ ساتھ اپنی فٹنس کے معاملے میں بھی ہمیشہ سنجیدہ رہے ہیں۔ 50 سالہ فرحان علی آغا مستقل مزاجی کے ساتھ ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی کو فالو کرتے ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے لیے انسٹا گرام پر باقاعدگی سے اپنی ورک آؤٹ ویڈیوز شیئر...
بھارت کی ون ڈے ٹیم میں دراڑ گہری ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ میڈیا میں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور ویٹرن بلے باز ویرات کوہلی کے درمیان تعلقات مزید بگڑنے کی خبریں زور پکڑ رہی ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ سے قبل رائے پور کے ایئر پورٹ موجود بھارتی ٹیم کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس سے یہ سمجھا جا رہا ہے کہ ویرات کوہلی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر سے دوربیٹھے ہیں اور پراگیان اوجھا کے ساتھ گفتگو میں محو ہیں۔ Rohit Sharma meeting his best friend team India selector pragyan Ojha. Gautam Gambhir, Rohit and Ojha having fun chat at airport yesterday.❤️ pic.twitter.com/NhVRo3nUZE — ????????????????????????????⁴⁵ (@rushiii_12)...
پنجاب میں غیر لائسنس یافتہ، بغیر ہیلمٹ اور کم عمر موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اس دوران درجنوں موٹر سائیکل سوار گرفتار کیے گئے اور موٹر سائیکلیں بھی تحویل میں لی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سڑکوں پر حفاظت کو یقینی بنانے اور کم عمر ڈرائیونگ کو روکنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب عوام کی جانب سے ہیلمٹ پہننے کے قوانین کو لے کر سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل سامنے آیا ہے۔ کئی صارفین نے ویڈیوز شیئر کیں جن میں متعدد افراد کام کے دوران اور یہاں تک کہ سوتے ہوئے بھی ہیلمٹ پہنے نظر آئے تاکہ چالان سے بچا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کیخلاف...
سندھ پولیس نے ’فیس لیس ای ٹکٹنگ‘ دیگر شہروں میں بھی متعارف کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔اس حوالے سے ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کا کہنا ہے کہ شاہراہوں پر لگے کیمروں، ریکارڈنگ، اسٹوریج اور دیگر وسائل کا جائزہ لیا جائے گا، پارکنگ لین کی خلاف ورزی روکنے کےلیے زمینی و فضائی اسکیننگ ہو گی۔ سندھ میں اگلے ماہ سے ٹریفک جرمانے بڑھانے کا اعلانکراچی ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے کہا کہ... ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے کہا کہ نو پارکنگ پر اسکینرز اور ڈرونز ای ٹکٹ چالان جاری کیا جائے گا۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ تمام ڈی آئی جیز سہولت سینٹرز اور متعلقہ عملے کی تربیت کو یقینی بنائیں، تیاریوں...
بھارتی اداکارہ ریچا چڈھا نے دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور خطرناک حد تک خراب فضائی معیار پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں دہلی اور اس کے کئی قریبی اضلاع میں ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 377 تک پہنچ گیا، جو شہریوں کے لیے نہایت مضر صحت قرار دیا جا رہا ہے۔ ریچا چڈھا، جو 2010 میں دہلی سے ممبئی منتقل ہوگئی تھیں مگر آج بھی اکثر اپنے شہر جاتی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دہلی کی سردیاں کبھی لوگوں کا پسندیدہ موسم ہوتی تھیں۔ ہم چھت پر بیٹھ کر گجک اور مونگ پھلی سے لطف اندوز ہوتے تھے، لیکن آج حالات دیکھ کر دل دکھتا ہے،...
میانمار میں آن لائن فراڈ سینٹرز کے خلاف مقامی فورسز کی کارروائی کے دوران 38 پاکستانیوں سمیت متعدد غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔ اس سلسلے میں تھائی حکام نے باضابطہ طور پر حکومتِ پاکستان کو خط بھی ارسال کردیا ہے۔ تھائی فوج نے سرحد پار آپریشن میں ان پاکستانی شہریوں کو ریسکیو کرنے کے بعد انہیں بینکاک امیگریشن سینٹر منتقل کیا جہاں قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مرحلہ وار ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پشاور: آن لائن مالی فراڈ میں ملوث 2 غیر ملکی گرفتار تھائی لینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ میانمار کے مختلف علاقوں میں مزید 60 پاکستانی شیلٹر ہاؤسز میں موجود ہیں جو وہاں فعال فراڈ سینٹرز سے فرار ہو کر پہنچے تھے۔...
امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ایک ڈائیگناسٹک لیبارٹری کے ذریعے میڈی کیئر ڈیپارٹمنٹ سے لاکھوں ڈالر کا فراڈ تسلیم کرنے والے بھارتی شہری کو دو سال قید اور 11 لاکھ 74 ہزار 813 ڈالر کی رقم واپس کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ 35 سالہ بھارتی ملزم کو اپریل 2025ء میں شیکاگو اوہیر ایئرپورٹ سے اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ بھارت جانے کی کوشش کر رہا تھا، سزا مکمل کرنے پر بھارتی شہری کو ملک بدری کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق عدالت میں جمع کروائے گئے اعترافِ جرم میں ملزم نے امریکن لیب ورکس ایل ایل سی نامی لیبارٹری کے ذریعے اُن ٹیسٹ کا بِل بھی وصول...
سری لنکا کے لیے انسانی امداد پر بھارت کی سفارتی ہٹ دھرمی، پاکستان کو 200 ٹن سامان بحری جہاز سے بھیجنا پڑگیا
بھارت کی جانب سے فضائی راستے کی اجازت نہ ملنے کے باعث پاکستان کو سری لنکا کے لیے بھیجی جانے والی ہنگامی انسانی امداد سمندر کے راستے روانہ کرنا پڑی۔ دفترِ خارجہ نے گزشتہ روز بتایا ہےکہ بھارت مسلسل پاکستان کی جانب سے سری لنکا کے لیے بھیجی جانے والی انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔ اس ضمن میں پاکستان کا خصوصی طیارہ 60 گھنٹے سے زائد انتظار کے باوجود بھارتی کلیئرنس کا منتظر رہا۔ یہ بھی پڑھیں: سری لنکا میں سیلاب کے باعث ہلاکتیں 56 تک پہنچ گئیں، دفاتر اور اسکولز بند بیان کے مطابق بھارت کی جانب سے 48 گھنٹے بعد دی جانے والی جزوی کلیئرنس ’عملی طور پر ناقابلِ عمل‘ تھی۔ ’۔۔۔کیونکہ یہ چند گھنٹوں...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ مئی میں پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کیا۔ مسئلہ کشمیر کے حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ لاحق ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دنیا میں سلگتے تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات اور سفارتکاری کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے، جنوبی ایشیا میں موسمیاتی تبدیلی اور غذائی قلت کے چیلنجز سنگین ہوتے جا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں عمر ایوب اور زرتاج گل کو اشتہاری قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا سماعت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف سنگجانی جلسہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے اشتہاری ملزمان کی جائیدادیں ضبط کرنے کا بھی حکم دے دیا۔ عدالت نے زین قریشی، علی بخاری ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی حاضری سے استنی کی درخواستیں منظور کر لیں۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کر دی۔ مرتضیٰ بھٹو قتل کیس، عدالت کی اپیل میں درست دستاویزات منسلک کرنے کی ہدایت واضح رہے...
اپنے خصوصی انٹرویو میں سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ ہم ظلم کے وضع کردہ اصول تسلیم نہیں کرتے۔ عمران خان سے ملاقات اُنکا آئینی اور قانونی حق ہے اور اس حق سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ریاستی جبر کے سامنے ہم سر نہیں جھکائیں گے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ہونیوالا ظلم ہماری یادوں سے مٹ نہیں سکتا۔ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے، جبکہ کسان بدحالی کی آخری حد تک پہنچ چکے ہیں۔ ملکی معیشت کی بربادی کے اثرات براہِ راست عوام اور زرعی طبقے کو اپنی لپیٹ میں لے رہے ہیں اور اس ناانصافی اور معاشی زوال کے ذمہ دار حکمران ہیں۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر عون عباس بپی پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال 2025 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پاکستان کے لیے بہتری کا سال ثابت ہوا۔ ٹیم نے نہ صرف نمایاں فتوحات سمیٹیں بلکہ جدید دور کی کرکٹ کا انداز بھی اپناتے ہوئے نظر آئی۔اعداد و شمار کے مطابق رواں سال قومی ٹیم کے چھکے مارنے کی اوسط میں نمایاں اضافہ ہوا۔ پاکستان نے 34 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں مجموعی طور پر 3872 گیندیں کھیلیں اور 235 چھکے لگائے، یعنی ہر میچ میں اوسطاً 7 چھکے اور ہر 16 گیندوں بعد ایک چھکا۔گزشتہ سال پاکستان نے 27 میچوں میں صرف 152 چھکے لگائے تھے، جبکہ 2024 میں ہر 19ویں گیند پر ایک چھکا اور فی میچ چھکوں کی اوسط 6 سے بھی کم تھی۔2024 کے مقابلے میں 2025 کے اعداد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے وزیراعلیٰ اور گورنر پنجاب کو خط لکھ کر پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ یہ آرڈیننس غیرآئینی ہے اور آئین کے بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہونے کے ساتھ عوامی مفاد کے لیے نقصان دہ بھی ہے۔خط کے متن میں مزید بتایا گیا کہ اسمبلی قانون سازی کے لیے فعال ہے، اس کے باوجود گورنر سے آرڈیننس جاری کروانا غیرمنصفانہ ہے۔ بھاری جرمانے اور لائسنس معطل کرنے جیسے اقدامات انصاف کے منافی ہیں اور نوجوان نسل پر منفی اثر ڈال رہے ہیں۔اظہر صدیق نے انتباہ کیا کہ اگر حکومت آرڈیننس واپس نہ لیتی ہے تو اعلیٰ عدالتوں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے صاف الفاظ میں کہا ہے کہ اگر یورپ جنگ چاہتا ہے تو روس بھی مکمل طور پر تیار ہے۔امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد و مشیر جیراڈ کشنر سے ماسکو میں ملاقات سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ روس کا یورپ سے جنگ کا کوئی ارادہ نہیں، تاہم اگر یورپ نے محاذ آرائی کی تو جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔پیوٹن کا کہنا تھا کہ یورپ یوکرین امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور وہ یوکرین جنگ بندی کے حوالے سے امریکی امن منصوبے پر عمل ہوتا نہیں دیکھنا چاہتا۔ ان کے مطابق یورپی رہنما ماضی میں بھی مذاکرات سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں وفاقی حکومت نے سویلین اور ملٹری قیادت کے درمیان کشیدگی کی تمام قیاس آرائیوں کو سختی سے رد کر دیا ہے۔ڈاکٹر توقیر شاہ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں پھیلائی جا رہی افواہیں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں اور ان میں کوئی حقیقت نہیں پائی جاتی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے، اور سی ڈی ایف کے نوٹیفکیشن میں تاخیر سے متعلق بھی تمام خبریں غلط ہیں۔ ان کے مطابق دونوں جانب ورکنگ ریلیشن پرسکون اور مؤثر ہے۔ڈاکٹر توقیر شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا احترام کرتے ہیں اور متعدد مواقع پر ان کے...
ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر شہریوں سے کتنا ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں شامل ٹیکسوں کی تفصیلات کے مطابق عام شہری ہر لیٹر ایندھن پر بھاری ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی موجودہ قیمت کا تقریباً 37 فیصد حصہ صرف ٹیکسز پر مشتمل ہے، جس سے مجموعی لاگت میں واضح اضافہ ہوتا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک لیٹر پیٹرول کی قیمت میں 96 روپے 28 پیسے ٹیکس کی صورت میں شامل ہیں جن میں کسٹم ڈیوٹی، پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ لیوی جیسی مدات شامل...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ حکومت نے گندم کے کاشت کاروں کی تصدیق کے لیے ویریفکیشن سروے شروع کر دیا۔ محکمہ زراعت حکومت سندھ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سندھ ویٹ گروورز سپورٹ پروگرام 2025 کے تحت گندم کاشتکاروں کی تصدیق کے لیے ویری فکیشن سروے کا آغاز آج 3 دسمبر سے صوبے بھر میں کر دیا گیا ہے۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق سروے ٹیمیں مختلف اضلاع میں پہنچ کر کسانوں کے فراہم کردہ اعداد و شمار، کاشت شدہ رقبے اور زرعی سرگرمیوں کا موقع پر جائزہ لے رہی ہیں، جب کہ بعض اضلاع میں ٹیموں نے ابتدائی ڈیٹا اکھٹا کرنا بھی شروع کر دیا ہے۔ اس بار سروے گزشتہ سالوں کے مقابلے میں زیادہ منظم،...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)این ڈی ایم اے نے شدید طوفان کی تباہ کاریوں کے بعد پاک فوج کی ایلیٹ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم سری لنکا روانہ کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سری لنکا میں شدید طوفان سے بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی اور سری لنکا کی حکومت کی جانب سے امداد کی اپیل کے بعد حکومت پاکستان نے متاثرہ آبادی کے لیے امدادی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سری لنکا کے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے لیے ایک سرشار پاکستان سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو آج صبح روانہ کردیا گیا۔ موسم کے حوالے سے اہم پیشگوئی سامنے آ گئی پاکستان ایئر فورس کا ایک...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دنیا میں جاری تنازعات عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں، پاک بھارت جنگ خطرناک بھی ثابت ہو سکتی تھی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے دنیا میں جاری سلگتے تنازعات کو عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ بھی خطرناک ثابت ہوسکتی تھی۔ نائب وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلی کو بھی ایک بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا کہ درجہ حرارت میں اضافے اور مسلسل سیلابوں کے معیشت پر تباہ کن اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ اسحاق ڈار نے عالمی معاشی منظرنامے میں تبدیلیوں...
وفاقی حکومت نے چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن میں اختلافات کی وجہ سے تاخیر کی افواہوں کو مسترد کردیا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے سویلین اور ملٹری قیادت کے درمیان تعلقات میں دراڑ آنے کی قیاس آرائیوں کو دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے دعوے ’’بے بنیاد‘‘ اور ’’گمراہ کن‘‘ ہیں۔سابق پرنسپل سیکریٹری ٹوُ پرائم منسٹر اور کابینہ میں قریبی مشیر ڈاکٹر توقیر شاہ نے دی نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا اور کچھ سیاسی حلقوں میں زیر گردش اِن افواہوں میں کوئی صداقت نہیں کہ حکومت اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔ انہوں نے واضح طور پر ایسی باتوں کو مسترد کیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف / چیف آف ڈیفنس فورس (سی ڈی ایف) کے نوٹیفکیشن میں اختلافات کی وجہ سے تاخیر...
معروف اداکارہ اور ٹی وی میزبان ندا یاسر اپنے حالیہ بیان کے باعث ایک بار پھر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔ اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندا یاسر نے کہا کہ فوڈ ڈیلیوری رائیڈرز اکثر ڈیلیوری کے وقت ’چینج‘ نہیں لاتے، ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی مرضی سے ان کو ٹپ دے دیں تو وہ اور بات ہے لیکن اگر وہ جھوٹ بول رہے ہیں تو میں ڈرائیور کو بلاتی ہوں اور کہتی ہوں جا کر کھلے پیسے لے کر آؤ۔ یہ بھی پڑھیں: ’ہر شو میں ایک نئی کہانی ہوتی ہے‘، ندا یاسر کو پھر تنقید کا سامنا پروگرام میں شریک دیگر خواتین فنکاروں نے بھی ندا یاسر کی رائے کی...
امریکا نے 19 ممالک کے تارکین وطن کی تمام امیگریشن درخواستوں کو روک دیا۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ روکی گئیں درخواستوں میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پابندی کا اطلاق ان ممالک کے شہریوں پر ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں U.S. Citizenship and Immigration Services سے اسٹیٹس حاصل کرنے پر روکا تھا۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ان ممالک میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، ترکمانستان اور یمن بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ واشنگٹن میں نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ امریکا تمام تھرڈ ورلڈ ممالک...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ یورپ اگر جنگ کرنا چاہتا ہے تو روس بھی تیار ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یورپین رہنماؤں پر الزام عائد کیا ہے کہ پہلے یورپی لیڈرز یوکرین کے حوالے سے مذاکرات سے الگ تھلگ رہے اور اب وہ یوکرین پر ہونے والے والے ممکنہ معاہدے کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ روسی صدر نے یہ بات امریکی نمائندہ خصوصی سے ہونے والی ملاقات سے قبل کہی۔ انہوں نے کہا کہ ’میں سیکڑوں دفعہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ہمارا یورپ کے خلاف جنگ کا کوئی ارادہ نہیں، لیکن اگر یورپی رہنما یہی چاہتے ہیں تو ہم جنگ کے لیے تیار ہیں‘۔ روسی...
دنیا ہر سال 3 دسمبر کو معذوروں کا عالمی دن مناتی ہے۔ مقصد یہ نہیں کہ صرف ایک دن یاد کرلیا جائے کہ ہمارے اردگرد موجود لوگ کن مشکلات سے گزر رہے ہیں، بلکہ یہ سوچا جائے کہ کیا ہم ایک ایسا معاشرہ بنا سکے ہیں جو سب کے لیے خوشگوار، محفوظ اور قابلِ رسائی ہو؟ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ایک بہتر، انصاف پر مبنی اور سب کے لیے قابلِ رسائی معاشرہ تبھی ممکن ہے جب ہم ہر فرد کو ساتھ لے کر چلیں۔ اس سال کا عالمی موضوع ہے: ’’معذورافراد کی شمولیت… سماجی ترقی کی بنیاد‘‘۔ اقوام متحدہ کے مطابق دنیا کے ہر خطے میں معذور افراد کو وہ چیلنج درپیش ہیں جو عام لوگوں کے...
اسلام آباد(ویب ڈیسک) دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این کے استعمال کو قومی سلامتی کے لیے ایک بڑھتا ہوا خطرہ قرار دیا جا رہا ہے، جب کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں اس کے بے لگام استعمال سے سیکیورٹی اداروں کی تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ غیر رجسٹرڈ وی پی این نہ صرف دہشت گردوں، جرائم پیشہ گروہوں اور شدت پسند عناصر کے لیے ڈھال بن چکا ہے بلکہ یہ حملوں کی منصوبہ بندی، غیر قانونی سرگرمیوں، مالی جرائم اور گمراہ کن مواد کے پھیلاؤ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ عالمی سطح پر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسے وی پی این کے ذریعے صارف اپنی شناخت مکمل طور پر چھپا لیتا...
دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ وی پی این سیکیورٹی خطرہ قرار، پاکستان میں بھی نگرانی اور قواعد مزید سخت کرنے کی ضرورت پر زور
دنیا بھر میں غیر رجسٹرڈ ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی این) کو قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق غیر مصدقہ وی پی این دہشتگردی، سائبر جرائم اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے لیے سہولتکار بن چکے ہیں۔ سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ وی پی این کی بندش اور ان کی مؤثر نگرانی ملکی سالمیت کے لیے ضروری بنتی جا رہی ہے، کیونکہ یہ ٹیکنالوجی دہشتگردوں، جرائم پیشہ افراد اور شدت پسند گروہوں کے لیے اپنی شناخت چھپانے کا ذریعہ بن رہی ہے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کی لائسنسنگ کا آغاز کردیا پاکستان ٹیلی کمیونی...
پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر بلال بن ثاقب نے وزیرِ اعظم کے بلاک چین اور کرپٹو کرنسی کے لیے معاونِ خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ کے باوجود وہ پاکستان ورچوئل ایسیٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین کے طور پر اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: 13 اکتوبر کی تاریخ کے ساتھ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری ہونے والے ایک نوٹیفیکیشن کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بلال بن ثاقب کا استعفیٰ 21 اگست سے مؤثر تسلیم کر لیا ہے۔ Bilal bin Saqib resigned as Special Assistant to PM on Crypto.According to his team he still has status of state minister but as head of Crypto Regulatory body he could not hold...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی نے کوئی فیصلہ کر لیا ہے تو دوسری طرف سے بھی گورنر راج نافذ کرنے کا ارادہ موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر اشتعال انگیزی بڑھائی گئی تو نظام اس کی اجازت نہیں دے گا، اور گورنر راج لگا تو وہ چند ماہ کا نہیں بلکہ مستقل نوعیت کا ہو سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر گورنر راج نافذ ہوا تو اس کا فائدہ کسی کو نہیں ملے گا، اور اس سلسلے میں حکمت عملی پہلے سے موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے اب سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، اور جو لوگ کروڑوں کی نمائندگی کا دعویٰ کرتے ہیں وہ چند سو...
’’اگر پی ٹی آئی نے کچھ ٹھان لیا ہے تو دوسری طرف سے بھی گورنر راج کی ٹھان لی گئی ہے‘‘سینیٹر فیصل واوڈا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے کچھ ٹھان لیا ہے تو دوسری طرف سے بھی گورنر راج کی ٹھان لی گئی ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران فیصل واوڈا نے کہا اگر اشتعال والی باتیں کریں گے تو کیا نظام آپ کو اجازت دے گا؟ گورنر راج لگے گا تو دو ماہ کا نہیں ہوگا، برقرار ہی رہے گا۔ بہنیں سیاسی پیغامات لاتی رہیں تو عمران خان کی آگے کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی: فیصل واوڈا انہوں نے کہا اگر گورنر راج لگا تو پھر آپ کو کیا حاصل ہوگا؟ گورنر راج سامنے ہے اور گورنر راج کے لیے حکمت...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 28 نومبر کو ’تیسری دنیا کے ممالک‘ سے امریکا ہجرت والوں کو مستقل طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے، ان کے مطابق امریکی امیگریشن نظام شدید دباؤ کا شکار ہے اور اسے مکمل طور پر بحال ہونے کا وقت دینا چاہیے۔ صدر ٹرمپ کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں منظور ہونے والے لاکھوں داخلوں کو منسوخ کیا جائے گا اور ایسے غیر شہری جنہیں وہ ’نیٹ اثاثہ‘ یا مغربی تہذیب سے ہم آہنگ نہ سمجھیں، انہیں ملک بدر کیا جائے گا اور وفاقی فوائد و سبسڈیز سے بھی محروم رکھا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: یاد رہے کہ یہ اعلان واشنگٹن ڈی سی میں ایک افغان نژاد شخص کے نیشنل گارڈ...
پنجاب میں 25 سال بعد پتنگ بازی کی روایتی سرگرمی دوبارہ بحال ہو گئی ہے۔ صوبائی حکومت نے بسنت منانے کی مشروط اجازت سے متعلق آرڈیننس جاری کردیا ہے، جس پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے دستخط کر دیے۔ 2001 میں لگنے والی پابندی کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ بسنت کو باضابطہ طور پر قانونی حیثیت دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پتنگ بازی کیخلاف اسلام آباد پولیس کا کریک ڈاؤن، 23 افراد گرفتار آرڈیننس کے مطابق بسنت اور پتنگ بازی کے لیے متعدد سخت شرائط رکھی گئی ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں کم از کم تین اور زیادہ سے زیادہ پانچ سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوسکے گا۔ حکومت نے...
نامور پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کے چہرے پر کاسمیٹک پروسیجرز کرانے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جن پر صارفین کی جانب سے ملے جلے ردِعمل سامنے آرہے ہیں۔ ویڈیوز میں اداکارہ کو مختلف بیوٹی ٹریٹمنٹس کرواتے دیکھا جا سکتا ہے جس کے بعد متعدد صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی خوبصورتی بہترین ہوتی ہے۔ ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’خود کو اتنی اذیت دینے کی کیا ضرورت ہے؟‘ جبکہ وقار علی نامی صارف کا کہنا تھا کہ ’ایک فنکار کو ہمیں خوش کرنے کے لیے کن کن مراحل سے گزرنا پڑتا ہے‘۔ @sabafaisall @iqraisha ♬ original sound – ???? دوسری جانب صبا فیصل کے مداحوں نے ان کی...
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس ہفتے کے اختتام پر واشنگٹن میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل ڈرا میں شرکت کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق جمعہ کو صدر ٹرمپ کینیڈی سینٹر میں فیفا ورلڈ کپ فائنل ڈرا میں شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ نے ورلڈ کپ شائقین کے لیے ’فیفا پاس‘ متعارف کرنے کا اعلان کردیا امریکا اگلے سال اپنی آزادی کے 250 سال مکمل ہونے کی تقریبات کے ساتھ ساتھ ورلڈ کپ 2026 کو اپنی صدارت کا مرکزی ایونٹ قرار دے رہا ہے۔ امریکا یہ ٹورنامنٹ کینیڈا اور میکسیکو کے ساتھ مشترکہ طور پر میزبانی کر رہا ہے۔ اگرچہ ورلڈ کپ کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے 19 ممالک کے تارکینِ وطن کی تمام امیگریشن درخواستیں معطل کر دی ہیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی درخواستیں بھی شامل ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق جن ممالک پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں افغانستان، ایران، لیبیا، میانمار، صومالیہ، سوڈان، ترکمانستان، یمن اور دیگر ممالک شامل ہیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اس پابندی کا اطلاق اُن شہریوں پر بھی ہوتا ہے جن پر ٹرمپ انتظامیہ نے جون میں یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے ذریعے امیگریشن اسٹیٹس حاصل کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے مطابق ان ممالک کے شہریوں کے تمام کیسز کی حتمی منظوری یا مسترد کیے جانے کے فیصلے...
(ویب ڈیسک ) ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے 40روز بعد پنجاب حکومت پھر بسنت منانے پر ڈٹ گئی۔ خونی کھیل کے باعث چالیس روز قبل لاہور میں اکیس سالہ نوجوان موت کے گھاٹ اتر گیا ،جاں بحق ہونے کے چالیس روز بعد پنجاب کائٹ فلائینگ آرڈیننس 2025 جاری ہوگیا ۔ کائٹ فلائینگ آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی ڈپٹی کمشنرز کی اجازت سے مشروط ہو گئی جب کہ پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کے لئے رجسٹریشن کروانا لازمی قرار ہوگا، پتنگ باز تنظیموں کےلئے رجسٹریشن بھی کروانا ہوگی۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ کا 7 خوارج ہلاک کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین آرڈیننس میں بتایا گیا کہ...
اس دوران شام کی صورتحال اور دیگر علاقائی سیکورٹی چیلنجز پر بھی غور کیا گیا۔ تاہم خطے میں ایران کا کردار اور استحکام برقرار رکھنے کیلئے مثبت تعاون کی ضرورت کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریكی ڈپٹی سیکرٹری خارجہ "مائیکل ریگاس" نے بغداد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عراقی وزیر خارجہ "فواد حسین" سے ملاقات كی۔ ملاقات میں خطے میں کشیدگی کی کمی پر زور دیا گیا۔ اس کے علاوہ امریکہ و عراق کے باہمی تعلقات کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی اس گفتگو کا مرکز رہے۔ بات چیت کے دوران دونوں فریقوں نے کشیدگی کم کرنے اور مسائل کے حل کے...
کیتھولک مسیحیوں کے رہنما پوپ لیو نے منگل کے روز اسلام کے خلاف خوف پھیلانے والے ‘تارکین وطن مخالف’ گروہوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان تعاون یورپ اور امریکا کے لیے مثال بننا چاہیے۔ پوپ نے ترکیہ اور لبنان کے 6 روزہ غیر ملکی دورے کے اختتام پر واپسی کی پرواز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام مخالف جذبات اکثر اُن لوگوں کی جانب سے ابھارے جاتے ہیں جو تارکینِ وطن کو نسلی یا مذہبی بنیادوں پر روکنا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی حملوں اور سیاسی بے یقینی کے درمیان پوپ لیو کا مصروف دورہ لبنان پوپ نے کہا کہ لبنان میں انہیں مسلمانوں اور عیسائیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: حکومت نے مختلف شعبوں کے لیے تیار کیے گئے ٹیکس ریلیف اقدامات کو انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ تنخواہ دار طبقے اور کارپوریٹ سیکٹر کے لیے مجوزہ ریلیف کے اہم نکات آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں شامل کیے جائیں تاکہ ان پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہو سکے۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب انکم ٹیکس ریفارمز پینل نے اپنی جامع سفارشات وزیراعظم کے سامنے پیش کیں، جن میں مجموعی طور پر 975 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی تجاویز شامل تھیں۔ پینل نے اس ریلیف...
ٹرمپ انتظامیہ نے افغانستان سمیت 19 غیر یورپی ممالک کے شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستیں، جن میں گرین کارڈ اور امریکی شہریت کی کارروائیاں بھی شامل ہیں، عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔ امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ ‘قومی سلامتی اور عوامی تحفظ’ کے تحت کیا گیا ہے۔ یہ وہی ممالک ہیں جن پر جون میں پہلے ہی جزوی سفری پابندیاں عائد کی گئی تھیں، تاہم نئی پالیسی کے بعد ان ممالک سے آنے والی قانونی امیگریشن پر مزید سختیاں نافذ ہو گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا امیگریشن کا عمل مستقل روکنے کا اعلان اور ’ریورس مائیگریشن‘ پر زور حالیہ حملے کے بعد سخت اقدامات سرکاری میمورنڈم میں واشنگٹن میں نیشنل گارڈ اہلکاروں پر...
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کی روایتی سلیمانی چائے اپنی منفرد خوشبو اور ہلکے مگر دل کو بھانے والے ذائقے کی وجہ سے شہریوں اور سیاحوں میں بے حد مقبول ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ: 23 اقسام کی چائے پیش کرنے والا ہوٹل شہریوں کی توجہ کا مرکز سلیمانی چائے کی خاص بات یہ ہے کہ یہ دودھ کے بغیر تیار کی جاتی ہے اور اس میں لیموں، دارچینی، لونگ اور کبھی کبھار دیگر مصالحے شامل کیے جاتے ہیں جس سے اس کا ذائقہ عام چائے سے بالکل مختلف اور تازگی بخش بن جاتا ہے۔ چائے بنانے کا عمل بھی خاص ہے۔ سب سے پہلے پانی میں چائے کی پتیاں ابال کر اس میں مصالحے ڈالے جاتے ہیں، پھر چند منٹ...
لاہور: متروکہ وقف املاک بورڈ کو حالیہ دنوں میں شدید مالی بحران کا سامنا ہے جو اس وقت پیدا ہوا جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس کی مد میں بورڈ کے متعدد اکاؤنٹس سے مجموعی طور پر 2307 ملین روپے نکال لیے۔ بورڈ حکام کے مطابق یہ کٹوتی اس حد تک بھاری ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی متاثر ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مندروں اور گردواروں کی آرائش، تزئین اور بحالی کے جاری منصوبے بھی رک چکے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈ(ای ٹی پی بی) کے چیف کنٹرولراکااونٹس عدیل احمد نے بتایا کہ ایف بی آر نے پہلے مرحلے میں 1215 ملین روپے کا ٹیکس کلیم کیا تھا اور بعد...
اسلام آباد (وقار عباسی / رانا فرحان اسلم+ نوائے وقت رپورٹ) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں قومی کمشن برائے حقوق اقلیت بل 2025ء سمیت دیگر پانچ بلز کی حتمی منظوری جبکہ ایک بل کو مسترد کردیا گیا۔ بل کی منظوری کے دوران اپوزیشن اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے بعض ارکان نے مخالفت کی۔ سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمان کا مشترکہ اجلاس شروع ہوا تو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مذکورہ بل پیش کیا۔ اس دوران اپوزیشن نے بعض مواقع پر نعرہ بازی بھی کی۔ جس پر وزیر قانون نے اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ یہ قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں ہے اور اس میں چار ترامیم شامل کی گئی ہیں۔ وزیر قانون نے...
راولپنڈی (خصوصی رپورٹر) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 18 غیر حاضر ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان میں شبلی فراز، عمر ایوب، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق اور زرتاج گل شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مہر جاوید، محمد چٹھہ، رائے حسن نواز، بلال اعجاز، مرتضیٰ خان، اشرف سوہنا، چودھری آصف، شکیل نیازی، محمد انصر اقبال، حیدر محمود، شاہیر سکندر اور حمزہ لطیف کو بھی اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے تمام ملزمان کی غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کر دیئے جب کہ اس سلسلہ میں ملزمان کے متعلقہ اضلاع کے ریونیو افسران کو بھی...
پاکستانی اداکار و ہدایتکار یاسر حسین بھی کراچی میں کھلے مین ہول کے مسئلے پر بول پڑے۔ اتوار کو کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔ بچے کی کھلے مین ہول میں گرنے سے ہلاکت پر شہریوں نے سندھ حکومت اور میئر کراچی کو بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا اور ایک بار پھر سوال اٹھایا کہ مین ہول پر ڈھکن کیوں نہیں لگائے جا سکے، اس معاملے پر شوبز شخصیات کی جانب سے آواز اٹھائی گئی ہے۔ ہدایتکار یاسر حسین نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری اپ لوڈ کرتےہوئے لکھا کہ یہ ڈھکن گٹر پر...
ڈور پھرنے سے جاں بحق ہونے کے واقعہ کے 40روز بعد پنجاب حکومت پھر بسنت منانے پر ڈٹ گئی۔خونی کھیل کے باعث چالیس روز قبل لاہور میں اکیس سالہ نوجوان موت کے گھاٹ اتر گیا ،جاں بحق ہونے کے چالیس روز بعد پنجاب کائٹ فلائینگ آرڈیننس 2025 جاری ہوگیا جس کی کاپی دنیا نیوز سامنے لے آیا ۔کائٹ فلائینگ آرڈیننس کے مطابق پنجاب میں پتنگ بازی ڈپٹی کمشنرز کی اجازت سے مشروط ہو گئی جب کہ پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کے لئے رجسٹریشن کروانا لازمی قرار ہوگا، پتنگ باز تنظیموں کےلئے رجسٹریشن بھی کروانا ہوگی۔آرڈیننس میں بتایا گیا کہ رجسٹریشن کروانے کے بعد پتنگیں بنانے اور فروخت کرنے کا لائسنس ہوگا، 2001 کا پتنگ بازی پابندی آرڈیننس مکمل طور...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے چارسدہ میں فیڈرل کانسٹیبلری ٹریننگ سینٹر شب قدر میں فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام کے بعد پہلے بیج کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت کی۔ کمانڈنٹ فیڈرل کانسٹیبلری نذیر گاڑا اور اعلیٰ حکام نے محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ محسن نقوی نے پیشہ ورانہ مہارت کے شاندار مظاہروں کو سراہا اور جوانوں کی عملی تربیت کی تعریف کی اور جوانوں میں انعامات تقسیم کئے۔ محسن نقوی نے خطاب میں کہا کہ شاندار پریڈ دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی۔ آپ سب مستعد اور منظم ہیں اور اپنے مشن کے لئے پوری تیار ہیں۔ آپ کی یہ کارکردگی نہ صرف جسمانی تربیت کو...
سیکیورٹی فورسزکی 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود برآمد فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ کارروائیوں کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر 2 اہم کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی فتنہ “الخوارج” کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق...
قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں پرو ہاکی لیگ کے دوران 40 ڈالرز دیے جانے کے حوالے سے پلیئرز ناخوش،ذرائع قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ڈیلی الاؤنس کا مسئلہ پھر سر اٹھانے لگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ڈیلی الاؤنس کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق دورہ بنگلادیش اور پرو ہاکی لیگ کے لیے لگائے جانے والے کیمپس کی ڈومیسٹک ڈیلیز پلیئرز کو نہیں ملیں، قومی ہاکی کھلاڑیوں کو بنگلادیش کے خلاف سیریز کی انٹرنیشنل ڈیلیز بھی ادا نہیں کی گئیں۔قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی پاکستان اسپورٹس بورڈ کی جانب سے بھی کیمپ کے پیسوں کے منتظر ہیں، پرو ہاکی لیگ کے دوران انٹرنیشنل ڈیلیز کا بھی...
کراچی: باغ کورنگی روڈ سنگر چورنگی سے شاہ فیصل جانے والے دونوں ٹریک پر علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کر کے بند کر دیا جس کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی اور گاڑیوں کی حد نگاہ تک قطاریں لگ گئیں جس کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات اور دقت کا سامنا کرنا پڑا جبکہ موٹر سائیکل سوار خواتین اور بچے بھی ٹریفک جام میں پھنسے ہوئے دکھائی دیے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور گاڑیوں کو متبادل راستوں کورنگی سنگر چورنگی سے داؤد چورنگی اور شاہ فیصل شمع شاپنگ سینٹر سے واپس شارع بھٹو کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہانگ کانگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے حالیہ دہائیوں کی بدترین آتشزدگی میں 151 افراد کی ہلاکت کے بعد واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے آزاد کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔ حکام کے مطابق وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ کمپلیکس کی عمارتوں میں جاری تعمیر و مرمت کے دوران غیر معیاری پلاسٹک میش اور انسولیشن فوم استعمال کیا گیا، جس نے آگ کے تیزی سے پھیلنے میں اہم کردار ادا کیا۔ پولیس اب تک 13 افراد کو گرفتار کر چکی ہے، جبکہ انسداد بدعنوانی کمیشن نے بھی 12 افراد کو ممکنہ کرپشن کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ دونوں تحقیقات میں گرفتار کیے گئے افراد میں کوئی مشترک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئے دور کا یہ بڑا کھوکھلا سا شور ہے کہ اب وہ دور لد گیا جب عورتیں کبھی چولہا پھٹنے، اور کبھی دوپٹا جلنے سے ماری جاتی تھیں تو کبھی جسمانی اور ذہنی تشدد سے سلگ سلگ کے مرمر کے جیتی تھیں اب وہ گھروں میں مقید نہیں ان کو اپنے حقوق کا شعور آگیا ہے وہ نکل کر کیا نہیں کررہی ہیں خودمختار ہیں ہر شعبے میں خود کو منوارہی ہیں مرد کے شانہ بشانہ چل رہی ہیں (مساوات کی چھاؤں میں بڑا نشہ ہے) ہے لیکن ٹی وی چینلوں سے سوشل میڈیا تک عورتوں پر تشدد بڑھتے جانے کی خبریں اب نئے انداز سے آ رہی ہیں غریب گھرانوں میں تو تشدد کے واقعات عام تھے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)پی پی پی رہنما بھی غیر محفوظ، یونین کونسل صدر کے گھرمیں ڈاکہ، نوشہرو فیروز کی یونین کونسل کوہی جلال میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر منصور راجپر کے گھر پر ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے۔ جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محراب پور(جسارت نیوز)دسمبر اہم ہوگا وقت نے میری بات سچ ثابت کر دی ہے 27 ویں کے بعد 28 ترمیم آ رہی ہے، سابق وفاقی وزیراور این پی پی سربراہ غلام مرتضیٰ جتوئی نے عدالت میں شنوائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں کہ ماہ دسمبر سیاسی اعتبار سے بڑھ اہم رہے گا 27 ترمیم پاس ہوگئی 28 ترمیم کی تیاریاں ہورہی ہیںمذکورہ ترمیم میں کچھ چیزیں رہ گئی تو 29 ویں ترمیم بھی آ سکتی ہے این ایف سی ایوارڈ، نئے صوبوں کی بات ہو رہی ہے ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال ہے شاید کچھ منصوبے ہیں جن پر عمل درآمد کرایا جائے گا، انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماتلی (نمائندہ جسارت)ماتلی شہر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران نصف درجن سے زائد موٹر سائیکل چوری ہو چکی ہیں، تاہم پولیس تا حال کسی بھی ملزم تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔ وارداتوں کا یہ سلسلہ تھمنے کے بجائے مزید بڑھ گیا ہے اور دنِ دہاڑے بھی موٹر سائیکلیں چوری ہونے لگیں۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے پانچ موٹر سائیکلیں چوری کی جاچکی ہیں۔کشمیری محلہ سے مقامی وکیل شاہجہاں عباسی کی موٹر سائیکل جبکہ سریوال کالونی سے ذیشان عرف شانی کشمیری کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے۔ دونوں موٹر سائیکلیں گھروں کے باہر کھڑی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-03-7 پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کی موجودہ لہر صرف دو ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والا روایتی تناؤ نہیں بلکہ یہ خوابوں کے شیش محل کی کرچیاں ہیں۔ وہ خواب جو افغانستان میں ایک دوست حکومت کے قیام کے ساتھ وابستہ تھے۔ جب یہ بتایا جا رہا تھا کہ جب افغانستان میں پاکستان دوست حکومت قائم ہو گی تو دونوں ملک کر خطے میں طاقت کا نیا توازن قائم کریں گے۔ افغانستان میں دوست حکومت کے قائم ہوتے ہی طاقت کا توازن یوں قائم ہوگا کہ پاکستان اپنی مغربی سرحد کے معاملے میں ہر قسم کی پریشانی سے آزاد ہوگا اور یوں اس کی ساری توانائیاں مشرقی سرحد پر لگتی چلی جائیں گی۔ خوابوں کا یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-03-6 (دوسرا اور آخری)انیسویں ترمیم کے تحت 22 دسمبر 2010 کو عدالت عالیہ اسلام آباد قائم کی گئی اور عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعیناتی کے حوالے سے قانون وضع کیا گیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ آج بھی حلق کی ہڈی بنی ہوئی ہے۔ اس کے بعد بیسویں ترمیم لائی گئی 14 فروری 2012 کو ’’صاف شفاف‘‘ انتخابات کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں تبدیل کیا گیا۔ اکیسویں ترمیم میں 7 جنوری 2015 کو سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد ملٹری کورٹس متعارف کروائی گئیں۔ آرمی پبلک اسکول کے ذمے داروں کا کیا بنا یہ الگ قصہ ہے لیکن فوجی عدالتوں میں سویلین کا ٹرائل آج بھی مسئلہ بنا ہوا ہے۔ آئین پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-03-5 علامہ قاری محمد مصلح الدین صدیقی ایک مثالی خطیب و امام تھے۔ انہوں نے بڑی سادہ زندگی گزاری۔ درالعلوم امجدیہ میں تدریس کے بعد واپس اپنی مسجد تک جانے کے لیے بس اور دیگن کا سفر کرتے تھے ماشاء اللہ پاکستان میں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خانؒ کے پیغام کو آگے بڑھانے میں جن ہستیوں نے بہت بڑا کام کیا اس میں سر فہرست قاری محمد مصلح الدین صدیقی کا نام ہے۔ ان کو بطور وکیل اس بات کی اجازت تھی کہ وہ مفتی اعظم ہند مولا نا محمد مصطفی رضا خان نوریؒ اور قطب مدینہ مولانا ضیاء الدین مدنیؒ سے جو لوگ بیعت ہونا چاہتے تھے انہیں بیعت کرانے کی آسانی قاری محمد مصلح الدین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی محکمہ صحت کے ماتحت چلنے والے ضلعی اسپتال مختلف مسائل اور نامکمل طبی سہولتوں کا شکار ہیں، 70 سال گزرنے کے باوجود سندھ میں پرائمری اور سیکنڈری اسپتالوں کا بنیادی ڈھانچہ بھی مکمل نہیں کیا جاسکا اور کراچی کی ضلعی اسپتالوں میں مختلف حادثات میں رپورٹ ہونے والے زخمیوں کے علاج کے لیے ٹراما سینٹر بھی نہیں بنائے جاسکے۔سندھ گورنمنٹ لیاقت آباد اور سعود آباد اسپتال میں ٹراما سینٹر بنائے جانے تھے لیکن آج تک ان دونوں اسپتالوں میں ٹراما سینٹر نہیں بنایا جاسکا۔ کراچی کے ضلعی اسپتالوں سیکڑوں اسامیاں آج بھی خالی پڑی ہیں۔ نصف صدی سے زائد گزرنے کے باوجود بھی ضلعی اسپتالوں میں بہتری نہیں لائی جاسکی۔2000 میں سندھ کے سابقہ نگراں وزیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-08-23 لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جن مسافروں کے پاس مکمل دستاویزات ہیں انہیں سفر سے نہیں روکا جارہا اور نہ ہی روکا جائے گا۔ سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق منگل کودورہ لاہور ائرپورٹ کے دوران محسن نقوی نے یہی بات دہرائی کہ ’ملک کی بدنامی کا سبب بننے والے کسی بھی مسافر کو سفر کی اجازت نہیں دی جا سکتی‘۔ سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ کیا کہ وزیر داخلہ نے امیگریشن کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور امیگریشن کاؤنٹرز پر مسافروں کے سفری ریکارڈز کو ان کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ سے منسلک کرنے کے نظام کا معائنہ کیا۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-08-13 لاہور (نمائندہ جسارت)سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پنجاب کا بلدیاتی ایکٹ ایک کالا قانون ہے جسے ہم قطعی طور پر مسترد کرتے ہیں۔ یہ قانون عوام کے حقوق کو سلب کرتا ہے اور ان کے نمائندوں کو کسی بھی قسم کی کوئی آزادی نہیں دیتا۔ جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں 7 دسمبر کو پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا۔ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ پیپلز پارٹی اب ایک مکمل قبضہ گروپ ہے جس نے سندھ میں کرپشن، نااہلی اور لوٹ مار کا بازار گرم...
حیدرآباد: چینل موری کینال عبور کرنے کیلیے شہری ریلوے پل کے ذریعے گزررہے ہیں جو کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں بھی بنا نمبر پلیٹس گاڑیوں کیخلاف پولیس نے آپریشن شروع کر دیا، اے ایس پی سٹی کیپٹن (ر) صہیب امین کی سربراہی میں شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں اور اہم پوائنٹس پر ایس ایچ اوز کی نگرانی میں 15 ایگلز سمیت بھاری نفری کے ہمراہ چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ ترجمان پولیس کیمطابق دورانِ کارروائی سینکڑوں گاڑیوں کو روکا گیا، ان کے کوائف اور نمبر پلیٹس کی تصدیق کی گئی، نمبر پلیٹ نہ لگنے کی صورت میں 61 سے زائد موٹر سائیکلوں کو تحویل میں لیکر مختلف تھانوں میں لایا گیا۔ جن کی تصدیق اور تنبہہ کے بعد مالکان کے حوالے کردی گئی۔اسنیپ چیکنگ کے دوران قانون کے خلاف ورزی کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاضی احمد(نمائندہ جسارت)پریس کلب قاضی احمد کی جانب سے سندھ کی عظیم قدیمی ثقافت کے اجاگر کے لئے ایک خوبصورت ثقافتی پروگرام منعقد کیاگیا پروگرام میں معزز شہریوں سیاسی سماجی ادبی مزہبی قومپرست رھنماوں سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت فرمائی جن میں پی پی رھنماء سید اعجازعلی شاہ ایس ایچ او بشیر احمد چانڈیو فقیر بشیر احمد میرظفر علی لاکھو فنکار علی حسن خاصخیلی فنکاربادشاہ بوزدارفنکار عطاء اللہ بالائی ساجن کنبر سجادزرداری الطاف لاکھوربنواز ملاح قربان مہر نوردین قادری سمیت صحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر رھنماوں نے کہاکہ سندھ کی ثقافت اور تہذیب ہماری پہچان ھے ہم سندھ کی قدیمی ثقافت کے وارث ہیں ہم سندھی میڈیا کے انتہائی مشکور ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-23 بنوں (مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان اور 2 پولیس اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بنوں میں میران شاہ روڈ پر اسسٹنٹ کمشنر شمالی وزیرستان کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی، واقعہ بنوں میں میرانشاہ روڈ پر فلور ملز کے قریب پیش آیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر اور 2 پولیس اہل کار شہید ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک اور شخص بھی جاں بحق ہوا ہے جبکہ حملہ آور زخمی اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔ حملہ آوروں نے بعد ازاں گاڑی کو بھی نذر آتش کردیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد جمع کرکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-20 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے قومی کمیشن برائے اقلیت حقوق بل 2025 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، 160 اراکین نے تحریک کی حمایت اور 79 اراکین نے مخالفت کی جبکہ شدید نعرے بازی کے بعد اپوزیشن اراکین ایوان سے چلے گئے۔پیپلز پارٹی نے تحریک کی حمایت کی جبکہ پیپلز پارٹی کے قادر پٹیل نے مخالفت کر دی اور ایوان سے چلے گئے۔ سینیٹر عبد القادر اور ایمل ولی خان نے بھی بل کی مخالفت کر دی۔اپوزیشن جماعتوں نے شدید نعرے بازی کرتے ہوئے ’’ناموس رسالت زندہ باد، نعرہ تکبیر، اللہ اکبر‘‘ کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن کی شدید نعرے بازی کے باعث اسپیکر اور وزیر قانون نے ہیڈ فون لگا لیے۔اس موقع پر وزیر...
یہ بالکل اندازہ نہیں تھا کہ اسلامی نظریۂ حیات کی بنیاد پر بننے والے پاکستان میں چند دہائیوں کے بعد ایسا وقت بھی آئے گا کہ اس کے میڈیا پر کچھ مغرب زدہ مرد اور عورتیں برائیوںکی حمایت کریں گی اور کوئی ان کا منہ بند کرنے والا نہیں ہوگا۔ پہلے بھی اس طبقے کی خواہش تو یہی تھی مگر قدرے دبی ہوئی تھی، مگر مشرف دور سے اس طبقے کو کھلی چھٹی مل گئی اور اب تو وہ کھل کر کہنے لگے ہیں کہ مرد اور عورت بغیر نکاح کے اکٹھے رہیں، ایک دوسرے کے ساتھ ازدواجی تعلق استوار کریں تو بھلے کریں، انھیں اس کی اجازت ہونی چاہیے۔ مغربی ممالک میں جہاں مرد کو مرد سے اور عورت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-16 اسلام آ باد (مانیٹر نگ ڈ یسک) یورپی یونین کے رہنماؤں نے یوکرین اور یورپی ممالک کے بغیر یوکرین میں امن معاہدے کو مسترد کر دیا۔ چائنا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون، جرمن چانسلر فریڈرک مرز اور دیگر یورپی رہنماؤں نے واضح طور پر یوکرینیوں اور یورپیوں کے بغیر یوکرین میں امن معاہدے کے مذاکرات کو مسترد کر دیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ منجمد روسی اثاثوں، سلامتی کی ضمانتوں اور یوکرین کے یورپی یونین میں ممکنہ الحاق سمیت مسائل پر صرف یورپیوں کے ساتھ ہی حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آج ایسا کوئی حتمی امن منصوبہ موجود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-14 راولپنڈی (مانیٹر نگ ڈ یسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ہم جس طرف بھی ہوں بانی کیلیے ہی سب کر رہے ہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ سیاسی مسائل کا حل سیاسی طور پر ہونا چاہیے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہر وقت ڈنڈا اٹھا کر مسائل حل نہیں ہو سکتے۔ بانی کی ایک بہن کو ملاقات کی اجازت مل گئی بہت اچھی بات ہے، عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں ان کا حق ہے ملاقات ہو، اچھی بات ہے ان کی بچوں سے بھی بات ہوجائے، حالات کو اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251203-01-8 اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک )وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد ہائیکورٹ جج محمد آصف کے کم عمربیٹے نے اسکوٹی پر جانے والی 2 کم عمر لڑکیوں کو کچل دیا، پولیس نے جج کے بیٹے ملزم ابوذر ولد محمد آصف کو گرفتار کرکے گاڑی تحویل میں لے لی، پولیس نے ملزم کا جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کی تاریخ پیدائش جولائی 2009 ہے، ملزم کا ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں بنا ہوا۔ حادثے کے وقت ملزم سوشل میڈیا ایپ کے لیے وڈیو بنا رہا تھا۔ تفصیلات کے مطابق و اقعہ گزشتہ رات تھانہ سیکرٹریٹ کی حدود میں پیش آیا، کم عمر ملزم انتہائی تیز رفتاری سے وی ایٹ گاڑی چلا رہا تھا، جس...
کچھ موسم کبھی ختم نہیں ہوتے، وہ بار بار لوٹتے ہیں، دل کے دریچوں پر دستک دیتے ہیں اور ہمیں ایک ایسے سفر پر لے جاتے ہیں جہاں ذاتی یادیں اجتماعی محرومیوں سے جا ملتی ہیں۔ میرے لیے یہ موسم خزاں کے زرد پتوں کی طرح ہے جو جھڑتے ضرور ہیں لیکن زمین پرگرکر بھی اپنی موجودگی کا اعلان کرتے ہیں۔ یاد کا موسم بھی ایسا ہی ہے، وہ ہمیں بتاتا ہے کہ جو کچھ گزرگیا وہ مٹتا نہیں، بلکہ ایک چراغ کی مانند رہتا ہے جو اندھیروں میں بھی تھوڑا سا اجالا دیتا ہے۔ مجھے یاد ہے وہ دن جب کراچی کی فضا کتابوں کی خوشبو سے بھری ہوتی تھی۔ ادبی محفلیں صرف شاعری اور نثر تک محدود نہ...
لاہور: پنجاب حکومت نے پنجاب کائٹ فلائینگ آرڈیننس 2025 جاری کر دیا، پتنگ بازی کو ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے مشروط کر دیا گیا۔ پنجاب میں پتنگ سازی اور پتنگ فروخت کےلیے رجسٹریشن کروانا لازمی قرار دیا گیا جبکہ پتنگ باز تنظیموں کےلیے رجسٹریشن بھی کروانا ہوگی ، رجسٹریشن کروانے کے بعد پتنگیں بنانے اور فروخت کرنے کا لائسنس ہوگا۔ 2001 کا پتنگ بازی پابندی آرڈیننس مکمل طور پر منسوخ کردیا گیا ۔سابق آرڈیننس کے تحت کیے گئے تمام اقدامات کو درست قرار دیا گیا۔ آرڈیننس کے مطابق حکومت اور ڈپٹی کمشنر کو یہ اختیار بھی دیتا ہے کہ وہ مخصوص مقامات، مخصوص دنوں اور مقررہ وقت اور غیر خطرناک مواد کے ساتھ محدود پیمانے پر پتنگ بازی...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سعودی عرب میں بالوسطہ مذاکرات کی خبریں آئی ہیں۔ افغان وفد کی سعودی عرب جانے کی اطلاعات کی تصدیق ہوئی ہے۔ لیکن پاکستان سے ابھی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ کم از کم جب تک میں یہ تحریر لکھ رہا ہوں تب تک کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ لیکن اطلاعات یہی ہیں کہ پاکستان سے بھی اہم افراد سعودی عرب گئے ہیں۔ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی ہے۔ پاکستان اور افغانستان دونوں ہی اپنے اپنے موقف قائم رہے ہیں۔ یا آپ یہ کہہ سکتے ہیں کہ افغانستان کے اقدمات ابھی تک ناکافی ہیں جب کہ پاکستان ان اقدمات کی بنیاد پر سیز فائر کے لیے تیار نہیں۔ پاکستان...
گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا پل کے قریب مین ہول میں گرکر لاپتا ہونے والے تین برس کے بچے کی لاش نصف میٹر فاصلے سے 15 گھنٹے بعد مل گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان کے پاس کھدائی کے لیے ضروری مشینری دستیاب نہیں تھی اور نہ ہی کسی سرکاری ادارے کی جانب سے کوئی معاونت فراہم کی گئی۔ بعد ازاں علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہیوی مشینری منگوائی اورکھدائی کا کام شروع کیا۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔ کراچی کا سانحہ ایک بار پھر پوری شدت کے ساتھ ہمارے اجتماعی ضمیر کو جھنجھوڑگیا ہے۔ تین سالہ معصوم بچے کا کھلے مین ہول میں گر کر ہلاک...
معروف صحافی ، دانشور ،مصنف،سابق طالب علم راہنما اور انسانی حقوق کے سرگرم راہنما حسین نقی پاکستان کے صحافتی ،سیاسی ،سماجی ،عملی اور فکری حلقوں میں ایک بڑے نیک نام کی شہرت رکھتے ہیں ۔بائیں بازو یا لبرل سیاست کے علمبردار حسین نقی اپنی سوچ اور فکری حلقوں کے باوجود وہ اپنی مخالف سوچ اور فکر کے حلقوں میں بھی مثالی تعلقات رکھتے ہیں ۔کیونکہ وہ بنیادی طور پر مکالمہ کے آدمی ہیں، تنقید یا تضحیک کے درمیان فرق رکھ کر مکالمہ کرتے ہیں۔ پاکستان میں آزاد یا نظریاتی صحافت،سیاست ، جمہوریت ، آئین و قانون کی حکمرانی ہو یا میڈیا اور عدلیہ کی آزادی سمیت محروم طبقات او رانسانی حقوق کی پاسداری کا مقدمہ، جب بھی کوئی مورخ لکھے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے مختلف تقریبات انگلینڈ میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میڈیاذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے حوالے سے تقریب 7 دسمبر کو انگلینڈ میں ہوگی، جس میں اسٹار کرکٹرز کی بھی شرکت کا امکان ہے۔لندن میں ہونے والی تقریبات میں پی ایس ایل ویلیو ایشنز اور آئندہ ٹیموں کی بڈنگ پر بھی بات ہوگی جبکہ متعدد غیر ملکی پارٹیز نے نئی ٹیموں میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔پی ایس ایل کی تقریب لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگی، جس میں عالمی سرمایہ کار، کمرشل پارٹنرز اور شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔ایونٹ میں پی ایس ایل 10 کی چیمپئن لاہور قلندر ز کے کپتان...
اداکار اور کامیڈین کاشف خان کی بیٹی ربیکا خان کی شادی دھوم دھام سے انجام کو پہنچ گئی جس کا ہر ایک ایونٹ گزشتہ ایک برس سے سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ ہر تہذیب و ثقافت میں شادی کی تقریبات میں الگ الگ رسومات سے رنگ و روشنی جھلک رہی ہوتی ہے جس پر گانے، رقص اور قہقہے ان کی مزید شان بڑھاتے ہیں۔ البتہ رخصتی ہر ہی تہذیب اور ثقافت میں سب سے جذباتی لمحہ ہوتا ہے جہاں لڑکی کے والدین خوشی کے ساتھ ساتھ جدائی کے دکھ سے بھی گزر رہے ہوتے ہیں۔ معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر ربیکا خان کی شادی کی تقریبات میں بھی یہی رنگ چھایا رہا البتہ رخصتی کی ویڈیوز نے سب کو آبدیدہ کردیا۔ اداکار کاشف خان نے اپنی چہیتی بیٹی کو...
صبا فیصل اُن چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنھوں نے اپنی بڑھتی ہوئی عمر کی لگام کو اپنے ہاتھوں میں تھام رکھا ہے اور وقت کی سیاہ پرچھائیوں سے خود کو محفوظ رکھا ہے۔ معروف اداکارہ فیصل صبا 60 سال کی زائد عمر کی ہونے کے باوجود اپنے فٹنس اور خوبصورتی کا نہایت خیال رکھتی ہیں۔ وہ وقتاً فوقتاً اپنے مداحوں کے ساتھ جلد کی حفاظت اور خوبصورتی کے لیے ٹوٹکوں اور علاج کو شیئر بھی کرتی رہتی ہیں۔ سوشل میڈیا ان کی ایسی ہی تصاویر نے تہلکہ مچا دیا ہے جس میں وہ اپنی چہرے پر کوئی ٹریٹمنٹ کرواتی نظر آرہی ہے جو غالباً پی آر پی ٹریٹمنٹ ہے۔ اس طریقہ علاج میں چہرے پر انجیکشن کا استعمال، سوئیاں چبھونا اور...
نیویارک (نیوزڈیسک) ایلون مسک کے بچوں کی تعداد اور ان کی بیویوں سے متعلق متضاد اطلاعات، خبریں اور افواہیں اب شاید دم توڑ دیں کیوں کہ پہلی بار انھوں نے اس بارے میں لب کشائی کی ہے۔ دنیا کے امیر ترین شخصیات میں سے ایک اور کسی حد تک پُراسرار ازدواجی زندگی کے مالک ایلون مسک نے پہلی بار اپنی فیملی کے بارے میں بات کی ہے۔ ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے پہلی بار انکشاف کیا ہے کہ ان کی پارٹنر نیورالنک کی ایگزیکٹیو شیوان زِیلس ہیں۔ ایلون مسک نے مزید بتایا کہ شیوان زیلس سے ایک بیٹا ایسا بھی ہے جس کا نام شیکھر رکھا ہے۔ یہ نام نوبیل انعام یافتہ بھارتی...
سینئر سیاسی رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی آئندہ کوئی سیاسی ملاقاتیں نہیں ہوں گی، اگر دھونس اور زبردستی کی سیاست کرنی ہے تو گورنر راج سامنے ہے۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا پہلے ہی کہا تھا کہ 26 نومبرکو کوئی چڑھائی نہیں ہوگی، میں سب کے لیے سیاسی حل چاہتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا فوجی افسر کی شہادت میں جانے کے بجائے امریکی قونصلیٹ گئے، آج فوجی افسر شہید ہوا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا وہاں جانے کے بجائے امریکی قونصلیٹ گئے۔ یہ بھی پڑھیے ملاقاتیں پہلے ہوجاتیں تو اتنی تشویش نہ ہوتی، بیرسٹر گوہر عظمیٰ خان کی...