2025-05-22@23:55:06 GMT
تلاش کی گنتی: 8428
«ثالث کاروں»:
(نئی خبر)
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ماں کے عالمی کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہنا تھا ماں جیسی ہستی اس دنیا میں سب سے بڑی نعمت ہے، ماں سے محبت کو ایک دن کے لیے مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ماں سے محبت گود سے لے کر تاقیامت ہے، سب سے پیارا اور مٹھاس سے بھرا لفظ ماں ہے، پیار، خلوص اور شفقت کا دوسرا نام ماں ہے، سچے جذبوں سے عبارت ماں جیسے پاکیزہ رشتے کا کوئی نعم البدل نہیں۔ماں کی گود میں گزرے حسین ترین لمحات دنیا کے قیمتی ترین بستر پر بھی نصیب نہیں ہوتے، ماں کی دعا انسان کو فرش سے عرش تک لے جاتی ہے، اللہ...
وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون 2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبے پر درآمدی گاڑیاں سستی کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت درآمدی گاڑیوں پر ٹیکسزمیں کمی پر غور کر رہی ہےاس حوالے سے 850 سی سی تک کی چھوٹی اور 1801 سی سی تک کی بڑی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں 5 سے 30 فیصد تک کمی کی تجویزدی گئی ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان پرزور دیا ہے کہ گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کو بحال کیا جائے اور درآمدی شعبے پر بھاری ٹیکسز میں نرمی لائی جائے، تاکہ معیشت میں توازن پیدا ہو۔بجٹ میں ان تجاویز کی منظوری کی...
مغربی کنارے میں ایک جوان فلسطینی شہری کو غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کیجانب سے بلا اشتعال وحشیانہ فائرنگ کا نشانہ بنا کر موقع پر مار ڈالنے سے متعلق چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج نے سفاک اسرائیلی رژیم کے اس جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان مسلح تھا! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مغربی کنارے کے شمالی مغربی علاقے میں غاصب و سفاک اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ایک نوجوان فلسطینی شہری کی ٹارگٹ کلنگ سے متعلق چونکا دینے والی ویڈیو فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس نے قابض صیہونیوں کے جھوٹے دعووں کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ہے۔ جائے وقوعہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈ کی گئی اس...
لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 18 ہزار روپے جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم کانسٹیبل خالد محمود کی بیوہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، انسپکٹر محمد خالد عمران کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 25 ہزار روپے دیے گئے۔ انسپکٹر محمود بٹ، سب انسپکٹر اجمل خان، ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ اے ایس آئی محمد صفدر، کانسٹیبلز محمد نوید، غضنفر محمود کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ہیں۔ کانسٹیبل وقاص لیاقت، انٹیلی جنس...
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ماں، شفقت، خلوص، صبر اور قربانی سے بھری ایک ہستی ہے، ماں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے، ماں قدرت کا وہ تحفہ جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ماں وہ عظیم ہستی جسے خراج تحسین پیش کرنے کیلئے الفاظ کم پڑجائیں، اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کا اجاگرکرنا، ماں کیلئےعقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔1911ء میں امریکا کی ایک ریاست میں پہلی بار ماؤں کا عالمی دن منایا گیا، ہر سال ماؤں کاعالمی دن منانے کیلئے مختلف ممالک میں ایک ہی دن مختص...
وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر کے دکھایا، کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے، پاک فوج نے بے گناہ شہریوں کی شہادت کا بدلہ لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے پاک فوج کے جوابی وار بنیان مرصوص پر پاک فوج کو کشمیری عوام کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے سربراہ نے اپنا قول سچ کر کے دکھایا، کشمیر پر تین جنگیں لڑی ہیں سات اور لڑیں گے، پاک فوج نے بے گناہ...
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا کی ثالثی میں بھارت اور پاکستان فوری جنگ بندی پر متفق ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا ہزاروں سال بعد مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔ ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہو گئے ہیں، دونوں نے ہوش مندی اور دانشمندی کا مظاہرہ کیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا ہے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم تشکر پوری قوم کے حوصلے، وحدت کو سراہنے کیلئے منایا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی،، وزیراعظم شہباز شریف نے آج ملک بھرمیں یوم تشکرمنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یہ دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے کا ہے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کیا جائیگا۔ وزیراعظم نے کہا کہ یوم تشکر پوری قوم کے حوصلے، وحدت کو سراہنے کیلئے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) نوازشریف نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اُس نے پاکستان کو سربلند کیا۔ وزیراعظم، آرمی چیف اور ایئرچیف کو مبارک باد اور شاباش۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے۔ مگر پاکستان اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان کی مسلح افواج کی بھارت کی جانب سے کی گئی بزدلانہ جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہیں گے کہ جوہری ہتھیار استعمال نہ کرنے کا عہد ٹوٹے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ امید ہے بھارت اب مذاکرات اور سفارتکاری کے زریعے کشیدگی کم کرنے کی جانب بڑھے گا۔
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)مولانا فضل الرحمان نے پاکستان کی بھارت کو منہ توڑ جوابی کارروائی پر وزیر اعظم، افواج پاکستان اور پوری قوم کی تحسین کی پیش کیا ،زیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کو ملکی سلامتی سے متعلق امور پر اعتماد میں لیا۔وزیر اعظم نے ملکی صورتحال اور بھارت کو پاکستان کی جوابی کارروائی سے آگاہ کیا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان کا بھارت کو بھرپور جواب قابل تحسین ہے، ہم ہر محاذ پر انشاء اللہ بھارت کو بھرپور جواب اور شکست دیں گے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کا جدہ پہنچنے پر استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب کا ایرانی فوجی تنصیبات پر حملے اظہار مذمت اور علاقائی استحکام پر زور عرب نیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ سعودی عرب کا مقصد اعلیٰ سعودی حکام سے دو طرفہ معاملات اور علاقائی و بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کریں گے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب آمد سے قبل ان کا یہ دورہ کافی اہم ہو سکتا ہے۔ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاملات پر ہونے والے مذاکرات کے پس منظر میں بھی سعودی عرب سے ایران کا یہ رابطہ اہم ہے، اس سے پہلے ایرانی وزیر خارجہ پاکستان کا...
الجولانی اقتدار میں آنے کے بعد اب تک سعودی عرب، امارات، ترکی، مصر، اردن، اور حال ہی میں فرانس کا دورہ کر چکے ہیں۔ عراق نے بھی انہیں عرب سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دمشق پر قابض باغی گروہ کے سربراہ کا بحرین کا دورہ آخری لمحے تک خفیہ رکھا گیا، تاہم کچھ دیر قبل بحرین کے بادشاہ نے منامہ میں ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ فارس نیوز کے مطابق، ابومحمد الجولانی، جو شام پر قابض شورشیوں کے سربراہ ہیں، ایک سرکاری دورے کے تحت بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ کیا کہ الجولانی اور ان کے ہمراہ وفد بحرین کے الصخیر ایئر...
شام پر قابض باغی گروہ کے سربراہ، جو کبھی بین الاقوامی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھے، جلد ہی ایک سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شام پر قابض باغی گروہ کے سربراہ، جو کبھی بین الاقوامی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل تھے، جلد ہی ایک سرکاری دورے پر بحرین روانہ ہوں گے۔ فارس نیوز کے مطابق، شام کی عبوری حکومت کے دفترِ اطلاعات نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ابومحمد الجولانی، جو شام پر قابض باغیوں کے سربراہ اور خود کو شام کے عبوری صدر کے طور پر متعارف کراتے ہیں، بہت جلد ایک سرکاری دورے پر بحرین جائیں گے۔ شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے یہ بیان شائع کرتے ہوئے لکھا...
تل ابیب میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے غزہ پر جاری جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مظاہرے کیے جس میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت پر شدید تنقید کی گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز "ہوسٹیجز اسکوائر" اور تل ابیب کے دیگر اہم مقامات پر مظاہرین نے جمع ہو کر حکومت سے فوری جنگ بندی اور غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ "ہوسٹیجز اینڈ مسنگ فیملیز فورم" کی جانب سے منعقدہ اس مظاہرے میں شریک افراد نے حکومت مخالف نعرے لگائے، شہریوں نے حکومت سے حماس کے ہاتھوں یرغمال اسرائیلوں کی رہائی اور غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی شہری شائی موزیس، جن کے والدین کو...
سٹی42: پاکستان کے تمام ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال ہو چکے ہیں۔ ائیرپورٹس پر گزشتہ دن ملتوی کی گئی فلائٹس کا بوجھ بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت سی فلئٹس تاخیر کا شکار ییں اور بہت سی فلائٹس منسوخ ہو چکی ہیں۔ ائیرپورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے فلائٹس کے نئے شیڈول کے لئے ائیرپورٹس پر انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ آج شام بھارت کے ساتھ سیز فائر ہونے کے بعد پاکستان میں فلائٹ آپریشن بحال کر دیئے گئے ہیں لیکن ائیرپورٹس پر انتظامیہ کی سرتوڑ کوشش کے باوجود تمام فلائٹس کو مسافروں کی سہولت کے شیڈول کے مطابق چلانا ابھی ممکن نہیں ہو رہا۔ فلائٹس کے غیر معمولی دباؤ کے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم کو خوشی منانی چاہیے ، پاکستان اشتعال انگیزی نہیں چاہتا، امن کا خواہاں ہے۔ بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے اور بتادیا کہ ہم اپنی خود مختاری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ صدر آصف زرداری نے پاک بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر بیان دیا اور کہا کہ مجھے پاکستان کی مسلح افواج، پاک بحریہ اور فضائیہ پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے۔ ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، ہم نے بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔ آج ہماری قوم کا عزم بےمثال ہے، یہی عزم ہمارے آباؤ اجداد...
روزمرہ کی بہت سی عادات ایسی ہیں جو گردوں کے افعال میں رکاوٹ ڈالتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق گردے کے افعال میں خون کو صاف کرنا اور فضلہ کو خارج کرنا شامل ہے لیکن کچھ عادات ایسی ہیں جو گردوں کے لیے بے انتہا نقصان دہ ثابت ہوتی ہیں۔ نمک کا زیادہ استعمال نمک بلاشبہ ایک ضروری شے ہے لیکن اس کا زیادہ استعمال بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے جس سے گردوں پر دباؤ پڑتا ہے اور ان کے اندر موجود باریک خون کی نالیاں خراب ہو جاتی ہیں۔ بلڈ پریشر میں اضافے سے ہونے والا نقصان گردوں کو خون کو صحیح طریقے سے صاف کرنے سے بھی روکتا ہے۔ لہٰذا نمک کا استعمال کم کرنا چاہیے اور کھانے کو...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کوئی ہمیں چیلنج کرے تو سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے دشمن پر غالب آجاتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں کہا کہ میں آج پاکستانیوں کو دل کی گہرائیوں سے سلام اور مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ نے دنیا پر یہ واضح کردیا ہے کہ پاکستانی ایک خوددار، باوقار اور غیرت مند قومی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنی تقریر کا آغاز قرآن پاک کی آیت سے شروع کیا، جس کا ترجمہ ہے کہ ’اللہ کو وہ لوگ پسند ہیں جو اس کی راہ میں صف بند ہوکر لڑتے ہیں جیسے کہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔‘ شہباز...
برطانیہ میں دو افراد کو ایک مشہور درخت کاٹنے کا جرم ثابت ہونے پر 10 برس تک کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ نارتھمبر لینڈ کاؤنٹی میں حکام نے اعلان کیا کہ ڈینیئل مائیکل گراہم اور ایڈم کیروتھرز پر سائکامور گیپ درخت کو کاٹنے اور ہیڈریانز وال (مقامی ورثہ) کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا۔ یہ درخت نارتھمبرلینڈ میں ہیڈریانز دیوار کے ساتھ 100 برس سے زیادہ عرصہ قبل اُگا تھا جو کہ 2023 کے ستمبر میں گر گیا۔ پولیس سپرانٹنڈٹ کیون ورانگ نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں افراد نے کسی موقع پر بھی ایسا کرنے کی وجہ نہیں بتائی، ایسا کرنے کی کوئی وجہ ہو بھی نہیں سکتی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق دونوں افراد...
پاکستان نے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے پرامن حل کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جاری اس کی اہم جنگ سے توجہ ہٹانا نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ وسیع عالمی استحکام کے لیے بھی خطرناک ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کے اعلان کے بعد جاری کردہ وزارت خارجہ کے بیان میں متنبہ کیا گیا کہ 2 جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستوں کے درمیان خطرناک تصادم بین الاقوامی برادری کی طرف سے ایک جامع تشخیص کا متقاضی ہے۔ پاکستان کے وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے جنگ بندی...
علامہ اقتدار نقوی نے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی تقرری پر انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کی بطور مرکزی جنرل سیکرٹری تقرری کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس اہم ذمہ داری پر ایک عالم دین کا آنا تنظیم کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، شاندار استقبال ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی کا دورہ ملتان، شاندار استقبال ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے نامزد مرکزی...
اسحاق ڈار کا چین، اماراتی وزرائے خارجہ سے رابطہ، صورتحال سے آگاہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ کو فون کرکے بھارت کے ساتھ ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کردیا۔دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید سے رابطہ کیا اور اس موقع پر اماراتی وزیرخارجہ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔ نائب وزیراعظم نے خطے میں امن و استحکام کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی جنگی صورتحال کے تناظر میں پاکستان، افغانستان اور چین کے اعلیٰ سطحی وفود پر مشتمل سہ فریقی اجلاس منعقد ہوا، جس میں خطے میں امن و استحکام اور سیکیورٹی تعاون کے امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس کی صدارت افغان وزیر خارجہ ملا امیر متقی نے کی جبکہ پاکستان کی نمائندگی سابق سفیر محمد صادق نے کی جو پاکستانی وفد کے سربراہ تھے۔ چین کی جانب سے افغانستان کے لیے چینی نمائندہ خصوصی نے اپنے وفد کی قیادت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حالیہ جنگی کشیدگی، سرحدی سلامتی، عوامی تحفظ اور علاقائی تعاون کو فروغ دینے کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا۔ فریقین نے خطے میں قیام امن،...
پاکستان آرمی کے آپریشن بنیان المرصوص کی شاندار کامیابی پر زندہ دلان لاہور نے لاہور شہر میں فتح ریلی نکالی ہے، پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مزمل ہاشمی نے ریلی کی قیادت کی۔ فتح ریلی مال روڈ سے شروع ہوئی اور استنبول چوک سے ہوتے ہوئے پنجاب اسمبلی تک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ بندی میں کس ملک نے کیا کردار ادا کیا؟ ریلی میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان، سول سوسائٹی اور زندہ دلان لاہور نے بڑی تعداد میں شرکت کی، ریلی میں شرکا پاکستانی پرچم تھام رکھے تھے۔ ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لیے پرجوش نعرے لگائے گئے، ریلی میں سٹی صدر چوہدری معاذ اشتیاق،...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی جریدے کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے10 سی نے اپنا لوہا منوالیا۔ اسی طیارے نے بھارت کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔روز نامہ جنگ کے مطابق فوجی امور کے چینی ماہر نے جنگ میں ملی اس کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا۔پاکستان نے بھارت کے ساتھ لڑائی میں پہلی بار جے 10 سی لڑاکا طیارے کا جنگی میدان میں استعمال کیا۔واشنگٹن کے سٹمسن سینٹر میں چین کے فوجی امور کے ماہر یون سن نے کہا ہے کہ چینی ساختہ جے 10 سی کی کامیابی حیرت انگیز ہے اور جنگی میدان میں کامیابی سے زیادہ اچھی تشہیر کوئی اور ہو...
نواز شریف: فوٹو فائل سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّٰہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ وہ وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتے ہیں۔میاں نواز شریف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ بھارت اور پاکستان سیز فائر پر تیار ہوگئے ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ...
کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 325 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 50ہزار 900روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 840 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 417روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 929روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنا بھی جانتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ اللّہ ربّ العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں صدر مسلم لیگ نون و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل بابر ظہیر سدھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے...

للہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر پہلا تبصرہ
اسلام آباد :صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ اپنے ایکس پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا Post Views: 2

اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر پہلا تبصرہ
اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا،نواز شریف کا پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر پہلا تبصرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ اس نے پاکستان کو سر بلند کیا۔ اپنے ایکس پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، فوج کے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر، چیف آف ائیر سٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر سندھو اور افواجِ پاکستان کو شاباش اور مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کو ترجیح دیتا ہے مگر اپنا دفاع کرنابھیجانتاہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپنے سیاسی اختلافات بالائے طاق رکھ کر حکومت، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پہلگام کا یہ واقعہ فالس فلیگ آپریشن تھا، بھارت نے خود بھی ابھی تک تحقیقات نہیں کی، ماضی میں بھی بھارت ایسے واقعات خود کرتا آیا ہے۔ جو ہاتھ پاکستان کی جانب بڑھے گا وہ توڑ دیا جائے گا: طاہر اشرفیچیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان کی بھارت میں کامیابی پر پوری قوم شکرانے کےنوافل ادا کرے۔ بھارت...
سٹی 42 : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے افواج پاکستان کے عزم، جذبے اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے ۔ وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ قوم کو اپنی بہادر افواج پاکستان پر فخر ہے، ہندوستانی جارحیت کا موثر جواب دینے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اپنے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہندوستان کو دن کی روشنی میں دندان شکن جواب ہندوستان کو ہمیشہ یاد رہے گا ۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی چوہدری انوارالحق کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے دفاع وطن کیلئے جرات اور بہادری کی ناقابل فراموش مثالیں قائم کیں ۔
— فائل فوٹو برطانوی جریدے کے مطابق حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں چینی ساختہ لڑاکا طیارے جے10 سی نے اپنا لوہا منوالیا۔ اسی طیارے نے بھارت کا رافیل لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔فوجی امور کے چینی ماہر نے جنگ میں ملی اس کامیابی کو چینی طیاروں اور فوجی ساز و سامان کی بہترین تشہیر قرار دے دیا۔ پاک بھارت کشیدگی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہامریکی محکمہ خارجہ کے مطابق مارکو روبیو نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ لڑائی میں پہلی بار جے 10 سی لڑاکا طیارے کا جنگی میدان میں استعمال کیا۔واشنگٹن کے اسٹمسن سینٹر میں چین کے فوجی...
محکمہ صحت سندھ نے ہدایت دی ہے کہ ممکنہ ایمرجنسی میں ہونے والے زخمیوں کو کراچی کے پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی طبی امداد فراہم کی جائے گی، اس ضمن میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کو ہدایت جاری کر دی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ممکنہ بھارتی جارحیت کے پیش نظر سندھ کے نجی اسپتالوں میں بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ صوبائی سیکریٹری صحت ریحان بلوچ نے کہا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت میں پرائیویٹ اسپتال طبی امداد فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، سندھ بلڈ ٹرانسفیوزن اتھارٹی کو بھی ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں بھارتی جارحیت اور ممکنہ ڈرون حملے کے پیش نظر تمام پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی ہائی الرٹ کر دیا ہے اور ہدایت دی ہے...
سری نگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح بھارت کے خلاف کیے جانے والے آپریشن بنیان المرصوص میں دہشتگردوں کا سہولت کار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمار تھاپا مارا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص کے تحت افواج پاکستان کی کامیاب کارروائی میں مقبوضہ کشمیر کے شہر راجوڑی کا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راج کمارتھاپا مارا گیا۔ بھارتی حکومت کی پشت پناہی میں ایڈیشنل ڈی سی راج کمار دہشتگردوں کاسہولتکار اور کشمیری مسلمانوں کے لیےدہشت کی علامت تھا جب کہ راج کمار اعلیٰ فوجی بریفنگز میں بھی شامل ہوتا تھا۔ پاک بھارت کشیدگی: خیبر پختونخوا میں شہدا اور زخمیوں کے ورثا کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان مزید :

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار ،امریکی وزیر خارجہ کا پاکستان پر بھارتی حملوں کے بعد کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ (ڈی پی ایم/ایف ایم) سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ہفتہ کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پاکستان پر بھارتی حملوں اور پاکستان کے ردعمل کے بعد جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے) وزارت خارجہ کے ایک سینیئر اہلکار کے مطابق دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی گفتگو، کشیدگی میں کمی کیلئے پاک بھارت براہ راست رابطے کا مطالبہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ہفتہ کو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سےٹیلی فونک گفتگو کے دوران اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور بھارت کو موجودہ صورت حال ، کشیدگی کو کم کرنے کے لیے راستے تلاش کرنا ہوں گے۔امریکی وزیر خارجہ نےبھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے ساتھ بھی بات کی اور دونوں ممالک کے درمیان براہ راست رابطے کو دوبارہ قائم کرنے پر زور دیا۔(جاری ہے) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے مستقبل میں تنازعات سے بچنے کے لیے تعمیری مذاکرات شروع کرنے میں امریکی مدد کی پیشکش بھی کی۔پاکستان...
کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ افواج پاکستان کے جزبے کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے بھرپور جوابی وار سے بھارتی ایوانوں میں زلزلہ آگیا ہے۔اپنے ایک بیان میں پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کے آغاز پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالحمید لون نے کہا کہ دہشت گردوں کی ماں جوابی وار کے بعد سکتے میں آگئی ہے، بھارت پر پاکستان کے جوابی وار کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خوشی کا سماں ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں، پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔
پرنس رحیم آغاخان پنجم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیددگی پر گہرے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا اور آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کے سربراہ پرنس کریم آغاخان پنجم نے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو خط لکھ کر پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی کوششوں اور معاونت کی پیشکش کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: لزبن، اسماعیلی برادری کے 50ویں امام پرنس رحیم آغا خان پنجم تخت نشین ہوگئے خط میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان حالیہ صورتحال پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، ‘یہ میری امید اور دعا ہے کہ دونوں طرف انسانی جانوں کے ضیاع اور نقصان کو...
امیر جماعت اسلامی پاکستان کا اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہنا ہے کہ حکومت کی ذمہ داری ہے بھارتی جھوٹ کو دنیا کے اربوں لوگوں تک پہنچائے، وزراء دانشوری چھوڑ کر پاکستان کا پیغام بیرونی ممالک تک پہنچائیں، بھارت جارحانہ کاروائیوں سے باز نہ آیا تو ہماری طرف سے کوئی گارنٹی نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کی جوابی کاروائی پر خصوصی ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ’’نصر من اللہ و فتح قریب، ہماری افواج نے بھارت پر کاری ضرب لگائی ہے، پوری قوم جس آپریشن کا انتظار کر رہی تھی، اس کا آغاز ہو گیا ہے۔ حافظ نعیم...
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بات چیت میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کر دیا۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قومی یکجہتی اور قومی سلامتی کا تقاضا یہ ہے کہ پاکستان کے بڑے لیڈر بانی پی ٹی آئی کو فی الفور رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں تو بحیثیتِ بانی پی ٹی آئی کے نمائندہ آپ سے بات کر رہا ہوں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ جب بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا، تو یہ قوم کو متحد اور یکجا کرے گا۔ پاک بھارت کشیدگی: وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی سیاسی...
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بُنیان مرصوص‘ کا آغاز ہوتے ہی سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور سوشل میڈیا پر فعال ہوگئے۔ پہلگام واقعے کے بعد سے مسلسل جاری پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستانی عوام آصف غفور کو شدت سے یاد کررہے تھے۔ بطور ڈی جی آئی ایس پی آر، وہ نہ صرف بھارت بلکہ خارجی دہشتگردوں کو بھی اپنے مخصوص انداز میں ‘شٹ اپ کال’ دینے میں مہارت رکھتے تھے جسکے سبب وہ عوام میں بےانتہا مقبول تھے اور ان کا مدلل انداز گفتگو خوب پسند کیا جاتا تھا۔ ان کے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ سے آخری ٹوئٹ جنوری...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگر بھارت امن چاہے تو پاکستان بھی تیار ہے تاہم خبردار کیا کہ اگر کوئی ایک بھی اشتعال انگیز کارروائی دہرائی گئی تو پھر پاکستان بتائے گا کہ انتقامی کارروائی کیا ہوتی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ان کا امریکی وزیرخارجہ سے رابطہ ہوا جس میں مارکو روبیو نے کہا کہ کشیدگی کم کی جائے کیونکہ یہ صورتحال دنیا افورڈ نہیں کر سکتی۔اسحاق ڈار کے مطابق سیکریٹری روبیو نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت ایسا راستہ تلاش کریں جس سے دونوں ملکوں کے رابطے بحال ہوں اور مس کیکولیشن سے بچا جائے، امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ تعمیری بات...
معروف بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی نے سب فنکار اصل میں ‘بھانڈ’ ہوتے ہی، اور یہ بات تسلیم کرنے میں کوئی عار نہیں ہونی چاہیے۔ یوٹیوب چینل ‘آل اباؤٹ ایو’ پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ماضی کے تجربات، فلمی دنیا کے دوہرے معیار اور اداکاروں کی معاشرتی حیثیت پر دلچسپ اور چونکا دینے والے خیالات کا اظہار کیا۔ نوازالدین صدیقی نے فلم Dev D کے مشہور گانے ‘ایموشنل اتیاچار’ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں حیرت ہوئی کہ یہ گانا اتنا مقبول ہوا، کیونکہ اس کی شوٹنگ کے دوران ان کا تجربہ خوشگوار نہیں تھا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ‘جب یہ گانا ہِٹ ہوا، تو مجھے واقعی حیرانی ہوئی، حالانکہ شوٹنگ کے دوران سیٹ پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان ایئر فورس (PAF) کو اپنی بیجنگ ایئر شو میں شاندار کارکردگی کے بعد برطانوی اخبار ٹیلیگراف کی جانب سے فضاؤں کا بادشاہ قرار دیا گیا ہے۔ اس اعزاز کا مطلب ہے کہ پاکستان کی ایئر فورس عالمی سطح پر اپنے مؤثر دفاعی آپریشنز اور اعلیٰ جنگی مہارت کے لحاظ سے ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ پاکستان ایئر فورس کی عالمی سطح پر پذیرائی ٹیلیگراف نے اپنی رپورٹ میں پاکستان ایئر فورس کی نہ صرف تکنیکی مہارت بلکہ اعلیٰ جنگی حکمت عملی کا بھی ذکر کیا، جو اسے دنیا کی مؤثر ترین فضائی افواج میں سے ایک بناتی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے حالیہ برسوں میں اپنے طیاروں اور جدید ہتھیاروں...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ کل بھارتی آبی جارحیت کی انفارمیشن چیرمین واپڈا نے ہم سے شئیر کی، بھارتی حملے سے نوسیری ڈیم کو جزوی نقصان پہنچا ہے، ایل او سی پر بھارتی جارحیت دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ پاک فوج نے گزشتہ 72 گھنٹوں میں بھارتی جارحیت کا مؤثر اور دندان شکن جواب دیا ہے، ہمارے جذبے اور جنون جواں ہیں، بھارت کی بین الاقوامی سرحد سے دراندازی کا مسلح افواج پاکستان اپنے وقت پر جواب دیں گی، پھر اس رسپانس کو دنیا دیکھے گی، کل بھارتی آبی جارحیت کی انفارمیشن چیرمین واپڈا نے ہم سے...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان کا ہر وار دشمن کے غرور کا کفن بن چکا ہے۔ لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ دشمن کو دن کے اُجالے میں عبرت کا نشان بنا دیا گیا، آپریشن بنیان المرصوص پر قوم جری افواجِ پاکستان کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کی ہر جارحیت کو آہنی عزم سے کچلا گیا، آپریشن بنيان المرصوص قومی غیرت، وقار اور عسکری عظمت کی روشن علامت ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر اپنی برتری منوائی، دنیا پاکستان کی عسکری مہارت...
راؤدلشاد :وزیراعظم شہباز شریف کا ملکی سیاسی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ ، وزیراعظم نےسیاسی رہنماؤں کوموجودہ کشیدہ صورتحال بارےآگاہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موجودہ کشیدہ صورتحال اور بھارت کی جانب سے کیے گئے حملوں کے تناظر میں ملکی سیاسی قیادت سے ٹیلیفونک رابطے کیے۔ وزیراعظم نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان، کنوینر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان، بی این پی کے خالد حسین مگسی اور ق لیگ کے رہنما چوہدری سالک حسین سے رابطہ کیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی وزیراعظم نے سیاسی قائدین کو بھارت کی...
امریکہ نے ثالثی کی پیشکش کردی، پاکستان کی نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس نہیں ہو رہا،وزیردفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کی جانب سے جاری جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ”آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ“ کے تحت دشمن کو دندان شکن جواب دیا ہے، جبکہ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت کو کاری ضرب لگائی گئی ہے اور کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس تاحال نہیں ہوا۔ اس کشیدہ صورتحال میں امریکہ نے دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے، جب کہ چین نے بھی تعمیری کردار ادا کرنے کی...
سابق قومی کرکٹر کامران اکمل نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔کامران اکمل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل ’فتح وَن‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْم‘ لکھا۔کامران اکمل نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’آپریشن بنیان المرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد‘۔اس کے علاوہ کرکٹر نے پاک فوج کے حق میں دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ’اللّٰہ ہماری فوج کو طاقت، حفاظت اور فتح عطا فرمائے۔انہوں نے عوام سے اپنی فوج کے لیے دعا کرنے کی اپیل بھی کی۔دوسری جانب کرکٹر احمد شہزاد نے بھی ایکس پر لکھا کہ...
عبدالحمید لون کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں، پاکستان کے بھارت کو منہ توڑ جواب سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ افواج پاکستان کے جزبے کو سلام پیش کرتے ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے بھرپور جوابی وار سے بھارتی ایوانوں میں زلزلہ آ گیا ہے۔ عبدالحمید لون نے کہا کہ دہشت گردوں کی ماں جوابی وار کے بعد سکتے میں آ گئی ہے، بھارت پر پاکستان کے جوابی وار کے بعد مقبوضہ کشمیر میں خوشی کا سماں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام پاک فوج کو اپنا محافظ تصور کرتے ہیں، پاکستان کے بھارت کو منہ...
---فائل فوٹو وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاکستان کی جانب سے بھارت پر کی گئی جوابی کارروائی پر اپنے ردِعمل کا اظہار کردیا۔خواجہ آصف نے اپنے بیان میں نامور شاعر فیص احمد فیض کی مشہور غزل ’نہ گنواؤ ناوک نیم کش، دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا‘ کے ایک مصرے کا استعمال کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا، ’جو وہ قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا‘۔ اسکرین شاٹ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے پاک فوج اور وطنِ عزیز کے حق میں نعرہ لگاتے ہوئے لکھا، ’اللّٰہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘۔یاد رہے کہ آج صبح بعداز فجر پاکستان نے بھارتی جارحیت پر جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے...
اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جا رہا ہے، جس کا اعتراف اب عالمی میڈیا بھی کرنے لگا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف جواب دیا بلکہ دشمن کے عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا۔ افواجِ پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان کی طرف سے ’آپریشن بنیان مرصوص‘ کے تحت ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ، سرسہ، سورت گڑھ ایئرفیلڈز، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ، اور اڑی کا سپلائی ڈپو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مزید...
ویب ڈیسک: پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف آپریشن "بنیان المرصوص" (آہنی دیوار) کے آغاز کے بعد سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اور سابق کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) جنرل آصف غفور کا دبنگ بیان سامنے آ گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ "نصر من اللہ و فتح قریب"(اللہ کی طرف سے مدد اور جلد فتح) انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو براہِ راست مخاطب کرتے ہوئے خبردار کیا کہ مودی! تمہیں بارہا متنبہ کیا گیا تھا کہ پاکستان کا امتحان نہ لو۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی بعد ازاں ایک اور ٹوئٹ میں جنرل (ر)...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کامران اکمل نے پاکستان کی جانب سے بھارتی میزائل اور ڈرون حملوں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ کامران اکمل نے فوٹو اینڈز ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے پوسٹ میں پاکستان کی جانب سے میزائل ’فتح وَن‘ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ’بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ‘ لکھا۔ کامران اکمل کا اس پوسٹ کے کیپشن میں مزید کہنا تھا کہ ’آپریشن بنیان المرصوص، پوری قوم کو ہماری بہادر فوج پر فخر ہے، پاک فوج زندہ باد‘۔ View this post on Instagram A post shared by Kamran Akmal (@kamranakmal23) کرکٹر نے پاک فوج کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اللّٰہ ہماری فوج...
"آپریشن بنیان المرصوص" کا آغاز پاکستانی ’الفتح میزائل‘ کی لانچ شہید پاکستانی بچوں کے نام کر دی گئی۔ پاکستان ان معصوم بچوں کی شہادت کو نہ بھولا ہے، نہ بھولے گا، یہ معصوم پاکستانی بچے بھارت کی پاکستان میں جارحیت میں شہید کیے گئے تھے۔ دوسری جانب پاکستان کی عسکری قیادت میں فیصلہ ہوا ہے کہ بھارت نے اب مزید جارحیت کی تو اس کے ہائی ویلیو زونز کو نشانہ بنایا جائے گا، ہائی ویلیو زونز میں بھارت کے اقتصادی اہداف بھی شامل ہیں۔

بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب "آپریشن بنیان المرصوص"، ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ، براہموس اسٹوریج سائٹ سمیت 10 سے زائد اہداف تباہ
پاکستان نے بھارت جارحیت کے جواب آپریشن بنیان مرصوص شروع کردیا جبکہ بھارت میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے ادھم پور ایئربیس، پٹھان کوٹ ایئرفیلڈ، براہموس اسٹوریج سائٹ، بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر کے جی ٹاپ اور اڑی میں سپلائی ڈپو سمیت 10 سے زائد اہداف کو تباہ کردیا گیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیس سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فتح میزائل کی رینج 120 کلومیٹر ہے، میزائل میں جدید نیوی گیشن سسٹم اور اعلی...
وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف آپریشن بنیان المرصوص کے آغاز کے بعد نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی میٹنگ طلب کر لی۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع کرتے ہوئے دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان المرصوص کا آغاز کر دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں12اہداف کو نشانہ بنایا بنایا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیا گیا ہے اور بھارت کی ادھم پور، پٹھان کوٹ ائیربیس اور براہموس اسٹوریج تباہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے موجودہ صورتحال کے...
پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن "بنیان المرصوص" کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے تحت بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح ون میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس اور براہموس میزائل اسٹوریج کو تباہ کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت نئی دہلی کی فضاؤں میں پاکستانی ڈرونز کی مسلسل پروازیں جاری ہیں جس سے بھارت کے دارالحکومتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ سکیورٹی ماہرین کا کہنا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آپریشن " بنیان المرصوص" لانچ کر دیا ہے جس کے تحت بھارت کے متعدد اہداف کو ایک ساتھ نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ Bunyan ul-Marsoos" (بنیان المرصوص) ایک عربی ترکیب ہے جو قرآن مجید میں سورہ الصف میں استعمال ہوئی ہے: "إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ"ترجمہ: بے شک اللہ اُن لوگوں سے محبت کرتا ہے جو اُس کی راہ میں صف باندھ کر ایسے لڑتے ہیں گویا وہ سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں۔ پاکستان نے بیاس کے علاقے میں براہموس سٹوریج سائٹ تباہ کر دی "Bunyan" (بنیان) کا مطلب عمارت یا ڈھانچہ "Marsoos" (مرصوص) کا مطلب مضبوطی سے جُڑی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان نے “آپریشن بنیان المرصوص” کے نام سے ایک بڑی فوجی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ اس آپریشن کے تحت بھارت کے مختلف علاقوں میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں بھارتی شہر بیاس میں واقع براہموش میزائلوں کا ذخیرہ تباہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی مخصوص انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی ہے، اور مزید اہداف کو نشانہ بنانے کا عمل جاری ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی جانب سے پاکستان کے اہم فضائی اڈوں نور خان، مرید اور شور کوٹ پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے فوری جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستانی افواج بھارت کے خلاف بھرپور کارروائی میں مصروف ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان باقاعدہ جنگ شروع ہو چکی ہے۔ پاکستانی فوجی قیادت صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے، جب کہ عوام سے پرامن رہنے اور افواہوں سے گریز کی اپیل کی گئی ہے۔ عالمی برادری صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہے...
غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں خوراک کی رسد کو روکنے اور اقوام متحدہ کے غذائی ذخائر کے ختم ہونے کے بعد، برطانیہ سمیت پانچ یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں خوراک کی رسد کو روکنے اور اقوام متحدہ کے غذائی ذخائر کے ختم ہونے کے بعد، برطانیہ سمیت پانچ یورپی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ میں انسانی صورتحال کی سنگینی کے پیش نظر، اقوام متحدہ میں برطانوی نمائندہ باربرا ووڈورڈ نے کہا ہے کہ برطانیہ، ڈنمارک، فرانس، یونان اور سلووینیا کے ساتھ...
سٹی42: عمان کے مفتیِ اعظم ممتاز عالم دین شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کے دوران مساجد کو نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ شیخ احمد بن حمد الخلیلی نے کہا کہ پاکستان نے ایمان، عزم اور حوصلے سے بھارتی حملوں کا بھرپور دفاع کیا اور اللہ کے فضل سے کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے گھروں، نمازیوں اور بے گناہوں پرحملے ناقابل برداشت ہیں اورہم ان مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاکستان کومزید استقامت عطا فرمائے اورظالموں کومغلوب کرے۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی انہوں نے مزید کہا کہ پوری...
فرنچ فٹبالر اور پی ایس جی اسٹار عثمان ڈمبیلے نے یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ میں نیا ریکارڈ بنا دیا۔ ذرائع کے مطابق 27 سالہ فرنچ فٹبالر چیمپئنز لیگ کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ مشترکہ گول کرنے یا گول میں مدد کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اب تک اس سیزن میں عثمان ڈمبیلے نے 8 گولز اسکور کیے جبکہ 4 گولز میں مدد کی۔ آرسنل کے خلاف سیمی فائنل میں ان کے اسسٹ نے ان کے مجموعی ہندسہ 12 تک ہوگیا ہے۔ پی ایس جی نے آرسنل کو 1-2 سے شکست دی تھی۔
اسلام ٹائمز: ہمیں سمجھنا ہوگا کہ جنگ کا فائدہ صرف اسلحہ فروشوں اور عالمی سازشی قوتوں کو ہوگا، جبکہ تباہی کا بوجھ عوام کے کندھوں پر آئے گا۔ ہماری اصل ذمہ داری یہ ہے کہ ہم جنگ کی بجائے مذاکرات، مفاہمت اور علاقائی استحکام کو فروغ دیں، نیز عالمی ایوانوں میں ظلم اور سازشوں کو بے نقاب کریں۔ لیکن داخلی طور پر جو عدم استحکام کے بنیادی عوامل کارفرما ہیں، جنگ بندی کے بعد انکا مواخذہ ضرور ہونا چاہیئے۔ نیز مقتدر حلقوں کو یہ سوچنا چاہیئے کہ کیا پاکستانیوں کو ہمیشہ استعمار طاقتوں کی غلامی میں زندگی گزارنی ہے، یا اپنے اوپر انحصار کرکے ایک طاقتور ملک بننا ہے۔؟ تحریر: عارف بلتستانی arifbaltistani125@gmail.com جنگ ایک ایسی آگ ہے، جو...
فائل فوٹو۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے غیر قانونی حملوں اور علاقائی صورتحال پر ترک ہم منصب کو آگاہ کیا۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی حملے مساجد، رہائشی علاقوں اور دیگر مذہبی مقامات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ بھارتی جارحیت سے بےگناہ شہریوں کی جانیں ضائع ہوئیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ترجمان کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس اور پاکستان سے یک جہتی کا اظہار کیا۔
آئرلینڈ کی ایک خاتون اسٹار فٹبالر نے اپنی گیند پھینکنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کر کے فٹبال تھرو-اِن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔ انگلینڈ کی ایک ٹیم لندن سٹی لائنیسز کی جانب سے کھیلنے والی 31 سالہ میگن کیمبل نے فٹبال کو اوورہیڈ تھرو کر کے 123 فٹ اور 2 انچز کے فاصلے پر پھینک کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ کھلاڑی کی پھینکی گئی تھرو بولنگ ایلے لین کی لمبائی سے سے دُگنا فاصلہ طے کیا اور بلیو وھیل کی لمبائی سے 40 فٹ سے زیادہ تھا۔ میگن کو یہ ریکارڈ حاصل کرنے کے لیے 114 فٹ اور 9 انچز کا فاصلہ طے کرنا تاکہ خواتین کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آ سکیں۔ میگن کا کہنا...

بھارتی فوج کی پاکستان کے خلاف کار کردگی اتنی خراب کیوں رہی؟ ایک رات میں 5طیاروں سے ہاتھ دھونے والے بھارت کو عالمی میڈیا نے آئندہ دکھا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران بھارت کی عسکری کارکردگی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ جنگوں کا نتیجہ اکثر فریقین کی غرور، لاعلمی اور غلط اندازوں سے جڑا ہوتا ہے اور یہی کچھ موجودہ صورتحال میں ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ معاملات کا آغاز کشمیر میں ایک دہشت گرد حملے سے ہوا، جس میں بھارتی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ نئی دہلی نے پاکستان سے حملے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تاہم اسلام آباد نے کسی بھی ریاستی مداخلت سے انکار کیا اس کے بعد بھارت نے "آپریشن سندور" کے نام سے 6 اور 7 مئی کو پاکستان کے اندر شدت پسندوں کے مبینہ ٹھکانوں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ میں گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی اور گاڑیوں کی کمرشل درآمد میں نرمی کیے جانے کا امکان ہے، جس سے ملک میں درآمدی گاڑیاں سستی ہوجائیں گی اور پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینے کی تجویز زیر غور ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی جانب سے گاڑیوں کی درآمد پر ٹیکسوں میں کمی اور گاڑیوں کی کمرشل درآمد کھولنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ اگلے مالی سال کے بجٹ تخمینہ جات و دیگر تجاویز کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے مشاورت کے...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 09 مئی 2025ء )پاکستان کیخلاف دیوانگی کے شکار بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور خفت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ۔ میڈیا کے مطابق آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کیلئے سات ارب ڈالر کی اگلی قرض قسط کی منظوری دے دی ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دی ہے۔ بھارت نے پاکستان کی قسط رکوانے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔ اس سے قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج سات ارب ڈالر کے بیل آﺅٹ پیکج کی اگلی قسط پر...
سٹی 42 : چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے آج پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو انڈیا کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے پہ خراجِ تحسین پیش کیا اور مادرِ وطن کے دفاع کے لیے ان کی جرات و استقامت کی تعریف کی ۔ سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دہشت گردی اور بیرونی جارحیت کے خلاف جاری جنگ میں ہماری افواج کی بے مثال قربانیوں اور شجاعت کا بھرپور اعتراف کرتے ہیں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اشتعال انگیزی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 مئی 2025ء) اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد کی فراہمی کو ہاتھ میں لینے سے شہریوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی اور انسانی امداد کا 'پھنسانے' کے لیے استعمال بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا سبب بنے گا۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے ترجمان جیمز ایلڈر نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی منصوبے کے تحت صرف جنوبی علاقے میں گنے چنے چند امدادی مراکز قائم کرنے سے لوگ نقل مکانی یا موت میں سے ایک انتخاب پر مجبور ہوں گے۔ یہ منصوبہ امداد کی فراہمی کے بنیادی اصولوں سے متضاد ہے اور بظاہر حماس پر دباؤ ڈالنے کے...
مولانا عبدالغفور حیدر جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ بھارت نے جنگ چھیڑ دی ہے، اب اسے سبق سکھانے کا وقت آ گیا ہے۔اسلام آباد میں جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے انتخابات میں فائدہ اٹھانا تھا تو فالس فلیگ آپریشن کیا۔ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے تحقیقات کی پیشکش کردی، تاہم بھارت نے تاحال اس پیشکش کوسنجیدہ نہیں لیا، سیاسی جماعتوں نے تمام اختلافات بھلا دیے، ہم مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ اس وقت قوم سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے، یہ جنگ شروع بھارت نے کی ہے...

پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس
پہلگام واقعہ کا ایک مقصد فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں دہشتگردوں کو اسپیس فراہم کرنا ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر کی پاکستان ایئر فورس اور نیوی کے سینئر افسران کے ہمراہ نیوز کانفرنس WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا، بھارت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے،پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگادیا، حقیقت کیا ہے یہ دیکھنا چاہیے مگر اس کے برعکس بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کہنا شروع...
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کا بجٹ 2 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں 16 فیصد کمی کی گئی ہے اور اس کا حجم 921 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں لگ بھگ 200 جاری ترقیاتی منصوبوں کی بندش کا امکان ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کی منظوری 26 یا 27 مئی کو متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت خزانہ کی جانب سے آئندہ سال کے ترقیاتی بجٹ کی جو ابتدائی حد (IBC) مقرر کی گئی ہے، وہ 921 ارب روپے ہے، جو منصوبہ بندی کمیشن کی جانب سے طلب...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ہنگامی حالات میں نوجوانوں کو امدادی کاموں کی تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی کال پر وفاقی دارالحکومت میں سینکڑوں نوجوان سامنے آگئے جہاں سول ڈیفنس کا بطور رضاکار حصہ بننے والے مرد و خواتین کی تربیت جاری ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایچ الیون سائٹ پر200 سے زائد رضاکاروں کو ہنگامی حالات میں فرسٹ ایڈ کی تربیت دی جا رہی ہے، تربیتی سیشن میں اے ڈی سی ایسٹ اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک ہوئے۔ رضاکاروں کو فائیو ریسکیو سمیت دیگر امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی تربیت دی گئی۔ ڈی سی اسلام آبادعرفان نواز میمن نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے...
سٹی 42 : پنجاب تھیلیسیمیا و دیگر جینیاتی بیماریوں کی تشخیص، روک تھام اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ (PTGD)کے تعاون سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایجوکیشنل ایڈوائزر شاکر علی بطور اسپیشل گیسٹ، اور سابق سربراہ شعبہ بچگان پروفیسر جویریہ منان بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے ۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی اس موقع پر سابق پرنسپل پروفیسر نورین اکمل ، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن / ڈائیریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل/ ڈین انڈر گریجویٹس پروفیسر بلقیس شبیر،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پروفیسر شبنم بشیر،ایڈیشنل ڈائریکٹر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) گزشتہ روز پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حملے کا شدید ردعمل دیا جائے گا۔ بھارتی وزیر دفاع نے بھی یہی کہا ہے۔ یہ بالکل ویسے ہی بیانات ہیں، جیسے بھارتی کارروائی سے پہلے پاکستانی حکام تواتر سے دے رہے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ بھارت کو اب جا کر پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کا یقین ہوا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام سول سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ آج پہلی مرتبہ بھارتی بازار حصص میں 800 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے اور انڈین پریمئیر لیگ معطل...
بھارتی سکھوں نے مودی کی چالبازی اور جھوٹے حملوں کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنگ کے لیے تیار ہیں، مگر بھارتی شہریوں کو نشانہ نہیں بنائیں گے، وزیردفاع خواجہ آصف ذرائع کے مطابق نریندر مودی حکومت کی جانب سے پاکستان پر الزام تھوپنے کی غرض سے جعلی میزائل حملوں کے لیے پنجاب کی سرزمین کے انتخاب پر سکھ برادری برہم ہے۔ سکھوں کا کہنا ہے کہ وہ مودی کی جھوٹی سازشیں بے نقاب کریں گے اور پاکستان پر الزام تراشیوں اور مودی کو اپنی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ مزید پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار بھارت کے سکھ رہنماؤں کا کہنا...
وزیر خارجہ نے ٹیلفونک گفتگو میں جاپانی وزیر خارجہ کو علاقائی صورتحال سے متعلق مکمل آگاہی دی۔ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تحمل کا مظاہرہ کیا، پاکستان اپنی خود مختاری اور دفاع کے لئے پُرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جاپان کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے جاپانی ہم منصب کو بھارتی حملوں سے آگاہ کیا، اسحاق ڈار نے جاپانی وزیر خارجہ کو علاقائی صورتحال سے متعلق مکمل آگاہی دی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تحمل کا مظاہرہ کیا،...
فائل فوٹو۔ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ترسیلات زر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 31 فیصد اضافے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ جولائی 2024 تا اپریل 2025 ترسیلات زر 31.2 ارب ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ اپریل میں 2025ء میں ورکرز ترسیلات 3.2 ارب ڈالر رہیںسال 2025ء کےچوتھے ماہ میں بیرونِ ملک مقیم (اوورسیز) پاکستانیوں نے 3.2 ارب ڈالر ملک بھیجے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ اوورسیز پاکستانیوں کی حب الوطنی اور ملکی معاشی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کی ترقی میں مرکزی کردار ادا...
وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ڈرل مشقیں ہنگامی صورتحال میں تیاریوں کے پیش نظر کی جا رہی ہیں،ڈی سی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ شہریوں سے التماس ہے ایسی صورتحال میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔دوسری جانب جنگی صورتحال کے پیش نظرجہلم میں سول ڈیفنس اور ریسکیو نے فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا جس کا مقصد عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ اورہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد...
ماسکو :دوسری جنگ عظیم میں فتح اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ، عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن نے عالمی تزویراتی استحکام کو برقرار رکھنے اور مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بین الاقوامی اور علاقائی سلامتی کے میدان میں بین الاقوامی برادری کو درپیش سنگین چیلنجوں کے پیش نظر دونوں فریقوں نے عالمی اسٹریٹجک استحکام سے متعلق مشترکہ دستاویز کی اصل روح اور دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے شدہ اہم اتفاق رائے کے مطابق عالمی تزویراتی استحکام پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ۔جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں دونوں فریقوں نے کہا کہ تمام ممالک کے عوام کا مقدر ہم آہنگ ہے اور تمام ممالک اور تنظیمیں دوسرے...

سوشل اسٹریمنگ،آن لائن سروسز کی ویب سائٹس کے لیے کارپوریٹ ای میل کا استعمال خطرناک ہوسکتا ہے: کیسپرسکی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) کیسپرسکی ڈیجیٹل فٹ پرنٹ انٹیلیجنس کی ایک تحقیق کے مطابق، ملازمین آن لائن خریداری کی سائٹس اور سوشل میڈیا پر ذاتی اکاؤنٹس کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے کارپوریٹ ای میلز کا بھی استعمال کر سکتے ہیں، جس سے اکاؤنٹ کی چوری اور کارپوریٹ سیکیورٹی کی خلاف ورزیوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ کیسپرسکی ماہرین نے تین مشہور تفریحی پلیٹ فارمز:روبلوکس، ڈسکارڈ اور نیٹ فلکس کے لیے 2019 اور 2024 کے درمیان ڈارک ویب پر لیک ہونے والے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔ تجزیہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اوسطاً 7 فیصد صارفین جن کے اکاؤنٹس لیک ہوئے تھے، ان پلیٹ فارمز پر کارپوریٹ ای میل ایڈریس کا استعمال...

بھارتی حملوں پر ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے تحت جواب دینے کا حق استعمال نہیں کیا،پاکستانی سفیر برائے یو این
اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا ہے کہ 6 اور 7 مئی کی رات بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، بھارتی حملے کے بعد سے ہم نے جو بھی کیا وہ جوابی اقدامات تھے، تاہم ہم نے ابھی تک یواین چارٹرکے آرٹیکل 51 کےتحت جواب دینے کا حق استعمال نہیں کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کشیدگی نہیں چاہتے، تاہم اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جائے گا، امریکا میں پاکستانی سفیر کا سی این این کو انٹرویو ترک میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے کہا نے کہا کہ یہ خطہ، خاص طور پر کشمیر ایک نیوکلیئر فلیش پوائنٹ کے طور پر جانا جاتا ہے، برطانوی اخبار نے کشمیر کو جغرافیائی...
پاکستان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے غیر مہذب ریمارکس کی مذمت کرتے ہوئے بین الاقوامی برادری سے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ پر بھارتی حملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بین الاقوامی برادری کو نوٹس لینا چاہیے۔’ہم بھارتی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے غیر مہذب ریمارکس کی مذمت کرتے ہیں، اس لیول کے آفیسر سے اس طرح کی زبان کی توقع نہیں کی جا سکتی۔‘ یہ بھی پڑھیں: بھارت کا بزدلانہ حملہ: غیر ملکی سفیروں کو نائب وزیر اسحاق ڈار کی بریفنگ دفتر خارجہ میں صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نیلم جہلم منصوبے کوبھارتی حملے میں...