2025-09-18@22:02:57 GMT
تلاش کی گنتی: 2684

«میں کام کرنے والے ورکرز»:

(نئی خبر)
    ملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی ٹی اوکے زیر اہتمام ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013میں اصلاحات کے حوالے سے مشاورتی سیشن ہوا ، کیپٹل آفس ایف پی سی سی آئی میںمنعقدہ مشاورتی سیشن میں وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ ، ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ٹی او بلال خان پاشاو دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بزنس کمیونٹی کی طرف سے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مختلف تجاویز دی گئیں ۔اجلاس میں تمام چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت کا استحکام اور ترقی کے سفر کا آغاز معاشی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہے،پاکستان میں ورلڈ بینک کی جانب سے کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کیلئے پاکستانی حکام کے ساتھ تعاون و محنت پر سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن کے کردار کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا جائے گا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان میں عالمی بینک کے سبکدوش ہونے والے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو یہاں ان سے الوداعی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) وزیر اعظم نےورلڈ بیسٹ سکول پرائزز 2025 میں تین پاکستانی سکولوں،سنجن نگر پبلک ایجوکیشن ٹرسٹ ہائر سیکنڈری سکول لاہور، بیکن ہاؤس کالج پروگرام (جونیپر کیمپس) کوئٹہ اور نارڈک انٹر نیشنل سکول، لاہور کو دنیا کے ٹاپ ٹین کمیونٹی تعاون سے چلنے والے سکولوں میں جگہ بنانے پر ان سکولوں کی انتظامیہ، اساتذہ اور طلباء کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے...
    اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی نے الجزیرہ دیکھنے والے اپنی شہریوں کیخلاف پولیس کارروائی کی ہدایت کردی۔ انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمام بن گویر نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو اسرائیل سے رپورٹنگ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف حکومتی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے قومی سلامتی کو "خطرہ" ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل میں الجزیرہ دیکھتے ہوئے پکڑے جانے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ مئی 2024 کے اوائل میں اسرائیل نے ملک میں الجزیرہ کے رپورٹرز، پروڈیوسرز، کیمرہ والوں اور دیگر ملازمین پر پابندی لگا دی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے جنوری میں اس کی پیروی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے سے الجزیرہ پر پابندی لگا دی تھی۔
    اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے آج اپنی تاریخ کا ایک ناقابلِ فراموش دن گزارا، جب ملک کے مختلف شہروں سے ایک ہی دن میں مجموعی طور پر 7 پروازوں نے اس دلکش خطے کے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا۔ اس روز اسکردو ایئرپورٹ نے نہ صرف ایک نیا ریکارڈ قائم کیا بلکہ گلگت بلتستان میں سیاحت، معاشی سرگرمیوں اور قومی روابط کے نئے باب کا آغاز بھی کیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق ان پروازوں میں 4 پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) اور 3 ایئر بلیو کی پروازیں شامل تھیں۔ پروازوں کا یہ سلسلہ اسلام آباد سے 4، کراچی سے 2 اور لاہور سے ایک پرواز پر مشتمل تھا۔ ایئرپورٹ حکام نے مزید بتایا کہ یہ پہلا موقع ہے جب اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ...
    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے 2014 میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے بڑا انکشاف کردیا۔ معروف صحافی اور یوٹیوبر منصور علی خان کے ساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ 2014 میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نہیں ہونا چاہئے تھا، اُس وقت ہمیں لگتا تھا یہ دھرنا آرگینک ہے لیکن آج سمجھ آیا پاکستان میں کوئی چیز آرگینک نہیں ہوتی بلکہ پیچھے بہت سارے محرکات ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں کوئی حق یا باطل بھی نہیں ہوتا، یہ ایک پاور پالیٹکس ہے جس میں اگر ہم لڑائی کے بغیر چلیں گے تو فائدے میں رہیں گے۔ تحریک انصاف کی...
    —فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والے ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی ضمانت منظور کرلی۔مقدمے میں گرفتار سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دونوں ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے کراچی: نوجوان تشدد کیس، متاثرہ نوجوان نے دونوں ملزمان کو شناخت کر لیا کراچی: ڈیفنس میں تشدد کی شکار فیملی کو جیو نیوز نے ڈھونڈ نکالا دوران سماعت سرکاری وکیل  نے کہا کہ ہمیں بھی ملزمان کی درخواست ضمانت پر کوئی اعتراض نہیں۔یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر...
    لاہور: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے اور صوبے میں نئے بلدیاتی نظام کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے، جس سے بجٹ اجلاس کے فوراً بعد جولائی میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے منظور کرایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق حکمران جماعت کے ذرائع نے بتایا کہ نئے مجوزہ بلدیاتی نظام میں کونسلرز کے وارڈز کی سطح پر ہونے والے انتخاب کا طریقہ کار تبدیل کیا جا رہا ہے اور اب نئے نظام کے تحت کونسلر پوری یونین کونسل سے انتخاب لڑیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے انتخاب کا طریقہ کار بھی تبدیل کیا جا رہا ہے...
    پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کو جہاں پاکستان میں ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے وہیں بھارتی میڈیا اور اپوزیشن پر جنون طاری کر دیا ہے۔ بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس بھی مودی کی حکومت پر شدید تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ انڈین نیشنل کانگریس (آئی این سی) نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور اس پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وائٹ ہاؤس میں اہم ملاقات: صدر ٹرمپ نے...
    نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹر شیری رحمان نے وفاقی بجٹ کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی تجاویز منظور کرنے پروفاقی حکومت کا خیر مقدم کیا ہے۔ شیری رحمان نے کہا کہ یونیورسٹیز کے بجٹ میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لے کر 4.6 ارب کی بحالی کردی گئی، سولر پینلز پر ٹیکس 18 فیصد سے کم کر کے 10 فیصد کر دیا گیا، پی آئی ڈی سی ایل کے تحت سندھ کے منصوبے سندھ کے پاس ہی رہیں گے۔ شیری رحمان نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس وفاقی حکومت کے بجائے صوبائی حکومت ہی وصول کرے گی،  اس تمام پیش رفت کا کریڈٹ پیپلز پارٹی کو جاتا ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے پیپلز پارٹی کی تجاویز کو تسلیم کرنے پر شکریہ ادا کرتے...
    راولپنڈی میں شہریوں کو خواتین کے ذریعے  ہنی ٹریپ کرکے بھاری رقوم  ہتھیانے والے ایک مزید منظم گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہنی ٹریپ گروہ کی معاونت و سہولیات کے لیے راولپنڈی پولیس کا سب انسپکٹر اور سرکاری وکیل ملوث نکلے، گروہ کے سرغنہ سمیت پولیس افسر اور سرکاری وکیل و ساتھیوں  کے خلاف تھانہ چکلالہ راولپنڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ اے ایس آئی احسان اللہ کی مدعیت میں ہنی ٹریپ کرکے شہریوں سے بھتہ خوری ،دھمکیاں دینے اعانت جرم سمیت اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ایکٹ و پولیس اڈر اور دیگر  دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ متن مقدمہ  کے مطابق انکوائری موصل ہوئی جو ہنی ٹریپ کے متعلق ہے، نوشیروان عرف نیازی...
    کولاج بشکریہ سوشل میڈیا  ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں سیوریج کا پانی چھوڑنے والے ہوٹل کا ایک حصہ سیل کر دیا گیا ہے۔’جیو نیوز‘ کی خبر پر گلگت بلتستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ہوٹل انتظامیہ کو 15 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔جھیل میں ہوٹل کی گندگی اور فضلہ پھینکنے پر 24 گھنٹوں میں حکومتی کارروائی پر اس معاملے کو اٹھانے والے غیر ملکی سیاح نے فوری کارروائی پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔غیر ملکی سیاح کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی ایکشن اور ہوٹل سیل کرنے پر پاکستان میں سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
    حکومت کا عوامی مطالبے پر بڑا فیصلہ؛ سولر پینل پرعائد ٹیکس کم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلا م آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے، حکومت نے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کےحوالے سے غلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں...
    کوٹری: ڈی ایس پی شاہنواز جوکھیو بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کی گرفتاری پر پریس کانفرنس کررہے ہیں
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈارنے سولرسسٹم کیلئے46فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے، حکومت نے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کےحوالےسےغلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کاحق ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں صوبوں میں پی آئی ڈی سی ایل منصوبے مکمل کرےگی،  پی ڈبلیوڈی کا متبادل پی آئی ڈی سیل ایل ہے، آئی ایم ایف سے ریونیو نقصانات پر قابو پانے سے متعلق بات جاری ہے۔ نائب...
    معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل کے پاس دفاعی انٹرسیپٹر میزائلز، خصوصاً ایرو سسٹم (Arrow Interceptors) کی تعداد تیزی سے کم ہو رہی ہے، جس سے اسے ایران کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک نامعلوم امریکی عہدیدار نے بتایا کہ واشنگٹن کو کئی ماہ سے اس مسئلے کا علم ہے، اور اسی لیے امریکہ نے اسرائیل کی زمینی، فضائی اور بحری دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج نے وال اسٹریٹ جرنل کو بتایا کہ وہ اسلحے اور گولہ بارود سے متعلق معاملات پر تبصرہ نہیں کرے گی۔ ماہرین کے مطابق اگر اسرائیل کے پاس انٹرسیپٹر میزائلز...
    لاہور: ریلویز پولیس ملتان ڈویژن نے ریلوے مسافر کا گمشدہ قیمتی بیگ تلاش کرکے اصل مالک کے حوالے کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق مسافر بلال خان فیملی کے ہمراہ ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی سے ٹرین 10 ڈاؤن علامہ اقبال ایکسپریس پر سوار ہوا اور اس دوران بلال خان کی والدہ اپنا قیمتی بیگ پلیٹ فارم پر ہی بھول گئیں جس میں موبائل فون، 100 امریکی ڈالرز، قیمتی گھڑی، پاور بینک اور ایئر بڈز وغیرہ شامل تھے۔ بیگ کی اطلاع فوری طور پر ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی پر موجود ہیڈ کانسٹیبل شفقت نوید کو دی گئی جس نے ریلوے اسٹیشن چیچہ وطنی سے خاتون مسافر کا بیگ تلاش کرکے ان کے بیٹے بلال خان کے حوالے...
    کراچی: محمود آباد منظور کالونی کا رہائشی تین بچوں کا باپ گھر میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی کے علاقے محمودآباد منظور کالونی سیکٹر سی عید گاہ چوک پنجاب روڈ خان زادہ بلڈنگ کے عقب والی بلڈنگ میں پانی کی موٹر چلاتے ہوئے بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔ ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 40 سالہ عامر جدون عرف ٹھوسہ ولد اورنگزیب جدون کے نام سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے عامر کے ورثا نے پولیس کارروائی کروانے سے انکار کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا ہے کہ بجٹ میں پنشن کے لیے فنڈز کا حجم ایک ٹریلین روپے سے تجاوزکرگیا ہے جو ترقیاتی بجٹ سے زیادہ ہے، بجٹ میں 10ملین روپے سے زیادہ پنشن پر 5 فیصد ٹیکس کی تجویزدی گئی ہے۔ سیکیورٹیزاینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کی صورتحال اور ملک پراس کے ممکنہ معاشی اثرات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز اس حوالے سے تمام شراکت داروں کے ساتھ ہماری مفیدبات چیت ہوئی ہے، اس کا مقصد توانائی کے معقول ذخائراوران کی قیمتوں کی نگرانی کویقینی بناناہے، حکومت صورتحال سے...
    دنیا کی سب سے اہم تیل گزرگاہ آبنائے ہرمز کے قریب دو بڑے آئل ٹینکرز آپس میں ٹکرا گئے۔ ایڈالین اور فرنٹ ایگل کے درمیان یہ تصادم متحدہ عرب امارات کے ساحل سے تقریباً 15 ناٹیکل میل (28 کلومیٹر) دور خلیج عمان میں پیش آیا۔ برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی مانیٹر نے کہا ہے کہ یہ واقعہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی کے بیچ پیش آیا، تاہم یہ سیکیورٹی سے متعلق واقعہ نہیں ہے۔ایڈالین پر سوار 24 افراد کو متحدہ عرب امارات کی کوسٹ گارڈ نے بحفاظت نکال لیا۔ حکام کے مطابق، کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔فرنٹ ایگل بحری جہاز دو ملین بیرل عراقی خام تیل لے کر چین کی جانب رواں دواں تھا،...
    ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی) نے لاہور میں اپنے انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے لیے متعدد اسامیوں کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹورازم انٹرن شپ کیجیے، 60 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ لیجیے، کون اپلائی کرسکتا ہے؟ ٹی ڈی سی پی کو پرنسپل، ہیڈ آف اکیڈمکس، ایڈمن اور فنانس آفیسر، ڈیجیٹل میڈیا ایکسپرٹ، گرافک ڈیزائنر، فرنٹ ڈیسک آفیسر اور اسٹوڈنٹ کونسلر سمیت دیگر عہدوں کے لیے امیدوار درکار ہیں۔ مارچ 2025 میں شروع ہونے والے چیف منسٹر کی شاندار پنجاب ٹورازم انٹرن شپ جیسے پروگراموں کی کامیابی کے بعد یہ اقدام ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ دلچسپی رکھنے والے امیدوار 24 جون 2025 تک درخواست جمع کراسکتے ہیں۔ مزید...
    بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) حکام نے ہفتہ کی رات ایک بھارتی جوڑے کو واپس انڈیا بھیج دیا، جسے بھارت کی بارڈر سیکیورٹی فورسز (بی ایس ایف) نے شمالی بنگلہ دیش کی چپسار سرحد پر زبردستی بنگلہ دیش میں دھکیل دیا تھا۔ جوڑے کی شناخت فاجر منڈل اور تسلیمہ منڈل کے نام سے ہوئی ہے جس کا تعلق انڈیا کے مغربی بنگال کے ضلع ہری ہرپور سے ہے، اس جوڑے کو بی ایس ایف کے ساتھ فلیگ میٹنگ میں تصدیق ہونے کے بعد واپس بھارت کے حوالے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان رینجرز کی کارروائی، سرحد عبور کرنے والے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا بی جی بی کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس جوڑے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (صباح نیوز/ اے پی پی) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ٹیکس نادہندہ گان کی گرفتاری کی خبروں کافوری نوٹس لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ہراساں کرنا ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا،کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کی عزت اور توقیر ہمارے سر آنکھوں پر ہے اور ان کو بلا جواز ہراساں کرنا نا قابل قبول ہے جبکہ انہوں نے اس معاملے پر ایک خصوصی کمیٹی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ پیر کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعظم نے میڈیا میں رپورٹ ہونے والے...
    اسرائیلی حملوں میں ساتھ دینے والے نتائج کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں: ایران نے خبردار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ: ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خبردار کیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں تل ابیب سے تعاون کرنے والے ممالک بحران کے نتائج کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں کیونکہ وہ بھی قانونی طور پر ان حملوں کے ذمہ دار ہوں گے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایراوانی نے سلامتی کونسل کو بھیجے گئے خط میں آگاہ کیا ہے کہ ایران حق دفاع میں متناسب دفاعی آپریشنز انجام دے رہا ہے جن کا مقصد فوجی اہداف اور اس سے منسلک انفرااسٹرکچر کو...
    ویانا میں ایران کے مستقل مندوب کا آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے ہنگامی اجلاس کے دوران دوٹوک الفاظ میں کہنا تھا کہ جب این پی ٹی کے ارکان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے درمیان توازن کا خیال نہ رکھا جائے اور اس معاہدے کے پابند ارکان کو اس تنظیم میں رکنیت نہ رکھنے والے جارح ممالک کی جانب سے حملے اور دھمکیوں کا خطرہ ہو، تو رضاکارانہ طور پر انجام دیے جانے والے اقدامات کی کوئی توجیہ نہیں رہ جاتی۔ اسلام ٹائمز۔ ویانا میں ایران کے مستقل مندوب رضا نجفی نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے ہنگامی اجلاس کے دوران دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ایران کے پرامن ایٹمی مراکز پر...
    ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔  ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا ہے،وزیراعظم نے تجویز پر غور کرنے کے لیے اجلاس طلب کرلیا جس میں  وزیر خزانہ،چیئرمین ایف بی آر اور وزیر قانون بھی شریک ہوں گے۔   حکام کے مطابق فنانس بل میں ٹیکس فراڈکرنےوالے تاجروں کی گرفتاری اور 10سال تک قید تجویزدی گئی ہے۔  ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ
    کلیم اختر:مالی سال 2024 -25 میں کتنےملازمین نےبہترین کام کیا ؟ تمام تفصیلات طلب کر لی گئیں۔ان لینڈریونیوفیلڈسٹاف کیلئےانعامات دینےکے پیش نظرسفارشات طلب کی  گئی ہیں۔گریڈ 1تاگریڈ20 تک کےافسران واہلکاروں کوانعامات دیکرحوصلہ افزائی کی جائیگی۔ اس حوالے سےٹیکس دفاترکےچیف کمشنرزکوسفارشات جون تک بذریعہ ای میل بورڈکوبھجوانےکی ہدایت کر دی   گئی۔انعامات دینےکیلئےکارگردگی کی بنیاد پر 3 مختلف گیٹگری میں تقسیم کرنیکی ہدایات بھی کی    گئی ہیں۔گریڈ1 سے گریڈ16 اور گریڈ 17 سے اوپر تک افسران و ملازمین کی لسٹیں فراہم کرنا ہونگی۔چھٹی پر رہنے والے افسران و اہلکار انعام کے اہل نہیں ہوں گے۔چیف کمشنرز کو چھٹی کی تفصیلات بھی درج کرنی ہو گی۔انعام کیلئےصرف ایک فیلڈفارمیشن سےمنظوری دی جائے گی۔تبادلے کی صورت میں باہمی ہم آہنگی لازم قرار دی...
    کراچی: شاہ لطیف پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب منزل پمپ صالح محمد گوٹھ میں مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان ایس ایس پی ملیر کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت 35 سالہ نوید عرف کپی ولد محمد اعظم کے نام سے کی گئی، ہلاک ہونے والا ملزم خطرناک گینگ کا سرغنہ تھا۔ ملزم نوید بھتہ خوری، ڈکیتی، شہریوں سے لوٹ مار اور پولیس مقابلوں سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ واقعے کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی پولیس موبائل علاقے میں گشت پر تھی کہ اس دوران پولیس پارٹی پر مسلح ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے فوری طور پر جوابی فائرنگ کی، فائرنگ...
    ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی یا ممکنہ جنگ کی صورت میں پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی درآمد پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ خاص طور پر وہ افراد جو ایرانی اشیا جیسا کہ پیٹرول، چاکلیٹس، کوکنگ آئل، بسکٹس، خشک میوہ جات، الیکٹرانکس وغیرہ کا کاروبار کرتے ہیں، وہ متاثر ہو سکتے ہیں۔ ایرانی مصنوعات کا کاروبار کرنے والے پاکستانی کتنے متاثر ہو سکتے ہیں؟ اس حوالے سے جاننے کے لیے ’وی نیوز‘ نے چند ایسے افراد سے بات کی جو راولپنڈی باجوڑ پلازہ میں ایرانی مصنوعات فروخت کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت کی جنگ رکوائی، ایران و اسرائیل کے درمیان بھی جلد معاہدہ ہوگا : ڈونلڈ ٹرمپ ’کشیدگی جاری رہی تو ہمارا کاروبار متاثر ہوگا‘...
    —علامتی تصویر لاہور میں کاہنہ کے علاقے ہلوکی میں گھر میں کام کرنے والی لڑکی سے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ملزم یوسف نے 12 سال کی لڑکی کو گھر میں کام پر رکھا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اہلِ خانہ کی غیر موجودگی میں لڑکی سے زیادتی کی۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی بیدیاں روڈ بھٹہ چوک کی رہائشی ہے جسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزم یوسف کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے جینڈر سیل کے حوالے کیا گیا ہے۔
    یروشلم(نیوز ڈیسک)اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے شمال مشرقی ایران میں مشہد ایئرپورٹ پر ایرانی ایندھن بھرنے والے طیارے کو بمباری کا نشانہ بنایا۔ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق یہ علاقہ اسرائیل سے تقریباً 2 ہزار 300 کلومیٹر دور واقع ہے، اور آپریشن کے آغاز سے اب تک کا ’سب سے دور دراز حملہ‘ ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ فضائیہ پورے ایران میں فضائی برتری حاصل کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ مشہد ایئرپورٹ پر یہ حملہ ممکنہ طور پر اسرائیلی فضائیہ کا تاریخ کا سب سے دور دراز فضائی حملہ ہے۔ 1985 میں، اسرائیلی فضائیہ نے تیونس میں فلسطینی آزادی کے لیے کام کرنیوالی تنظیم (پی ایل...
    ویب ڈیسک : شہرِ قائد میں 3 نوجوان سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، ریسکیو ٹیم نے ایک نوجوان کو بچالیا، جبکہ ایک کی لاش نکال لی گئی، تاہم ڈوبنے والے تیسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔  کراچی میں منوڑہ کے ساحل کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم جائے وقوع پر پہنچی۔ ریسکیو آپریشن ایدھی بحری خدمات کی ٹیم نے کیا، دورانِ آپریشن ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی جبکہ ایک کو بچالیا گیا ہے، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والے تیسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے اور وہ کرینگے؛ ڈونلڈ ٹرمپ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کی پٹی کے جنوبی شہر خان یونس میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا ہے، ہلاک ہونے والا فوجی 21 سالہ سارجنٹ نوم شمیش تھا جو اسکواڈ کمانڈر کے فرائض انجام دے رہا تھا۔غیر ملکی  میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجی دستے پر راکٹ پروپیلڈ گرنیڈ (آر پی جی) سے حملہ کیا، اسرائیلی فوج نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ زخمی ہونے والے دوسرے فوجی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو شروع ہونے والے غزہ پر اسرائیلی حملوں...
    — فائل فوٹو گلگت کے علاقے چھلت میں پیش آنے والے کار حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 افراد کی لاشیں نالے سے نکال لی گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کار گزشتہ رات نالے میں گر گئی تھی جس میں 7 افراد سوار تھے، اب بھی 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔حادثے کے ایک زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    ایرانی میزائل حملوں کی تازہ لہر کے بعد اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ ان کا فضائی دفاعی نظام ناقابلِ شکست نہیں ہے۔ حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں ہونے والے شدید ترین حملوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی حملوں میں مزید 2 ایرانی جنرلز شہید، تعداد 8 ہوگئی اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے ہفتے کی رات جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا کہ ایران نے 2 بیلسٹک میزائل داغے جن کا ہدف حیفہ اور ٹیل اویو کے اہم علاقے تھے۔ اس حملے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی اور عام شہریوں کو نقصان پہنچا۔ برطانوی میڈیا بشمول بی بی سی نے شمالی اسرائیل میں ایک...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ، نیوز رپورٹر) وزیراعلی مریم نوازشریف نے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے پر پیغام میں جان بچانے کے لئے رضا کارانہ بلڈڈونیشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے-وزیراعلیٰ نے نوجوانوں کو رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے- وزیراعلی نے کہاکہ خون کا عطیہ دراصل کسی کے لئے زندگی کا تحفہ ہے۔ محفوظ خون کی منتقلی سے سالانہ لاکھوں جانیں بچائی جارہی ہیں۔ رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں۔ پنجاب میں بروقت صحتمند خون کی فراہمی کے لئے مربوط سسٹم واضح کیا گیا ہے۔ خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے، جو کسی ضرورت مند کے لئے...
    اسلام آباد: اسرائیل اور ایران کے ایک دوسرے پر فضائی حملوں سے بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت کی مانیٹرنگ کے لیے 16 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، جس کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے کنوینر ہوں  گے۔ نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں اچانک بڑھ گئی ہیں اور پاکستانی معیشت پر تیل کی قیمتوں میں ردوبدل سے ہونے والے اثرات اور حکمت عملی وضع کرنے کی خاطر نگرانی کے لیے وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (انٹر نیشنل ویب ڈیسک) طبی ماہرین کی نئی تحقیق کے مطابق ذیابیطس کا مریض ہڈیوں کی بیماری میں بھی مبتلا ہے۔ مذکورہ حوالے سے ایک نئی تحقیق نے ذیابیطس کے مریضوں کو مزید ذہنی تناﺅ میں ڈالدیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ہر4 میں سے1 ذیابیطس کا مریض ہڈیوں کی سنگین بیماری میں مبتلا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک تشویشناک حقیقت ہے کہ ذیابیطس صرف خون میں شوگر کا مسئلہ نہیں بلکہ جسم کے کئی نظاموں کو مفلوج کر رہا ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ذیابیطس کا مریض خصوصاً2 اقسام کی ہڈیوں کی بیماریوں سے وابستہ ہوتا ہے: 1. ہڈیوں کی کمزوری (Osteoporosis) جبکہ دوسرا ہڈیوں کی تنزلی (Osteoarthritis & Charcot Joint)کی...
    ایران کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے جمعے کو امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا ہے کہ ایران اسرائیل پر اپنے حملے تیز کرے گا اور جو بھی ملک اسرائیل کے دفاع کی کوشش کرے گا اُس کے فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ ایران کو بین الاقوامی قانون کے تحت اس جارحانہ حکومت کے خلاف فیصلہ کن جواب دینے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ملک ایران کی کارروائیوں کے خلاف اسرائیل کا دفاع کرے گا اُس ملک کے فوجی اڈے ایران کے اگلے اہداف ہوں گے۔ یہ پڑھیں: ایران کا اسرائیل پر چوتھا میزائل حملہ، 63 افراد زخمی، کئی عمارتیں تباہ اس سے قبل جمعے کے روز امریکی اور اسرائیلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈبلن (انٹرنیشنل ڈیسک) آئرش فضائی کمپنی ریان ائر نے خرابی پیدا کرنے والے مسافروں کو جرمانہ کرنے کا انتباہ کردیا۔ اعلان کے مطابق خراب رویے کا مظاہرہ کرنے والے مسافروں کو 500یورو یعنی 580 ڈالر جرمانہ کیا جا سکے گا اور انہیں طیارے سے بھی اتار دیا جائے گا۔یورپ کی سب سے بڑی ائر لائن کو اس سے قبل مسافروں کے تاخیر سے جہاز میں سوار ہونے کا بھی سامنا رہا ہے۔ جس کی وجہ مسافروں کا ضرورت سے زیادہ شراب پینا ہے۔ ریان ائر اپنے عملے اور مسافروں کو غیر اخلاقی رویوں سے بچانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں نقصان پہنچانے والے مسافروں کا تعاقب جاری رہے گا۔ یاد رہے کہ جنوری میں غیر اخلاقی...
    اجلاس میں بجٹ تجاویز کو قابل عمل اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے اتحادی جماعتوں میں مشاورت ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے آئندہ بجٹ پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت پارلیمانی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کیں اور آئندہ مالی سال کی ترجیحات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں بجٹ تجاویز کو قابل عمل اور عوامی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اتحادی جماعتوں میں مشاورت ہوئی۔ ڈی جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں، سماجی شعبوں اور مالی نظم و نسق پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ مشاورتی تسلسل کا مقصد سیاسی اتفاق رائے اور...
    اسلام آباد میں دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اسرائیل تنازع کے بعد پاکستان نے ایران میں زیارات پر جانے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ اسلام آباد میں دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔ حکام دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ تہران...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نادرا نے بتایا ہے کہ کن افراد کی موبائل سم 30 جون کو بند کردی جائے گی۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نادرا نے بتایا ہے کہ اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد 2017 میں ختم ہوچکی ہے تو آپ کی سم 30 جون کو بند کردی جائے گی۔ نادرا کا کہنا ہے کہ قریبی نادرا سینٹر تشریف لاکر یا پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ کی فوری تجدید کروائیں۔ اگر آپ کے شناختی کارڈ کی میعاد 2018 میں ختم ہوئی ہے تو اس کی بھی فوری تجدید کروائیں۔ نادرا کے مطابق شناختی کارڈ کی میعاد 2018 میں ختم ہونے والے افراد کی موبائل سم 31 جولائی کو بند کردی جائے گی۔ چند روز...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے بھارت کے صدر دروپدی مُرمو اور بھارتی  وزیر اعظم نریندر مودی کو بھارت کے مسافربردار طیارہ حادثے پر تعزیتی پیغام بھیجا۔ جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتایا کہ چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے  بھی نریندر مودی کو  تعزیتی پیغام بھیجا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں  کہا کہ انہیں مسافر بردار طیارے کو پیش آنے والے حادثے اور اس سے ہونے والے بھاری جانی نقصان  پر افسوس ہوا ۔ انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے حادثے میں ہلاک ہونے والے  افراد کے لواحقین سے  گہری تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمی کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائیں ظاہر کیں۔ چینی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 4 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔جیل حکام کے مطابق اب تک 157 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے اور مفرور 68 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔جیل حکام کا بتانا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑلیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بطور انعام دینے کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیے جائیں گے۔ عید الاضحی پر مثالی صفائی پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے سی ڈی اے کے سینٹری ورکرز کے اعزاز میں خصوصی تقریب کی گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سرانجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا۔ ڈپٹی کمشنر اے سیز اور فیلڈ ٹیموں کو مبارکباد دی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیرو ویسٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سجاول(نمائندہ جسارت) سجاول میں کاروبار کو وسعت دینے کے لیے مالی اداروں تک رسائی کے عنوان سے سیمینار،گزشتہ روز سجاول میں RDF کی جانب سے ہوٹل کیفے محمدی میں “کاروبار کو وسعت دینے کے لیے مالی اداروں تک رسائی” کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف بینکوں کے نمائندگان، SME مالکان، سول سوسائٹی کے اراکین اور دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد RDF کی پروجیکٹ آفیسر محترمہ بلقیس کھٹّی نے RDF اور GRASP منصوبے کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔ دورانِ پروگرام بینک اسلامی، الائیڈ، بینک الحبیب، سفکو مائیکروفنانس، یو بینک مائیکروفنانس اور LOLC مائیکروفنانس بینک کے نمائندگان نے اپنے...
    بھارتی شہر احمد آباد میں تباہ ہونے والے ائیر انڈیا کے طیارے میں حادثے سے قبل سفر کرنے والے ایک مسافر نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 طیارے میں دہلی سے حیدرآباد پہنچا تھا۔ مسافر  آکاش وٹسا نے انکشاف کیا کہ اُس نے حادثے ے شکار طیارے میں صرف 2 گھنٹے پہلے سفر کیا تھا اور کچھ غیرمعمولی چیزیں دیکھی تھیں۔ مسافر نے بتایا کہ میں نے بدانتظامی کی ویڈیو بھی بنائی۔ اے سی کام نہیں کر رہا تھا۔ لائٹ بھی بند اور ٹی وی اسکرینیں ناکارہ تھیں۔ آکاش نے اپنی ویڈیو میں ایئر انڈیا کا نام لیکر پوچھا کہ کیا یہ وہ سہولیات جو آپ مسافروں...
    جیکسن پولیس نے ملیر جیل سے فرار مفرور قیدی کو گرفتار کر کے جیل حکام کے حوالے کر دیا  ایکسپریس نیوز کے مطابق جیکسن پولیس نے ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے مفرور قیدی کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل حکام کے حوالے کردیا۔  ایس ایچ او ایاز خان کے مطابق خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والا قیدی علاقے میں موجود ہے جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا۔ انہوں نے بتایا کہ حراست میں لیے گئے ملزم کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی۔ ایاز خان نے بتایا کہ گرفتار قیدی جیکسن پولیس کے ہاتھوں غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کے مقدمہ نمبر 103 سال 2025 کے...
    دنیا بھر میں 7 کروڑ 35 لاکھ افراد اپنی جان بچانے کی خاطر اپنے علاقوں سے نقل مکانی کر کے دوسری جگہوں پر مقیم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس: جنگلات میں آتشزدگی، 30 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق ایسے افراد میں سے 4 کروڑ 27  نے بیرون ملک پناہ لی ہوئی ہے جن کی 73 فیصد تعداد کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں رہ رہی ہے۔ سنہ2024  کے آخر تک نقل مکانی کرنے والوں کی مجموعی تعداد 12 کروڑ 34 لاکھ تھی جن میں بیشتر نے سوڈان، میانمار اور یوکرین میں طویل عرصے سے جاری جنگوں کے باعث اپنا ملک چھوڑا۔ ایسے لوگوں کی 67 فیصد تعداد نے ہمسایہ ممالک میں پناہ...
    سٹی 42: صارفین کو نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، آئندہ مالی سال ایک لاکھ سے زائد نئے گھریلو گیس کنکشنز دیے جائیں گے۔  ملک میں گیس کی قلت کے باوجود ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد نئے گیس کنکشن دینے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا، بجٹ دستاویزات میں کہا گیا کہ آئندہ مالی سال ایک لاکھ 15 ہزار 530 نئے گھریلو گیس کنکشنز دیے جائیں گے، نئے مالی سال میں 550 نئے کمرشل اور 350 صنعتی صارفین کو گیس کنکشن دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کا ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن    بجٹ دستاویز میں کہنا تھا کہ سندھ اور بلوچستان میں آئندہ مالی سال 85 ہزار 740...
    سٹی 42: صدر مملکت نے بھارتی طیارے کے کریش ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے  صدر آصف علی زرداری  نے بھارت کے شہر احمد آباد میں طیارے کے افسوسناک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا   ہماری دلی ہمدردیاں اپنے پیاروں کو کھونے والے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ *
    اسلام آباد: ایئرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والی پرواز کے مسافر سے 888 گرام آئس منشیات برآمد کر لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے کارروائی کے دوران مسافر شعیب علی  بخش کے سامان سے منشیات برآمد کرلیں، جنہوں نے منشیات نہایت مہارت سے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسکیننگ کے دوران سامان کو مشتبہ قرار دیا اور بعد ازاں تفصیلی تلاشی کے دوران چھپائی گئی منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 12 جون 2025ء) دنیا بھر میں 73.5 ملین لوگ تحفظ کی خاطر اپنے علاقوں سے نقل مکانی کر کے دوسری جگہوں پر مقیم ہیں جن میں 42.7 ملین نے بیرون ملک پناہ لے رکھی ہے اور ان کی 73 فیصد تعداد کم اور متوسط آمدنی والے ممالک میں رہتی ہے۔2024 کے آخر تک نقل مکانی کرنے والوں کی مجموعی تعداد 123.4 ملین تھی جن میں بیشتر نے سوڈان، میانمار اور یوکرین میں طویل عرصہ سے جاری جنگوں کے باعث اپنا ملک چھوڑا۔ ایسے لوگوں کی 67 فیصد تعداد نے ہمسایہ ممالک میں پناہ لی ہے۔ Tweet URL پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں فنانس بل کے ذریعے نہ صرف فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے اختیارات میں بے پناہ اضافہ کیا ہے بلکہ ٹیکس قوانین میں ترامیم اور مخفی ٹیکسیشن کی وجہ سے ممکنہ تنقید سے بچنے اور عوام سے حقائق چھپانے کے لیے ایف بی آر کو فنانس بل پر تکنیکی بریفنگ سے روکنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک عرصے سے ایف بی آر کے حکام وفاقی بجٹ کے پارلیمنٹ میں پیش ہونے پر ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز میں اخبار نویسوں کو فنانس بل کے بارے میں ٹکینیکل بریفنگ دیتے چلے آرہے ہیں۔ ہیڈکوارٹرز میں ایف بی آر...
    احمد آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی شہر احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب گرنے والے طیارے میں سوار برطانوی شہری کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی آخری پوسٹ سامنے آگئی۔ احمد آباد میں ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 133 افراد ہلاک ہوگئے، طیارے میں 230 مسافر عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ لندن سے تعلق رکھنے والے یوگا انسٹرکٹر جیمی میک اپنے ساتھی فیونگل گرینلاومیک کے ہمراہ بھارت آئے تھے، گزشتہ رات انہوں نے سوشل میڈیا پر بھارت میں اپنے قیام کو “جادوئی تجربہ” قرار دیتے ہوئے الوداع کہا تھا، تاہم آج دوپہر پیش آنے والے المناک حادثہ کے بعد ان کا کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے۔ حادثے سے کچھ گھنٹے قبل جیمی میک نے سوشل...
    — فائل فوٹو وزیر داخلہ محسن نقوی نے دن رات محنت سے فرائض سر انجام دینے پر سینٹری ورکرز کو خراج تحسین پیش کردیا۔وزیر داخلہ نے زیرو ویسٹ آپریشن میں حصہ لینے والے ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ بونس کا اعلان کیا ہے۔محسن نقوی کا کہنا ہے کہ یومیہ اُجرت والے ورکرز کو 15 ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ عید الاضحیٰ پر 3 روز میں اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقوں سے 2400 ٹن آلائشیں اور ویسٹ اٹھا گیا۔ اس دوران ڈرون کیمروں سے صفائی آپریشن کی نگرانی کی گئی۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ صفائی آپریشن میں 2500 ورکرز اور 250 گاڑیوں نے حصہ لیا، شہریوں کا اطمینان سی ڈی اے...
    جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیفز آف اسٹاف نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے اپنے سرحدی علاقوں میں شور مچانے والے ہائیڈگوپ (لاؤڈ اسپیکر) پروگرام روک دیے ہیں۔ یہ پیشرفت جنوبی کوریا کی جانب سے بھی ایسے نشریات کو ایک روز پہلے معطل کرنے کے بعد سامنے آئی، جن میں شمالی کوریا کی مخالفت اور K‑pop میوزک شامل تھی۔ یہ بھی پڑھیں:شمالی کوریا کا متعدد قسم کے بیلسٹک میزائلوں کا تجربہ جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ نے اقتدار سنبھالتے ہی اس اقدام کا اعلان کیا، جس کا مقصد سرحدی کشیدگی کو کم کرنا اور شمالی کوریا کے ساتھ بات چیت کا ماحول بنانا ہے ۔ اس اقدام پر سرحدی علاقے میں رہنے والے افراد نے خوشی کا...
    احمد آباد ایئرپورٹ کے نزدیک آبادی پر گر کے تباہ ہونے والے ایئرانڈیا کے طیارے کی تباہی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق احمد آباد ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے ایئر انڈیا کے طیارے میں 242 مسافر سوار تھے، طیارہ اڑنا کے فوری بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔ Caught On Cam: Passenger plane crashes near Ahmedabad Airport.#PlaneCrash #Gujarat #Ahmedabad #ViralVideo pic.twitter.com/EkitM2Eg9Y — TIMES NOW (@TimesNow) June 12, 2025 آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کی ملیر ڈسٹرکٹ جیل سے فرار ہونے والے مزید 4 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کی ملیر جیل سے 225 مفرور قیدیوں میں سے اب تک صرف 157 کو دوبارہ گرفتار کیا جا سکا ہے۔اس حوالے سے جیل حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار قیدیوں کی تعداد 157 ہو گئی ہے جبکہ 68 قیدی تاحال آزاد گھوم رہے ہیں جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن کا دائرہ مزید بڑھا دیا ہے۔جیل حکام کا بتانا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، گزشتہ روز ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑلیا گیا ہے جبکہ فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے...
    — فائل فوٹو کراچی کی ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 4 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔جیل حکام کے مطابق اب تک 157 قیدیوں کو پکڑا جاچکا ہے جبکہ مفرور 68 قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔جیل حکام کا بتانا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پولیس حکام نے بتایا تھا کہ ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑلیا گیا ہے۔
    کراچی کی ملیر جیل سے قیدیوں کے اجتماعی فرار کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہو چکے ہیں، اور حوالے سے جاری کوششوں کے نتیجے میں مزید 4 مفرور قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کتنے قیدی فرار ہوئے، ملیر جیل سپرنٹنڈنٹ نے نئی فہرست جاری کر دی جیل حکام کا کہنا ہے کہ اب تک مجموعی طور پر 157 قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لیا جا چکا ہے جبکہ 68 قیدی تاحال فرار ہیں جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ جیل حکام کے مطابق ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے، جو ملکی تاریخ کے بدترین جیل بریک واقعات میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا اپنے مجسمے کے حوالے سے بیان سامنے آگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وسیم اکرم نے اپنے مجسمے کے ساتھ چیتے کے مجسمے کی تصویر لگا کر لکھا کہ میرا مجسمہ یقیناً اس چیتے سے بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں لگائے گئے میرے مجسمے کے حوالے سے بہت باتیں ہو رہی ہیں، میرے خیال میں آئیڈیا کی زیادہ اہمیت ہوتی ہے۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ مجسمہ بنانے والے کو کریڈٹ دینا چاہیے، اس کوشش پر اور جو جو اس میں شامل رہا ہے انہیں فل مارکس دینے چاہئیں۔ واضح رہے کہ سوئنگ کے سلطان کہلائے جانے والے پاکستان کے...
    شیراز بخاری، میرپور ملک بھر میں وطن سے محبت کے کئی انداز دیکھنے کو ملتے ہیں، مگر میرپور آزاد کشمیر کے ایک کشمیری رکشہ ڈرائیور نے اپنے جذبے کو کچھ منفرد انداز میں ظاہر کیا ہے۔ پاکستان اور افواجِ پاکستان سے والہانہ عقیدت رکھنے والے اس شہری نے اپنے رکشے پر میزائل اور راکٹ کی ڈیزائننگ کر کے حب الوطنی کا انوکھا مظاہرہ کیا ہے، جو سڑکوں پر نہ صرف توجہ کا مرکز بن چکا ہے بلکہ اس کا جذبہ ہر دیکھنے والے کے دل کو چھو جاتا ہے۔ اس حوالے سے مزید جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے جنوبی امریکا کے ایک ملک کولمبیا سے قدیم ڈی این اے کا حامل 6000 برس پُرانا انسانی ڈھانچہ دریافت کیا ہے جو انسانی تاریخ کو از سرِ نو لکھ سکتا ہے۔ قدیم آثار کے مقام چیکوا سے دریافت ہونے والی باقیات پر جو ڈی این اے پایا گیا ہے وہ آج کے خطے میں موجود مقامی آبادی سے نہیں ملتا۔ دریافت ہونے والے جینیاتی نشانات نے ایک مختلف اور معدوم نسل کا انکشاف کیا ہے۔ عین ممکن ہے یہ نسل جنوبی امریکا پہنچنے والے ابتدائی انسانوں سے آگے بڑھی ہو۔ یہ نسل جلد ہی آبائی انسانوں سے علیحدہ ہوگئی اور جینیاتی اعتبار سے ہزاروں برس تک تنہا رہی۔ محققین نے یہ نایاب جینیاتی ٹائم لائن بوگوٹا ایلٹیپلانو...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جون 2025ء) وفاقی بجٹ 2025-26 میں غیر صحت بخش الٹرا پروسیسڈ مصنوعات (UPPs) پر ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے اور اس کے برعکس ایک بنیادی ضرورت ایندھن پر لیوی عائد کرنے پر ماہرین صحت نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ کی منظوری کے دوران عوامی صحت کو اولین ترجیح دی جائے۔ ہر منٹ ایک پاکستانی کو دل کا دورہ پڑتا ہے، ذیابیطس اور اس کی پیچیدگیوں کے باعث روزانہ 1100 سے زائد اموات ہوتی ہیں۔ پاکستان میں ہیلتھ ایمرجنسی کی صورت حال ہے جس کے لیے شواہد پر مبنی دلیرانہ پالیسی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق، الٹرا پروسیسڈ غذائیں پاکستان میں تیزی سے...
    لاہور لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر دکاندار پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔  ملزم کو ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دکاندار کے آئس کریم والے فریج میں گوشت رکھنے کا اصرار کیا، شہری کی طرف سے منع کرنے پر ملزم نے  بیٹوں کے ہمراہ تشدد کیا۔ ایس پی سٹی  نے کہا کہ واقعہ کے مرکزی ملزم وحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جون 2025ء) خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق محمد شاہزیب نامی اس 20 سالہ ملزم کو گزشتہ برس ستمبر میں کینیڈا میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کریمنل کمپلینٹ کے مطابق شاہزیب نے نیویارک جا کر بروکلین میں واقع یہودیوں کے مرکز میں فائرنگ کا منصوبہ بنایا تھا۔ دہشت گرد گروپ داعش کی حمایت میں یہ فائرنگ سات اکتوبر کو حماس کی طرف سے اسرائیل کے اندر کیے جانے والے حملے کو دو سال مکمل ہونے کے دن کی جانا تھی۔ امریکہ: انتخابات کے دن حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا افغان شہری گرفتار امریکہ میں حملے کے منصوبہ ساز افغان ملزم کا ساتھی فرانس میں گرفتار امریکی اٹارنی جے کلیٹون...
    وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ کا اعلان کرتے ہوئے عوام پر مہنگائی کا نیا پہاڑ گرا دیا۔سال 2025-26 کے  بجٹ میں متعدد روزمرہ استعمال کی درآمدی اشیا اور صنعتی آلات پر ٹیکس عائد کر دیے گئے ہیں جن میں خوردنی اشیا، طبی ساز و سامان، تعمیراتی مشینری، اور بجلی سے چلنے والے آلات شامل ہیں۔ درآمدی ٹماٹر، مٹر، دالیں، کھجور، موسمی، کیک، دودھ، دہی، اور پولٹری جیسے بنیادی خوراکی اجزا پر اب اضافی ٹیکس دینا ہوگا۔ اس کے علاوہ، سرجیکل آلات، جم کا سامان، ورزشی مشینری، انسولین سرنج، سولر چارجز، سی این جی کٹ، پام آئل، تمباکو، اور تعمیراتی مشینری پر بھی کسٹم ڈیوٹی یا جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ فنانس بل...
    — فائل فوٹو کراچی میں ملیر جیل سے فرار ہونے والے مزید 3 قیدیوں کو پکڑ لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق اب تک 152 قیدی پکڑے جاچکے ہیں جبکہ 73 مفرور قیدیوں کی تلاش جاری ہے۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملیر جیل سے مجموعی طور پر 225 قیدی فرار ہوئے تھے۔فرار ہونے والے قیدیوں کے گھروں پر بھی پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
    برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ پر حکومتی موقف سے متفق نہ ہونے والے فارن آفس کے ملازمین مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فارن آفس کے 300 سے زائد ملازمین نے غزہ پر اسرائیلی طرز عمل کے حوالے سے حکومتی تعاون پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین نے اپنے خدشات کا اظہار فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی کے نام ایک خط میں کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ملازمین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ فارن آفس کا کہنا ہے کہ عملے کے پاس تحفظات کے اظہار کا نظام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکا نے فلسطینیوں کو امداد دینے والی 6 تنظیموں اور 5 افراد پر پابندیاں لگا دیں۔امریکی محکمہ خزانہ نے الجزائر، ترکیہ، نیدرلینڈز، اٹلی اور فلسطین کے 6 خیراتی اداروں کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے کر بلیک لسٹ کر دیا۔ امریکی پابندی کا شکار خیراتی تنظیموں پر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مالی معاونت کا الزام عائد کیا گیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق بلیک لسٹ کیے گئے امدادی اداروں کے تمام امریکی اثاثے منجمد کردیے گئے ہیں، انسانی ہمدردی کی آڑ میں خیراتی ادارے دہشتگردوں کو فنڈنگ فراہم کر رہے تھے۔امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں مزید کہا گیا کہ غیر قانونی مالیاتی نیٹ ورکس سے فلسطینیوں کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آن لائن کاروبار اور کوریئر سروس والوں کے لیے بری خبر آگئی، حکومت نے ان کے لیے شکنجہ تیار کرلیا۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں میں کہا ہے کہ آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس کی تیزی سے ترقی کی وجہ سے اشیا کی قیمتوں میں ایسا بگاڑ پیدا ہوگیا ہے جس سے دستاویزی کاروبار کرنے والے ری ٹیلرز کو نقصان ہورہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ وہ اب ای کامرس پلیٹ فارمز، اور کوریئر سروس مہیا کرنے والے، ڈیجیٹل طور پر منگوائی جانے والی اشیا اور خدمات پر ٹیکس کاٹیں گے۔ ’اس اقدام سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے گا کہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل...
    ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رعشے کے مریض کے منہ اور پیٹ میں پائے جانے والے بیکٹیریا میں ہونے والی تبدیلیاں ان مریضوں کی علامات کے بدتر ہونے کے حوالے سے ابتدائی اشارے کے طور پر کام کر سکتی ہیں۔ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے سائنس دانوں نے بیماری سے متاثر افراد میں ان بیکٹیریل تبدیلیوں اور دماغی مسائل کے درمیان تعلق کی نشاند ہی کی۔ محققین نے بتایا کہ معالجین ٹاکسنز کو ’مارکرز‘ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ان رعشے کے مریضوں کی شناخت کر سکتے ہیں جن کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوں۔ رعشے کا مرض ایک ارتقائی کیفیت ہے جو دماغ کو متاثر کرتی ہے جس کی علامات میں...
    ایران میں عام شہریوں پر دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے داعش کے 9 جنگجوؤں کو پھانسی دے دی گئی۔ ایرانی عدالت کی ویب سائٹ پر جاری تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مجرموں کو عدالتی کارروائی، مکمل تحقیقات اور سپریم کورٹ کی منظوری کے بعد تختہ دار پر لٹکایا گیا۔ ان مجرموں کو پاسداران انقلاب کے نجف بیس کے محافظوں نے 27 جنوری 2018 کو ایران کے مغربی علاقے میں مقابلے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس کارروائی کے دوران کئی جنگجوؤں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا جب کہ 3 اہلکار بھی ہلاک ہوگئے تھے اور 9 کو بھاری اسلحہ سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا۔ اُس وقت پاسداران انقلاب کے کمانڈر کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اور سیکیورٹی فورسز...
    cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
    ہائی کورٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، جس میں سب سے زیادہ کیسز نمٹانے والے ججز کی فہرست بھی  شامل ہے۔ماہ مئی 2025 کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے قابل ذکر عدالتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1415 مقدمات نمٹائے۔ سنگل اور ڈویژن بنچز پر مشتمل اس کارکردگی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کیسز جسٹس انعام امین منہاس نے نمٹائے، جنہوں نے 274 کیسز کا فیصلہ کیا اور سرِفہرست رہے۔رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد اعظم خان 181 فیصلوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے 134 کیسز نمٹا کر تیسری پوزیشن حاصل کی جب کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے 83 مقدمات نمٹائے۔اسی طرح جسٹس طارق محمود جہانگیری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی کے بل ادا نہیں کیے جاتے، وہاں لوڈشیڈنگ جاری رہے گی۔ اسلام آباد میں اقتصادی سروے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  وزیر خزانہ نے بجلی، دفاع، آبادی اور حکومتی اصلاحات سے متعلق اہم نکات پیش کیے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری اور عدم ادائیگی کے شکار علاقوں میں لوڈشیڈنگ بدستور جاری رہے گی کیونکہ یہ فیصلہ انصاف اور مالی نظم و ضبط کے تحت کیا جا رہا ہے۔وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاسکو (پنجاب ایگریکلچرل سپلائی اینڈ کوآپریٹو) کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور حکومت اب اس ادارے کو ختم کرنے جا رہی ہے تاکہ گندم کی خریداری اور ذخیرہ اندوزی...
    بھارتی بحریہ نے ایک بڑے ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جب ایک سنگاپور کے جھنڈے والا کارگو جہاز "WAN HAI 503" کیرالا کے ساحل سے تقریباً 144 کلومیٹر دور حادثے کا شکار ہو گیا۔  دھماکے اور آگ لگنے سے جہاز پر موجود تقریباً 40 کنٹینرز عرب سمندر میں گر گئے جبکہ کئی عملے کے افراد جان بچانے کے لیے سمندر میں کود گئے۔ جہاز سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے 7 جون کو روانہ ہوا تھا اور 10 جون کو بھارت کے مالیاتی دارالحکومت ممبئی پہنچنے والا تھا۔ یہ 270 میٹر لمبا جہاز 12.5 میٹر کے ڈرافٹ کے ساتھ 650 سے زائد کنٹینرز لے جا رہا تھا۔ بھارتی نیوی اور کوسٹ گارڈ نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کی کارکردگی؛ سب سے زیادہ کیسز نمٹانے والے ججز کی فہرست سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آبادہائی کورٹ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی، جس میں سب سے زیادہ کیسز نمٹانے والے ججز کی فہرست بھی شامل ہے۔ماہ مئی 2025 کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے قابل ذکر عدالتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1415 مقدمات نمٹائے۔ سنگل اور ڈویژن بنچز پر مشتمل اس کارکردگی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ کیسز جسٹس انعام امین منہاس نے نمٹائے، جنہوں نے 274 کیسز کا فیصلہ کیا اور سرِفہرست رہے۔رپورٹ کے مطابق جسٹس محمد اعظم خان 181 فیصلوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ جسٹس...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ٹرمپ کی حکومت کیخلاف ہونے والے مظاہرے ملک بھر میں پھیلنا شروع ہوگئے۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی حکومت نے احتجاج کو روکنے کے لیے مزید ہزار نیشنل گارڈز کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کیلیفورنیا کی ریاستی حکومت نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ لاس اینجلس میں مظاہروں کے ردِعمل میں نیشنل گارڈ فوجیوں کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دے، اور مستقبل میں ایسی کسی بھی تعیناتی کو روکنے کا حکم جاری کرے۔ مختلف ریاستوں میں مظاہروں کا سلسلہ شروع لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں اور درجنوں تارکینِ وطن...
    کوئٹہ: پولیس اہل کار نے ٹریفک پولیس اہل کار کو گھونسہ مار کر اس کے دانت توڑ دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس اہل کار کی جانب سے ٹریفک پولیس  اہل کار پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، جس میں پولیس اہلکار نے ٹریفک پولیس اہلکار کوگھونسہ مار کر اس کے دانت تو ڑ دیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈبل روڈ پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکارپر پولیس اہلکار نے معمولی تکرار پر تشدد کیا ۔ واقعے کے بعد تشدد کرنے والے پولیس اہل کار کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ Tagsپاکستان
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بجٹ پر حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے بجٹ کے خلاف احتجاج کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، بجٹ کے لیے منصوبہ بندی طے کی جارہی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی نے مشاورت کے لیے اہم اجلاس بھی آج سہ پہر 3 بجے طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پارٹی کے تمام رہنماؤں کو شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، اجلاس میں پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج پر زیر غور کیا جائے گا۔ بجٹ...
    بھارت نے پاکستان کی جانب بہنے والے دریاؤں کا رخ موڑنے کے منصوبے پر کام تیز کر دیا ہے، جس سے پاکستان کو شدید آبی قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔ انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پنجاب میں ’ہریکی بیراج‘ کو مرکزی نقطہ بنا کر دریائے چناب، جہلم اور انڈس کو راوی اور بیاس کے ذریعے جوڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت نے جنگ میں شکست کے بعد سندھ طاس معاہدے کو ہتھیار بنانے کی کوشش کی، وزیراعظم شہباز شریف اس مقصد کے لیے تقریباً 200 کلومیٹر طویل چینل اور 12 بڑے سرنگوں پر مشتمل نظام پر غور کیا جا رہا ہے، تاکہ مغربی دریاؤں کے پانی کو مشرقی دریاؤں کے نیٹ ورک میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے وزیراعظم ملا محمدحسن اخوند نے حکومت تبدیلی کے دوران ملک چھوڑنے والے افراد کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عید کے موقع پر خطاب میں افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم نے کہاکہ وہ افغان جن پر امریکا نے اپنے دروازے بند کردیے وہ وطن واپس آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ افغان بھی واپس آسکتے ہیں جنہوں نے امریکی مقاصد کے لیے اسلامی نظام کو نقصان پہنچایا، واپس آنے والوں کو کسی زیادتی یا پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ واضح رہے امریکی فوج کے افغانستان سے نکل جانے پر طالبان نے اگست 2021 میں کابل کا کنٹرول سنبھال لیا تھا تاہم طالبان کے حکومت میں آنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان کے قائم مقام وزیراعظم ملا محمد حسن اخوند نے ان تمام افغان شہریوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے جو حکومت کی تبدیلی کے دوران ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔عید کے موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ افغان شہری، جنہیں امریکہ نے پناہ دینے سے انکار کر دیا ہے، وطن واپس آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے افراد بھی واپس آسکتے ہیں جنہوں نے ماضی میں امریکی مفادات کے تحت اسلامی نظام کو نقصان پہنچایا تھا—واپسی پر انہیں کسی قسم کی انتقامی کارروائی یا ہراسانی کا سامنا نہیں ہوگا۔یاد رہے کہ اگست 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد ہزاروں افغان شہری، جنہوں نے مغربی طاقتوں یا امریکی...
    علامتی فوٹو پاکستان سے مستقل بھارت منتقل ہونے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا۔سکھر کی رہائشی مقتولہ لڑکی کے والد نے جیو نیوز کو بتایا کہ بھارت سے بیٹی اور داماد کے قتل کی اطلاع فون پر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ میری بیٹی اور داماد پاکستان سے مستقل طور پر بھارت منتقل ہوگئے تھے، جنہیں وہاں قتل کردیا گیا ہے۔مقتولہ لڑکی کے بھائی نے کہا کہ بہن اور بہنوئی 6 ماہ قبل مستقل طور پر بھارت منتقل ہوگئے تھے اور کارروبار بھی سیٹ کرلیا تھا۔والد نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دونوں لاشیں پاکستان میں ورثاء کے حوالے کی جائیں، مقتولین کے 2 چھوٹے بچے بھی ہمارے حوالے کئے جائیں۔سربراہ ہندو پنچایت ایشور لال نے کہا کہ خدشہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی امریکی ملک کولمبیا ایک بار پھر زلزلے کی ہولناکی کا شکار ہو گیا، جہاں 6.3 شدت کے طاقتور جھٹکوں نے درجنوں مکانات کو زمین بوس کر دیا جبکہ کئی اہم شاہراہوں پر گہری دراڑیں پڑ گئیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ زلزلہ صبح 8 بج کر 8 منٹ پر دارالحکومت بوگوٹا سے تقریباً 170 کلومیٹر مشرق کی سمت پیراٹیبوینو کے علاقے میں زمین کی 9 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ زلزلے کی شدت اس قدر تھی کہ اس کے اثرات بحرالکاہل کے ساحلی علاقوں، میڈلین اور کیلی جیسے بڑے شہروں تک محسوس کیے گئے۔اگرچہ تاحال کسی جانی نقصان یا شدید زخمیوں کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم حکام ملک کے مختلف دیہی علاقوں میں ہونے والے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں نان رجسٹرڈ ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس اقدام کی منظوری دیتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب صرف ٹیکس دینے والے ہی نہیں، بلکہ ٹیکس چوری کرنے والوں کو بھی قانون کے دائرے میں لایا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ ہم ٹیکس نیٹ کو بڑھائیں گے، نہ کہ ٹیکس کی شرح کو۔ “2 لاکھ تنخواہ لینے والا ٹیکس دیتا ہے اور کروڑوں کمانے والا نہیں؟ یہ ناانصافی اب مزید نہیں چلے گی۔”وزیراعلیٰ نے پنجاب ریونیو اتھارٹی، مائنز اینڈ منرل اور دیگر اداروں کو ہدایت کی کہ...