2025-10-20@03:31:17 GMT
تلاش کی گنتی: 33775

«ہیں جن کی»:

(نئی خبر)
    پنجاب کے دارالحکومت لاہور اور دیگر شہروں میں پُرتشدد مظاہرے کرنے والی مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کیخلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے 4500 کارکنان و رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کو پنجاب پولیس کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا گیا ہے جس کے تحت پنجاب بھر سے 4500 رہنماؤں و کارکنان کی فہرستیں تیار کی گئیں ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ساڑھے چار ہزار رہنماؤں اور کارکنوں کی فہرستیں سی سی پی او لاہور سمیت پنجاب کے تمام آر پی اوز کو بھجوا دیں جبکہ تمام افسران کو فوری ٹی ایل پی کے رہنماؤں اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مرید کے واقعے پر جمعہ کو پشاور میں احتجاج کی کال دے دی اور کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن قائم کرکے آئی جی اسلام آباد اور محسن نقوی کو شامل کیا جائے۔میڈیا ذرائع کے مطابق توشہ خانہ 2 کیس سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں ان کی بہن نورین نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے لاہور میں قتل عام کی مذمت کی ہے، تین سال میں چار بڑے سانحات ہوچکے ہیں، پہلا 9 مئی، دوسرا 26 نومبر، تیسرا کشمیر میں اور چوتھا لاہور مریدکے میں پیش آیا ہے۔نورین...
    کانگریس کی رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ کسانوں سے ملاقات نہایت دلچسپ رہی، یہاں کافی کی بے شمار اقسام اگائی جارہی ہیں اور کسان اپنی محنت سے کامیابی حاصل کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وائناڈ سے کانگریس کی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے ایک بار پھر مقامی کسانوں کے مسائل پر توجہ دلائی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وائناڈ کے کسان نہ صرف دنیا کی بہترین کافی اگاتے ہیں بلکہ وہ اپنی محنت اور جدت کے ذریعے دیہی معیشت میں نئی روح پھونک رہے ہیں۔ پرینکا گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وائناڈ کے پُرعزم اور کامیاب کافی کسانوں سے ملاقات نہایت دلچسپ رہی، یہاں کافی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کو ریاست کی ہرجگہ رِٹ قائم کرنے کی فکر ہے مگر نوجوانوں کو تعلیم کی فراہمی کی رِٹ قائم نہیں کی جاتی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرمپ کی خوشامد اور چاپلوسی کی تمام حدیں پار کردیں۔ گھریلو خواتین کے لیے بھی بنو قابل مفت آئی ٹی کورسز کا اہتمام کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ کہنہ قاسم باغ اسٹیڈیم ملتان میں بنوقابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب جنوبی سید ذیشان اختر اور امیر ملتان صہیب عمار صدیقی نے بھی تقریب سے خطاب کیا جبکہ سیکرٹری جنرل الخدمت فاﺅنڈیشن سید وقاص جعفری، عمیر ادریس و دیگر قیادت بھی اس...
    ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو اغوائیگی کیس میں فی الفور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت...
    اسرائیل نے قید میں رکھی مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں واپس کر دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )اسرائیل نے قید میں رکھے گئے مزید 45 بے گناہ فلسطینیوں کی لاشیں غزہ میں حکام کو واپس کر دیں ہیں۔قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق غزہ کی وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی کمیٹی آف ریڈ کراس کے ذریعے مزید 45 فلسطینیوں کی لاشیں حکام کے حوالے کر دی ہیں، جس کے بعد واپس کی جانے والی لاشوں کی مجموعی تعداد 90 تک پہنچ گئی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ طبی ٹیمیں لاشوں کے معائنے، قانونی کارروائی اور اہلخانہ کے حوالے کرنے کی تیاری کے عمل کو طے شدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کے بیشتر ممالک میں عصبی امراض (Neurological Disorders) سے نمٹنے کے لیے کوئی جامع پالیسی موجود نہیں، حالانکہ یہ بیماریاں اب دنیا کی 40 فیصد آبادی کو متاثر کر رہی ہیں اور ہر سال 1 کروڑ 10 لاکھ سے زائد اموات کا باعث بنتی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق ڈبلیو ایچ او کی جانب سے جاری ہونے والی عالمی رپورٹ برائے نیورولوجی کی صورتحال  (Global Status Report on Neurology)  میں بتایا گیا ہےکہ دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد افراد کسی نہ کسی نوعیت کے عصبی مرض میں مبتلا ہیں جب کہ صرف ایک تہائی ممالک نے ان امراض کے لیے قومی سطح پر کوئی...
    پشاور: نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پہلا اہم اقدام اٹھا لیا۔ دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن صنم جاوید سے متعلق معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کر لیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی پی سے صنم جاوید کے کیس پر تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ معاملے کی تمام تفصیلات کل تک پیش کی جائیں۔ ذرائع کے مطابق آئی جی خیبرپختونخوا سے صنم جاوید کیس میں پیش رفت بھی مانگ لی گئی جبکہ پولیس حکام کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 فلسطینی شہید اور 35 زخمی ہوئے۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسپتالوں میں لائی گئیں 16فلسطینیوں کی لاشیں ملبے سے ملی ہیں۔ جبکہ ایک فلسطینی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوا۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صحت کے مطابق اس طرح اسرائیلی حملوں میں 67 ہزار 938 فلسطینی شہید ہوئے۔ جبکہ 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے ایک لاکھ 70 ہزار 169 فلسطینی زخمی ہوچکے۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 45 نامعلوم فلسطینیوں کی لاشیں حوالے کیں۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز: بیلجین ایئر فورس نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے پہلے چار نئے F-35 لڑاکا طیاروں میں سے ایک طیارہ، جسے فلورن ایئربیس پر باضابطہ تقریب میں پیش کیا جانا تھا غیر متوقع مرمتی معائنے  کے باعث عارضی طور پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یلجین ایئر فورس کے ترجمان نے کہاکہ  یہ طیارہ، جس کا نمبر FL-011 ہے، مکمل طور پر فعال اور آپریشنل حالت میں موجود ہے تاہم احتیاطی اقدام کے طور پر اسے عوامی تقریب میں شامل نہیں کیا گیا،امن کے زمانے میں سکیورٹی اور سیفٹی کو ہر چیز پر فوقیت دی جاتی ہے ۔بیلجین حکام نے کہا کہ ہم نے ایک بڑے عوامی ایونٹ کے دوران بھی اپنی ترجیحات پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2024 کے حتمی نتائج جاری کر دیئے جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔نتائج کے مطابق 15 ہزار سے زائد امیدواروں میں سے 387 امیدوار فائنل کوالیفائی کرگئے، کل 15 ہزار 602 امیدواروں نے تحریری امتحان میں شرکت کی، 397 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔مجموعی طور پر 387 امیدوار وائیوا کے بعد فائنل کوالیفائی کر گئے، فائنل کامیاب امیدواروں میں 207 مرد اور 180 خواتین شامل ہیں۔مجموعی کامیابی کی شرح 2.48 فیصد رہی، کل 229 کامیاب امیدواروں کی تقرری کی سفارش کی گئی ہے، تقرری کیلئے سفارش کردہ امیدواروں میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں۔پہلی پوزیشن محمد شافع...
    فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے گریڈ 17 کی آسامیوں پر بھرتی کے لیے ہونے والےسی ایس ایس (CSS) مقابلے کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ رواں سال بھی یہ امتحان سخت ترین ثابت ہوا، جس میں کامیابی کا تناسب صرف 2.48 فیصد رہا۔ ملک بھر سے 15,602 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا، لیکن ان میں سے صرف 397 امیدوار ہی تحریری مرحلہ پاس کر سکے۔ بعد ازاں زبانی امتحان (انٹرویو) کے دوران مزید 10 امیدوار ناکام ہو گئے، یوںحتمی طور پر 387 امیدوار کامیاب قرار پائے، جن میں207 مرد اور180 خواتین شامل ہیں۔ کمیشن نے ان کامیاب امیدواروں میں سے 119 مرد اور 110 خواتین کو مختلف سروس گروپس میں تعیناتی کے لیے منتخب...
    کراچی میں 40 سال سے زائد عرصےسےقائم سب سے بڑی افغان بستی کومسمارکرنےکےلیےگرینڈ آپریشن جاری ہے۔افغان بستی میں ہیوی مشینری کی مدد سےخالی اور خستہ حال گھروں اور دیواروں کو توڑا جارہاہے، جبکہ رینجرز، پولیس، ایم ڈی اے اور دیگر تمام اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ویسٹ نے خالی پلاٹوں پر قبضہ سے متعلق خط لکھا تھا، جبکہ افغان بستی میں رہائش پزیر بیشتر افغان فیملیز چند روز قبل کراچی سے افغانستان روانہ ہوچکی ہیں۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نو منتخب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے عہدہ سنبھالتے ہی پی ٹی آئی کی خاتون کارکن صنم جاوید کے گرفتاری کے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا کو اپنے دفتر طلب کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے انسپکٹرز جنرل پولیس سے صنم جاوید کے معاملے پر رپورٹ بھی طلب کی۔ وزیر اعلی نے آئی جی کو ہدایت کی کہ معاملے پر تفصیلی رپورٹ کل تک جمع کی جائے۔قبل ازیں نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے حلف اٹھا لیا۔ پشاور میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے حلف لیا۔ کوئٹہ، افغان مہاجرین سے 7 دن میں گھر...
    اگر آپ بھی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اسکرولنگ کرتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ ہر وقت سیاست یا متنازع موضوعات پر بات کرنے والے اکاؤنٹس دراصل کہاں سے تعلق رکھتے ہیں، تو اب اس سوال کا جواب آپ کو ملنے والا ہے۔ ایلون مسک کی زیرِ ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین کو یہ معلومات دستیاب ہوں گی کہ کسی اکاؤنٹ کا تعلق کس ملک سے ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی دکھایا جائے گا کہ یوزرنیم کب تبدیل کیا گیا۔ ایکس کے پراڈکٹ ہیڈ نکیتا بیر (Nikita Bier) کے مطابق، کمپنی اس فیچر کو آزمائشی طور پر متعارف کروا رہی ہے، تاکہ جعلی اکاؤنٹس اور گمراہ...
    نوجوانوں میں بے چینی،جین زی اور فوج کی خاموش حمایت ،دنیا کے مختلف ممالک میں حکومتوں کی چھٹی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب رپورٹ)دنیا بھر میں احتجاج کی ایک نئی لہر نئی شکل میں اٹھی ہے جس نے حکومتوں کے تختے الٹ دیے ہیں۔ یہ لہر ان اکتائے ہوئے نوجوانوں کی ہے جو سوشل میڈیا پر نعروں سے تنگ آکر اب سڑکوں پر آ چکے ہیں۔نوجوانوں کے اس احتجاج کو دنیا نے جین زی (Generation-Z) انقلاب کا نام دیا ہے۔ وہ نسل جو موبائل، انٹرنیٹ اور بے خوفی کے زمانے میں پلی بڑھی، اب دنیا کے پرانے سیاسی نظام، کرپٹ خاندانوں اور نااہل حکمرانوں کے خلاف علمِ بغاوت بلند کر چکی ہے۔ دلچسپ بات...
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ فرد جرم پر نہ میرا دستخط ہے اور نہ ہی میرا انگوٹھا ہے۔راولپنڈی میں بیرسٹر گوہر کے ہمراہ بانی چیئرمین کی بہنوں نے میڈیا سے گفتگو کی، علیمہ خان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں آج ہمارے وکلا نے دلائل دیے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وکلا نے عدالت سے پیر کی تاریخ مانگی تھی، کل ہائی کورٹ میں القادرکیس کی تاریخ مشکل سے ملی ہے۔علیمہ خان نے مزید کہا کہ عدالت نے پیر کی تاریخ نہیں دی کل کی سماعت رکھی ہے، ہماری نظر میں کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی بے گناہ ثابت ہوچکے ہیں، ہمارا...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ، فیملی اور بچوں  سے ملاقات کی۔محسن نقوی اور طلال چوہدری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔محسن نقوی نے شہید کی والدہ سے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔ سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان ہو گیا، کامیابی کی شرح2.48...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے  ورلڈ کلچر فیسٹیول 2025ء  کے حوالے سے حسینہ معین ہال میں ایک شاندار پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ اور صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ نے بتایا کہ ورلڈ کلچر فیسٹیول 30 اکتوبر سے آرٹس کونسل کراچی میں شروع ہوگا جو 7 دسمبر تک جاری رہے گا،  یہ 39 روزہ عالمی ثقافتی میلہ دنیا بھر کے 141 ممالک کے فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ فیسٹیول میں افریقہ سے 37، ایشیا سے 41، یورپ سے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سی ایس ایس امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا جس کے مطابق کامیابی کی شرح صرف 2 اعشاریہ 48 فیصد رہی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس امتحان برائے 2024 کے نتائج کا اعلان کردیا جس کے مطابق امتحان میں 15 ہزار 602 امیدوار شریک تھے۔ اس میں سے صرف 229 امیدوار کامیاب ہوئے جن میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں جبکہ صرف 397 امیدوار پہلے مرحلے کا ٹیسٹ پاس کرسکے تھے۔پہلی پوزیشن محمد شافع اعجاز،  دوسری پوزیشن ثناء رسول جبکہ تیسری پوزیشن مومنہ اظہر نے حاصل کی۔  لاہور میں باپ کی کمسن بیٹی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی ...
    روسی صدر سے اپنی ایک ملاقات میں ابو محمد الجولانی کا کہنا تھا کہ شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت، خطے و عالمی استحکام سے جڑی ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج دمشق پر قابض، باغی گروپ کے سربراہ اور شام کے خود ساختہ صدر "ابو محمد الجولانی" (احمد الشرع) نے روسی صدر "ولادیمیر پیوٹن" سے ملاقات كی۔ اس موقع پر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ ہمارے شام کے ساتھ تقریباً 80 سال سے مضبوط تعلقات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روس اور شام کے درمیان تعاون، دونوں ممالک کے لئے مثبت نتائج کا حامل ہوگا۔ روسی صدر نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کی وزارت خارجہ کے ذریعے، ماسکو اور دمشق کے درمیان رابطے کے لئے تیار ہیں۔ ولادیمیر پیوٹن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل حافظ عاصم منیر نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں ملک کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوانِ صدر سے جاری اعلامیے  میں کہا گیا ہےکہ  جنرل حافظ عاصم منیر نے آصف زرداری  کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا،  ملاقات میں فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں پر بریفنگ دی اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی تازہ سکیورٹی صورتحال سے متعلق تفصیلات پیش کیں۔فیلڈ مارشل نے صدرِ مملکت کو بتایا کہ پاک فوج نے افغان حکومت کی جانب سے ہونے والی اشتعال انگیزی کے جواب میں انتہائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان میں سیاسی معاشی دہشت گردی ہے ہماری سیاست پر خاندانوں کے قبضے کی وجہ سے مسلح دہشت گردی جنم لیتی ہے، ریاست کی سیاسی و معاشی پالیسیاں دہشت گردوں کو پیدا کرتی ہیں۔ وفاق اور چاروں صوبوں میں کارکردگی نہیں کرپشن کا مقابلہ ہے طاقت کے بغیر احتجاج اور مطالبات سے کوئی انقلاب نہیں آتا۔ان خیالات کااظہارسابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے سید ہارون گیلانی کی کتاب استحکام پاکستان اور نئی نسل کو درپیش چیلنجز کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج سیمینار دوسروں کے ساتھ مثبت بات چیت کرنے کے لئے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دیہی خواتین محنت، محبت، احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں۔ ان کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ دیہی خواتین کے حقوق کا دن منانے کامقصد دیہاتی خواتین کی محنت اور کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے۔ دیہی خواتین کی محنت سے پنجاب کی زمین لہلہاتی ہے،گھر آباد ہوتے ہیں اور معیشت مستحکم ہوتی ہے۔ دیہی عورت محض ایک محنت کش نہیں بلکہ پنجاب کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔دیہی خاتون سمیت ہر عورت کا...
    سردیوں سے قبل ہی آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ اوگرا نے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتوبر کے لیے آر ایل این جی کی قیمتوں میں 22 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو تک اضافہ کیا گیا۔ سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی نئی قیمت 11.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی، ستمبر میں سوئی سدرن کے لیے آر ایل این جی کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 11.01 ڈالر تھی۔ اکتوبر میں سوئی نادرن کے لیے آر ایل این جی کی قیمت 12.23 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی جبکہ ستمبر میں سوئی...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) سرکاری ٹی وی پر نو منتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ سہیل آفریدی کی حلف برداری کی تقریب نشر نہیں کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف برداری کی یہ تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوئی جہاں گورنر خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے نو منتخب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیا، سہیل آفریدی کی جانب سے حلف اٹھائے جانے کے بعد اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی، جب تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے ’شرم کرو، حیا کرو‘ کے نعرے لگائے گئے، اس دوران کئی کارکن گورنر فیصل کریم کنڈی کا نام لے کر ہنستے دکھائی...
    پشاور ہائی کورٹ نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست خارج کردی۔نومنتخب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے عمل کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنا دیا گیا. جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد کی عدالت نے محفوظ فیصلہ سنایا۔سلمان اکرام راجا نے کہا کہ اب یہ درخواست زائد المیعاد ہوچکی ہے، گورنر نے کہا ہے کہ آج حلف لینگے۔جسٹس سید ارشد علی  نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے، لیکن درخواست گزار وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ آئین کہتا ہے جب استعفی دینگے تو پھر دوسرے وزیراعلی کا انتخاب ہوگا، آئین کہتا ہے کہ جب استعفی منظور ہوگا تو...
    شامی صدر احمد الشرع بدھ کے روز روس پہنچے ہیں، یہ ان کا روس کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جہاں معزول شامی صدر بشارالاسد اس وقت مقیم ہیں۔ سیریئن عرب نیوز ایجنسی  کے مطابق، الشرع روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر بات چیت کے لیے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق، اپنے اس دورے کے دوران الشرع روس سے بشارالاسد کی حوالگی کا مطالبہ کریں گے۔   میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر احمد الشرع روسی صدر سے سابق شامی صدربشارالاسد سمیت ان تمام افراد کی حوالگی کی درخواست کریں گے، جنہوں نے جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور جو روس میں موجود ہیں۔ بشارالاسد،...
    اگر آپ کے بچے روزانہ گھنٹوں سوشل میڈیا پر وقت گزارتے ہیں، تو یہ عادت ان کی تعلیمی کارکردگی اور ذہانت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔ یہ انتباہ امریکا میں کی جانے والی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تازہ ترین طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔ تحقیق کے مطابق 13 سال سے کم عمر بچے جو باقاعدگی سے سوشل میڈیا استعمال کرتے ہیں، وہ مطالعے، یادداشت، اور الفاظ کے ذخیرے (vocabulary) سے متعلق ٹیسٹوں میں کمزور کارکردگی دکھاتے ہیں۔ ماہرین نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے استعمال اور دماغی صلاحیت میں کمی کے درمیان واضح تعلق دیکھا گیا ہے۔ اگرچہ ماضی میں زیادہ تر تحقیقات نے سوشل میڈیا کے نفسیاتی اثرات پر توجہ دی، تاہم اس نئی تحقیق نے اس کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغان سرزمین سے سرحد پار حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان علاقے سے حملے پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مسلح افواج کی جرأت اور پیشہ وارانہ مہارت کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ افغان طالبان حکومت دوحہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہے ہیں جو خطے کے ممالک کے لئے خطرہ بن رہے ہیں، ایسے اقدامات پورے خطے بشمول پاکستان کو...
    معروف شاعر، نغمہ نگار اور اسکرین رائٹر جاوید اختر نے حالیہ دنوں طالبان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے دورۂ بھارت اور انہیں دی جانے والی سرکاری پذیرائی پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اس بات پر شرمندہ ہیں کہ دنیا کی ایک بدترین شدت پسند تنظیم کے نمائندے کو ایک سیکولر ملک میں عزت و احترام دیا گیا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ کاش تیز فہم خواتین صحافی جیسے انجنا اوم کشیپ، چترا، نویکا اور روبیکا اس طالبان رہنما کی پریس کانفرنس میں موجود ہوتیں،جو ہمارے سیکولر ملک کا سرکاری مہمان تھا، مگر افسوس ایسا نہ ہو سکا۔ How I wish that...
    —فائل فوٹو چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آئینی بینچ چھبیسویں آئینی ترمیم کا کیس سن سکتی ہے، ضرورت پڑی تو تمام آئینی بینچ کے ججز کو شامل کیا جاسکتا ہے۔چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ نے سماعت کی۔پاکستان بار کونسل کے وکیل عابد زبیری نے کہا کہ بینچز میں تمام ججز بھی بیٹھ سکتے ہیں، آئینی بینچ مزید بینچز بنانےکا اختیار رکھتا ہے، تمام فیصلے بینچز کی تشکیل سے متعلق ہیں، جسٹس محمدعلی کے فیصلے موجود ہیں، فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے جوڈیشل آرڈر جاری ہونا چاہیے۔جسٹس مسرت ہلالی نے کہا پھر ہمیں فل کورٹ کو...
    پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اکتوبر2025ء ) پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی ف کی درخواست خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس سید ارشدعلی اور جسٹس وقاراحمد نے جے یو آئی ف کی درخواست پر سماعت کا آغاز کیا تو پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے اعتراض اٹھاتے مؤقف اپنایا کہ ’گزشتہ روز چیف جسٹس نے وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے احکامات جاری کیے، جس سے یہ درخواست غیرموثر ہوگئی‘، اس پر جسٹس ارشد علی نے کہا کہ ’جی ہمیں چیف جسٹس کے آرڈر کا علم ہے، آپ دوسرے فریق کو فی الحال دلائل پیش کرنےدیں‘۔ جے یو آئی ف کے وکیل بیرسٹر یاسین نے دلائل...
    اویس کیانی :وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت  داخلہ طلال چوہدری کی راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر آمد،  شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ، فیملی اور بچوں  سے ملاقات کی، دونوں نےسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت  کیا اور شہید  کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔   محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کی والدہ اور  اہل خانہ کے حوصلے  کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا  وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ  شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کیخلاف درخواست خارج  کر دی گئی،جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ قبل ازیں پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ نیٹ میٹرنگ 6 ہزارمیگاواٹ تک پہنچ گئی،نیٹ میٹرنگ لوڈ سے سسٹم کے استحکام کو خطرہ ہے: سیکرٹری پاور وکیل درخواست...
    راولپنڈی: وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری راولپنڈی میں شہید لیفٹیننٹ کرنل جنید کے گھر پہنچے اور شہید کی والدہ، فیملی اور بچوں  سے ملاقات کی۔ محسن نقوی اور طلال چوہدری نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ محسن نقوی نے شہید کی والدہ اور اہل خانہ کے حوصلے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ جیسی باہمت ماں کا حوصلہ دیکھ کر ہمارا حوصلہ اور بڑھ گیا ہے، شہداء کے خون کا ایک ایک قطرہ وطن کے تحفظ کی ضمانت ہے، شہداء نے اپنی جانیں قربان کر کے دہشتگردوں کے عزائم خاک میں ملائے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ شہداء قوم...
    پشاور: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ کے لیے خاص ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق   خیبر پختونخوا  کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری اور صوبائی  کابینہ کے حوالے سے  بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایات پارلیمانی پارٹی (کے پی کے) کو پہنچا دی گئی ہیں۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ  صوبائی کابینہ منتخب کرنے کا مکمل اختیار نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو دے دیا گیا ہے۔ سہیل آفریدی منتخب نمائندے یا ٹکٹ ہولڈرز میں سے کابینہ تشکیل دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا ارکان اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈرز سے متعلق پیغام سہیل آفریدی تک پہنچا دیا گیا...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستان بزنس مین اینڈ انٹیلیکچوئلزفورم اورآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، نیشنل بزنس گروپ پاکستان اورایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین، اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے وزیراعظم میاں شہبازشریف اورآرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیرکی حالیہ تاریخی سفارتی کامیابیوں کوسراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں رہنماں کی وژنری اورمربوط قیادت نے پاکستان کے لیے غیرمعمولی اقتصادی مواقع کے دروازے کھول دیے ہیں، جوملک کوپائیدارخوشحالی کی راہ پرگامزن کر دیں گے۔میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ایک نمایاں اورمثبت تبدیلی آئی ہے۔ روایتی سفارت کاری کے بجائے اقتصادی سفارت کاری کومرکزتوجہ بنایا گیا ہے، جس کی...
    لاہور میں پولیس اور حساس اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپہ مار کر 11 کروڑ 42 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چلاس کے پہاڑوں میں دریائی مٹی سے سونا چننے والا قبیلہ ان میں بھارتی کرنسی، امریکی ڈالر، یورو، پاؤنڈ اور سعودی ریال سمیت دیگر ممالک کی کرنسیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک کلو 922 گرام سونا اور 989 گرام چاندی بھی برآمد ہوئی ہے۔ سابقہ کارروائی نومبر 2018 کو بھی اسی طرز کی ایک کارروائی میں نیب نے لاہور کینال روڈ پر واقع ای ایم ای سوسائٹی میں گریڈ 16 کے سابق سرکاری افسر کی رہائش گاہ پر چھاپہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ آئینی بینچ میں زیر سماعت 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں میں وکیل عابد زبیری نے فل کورٹ کی تشکیل کے حوالے سے دلائل مکمل کرلیے، جسٹس عائشہ ملک نے پوچھا کیا آرٹیکل 191 اے کا مطلب ہے کہ اب فل کورٹ کبھی بیٹھ ہی نہیں سکتا؟ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ اگر ہم ترمیم سے پہلے چلے جائیں اور چاہیں کہ چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں، چیف جسٹس تو 26 ویں آئینی ترمیم کے بینیفیشری ہیں، پھر جسٹس منصور 26 ویں آئینی ترمیم کے متاثرہ ہیں، اس کا مطلب ہے معاملہ پھر جسٹس امین الدین خان کے پاس آئے گا؟ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست 2025 کی آخری سہ ماہی کے لیے جاری کردی گئی ہے، جس میں ایک بار پھر ایشیائی ممالک نے اپنی برتری قائم رکھی ہے۔ہینلے اینڈ پارٹنرز کے اکتوبر تا دسمبر 2025 انڈیکس کے مطابق سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ قرار پایا ہے، جس کے حامل افراد 193 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کرسکتے ہیں۔فہرست میں دوسرے نمبر پر جنوبی کوریا ہے جس کے شہری 190 ممالک میں ویزا فری رسائی رکھتے ہیں، جبکہ جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے اور اس کے شہری 189 ممالک کا سفر بغیر ویزا کے کر سکتے ہیں۔ چوتھے نمبر پر جرمنی، اٹلی، لگسمبرگ، سوئٹزرلینڈ اور اسپین مشترکہ طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے واضح اور سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کسی دباؤ، جتھے یا بلیک میلنگ کے آگے نہیں جھکے گی، جرم کرنے والے ہوں یا پسِ پردہ سازش رچانے والے ، دونوں کو انجام بھگتنا ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالیہ واقعات میں ملوث عناصر ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر حکومت پوری طاقت کے ساتھ قانون کی عمل داری کو یقینی بنائے گی۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں اب طاقت کے زور پر یا جتھوں کے دباؤ میں فیصلے نہیں ہوں گے۔ ریاست قانون کے تحت کام کرے گی اور جو...
    الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی پر بھارت کے خلاف چین کی جانب سے ڈبلیو ٹی او میں مقدمہ دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے ڈبلیو ٹی او میں الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹری سبسڈی کے بھارتی اقدامات کے خلاف چین کے مقدمے کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ بھارت کے متعلقہ اقدامات درآمدی متبادل سبسڈی ہیں جو ڈبلیو ٹی او کی طرف سے واضح طور پر ممنوع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات بھارت کی ملکی صنعتوں کو غیر منصفانہ مسابقتی برتری دیتے ہیں اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ چین چینی صنعتوں کے...
    امریکہ ہی خطے میں استحکام کی تباہی کا سب سے بڑا خطرہ ہے، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جئین نے یومیہ پریس کانفرنس میں بحیرہ جنوبی چین سے متعلق امریکہ کے چین مخالف بیان پر کہا کہ حقائق اور شواہد واضح ہیں کہ فلپائن نے سب سے پہلے قوانین کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی کی، اور وہ خطے میں استحکام کو نقصان پہنچانے کا ذمہ دار ہے۔ بدھ کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے حقائق کو نظرانداز کرتے ہوئے چین کی جائز اور قانونی کارروائی پر بدنیتی پر مبنی الزام تراشی کی اور یہاں تک کہ امریکہ-فلپائن باہمی دفاعی معاہدہ کے ذریعے دھمکی دینے کی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار کو وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف جھوٹا پراپیگنڈہ کرنا مہنگا پڑ گیا، انہوں نے اپنی ٹویٹ تو ڈیلیٹ کر دی لیکن سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکے ہیں اور ان کیخلاف قانون اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حال ہی میں مصر میں ہونے والی غزہ سمٹ میں شرکت کی جہاں ان کی ملاقات مختلف ممالک کے رہنماوں سے ہوئی، وزیراعظم کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ آذربائیجان کے صدر کے ساتھ ٹیبل پر کھڑے گفتگو کر رہے ہیں اور اسی دوران وہ ’ آرمینیا کے صدر‘ سے بھی ملاقات کرتے ہیں اور مصافحہ کرتے ہیں جس کے ساتھ پاکستان...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس حسن اظہر رضوی  نے ریمارکس دیے ہیں کہ یہاں تو انکم ٹیکس نہیں دیتے، سپر ٹیکس کیسے دیں گے، اب تو سیلاب کی وجہ سے یہ نا کہہ دیں کہ جو ٹیکس لگا ہے وہ بھی نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سماعت کی،  مختلف ٹیکس پیرز کے وکیل فروغ نسیم نے دلائل دیے اور مؤقف اپنایا کہ سپر ٹیکس سیکشن چھ بی (اے) کے تحت ہی لگایا جا سکتا ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل  نے استفسار کیا کہ یکم جولائی 2021 سے 30 جون 2022 تک کون سا ٹیکس ائیر ہو گا، سادہ لفظوں میں پوچھوں تو...
    جنگ فوٹو ماہرین اور اینکرز نے کہا ہے کہ آزادیٔ اظہار سے ہی ملک میں ترقی ہوتی ہے، ابلاغ کا مقصد تاثر ڈالنا نہیں بلکہ اظہار ہونا چاہیے، حقیقی تبدیلی تنقید سے نہیں بلکہ نظام کو بہتر بنانے کی کوشش سے آتی ہے۔جامعہ کراچی کے زیرِ اہتمام شعبہ ابلاغ عامہ میں ’میڈیا ورس 2025ء‘ کے دوسرے ایڈیشن سے متعلق منعقدہ تقریب سے نامور مقرین نے خطاب کیا۔سدرہ اقبال نے کہا کہ ابلاغ کا مقصد تاثر ڈالنا نہیں بلکہ اظہار ہونا چاہیے، ہم اکثر صرف اختلاف کے لیے بولتے ہیں، جڑنے کے لیے نہیں، آج جب مشینیں بھی ہمارے جذبات کی تصدیق کرتی ہیں، اصل گفتگو اور جسمانی اشارے پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گئے ہیں، غلطیاں ہمیں تراشتی ہیں،...
      وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نیشنل یوتھ سمٹ کوئٹہ سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان حکومت نے پہلی مرتبہ صوبے کی جامع یوتھ پالیسی تیار کی ہے تاکہ نوجوانوں کو فیصلہ سازی کے عمل میں شامل کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی وقت کی ضرورت ہے۔ حکومت بلوچستان نوجوانوں کے لیے تعلیم کے دروازے کھولنے، روزگار اور کاروباری مواقع فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ نوجوانوں کے دلوں کا غبار بات چیت سے نکلے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ نوجوانوں کے دلوں میں موجود غبار کو ختم کرنے کا واحد راستہ بات چیت ہے۔ نوجوانوں کے چہروں پر مایوسی دیکھ کر افسوس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ امن معاہدے کے باوجود متنازع بیانات اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کی حالیہ بیان بازی نے مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے موجود بےچینی کو نئی شدت دے دی ہے۔وائٹ ہاؤس میں ارجنٹائن کے صدر سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ نے کھلے الفاظ میں کہا کہ امریکا نے حماس سے بات کی ہے اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ خود اسلحہ چھوڑ دیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو واشنگٹن خود انہیں غیر مسلح کر دے گا۔ صدر ٹرمپ نے اس عمل کے لیے طاقت کے استعمال کے امکان کا بھی ذکر کیا، جس نے فلسطینیوں میں ایک بار پھر خدشات بڑھ رہے ہیں۔تجزیہ...
    لاہور: پرویز الٰہی کی منی لانڈرنگ کے کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ اسپیشل سینٹرل عدالت لاہور  میں  ایف آئی اے  منی لانڈرنگ  کے کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پرویز الٰہی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، جو 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے تحریری حکم میں کہا کہ پرویز الہی کی بریت کی درخواست پر مکمل دلائل سن لیے ہیں۔ چوہدری پرویز الہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر ہوئی ، اسپیشل پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا کہ گزشتہ سماعت پر حاضری معافی مکمل نہیں تھی اور حاضری معافی کی درخواست کے ساتھ میڈیکل ادویات کا نسخہ موجود نہیں...
    پشاور کے علاقے گلبہار میں ایک پولیس اہلکار کی ڈرامائی کوشش نے اسے ہیرو بننے کے بجائے مشکل میں ڈال دیا۔ جی ٹی روڈ پر پیش آنے والا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک پولیس اہلکار نے کپڑا اسمگل کرنے والے چنگچی رکشہ کو روکنے کےلیے چلتی ہوئی گاڑی کو پکڑ لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکنے کےلیے ڈرامائی انداز اختیار کیا۔ تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اپنا راستہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار گاڑی کے ساتھ چمٹ گیا اور کچھ فاصلہ تک گاڑی کے ساتھ سڑک پر گھسٹتا رہا۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے...
    اسلام آباد: پاکستان میں تمباکو نوشی تشویشناک حد تک بڑھ چکی ہے جس کے تناظر میں اسلام آباد میں سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف رائٹس آف دی چائلڈ (سپارک) کے دو روزہ مشاورتی اجلاس میں تمباکو کے خلاف جنگ میں نئے اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ سابق نگران وفاقی وزیر اور صدر پاکستان کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی نے اجلاس میں کہا کہ تمباکو کی تشہیر پر مکمل پابندی اور گرافک ہیلتھ وارننگز کے سائز میں اضافہ جیسے اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ سپارک کے زیرِ اہتمام دو روزہ مشاورتی اجلاس کا موضوع عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی عالمی تمباکو وبا رپورٹ 2025 اور تمباکو کی تشہیر، اشتہار اور سرپرستی (TAPS) پر بہترین عالمی طریقہ...
    غزہ: اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حماس کی جانب سے چار اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں واپس کیے جانے کے بعد، اسرائیل نے 45 فلسطینی شہداء کی میتیں غزہ منتقل کر دی ہیں۔ یہ تبادلہ ٹرمپ امن معاہدے کے تحت طے پائے گئے جنگ بندی فارمولے کا حصہ ہے، جس کے مطابق ہر ایک اسرائیلی لاش کے بدلے 15 فلسطینی لاشیں واپس کی جاتی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کی جانب سے حوالے کی گئی یرغمالیوں میں 26 سالہ گائے ایلوز اور 22 سالہ بیپن جوشی شامل ہیں۔ گائے ایلوز کو 7 اکتوبر 2023 کو نووا میوزک فیسٹیول سے زخمی حالت میں حماس نے یرغمال بنایا تھا، جو مبینہ طور پر طبی امداد نہ ملنے کے...
    مقبوضہ بیت المقدس: غزہ کی صورتِ حال میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 ہلاک یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کے ذریعے اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ اقدام غزہ امن معاہدے کے تحت جاری تبادلے کے سلسلے کا حصہ ہے، جس کے تحت حماس اس سے قبل بھی 4 لاشیں اور 20 یرغمالیوں کو اسرائیل کے حوالے کر چکی ہے۔ یہ حوالگی غزہ میں فریقین کے درمیان ہونے والے معاہدے کے تحت عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد جنگ کے اثرات سے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنا اور یرغمالیوں کی رہائی کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ دوسری جانب  فلسطینی حلقوں...
    صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ بصارت سے محروم افراد کی خودمختاری، مساوات اور وقار کا تحفظ حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سفید چھڑی محض ایک آلہ نہیں بلکہ ہمت، اعتماد اور خودانحصاری کی علامت ہے، جو بصارت سے محروم افراد کی زندگی میں راہنمائی کا ذریعہ بنتی ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ ایک ایسا معاشرہ جو جامع ہو، مساوات پر مبنی ہو اور باہمی احترام و تعاون کو فروغ دے، وہی حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ کہلانے کا حق دار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بصارت سے محروم افراد سمیت تمام...
    رام اللہ: فلسطینی رہنما یاسر عرفات کے بھتیجے ناصر القدوہ چار سال بعد خود ساختہ جلاوطنی ختم کر کے مغربی کنارے واپس آ گئے ہیں۔ انہوں نے غزہ کے بعد امن کے قیام کے لیے ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس میں حماس کو سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے اور فلسطینی حکومت کی اصلاحات پر زور دیا گیا ہے۔ ناصر القدوہ نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی میں بدعنوانی کے خاتمے اور صدر محمود عباس کی جماعت فتح میں گہرے اصلاحی اقدامات کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کا اعتماد بحال کرنا پہلا اور سب سے اہم قدم ہے۔ فلسطینی رہنما نے کہا کہ ’’ہم نے عوام کا اعتماد کھو دیا ہے اور جب تک اسے واپس نہیں...
    ترجمان نے کہا کہ بھارت بے بنیاد الزامات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل منوج کمار کٹیار کا ”پہلگام طرز کے حملے” کا دعویٰ مقبوضہ علاقے میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کے مذموم بھارتی منصوبے کو بے نقاب کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس طرح کے اشتعال انگیز دعوے پاکستان اور حق پر مبنی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کی بھارتی سازشوں کا...
    پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئینی عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اس کی منظوری کا کوئی تصور نہیں ہوتا، استعفیٰ دینے کے لمحے سے ہی وہ مؤثر ہو جاتا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے خود اسمبلی فلور پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، اور چیف جسٹس نے اپنے حکم نامے میں بھی یہ بات واضح کی ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب گورنر بھی اس بات پر مطمئن ہیں اور آج نئے وزیراعلیٰ حلف...
    بھارت میں جنگلی ہاتھیوں کی آبادی میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ حکومت کے ایک تازہ سروے کے مطابق ملک میں ہاتھیوں کی تعداد پچھلے تخمینے کے مقابلے میں تقریباً ایک چوتھائی کم ہو گئی ہے۔ جنگلی حیات کے سرکاری ادارے وائلڈ لائف انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں جنگلی ہاتھیوں کی موجودہ تعداد 22 ہزار 446 ہے، جو 2017 میں لگائے گئے 29 ہزار 964 کے تخمینے سے تقریباً 25 فیصد کم ہے۔ یہ بھی پڑھیے: زخمی ہاتھی نے گاؤں میں مچائی دھوم، دکانیں اور سڑکیں متاثر یہ سروے جدید ڈی این اے تجزیاتی نظام کے تحت کیا گیا، جس میں 21 ہزار سے زائد گوبر کے نمونوں کا جینیاتی تجزیہ...
    اسلام آباد: ملک کی بگڑتی ہوئی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک نئی سیاسی جماعت ’’پاسبان وطن پاکستان‘‘ نے باقاعدہ طور پر سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا۔ پارٹی کے چیئرمین شیخ مختار احمد اور مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے افتتاحی پریس کانفرنس سے خطاب کیا جبکہ قائدین نے ملک کو درپیش چیلنجز اور ان کے حل کے لیے جامع منشور پیش کیا۔ قائدین نے کہا کہ ہم پاکستان کے عوام کی امیدوں کا مرکز بنیں گے اور ہم محرومیوں کا ازالہ کریں گے۔ مہنگائی، غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ کریں گے، موجودہ پارلیمانی نظام بری طرح ناکام ہو چکا ہے اور ہم صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2025ء) پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں ایک بار پھر گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق، پاکستان کا پاسپورٹ اب 103 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے، جو پہلے 96 ویں نمبر پر تھا۔تازہ فہرست کے مطابق، پاکستانی شہری اب صرف 31 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں، جبکہ گزشتہ رینکنگ میں یہ تعداد 32 ممالک تھی۔پاکستان کے نیچے صرف عراق (104ویں)، شام (105ویں)اور افغانستان (106ویں)درجے پر موجود ہیں۔ یمن کے ساتھ پاکستان کا درجہ برابر ہے۔ بھارت کا پاسپورٹ بھی درجہ بندی میں نیچے آیا ہے اور اب وہ 85 ویں نمبر پر ہے۔دوسری جانب، سنگاپور بدستور دنیا کا سب سے طاقتور...
    نوشہرہ کے تحصیل جہانگیرہ کے نواحی علاقے نظامپور کاہی دیہات میں دورانِ ڈیوٹی پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ کنٹرول روم نے فوری طور پر ایمبولینس جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار مقصود، عمر 35 سال، موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: پولیس فائرنگ سے جاں بحق شہری کے لواحقین کا ریڈزون میں لاش رکھ کر دھرنا ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے شہید اہلکار کی لاش ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری...
    اس وقت لاہور کے مختلف کیمپس میں 23 افغان مہاجرین موجود ہیں۔ یہ غیر قانونی تارکین وطن ایک ہفتے سے زائد وقت سے یہاں موجود ہیں۔ ایک ماہ میں 325 افغانیوں کو ڈی پورٹ کرنے سے قبل کیمپس میں ٹھہرایا گیا ہے۔ کیمپوں میں آرام دہ رہائش، 3 وقت کا کھانا اور واشں روم کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری حالیہ کشیدگی کے باعث سرحد کو بند کر دیا گیا ہے، جس کے باعث ہولڈنگ کیمپوں میں موجود افغان مہاجرین واپس نہ بھجوائے جا سکے۔ افغان مہاجرین کو ٹھہرانے کیلئے مختلف پناہ گاہوں میں 5 ہولڈنگ کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں۔  لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ، لاری اڈا، داتا دربار، فروٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن اُن خواتین کی عظیم محنت اور قربانیوں کے اعتراف کا دن ہے جو خاموشی سے پنجاب کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین نہ صرف اپنے گھروں کی بنیاد ہیں بلکہ زراعت، معیشت اور معاشرتی استحکام کی ریڑھ کی ہڈی بھی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی لہلہاتی فصلیں، آباد گھر اور مضبوط معیشت ان خواتین کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہیں جو صبح سے شام تک اپنی محنت سے زمین کو زرخیز بناتی ہیں۔وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دیہی خواتین محنت، محبت، احساسِ...
    ثمرہ فاطمہ:لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں باپ کی جانب سے کمسن بیٹی سے مبینہ جنسی زیادتی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا,وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مشیر وزیراعلیٰ برائے خواتین حنا پرویز بٹ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ حناپرویزبٹ نےڈی آئی جی آپریشنزلاہورسےواقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ یہ انسانیت سوز جرم کسی رعایت کے قابل نہیں، ایسے افراد معاشرے کے لیے خطرہ ہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا ان کا مزیدکہنا تھا کہ پولیس واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تفتیش کر رہی ہے، خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں...
    تھانہ نون کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ اسلام آباد میں قتل، وزیرِ داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی پولیس کے مطابق سفاک ملزمان نے کچھ روز قبل بلیو ایریا میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کو قتل اور قیصر اشفاق کو زخمی کیا تھا۔ واردات کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے تھے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزمان کو تھانہ نون کے علاقے سے گرفتار کیا۔ چیکنگ کے دوران ملزمان نے...
    وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جتھوں کی بلیک میلنگ نہیں چلے گی، جرم کرنے اور کرانے والے انجام بھگتیں گے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ریاست کسی بھی دباؤ یا جتھوں کی بلیک میلنگ کے آگے نہیں جھکے گی، قانون ہاتھ میں لینے والوں اور پسِ پردہ سازش کرنے والوں دونوں کو اپنے اعمال کا جواب دینا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ واقعات میں شامل عناصر ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ حکومت واضح طور پر یہ پیغام دینا چاہتی ہے کہ جرم کرنے والے اور جرم کرانے والے، دونوں کو انجام بھگتنا پڑے گا۔ وزیر مملکت نے کہا...
    سعودی عرب کا تاریخی شہر العلا ایک بار پھر کھیلوں اور مہم جوئی کے شوقین افراد کے لیے مرکزِ توجہ بن گیا ہے، جہاں العلا برداشت دوڑ (24 گھنٹے) اور نصف میراتھن العلا جیسے بڑے مقابلوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ یہ دونوں ایونٹس نبضِ العلا فیسٹیول کا حصہ ہیں، جو اس سال صحت، توازن اور قدرتی طرزِ زندگی کے فروغ کے عنوان سے منعقد ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ریاض میں انٹرپول کی دوسری ’فیوچر آف پولیسنگ کانگریس‘ میں 40 ممالک کی شرکت تفصیلات کے مطابق، العلا برداشت دوڑ 31 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک مغیرا اسپورٹس ولیج میں ہوگی۔ دوڑ کا ٹریک 8.7 کلومیٹر پر مشتمل ہے، جس پر کھلاڑی مسلسل 24...
    اسلام آباد: ٹی ایل پی کے پرتشدد احتجاج کے منتظمین کی نشاندہی کرنے کے بعد تمام مشتعل عناصر کی فہرست تیار کر لی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل ڈیٹا فراہم کر دیا گیا، ملک گیر نیٹ ورک اور کمانڈ پوائنٹس کی نشاندہی مکمل کرلی گئی۔ جیو فینسنگ سے مرکزی کردار سامنے آگئے جبکہ کال ڈیٹا ریکارڈ سے ماسٹر مائنڈز کی شناخت بھی ہوگئی۔ فنانسرز اور سہولت کاروں کو علیحدہ کر لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے وارنٹس تیار کر لیے گئے اور کسی بھی وقت کریک ڈاؤن متوقع ہے، بڑے شہروں میں چھاپوں کی منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی۔ املاک جلانے والوں کی ویڈیوز اور چہرے شناخت ہوگئے، فیشل ریکگنیشن...
    حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلا کرکے بدامنی کو فروغ دینے والا فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔ مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے۔ اس حوالے سے گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہوں گے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی...
    اداکارہ شرمین علی نے بتایا کہ انہوں نے دماغی صحت کی بہتری کے لیے طلاق لی تھی، مگر وقت گزرنے کے ساتھ ان کے اندر رشتوں کے کھو جانے کا خوف پیدا ہوگیا ہے۔ شرمین علی نے حال ہی میں ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور طلاق کے فیصلے سے متعلق کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ طلاق کا فیصلہ ان کا اپنا تھا اور اس معاملے پر بات کرنا ان کے لیے نہایت مشکل ہے۔ شرمین علی کا کہنا تھا کہ علیحدگی کا فیصلہ انہوں نے اپنی دماغی صحت کی بہتری کے لیے لیا تھا اور اس وقت انہیں مکمل یقین تھا کہ وہ درست قدم اٹھا رہی...
    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم آج اپنی 31ویں سالگرہ منارہے ہیں۔ اس موقع پر سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ سے وابستہ حلقے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دے رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابراعظم کے شاندار ریکارڈ اور کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق، بابر اعظم نے اب تک 60 ٹیسٹ، 134 ون ڈے اور 128 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں حصہ لیا ہے، جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 14,814 رنز اسکور کیے ہیں۔ ان کے کارناموں میں 31 سنچریاں اور 102 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’ڈنڈے سے مارنا چاہیے‘، بابر اعظم...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوتا ہے،کابینہ کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔ سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے جسٹس...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کا فلمی اور سیاسی سفر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مقابلے میں زیادہ چیلنجنگ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 39 سالہ کنگنا کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ وہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں بھملہ سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ ان کے بقول بالی ووڈ میں شاذ و نادر ہی کوئی دیہی پس منظر سے آ کر اسٹار بن سکا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ شاہ رخ خان دہلی سے تعلق رکھتے ہیں اور تعلیم یافتہ ہیں، جو ان کے لیے فائدہ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت چین کے ساتھ تجارتی تعلقات ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس فیصلے کی ممکنہ وجہ چین کی جانب سے امریکی سویابین کی خریداری بند کرنا بتائی جا رہی ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل (Truth Social) پر جاری ایک بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ چین نے جان بوجھ کر امریکی سویابین خریدنا بند کیا ہے، جو کہ امریکی معیشت کے خلاف ایک دشمنانہ قدم ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین کے اس رویے سے امریکی کسان شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی حکومت اب چین کے ساتھ کوکنگ آئل سمیت کئی تجارتی معاہدوں پر نظرِ ثانی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے دیہی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد دیہی خواتین کی محنت، جدوجہد اور خدمات کو سراہنا ہے۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب کی دیہی خواتین محنت، محبت، احساسِ ذمہ داری اور قربانی کی بہترین مثال ہیں، جن کی بدولت صوبے کی زمین زرخیز ہوتی ہے، گھر آباد رہتے ہیں اور ملک کی معیشت مضبوط ہوتی ہے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ دیہی عورت صرف محنت کش نہیں بلکہ پنجاب کی ترقی میں ایک فعال کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دیہی خواتین سمیت ہر عورت کا تحفظ ان کی "ریڈ لائن" ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت)جب حماس نے اسرائیل سے مذاکرات کو ترجیح دی ہے، تو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے پر چڑھائی کا کیا جواز تھا؟ حکومت اور ریاستی ادارے ظلم و جبر سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کریں گے تو ملک میں انتشار مزید بڑھے گا۔ اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیرشجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ دو برس سے زائد عرصے کے دوران ناجائز صہیونی ریاست اسرائیل نے غزہ میں مسلسل وحشیانہ بمباری کرکے 70,000 سے زائد مسلمانوں کو شہید اور ایک لاکھ سے زائد افراد کو شدید زخمی کر دیا ہے پھر یہ کہ غزہ جانے والی بین الاقوامی امداد کو روکے...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/مانیٹرنگ ڈیسک)فیک نیوز نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا،مرکزی کرداروں کی فہرست بھی تیار کرلی گئی ہے،اس حوالے سے گرفتاریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتِ پاکستان نے جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن لینے کا اعلان کر دیا ہے اور ملوث افراد کے خلاف PCCIA کے تحت مقدمات درج ہوں گے، ایف آئی اے سائبر کرائم اور خصوصی یونٹس کی جانب سے فوری گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔ اس حوالے سے سوشل پلیٹ فارمز کو نوٹس کرکے کہا گیا کہ فیک مواد 24 گھنٹے میں ہٹایا جائے، بار بار خلاف ورزی پر اکاؤنٹس مستقل معطلی کی سفارش کی گئی۔عوام کو وارننگ دی گئی ہے کہ غیر مصدقہ ویڈیو/ کلپ شیئر کرنے پر بھی کارروائی ممکن ہے، ریاستی...
    لاہور (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دیہی خواتین محنت، محبت، احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں، ایک مضبوط، خودکفیل اور خوشحال پنجاب کی تعمیر دیہی خواتین کے کردار کے بغیر ممکن نہیں۔ دیہی خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دیہی خواتین کے حقوق کا دن منانے کا مقصد دیہاتی خواتین کی محنت اور کاوشوں کا اعتراف کرنا ہے، دیہی خواتین کی عظمت، قربانی اور انتھک محنت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین محنت، محبت، احساس ذمہ داری اور قربانی کی زندہ مثال ہیں، دیہی خواتین کی محنت سے پنجاب کی زمین لہلہاتی ہے، گھر...
    افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں ایلبرس میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) طالبان کی جانب سے پاکستان پر حملے میں “ایلبرس” میزائل سسٹم کے استعمال کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ افغانستان سے دو میزائل داغنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، طالبان قافلے میں 8K14 اور 9M21F میزائلوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔ 2022 میں طالبان نے ایلبرس اور لوناایم کی نمائش کی تھی، سوویت یونین کے چھوڑے گئے پرانے میزائل سسٹمز کو طالبان نے بحال کیا تھا۔ ملیٹرنی ویب سائٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق 12 اکتوبر کی رات طالبان نے مبینہ...
    ( ویب ڈیسک )بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم کی کارروائی اور مقدمہ چیلنج کر دیا جس پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی۔  علیمہ خان نے عدالت کا دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا ہے۔  عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔  درخواست میں موقف اپنایا کہ علیمہ خان پر احتجاج کا نہیں عمران خان تک پیغام پہنچانے کا الزام ہے، آئین ہر کسی کو بولنے کی اجازت دیتا ہے۔ پیغام پہنچانے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے نہیں لگتی اور اگر پیغام پہنچانا دہشت گردی ہے تو یہ میڈیا نے بھی پیغام...
    افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل دوبارہ شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) پاک افغان سرحدی کشیدگی میں کمی پر بابِ دوستی جزوی طور پر فعال کر دی گئی جس کے بعد افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ سرحد کھولنے کا مقصد صرف افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال کرنا ہے جبکہ تجارتی اور عام آمدورفت تاحال معطل ہے۔ اس حوالے سے چمن پولیس کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد باب دوستی کے راستے پاکستان سے گزشتہ روز 818 افغان خاندان اپنے وطن واپس چلے گئے، افغانستان واپس جانے والے مہاجرین کی تعداد 4463 تھی۔ ڈپٹی کمشنر چمن نے میڈیا کو بتایا کہ افغان مہاجرین...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ سعد رفیق نے حالیہ انکشاف میں بتایا ہے کہ ان کی ایک سیاسی پیشگوئی، جو انہوں نے رکنِ قومی اسمبلی شیر افضل مروت سے متعلق کی تھی، حیران کن طور پر سچ ثابت ہوئی اور انہوں نے یہ بات شیر افضل مروت کو پہلے ہی بتا دی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے کس کے کہنے پر سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد کیا، طارق فضل نے بتادیا خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ شیر افضل مروت سے پہلی اتفاقیہ ملاقات چند ماہ پیشتر اسپیکر چیمبر میں ہوئی، اس وقت وہاں دیگر اراکین اسمبلی بھی موجود تھے وہ جا رہے تھے اور میں آرہا تھا۔ مصافحہ کے بعد میں نے...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے مزید 4 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیلی حکام کے حوالے کر دی ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق یرغمالیوں کی لاشیں ریڈ کراس کی نگرانی میں رات گئے اسرائیل کے حوالے کی گئیں۔ اس طرح غزہ امن معاہدے کے تحت جاری قیدیوں اور لاشوں کے تبادلے کے عمل میں ایک اور مرحلہ مکمل ہوگیا ہے۔ اس سے قبل بھی حماس نے معاہدے کے تحت 4 یرغمالیوں کی لاشیں اور 20 قیدیوں کو اسرائیلی حکام کے حوالے کیا تھا۔ معاہدے کا مقصد انسانی بنیادوں پر قیدیوں کی رہائی اور انسانی جانوں کے ضیاع میں کمی لانا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ امن معاہدے کے دوسرے مرحلے کا بھی اعلان کردیا ہے۔ا نہوں نے...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ ان کا فلمی اور سیاسی سفر بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے مقابلے میں زیادہ چیلنجنگ رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 39 سالہ کنگنا کا کہنا تھا کہ ان کی کامیابی کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کیونکہ وہ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ایک چھوٹے سے گاؤں بھملہ سے تعلق رکھتی ہیں، جبکہ ان کے بقول بالی ووڈ میں شاذ و نادر ہی کوئی دیہی پس منظر سے آ کر اسٹار بن سکا ہے۔ کنگنا نے کہا کہ شاہ رخ خان دہلی سے تعلق رکھتے ہیں اور تعلیم یافتہ ہیں، جو ان کے لیے فائدہ مند ثابت ہوا، جبکہ...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے حق میں بازی کو پلٹنے کےلیے دشمنی کو رفاقت، مقابلے کو ہم آہنگی کےلیے تبدیل کریں۔ آپ پھنسے ہوئے یا الٹے لٹکے ہوئے نہیں ہیں۔ آپ صرف نئی سمتوں میں منتقل ہونے کےلیے تیار ہیں، یہ جانے بغیر کہ اس کا مکمل طور پر کیا مطلب ہے۔ کائنات پر، اپنے آپ پر، اپنی زندگی پر اور اپنے رجحانات پر اعتماد کریں تاکہ آپ کو اپنے لیے سب سے زیادہ معنی خیز طریقوں سے آگے بڑھنے کی رہنمائی حاصل ہوسکے۔ صورتحال بہتر ہوگی، چیزیں تبدیل ہوں گی، اپنے ذہن کو روشن ترین ممکنہ نتیجے پر توجہ مرکوز کریں، اور اپنی زندگی میں بڑے پیمانے پر سپورٹ سسٹم کےلیے شکرگزاری کا انتخاب کریں۔ منفی:...
    وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جتھوں کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ جنہوں نے جرم کیا ہے اور جنھوں نے کرایا ان سب کو بھگتنا پڑے گا۔ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے مطابق جتھوں کی بلیک میلنگ برداشت نہیں کی جائے گی، ان کے مطالبات تھے کہ قتل اور سنگین جرائم میں گرفتار ان کے لوگ رہا کیے جائیں۔ایک سوال کے جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ چھاپے میں کروڑوں روپے نقدی، سونا اور 70 گھڑیاں برآمد ہوئیں، مطلب یہ سب ان کے ذاتی فائدےکیلئے تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ جو کیش اور سونا برآمد کیا گیا واپس...
    نوبیل انعام یافتہ خواتین کے حقوق کی علمبردار ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے برطانیہ میں اپنی یونیورسٹی کے دنوں کے دوران کئی بار منشیات استعمال کیں۔ برطانوی اخبار دی گارڈین کے مطابق، ملالہ نے یہ انکشاف اپنی نئی یادداشتوں پر مبنی کتاب ‘فائنڈنگ مائی وے’ میں کیا ہے، جو 21 اکتوبر 2025 کو شائع ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: کارساز ٹریفک حادثہ کیس، ’ پتا لگایا جائے خاتون نے کس قسم کا نشہ کر رکھا تھا کہ 2 افراد کی جان لے لی‘ یہ ان کی سب سے ذاتی اور کھری روداد قرار دی جا رہی ہے، جس میں انہوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں تعلیم کے دوران پیش آنے والی ذہنی مشکلات، صدمات اور ذاتی جدوجہد کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/ سیالکوٹ ( نمائندگان جسارت ) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اپنی تہذیب و ثقافت کے منافی ہم نصابی سرگرمیاں وطن عزیز کی نظریاتی بنیادوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے -اسکول میں تعلیم کے نام پر ہونے والی ہر سرگرمی سے طالبعلم نء معلومات سیکھتا اور اپنے شعور کا حصہ بنا لیتا ہے لہٰذا علم نافع فراہم کرنا معلمین اور نظام تعلیم کی ذمہ داری ہے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سیالکوٹ میں اساتذہ کنونشن میں’’ معمار جہاں تو ہے‘‘ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ کرام وطن عزیز کی فکری و اخلاقی بنیادوں کے محافظ ہیں، ان کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) مرکزی رہنما جماعت اسلامی راشد نسیم نے نیا ناظم آباد اور گلشن اقبال کراچی میں تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے اہل فلسطین کی قربانیوں اور حماس کی حکمت عملی کو سراہا اور کہا کہ گزشتہ دو سالہ صورتحال نے دنیا کو ظالم و مظلوم کی پہچان کرائی ہے۔ راشد نسیم نے کہا کہ اللہ کی مدد اور نصرت کیا ہوتی ہے پچھلے دو سالوں میں ہم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگوں نے بڑے پیمانے پر قربانیاں دی ہیں، اسرائیل ناکام رہا اور حماس کامیاب ہوئی۔انھوں نے کہا کہ اسرائیل چاہتا تھا کہ حماس کو ختم کر دے مگر اسے مذاکرات کی میز پر بیٹھنا پڑا۔ مذاکرات کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا سندھ بار کونسل کے انتخابات لڑنے کا معاملہ، صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار و دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ایڈووکیٹ اشفاق پنہور نے دائر کی ہے جس میں صوبائی وزیر داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل اور سندھ بار کونسل کے ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا گیا ہے ضیاء الحسن لنجار صوبائی وزیر داخلہ و قانون ہیں، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ بار کونسل کے انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ضیاء الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے سندھ بار کونسل کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، ضیاء الحسن لنجار سندھ اسمبلی کے رکن بھی ہیں، ضیاء الحسن لنجار...