2025-07-05@02:40:11 GMT
تلاش کی گنتی: 25814

«اندھیرے سے»:

(نئی خبر)
    خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں سیلابی ریلے میں 13 سیاحوں کے بہہ جانے کے بعد کوتاہی برتنے پر ڈپٹی کمشنر سمیت 4 افسران کو معطل کرکے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی ابتدائی رپورٹ میں بے جا تجاوزات مائننگ اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی و کوتاہیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔ سوات میں گزشتہ جمعے کی صبح 16 سیاح دریائے سوات میں سیر کر رہے تھے کہ اچانک سیلابی ریلے میں پھنس گئے اور کافی دیر تک مدد کے لیے پکارتے رہے، لیکن بروقت ریسکیو کا عمل شروع نہ ہونے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 13 سیاح سیلابی ریلے میں بہہ گئے۔ ان میں سے 12 کی لاشیں نکال لی گئیں، جبکہ ایک بچے...
    پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے معاملہ پر حکومتی ارکان نے اپوزیشن ارکان کے خلاف سخت اقدام کرتے ہوئے، انہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے قائمہ کمیٹیوں سے ہٹا دیا ہے۔ اپوزیشن کے 3 چیئرمینز کو پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ سے فارغ کردیا گیا۔ جن اپوزیشن ارکان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی، ان میں اپوزیشن رکن صائمہ کنول  بھی شامل ہیں۔ صائمہ کنول اسپیشل ایجوکشن کمیٹی کی چیئرپرسن تھیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین محمد مرتضیٰ اقبال بھی چیئرمین شپ سے فارغ  کردیے گئے۔ پنجاب اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائڈ لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے چیئرمین محمد انصر اقبال کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہفتہ وار مہنگائی میں کمی دیکھنے میں آئی، چینی چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے،گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،اعدادو شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران بجلی 6.88 فیصد، گڑ ایک فیصد، چینی0.88 فیصد، ایل پی جی 1.24 فیصد،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کسی بھی قسم کی گفت و شنید یا پیشکش سے متعلق قیاس آرائیوں کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ “میں نہ تو ایران سے کوئی بات کر رہا ہوں، نہ ہی ان کو کسی قسم کی پیشکش دی گئی ہے۔”انہوں نے زور دیا کہ امریکی فوج نے حالیہ کارروائیوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جس سے ایران کے ایٹمی عزائم کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی پنجاب کے شہر فیروزپور میں ایک مقامی میچ کے دوران بلے باز اچانک دل کا دورہ پڑنے سے میدان میں ہی دم توڑ گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نامی کھلاڑی شاندار انداز میں چھکا لگاتا ہے لیکن اس کے فوراً بعد وہ پچ کے درمیان زمین پر گر جاتا ہے۔ یہ واقعہ فیروزپور کے ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں جاری ایک مقامی ٹورنامنٹ کے دوران پیش آیا۔ ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ چھکا مارنے کے بعد ہرجیت سنگھ دوسرے اینڈ پر کھڑے بلے باز کے ساتھ خوشی منانے کے لیے جاتا ہے مگر اچانک اس کی طبیعت...
    مشہور بھارتی شاعر اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم سردار جی 3 پر تبصرہ کرتےہوئے کہا ہے کہ اس پر پابندی لگانا غلط ہے، اسے ہندوستان میں بھی ریلیز کرنا چاہیے۔ جاوید اختر نے حال ہی میں ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے فلم ‘سردار جی 3’ کی ہندوستان میں ریلیز پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے سوالات پوچھے گئے جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم نہیں ہے کہ فلم کی شوٹنگ کب ہوئی تھی لیکن اگر اس کی شوٹنگ  پہلگام واقعے سے پہلے ہوئی تھی تو فلم بنانے والوں کو کیا معلوم تھا کہ یہ سب ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: دلجیت اور ہانیہ...
    مدینہ منورہ ( نمائندہ نوائے جاوید اقبال بٹ )  پاکستانی حجاج کرام کے لیے پوسٹ حج آپریشن تیزی سے جاری ہے اور حکام کے مطابق حاجیوں کی جانب سے درج کی گئی بیشتر شکایات کو مؤثر انداز میں حل کر لیا گیا ہے۔ مدینہ میں پاکستانی حج مشن کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر محمد ریاض نے بتایا کہ موصول ہونے والی 214 شکایات میں سے 207 کو کامیابی سے نمٹا دیا گیا ہے، جبکہ باقی  چند شکایات پر بھی کام جاری ہے اور جلد ان کا حل بھی متوقع ہے۔ انہوں نے گزشتہ سال کے مقابلے میں شکایات کی کم شرح کو وزارت مذہبی امور کی بروقت اور بہتر انتظامی حکمت عملی کا نتیجہ قرار دیا، جس کے تحت حجاج کے لیے...
    امریکا نے 9/11 کے بعد مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور افریقی خطوں میں جنگیں چھیڑ کر نہ صرف 58 کھرب ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی بلکہ ان کے نتیجے میں لاکھوں انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔ امریکی یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کے مطابق، 2001 سے اب تک ان جنگوں میں تقریباً 9 لاکھ 40 ہزار افراد براہ راست مارے گئے، جن میں امریکی فوجی، کنٹریکٹرز، اتحادی افواج اور عام شہری شامل ہیں۔ اگر ان جنگوں کے بالواسطہ اثرات (خوراک، ادویات، اور بیماریوں کی کمی) کو شامل کیا جائے تو یہ ہلاکتیں 45 سے 47 لاکھ تک پہنچ جاتی ہیں۔ عراق میں تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جن میں 2 لاکھ 15 ہزار عام شہری شامل ہیں۔...
    عراق میں تقریباً 3 لاکھ 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے، جن میں 2 لاکھ 15 ہزار عام شہری شامل ہیں۔ یہ کسی بھی امریکی جنگ میں سب سے زیادہ شہری ہلاکتیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے 9/11 کے بعد مشرق وسطیٰ، جنوبی ایشیا اور افریقی خطوں میں جنگیں چھیڑ کر نہ صرف 58 کھرب ڈالرز سے زائد رقم خرچ کی بلکہ ان کے نتیجے میں لاکھوں انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔امریکی یونیورسٹی کی حالیہ تحقیق کے مطابق، 2001ء سے اب تک ان جنگوں میں تقریباً 9 لاکھ 40 ہزار افراد براہ راست مارے گئے، جن میں امریکی فوجی، کنٹریکٹرز، اتحادی افواج اور عام شہری شامل ہیں۔ اگر ان جنگوں کے بالواسطہ اثرات (خوراک، ادویات اور بیماریوں کی کمی) کو شامل...
    مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوات سانحہ ایک انتہائی المناک اور افسوسناک واقعہ ہے، تاہم یہ ایک قدرتی آفت تھی جس پر حکومت کی پوری کوشش رہی کہ زیادہ سے زیادہ انسانی جانیں بچائی جائیں، سانحے کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ سوات واقعہ افسوسناک قدرتی آفت تھی، ذمے داروں کے خلاف کارروائی کی گئی، پنجاب سے آئے ہوئے سیاح ضد میں آ کر خطرناک جگہوں پر گئے، جہاں پانی کا بہاؤ اور موسم غیر معمولی طور پر خراب تھا، عوام کو چاہیے کہ وہ ایسی جگہوں پر جانے سے گریز کریں جہاں خطرہ ہو۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات:...
    (گزشتہ سے پیوستہ) جہاںایک طرف ’’رافال‘‘ بمقابلہ ’’جے10سی‘‘ کی ہوائی جھڑپوں پردنیا کی نظریں مرکوز ہیں،وہیں سوال یہ بھی جنم لیتاہے کہ آیایہ سب ایٹمی جنگ کے دہانے کی طرف پیش قدمی ہے؟ کیابرصغیرکی فضاؤں میں گونجتی ہوئی جنگی گرج مستقبل کی امن فاختاؤں کوہمیشہ کیلئے خاموش کردے گی؟ پاکستان میں گرائے گئے اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون ہویابراہموس میزائل کاراستہ بھٹک جانایہ سب نئی جنگی حکمتِ عملی کاحصہ ہیں،جہاں انسان کم اورمشینیں زیادہ بولتی ہیں۔یہ دراصل چوتھی نسل کی جنگ(فورتھ جنریشن وارفیئر)ہے جہاں دشمن کا چہرہ دھندمیں چھپاہوتاہے اورحملہ خاموش ہوتاہے۔ ہاروپ ڈرون اب محض جاسوسی نہیں کرتے بلکہ وہ ’’لوئٹیرنگ ایمونیشن‘‘جیسے خفیہ ہتھیاروں میں تبدیل ہوچکے ہیں جوفضامیں شکارکی تلاش میں گردش کرتے ہیں۔یہ حکمتِ عملی نہ صرف دفاع...
    کچھ واقعات دل کو اس قدر گہرائی سے چھو جاتے ہیں کہ ان کی بازگشت سیلابی پانیوں کے اترنے، چیخ و پکار کے تھمنے اور گرد بیٹھ جانے کے بعد بھی دل و دماغ پر نقش رہتی ہے۔ یہ صرف لمحے نہیں ہوتے، یہ ہمارے اجتماعی شعور پر گہرے نقوش چھوڑ جاتے ہیں ، اگر واقعی ہمارا شعور باقی رہ گیا ہے۔ ایسی ہی ایک المناک داستان حالیہ دنوں سوات میں پیش آئی، جہاں خوشی کے لمحے پل بھر میں سوگ میں بدل گئے اور سیر و تفریح کا خواب ایک ناقابل واپسی المیے میں ڈھل گیا۔ اس جمعہ کی دوپہر آسمان ایک ایسے سانحے کا گواہ بنا جسے کوئی دل برداشت نہیں کر سکتا۔ سوات کے نیلگوں اور پُرسکون...
    ویب ڈیسک:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی یوم پارلیمان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مضبوط اور خود مختار پارلیمان امن، انصاف اور پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہے۔  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پارلیمان صرف اینٹ پتھروں کی عمارت نہیں بلکہ عوامی امنگوں کی نمائندہ، امیدوں کی پناہ گاہ اور آزادیوں کی محافظ ہے، پارلیمان میں گونجتی ہر منتخب آواز ہماری قوم کی قربانیوں اور جدوجہد کی عکاس ہے، جس میں جمہوریت کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہداء شامل ہیں۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ ہمیں یہ سبق دیتی ہے جب بھی پارلیمان کو کمزور...
    سوشل میڈیا سے مراد وہ پلیٹ فارمز اور ویب سائٹس ہیں جو لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے، معلومات و خیالات کا اشتراک کرنے اور باہمی روابط بنانے کی سہولت فراہم کرتی ہیں۔یہ پلیٹ فارمز عام طور پر آن لائن ہوتے ہیں۔صارفین کو مواد بنانے،شیئر کرنے اور دیگر صارفین کے ساتھ بات چیت کی اجازت دیتے ہیں۔سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارمز انٹرنیٹ سے جڑے ہوتے ہیں۔جیسے کہ تمام ویب سائٹس اور موبائل ایپلی کیشنز۔اس پلیٹ فارم کے ذریعے لوگ ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں۔ معلومات، تصاویر،ویڈیو اور دیگر مواد بھیج سکتے ہیں۔ سوشل میڈیا نیٹ ورک ورچوئل کیرئیر بنانے کا بھی ذریعہ ہے۔جہاں لوگ ایک دوسرے سے کسی طرح کی بھی دلچسپی اور نظریات کی بنیاد پر...
    لاہور: ہاکی  کے میدان میں بھی بھارت کو رسوائی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ ایف آئی ایچ پرو لیگ میں بھارتی ویمنز ٹیم آخری پوزیشن پانے کے بعد لیگ سے باہر ہوگئی۔ بھارت کی مینز ہاکی ٹیم بھی بمشکل اگلے سیزن میں اپنی جگہ بناسکی جس نے نو ٹیموں  میں سے آٹھویں پوزیشن لی۔ ایف آئی ایچ پرو لیگ کے مینز اور ویمنز دونوں ایونٹس ہالینڈ جیتنے میں کامیاب رہا۔ بھارتی ویمنز نے سولہ میچز میں سے صرف دو میں ہی کامیابی پائی، گیارہ مرتبہ اسے شکست ہوئی، تین میچز برابری پر ختم ہوِئے۔ آئرلینڈ کی جگہ نیوزی لینڈ یا پاکستان کی ٹیم کو اگلے سیزن کے لیے شامل کیا جائے گا، ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ کے...
    اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں نے صہیونی ریاست کو شدید مالی، عسکری اور معاشی نقصان پہنچایا ہے، ایران کے حملوں سے اسرائیل کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ ایرانی خبر رساں ادارے مہرنیوز کے کے مطابق ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد جنگ کے منظر واضح ہونے پر اسرائیل کو درپیش چیلنجز نمایاں ہو رہے ہیں، جن کا تعلق صرف معیشت سے نہیں بلکہ سیکیورٹی، تعمیر نو اور عوامی بے دخلی جیسے اہم مسائل سے بھی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف جنگ، اسرائیل کو روزانہ کتنے ارب کا نقصان ہورہا ہے؟ اسرائیلی اخبار ’گلوبس‘ کے مطابق ہر ایرانی میزائل حملے کے بعد اوسطاً 4 ہزار افراد نے معاوضے کی درخواستیں جمع کرائیں،...
    — فائل فوٹو  پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر ہونے کے ڈیڑھ ماہ بعد بھی کرتارپور راہداری بھارت کی جانب سے بند ہے۔ دربار انتظامیہ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔  کرتارپور راہداری آج بھی بند شکر گڑھ گوردوارہ دربار صاحب کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری 16 روز سے بھارت کی جانب سے بند ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری مسلسل کھلی ہے۔ اس حوالے سے سکھ یاتریوں کا کہنا ہے کہ بھارت کرتارپور راہداری کھولے اور مذہب کو سیاست سے الگ رکھے۔
    ---فائل فوٹو  پنجاب بھر میں حالیہ شدید بارشوں اور آندھی کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 27 افراد زخمی ہوئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور میں بند روڈ پر بِل بورڈ موٹرسائیکل سوار خاندان پر گرنے سے شوہر جاں بحق جبکہ بیوی اور بیٹا زخمی ہوگئے، داروغے والا میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ کٹار بند روڈ پر دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔اسی طرح شیخوپورہ کے گاؤں خان پور میں گھر کی دیوار گرنے سے 10 سالہ بچہ جبکہ کوٹ عبدالمالک میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ نوشہرہ ورکاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ گوجرانوالہ کے گاؤں نندی پور میں کرنٹ لگنے سے ایک...
    سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن)  دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کے لیے چوتھے روز  بھی آپریشن جاری ہے۔ نجی ٹی وی  جیو  نیوزکے مطابق4 روز قبل دریائے سوات میں 17 افراد ڈوبےتھے جن میں سے 12کی لاشیں نکال لی گئی تھیں جب کہ4کو بچالیا گیا تھا۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے ایک بچے کی تلاش کے لیے چوتھے روز بھی آپریشن جاری ہے جس میں  ٹیمیں اور مقامی غوطہ خور کئی مقامات پر سرچ آپریشن کررہے ہیں۔ دوسری جانب دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف  انتظامیہ کا گرینڈ  آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا مزید بتانا ہے کہ مینگورہ بائی پاس کے بعد فضاگٹ سائیڈ پر بھی...
    اسلام آباد: نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (NCCIA) کی جانب سے ملک بھر میں جاری ’’آپریشن گرے‘‘کے تحت غیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ ایک ماہ سے جاری اس مربوط مہم کے دوران اب تک 93 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ 12 غیر قانونی کال سینٹرز کو سیل کر دیا گیا ہے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق حالیہ کارروائی میں 6 غیر ملکی باشندوں اور 3 مقامی سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، جو ایک منظم سائبر فراڈ اور ڈیجیٹل منی لانڈرنگ نیٹ ورک کا حصہ تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک غیر قانونی منافع کو بین الاقوامی...
    کراچی: شہر قائد میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابرآلود اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ پیش گوئی کے مطابق 3 روز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 35 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ شہر میں تین روز کے دوران رات اور صبح کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ تھرپارکر میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر نیویارک سٹی کے میئر کے ممکنہ امیدوار زہران ممدانی نے ان کے بقول ’درست اقدامات‘ نہ کیے، تو وہ وفاقی حکومت کی جانب سے شہر کو ملنے والی فنڈنگ روک دیں گے۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ "اگر وہ (زہران ممدانی) میئر منتخب ہوتے ہیں، تو میں بطور صدر اُن سے جواب طلبی کروں گا۔ اگر انہوں نے صحیح فیصلے نہ کیے، تو نیویارک کو ایک پائی بھی نہیں ملے گی۔" ٹرمپ نے نہ صرف ممدانی کو ہدفِ تنقید بنایا بلکہ انہیں کمیونسٹ قرار دیتے ہوئے کہا، "یہ نیویارک کے لیے تباہ کن ہوگا، میرے خیال میں ایسا کبھی نہ ہوتا، مگر اب ہمارے...
    آفس کے لباس کے بارے میں ایک نئی بحث نے ہلچل مچا دی ہے، جب ایک ریڈٹ یوزر نے اپنے دفتر میں چپل پہننے پر پابندی کو غیر منصفانہ قرار دیا۔ ان کا سوال تھا کہ جب دفتر میں کرپ ٹاپز اور عام لباس کی اجازت ہے، تو پھر چپل کیوں نہیں؟ کیا یہ واقعی ایک ڈبل اسٹینڈرڈز ہے، یا کوئی جائز وجہ؟ اس بحث نے نہ صرف دفتر کے ڈریس کوڈز پر سوالات اٹھائے ہیں، بلکہ اس نے وہ خطوط بھی چھیڑے ہیں جہاں ذاتی آزادی اور پروفیشنل ازم کی حدود ملتی ہیں۔ ایک شخص نے کمپنی میں چپل پہننے پر پابندی لگانے کو غیر منصفانہ قرار دیا، اس نے اس معاملے کو ’ڈبل اسٹینڈرڈز‘ کے طور پر پیش...
    پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی عمر سے متعلق ناقدین کی تنقید پر جواب دے دیا۔  ایک حالیہ انٹرویو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے انہیں بتایا کہ عمر سے متعلق ایک تبصرہ انہیں بےحد بُرا لگا اور والدہ نے انہیں اپنی عمر چھپانے کا مشورہ دیا جو کہ انہوں نے مسترد کردیا۔ ماہرہ نے کہا کہ جب میری شادی ہوئی، بچہ ہوا، طلاق ہوئی میں نے سب کچھ بتایا کبھی کوئی راز نہیں رکھا تو میں عمر کیسے چھپا سکتی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں جو ہوں وہی رہوں گی اور اپنی عمر کبھی نہیں چھپاؤں گی۔          View this post on Instagram    ...
    مشہور ماڈل، اداکارہ اور ڈانسرشیفالی جریوالا جو 42 برس کی عمر میں  کی اچانک انتقال کر گئیں ان کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی گئیں تاہم اب اس واقعے سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔  ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلڈ پریشر میں اچانک کمی اور اس کے بعد دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان کا انتقال ہو سکتا ہے۔ شیفالی اپنے شوہر پراگ تیاگی کے ساتھ تھیں جس وقت ان کی طبیعت بگڑی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ یہ بھی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان ریلوے نے عوام کی خدمت کے لیے ایک بڑا فیصلہ کرلیا ہے۔ اب لگژری سیلون جو کبھی صرف وزیراعظم کے لیے مخصوص تھا، عوام کے لیے دستیاب ہوگا۔ وزیراعظم لگژری سیلون میں ہر وہ سہولت موجود ہے جس کی اب تک عوام صرف خواہش ہی کرسکتے تھے۔ 2 بیڈ رومز، اٹیچ باتھ رومز،  ایل ای ڈی ٹی وی ، فریج، اوون، گیزر، مکمل کچن، ڈائننگ ٹیبل، سپلٹ اے سی، ٹی وی لاؤنج اور ٹیلی فون ایکسچینج بھی ہوگی۔ اس فیصلے سے قبل یہ ایک ایسا سفر تھا جو عام لوگوں کو صرف خواب لگتا تھا، لیکن اب وہ حقیقت بن چکا ہے۔ واضح رہے کہ پرائم منسٹر سیلون میں 10 افراد...
    کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کےعلاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر 13 کروڑکی ڈکیتی کے ملزمان بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے۔ 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر میں 13 کروڑ کی ڈکیتی سے متعلق گرفتار 4 ملزمان سے تفتیش جاری ہے ،گرفتار ملزمان میں یسرا،نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔ تفیتشی حکام کے مطابق ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر ہیں ، ملزمان نے ایف آئی اے کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے تھے۔ تفیتشی حکام کے مطابق ملزمان تاجر کے گھر سے نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔ تفیتشی حکام کا کہنا...
    اداکارہ و ماڈل مہربانو نے ایک انٹرویو میں شوبز کی دنیا کا تاریک پہلو سب کے سامنے بے نقاب کردیا۔ مہربانو حال ہی میں مزاحیہ پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈراموں میں معصوم لڑکی کے کردار ادا کرنا پسند نہیں کرتیں، بلکہ ایسے کرداروں کو ترجیح دیتی ہیں، جن میں لڑکیاں پُراعتماد ہوتی ہیں اور اپنے فیصلے خود کرتی ہیں، کیونکہ ایسے کردار ان کی اپنی شخصیت سے زیادہ مماثلت رکھتے ہیں۔ مہر بانو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے کئی بڑے اداکاروں کے جسم سے بدبو آتی ہے، جس کی وجہ سے ان کے...
    چند روز قبل کراچی کے علاقے پی ای ایس ایچ میں تاجر کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی کے حوالے سے ابتدائی معلومات سامنے آگئیں، تفتیشی حکام نے ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی کا ٹک ٹاکر ہونے کی تصدیق کرلی۔ تفتیشی حکام کے مطابق ملزمان کی پاکستانی اوربھارتی فنکاروں کیساتھ تصاویر بھی سامنے آئی ہیں، گھر میں ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی سمیت 4ملزمان اس وقت پولیس کی تحویل میں ہیں، ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم اور اشیا کے حوالے سے تفتیش جاری ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی: 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث معروف ٹک ٹاکر گرفتار پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی 4 سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں شہری سالک کو...
    سینئر اداکار بہروز سبزواری نے مردوں کے جذباتی اظہار سے متعلق معاشرتی رویے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اپنے جذبات کا اظہار آنسو بہا کر کر لیتی ہیں، وہیں مردوں کو ایسا کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ بہروز سبزواری نے حال ہی میں گوہر رشید کے پروگرام ’رمز‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں بہروز سبزواری نے کہا کہ عورت کی فطرت ہے کہ وہ اپنے جذبات کا اظہار آنسو بہا کر کر لیتی ہے، جب کہ افسوس کے ساتھ مرد کو اس کی بھی اجازت نہیں ہوتی، مردوں کو ایسے حالات میں کئی بار سوچنا پڑتا ہے کہ وہ کیسے اپنے احساسات کا...
    مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے حالیہ دنوں میں اپنے بیانات میں کہا کہ مصنوعی ذہانت دنیا میں تیزی سے ترقی کررہی ہے اور یہ ٹیکنالوجی اگلی ایک دہائی میں طبی ماہرین کا کردار اس دنیا میں کم سے کم تر کردے گی۔ یہ بات واضح ہے کہ کوئی بھی ٹیکنالوجی پہلے جدید ترین ممالک میں استعمال ہوتی ہے اور پھر وہ پاکستان جیسے ملک کا رخ کرتی ہے، لہٰذا ہم پاکستان کے شعبہ صحت میں مصنوئی ذہانت کے امکانات اور رجحانات کا جائزہ لیتے ہیں۔ صحت کا شعبہ ہر ملک اور اس کے شہریوں کےلیے ایک اہم شعبہ ہوتا ہے۔ دنیا بھر میں یہ شعبہ جدید طریقوں اور ٹیکنالوجی کے ذریعے تبدیل ہورہا ہے تاکہ زندگی کے معیار،...
    بالی ووڈ کی معروف کامیڈی فرنچائز ‘ہیرا پھیری 3‘ کی شوٹنگ شروع ہونے سے پہلے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی تھی کیونکہ اداکار پریش راول جنہوں نے فلم میں بابو بھیا کا کردار خوبصورتی سے نبھایا انہوں نےفلم سے علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد مداح مایوس ہو گئے تھے۔ فلم کو اچانک چھوڑنے کے اعلان کے بعد اکشے کمار کی پروڈکشن کمپنی نے انہیں 25 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس جاری کیا تھا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ پریش نے 30 جنوری کو سوشل میڈیا پر فلم کا حصہ بننے کا اعلان کیا تھا اور 27 مارچ کو باقاعدہ معاہدہ پر دستخط کیے تھے۔ اس کے بعد کمپنی نے فلم کی تیاری(ٹیزر شوٹ اور...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار علی خان، سردار مہتاب عباسی، شاہد خاقان عباسی، مفتاح اسماعیل، محمد زبیر کے ساتھ پس پردہ رابطے ہورہے ہیں تو مجھے اس کی خبر نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے ایک انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کی کوئی کوششیں ہورہی ہیں۔ مجھے اس کی خبر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وسیع البنیاد حکومت کے سلسلے میں ہمارا پیپلزپارٹی کے ساتھ تعاون چل رہا ہے۔ اس میں مسائل آتے ہیں اور وہ حل بھی ہوجاتے ہیں۔ ظاہر ہے کہ 2 سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان میں اختلاف...
    بھارتی پراکسیز فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندستان کی دہشت گردی کےناقابل تردیدشواہد سامنے آ گئے۔ مودی سرکار ریاستی سرپرستی میں اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔ شمالی وزیرستان اور بنوں گیریژن میں سکیورٹی فورسز پرحملہ بھارت اور فتنۃ الخوارج کےناپاک گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔  پاکستان نے متعدد بار بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کو شواہد کے ساتھ بے نقاب کیاہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے متعدد بار پریس کانفرنس میں بھارتی دہشتگردی کے ناقابل تردیدشواہد پیش کیے ہیں۔ 29 اپریل 2025 کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  بھارتی فوج کے افسران پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 25...
    اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی اور سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ اس رابطے میں ایران، امریکہ اور صیہونی ریاست کے درمیان حالیہ 12 روزہ جنگ، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میجر جنرل موسوی نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ ایران نے صیہونی حکومت اور امریکہ کی جارحیت کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، حالانکہ ان ہی دنوں ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات بھی جاری تھے۔ انہوں نے کہا، ’یہ دونوں حکومتیں (صیہونی ریاست اور امریکہ) کسی بھی بین الاقوامی...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ادارے نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد، کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، چترال، اپر دیر، سوات اور کمراٹ ویلی میں طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ چاروں صوبوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ کراچی، حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں برسات کے ساتھ اربن فلڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک اور آندھی کے ساتھ بارش ہوگی، جب کہ اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔...
    امریکی ریاست آئیڈاہو کے شہر کوردالن میں جھاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے پہنچنے والے فائر فائٹرز پر اچانک فائرنگ شروع ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔ کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف رابرٹ نوریس کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور نے وہاں پہنچنے والی پولیس پر بھی جدید خودکار رائفلوں سے فائرنگ کی۔ شیرف نوریس نے بتایا کہ ’ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ شوٹرز کی تعداد ایک ہے، یا دو، تین یا چار۔ گولیوں کی آوازیں مختلف سمتوں سے سنائی دے رہی ہیں۔ ہم اس خطرے کو ختم کر کے دم لیں گے۔‘ بعدازاں کوٹینی کاؤنٹی کے شیرف ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا...
    وزیراعظم شہباز شریف نے اتوار کے روز بجلی کے شعبے میں شفافیت اور صارفین کو بااختیار بنانے کے لیے نئی اسمارٹ ایپ ”اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ“ کا افتتاح کر دیا۔ اس ایپ کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے مسائل کا مستقل حل فراہم کرنا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے بجلی کے میٹر کی تصویر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت حاصل ہوگی، اور اسی تصویر کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بجلی کا بل تیار کیا جائے گا۔ حکام کے مطابق نئی ایپ سے صارفین اپنے بل پر نہ صرف نظر رکھ سکیں گے بلکہ ریڈنگ کے عمل کے خود نگہبان...
    لاہور: انگلش وکٹ کیپر بیٹر سیم بلنگز نے بگ بیش لیگ سیزن 15 میں پاکستانی فاسٹ بولر کا سامنا کرنے پر مسرت اور جوش کا اظہار کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بلنگز نے شاہین شاہ آفریدی کی عالمی سطح پر شاندار کارکردگی کی تعریف کی اور اس بات کو سراہا کہ بی بی ایل جیسے مقابلے میں ایسے کھلاڑی کی موجودگی خود ٹورنامنٹ کے معیار کو بڑھاتی ہے۔ انگلینڈ کرکٹر بلنگز کا کہنا تھا کہ وہ شاہین سے میدان میں ٹکرانے کے لیے پرجوش ہیں کیونکہ وہ ایک ورلڈ کلاس بولر ہیں جن کے خلاف کھیلنا ہمیشہ ایک چیلنج ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نہ صرف ایک بہترین حریف ہیں بلکہ...
    وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اسپین کے شہر سیویل روانہ ہو گئے، جہاں وہ یکم جولائی سے شروع ہونے والی انٹرنیشنل کانفرنس آن فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ 4 روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے پالیسی ساز، ماہرین اور رہنما پائیدار مالیاتی حکمت عملیوں اور ترقیاتی تعاون پر غور کریں گے۔ وزیر خزانہ ’قرض کے بدلے ترقی‘ کے سیشن میں مہمانِ خصوصی ہوں گے اور پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔ وہ نجی کاروباروں کی مالی رسائی، کریڈٹ ریٹنگز، اور SME فنانسنگ جیسے موضوعات پر بھی کلیدی خطابات کریں گے۔ مزید پڑھیں: ملک ہڑتالوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے نئے میثاق جمہوریت کی تجویز دیدی سینیٹر اورنگزیب یونیسف کی میزبانی میں بچوں...
     اسرائیلی فوج کے تازہ فضائی حملوں میں 72 فلسطینی شہید ہو گئے، جن میں متعدد وہ افراد بھی شامل ہیں جو کھانے اور امداد کے حصول کے لیے قطاروں میں کھڑے تھے۔ غزہ کی پہلے سے تباہ حال انسانی صورتحال مزید ابتر ہو گئی ہے۔ معروف ٹیلی ویژن چینل ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق، اتوار کو علی الصبح سے غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملے کیے گئے، جن میں غزہ شہر اور شمالی علاقوں میں 47 افراد شہید ہوئے۔ الزیتون، الصبرہ اور الزاویہ مارکیٹ کے رہائشی علاقوں کو شدید نشانہ بنایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے غزہ میں ایک ہفتے کے اندر جنگ بندی متوقع ہے،ٹرمپ کا دعویٰ الجزیرہ کے نمائندے معاذ الکحلوت نے الاہلی اسپتال سے رپورٹ دیتے ہوئے...
    چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ عالمی موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر کو متاثر کررہی ہیں،پاکستان بھی موسمیاتی تبدیلیوں کےباعث آفات کی زد میں ہے،آنے والے دنوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کی شدت اور نقصانات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔چیئرمین این ڈی ایم اے  لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے سوات اورژوب میں ہونے والی اموات پر دکھ کااظہار کیا ،انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے کا نیشنل ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا قیام وجود میں لایا گیا ہے۔این ای او سی ہنگامی صورتحال سے الرٹ جاری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،این ڈی ایم اے متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی صورتحال کے حوالے سے پیشگی آگاہ کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ کوششوں، تیاری اور بروقت آگاہی کے...
     ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمنٹیرئینز کا عالمی دن جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے لیے ہمارے عالمی عزم کا اعادہ کرتا ہے۔   وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق شہباز شریف نے کہا کہ 30 جون کا دن جامع طرز حکمرانی کو فروغ دینے، خواتین اور نوجوانوں کی بامعنی نمائندگی کو یقینی بنانے اور قانون سازی کے طریقوں میں تکنیکی جدت کو اپنانے میں پارلیمانوں کے اہم کردار کو واضح کرتا ہے۔  دوبارہ ایٹمی طاقت بننے کی کوشش کی تو  ایران کو سنگین  نتائج  بھگتنا ہوں گے:  ڈونلڈ ٹرمپ     انھوں نے کہا کہ ہماری پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام میں مرکزی مقام رکھتی ہے۔ اپنے قانون سازی کے اختیارات اور...
    بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف ایک بھارتی خاتون نے شکایت درج کرائی ہے کہ کرکٹر شادی کا جھانسہ دے کر اسے جسمانی اور پھر ذہنی طور پر ہراساں کرتا رہا۔شکایت کنندہ خاتون کا تعلق بھارتی شہر غازی آباد سے ہے جن کا دعویٰ ہے کہ ان کے اور یش دیال کے درمیان گزشتہ 5 برسوں سے قریبی تعلق تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ یش دیال نے ان سے شادی کا وعدہ کیا، مگر بعد میں نہ صرف وعدہ پورا نہ کیا بلکہ ذہنی اور جسمانی طور پر بھی ہراساں کیا۔ خاتون کو بعد میں یہ بھی معلوم ہوا کہ یش دیال دیگر خواتین سے بھی اسی نوعیت کے تعلقات میں ملوث ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ویسٹ انڈیز کے...
    شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے جس دن اللہ تعالیٰ ان سب کو اٹھا کھڑا کرے گا تو یہ جس طرح تمہارے سامنے قسمیں کھاتے ہیں (اللہ تعالیٰ) کے سامنے بھی قسمیں کھانے لگیں گے اور سمجھیں گے کہ وہ بھی کسی (دلیل) پر ہیں، یقین مانو کہ بیشک وہی جھوٹے ہیںo  سورۃ المجادلتہ (آیت:18 )
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر یش دیال کے خلاف خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر ذہنی اور جسمانی طور پر حراساں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق غازی آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے ریاستی وزیرِ اعلیٰ کے آن لائن پورٹل پر فاسٹ بولر یش دیال کے خلاف شکایت درج کروائی ہے۔ خاتون نے شکایت میں مؤقف اپنایا کہ اس کا کرکٹر کے ساتھ گزشتہ 5 برس سے قریبی تعلق تھا، یش دہال نے شادی کا جھانسہ دے کر میرا جذباتی، ذہنی اور جسمانی استحصال کیا۔ خاتون نے مزید دعویٰ کیا کہ کرکٹر یش دیال نے اسے جسمانی اور ذہنی طور پر حراساں بھی کیا ہے، متاثرہ خاتون کے مطابق اُسے بعد میں معلوم...
    پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما و حال ہی میں بیرون ممالک کا دورہ کرنے والے سفارتی وفد کا حصہ رہنے والی سینیٹر بشریٰ انجم بٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کی قیادت میں بیرون ممالک کے دورے کے دوران ہم نے دیکھا کہ ہوائیں پاکستان کے حق میں ہیں۔ وی نیوز ایکسکلوسیو میں چیف ایڈیٹر عمار مسعود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اقوام متحدہ اور لندن میں ہماری اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ کے بعد حالات یکسر تبدیل ہوگئے ہیں۔ ’پاک بھارت جنگ کے بعد قوم میں نیا جذبہ پیدا ہوا ہے‘ بشریٰ انجم بٹ نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پیپلزپارٹی وفاق میں وزارتیں لینے پر ضامند ہوگئی ہے اور جولائی میں مرکزی حکومت میں باقاعدہ شمولیت کا بھی امکان ہے۔اطلاع کے مطابق مقتدر حلقوں نے پیپلزپارٹی کو راضی کرلیا اور پیغام دیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں اور ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا۔مقتدر حلقوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس حوالے سے مقتدر حلقوں نے دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا ہے جب کہ دیگر سیاسی قوتوں کو بھی ایک پیج پر لایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے گزشتہ روزلا ڑکانہ میں یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور سینئر صحافی طارق محمود درانی سے واک کے دوران گن پونٹ پر ڈکیتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی رٹ کہیں بھی نظر نہیں آرہی ہے عملی طور پورے سندھ کے عو کو ڈاکوو ¿ں اور جرائم پیشہ افراد کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا گیا ہے،جن کے شر سے کوئی شہری بھی محفوظ نہیں۔دن دھاڑے لاڑکانہ میں معزز صحافی سے ڈکیتی امن وامان کے دعووں کی نفی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی سے چھینا گیا موبائل فون اور قیمتی سامان واپس کیا جائے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی معطلی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے۔ 26 اراکین کی معطلی کے بعد اپوزیشن کو نہ صرف عددی نقصان کا سامنا ہے بلکہ اسمبلی اجلاس بلانے کا آئینی اختیار بھی محدود ہوگیا ہے۔ اسمبلی قواعد کے مطابق اجلاس بلانے کیلیے اپوزیشن کو کم از کم 93 اراکین کے دستخط درکار ہوتے ہیں، تاہم معطلی کے بعد اب اپوزیشن کے پاس صرف 79 اراکین رہ گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی کل تعداد 105 تھی، مگر 26 اراکین کی معطلی کے بعد یہ اکثریت متاثر ہوئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک معطل اراکین کو بحال نہیں کیا جاتا، اپوزیشن کسی بھی قسم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر شہر کی سڑکوں پر چھوڑے گئے آوارہ مویشیوں کی تعداد دن بدن بڑھتی جارہی ہے اور اس وجہ سے یہاں ہونے والے سڑک حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔دن اور رات کے وقت شہر کے مختلف تجارتی و کاروباری مراکز سمیت اہم سڑکوں پر آوارہ مویشیوں کا ہجوم لگ جاتا ہے جبکہ بیچ سڑک پر سوئے پڑے جانوروں کی وجہ سے موٹر سواریوں کو بہت زیادہ دقت کاسامنا کرناپڑ رہاہے اور اکثر آدھی رات کو یا ذرا اندھیرے علاقے میں دور سے یہ جانور نظر نہ آنے کی وجہ سے حادثات واقع ہوجاتے ہیں اس حوالے شہریوں کا کہنا ہے کہ دودھ کے لئے گائیں پالنے والے لوگ اپنے گھر میں جانوروں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی اور سیکرٹری جنرل حسیب الرحمن بین الاقوامی ادارہ محنت (ILO) کے تحت ہونے والی انٹرنیشنل لیبر کانفرنس (ILC) میں شرکت کے لیے مورخہ 2تا 13جون جنیوا روانہ ہوئے جہاں انہوں نے پاکستان کے مزدوروں کی نمائندگی کا فریضہ سر انجام دیا۔ جنیوا کانفرنس دنیا بھر کے تمام رکن ممالک سے سہ فریقی وفود پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں حکومت، آجر (مالکان) اور مزدوروں کی اعلیٰ سطحی نمائندگی شامل ہوتی ہے۔ پاکستان سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، مزدور رہنما ظہور اعوان بھی اس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ ILC دنیا بھر کے لیے عالمی لیبر معیارات کا تعین کرتی ہے۔ ان معیارات کی منظوری کے بعد مختلف ممالک ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انڈسٹری آل گلوبل یونین کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور کے مقامی ہوٹل میں سیمینار منعقد ہوا۔ انڈسٹری آل گلوبل یونین سے ایفلیٹس فیڈریشن کے یوتھ نمائندوں نے شرکت کی۔ اس میٹنگ کا بنیادی مقصد موسمیاتی تبدیلی (کلائمٹ چینج)، منصفانہ انتقال (جسٹ ٹرانزیشن) اور خودکار مشینوں (آٹومیشن) کے اثرات پر روشنی ڈالنا تھا۔ ٹریننگ میں پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین فیڈریشن کے 2نمائندوں انفارمیشن سیکرٹری رحیم خان آفریدی اور نبیل نے شرکت کی۔ موسمیاتی تبدیلی: ایک عالمی چیلنج موسمیاتی تبدیلی آج دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، جس کے اثرات صرف ماحول تک محدود نہیں بلکہ معیشت، روزگار اور سماجی انصاف پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">26 دسمبر 2023 کو پاکستان دنیا کے ان 23 ممالک میں شامل ہو گیا جنہوں نے شپ بریکنگ کے ہانگ کانگ کنونشن کی توثیق کی ہے۔ اس توثیق کے بعد حکومت بلوچستان کے شپ بریکنگ ایکٹ 2017 پر عمل درآمد ممکن ہو سکے گا۔ اس توثیق کے بعد دنیا بھر کی شپ بریکنگ صنعت مزدوروں کی یکساں معیار حفاظت کی پابند ہوگئی ہیں۔ ہانگ کانگ کنونشن 26 جون 2025 سے پاکستان شپ بریکنگ کی صنعت پر نافذ ہو گیا ہے۔ نومبر 2016 میں پاکستان شپ بریکنگ کی تاریخ کا ایک دردناک ترین حادثہ گڈانی میں پیش آیا جس میں 28 مزدور انتہائی بے بسی کے عالم میں ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حادثے کے بعد ضرورت محسوس کی...
    میجر جنرل موسوی نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ ایران نے صیہونی حکومت اور امریکہ کی جارحیت کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چیف آف اسٹاف میجر جنرل سید عبدالرحیم موسوی اور سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ اس رابطے میں ایران، امریکہ اور صیہونی ریاست کے درمیان حالیہ 12 روزہ جنگ، دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ میجر جنرل موسوی نے گفتگو کے دوران واضح کیا کہ ایران نے صیہونی حکومت اور امریکہ کی جارحیت کے باوجود صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، حالانکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات پر قائم غیر قانونی ہوٹلز اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔آپریشن کے دوران دریا کنارے قائم متعدد ہوٹلوں کو مسمار کردیا گیا، آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد خان کر رہے ہیں، آپریشن میں ریسکیو، محکمہ ایریگیشن، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران حصہ لے رہے ہیں۔کانجو ایوب برج سے آپریشن شروع کیا گیا جہاں سے فضا گٹ تک 49 مقامات پر تجاوزات ختم کی جائیں گی۔ ہوٹل مالکان اور عملے نے آپریشن کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں روکنے کی بھی کوشش کی تاہم انتظامیہ نے حالات پر قابو پاکر دوبارہ آپریشن شروع کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مطابق آپریشن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد/لاہور/پشاور/موسیٰ خیل( خبر ایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ 5 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلاب، طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ۔ این ڈی ایم اے نے اتوار سے5 جولائی تک ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری ۔این ڈی ایم اے کے مطابق کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بالاکوٹ، مری، گلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، سوات، چترال، ڈی آئی خان، بنوں اور مردان میں اربن فلڈنگ اور دریائے کابل و سوات...
    پاکستان میں گاڑیوں کی درآمد ہمیشہ سے ایک پیچیدہ اور عوامی دلچسپی کا حامل موضوع رہا ہے۔ خاص طور پر وہ پاکستانی جو بیرون ملک مقیم ہیں، اکثر اپنے وطن واپسی پر گاڑی لانے کی خواہش رکھتے ہیں، اس سہولت کو ممکن بنانے کے لیے پاکستان کی بیگج اسکیم موجود ہے، جو اوورسیز پاکستانیوں کو مخصوص شرائط کے تحت گاڑیاں لانے کی اجازت دیتی ہے۔ لیکن حالیہ وفاقی بجٹ میں اس اسکیم کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں جنہوں نے ایک بار پھر اس اسکیم کو سرخیوں میں لا کھڑا کیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت کون سی گاڑیاں لائی جا سکتی ہیں؟ کس پر کتنی ڈیوٹی عائد ہوگی؟ اور اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اس میں کون سے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بھینس کالونی نمبر 7 میں ڈیری فارم کے باہر ایک شہری سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ یہ واردات چند گھنٹے قبل پیش آئی، جس میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے شہری کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ملزم موٹرسائیکل اسٹارٹ کر کے ادھر ادھر گھومتا رہا، جب کہ اس کا مسلح ساتھی شہری کے قریب پہنچا اور اسلحے کے زور پر موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے دوران ملزمان کا چہرہ صاف دکھائی نہیں دیتا، لیکن فوٹیج سے ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واردات کے...
      حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ، ملک کی بہتری، کامیابی کے لیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا( مقتدر حلقوں کا پی پی کو پیغام) دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کا معاملہ طے ہوجائے گا، جولائی میں پیپلزپارٹی وفاق کا حصہ بن جائے گی، اگلے مرحلے میں پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کا بھی حصہ بنے گی پاکستان پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی وفاق میں وزارتیں لینے پر ضامند ہوگئی ہے اور جولائی میں مرکزی حکومت میں باقاعدہ شمولیت کا بھی امکان ہے ۔ ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مقتدر حلقوں نے پیپلزپارٹی کو راضی کرلیا اور پیغام دیا ہے کہ حکومت...
    صوبائی حکومت کا معروف فلم ساز ستیش آنند کے اشتراک سے فلم سازی کا دعویٰ فیصل ایدھی نے اسے اپنا ذاتی منصوبہ قرار دے کر حکومتی دعوئووں کو مکمل مسترد کردیا پاکستان کے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے ایک عجیب صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔ جہاں ایک طرف سندھ حکومت نے اس منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ، وہیں دوسری جانب ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اسے اپنا ذاتی منصوبہ قرار دے کر حکومتی دعوئوں کو مسترد کردیا ہے ۔سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حال ہی میں ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ صوبائی حکومت معروف فلم ساز ستیش آنند...
    پاکستان پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی وفاق میں وزارتیں لینے پر ضامند ہوگئی ہے اور جولائی میں مرکزی حکومت میں باقاعدہ شمولیت کا بھی امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق مقتدر حلقوں نے پیپلزپارٹی کو راضی کرلیا اور پیغام دیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں اور ملک کی بہتری، کامیابی کیلیے سسٹم چلانا ہے اور یہی چلے گا۔ مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی پارٹی کے سابق سینئر رہنما چوہدری نثار کے گھر آمد مقتدر حلقوں نے واضح کیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے اور اس حوالے سے مقتدر حلقوں نے دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا ہے جبکہ دیگر سیاسی قوتوں...
    انشورنس انڈسٹری ملکی معیشت میں ایک اہم سٹیک ہولڈر ہے۔ پاکستان میں اس کی کیا صورتحال ہے اور اس کا مستقبل کیا ہوگا؟ اس حوالے سے جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں  ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔ سید ممتاز علی شاہ (وفاقی انشورنس محتسب)  انشورنس ملکی معیشت کو سنبھالنے والا اہم شعبہ ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں اس پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، وہاں کوئی کام انشورنس کے بغیر نہیں ہوسکتا۔ ان ممالک کی جی ڈی پی میں انشورنس کا بڑا حصہ ہوتا ہے مگر ہمارے جی ڈی پی میں انشورنس کا شیئر صرف ایک فیصد ہے، اسے بڑھانے کیلئے آگاہی اور لوگوں کا اعتماد ناگزیر ہے۔ وفاقی انشورنس...
    کراچی: ’’ایک ارب 80 کروڑ روپے یہ رقم تو بہت زیادہ ہے، اگر بھارت نے حصہ نہیں لیا تو ایشیا کپ تو شاید ہو ہی نہیں سکے گا‘‘ پاکستانی ٹی وی چینل کے نمائندے نے جب حیرت سے بھارتی براڈ کاسٹر سے یہ پوچھا تو جواب ملا ’’ فکر نہ کریں ٹورنامنٹ ستمبر میں ہی ہوگا،ہماری ٹیم بھی شرکت کرے گی‘‘ یہ بات چیت حال ہی میں ہوئی ہے،پاکستان میں اس وقت چار اسپورٹس چینلز ہیں، ان میں سے ایک سرکاری ٹی وی کی مالی حالت اتنی اچھی نہیں، دوسرا چینل ماضی میں بلیک لسٹ ہو کر اب پرانی ویڈیوز دکھا کر ہی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، حال ہی میں ایک انٹرنیشنل اسپورٹس چینل سے الحاق...
    ہماری سیاست ایک بھنور میں پھنس چکی ہے جس کا انجام غیر یقینی ہے۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر میرا مختصر تبصرہ یہی ہے۔جنرل پرویز مشرف نے شب خون مار کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تو اپنے ماورائے آئین طرز عمل بلکہ بغاوت کے بارے میں دل چسپ بیانیہ اختیار کیا۔ وہ کہنے لگے کہ میں ملک کو جمہوریت کیوں دوں، یہاں سیاست ہی بالغ نظر اور سنجیدہ نہیں ہے۔کیا جنرل مشرف کا مؤقف واقعی درست تھا؟ یہ معمہ حل کر لیا جائے تو آج کی سیاست کے بارے میں کوئی حکم لگانا آسان ہو جائے گا۔ جنرل مشرف کے اقدامات کیا تھے؟ انھوں نے آئین کو معطل اور منتخب وزیر اعظم کو لاپتہ کر دیا تھا۔ ایسا ہمارے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران نے بہادری سے جنگ لڑی۔ جنگ کے آخری دنوں میں اسرائیل کو ایران سے بہت مار پڑی۔ اس کے بیلسٹک میزائلوں نے کافی تباہی پھیلائی ۔اگلے ہفتے ایران سے مذاکرات اور معاہدہ ہو سکتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو تعمیر نو کے لیے پیسوں کی ضرورت ہے ۔ چین چاہے تو ایران سے تیل خرید سکتا ہے ۔ ٹرمپ نے ایرانی جوہری تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات پر میڈیا رپورٹ کو مسترد کردیا ۔انھوں نے کہا کہ FBIکے ساتھ مل کر انٹیلی جینس لیک کی تحقیقات کر رہے ہیں ۔ CNN، نیویارک ٹائمز وغیرہ امریکی میڈیا ایک گند ہے جو امریکی...
    پاکستان کے ایک ذمے دار ادارے نے یہ انکشاف خیز رپورٹ پاکستان کی وزارتِ داخلہ کے ذمے داران کے حضور پیش کی ہے کہ پچھلے تین برسوں کے دوران اسلام آباد میں 600افراد قتل کیے گئے ہیں : یعنی ہر سال 200افراد کا بہیمانہ قتل!ہم اِسی سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت ، اسلام آباد، میں شہریوں کو کتنی سلامتی حاصل ہے ؟ اسلام آباد کے مکین قاتلوں ، رہزنوں اور ڈاکوؤں سے کتنے مامون اورمحفوظ ہیں؟ اگر پاکستان کا وفاقی دارالحکومت قاتلوں کی دست برد سے محفوظ نہیں ہے تو پاکستان کے باقی حصوں اور خطوں کی سلامتی بارے کیا کہا جا سکتا ہے ؟ ایک نجی ٹی وی کے رپورٹر نے مذکورہ...
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہماری تجاویز مان لیں، اس لیے ہم نے بجٹ کو سپورٹ کیا۔ حکومت نے ایف بی آر اختیارات میں ترمیم اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام فنڈ میں اضافہ جو 20 فی صد تھا منظور ہونے کے بعد پیپلز پارٹی نے بجٹ منظور کرایا ہے اور پیپلز پارٹی کے کہنے پر وزیر اعظم میاں شہباز شریف ہر سال بے نظیر انکم سپورٹ کی رقم پر اضافہ کرتے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے مستحقین کو بڑا فائدہ ہو رہا ہے۔ ہماری تجاویز کی منظوری کے بعد ہی پیپلز پارٹی نے نئے بجٹ کو پاس کرانے میں اپنا کردار ادا کیا جس سے حکومت کو مطلع کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور(جسارت نیوز)پرائمری ٹیچر کی گذشتہ 17 سالوں سے تنخواہ بند۔ گھر میں فاقہ کشی کا عالم، انصاف کا مطالبہ۔ خیرپور کی تحصیل گمبٹ کے پرائمری استاد محمد بخش شیخ نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 17 سالوں سے بلاجواز میری تنخواہ بند کردی گئی ہے میں اسکولوں میں ڈیوٹی بھی کرتا رہا ہوں لیکںن میری تنخواہ مجھے نہی مل رہی میرے اہل خانہ فاقہ کشی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہے انہوں نے بتایا کہ میرے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی تھلیسیمیا کے مریض تھے اور انکو بلڈ لگوانے کی خاطر کبھی کراچی کبھی حیدراباد تو کبھی لاڑکانہ اور سکھر جانا پڑتا تھا تاہم وہ دونوں میرے لخت جگر بیٹا دس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) اور حیدرآباد یونین آف جرنلسٹس (ورکرز) کی جانب سے حیدرآباد میں قائم عبدالماجد بھرگڑی انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج انجینئرنگ کا مطالعاتی دورہ کیاگیا۔ جہاں انسٹی ٹیوٹ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر امر فیاض برڑو نے انسٹی ٹیوٹ میں سندھی زبان کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں منتقل کئے جانے سے متعلق بریفنگ دی، ان کا کہنا تھا کہ سندھی زبان کی بقاء اور اس کی ترویج کیلئے ضروری ہے کہ سندھی زبان کا تاریخی اسلوب آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں منتقل کیا جائے۔ اس موقع پر پی ایف یو جے (ورکرز) کے سینئر نائب صدر ناصر شیخ، ایف ایس سی ممبر اور اے پی پی نیوز ایجنسی کے بیوروچیف عمران پاٹولی، ایچ یو جے (ورکرز) کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد محبت موڑ سے خانکی پل تک روڈ اور پل کی ناقص تعمیر کی شکایات ،دیہاتیوں کا ٹھیکیدار کے خلاف احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی علاقے محبت موڑ سے لیکر خانکی پل تل روڈ کی تعمیر کے ناقص کام پر دیہاتیوں وڈیرو احمد علی بروہی ،خادم سیانچ،مقیم لہڑی ،فقیر امام الدین اور سوشل ورکر سید عبدالرزاق شاہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ محبت موڑ سے لیکر خانکی پل تک 27کلو میٹر روڈ کی تعمیر کا منصوبہ کروڑ کا ہے جس میں سے زائد پلیں بھی آتی ہیں فروری میں روڈ کی تعمیر شروع ہو ئی جو تاحال مکمل نہیں ہوئی تین چار کلو میٹر تک پتھر ڈال کر راستے کو...
    کرۂ ارض پر حضرت انسان نے اپنے قیام کے عرصے میں خطرناک ارتقائی سامان جمع کرلیا ہے، جیسے جارحیت، رسم پرستی، اندھی اطاعت، بے گانوں سے نفرت، موروثی رجحانات وغیرہ۔ یہی طرزِعمل ہماری اجتماعی بقاء کے لیے مہلک بنتا جا رہا ہے۔ غور کریں تو ہر صاحبِ فکر انسان ایٹمی جنگ سے خوف کھاتا ہے، مگر ہر تیکنیکی و ترقی یافتہ ریاست ایٹمی ہتھیاروں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ سب جانتے ہیں کہ یہ پاگل پن ہے، لیکن ہر قوم کے پاس اس کا ’’جواز‘‘ موجود ہے۔آج انسانیت مکمل طور پر ایٹمی یرغمال بن چکی ہے۔ کسی بڑی روایتی جنگ کے لیے عوام کو غصے میں لانے کی ضرورت ہوتی ہے، لیکن ایٹمی جنگ کے لیے صرف چند حکم...
    ماحولیاتی تبدیلی اکیسویں صدی کا وہ بحران ہے جو اب محض مستقبل کی پیش گوئی نہیں بلکہ حال کی حقیقت بن چکا ہے۔  ہماری زمین کا درجۂ حرارت صنعتی دور سے اب تک اوسطاً 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ چکا ہے، اور اگر عالمی برادری نے فوری اور جرأت مندانہ اقدامات نہ کیے تو یہ اضافہ 2.5 ڈگری یا اس سے بھی زیادہ تک پہنچ سکتا ہے، جس کے اثرات ناقابل واپسی ہوں گے۔ یہ موسمیاتی تبدیلی نہ صرف قدرتی ماحول کو متاثر کر رہی ہے بلکہ انسانی زندگی، معیشت، اور ریاستی سلامتی کو بھی براہِ راست چیلینج کر رہی ہے۔ گذشتہ چند سال (2021 سے 2025) عالمی سطح پر ماحولیاتی تبدیلی کے خلاف جدوجہد، نئی پالیسیوں کی تشکیل، اور...
    تجزیہ کار سید کاشف علی نے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ایران نے حالیہ کارروائی میں اسرائیل کے جنگی غرور کو خاک میں ملا کر عالمی سطح پر طاقت کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس تناظر میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی عالمی حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے، جس سے امریکا کی روایتی سفارتی برتری کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔ متعلقہ فائیلیںسینئر صحافی سید کاشف علی ڈی آئی خان سے تعلق رکھتے ہیں، ڈان نیوز اور ہم نیوز سمیت مختلف اداروں میں کام کرچکے ہیں، مختلف جریدوں میں تحریریں بھی لکھتے رہتے ہیں۔ اسلام آباد میں مقیم ہیں، مشرق وسطیٰ سمیت عالمی امور پر مہارت رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے سید کاشف علی سے اسرائیلی جارحیت اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیراعلیٰ گرین کریڈٹس پروگرام کے تحت پنجاب حکومت کا نجی کمپنی کے ساتھ سنگل یوز پلاسٹک کو ری سائیکل کرنے کے لیے معاہدہ طے پا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق نجی کمپنی چینی ٹیکنالوجی کی مدد سے مقامی طور پر تیار کی گئی مشینیں آئندہ ماہ لاہور کی چار بڑی جامعات میں نصب کرے گی۔ شہر کی مارکیٹوں اور بازاروں میں بھی ایسی مشینیں لگائی جائیں گی۔یہ مشین دو خانوں پر مشتمل ہے، بٹن اے دبائیں اور پلاسٹک کی بوتل اس میں ڈالیں پھر اپنا فون نمبر درج کریں اور بٹن بی دبا دیں۔ مشین کی اسکرین پر گرین کریڈٹس ظاہر ہوں گے جسے ایپ کی مدد سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔نجی کمپنی کے چیئرمین گلفام عابد...
    یہ ان دنوں کی بات ہے جب میں تازہ تازہ نویں جماعت میں آئی تھی اور نئے مضامین سے آنکھ مچولی کھیل رہی تھی کہ ایک صبح اسکول شروع ہونے کے کوئی ڈیڑھ گھنٹے بعد اسکول کا گھنٹا ٹن ٹنا ٹن بجنا شروع ہوگیا۔ سب پریشان ہوگئے کہ ابھی تو اسکول کی آدھی چھٹی میں دو پریڈز باقی تھے۔ ساری لڑکیاں شور مچاتی برآمدے میں نکل آئیں اور ٹیچرز بھی پریشان پریشان سی ہمارے برابر آکھڑی ہوئیں۔ تب ہی ایک ٹیچر نے کہا مسز سلیم ( ہیڈ مسٹر یس) نیچے آنے کا اشارہ کر رہی ہیں۔ ان دنوں اسکولوں میں اجتماعی طور پر آنے جانے کا مطلب ہوتا تھا لائن بنا کے چلیں۔ منٹوں میں تمام کمرے خالی ہوگئے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اور اسرائیل کے بیچ لڑائی میں بھارت کہاں کھڑا ہے اور یہ جنگ بڑھی تو یہ کہاں کھڑا ہوگا۔ اپنے پچھلے ایک مضمون میں ہم نے اس امر کا جائزہ لیا تھا کہ ایران اور اسرائیل کی جنگ میں پاکستان کہاں کھڑا ہے اور جنگ بڑھی تو پاکستان کہاں کھڑا ہوگا۔ جہاں تک اس سوال کا کہ بھارت کہاں کھڑا ہے اور مستقبل میں جنگ کے شعلے تیز ہونے کی شکل میں کہاں ہوگا اس کا ایک ہی سیدھا سادا سا جواب ہے کہ آج بھی اور کل بھی بھارت ایک ہی پوزیشن پر کھڑا ہے اور کھڑا رہے گا وہ یہ کہ بھارت منافقت کی بلندیوں پر کھڑا ہے نیتن یاہو نے ایران پر حملہ کرنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حادثے سے بڑا سانحہ یہ ہوا لوگ ٹھیرے نہیں حادثہ دیکھ کر پروفیسر عنایت علی خان کا یہ صرف ایک شعر نہیں بلکہ یہ ہماری اجتماعی بے حسی کا نوحہ ہے۔ اتنا بڑا سانحہ رونما ہوا پندرہ سے زائد لوگ دریا کی بے رحم موجوں کی نذر ہو گئے مگر نہ کوئی شرمندگی، نہ کسی نے استعفا دیا، نہ خیبر پختون خوا کی حکومت نے کوئی ذمے داری قبول کی، نہ کسی وزیر نے لواحقین کے زخموں پر مرہم رکھا، نہ کسی نے عوام سے معافی مانگی، نہ کسی نے دکھی خاندانوں کا درد محسوس کیا۔ یہ واقعہ پہلا نہیں، ایسے سانحے ماضی قریب میں بھی ہو چکے ہیں اور افسوس، ہم نے پہلے بھی کسی سے سبق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران اسرائیل جنگ بندی کا اعلان ہوگیا ہے، واشنگٹن کا فیصلہ یہی کہ اب دونوں میں جو فریق بھی خلاف وزی کرے گا، وہ امریکا کے غضب کا شکار بنے گا، امریکا کا یہ اعلان محض ایک گیڈر بھبکی ہے، وہ اسرائیل کے سامنے کیسے اور کیوں غضب ناک ہوگا؟ یہ وہی امریکا ہے جو اسرائیل کو بچانے کے لیے میدان میں کودا تھا، بہر حال اس وقت جنگ بندی نافذ العمل ہے، بہتر یہی ہے کہ جنگ بندی رہے، مگر یہ امریکا جو جنگ بندی کی خلاف ورزی پر غضب ناک ہونے کا اور برے نتائج کا سامنا کرنے کا چیلنج دے رہا ہے وہ اسرائیل کو فلسطینیوں پر ظلم سے اسے باز کیوں نہیں کر رہا؟...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میں: کل تک تو تم ٹرمپ کی پالیسیوں پر سخت نالاں تھے اور آج ایسا عنوان مجھے تو بڑی حیرت ہورہی ہے تم پر۔ وہ: میں نے سوچا کہ نطق وبیاں میں اتنی تلخی بھی اچھی نہیں، بات بات پر ٹوکنا، طنزو تشنیع کو مسلسل اپنا وتیرہ بنائے رکھنا کبھی کبھی دل کو بوجھل سا کردیتا ہے، بقول میرؔ حد سے زیادہ جور و ستم خوش نما نہیں ایسا سلوک کر کہ تدارک پذیر ہو میں: تو تم آج دل کا بوجھ ہلکا کرنا چاہ رہے ہو؟ وہ: ہاں وہ تو اس دن ہی سے کم ہوگیا ہے جب پاکستان نے حکومتی سطح پر صدر ٹرمپ کو امن کا نوبیل انعام دینے کی سفارش کی تھی۔ میرا دل...
    دور حاضر کی مصروف زندگی میں وقت کو مینج کر نا ایک بہت بڑا امتحان لگتا ہے ۔ روزمرہ کاموں میں خواتین و مرد حضرات کو روٹین سیٹ کرنے میں بہت مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اسی وجہ سے انھیں اپنی نجی و معاشرتی زندگی میں بھی مختلف مسائل درپیش ہوتے ہیں۔ جنہیں وہ حل تو کرنا چاہتے ہیں لیکن حل کر نہیں پاتے ۔ خصوصاً نوجوانوں کو جو ابھی پڑھ رہے ہیں یا نئی نئی نوکری کرنے لگے ہیں۔ ان کے لئے اپنے روزمرہ معاملات کو مرتب کرنا ایک کٹھن امر لگتاہے جس کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں۔جیسا کہ روزانہ لیٹ آنکھ کھلنے پر ہڑبڑی میں نہانے، کھانے، باہر جانے، اورمیٹنگز کے لیے انتہائی کم وقت...
    ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کا ابھی تک ہمیں نوٹیفکشن نہیں ملا، ہمیں نوٹیفکیشن موصول ہوگا تو عمل کریں گے۔دوسری جانب وزارتِ پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کے الیکٹرک صارفین استعمال نہیں کر سکیں گے۔خیال رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘ ایپ کا افتتاح کر دیا ہے۔ایپ لانچنگ تقریب سے خطاب میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ کراچی سے پشاور تک کام کرے گی،  جس کا فائدہ عام صارف کو پہنچے گا۔ ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ ایپ متعارف، پاکستان میں صارفین کو کیا فائدہ ہوگا؟وزیرِاعظم شہباز شریف نے پاور اسمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ وزیرِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ میٹا، آواز کی نقل کرنے والی معروف اے آئی کمپنی ‘پلے اے آئی’ کو خریدنے کی تیاری کر رہا ہے۔بلومبرگ نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ میٹا، اس صوتی کلوننگ اسٹارٹ اپ کے مالکان سے حصول کے لیے بات چیت میں مصروف ہے۔یہ اقدام میٹا کی مصنوعی ذہانت (AI) ریسرچ کو وسعت دینے اور صارفین کے لیے نئی خصوصیات متعارف کرانے کی حکمتِ عملی کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، میٹا کا ارادہ ہے کہ وہ نہ صرف پلے اے آئی کی بنیادی ٹیکنالوجی حاصل کرے، بلکہ اس کے کچھ ملازمین کو اپنی موجودہ ٹیموں میں شامل بھی کرے۔‘پلے...
    بالوچی تھیریم، جسے پریکیراتھیریَم بھی کہا جاتا ہے، زمین پر پائے جانے والے سب سے بڑے جنگلی جانوروں میں سے ایک تھا۔ سائنسدانوں کو اس دیوہیکل جانور کے سب سے اولین آثار بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی میں 19ویں صدی کے اوائل میں ملے جس کی وجہ سے اس کا نام ‘بالوچی تھیریم’ رکھا گیا۔ تاہم اس کا مکمل ڈھانچہ سن 2000 میں فرانسیسی ماہرین کو ڈیرہ بگٹی میں ہی 5 سال کی تحقیق کے بعد مل گیا۔ یہ تحقیق علاقے کے سردار نواب اکبر بگٹی کی معاونت سے کی گئی تھی۔ اس کے آثار بلوچستان کے علاوہ منگولیا، قازقستان اور چین جیسے علاقوں میں بھی دریافت ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: گوگل کی کاوش سے بلوچی زبان معدوم ہونے سے...
    وطن عزیز میں گزشتہ کچھ برسوں کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور وہ اپنے اپنے شعبوں میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ اس کی ایک بڑی وجہ تعلیم کے میدان میں ان کا آگے آنا ہے، جس کی وجہ سے ان کو روزگار کے بہتر مواقع مل رہے ہیں۔ تعلیم و تحقیق، سماجی خدمت، سیاست، طب، سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بزنس، پرفارمنگ آرٹس، ادب، صحافت، کھیل اور فوج سمیت زندگی کے ہر شعبے میں خواتین نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے۔ حالیہ مردم شماری کے مطابق ملکی آبادی میں خواتین کا تناسب 48 فیصد سے زیادہ ہے۔ وہ عملی زندگی میں سرگرم کردار ادا کر کے معاشی خود انحصاری...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں گاڑیوں کے شو روم کے مالک کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان معروف ٹک ٹاکر بہن بھائی نکلے۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر 13 کروڑ روپے، قیمتی موبائل فونز، گھڑیاں، پرفیوم اور دیگر اشیاء لوٹی تھیں۔ ایس ایچ او فیروزآباد انعام جونیجو کے مطابق واردات 25 اور 26 جون کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے ہوئی، جب متاثرہ شہری محمد سالک خالد بن ولید روڈ سے اپنے گھر پہنچا اور گاڑی پارک کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک سیاہ رنگ کی گاڑی آ کر...
    ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف نے ایران پر اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے دوران پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا ہے۔ چیف آف اسٹاف میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر سے ٹیلیفون پر گفتگو کی اور اسلام آباد کے جراتمندانہ موقف کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے اسرائیل کی جارحیت کے خلاف جرات مند موقف اپنایا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جنگ کے دوران ملنے والی حمایت کبھی نہیں بھولیں گے،’ ایرانی سفیر کا پاکستانی حکومت اور قوم کے لیے اظہار تشکر ایرانی میڈیا کے مطابق میجر جنرل موسوی کا کہنا تھا کہ 12 روزہ جارحیت کے دوران امریکی صدر...
    معروف صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ غاصب صیہونی ٹھیکیدار، غزہ کی پٹی میں ہر ایک گھر کو مسمار کرنے کیلئے قابض اسرائیلی رژیم سے تقریباً 1 ہزار 500 امریکی ڈالر وصول کرتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ عبرانی زبان کے معروف صیہونی اخبار ہآرٹز (Ha'aretz) نے انکشاف کیا ہے کہ ہر وہ نجی ٹھیکیدار کہ جسے قابض اسرائیلی فوج تعینات کرتی ہے؛ غزہ کی پٹی میں اپنی جانب سے تباہ کئے گئے ہر ایک مکان کے بدلے 5 ہزار شیکل (تقریباً 1 ہزار 474 امریکی ڈالر) وصول کرتا ہے۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہر وہ ٹھیکیدار کہ جو انجنیئرنگ آلات کے ذریعے کام کرتا ہے، مسمار کئے جانے والے فی مکان کے بدلے 5 ہزار شیکل حاصل...
    سٹی 42: پنجاب بھر میں ہونے والی شدید بارشوں اور آندھیوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور 27 زخمی ہو گئے۔  ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ، پھمے سوراں، نوشہرہ ورکاں میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ بالے والی گاؤں نندی پور میں کرنٹ لگنے سے ایک اور شخص کی موت ہوئی۔  شیخوپورہ کے خان پور گاؤں میں دیوار گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے، لاہور میں بھی بارش کے باعث مختلف حادثات پیش آئے اور داروغہ والا میں گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ یہ فلم پنجابی زبان کی ہے۔  اس کے...
    پروف آف ریزیڈنس ( پی او آر ) کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام کی مدت میں 6 ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھجوانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پروف آف ریزیڈنس کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کی وطن واپسی سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزارت سیفران، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شریک ہوئے۔   اجلاس میں پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان مہاجرین کے پاکستان میں قیام میں تین سے چھ ماہ کی توسیع پر غور کیا گیا۔   چھ ماہ کی توسیع کی تجویز کابینہ کو بھیجی جائے گی۔  اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ ایسے کئی افغان شہری بھی ہیں جو پاکستان میں پیدا ہوئے اور...
    کراچی: امریکا کے قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے کہا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، امید ہے کہ جہانگیر خان جیسا عظیم کھلاڑی دوبارہ پیدا ہوگا، اولمپک میں شمولیت سے اسکواش کو فروغ ملے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان امریکن بزنس کونسل کے تعاون اور سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کی جانب سے پی ایس ایف جہانگیر خان قومی جونیئر اینڈ ویمن اسکواش چیمپین شپ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس میں امریکی قونصل جنرل نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت اور اہل مرد و خواتین کی کوئی کمی نہیں،پاکستان امریکن بزنس کونسل کے تعاون سے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اسکواش مقابلوں کا...
    ماہرین کا اصرار ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت اب بھی برقرار ہے اور امریکی حملے میں صرف کچھ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فنانشل ٹائمز اخبار نے آگاہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی افزودہ شدہ یورینیم فردو کی بجائے دیگر مقامات پر موجود تھی۔ واضح رہے کہ قبل ازیں آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" نے بھی یہی موقف اپنایا۔ رافائل گروسی نے امریکی چینل CBS سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ مواد اس وقت کہاں ہو سکتا ہے یا ممکن ہے کہ جنگ کے 12 دنوں میں اس مواد کا کچھ حصہ متاثر ہوا ہو۔ لہٰذا ممکن ہے کہ اس کا کچھ حصہ حملوں کے دوران...
    اسرائیلی فوج غزہ میں ایک بڑی اور غیر معمولی فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔ اسرائیلی ویب سائٹ “واللا” کے مطابق اس بار محدود آپریشن کے بجائے پانچ مکمل عسکری بریگیڈز کو حرکت دینے پر غور کیا جا رہا ہے، جبکہ جنگ کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہریوں کو سب سے بڑے انخلاء پر مجبور کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔ اتوار کو اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے سکیورٹی اداروں کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد کیا، جس میں غزہ میں جاری جنگ کے اگلے مراحل پر غور کیا گیا۔ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی کوششیں تعطل کا شکار...