2025-07-01@09:03:23 GMT
تلاش کی گنتی: 1029

«بھی کراچی»:

(نئی خبر)
    خضدار کے نواحی علاقہ شہزاد سٹی کے علاقے سے لڑکی کے مبینہ اغوا کے خلاف ورثا کا گزشتہ روز شروع ہونے والا دھرنا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سنی کے مقام پر آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔لڑکی کو اس کے گھر سے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق خضدار میں لڑکی کے اغوا کے خلاف ورثاء کا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر جاری دھرنے کے باعث روڈ گزشتہ روز سے آمد و رفت کے لئے بلاک ہے۔ذرائع کے مطابق دھرنے کے باعث ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہیں اور ان میں سوار مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مظاہرین میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود ہے، اس دوران پولیس حکام کی جانب سے مظاہرین سے...
    ویب ڈیسک : وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران سمندر کے راستے معصوم شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے مسافر سے پوچھ گچھ کی گئی، جن کی شناخت عثمان عمر کے نام سے ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ مسافر ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز ET-694 کے ذریعے سینیگال سے ایتھوپیا کے راستے کراچی پہنچا تھا اور ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر گزشتہ سال لاہور ائرپورٹ سے وزٹ ویزے پر سینیگال گیا تھا۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری انہوں نے کہا کہ مسافر یورپ جانے کے لیے...
    پریس کانفرنس سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بہت کچھ بتاؤں گا تو لوگوں کی کانپیں ٹانگیں گی، ماضی کے میئر ایک ہی بات کہتے تھے وسائل نہیں، وسیم اختر دور میں کے ایم سی کی آمدن 77 کروڑ تھے، ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کو دو اعشاریہ تین ارب آمدن ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضٰی وہاب نے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال میں کے ایم سی کے وسائل بڑھ کر 2 اعشاریہ 3 ارب ہوچکی ہے۔ ذرائع کے مطابق مرتضٰی وہاب نے پریس کانفرنس سے گفتگو میں کہا کہ کے ایم سی 751 اسکیموں پر کام کررہی ہے، 30 جون 2025 تک 493 اسکیموں کو مکمل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 722 ملازمین کو...
    کراچی بار ایسوسی ایشن نے قافلے کی صورت میں کل اسلام آباد روانگی کا اعلان کردیا۔ کراچی بار کا کہنا ہے کہ پیکا ایکٹ میں صحافیوں کو بھی ہمارے ساتھ چلنا چاہیے۔ منیر اے ملک نے کہا کہ آج حالات دو ہزار سات سے بھی زیادہ خراب ہیں، اس وقت ایک چیف جسٹس کا سوال تھا، آج پوری عدلیہ متاثر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء کی ایک بڑی اکثریت ترامیم کو آئین کے بنیادی ڈھانچے کے خلاف سمجھتی ہے۔ علی احمد کرد کا کہنا تھا کہ وکلا تحریک چلنے والی ہے، یہ تحریک اس ملک میں آئین کے تحفظ کے لیے ہے۔ سندھ بار کونسل کے وائس چیئرمین نے کہا کہ چھبیسویں ترمیم کے ذریعے مرضی کے...
    کراچی (رپورٹ: منیر عقیل انصاری) ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت2021ء میںشروع کیے جانے والا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود تا حال نامکمل ہے، ملیر ہالٹ، ماڈل کالونی سے براستہ ائرپورٹ، صفورہ چورنگی، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک بننے والے اس منصوبے کا ابتدائی تخمینہ79 ارب روپے تھا جو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق 139 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ اس منصوبے پرریڈ لائن میٹرو چلنی ہے، 26 کلو میٹر طویل بی آر ٹی میں24 بس اسٹیشنز بنانے اور213 بسیں چلانے کا دعوی کیا گیا ہے تاہم ریڈ لائن منصوبے کا اب تک40 فیصد کا م بھی مکمل نہیں ہوسکا ہے، اس منصوبے کا...
    کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک شہریوں کی جانیں لینے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد لقمہ اجل بن گئے، سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی سڑکوں پر ہیوی ٹریفک شہریوں کی جانیں لینے لگی، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد لقمہ اجل بن گئے، سات افراد زخمی بھی ہوئے۔ ملیر ہالٹ کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے باپ بیٹا دم توڑ گئے، ماں شدید زخمی ہوئی، گلستان جوہر میں ملینیم مال کے قریب ڈمپر نے 3 افراد کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا، پولیس نے مقدمے میں نامزد ڈمپر کے مالک عثمان کو گرفتار کر لیا۔ ملیر کھوکھرا پار میں تیز...
    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ خوری کا خاتمہ ہوگیا ہے۔ کراچی کے تاجروں کو وزیر اعلیٰ اور وزیروں سے شکایت ہے تو وہ مجھ سے کریں، کسی اور سے بات نہ کریں۔ کراچی کے تاجروں سے بھتہ خوری کا خاتمہ ہوگیا ہے جس کا کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، آج کراچی کے تاجروں سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ انھیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں مگر کئی مسائل اب بھی حل طلب ہیں کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے جس...
    ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر پیپلز پارٹی کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی ہے، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم وفود کی ملاقات سندھ اسمبلی چیمبر میں ہوئی۔ پیپلز پارٹی کا وفد جلد ہی پی ٹی آئی، اے این پی، جے یو آئی سے بھی رابطے کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں بڑی سیاسی پیش رفت، پیپلزپارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے بیک ڈور رابطے ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ میثاق کراچی پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت ہوئی، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی رہنماؤں نے ادارہ نور حق کا دورہ کیا۔ جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات کا ایک نکاتی ایجنڈا ”کراچی“ تھا، جماعت اسلامی کے ساتھ ملاقات میں میئر کراچی مرتضی وہاب، وزیر...
    کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے اہم ترین پانی فراہمی کے منصوبے کے فور کی راہ میں حائل زمین کے تنازع پر حکم امتناع ختم کرتے ہوئے تعمیراتی کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران بیرسٹر ولید خانزادہ نے مؤقف اختیار کیا کہ حکم امتناع کے باعث یہ اہم منصوبہ تاخیر کا شکار ہو رہا ہے۔ دوسری جانب درخواست گزار کی وکیل فریدہ منگریو نے مطالبہ کیا کہ حکومت زمین کے حصول میں قانونی تقاضے پورے کرے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ دیہہ اللہ پیمائی تعلقہ شاہ مرید میں4 ایکڑ زمین کے حوالے سے تنازع موجود ہے جب کہ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ پروجیکٹ میں تاخیر کا الزام بے...
    کراچی: انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی کے نتائج کی اسکروٹنی کے سلسلے میں سندھ اسمبلی کی جانب سے قائم شدہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے کام شروع کردیا، جمعرات کو کمیٹی نے انٹر بورڈ کا پہلا آفیشل دورہ کیا۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دورے کے پہلے روز  میٹرک میں 85 فیصد یا اس سے زائد مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کی انٹر سال اول پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپ کی امتحانی کاپیاں دکھائی گئیں۔ کمیٹی کے ایک رکن نے "ایکسپریس " کو بتایا کہ متعلقہ طلبہ کی مختلف مضامین کی کئی کاپیاں ایسی سامنے آئیں جن پر دیے گئے سوالات کے جوابات کے بجائے غیر متعلقہ تحریریں لکھی گئی تھیں، ایک کاپی پر طالب علم کی جانب سے فلمی گیت جبکہ ایک علیحدہ کاپی...
    کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران مختلف ڈمپرز کی زد میں آکر 5  شہری اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں، آج پیش آنے والے حادثے میں ملیر ہالٹ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہو گئے جبکہ ماں زخمی ہو گئی۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور ان کا بیٹا شدید زخمی ہو گئے تھے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ باپ اور بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جبکہ خاتون کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی، واٹرٹینکر اور ڈمپر نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کی جان لے لی پولیس کا کہنا ہے کہ جاں...
    ایشیائی ترقیاتی بینک اور محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ کے تحت 2021 میں شروع کیے جانے والا بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) ریڈ لائن منصوبہ ساڑھے 3 سال گزرنے کے باوجود تا حال نامکمل ہے۔ ملیر ہالٹ ،ماڈل کالونی سے براستہ ایئرپورٹ، صفورہ چورنگی ، موسمیات، یونیورسٹی روڈ سے نمائش چورنگی تک بننے والے اس پروجیکٹ کا ابتدائی لاگت کا تخمینہ 79 ارب روپے تھا، جو موجودہ ایکسچینج ریٹ کے مطابق 139 ارب روپے تک جا پہنچا ہے ۔ شہری منٹوں کا فاصلہ گھنٹوں میں طے کرنے پر مجبور یاد رہے کہ سندھ حکومت کے ریڈ لائن منصوبے پرریڈ لائن میٹرو بس چلے گی۔ 26کلومیٹر طویل ریڈ لائن بی آر ٹی میں 24 بس اسٹیشنز بنائے جائیں گے...
      کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر کراچی میں قاتل ڈمپروں کو قابو نہ کیا گیا تو وہ انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔ گورنر سندھ نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی میں ایک دن کے اندر چار افراد ڈمپروں کے نیچے آ کر جان سے گئے، اور یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کراچی میں ہی ایسے واقعات کیوں پیش آ رہے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ڈمپر ڈرائیورز کا لوگوں کو کچل کر فرار ہو جانا ایک سنگین مسئلہ ہے۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ معصوم شہریوں کی زندگیاں کب تک غفلت کی بھینٹ چڑھیں گی؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حادثے میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ گورنر...
    کراچی: کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے تیار ہوگیا، نئی پانچ منزلہ عمارت مکمل طور پر تیار ہوگئی جبکہ ڈیجیٹل اسکرینز اور ایل ای ڈی لائٹس بھی لگا دی گئیں۔ آئی سی سی نے میگا ایونٹ کے لیے اسٹیڈیم کو موضوع قرار دے دیا، 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوگی۔ تزئین و آرائش اور تعمیر کے حوالے سے پروجیکٹ ڈائریکٹر بلال چوہان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ غیر ملکی ادارے کے منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل اسٹیڈیم میں اَپ گریڈیشن کے ساتھ تزئین و آرائش کا کام آخری مرحلہ مکمل ہوگیا، 1996 کے عالمی کپ کے بعد 8 ٹیموں کے...
    محمد فہد عباس کا گھرانہ 1958 سے کراچی میں موسیقی کے آلات کی خرید و فروخت کے کاروبار سے منسلک ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ تقسیم کے بعد ان کے والد نے یہ ہنر سیکھا، اور پھر 1200 روپے خرچ کرکے دکان لی اور 3 ہزار روپے کا اس میں سامان ڈالا۔ فہد عباس کے مطابق اس وقت ہارمونیم کا بہت کام تھا اور ان کے والد ناصرف ہارمونیم بیچتے تھے بلکہ اس کی مرمت بھی کیا کرتے تھے۔ یہ بھی پڑھیں اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے موسیقی ترتیب دیجیے، گوگل نے بڑی سہولت فراہم کردی انہوں نے کہاکہ ان کے والد نے محنت کرکے کام کو بڑھایا۔ کیونکہ اس وقت موسیقی کا بہت کام تھا، اب وقت بدل...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی رائیگاں نہیں جائے گی۔ گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حق خو د ارادیت کشمیریوں کا بنیادی حق ہے عالمی برادری بھارت کے مظالم پر نوٹس لے۔ لیگ فنکشنل کے ر ہنما سرداررحیم نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے واضح طور پر کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ، ہر پاکستانی کا دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں...
    جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ سے خطاب کررہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی جارہی ہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ’’یکجہتی کشمیرریلی ‘‘سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور وبھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے...
    اسلام ٹائمز: کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے، نوجوانوں کو شہید اور اسیر کیا جاتا ہے لیکن کشمیر کے عوام کا آج بھی ایک ہی نعرہ ہے کہ ”کشمیر بنے گا پاکستان“، کشمیری عوام اپنے شہداء کے جنازے پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر دفن کرتے ہیں۔ خصوصی رپورٹ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ادارہ نور حق میں ”کشمیر کانفرنس“ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے، ہماری حکومت و ریاست کی ذمہ داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے...
    کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ”یکجہتی کشمیرریلی “سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور بھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے ،بھارت کے خلاف واضح ،دو ٹوک اور جرأت مندانہ حکمت عملی اپنائیں،5 فروری سے قبل وزیر اعظم پاکستان کو اسلام آباد میں تنازع کشمیر پر قومی کانفرنس منعقد کرنی چاہیے تھی تاکہ قومی موقف کی ترجمانی ہوتی اور بھارت کو بھی پیغام جاتا نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ کشمیری ہمارے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کا ہے ، کشمیر کا...
    کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کا کہنا ہےکہ بھارتی تسلط اور مسلمانوں کی نسل کشی ختم ہونا چاہیے، آج کراچی کے شہری 5 فروری کی مناسبت سے جمع ہیں اور اظہار کررہے ہیں کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔  5 فروری یکجہتی کشمیر ریلی کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہاکہ  کشمیر کے مسلمانوں نے تاریخ کے کسی بھی موڑ کر کسی کے سامنے سر نہیں جھکایا ہے، انگریزوں نے 75 لاکھ روپے کے عوض کشمیر کا سودا کیا گیا تب بھی کشمیریوں نے سر نہیں جھکایا۔ امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ   برصغیر پاک و ہند کی تقسیم کےموقع پر کشمیریوں نے پاکستان کے ساتھ...
    کراچی:مشیر ربانی میموریل فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوسرے روز مہمان خصوصی سید ناصح، انٹر نیشنل لئیق لاشاری،صغیر حسین،تسلیم عثمانی،عبدالغفور،بتول کاظم،اوصاف ربانی،انٹر نیشنل محمد علی،شجاعت علی،سلمان شیخ،رضوان خان،سمیرا نسیم، اور سلیم چینا اور دیگر بھی موجود ہیں
    کراچی: سندھ میں سرکاری اسکولوں میں مفت کھانے کی تقسیم کے حکومتی منصوبے یوں تو بہت پرانے ہیں لیکن ان منصوبوں پر عملدرآمد تاحال نہیں ہوسکا تھا تاہم اب کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ اور فیڈرل بی ایریا کے سنگم پر قائم علامہ اقبال گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز پرائمری اینڈ سیکنڈری اسکول میں یہ خواب ایک مخیر ادارے کے تعاون سے پورا ہوگیا ہے۔ اسکول پرنسپل کا دعویٰ ہے کہ جب سے یہ اسکول حکومت سندھ کی جانب سے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی عادل عسکری کے حوالے کیا گیا ہے یہاں طلباء و طالبات کو صبح کے اوقات میں تدریسی وقفے میں روزانہ کی بنیاد پرکھانا مفت فراہم کیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اسکول...
    کراچی: سراغ رساں کتے نےگارڈن میں اہم مقام کی نشان دہی کرتے ہوئے لاپتا بچوں نشاندہی کی ہے، جس کے بعد دیگر اداروں کی مدد سے بچوں کی تلاش جاری ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن سے لاپتا ہونے والے دو بچوں کی تلاش کے دوران پولیس کو سراغ رساں کتے کی مدد سے ایک اہم سراغ ملا ہے، 5 سالہ علیان اور 6 سالہ عمر علی کی گمشدگی کے معاملے میں حیدرآباد سے لائے گئے سراغ رساں کتے کو بچوں کے کپڑے سنگھائے گئے، تو انہوں نے  لیاری میں قائم کشتی مسجد تک بچوں کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔ جس کے بعد تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ایک عینی شاہد نے بھی بچوں کو...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں شہریوں سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر ڈاکو نے فائرنگ کر کے اپنے ہی ساتھی کو ماردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک  شہری جاں بحق اورایک شہری زخمی ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق اور زخمی آپس میں رشتے دار ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ایس ایچ او سولجر بازار وقارعظیم نے بتایا کہ سولجر بازار اشو اپارٹمنٹ نزدیک جماعت خانہ کے قریب دو مسلح ملزمان دو شہریوں سے لوٹ مار کرریے تھے کہ شہریوں نے مزاحمت کردی اس دوران ایک ڈاکو نے فائرنگ کردی. ڈاکو کی فائرنگ سے اس کا ایک ساتھی ڈاکو مارا گیا جبکہ فائرنگ کی زد...
    کراچی(رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سندھ حکومت کی عدم توجہی کے باعث کریم آباد انڈر پاس کی تعمیر دکانداروں کے لیے وبال جان بن گیا ہے انڈر پاس کی تعمیرات کے باعث رمضان المبارک کے دوران تاجراور دکاندار اپنا کاروبار مکمل طور پر نہیں کر سکیں گے دکانداروں کو اپنی دکان کا کرایہ اور سیلز مین کی ماہانہ تنخواہ نکالنا مشکل ہو گیا۔دکانداروں اور سیلز مینوں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آگئی ہے۔ کریم آباد مارکیٹ کے تاجر شدید پریشان ہیں کہ یہ انڈر پاس کب مکمل ہوگا، کریم آباد کے اطراف میں موجود مارکیٹوں کے تاجر اور رہائشی ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔کریم آباد مارکیٹ کے دکاندار نے جسارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری دکان میں 6...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے تحت سندھ فپواسا کی اپیل پر سندھ بھر کی جامعات سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے آج 19 ویں روز بھی تدریسی عمل کا بائیکاٹ کیا گیا۔ اس حوالے سے جامعہ کراچی میں اساتذہ کی جنرل باڈی منعقد کی گئی جس میں اساتذہ کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی، مقررین نے فپواسا اور انجمن اساتذہ سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کو سراہا اور اس احتجاج کو جاری رکھنے کے ساتھ تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھی ساتھ ملاکر اس احتجاج کے دائرہ کار کو بڑھانے کیلیے تجاویز پیش کیں۔
    کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ادارہ نور حق میں کشمیر کا نفرنس سے صدارتی خطاب کر رہے ہیں، مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماو قائدین موجود ہیں کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے پیر کو ادارہ نور حق میں ’’کشمیر کانفرنس ‘‘ سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے ، ہماری حکومت و ریاست کی ذمے داری ہے کہ برصغیر کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کو مکمل کرنے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارت کے تسلط سے آزاد کرانے کے لیے اپنی ذمے داریاں پوری کریں ،آزادی کشمیر کی جدو جہد کی نہ صرف سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی سطح پر بلکہ عملی محاذ پر بھی اپنا کردار ادا کریں...
    کراچی: ناظم آباد پولیس نے خواتین کو زبردستی رکشے سے اتار کر جہیز کا سامان لیکر فرار ہونے والے رکشا ڈرائیور کے بھائی کو گرفتار کرلیا ، پولیس نے ملزم کے قبضے سے لے جانے والے جہیز کا کچھ سامان بھی برآمد کرلیا۔ ڈی ایس پی ناظم آباد کمال نسیم نے بتایا کہ ناظم آباد 4 نمبر ملزم رکشا ڈرائیور خواتین کو زبردستی اتار کر اس میں رکھا ہوا جہیز کا سامان لیکر فرار ہوگیا تھا جس کی فوٹیج بھی پولیس نے حاصل کرلی تھی۔ ناظم آباد پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر رکشا ڈرائیور کی تلاش میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پولیس نے ایک ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے جہیز کا کچھ...
    2 ماہ سے کراچی میں موجود امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اونیجا 19 سالہ پاکستانی نوجوان ندال کی محبت میں مبتلا ہیں اور ان سے شادی کے لیے پاکستان آئی ہیں۔ پاکستان پہنچنے کے بعد ندال نے ان سے شادی کرنے سے انکار کیا تو اونیجا نے واپس جانے سے انکار کردیا۔ اس کے بعد وہ آگے اور کراچی پولیس ان کے تحفظ کے لیے ان کے پیچھے پیچھے بھاگ رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق پولیس نے اونیجا اینڈریو رابنسن کو طبی، نفسیاتی امداد اور ان کی ملک بدری کے عمل میں تیزی لانے کے لیے وفاقی حکومت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیےامریکی خاتون سے شادی کرنے...
    پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون جناح اسپتال میں زیر علاج ہے، خاتون کے ابتک لیے گئے ٹیسٹ میں ہیموگلوبن کی کمی آئی ہے۔ امریکی خاتون جناح اسپتال کے شعبہ نفسیات کے اسپیشل وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔ اسپتال زرائع کے مطابق خاتون کی رپورٹ میں ہیموگلوبن کی سطح کم آئی ہے، ڈاکٹرز نے خاتون کا بلڈ ٹرانسفیوژن تجویز کیا ہے۔ اسپتال زراٸع کا کہنا ہے کہ خاتون کچھ معاملات میں تعاون کرتی ہیں اور کچھ میں نہیں، میڈیکل ہسٹری دستیاب نہ ہونے کے باعث فوری تشخیص ممکن نہیں ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ خاتون کے ساتھ ممکنہ نفسیاتی مسائل بھی لگ رہے ہیں، ان کے مزید ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ لیپیڈ پروفائل، ایچ...
    شہر قائد میں آج بھی موسم نسبتاً سرد ہے جب کہ ٹھنڈی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک جب کہ مطلع صاف رہے گا۔ آج شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ آج پیر کے روز صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت28جب کہ کم سے کم11ڈگری سینٹی گریڈ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ دن بھر 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال اور شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چلنے کا...
    کراچی(کامرس رپورٹر)وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے حصول میں مدد کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، ہر سال سندھ کے ساڑھے ساتھ ہزار سے زائد نوجوان حکومتی اسکالرشپ کے تحت ملک بھر کی بہترین یونیورسٹیز میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، سندھ ایجوکیشن اینڈومنٹ فنڈ کی طرف سے دی جانے والی اسکالرشپ سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے دی جاتی ہے، یہ اقدامات محنتی اور ضرورتمند طلبا کے لیے ایک موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے پیچھے نہ رہ جائیں۔یہ بات انہوں نے اتوارکو بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے 20 ویں کانووکیشن میں...
    کراچی میں انٹر کے طلبہ کی بہت بڑی تعداد میڈیکل کالجوں میں داخلوں سے محروم ہوگئی۔ آج یہ ایک دلخراش خبر پڑھنے کو ملی۔ خبر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔ ’’سندھ حکومت کی ڈومیسائل پالیسی کی وجہ سے کراچی کے تعلیمی اداروں سے انٹر میٹرک اور او لیول کرنے والے امیدواروں کی نمایاں اکثریت میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے سے محروم ہوگئی اور ان کی جگہ تینوں صوبوں، وفاق اور اندرون سندھ کے طلبہ کراچی کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ لینے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ کراچی میں ٹاپ نمبر پر آنے والی امیدوار نے اپنا میٹرک اور انٹر اسلام آباد سے کیا ہے جبکہ اس نے ڈومیسائل کراچی کا لگایا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ لیاقت میڈیکل یونیورسٹی آف...
    کراچی (رپورٹ /واجد حسین انصاری)تین کروڑ کی آبادی پر مشتمل،ملک کے سب سے بڑے شہر اور اقتصادی مرکز کراچی کے لیے 20سال قبل سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ مرحوم کے دور میں بنایاگیا کے فورپانی کا منصوبہ حکومتی نااہلی اور کرپشن کے باعث آج تک مکمل نہ ہوسکا۔اس منصوبے پر سندھ حکومتکے ساتھ وفاقی حکومت نے بھی صرف زبانی دعوں پر ہی اکتفا کیا جس کے باعث صورتِ حال مزید گھمبیر ہوچکی ہے جب کہ منصوبے کی قیمت میں اربوں روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔کے فور منصوبے کی عدم تکمیل کے باعث شہر قائد میں پانی کامزید بحران پید ا کرکے ہائیڈرنٹ اور پانی کے کاروبار سے منسلک مافیاز کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے،جس کا بہت بڑا حصہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ چولستان کینال کالا باغ ڈیم سے بھی زیادہ خطرناک ہے جوسندھ کے عوام کو قبول نہیں ہے۔ سندھ کی آباد زمینوں کو بنجر اور دوسرے صوبے کی غیر آباد زمینوں کو آباد کرنے کا منصوبہ غیر قانونی اور سراسر ظلم ہے۔ سندھ کے عوام کو وفاق کے اس اقدام پر سخت تشویش ہے، کینال کے حوالے سے چیئرمین واپڈا کے بیان پر پیپلزپارٹی اپنی پوزیشن واضح کرے۔ سندھ میں بحالی امن ایکشن کمیٹی کے فیصلے کے مطابق بدامنی و ڈاکو راج کے خلاف16 فروری کو شکارپور میں انڈس ہائے وے پر دھرنا دیا جائے گا۔ اس اہم و قومی ایشو پر عوام سے بھرپور شرکت...
    گورنر کامران ٹیسوری کے ہمراہ خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے ایرانی نمائندوں کے فن پاروں کی تعریف کی اور اسٹال پر موجود قرآن پاک کی زیارت بھی کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان ٹریول مارٹ نمائش کے موقع پر لگائے گئے ایرانی اسٹال کا دورہ کیا اور ایران کی نایاب کیلیگرافی دیکھی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سعید طالبی نیا بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے ایرانی نمائندوں کے فن پاروں کی تعریف کی اور اسٹال پر موجود قرآن پاک کی زیارت بھی کی۔
    بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا، جبکہ مقتول کا موبائل فون اور موٹرسائیکل غائب ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سی ویو دو دریا میں قائم ہوٹل کے قریب سے 29 جنوری کو لانڈھی سے لاپتہ ہونے والے دکاندار کی کئی روز پرانی پانی میں ڈوبی ہوئی پتھر بندھی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جاں بحق شخص تین بچوں کا باپ اور اس کی صدر موبائل مارکیٹ میں دکان تھی، بھائی نے قتل کا شبہ ظاہر کیا، جبکہ مقتول کا موبائل فون اور موٹرسائیکل غائب ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حتمی وجہ موت کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہوگا۔ ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کی صبح ساحل تھانے کے علاقے سی ویو دو دریا کنارہ ہوٹل کے قریب...
    محبت کی خاطر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کےلیے علی گل پیر کے دلچسپ ردعمل کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ کراچی کے 19 سالہ نوجوان سے آن لائن محبت کرکے دھوکا کھانے والی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس اس وقت پاکستانی میڈیا کی خبروں میں ہیں۔ اونیجا کے حوالے سے روزانہ کوئی نہ کوئی نئی بات سامنے آرہی ہے۔ اب سوشل میڈیا کانٹینٹ کری ایٹر علی گل پیر نے امریکی خاتون کے حوالے سے ایک ویڈیو بنائی ہے جو وائرل ہورہی ہے۔ علی گل پیر کا کہنا ہے کہ امریکی خاتون کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آئیں لیکن لڑکے کے گھر والوں نے انکار کردیا، کیونکہ وہ ایک سیاہ فام ہیں۔ علی نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے شہر میں بچوں کو اغوا کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر ڈی آئی جی سمیت 5 پولیس افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دیدی۔ ٹیم کا سربراہ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر ہوںگے جبکہ ٹیم کے دیگر ممبران میں ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہروز علی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ عارب مہر، ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل انیل حیدر اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن کورنگی قیس خان شامل ہیں۔ ٹیم گرفتار ملزمان سے اچھی طرح سے پوچھ گچھ کرے گی اور شہر میں بچوں کے اغوا میں ملوث گینگ کا سراغ لگاکر انہیں گرفتار کرے گی۔ ٹیم کراچی رینج کے کسی بھی...
    کراچی (رپورٹ /محمد علی فاروق) کراچی میں بچوں کے اغوا کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہر میں خوف کی فضا کی قائم کردی۔ پولیس کا ناقص تفتیشی نظام، سیف سٹی پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر اور گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرنے سے انکار ان کے واقعات میں اضافہ کی بڑی وجہ ہے۔ کراچی کے کم آمدنی والے علاقوں سے لاپتا ہونے والے بچوں کی تعداد زیادہ ہے۔ واقعات کی روک تھام کے لیے تھانوں کی سطح پر کمیٹیاں اور اسپیشل برانچ انٹیلی جنس یونٹ کو متحرک کرنے کی ضرورت ہے۔ تفصیلات کے مطابق دسمبر 2024ء سے اب تک مجموعی طور پر کراچی سے14 بچے اغوا اور لاپتا ہوچکے ہیں‘ ویسٹ زون سے 3 بچے لاپتا ہوئے، بلال کالونی...
    سرجانی ٹاؤن پولیس نے لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے 5 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے 2 مختلف کاروائیوں میں 5 رکنی ڈکیت گینگ اور کلینک میں ڈکیتی کرنے والے لنگڑے ڈاکو کو بھی گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ویسٹ کے تھانے سرجانی ٹاؤن پولیس نے تیسر ٹاؤن سیکٹر 51 میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او سرجانی غلام حسین پیرزادہ نے بتایا کہ گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت  کامران ولد محمد عالم، محمد اسد ولد بیت اللہ، عبدالرحمٰن ولد محمد لائق، سفیان ولد محمد ندیم اور محمد جابر ولد محمد طارق کے نام سے کی گئی...
    کراچی: حکومت سندھ نے کراچی کے صنعت کاروں اور کاروباری برادری کی شکایات کا ازالہ کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں 24 رکنی کمیٹی قائم کردی۔ حکومت سندھ کی جانب سے تشکیل دی گئی 24 رکنی کمیٹی میں صوبائی وزرا اور پولیس حکام کے ساتھ ساتھ 12 صنعت کار اور تاجر بھی شامل ہیں۔ کمیٹی میں داخلہ، بلدیات، لیبر اور محکمہ صنعت کے صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ پولیس اور کمشنر کراچی کے  علاوہ پاکستان بزنس کونسل، کراچی چیمبر اور آباد کے صدر بھی شامل ہیں۔ صوبائی حکومت کی کمیٹی میں زبیر موتی والا، زبیر چھایا اور عارف حبیب بھی حصہ ہوں گے اور 24 رکنی یہ کمیٹی کاروباری برادری...
    کراچی: گزشتہ ماہ شہر مختلف علاقوں میں کچرا کنڈی اور سڑک کنارے سے مجموعی طور پر 6 نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملیں جبکہ آئی جی سندھ کی جانب سے ماتحت افسران کو نوزائیدہ بچوں کی ملنے والی لاشوں کے حوالے سے مقدمات درج کرنے کی بھی ہدایت ہے۔  ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ ماہ 4 جنوری کو بلدیہ سیکٹر 4 سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ، 19 جنوری کو لیاری عمر لائن کی کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی ، 20 جنوری کو اختر کالونی میں کچرا کنڈی سے نوزائیدہ بچے کی لاش ملی۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق  30 جنوری کو محمود آباد میں سڑک جبکہ 31 جنوری کو ایک...
    پاکستان نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی امریکی خاتون  واپس روانگی کے لیے رضامند ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی خاتون اونیجا جو پاکستانی نوجوان سے شادی کرنے کراچی آئی تھی، نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’مجھے امریکا کی فلائی ٹکٹ کے لیے مد د فراہم کی جائے، میرے پاس پیسوں کی کمی ہے، نیویارک واپسی کے ٹکٹ کے لیے پیسے دیے جائیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: ’ہمارے ٹیلنٹڈ لڑکے نے امریکی خاتون کو فٹ پاتھ پر لاکر بٹھا دیا‘، کامران ٹیسوری کی ویڈیو وائرل یاد رہے کہ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن پاکستان تشریف لائی۔ کراچی آنے کے لیے...
    کراچی: کراچی کے نوجوان کی محبت میں مبتلا ہوکر پاکستان پہنچنے والی امریکی خاتون کے بیٹے کا بیان سامنے آیا ہے جس میں بیٹے نے اپنی ماں کو ذہنی مریضہ قرار دیا ہے۔ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے امریکا میں موجود بیٹے کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ میری والدہ ذہنی مریضہ ہیں اور ان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہے، ان کی ذہنی رو بہک جاتی ہے۔ بیٹے نے مزید کہا کہ اس کی والدہ ایک شخص اور اس کی فیملی سے ملنے کے لیے پاکستان گئی تھیں اور انہوں نے دو ہفتے کے بعد واپس امریکا آنا تھا مگر وہ نہیں آئیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی خاتون...
    ناموس رسالت پہ حملوں کے بدترین جرم میں گرفتارپانچ سو کے لگ بھگ شیطانوں کے سہولت کاروں کو خبر ہو کہ علماء اسلام آباد جاگ چکے ہیں،یہ خاکسار اس سے قبل بھی اپنے کالموں میں لکھ چکا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت کے مقدمات کو لاوارث سمجھنے والے احمقوں کی جنت میں بستے ہیں ، امریکہ میں پناہ گزین ایک بھگوڑا صحافی اور اس کے چیلے چانٹے بعض ادروں میں گھسی ہوئی قادیانی بد روحوں کے ذریعے معزز عدالتوں اور 24 کروڑ مسلمانوں کو زیادہ دیر تک دھوکا نہیں دے سکتے، ’’سسٹم‘‘ یعنی نظام سے وابستہ قوتیں یاد رکھیں،جو جج جرنلسٹ ، جرنیل،سیاست دان،وکیل،تاجر،یا حکمران مقدس ترین شخصیات بالخصوص حضور ﷺ کی توہین کے مرتکب دجال صفت شیطانوں کو...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کے دوران وکلا کی جانب سے چیف جسٹس منصور علی شاہ کے نعرے لگائے گئے جس پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے کہا کہ مجھے چیف جسٹس نہ بلائیں، میں سینئر ترین جج ہوں اور اسی میں خوش ہوں۔ صدر کراچی بار عامر نواز وڑائچ نے سینئر ترین جج کو اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ جنرل سیکرٹری کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔ کراچی بار کے سیکرٹری رحمن کورائی نے جسٹس منصور علی شاہ کو عوامی چیف جسٹس قرار دے دیا۔ تقریب میں موجود وکلا نے جسٹس منصور علی شاہ کے حق میں نعرے لگائے۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے کہا...
    کراچی: پی سی بی ذرائع نے واضح کیا کہ پاکستان اور نہ ہی آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیموں کے ساتھ کوئی تقریب رکھنے کا پلان بنایا تھا۔ گذشتہ برس امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل بھی کپتانوں کا کوئی فوٹو شوٹ نہیں ہوا تھا لہذا اب ایسا نہ ہونا کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔  انھوں نے کہا کہ ہم ایونٹ کی رنگارنگ افتتاحی تقریب سجائیں گے، کراچی اور لاہور کے دونوں اسٹیڈیمز کا بھی اپ گریڈیشن کے بعد افتتاح ہوگا۔
      ملک چلانے والے طبقے کے ساتھ جو لب و لہجہ استعمال کیا گیا وہ دھمکی سے کم کچھ نہیں تھا کراچی کے کاروباری افراد کو بلوا کر دھمکی دی گئی، مقتدرہ کو نوٹس لینا چاہئے ،پریس کانفرنس (جرأت انیوز)پچھلے پندرہ سالوں سے سندھ میں جمہوریت کے نام پر مصنوعی نام نہاد اکثریتی حکومت قائم ہے ، ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوںنے کہاکہ سندھ میں مسلسل جاری ناانصافیوں پر شہری علاقوں کی واحد نمائندہ جماعت ایم کیو ایم سمیت فلاحی ادارے سول سوسائٹی اپنا آئینی اور قانونی احتجاج ریکارڈ کرواتے رہے ہیں سو تاجر و صنعت کاروں...
    ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر محکمہ کھیل حکومت سندھ اور ایس او اے کے سیکریٹری احمد علی راجپوت کراچی اوپن سافٹ بال کے فاتح کپتان کو وننگ ٹرافی دے رہے ہیں، فوٹو میں گلفراز خان، ریاض الدین اور اعجاز الدین بھی موجود ہیں
    میئر کراچی اور ترجمان بلاول بھٹو زرداری مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے ایم کیو ایم رہنما آپس کے اختلافات کی وجہ سے اضطراب کا شکار ہیں، آپس کا غصہ کسی اور پر نکال رہے ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم رہنماؤں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کی پیپلز پارٹی مخالف پریس کانفرنس جھوٹ کے پلندے کے سوا کچھ نہیں۔ تاجروں سے گفتگو میں بلاول کا لہجہ دھمکی آمیز تھا، خالد مقبول ایک طرف لوگ صوبے کو چلانے کےلیے 100 فیصد وسائل فراہم کرتے ہیں، دوسری طرف لوگ ایک فیصد بھی اپنا حصہ نہیں ڈالتے ہیں، چیئرمین ایم کیو ایم انہوں نے کہا کہ...
    پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے کراچی کے پہلے میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کے میدان نوجوانوں کو کھیلوں کی سہولتیں مہیا کرتے ہیں مگر شہر کے بعض گراؤنڈ میں بعض مذہبی و سیاسی جماعتوں کے فلاحی اداروں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں، اس لیے سنگم گراؤنڈ سے بھینسوں کے باڑے اور ہر طرح کی تجاوزات ہٹائی جائیں گی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ کام نہیں کر رہے وہ تعصب کی عینک اتار کر ہمارے کام دیکھیں۔ کراچی میں اکثریت نہ ہونے کے باوجود سندھ حکومت پہلی بار اپنا میئر منتخب کرانے میں کامیاب ہوئی تھی جب کہ ہر بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی شہر کے مخصوص علاقوں اور نواحی و دیہی...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ پچاس سالوں سے نافذ دیہی اور شہری کے نام پر لگے کوٹہ سسٹم سے بھی تسلی نہ ملنے پر اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرنے شروع کر دیئے ہیں، جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں کرکے اب آپ نے شہری علاقوں کی تعلیم پر نقب زنی کردی ہے، مہاجروں پر تعلیم روزگار صحت کے دروازے بند کردیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پچھلے پندرہ سالوں سے سندھ میں جمہوریت کے نام پر مصنوعی نام نہاد اکثریتی حکومت قائم ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکز بہادر آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں...
    کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کے دوران وکلا کی جانب سے چیف جسٹس منصور علی شاہ کے نعرے لگائے گئے جس پر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج نے کہا کہ مجھے  چیف جسٹس نہ بلائیں، میں سینئر ترین جج ہوں اور اسی میں خوش ہوں۔ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کراچی بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوئے، اس موقع پر  صدر کراچی بار ایسوسی ایشن عامر نواز وڑائچ نے سینئر پیونی جج کو اجرک کا تحفہ پیش کیا، جنرل سیکریٹری کی جانب سے یاد گاری شیلڈ پیش کی گئی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سمیت وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس دوران کراچی بار کے...
    پاکستانی نوجوان کی محبت میں امریکا سے کراچی آنے والی خاتون کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل سامنےآگیا۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا کہ ہمارے اپنے قوانین ہیں، خاتون کے حوالے سے مقامی قوانین کے مطابق کارروائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کسی کے پاس قانونی طور پر ملک کا ویزہ موجود ہے تو کسی کو بھی واپس نہیں بھیجا جاسکتا، اس حوالے سے حکومت سندھ قانون کے مطابق کارروائی کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ نیویارک سے اپنے 2 بچوں کو کراچی کے نوجوان کی خاطر چھوڑ کر پاکستان آنے والی خاتون گزشتہ چند روز سے میڈیا کی شہ سرخیوں میں ہے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی کے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) 19 سالہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آنے والی امریکی خاتون کو ایک شخص نے شادی کی پیشکش کردی۔امریکی خاتون سے شادی کرنے کیلئے کراچی کے شہری نے مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شہری نے اپنا تعارف کروایا اور بتایا کہ ‘میرا نام عبدالرحیم ہے، پیشے کے اعتبار سے اس وقت ڈرائیو ہوں لیکن ایک ریٹائرڈ ملازم بھی ہوں۔شہری نے کہا کہ ‘میں نے اپنی بیوی کو بھی میسج کردیا ہے کہ میں شادی کرلوں گا اگر مجھے اجازت مل گئی، ویسے اسلام میں بیوی سے دوسری شادی کا پوچھنا ضروری نہیں ہے لیکن میں نے پھر بھی اہلیہ کو بتادیا ہے کہ میں خاتون سے شادی کرنے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے علاقے پورٹ قاسم کے قریب کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی شناخت 40 سالہ ناظم اور 45 سالہ کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، تفصیلات کے مطابق نجی کمپنی میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے دو افراد موقع پر ہی دم تو گئے ۔حادثے میں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔چھیپا ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 30 سالہ تنویر ولد ممتاز اور 40 سالہ خالد ولد نامعلوم شامل ہیں تاہم دو افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ہے جن کی عمریں 38 اور 35 سال ہے۔گیس پائپ لائن پھٹنے سے حالت غیر ہونے...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30جنوری 2025)کراچی کے نوجوان کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن نے اپنے ملک واپس جانے سے انکار کرتے ہوئے لڑکے کے گھر کے باہر دھرنا دیدیا،امریکی خاتون رات بھر میرے شوہر کو بلوا دو کے نعرے لگاتی رہیں،خاتون نے امریکہ واپسی کیلئے لڑکے سے ملاقات اور ڈالرز کی ادائیگی کی شرط رکھ دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ کے رہائشی نوجوان 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں گرفتار 33 سالہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن گزشتہ رات ایئرپورٹ سے نوجوان کے اپارٹمنٹ پہنچ گئی اور دھرنا دے دیا۔امریکی خاتون پولیس اور فلیٹ کی یونین کے عہدیداروں سے بار بارفریاد کرتی رہیں کہ میرے شوہر کو بلوا دو۔(جاری...
    کراچی(آن لائن)نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون اب بھی لڑکے سے ملنے کی خواہاں ہے، امریکی حکام بھی اسے واپسی پر راضی نہیں کر سکے۔ذرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں امریکی خاتون مسافر اونیجا کے معاملے پر کراچی ایئرپورٹ حکام کے دفتر میں مذاکرات ہوئے۔
    کراچی: شہرمیں سردی کی لہرمیں کمی آگئی، دن اور رات میں درجہ حرات میں اضافہ ہوگیا، کم سے کم پارہ 2.5ڈگری اضافے سے14.5، اور زیادہ سے زیادہ دوسرے روز29.1ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔ شہرمیں یخ بستہ ہواؤں کا زورٹوٹنےکے سبب دن اوررات کے درجہ حرارت میں اضافہ اورسردی کی شدت میں کمی  آگئی۔ محکمہ موسمیات کےمطابق بدھ کو شہرکا کم سےکم پارہ گذشتہ روزکے مقابلے میں 2.5 ڈگری اضافےسے 14.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی دوسرے روز29.1 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔  آج صبح ہلکی دھند کے باعث حد نگاہ 2 کلو میٹر ریکارڈ ہوئی، صبح کےاوقات میں شہر کے مختلف مقامات پراوس بھی پڑی جس کے باعث سڑکوں پر پھسلن رہی،ارلی وارننگ...
    پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی پہنچنے والی امریکی خاتون لڑکے کے گھر پہنچ گئی ہے اور واپس جانے سے انکار کردیا ہے۔ امریکی خاتون گارڈن میں واقع اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں جا کر بیٹھ گئی ہے، اور اس کا کہنا ہے کہ وہ واپس نہیں جائےگی۔ یہ بھی پڑھیں پیار میں دھوکا: پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون کراچی پہنچ کر دربدر ہوگئی اس سے قبل یہ خبر آئی تھی کہ امریکی خاتون ایئرپورٹ سے ٹیکسی میں بیٹھ کر کسی نامعلوم مقام پر چلی گئی ہے۔ تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ خاتون لڑکے کے گھر پہنچ گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ حکام نے فیصلہ کیا تھا کہ خاتون کو امریکی قونصل خانے کے...
    کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے. جہاں مختصر قیام کے بعد وہ امریکا جائیں گے۔  ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی ذاتی سیکیورٹی ٹیم بھی موجود ہے۔ وہ امریکا میں مختلف ملاقاتوں میں شرکت کریں گے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ناشتے میں بھی شریک ہوں گے۔  بلاول بھٹو زرداری پرواز EK601 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے اور امریکا کے بعد وہ جرمنی بھی جائیں گے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز بعض اہم مصروفیات کے باعث اچانک بلاول بھٹو کے امریکا روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی تھی۔بلاول...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری امریکا کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کراچی ایئرپورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے، جہاں مختصر قیام کے بعد وہ امریکا جائیں گے۔   ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ ان کی ذاتی سیکیورٹی ٹیم بھی موجود ہے۔ وہ امریکا میں مختلف ملاقاتوں میں شرکت کریں گے اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ناشتے میں بھی شریک ہوں گے۔   بلاول بھٹو زرداری پرواز EK601 کے ذریعے دبئی روانہ ہوئے اور امریکا کے بعد وہ جرمنی بھی جائیں گے۔ مزید پڑھیں: بلاول ٹرمپ کے صدارتی ناشتے میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل ایئرپورٹ سے واپس یاد رہے کہ گزشتہ...
    کراچی: نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی خاتون اب بھی لڑکے سے ملنے کی خواہاں ہے، امریکی حکام بھی اسے واپسی پر راضی نہیں کر سکے۔   ذرائع کے مطابق امریکی قونصل خانے کی 2 رکنی ٹیم کراچی ایئرپورٹ پہنچی، جہاں امریکی خاتون مسافر اونیجا کے معاملے پر کراچی ایئرپورٹ حکام کے دفتر میں مذاکرات  ہوئے۔ اس دوران امریکی قونصل خانے کے حکام نے پاکستان آنے والی خاتون سے ملاقات  کی۔ حکام نے کہا کہ اگر خاتون مسافر نہ جانا چاہے تو زبردستی نہیں کرسکتے۔  زبردستی خاتون کو کراچی سے امریکا بھیجنا غیر قانونی ہوگا۔ اگر ہم نے کراچی سے امریکا زبردستی بھیجا تو وہاں یہ امریکی حکومت اور قونصل خانے کے خلاف کیس دائر کرے گی۔...
      مرتضیٰ وہاب—فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں بہتر طریقے اور شفافیت کے ساتھ کام ہو۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا  کہ ڈیڑھ برس سے ہم اس شہر کی خدمت کر رہے ہیں، اس سڑک کو بنانے میں وفاق اور صوبائی حکومت نے ایک پیسہ نہیں دیا۔  انہوں نے کہا کہ میں نے خود آئل ٹرمینل کی کمپنی سے بات کی تھی، آئل کمپنیز سے پیسے لیے ٹیکس کی مد میں اور کام کر کے دکھایا۔ کراچی کی بہتری کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: مرتضیٰ وہاب میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہماری خواتین بہت با اختیار ہے، سندھ نے یہ بیریئر توڑا...
    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیرات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ یہاں اسٹیل سے بنے وی آئی پی لاؤنج میں شیشے لگ چکے ہیں اور خوبصورتی میں اضافے کے لیے شیٹس لگائی جا رہی ہیں۔ 2 ڈیجیٹل اسکرینز چین سے بہت جلد پہنچنے والی ہیں جبکہ چین سے ہی ایل ای ڈی لائٹس کراچی پورٹ پہنچ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا تعمیراتی کام آخری مراحل میں داخل، نیا کیا بنا ہے؟ نیشنل اسٹیڈیم میں پرانی اور نئی سیٹوں کا امتزاج دیکھنے کو ملے گا کیوں کہ آدھے اسٹیڈیم میں پرانی جبکہ آدھے میں نئی فولڈنگ والی سیٹیں لگائی جا چکی ہیں۔ وی آئی پی لاؤنج میں ٹیموں کے لیے جگہ بنائی جا چکی ہے جبکہ اس...
    کراچی: ایم نائن موٹر وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پہلا حادثہ تین ٹرالروں اور دوسراحادثہ دو کاروں کے درمیان ٹکرانے سے ہوا۔ ریسیکو ادارے ایدھی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایم نائن موٹر وے کے مختلف مقامات پرفضا میں نمی زیادہ ہونے کے باعث اوس پڑرہی ہے جس کی وجہ سے شاہراہ کے مختلف حصوں پر پھسلن ہوگئی ہے۔ پھسلن کی وجہ سے گاڑیاں ٹکرائیں اور یہ دونوں حادثات رونما ہوئے۔ امدادی سرگرمیوں کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو نجی اسپتال ٹول پلازہ منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ یہ تمام گاڑیاں حیدرآباد سے کراچی آرہی تھیں، حادثات کی وجہ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول زرداری نے کہا ہے کہ تاجر برادری کو کوئی شکایت ہے تو ہمیں بتائے، کہیں اور جانے یا چغلی کرنے کی ضرورت نہیں۔ کراچی میں تاجر برداری کے اعزاز میں منعقدہ ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کوئی شکایت ہے تو مجھ سے کہہ دیں، میں نے کبھی بھی کسی تاجر سے چندہ مانگا ہے نہ بھتہ مانگا ہے، میرا سیدھا سا مدعا ہے، میرےبارے میں کوئی شکایت ہے تو سیدھی طرح بتائیں، جو بھی مسئلہ ہو آپ کھل کر بتائیں، نام لیں کہ فلاں افسر یا شخص آیا اور اس نے یہ مطالبہ کیا، ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں اور قبول...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں گیس کی اعلامیہ و غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، کراچی کے عوام پہلے ہی کے الیکٹرک کے ہاتھوں بجلی کے مسائل کا شکار ہیں ، سوئی سدرن گیس کمپنی بھی کے الیکٹرک کے نقش قدم پر چل رہی ہے ، ایک طرف دن کے اوقات میں بھی گیس کی بندش و پریشر میں کمی سے شہری عذاب میں مبتلا ہیں تو دوسری طرف گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور اووربلنگ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دیہے اور گیس کے بھاری...
    کراچی کلب کے منتخب صدر عرفان موتن اور سیکریڑی جاوید عبدالکریم راجہ کو سینئر صحافی آصف جئے جا مبارکباد کے موقع پر گلدستہ پیش کر رہے ہیں ساتھ میں ندیم شہزاد قاضی ناصر بھی موجود ہیں
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں 7سالہ صارم کے قتل میں ملوث ملزمان کے ڈی این اے میچنگ میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ نارتھ کراچی میں 7سالہ صارم کی لاش پانی میں ڈوبے رہنے کے وجہ سے خراب ہوگئی تھی اور لاش سے لیا جانے والا ڈی این اے بھی خراب ہوگیا تھا۔حکام کا کہنا تھا کہ ڈی این اے خراب ہونے کی وجہ سے میچنگ میں مشکلات کا سامناہے، اب تک قاتل کے پکڑے نہ جانے کی اہم وجہ بھی ڈی این اے کا میچ نہ ہونا ہے۔ ڈی این اے بہتر کرنے کیلیے خصوصی ماہرین کی خدمات لینے پر غور کررہے ہیں۔حکام نے مزید بتایا کہ ڈی این اے کے علاوہ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سر سید تھانے کی حدود نارتھ کراچی ڈسکو موڑ محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی 05 روزہ پرانی پھندا لگی تشدد زدہ لاش ملی، مقتولہ کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا ،جہاں مقتولہ کی شناخت 30سالہ ثمینہ زوجہ ایاز کے نام سے ہوئی ۔مقتولہ کی لاش تقریباً 5 دن پرانی ہونے کی وجہ تعفن زدہ ہوگئی تھی جس کی وجہ سے لوگوں نے پولیس کو بتایا اور جب پولیس مکان میں گئی تو خاتون کی لاش پڑی ملی۔مقتولہ کے پہلے شوہر ایاز کا انتقال ہوگیا تھا جس کے بعد مقتولہ نے طارق نامی شخص سے دوسری شادی کی تھی۔کچھ روز قبل ہی اس کے شوہر...
    کراچی: متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف کراچی سے خیبر تک صحافی سڑکوں پر نکل آئے، اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دے دیا، کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے، اسلام آباد میں صحافیوں نے زنجیریں پہن کر مظاہرہ کیا، صحافیوں نے نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ کیا، ڈی چوک میں دھرنا دیا۔ کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے احتجاج میں صحافیوں کا کہنا تھا کہ پیکا ایکٹ سچ بولنے اور سچ کو لوگوں تک پہنچانے کی آزادی کے خلاف ہے، پیکا ایکٹ کو ختم کیا جائے ورنہ احتجاج اسلام آباد تک جا پہنچے گا، احتجاج میں سول سوسائٹی کے...
    فوٹو آئی این پی متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف کراچی سے خیبر تک صحافی سڑکوں پر نکل آئے، اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا، پیکا ایکٹ کو کالا قانون قرار دے دیا، کسی صورت قبول نہ کرنے کا اعلان کردیا۔متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے، اسلام آباد میں پی ایف یو جے نے زنجیریں پہن کر مظاہرہ کیا، صحافیوں نے نیشنل پریس کلب سے ڈی چوک تک مارچ کیا، ڈی چوک میں دھرنا دیا۔پولیس نے پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کو روکنے اور حراست میں لینے کی کوشش کی۔ مظاہرین سے خطاب میں افضل بٹ نے کہا کہ ہم رولز کے خلاف نہیں ہیں لیکن ہم آزادی صحافت پر حملے کی کسی کو...
     لڑکی کی نازیبا تصاویر اُس کے منگیتر کو بھیجنے پر ملزم انس کو 6 سال قید کی سزا سنادی گئی۔کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے لڑکی کی نازیبا تصاویر اُس کے منگیتر کو بھیجنے کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزا سنائی۔ کراچی: 2 کار سوار ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے ایئرپورٹ میں داخلکراچی میں ایک لڑکی کی وجہ سے دو دوست، دشمن بن گئے، شارع فیصل پر ایک دوسرے کی گاڑیوں پر فائرنگ کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے 6 سال قید کے ساتھ 90 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔متاثرہ لڑکی کا موقف تھا کہ ملزم انس سے 4 سال تعلقات رہے، تعلقات کے دوران مطالبے پر نازیبا تصویریں سینڈ کی تھیں،...
    امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ گیس کی بندش کی وجہ سے شہری سلنڈر خریدنے پر مجبور ہو رہے ہیں اور سلنڈر کی قیمتیں بھی آئے روز بڑھتی جا رہی ہیں، گھروں میں کھانے پکانے کے اوقات میں بھی گیس نہیں ہوتی اور عوام کو ہوٹلوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں گیس کی اعلامیہ و غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، کراچی کے عوام پہلے ہی کے الیکٹرک کے ہاتھوں بجلی کے مسائل کا شکار ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی بھی کے...
    کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے شہر بھر میں گیس کی اعلامیہ و غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی بندش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، کراچی کے عوام پہلے ہی کے الیکٹرک کے ہاتھوں بجلی کے مسائل کا شکار ہیں، سوئی سدرن گیس کمپنی بھی کے الیکٹرک کے نقشِ قدم پر چل رہی ہے۔ منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ ایک طرف دن کے اوقات میں بھی گیس کی بندش و پریشر میں کمی سے شہری عذاب میں مبتلا ہیں تو دوسری طرف گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور اووربلنگ نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی...
    کراچی کے نوجوان کی محبت میں گرفتار امریکی خاتون پاکستان پہنچ گئی لیکن عمر زیادہ ہونے کے باعث نوجوان کے گھر والوں نے صاف انکار کردیا کہ یہاں شادی نہیں ہو سکتی۔ یہ سن کر نوجوان گھر سے غائب ہوگیا اور خاتون دربدر ہوگئی۔ کراچی کے علاقے گارڈن ویسٹ سے تعلق رکھنے والے 19 سال کے لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر امریکی خاتون اونیا اینڈریو رابنسن پاکستان تشریف لائی۔ یہ بھی پڑھیں سچن کی ’سچی محبت‘ کا نتیجہ نکل آیا، سیما حیدر امید سے ہوگئیں خاتون کا تعلق امریکا کی ریاست نیویارک سے ہے جس کی عمر 33 برس بتائی جارہی ہے۔ جو پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کی ماں ہے۔ خاتون کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوان...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جنوری 2025)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اگروزیراعلیٰ، وزراء یا کسی بیوروکریٹ سے کوئی شکایت ہو تو مجھے بتائیں، کسی اور جگہ چغلی کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا ہے تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں دئیے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم تاجروں کے ساتھ مل کر مسائل کا حل نکالیں گے۔ سندھ میں ذمہ دار پیپلز پارٹی ہے اور ہمیں مسائل کے حل کیلئے آگاہ کریں۔ کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل کریں۔ ہم مسائل کی موجودگی کا اعتراف کرتے ہیں...
    کراچی کے عوام جو پہلے ہی کئی مشکلات کا شکار ہیں اب ٹرانسپورٹ سہولت سے متعلق ان کے لیے ایک بُری خبر سامنے آ گئی ہے۔ کراچی کے عوام جو پہلے ہی ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ چند سال قبل وفاقی حکومت کے گرین لائن بس اور پھر سندھ حکومت کے ریڈ لائن بس سے ان کی کچھ اشک شوئی ہوئی۔تاہم اب کراچی میں پیپلز بس سروس (ریڈ لائن) سے سفر کرنے والے عوام کے لیے بری خبر ہے کہ اس کے کرایوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے اور نئے نرخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پیپلز بس سروس میں کرائے میں 20 سے 60 فیصد تک کا غیر معمولی اضافہ کیا گیا...
    ویب ڈیسک:   چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، تاجروں کو کوئی شکایت ہے تو مجھے بتائیں،کسی اور سے چغلی کی ضرورت نہیں۔    کراچی میں تاجروں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئےبلاول بھٹو نے کہا کہ کراچی کے تاجروں سے بھتہ وصولی کا خاتمہ ہوگیا  تو یہ کریڈٹ سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا ہے، آج آپ سے بھتہ لیا جاتا ہے نہ جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں۔  آئی فون 17 ایئر کی تصاویر لیک ہوگئیں   زمینوں پر قبضے کی شکایات بار بار آرہی ہیں، سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے، کہیں چغلی لگانے کی ضرورت نہیں، مجھ...
    پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کے متحرک ہونے کے بعد بحریہ ٹاؤن کے پاکستان بھر میں موجود پراجیکٹس پر تلوار لٹکنے لگی ہے۔ ملک میں کم و بیش 7 برسوں سے زوال پزیر پراپرٹیز کے کاروبار میں مندی کے اثرات بالآخر ختم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور رئیل اسٹیٹ کا کاروبار پھر سے سر اٹھانے لگا ہے لیکن بحریہ ٹاؤن کراچی میں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ پراپرٹی کی قیمتیں سر اٹھانے ہی والی تھیں کہ نیب کے بحریہ ٹاؤن دبئی سے متعلق بیان اور اس پر ملک ریاض کے ردعمل نے بحریہ ٹاؤن کو بڑا دھچکا دیدیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن میں پراپرٹی کے مالک اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک عبدالجلیل خان...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کے تحت ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 27 ویں شب رجب المرجب جشن معراج مصطفی ؐنہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایاگیا۔ شہر بھرکی مساجد میں شب معراج النبیؐ کے روح پرور اجتماعات میں علمائے کرام نے رحمۃللعالمینؐ کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات و فضائل بیان کیے۔ معراج النبی ؐ کے مرکزی اجتماع سے میمن مسجد مصلح الدین گارڈن جوڑیا بازار میں جما عت اہلسنّت کراچی کے امیر علامہ شاہ عبد الحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ معراج محسن انسانیتؐ کی عظمت و رفعت کا شاہکا ر ہے۔ سفرِ معراج کو حضو ر خاتم الانبیاء ؑکے تمام معجزوں پر امتیازی حیثیت حاصل...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر ) صارم کیس میں تفتیش کے دوران انکشاف ہوا کہ بچے کا سانس روک کر قتل کے بعد لاش پانی کے ٹینکر میں ڈالی گئی۔ جلد ملزم کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق ایس ایس پی سینٹرل نارتھ کراچی بھی مقتول صارم کے گھر پہنچ گئے، ایس ایس پی سینٹرل نے جائے وقوعہ کا ایک بار پھر دورہ کیا۔پولیس حکام نے اہل خانہ سے ملاقات کی اور کیس کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ کراچی میں پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج کا نظام بہت بڑا مسئلہ ہے اور اس کی براہ ِ راست ذمے داری پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت پر عاید ہوتی ہے ، پیپلز پارٹی 16سال سے سندھ اور کراچی پر مسلط ہے ، قابض میئر مرتضیٰ وہاب واٹر کارپوریشن کے چیئر مین ہیں لیکن وہ بھی کراچی میں پانی اور سیوریج کا مسئلہ حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں ، اقتدار پر مسلط اورعوامی مینڈیٹ پر قابض ٹولہ شہریوں کے مسائل حل کرنا چاہتا ہے نہ اختیارات و وسائل دینے پر تیار ہے ، جماعت اسلامی نے مختصر وقت میں اختیارات کی کمی...
      کراچی میں یوں تو بے شمار ادبی اور غیر ادبی، فلاحی و معاشرتی انجمنیں اور تنظیمیں کام کر رہی ہیں مگر ان میں ادب اور خصوصیت سے نعتیہ ادب کی خدمت کے لیے سرگرمِ عمل تنظیموں کی تعداد ہاتھ کی انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے۔ فروغِ نعت اور نعتیہ ادب کے لیے کراچی میں 1990 یا 1991 سے مسلسل مصروف ایک تنظیم دبستانِ وارثیہ، کراچی بھی ہے، جس کے منتظمِ اعلیٰ اور روح و رواں قمر وارثی ہیں۔ گزشتہ تین دہائیوں سے زائد عرصے سے مسلسل ہر ماہ نعتیہ مشاعرے کا انعقاد، وہ بھی کراچی اور دیگر شہروں بشمول لاہور، ملتان، تونسہ شریف، اسلام آباد، کوئٹہ وغیرہ میں پہلے سے اعلان شدہ ردیفوں کے مطابق کیا جاتا ہے۔...
    نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی  ہے۔ نارتھ کراچی محمد شاہ قبرستان کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی تعفن زدہ لاش ملی۔مقتولہ کے شوہر نے کچھ روز قبل مذکورہ مکان کرایے پر لیا تھا جبکہ شوہر منظرعام سے غائب ہے۔پولیس نے مقتولہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے ڈی ایس پی سلمان وحید اور ایس ایچ او سرسید فرخ ہاشمی نے بتایا کہ مقتولہ کی شناخت 28 سالہ ثمینہ کے نام سے کی گئی جبکہ فوری طور پر کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے وقوعہ سے دستیاب شواہد حاصل کیے گئے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا میں مرغوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا موت و زندگی کی کمشکش میں چلاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ ایریا میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ معاملہ موغوں کی لڑائی کے حوالے سے لین دین کا تنازع پر پیش آیا، جس میں فوٹو اسٹیٹ کا دکاندار جاں بحق اور فائرنگ کرنے والے کا بھائی شدید زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا مرغی کے گوشت کی دکان کا مالک جس نے اپنے بھائی کے ساتھ ملکر کر مقتول کے ایک بھائی کو اغوا کرلیا جسے بعد میں چھوڑ کر دونوں ملزمان موقع سے فرار ہوگئے...
    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 12 مئی میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے سابق میئر کراچی وسیم اختر سمیت 3 ملزمان کوبری کردیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے سانحہ 12 مئی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیے ہے، عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق میئر کراچی وسیم اختر کو مقدمے سے بری کردیا ہے، وسیم اختر کے علاوہ  2 ملزمان عمیر صدیقی اور  اعجاز شاہ قادری کو بھی مقدمے سے بری کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: سانحہ 12 مئی کو 17 سال بیت گئے، 50 سے زیادہ شہریوں کے قاتل آج بھی آزاد پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف ایئرپورٹ تھانے میں مقدمہ درج تھا، ملزمان...
    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ دو تین ماہ میں ایسا تحفہ عوام کو دیں گے کہ لوگ خوش ہو جائیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے  کہا کہ کوشش ہے 40 سے 45 لاکھ روپے میں مڈل کلاس لوگوں کو گھر دیا جائے۔ان کا کہنا ہے کہ آئندہ کوئی قبضہ کرے گا تو ہم سب مل کر قبضہ خالی کروائیں گے۔ کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں: کامران ٹیسوریگورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ معاشی حب کراچی میں ٹینکرز موت بانٹتے پھر رہے ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہمارا مقصد کراچی کی رونقیں بحال کرنا...
    کراچی: شہر قائد میں گزشتہ روز لاپتا ہونے والے 2 بچے والدین کے حوالے کردیے گئے۔ فیروزآباد میں پولیس نے 2گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوا دیا۔ سندھ پولیس مددگار 15کےمطابق ایک شہری  نے پولیس کو گمشدہ بچوں کی اطلاع دی تھی۔ بچے مل جانے پر والدین نے پولیس کا شکریہ بھی ادا کیا۔  ایک شہری نے پولیس ہیلپ لائن مددگار ون فائیو پر اطلاع دی گئی تھی کہ اسے 2 گمشدہ بچے ملے ہیں، جس پر پولیس نے فوری رسپانس کرتے ہوئے موقع پر اہلکاروں کو بھیجا اور بچوں کو اپنی تحویل میں لیا۔ پولیس حکام نے بچوں کے والدین کو ڈھونڈنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے اور گھر کا پتا تلاش کرلیا۔ پولیس...
    شہر کراچی میں گیارہ سال بعد آیا تو احساس ہوا کہ ہم جس دنیا میں رہتے ہیں وہاں ہر آنےو الا دن ترقی اور خوشحالی کی نوید لاتا ہے ، ارتقائی دور میں کوئی چیز ایک جیسی نہیں رہتی مگر آنے والے وقت میں ترقی اور خوشحالی، اور شہر کی حالت زارمیں خوشنمائی ایک لازمی امر ہے مگر ایک دہائی کے بعد کوئی خوبصورت شہر کھنڈر میں تبدیل ہوجائے تو پھر اس بات سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ اس شہر کو حکمرانوں، ذمہ داروںکی کرپشن کھا گئی بدعنوانی اس وقت ہوتی ہے جب اقتدار میں لوگ ذاتی فائدے کے لیے اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہیں۔ کراچی میں کرپشن ایک بڑا مسئلہ ہے۔ کراچی کے علاقے جہاں مراعات...
    سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ کی کنٹریکٹ پر تقرریوں کے خلاف یونیورسٹیز کے اساتذہ منگل کو کراچی پریس کلب پر جمع ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی سرکاری جامعات کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم فپواسا نے جامعات میں مزید دو روز کلاسز کا بائیکاٹ جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔ سندھ کی سرکاری جامعات میں جاری بحران کے حل اور آئندہ اقدامات پر غور کیلئے اتوار کو فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (FAPUASA) کا آن لائن اجلاس منعقد ہوا۔ فپواسا نے یونیورسٹیز میں اکیڈمیا بحران کا ذمہ دار حکومتِ سندھ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری جامعات میں وائس چانسلر کے عہدے پر بیورو کریٹس کی تعیناتی اور اساتذہ...