2025-07-25@23:56:04 GMT
تلاش کی گنتی: 1089

«مائیک ہیسن کا»:

(نئی خبر)
    لاہور: پنجاب اسمبلی کے باہر تحریک انصاف کے ارکان عمران خان کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں
    بدین، ڈاکٹرقادرمگسی ودیگرسندھ کے نامور انقلابی شاعر ڈاکٹر آکاش انصاری کے سوئم میں شریک ہیں
    جیکب آباد ، مہران سوشل فورم کے چیئرمین عبدالحئی سومرو پریس کانفرنس کررہے ہیں
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سافکو ہیڈ آفس میں پاکستان کا مائیکرو فنانس منظرنامہ ابھرتے ہوئے مواقع اور بڑھتے ہوئے چیلنجز کے عنوان سے ایک سیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید محسن احمد اور ہیڈ آف آپریشنز علی بشارت نے سافکو عملے کے سوالات کے جوابات دیے اور انہیں پاکستان کے مالیاتی شعبے کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے چیلنجز کے بارے میں آگاہ کیا۔ پی ایم این کے سربراہ سید محسن احمد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سافکو ہیڈ آفس کے دورے سے ملک میں مالیاتی خدمات کے شعبے کو درپیش چیلنجز اور نئے رجحانات پر نتیجہ خیز گفتگو کرنے کا موقع ملا۔ سافکو کی خدمات اور اس...
    اسلام آباد میں پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔ پارٹی راہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی مؤقف ہے 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور...
    سینیٹر عرفان صدیقی(فائل فوٹو)۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ایم ڈی سی کے خلاف تحریک استحقاق لانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں جھوٹ بولا، پی ایم ڈی سی اپنے سرکلرز پر عملدرآمد کیوں نہیں کراتی؟ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، اس کو سنجیدگی سے لینے جا رہا ہوں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ایم ڈی سی نے قائمہ کمیٹی برائے صحت میں غلط معلومات دیں، پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے بچوں سے بھاری فیسیں لی جا رہی ہیں۔ بچوں سے زیادتی نہیں ہونے دوں گا، عدالت بھی جانا پڑا تو جاوں گا۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق پرائیویٹ...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی وکلاء ٹیم کے رکن فیصل چوہدر ی نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلے گی  اور اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے اتحادیوں سے رابطے کا کہہ دیا ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود جیل حکام نے تعاون نہیں کیا۔ ان  کا کہنا تھا کہ ایسا محسوس ہو رہا ہے یہ سب کسی انجانے خوف میں مبتلا ہیں، حکومت پر بالکل اعتبار نہیں یہ سیاسی دشمنی میں کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں ، بانی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ،کابینہ کے اجلاس میں گورنمنٹ ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دینے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گولڈن ہینڈ شیک سے پاکستان ریلوے۔ پی آئی اے و دیگر وفاقی ادارے مستفید ہوسکتے ہیں۔ 01. 20 سال اور اس سے زیادہ سروس کرنے والے ملازم گولڈن ہینڈ شیک کے اہل ہوں گے۔ 02. گریڈ 01 تا گریڈ 14 تک ملازمین پالیسی سے مستفید ہوں گے۔ 03. گریڈ۔ 1 تا 5 تک کے ملازمین سروس مکمل ہونے پر 40 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 04. گریڈ 6 تا 9 گریڈ تک کے ملازمین 60 لاکھ وصولی کے حقدار ہوں گے۔ 05. گریڈ 7 تا 11 تک کے ملازمین 80 لاکھ وصولی کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے جوڈیشری سے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف کیس جلد سننے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارٹی رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ جعلی مینڈیٹ سے بنی حکومت نے 26ویں ترمیم پاس کرائی، پی ٹی آئی کا اصولی موقف ہے کہ 26ویں ترمیم کیس کی سماعت جلد سے جلد ہو، تمام جج صاحبان بیٹھیں اور 26ویں ترمیم کا فیصلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کا تحفظ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری تھی، ہمارا آج بھی یہی موقف ہے مینڈیٹ واپس لینے کا حق رکھتے ہیں، جمہوریت کیلئے عوام کا مینڈیٹ اور ووٹ بنیاد ہے۔بیرسٹرگوہر...
    روسی قونصل خانے کی جانب سے ویزا درخواست گزاروں کے لیے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں رشیئن فیڈریشن قونصلیٹ نے ویزا درخواست گزاروں کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تکنیکی وجوہ پر قونصلیٹ جنرل کے ویزا سیکشن کی سروسز معطل رہیں گی۔قونصل خانے کے مطابق ویزا سیکشن کی سرگرمیاں 20 سے 26 فروری تک معطل رہیں گی، اس لیے ویزے کے حصول کے لیے شہری 27 فروری سے روسی قونصل خانے کراچی میں رابطہ کر سکتے ہیں۔
    پشاور: پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی نے حکومت کے خلاف بڑی تحریک شروع کرنے کا وقت بتا دیا۔ ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان لڑائی کا انجام جلد حکومت کے خاتمے پر ہونے والا ہے۔ دونوں ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  پیپلز پارٹی ن لیگ کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے کچھ پرفارم نہیں کیا اور ن لیگ پیپلز پارٹی کو کہہ رہی ہے کہ آپ نے سندھ میں کوئی کام نہیں کیا۔ دونوں ایک دوسرے کے خلاف سچ بول رہے ہیں۔ دونوں کے اتحاد...
    گلگت میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے رہنما شیخ کرامت حسین نجفی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی نے اس تحریک کی حمایت میں یہاں بھیجا ہے، دیامر والے ہمارے بھائی ہے، ان کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان نے حقوق دو ڈیم بنائو تحریک کی مکمل حمایت و تائید کا اعلان کیا ہے۔ گھڑی باغ گلگت میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی انجمن امامیہ کے رہنما شیخ کرامت حسین نجفی نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ سید راحت حسین الحسینی نے اس تحریک کی حمایت میں یہاں بھیجا ہے، قرآن، اسلام اور جس نبی کو مانتے ہیں ان کی تعلیمات...
    ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک بین المذاہب کانفرنس کے دوران اپنی گفتگو میں کہا کہ مقبوضہ علاقے میں امن و اماں کی حالت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا کہ جامع مسجد اکثر بند رہتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ علاقے میں حالات پرامن ہونے کا بھارتی بیانیہ حقائق کے یکسر منافی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ جامع مسجد سرینگر کو اکثر سیل کر دیا جاتا ہے اور اس مرتبہ بھی مسلسل چھٹے برس شب برات کے موقع پر مسجد بند کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے بڈگام میں ایک...
     اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا کہ تحریک انصاف کا کارکن بڑا سخت جان ہے۔ اس نے سب کچھ سہا مگر خان کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ ہر مشکل وقت کو برداشت کیا مگر خان کے بیانیے کے ساتھ رہا۔ اس کارکن نے ہر یوٹرن پر آمنا صدقنا پڑھا اور بغیر کسی اعتراض کے خان کے قافلے میں شامل رہا۔ خان کے ہر حکم پر اُس نے لبیک کہا، ہرتحریک کا حصہ بنا۔ ہر دھرنے، لانگ مارچ کی تائید کی۔ ہر احتجاج کی کال پر زیادہ نہیں تو کم از کم سوشل میڈیا پر احتجاج ضرور کیا۔ خان صاحب نے فرمایا کہ اس ملک میں بارہ موسم ہوتے ہیں، اس کارکن نے ایک دفعہ بھی اعتراض نہیں کیا۔  بلکہ...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ کینالوں کے خلاف ہیں،میلوں کے انعقاد کا مقصد ثقافت کو فروع دینا ہے شاہ لطیف ،سچل سرمت اور قلندر کے امن کے پیغام کو عام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا ظہار انہوں نے جیکب آباد کے میہر شاہ گرائونڈ میں گھوڑوں کی دوڑ کے مقابلے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے زیب خان پہنور، سردار چنگیز پہنور ،ضلعی صدر پیپلزپارٹی لیاقت لاشاری ،رافع جکھرانی ،کمشنر میرپور خاص فیصل عقیلی ،ڈی سی نواب سمیر لغاری ،ایس ایس پی صدام خاصخیلی اور دیگر موجود تھے۔سید ذولفقار شاہ نے مزید کہا کہ سندھ میں روائتی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب کے تاریخی شہر العلا میں العلا کانفرنس فار ایمرجنگ مارکیٹ اکانومیز میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سعودی ہم منصب محمد الجدعان کی خصوصی دعوت پر کانفرنس میں شریک ہیں۔ کانفرنس آئی ایم ایف اور سعودی وزارت خزانہ کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس میں 200 شرکاء، 36 مقررین اور 48 ممالک کے نمائندے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب ’’ابھرتی ہوئی پر استقلال منڈیوں کا راستہ‘‘ کے موضوع پر اعلیٰ سطحی پینل مباحثے میں شرکت کریں گے۔ پینل مباحثے کی میزبانی آئی ایم ایف کی...
    وطن عزیز میں گزشتہ پچاس ساٹھ برسوں میں بہت سے سیاسی تحریکیں چلائی گئیں، مگر شاید ہی کوئی تحریک اپنے مقاصد میں کامیابی سے ہمکنار ہوئی ہو۔ ہر بڑی سیاسی جماعت نے یہ شوق پورا کرکے دیکھ لیامگر کوئی بھی سرخروئی کی منزل کو چھو نہیں سکا۔ صرف ایک تحریک جسے ہم کامیاب قرار دے سکتے ہیں وہ 1969 میں اس وقت کے حکمراں فیلڈ مارشل محمد ایوب خان کے خلاف چلائی جانے والی تحریک تھی جس کی قیادت ذوالفقار علی بھٹو کررہے تھے۔اُس وقت حالات ہی کچھ ایسے تھے کہ یہ تحریک کامیاب تو ضرور ہوئی لیکن اس نے ایک نئے مارشل لاء کو جنم دے دیا۔بالکل اُسی طرح خود ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف 1977 میں چلائی جانے...
    لاہور: تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )  کی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹو کا تجربہ، پی ڈی ایم ون کے مقابلے میں زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں ملک شدید بحران کا شکار ہو چکا ہے۔ رہنما پی ٹی آئی   نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد سے 13 کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں اور ملک کا ہر شعبہ زوال پذیر ہے، ہم پر مختلف شہروں میں بوگس کیسز بنائے گئے ہیں، جن میں ہمیں عدالتوں کے چکر لگانے پڑ رہے ہیں۔ مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کسانوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، سبسڈی...
    کپل سبل نے عدالت سے یکساں سول کوڈ پر اسٹے لگانے کی درخواست کی اتراکھنڈ حکومت کے وکیل نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کیلئے وقت طلب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ کے نفاذ کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کی طرف سے داخل کی گئی اہم پٹیشن میں آج سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل اور وکیل آن ریکارڈ فضیل احمد ایوبی اتراکھنڈ ہائی کورٹ کی اس خصوصی بینچ کے سامنے پیش ہوئے جو چیف جسٹس جی نریندر اور جسٹس آلوک مہرا پر مشتمل ہے۔ کپل سبل نے بینچ کے سامنے دو اہم باتیں رکھیں، پہلی یہ کہ لسٹ تھری انٹری 5 کے تحت کسی صوبائی حکومت کو یکساں سول کوڈ بنانے اور اسے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے نکالنے کا جواب میری پارٹی کے پاس بھی نہیں اور سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں، یہ سارا کیا دھرا سلمان اکرم اور ان کے ساتھیوں کا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ میں بہت جلد پارٹی میں واپسی کروں گا، یہ لوگ کسی کے کان میں بات ڈال دیتے ہیں اور لوگوں کی قسمت کے فیصلے ہو جاتے ہیں، ایک سال میں تیسری بار مجھے نکلوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سے نکالنے سے برا اور...
    رہنماوں نے کہا کہ دکھ اورغم کی اس گھڑی میں علامہ امین شہیدی کیساتھ دلی ہمدری کا اظہار اور سوگوار خاندان کیلئے صبر وجمیل کیلئے دعا کرتے ہیں۔ دریں اثناء ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈا پور، ناظم اعلیٰ نظام المدارس علامہ ڈاکٹر میر آصف اکبر قادری، مفتی غلام اصغر صدیقی سمیت دیگر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز عالم دین اور امت واحدہ کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ انتقال کر گئیں۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جوادن نقوی نے معروف مذہبی سکالر علامہ محمد امین شہیدی کی والدہ کے انتقال...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کارپوریٹ فارمنگ اور6 نئے کینالز کے خلاف 16 فروری کو بھٹ شاہ میں ملک گیر ہاری کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تیاری کمیٹی کا اجلاس سندھی ہاری تحریک کے مرکزی صدر کامریڈ غلام مصطفی چانڈیو کی صدارت میں بھٹ شاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں عوامی تحریک کے مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، سندھی ہاری تحریک کے مرکزی جنرل سیکرٹری دریا خان زئور، مرکزی رہنما ڈاکٹر دلدار لغاری، اسماعیل خاصخیلی، علی نواز ڈاہری، اظہار داؤدپوٹو، عالم لغاری، ڈھول فقیر، مظہر میر جٹ اور دیگر نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک اور سندھی ہاری تحریک کے تعاون سے پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کی جانب سے کل (16 فروری کو)...
    یہ تو آپ کو بھی معلوم ہوا ہوگا کہ پانچ فروری کو یوم یک جہتی کشمیر نہایت ہی جوش و خروش سے منایا گیا بلکہ آپ نے بھی پورے جوش وخروش سے منایا ہوگا۔  سرکاری محکموں اور اداروں نے بھی نہایت ہی جوش وخروش سے منایا ہوگا اور سیاسی پارٹیوں نے تو سب سے زیادہ جوش وخروش سے منایا ہوگا کیونکہ پاکستانی’’ایام‘‘ کو ہمیشہ جوش و خروش سے مناتے ہیں بلکہ مذہبی جوش و خروش سے مناتے ہیں اور یوم یک جہتی کشمیر میں ہمارا سالہا سال سے تجربہ بھی ہوچکا ہے کیونکہ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ کچھ چندے کا جوش و خروش بھی ہوتا ہے اور دکانداری کا بھی ۔ آپ نے دیکھا ہوگا کہ جہاں کوئی...
    پاکستانی میوزک انڈسٹری کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں بریک اپ سے متعلق اپنا منفرد نظریہ شیئر کیا ہے، جس نے مداحوں میں بحث چھیڑ دی ہے۔ عاطف اسلم نے اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ بریک اپ سے بہتر کچھ نہیں! انہوں نے کہا کہ یہ زندگی میں ایک نیا موڑ ثابت ہوسکتا ہے، جو آپ کو اپنے کیریئر اور ذاتی ترقی پر توجہ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ عاطف اسلم کے مطابق، اگر آپ مالی طور پر مستحکم ہوجائیں تو رشتے خودبخود بہتر ہونے لگتے ہیں۔ ان کا یہ مشورہ کئی نوجوانوں کو حوصلہ دینے کے ساتھ ساتھ ایک نئے زاویے سے سوچنے پر مجبور کر رہا...
    اسلام آباد:پی ٹی آئی کے سابق رہنما شیرافضل مروٹ نے کہاہے کہ مجھے کیوں نکالا؟اس کا جواب میری پارٹی کے پاس ہے ہی نہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتےہوئے شیرافضل مروت نے کہاکہ پارٹی میں چپڑاسی سے لے کرچیئرمین تک کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرتے ہیں، جن لوگوں نے قربانیاں دیں انہیں کچھ نہیں ملااور جنہوں نے کچھ نہیں کیاانہیں عہدے مل گئے،نومئی کے بعدپارٹی میں آئے اور سیکرٹری جنرل بن گئے،سلمان اکرم راجہ جن کی سفارش سے سیکرٹری جنرل بنے دراصل وہ بااثرلوگ ہیں، سلمان اکرم راجہ غلط بیانی کررہے ہیں۔ شیر افضل مروت نے کہاکہ میراکسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ،میرالیڈربانی پی ٹی آئی ہے،پارٹی کے معاملات درست نہیں ہم عملی کام سے ہٹ چکے ہیں، ضرورت اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 فروری 2025ء) میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اس بار یوکرینی تنازعے اور مشرق وسطیٰ سے متعلق امریکی پالیسیوں میں غیرمعمولی تبدیلیوں کے سائے واضح طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔ جمعے کے روز امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا خطاب تین روزہ اجلاس کے سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے لمحات میں شامل ہے، جس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی بھی شریک ہو رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں شریک 60 عالمی رہنماؤں میں جرمن چانسلر اولاف شولس بھی شامل ہیں، جنہوں نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ امریکہ اور روس کے درمیان کوئی بھی امن مذاکرات، یوکرین اور یورپ کو شامل کیے بغیر ناقابل قبول ہوں گے۔ یہ بیان ایسے...
    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) بیرسٹر گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان نے اپنے حالیہ خط میں کئی سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی ہے،عمران خان فوج اور عوام کے درمیان خلیج پیدا نہیں ہونے دینا چاہتے اور قومی مفاد کو مقدم رکھ رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے خط میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بڑی قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ملک میں فوج اور عوام کے درمیان ہم آہنگی برقرار رہے۔ پارٹی کے اندرونی معاملات پر بات کرتے...
    اسلام آباد: شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے ملاقات کے لیے جانے والوں میں صرف ایک وکیل ہوتا ہے اور باقی 9 کان بھرنے والے ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں یہ چیلنج کرتا ہوں کہ جو معروف وکلا میڈیا پر نظر آتے ہیں، ان میں سے سوائے ایک آدھ کے عمران خان کا وکیل کون ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ وکلا نے بنیادی طور پر اب پیغام رسانی کا کام اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے، وکلا جا کر عمران خان کو شکایات لگاتے ہیں، آپ...
    سیکریٹری عباس بلوچ کو غیرقانونی ایم بی اے کی ڈگری دینے کی سہولت کاری کا انعام یونیورسٹی کیمپس مینجمنٹ سسٹم نے سیکریٹری کی اعلیٰ نمبرز کے ساتھ کامیابی کا بھانڈا پھوڑ دیا (رپورٹ:شبیر احمد) سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز عباس بلوچ کو ان کے ماتحت سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی جانب سے خلاف قانون اعلیٰ ڈگری دینے کے سہولت کار پروفیسر زاھد چنڑ کو لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا چیئرمین بنانے کی تیاری مکمل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے سندھ مدرسہ یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے سربراہ پروفیسر زاھد چنڑ کو سیکریٹری عباس بلوچ کو بغیر کلاس میں حاضر ہوئے غیرقانونی ایم بی اے کی ڈگری دینے کی سہولت کاری کے انعام میں چیئرمین لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کا عہدہ...
    آئی ایم ایف کو بھیجے گئے ڈوزئیر کا چرچا ہو رہا ہے۔ حسب معمول یہ ناخوشگوار حرکت تحریک انصاف نے کی ہے۔ اس حرکت کو سیاسی مفادات کے لیے ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کے بدترین مثال قرار دیا جا سکتا ہے۔ سابق حکمران جماعت ہونے کے ناطے تحریک انصاف کے کرتا دھرتا قائدین اس حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں کہ ملک کو مستحکم کرنے کے لئے معاشی بنیادوں کو مضبوط کرنا ناگزیر ہے۔ ماضی کی حکومتوں کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی بدولت معیشت ڈانواں ڈول رہی ہے۔ اپنے ساڑھے تین سالہ عہد اقتدار میں تحریک انصاف نے ملکی معیشت کو برباد کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ تحریک عدم اعتماد کے نتیجے میں حکومت گنوانے کے بعد تحریک انصاف...
    اسلام آباد: گڈ گورننس اور احتساب سمیت دیگر امور پر تجاویز اور جائزے کے لیے آئی ایم ایف مشن آج تمام وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا مشن برائے گورننس و احتساب آج تمام وفاقی سیکرٹریز سے ملاقات کرے گا، جس میں دورے کے اہم نکات کے بارے میں گفتگو کی جائے گی۔ آئی ایم ایف مشن پاکستان کو عالمی امداد اور سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے اہم تجاویز دے گا۔ مشن کی سفارشات پر پاکستان کو گورننس اور احتساب بہتر بنانے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ علاوہ ازیں فنڈ حکام آڈیٹر جنرل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسی...
    سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر یونین آف جرنلسٹس (ایس یو جے) نے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر سکھر پریس کلب کے سامنے دوسرے روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ جاری رکھی، بھوک ہڑتالی کیمپ میں خصوصی طور پر پی ایف یو جے کے سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان نے شرکت کی جبکہ آل پاکستان سمال انڈسٹری اینڈ کاٹیجز کے بانی حاجی ہارون میمن، سکھر یونین آف جرنلسٹس کے قائم مقام صدر خالد بھانھبن، جنرل سیکرٹری جاوید جتوئی، ایس پی سی کے صدر آصف ظہیر لودھی، نائب صدر شہزاد تابانی، خازن شہباز خان پٹھان،ایس یو جے کے نائب صدر ریاض راجپوت، خازن کامران شیخ، سندھ وومن جرنلسٹس کی صدر سحرش کھوکھر، جنرل سیکرٹری کرن مرزا، فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے...
    جمعیت علماء ہند کے صدر نے کہا کہ موجودہ حکومت یکساں سول کوڈ ایکٹ لاکر مسلمانوں سے وہ حقوق چھین لینا چاہتی ہے جو انہیں ملک کے آئین نے دئیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں یکساں سول کوڈ نافذ کرنے کے خلاف جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیت علماء ہند اتراکھنڈ نے نینی تال ہائی کورٹ میں آج ایک پٹیشن داخل کی اور چیف جسٹس کے سامنے مینشن بھی کیا اور اس پر اسی ہفتے عدالت میں سماعت متوقع ہے۔ جمعیت علماء ہند کی جاری ریلیز کے مطابق جمعیت علماء ہند کی طرف سے اس اہم مقدمے کی پیروی سپریم کورٹ کے سینیئر ایڈووکیٹ کپل سبل کریں گے۔ مولانا ارشد مدنی نے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) صوبائی وزیر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق نے چلڈرن ہسپتال فیصل آبادکا دورہ کیا۔سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود اور سپیشل سیکرٹری آپریشنز طارق محمود رحمانی بھی ہمراہ تھے۔ڈاکٹر فرقد عالمگیر، چیف پلاننگ آفیسر عبدالحق بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری انور بریار اور ڈپٹی سیکرٹری فنانس حماد الرب بھی ہمراہ تھے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عبدالرزاق نے اس موقع پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بائیو میڈیکل سامان، ایچ آر، ری ویمپنگ و دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ری ویمپنگ منصوبوں کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کر رہے...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت) مدرسۃالقرآن کے طالبات سیکشن کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مدرسۃالقرآن کے ھال میں مقبوضہ وادی کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک سادہ، شاندار و پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں شرکا طالبات کو کشمیر کے حالات کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے تقریری مقابلہ اور ان سے اظہارِ محبت اور ہمدردی کو پروان چڑھانے کے لیے کشمیری ترانوں کے مقابلے کروائے گئے۔تقریب جس میں اساتذہ کے ساتھ بڑی تعداد میں طالبات شریک تھیں سے خطاب کرتے ہوئے شاہدہ اعجاز پرنسپل مدرسۃالقرآن طالبات سیکشن نے کہا کہ ہر سال ہم اس امید سے یہ پروگرام کرتی ہیں کہ یہ کشمیری بچیوں، بہنوں بھائیوں، بیٹیوں، بزرگوں...
    پاکستان میں ایک عمومی رائے یہ بھی ہے کہ افسر شاہی کوئی کام نہیں کرتی۔ افسران فائلوں پر سائن نہیں کرتے۔ معاملات کو سلجھانے کے بجائے الجھا دیا جاتا ہے۔ تاہم پنجاب کے چیف سیکریٹری نے کافی حد تک اس کلچر کو تبدیل کیا ہے۔ چیف سیکریٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے جنوری 2023میں چیف سیکریٹری پنجاب کا چارج سنبھالا تھا۔ اس طرح انھیں اب پنجاب میں چیف سیکریٹری کا منصب سنبھالے دو سال سے زائد ہو گیا ہے۔ اگر پنجاب میں چیف سیکریٹری کے عہدے کا بغور جائزہ لیا جائے تو دو سال مکمل کرنے والے چیف سیکریٹریز کی تعداد بہت کم ہے۔ یہ عہدہ ہی ایسا ہے کہ ایک سال بھی مل جائے تو غنیمت ہی سمجھا جاتا...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری صحت بلوچستان مجیب الرحمن پانیزئی نے کہا کہ پریشر گروپ اور یونینز ہیلتھ سروس میں رکاؤٹ ڈالتی ہیں اور سرکاری ہسپتالوں میں من پسند کمپنیوں کی ادویات لکھی جاتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے سیکرٹری صحت مجیب الرحمن پانیزئی کا کہنا ہے کہ پریشر گروپس اور یونینز صوبے میں ہیلتھ سروسز کی بہتری کی راہ میں رکاؤٹ ہیں۔ ہسپتالوں میں ادویات کی موجودگی کے باوجود پرچیاں باہر جاتی ہیں۔ انہوں نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ صحت کا کل بجٹ 87 ارب روپے ہے، جس میں 51 فیصد تنخواہوں اور 51 فیصد دوسرے اخراجات شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سرکاری ہسپتالوں میں 13 ہزار اسامیاں خالی ہیں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بقول میڈیا رپورٹس پارٹی رہنماؤں کو شیر افضل مروت کو تحریک انصاف سے نکالنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے وی نیوز نے بدھ کو عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والے رہنماؤں اور شیر افضل مروت سے گفتگو کرکے معاملے کی تفصیلات جاننے کی کوشش کی۔ شیر افضل مروت نےنجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت اپنے آبائی حلقے لکی مروت میں موجود ہیں اور ان کو پارٹی سے نکال دیے جانے کے حوالے سے کوئی بھی اطلاع نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی کے کسی رہنما نے ان سے رابطہ کیا ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا...
    ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کب بڑھے گی؟ قومی اسمبلی میں حکام وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے وضاحت پیش کردی گئی۔ قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی کی صدارت میں ہوا، جس میں وقفہ سوالات کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی سبین غوری کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار بڑھ جائے گی اور رواں سال کے وسط تک فائیو جی بھی لانچ کردیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ انٹر نیٹ کی سست رفتاری کی...
    فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی جبری منتقلی کے منصوبے پر شدید اعتراضات اُٹھائے ہیں۔ ’’سی این این ‘‘ کو انٹرویو میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فلسطینیوں کی عزتِ نفس کے احترام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے مزید کہا کہ آپ 20 لاکھ انسانوں کو اچانک یہ نہیں کہہ سکتے کہ اب تمہیں اپنی سرزمین سے اپنے گھر بار چھوڑ کر کہیں اور جاکر بسنا ہوگا۔ ایمانوئیل میکرون نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر پھبتی کسی کہ غزہ کا معاملہ "ریئل اسٹیٹ" کا نہیں بلکہ ایک سیاسی آپریشن کا ہے۔ فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ غزہ کی تعمیرِ نو کا مطلب یہ نہیں کہ فلسطینیوں کی...
    سائنس دانوں نے بالآخر انسان کے سوچنے کے عمل کی رفتار کا تعین کرلیا ہے۔ اس پیش رفت سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہم ایک وقت میں صرف ایک سوچ پر عمل کیوں کر پاتے ہیں۔ انسانی جسم کے نظام حس، جن میں آنکھیں، کان، جلد اور ناک شامل ہیں، ہمارے ماحول کے بارے میں ایک ارب بٹس فی سیکنڈ کی شرح سے ڈیٹا اکٹھا کرتے ہیں۔ تاہم محققین نے اس مطالعے میں دریافت کیا ہے کہ دماغ ان سگنلز کو صرف10 بٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ہی پروسیس کر پاتا ہے۔ یہ رفتار اسے ملنے والے مواد کی رفتار سے لاکھوں گنا سست ہے۔ بٹ ایک عام وائی فائی کنکشن کے ساتھ کمپیوٹنگ معلومات کی...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے خلیجِ میکسیکو کا نام خلیجِ امریکا رکھ دیا ہے۔ اس فیصلے کا فوری اطلاق کرتے ہوئے گوگل میپ میں خلیج کا نیا نام شامل کردیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے اس فیصلے پر میکسیکو کی طرف سے شدید ردِعمل سامنے آٰیا ہے۔ امریکی میڈیا میں بھی اس حوالے سے تنقیدی ریمارکس شایع ہوئے ہیں۔ انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے خلیجِ میکسیکو کا نام بدلنے کی بات کہی تھی مگر خیال کیا جارہا تھا کہ وہ اس حوالے سے کچھ وقت لیں گے اور کوئی بھی فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر کیا جائے گا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ خلیجِ میکسیکو...
    اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا، ٹیموں کو متعلقہ علاقوں کا دورہ کرنے اور خلاف ورزیوں پر کارروائی کی ہدایت کر دی۔اوگرا نے ایل پی جی کے غیر قانونی استعمال کے خلاف بڑے کریک ڈاؤن کا آغاز کرتے ہوئے اپنی ٹیموں کو مختلف علاقوں میں کارروائیوں کی ہدایت کردی ہے۔اوگرا کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی ملاوٹ کے واقعات سامنے آئے ہیں. جنہیں سیل کرکے ملزمان کے خلاف ایف آئی آردرج کرا دی گئی ہے۔گوجرانوالا میں بھی غیر معیاری سیلنڈرز کی مینو فیکچرنگ کا بھی انکشاف ہوا ہے. شہر میں 3 غیر قانونی سیلنڈر مینو فیکچرنگ یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔ترجمان اوگرا کے مطابق...
    پاکستان تحریک انصاف کا آئی ایم ایف وفد سے ملاقات کا فیصلہ،ڈوزیئر پیش کیے جائیں گے،وکیل کی تصدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف وفد کو پیش کرنے کے لیے ایک ڈوزئیر تیار کرلیا ہے جس میں پی ٹی آئی پر ڈھائی سال میں ہوئے مظالم سے متعلق بتایا جائے گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئی ایم ایف وفد سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور جوڈیشل کمیشن ارکان کو رابطے کی اجازت دے دی، ہم آئی ایم...
    پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (سائبر کرائم ونگ) نے فعال بین الاقوامی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت میں ملوث عناصر کے خلاف ملک بھر میں مشترکہ چھاپے مارے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ کارروائیاں ٹیلی کام فراڈ کے خاتمے اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔ چھاپے ایبٹ آباد، اسکردو، پشاور، لاہور اور سیالکوٹ سمیت مختلف شہروں میں مارے گئے۔ ایسے افراد اور کاروباری اداروں کے خلاف کارروائی کی گئی جو بین الاقوامی سم کارڈز کی غیر قانونی فروخت اور ترسیل میں ملوث تھے۔ اعلامیے کے مطابق ان سم کارڈز کو دھوکہ دہی، غیر مصدقہ رابطوں اور دیگر مجرمانہ سرگرمیوں کے لیے...
    ویب ڈیسک:  تحریک آزادی جموں و کشمیر کے عظیم رہنما محمد مقبول بٹ کا یوم شہادت آج لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ معروف کشمیری رہنما شہید محمد مقبول بٹ 1938ء میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے ترہیگام میں پیدا ہوئے، شہید مقبول بٹ نے بھارتی جبری قبضے کے خلاف آزادی کی تحریک شروع کر رکھی تھی۔ بھارت نے 11 فروری 1984ء میں اس بہادر لیڈر کو تہاڑ جیل دہلی میں جھوٹے کیس میں ملوث کر کے پھانسی دے کر شہید کر دیا، شہید مقبول بٹ کی مقبولیت اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں لوگوں کے ردعمل سے بچنے کیلئے بھارتی حکام نے ان کے جسد خاکی کو ورثاء...
    پاکستان میں عام انتخابات کو ہوئے ایک سال ہو گیا ہے۔ ایک سال مکمل ہونے پر حکومت کی جانب سے یوم تعمیرو ترقی منایا گیا جب کہ تحریک انصاف کی جانب سے یوم سیاہ منایا گیا۔ اب اس بات کا جائزہ لینا ہے کہ یوم سیاہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں زیادہ کامیاب رہا یا یوم تعمیر و ترقی زیادہ کامیاب رہا۔ سب سے پہلے یوم سیاہ کو دیکھتے ہیں۔ یوم سیاہ کے سلسلے میں تحریک انصاف نے پورے ملک میں احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ لیکن عملی طور پر صوابی جلسہ کے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔ ویسے تو تحریک انصا ف نے لاہور مینار پاکستان میں بھی جلسہ کا اعلان کیا تھا۔ لیکن شاید تحریک انصاف کو خود بھی...
    معاشی استحکام کا سفر طویل مشکل اور چیلنجز سے بھرپور ہے، شہباز شریف - فوٹو: اسکرین گریب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد میکرو اکنامک استحکام آیا ہے۔دبئی میں پاکستانی سرمایہ کاروں اور تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مکمل معاشی استحکام کے حصول کیلئے سفر جاری ہے، معاشی استحکام کا سفر طویل مشکل اور چیلنجز سے بھرپور ہے۔انکا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کیلئے اشاریے بہتر ہوئے ہیں۔ برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے، شرح سود میں نمایاں کمی ہوئی ہے، آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔جنوری میں ترسیلات زر 3 ارب ڈالرز تک پہنچ چکی ہے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں...
    جیکب آباد: صوبہ سندھ کے گرم ترین کہلانے والے شہر جیکب آباد میں مگر مچھ کی فارمنگ کا آغاز کاردیا گیا ہے، جس کا مقصد چمڑے کے کاروبار میں فروغ اور زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو راغب کرنا ہے۔ جیکب آباد کے ایک مقامی زمیندار نے اپنے فارم پر مگرمچھ پالنا شروع کر دیے ہیں، جسے بھمبور فارم ہاؤس کہا جاتا ہے، جو جیکب آباد کے قریب ایک گاؤں میں واقع ہے۔ویسے تو عام طور پر مگرمچھ دلدل اور تالابوں میں رہتے ہیں، لیکن اب فارم پر آزادانہ گھوم سکیں گے۔ وہ فارم کے ماحول کا قدرتی حصہ بن چکے ہیں۔ مگرمچھوں کو پالنے والے مالک نے بتایا کہ ان کو بڑے ہونے میں 5 سال لگتے ہیں، اس کا...
    دیامر میں مظاہرین نے قرآن پاک پر حلف اٹھایا کہ وہ اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔ دیامر میں متاثرین دیامر بھاشا ڈیم نے اپنے حقوق کے لیے ایک نئی تحریک کا آغاز کر دیا ہے۔ گزشتہ روز چلاس ایئرپورٹ پر ہزاروں افراد نے جمع ہو کر احتجاج کیا، جہاں عوام، علما، طلبہ تنظیمیں، مقامی کمیٹیاں اور نمبردار شامل تھے۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر انجینئر انور نے عوام کے اتحاد کو سراہا اور کہا کہ اگر دیامر کے عوام اختلافات ختم کر کے یکجہتی کا مظاہرہ کریں تو کوئی بھی ان کے حقوق پر ڈاکا ڈالنے کی ہمت نہیں کر سکتا۔ انہوں نے واپڈا پر تنقید کرتے ہوئے کہا...
    لاہور،تحفظ ختم نبوتﷺ کانفرنس میں مقررین ہاتھ اٹھا کر یکجہتی کا مظاہرہ کررہے ہیں
    شکار پور: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف 16 فروری کو ڈاکو راج کے خلاف عوامی دھرنے کے مقام کا دورہ کر رہے ہیں
    پانچ فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل، انرجی، مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری، اور مزدور رہنما غلام مرتضیٰ تنولی نے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’کشمیر صرف زمین کا ٹکڑا نہیں بلکہ لاکھوں معصوم کشمیریوں کی قربانیوں اور مظلومیت کی داستان ہے۔ بھارتی ریاستی جبر کے باوجود کشمیری عوام اپنی آزادی کے حق سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی مزدور طبقہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے اور ہر فورم پر ان کے حقوق کی حمایت جاری رکھے گا۔ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حقِ خودارادیت دینا عالمی برادری...
    انجمن طلبہ اسلام پنجاب کے ناظم جواد خان لودھی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں نے 37 سالوں سے طلبہ حقوق غصب کیے ہوئے ہیں۔ حکومت تعلیمی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرے ورنہ راست اقدام کیلئے مجبور ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام صوبہ پنجاب(شمالی) کے ناظم جواد خان لودھی نے کہا ہے کہ اے ٹی آئی طلباء یونینز کی بحالی کیلئے ملک گیر احتجاجی تحریک چلائے گی، جمہوریت کے دعویدار حکمرانوں نے 37 سالوں سے طلبہ حقوق غصب کیے ہوئے ہیں۔ 9 فروری پاکستان کے تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حکمرانوں کو طلباء کے آئینی حق سے محروم رکھنے کا فیصلہ ترک کرنا ہوگا، وطن عزیز میں گزشتہ 37 سال سے آمرانہ...
    میکسیکو کے جنوبی علاقے میں مسافر بس کے حادثے میں 3 درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقامی انتظامیہ نے بتایا کہ جنوبی میکسیکو میں ایک بس خوف ناک حادثے کا شکار ہوئی، جس کے نتیجے میں 3 درجن سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ مقامی میڈیا نے رپورٹس میں بتایا کہ مسافر بس کینکن اور ٹیباسکو کے درمیان محو سفر تھی اور حادثے کا شکار ہوئی۔ حکام نے بس حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔ تباسکو کے شہر کومالکیلکو کے میئر اویڈیو پیرالٹا نے بتایا کہ ہم نے وفاقی حکومت اور ریاستی حکام کو آگاہ کردیا ہے کہ انہیں جو...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر) 8 فروری کے انتخابات کو ایک سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف نے یوم سیاہ منایا،صوابی کے سوا باقی کسی علاقے میںکوئی موثر احتجاج نہیں کیا گیا۔ پنجاب اور اسلام آباد میں دفعہ 144نافذکی گئی ، متعدد گرفتاریاں بھی ہوئیں۔صوابی کے جلسے میں تحریک انصاف کے حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ پنجاب سے بھی قافلے شریک ہوئے۔سٹیج پر عمران خان کے علاوہ کسی اور پارٹی رہنما اور وزیراعلیٰ گنڈا پورکی تصاویر نہیں لگائی گئیں اور یہ فیصلہ پارٹی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کیا تھا ، جنید اکبر نے ہارڈ لائنرکے طور پر سخت تقریرکی اور اپنے کارکنوں کا لہوگرماتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا کہ آئندہ ہم پوری تیاری اورگولیاں کھانے...
    جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب کی معروف فاسٹ فوڈ چین البیک نے پاکستان میں اشیا کی تیاری کے لیے مقامی چکن استعمال کرنے کا فیصلہ کرلیا، اور ابتدا میں 200 برانچیں کھولنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے ۔وفاقی وزیر تجارت جام کمال نے جدہ میں ’میڈ ان پاکستان‘ نمائش کے اختتام پر پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ البیک نے پاکستان آنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، اور وہ پہلے اپنی فوڈ چین بنائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایسا نہیں ہے کہ البیک کل کوئی فرنچائز کھولے اور اپنی پراڈکٹس بیچنا شروع کردے، یہ ایک طویل پراسیس ہے۔ وہ چکن کی فارمنگ، ان کی فیڈ پھر فرنچائز ان تمام چیزوں کو ایک سپلائی چین کے طور پر دیکھتے ہیں جبکہ ان...
    لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے پولیٹیکل سیکریٹری جمیل احمد سومرو پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
    لاہور: رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ سب کو پتہ ہے کہ 8 فروری کو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ پڑا عوامی مینڈیٹ پر اور عوام کے اندر جو آگاہی عمران خان نے یا ان کی پارٹی نے پیدا کی ہے۔  اس کا نتیجہ ہے کہ 26 نومبر کو گولیاں چلیں، لوگوں کو مارا پیٹا گیا لیکن آج جس جوش و جذبے کے ساتھ کارکن دوبارہ نکلے تو وہ قابل دید تھا، اپنے کارکنوں کو میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ اس دفعہ کارکن خود آئے تھے، یہ ان کا جذبہ تھا،مجھے بڑی خوشی ہے۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جو لوگ...
    پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری دیم اسلم چودھری کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکریٹری کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کر دیے۔ چیف سیکرٹری کے لیے شہزاد بنگش، فخر عالم اور شہاب علی شاہ کے ناموںپر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکرٹری خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں جبکہ فخر عالم چیف سیکرٹری سندھ کے عہدے پر کام کر چکے ہیں۔چیف سیکریٹری ندیم اسلم 2023ءسے خیبر پختون خوا میں تعینات ہیں۔
    لاہور: سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں
    جیکب آباد: جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف پر یس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں
    کراچی /جیکب آباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہا ہے کہ 16فروری کو شکارپور کندن بائی پاس پر اپر سندھ میں بدامنی، ڈاکو راج اور کینالوں کیخلاف تاریخی دھرنا دیا جائے گا،عوام دھرنے میں بھرپور شرکت کرکے ڈاکو راج اور نااہل حکمرانوں کیخلاف اتحاد کاثبوت دے،حکومت نے بزور طاقت ہمیں روکنے کی کوشش کی تو یہ تحریک پیپلزپارٹی کی حکومت کو ہٹانے کی تحریک میں تبدیل ہوجائے گی،حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام کو ڈاکو راج سے نجات دلانے کیلئے سنجیدہ اقدامات کریں ،سندھ میں بدامنی اور ڈاکو راج کیانتہاہوگئی ہے پولیس اور ریاستی ادارے ڈاکووں کے سامنے بے بس نظرآتے ہیں جبکہ پرامن شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے ۔ان خیالات کا اظہار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو نشانے پر لے لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ہے اور وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے جلسے کے لئے عوام کا پیسہ اور حکومتی وسائل استعمال کئے جارہے ہیں، جلسہ گاہ بھرنے کے لئے سرکاری ملازمین استعمال ہوسکتے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو آ ئیں پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں کریں جہاں آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کے ساتھ زیادتی ہوئی، ان صوبوں میں تو آپ کی لیڈر...
    کے پی حکومت کا چیف سیکرٹری کو تبدیل کرنے کا فیصلہ، تین نام زیر غور WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے نئے چیف سیکرٹری کے لیے وفاق کو تین نام ارسال کردیے جن میں شہاب علی شاہ، شہزاد بنگش اور فخر عالم کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی خیبرپختونخوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کررہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا رہ چکے ہیں اور فخر عالم چیف سیکرٹری سندھ کے عہدے پر کام...
    چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری—فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت نے چیف سیکریٹری ندیم اسلم چوہدری کے تبادلے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق خیبر پختون خوا حکومت نے نئے چیف سیکریٹری کے لیے وفاق کو 3 نام ارسال کر دیے۔چیف سیکریٹری کے لیے شہزاد بنگش، فخر عالم اور شہاب علی شاہ کے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، آئی جی سندھ تبدیلی، وفاق تذبذب کا شکار اسلام آ باد سندھ اور خیبرپختونخوا کی صوبائی... ذرائع کا کہنا ہے کہ شہاب علی شاہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری پی اینڈ ڈی خیبر پختون خوا رہ چکے ہیں اور بلوچستان میں اے سی ایس کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ڈاکٹر شہزاد بنگش چیف سیکریٹری خیبر پختون خوا...
    بین الاقوامی فوجداری عدالت کے روم کے آئین کے 79 فریقین،بشمول ریاست فلسطین نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں عدالت کی آزادی، سالمیت اور غیر جانبداری کے لیے اپنی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عالمی فوجداری عدالت پابندی کے بعد 79 ممالک نے آئی سی سی سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی فوجداری عدالت کے روم کے آئین کے 79 فریقین،بشمول ریاست فلسطین نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں عدالت کی آزادی، سالمیت اور غیر جانبداری کے لیے اپنی مسلسل اور ثابت قدم حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔ بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عدالت انتہائی سنگین...
    ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو نشانے پر لے لیا۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت ہے اور وہیں دھاندلی کا رونا بھی رو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کے جلسے کے لیے عوام کا پیسہ اور حکومتی وسائل استعمال کیے جارہے ہيں، جلسہ گاہ بھرنے کے لیے سرکاری ملازمین استعمال ہوسکتے ہيں۔  وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ احتجاجی جلسہ کرنا ہے تو آئيں پنجاب، سندھ یا بلوچستان میں کریں جہاں آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کے ساتھ زيادتی ہوئی، ان صوبوں میں تو آپ کی لیڈر شپ بھی روپوش ہوجاتی ہے۔ مذاکرات...
    لاہور/راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے ایک بار پھر پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی گئی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح الفاظ میں پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی مذاکرات کے لیے دروازے بند نہیں کیے۔پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے تو پی ٹی آئی سے مذاکرات کے لیے کمیٹی بھی تحلیل نہیں کی۔ تحریک انصاف کی پہلے اندر سے منظوری آجائے تو پھر ہمارے پاس بھی آ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے رابطے منقطع نہیں ہوئے، وہ آج بھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں۔سردار...
    ٭قوی گمان ہے کہ فضل الرحمن عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے ، ہماری ضمانتیں چلتی رہتی ہیں، یہ ایک تلوار انہوں نے لٹکائی ہوئی ہے ، ہم مقابلہ کرتے رہیں گے ، ہم صوابی جائیں گے ہر یوسی میں احتجاج کرینگے ،سلمان اکرم ٭مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ ان کی سیاست ہے ، ہم نے ترمیم کی مخالفت کی آج بھی کرتے ہیں،ہمارا موقف واضح ہے ہم ہر صورت جمہوریت اور انسانی حقوق کا ساتھ دیں گے ،میڈیاسے گفتگو (جرأت نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ آج جلسہ صرف صوابی میں ہوگا، ہمارا انتشار اور ٹکرا ؤکا کوئی ارادہ نہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں...
    اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8 فروری کے الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر انتشار اور ٹکراؤ نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے، مگر پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کے اصولوں کے لیے کھڑی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل صرف صوابی میں جلسہ ہوگا جبکہ تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر احتجاج کیا جائے گا،کل کے دن کسی قسم کا انتشار یا ٹکراؤ کا ارادہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  کل الیکشن کو ایک سال مکمل ہونے پر ہم یوم...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 فروری2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان میںآپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ۔(جاری ہے) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے شمالی وزیرستان آپریشن میں شہید ہونے والے لانس نائیک کیلئے حرف عقیدت پیش کیا۔
    جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ ایس ایس پی جیکب آباد کیجانب سے شیعہ جامع مسجد، مرکزی امام بارگاہ، مدارس دینیہ، علماء کرام، شیعہ اکابرین اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کلوز کی گئی ہے، جو کہ انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی اور یوتھ ونگ کے مرکزی صدر علامہ تصور مہدی نے کہا ہے کہ ضلع جیکب آباد میں امن و امان کی ابتر صورتحال پر عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ چوری، ڈاکے، اغواء برائے تاوان اور لوٹ مار عروج پر ہے، جبکہ کالعدم دہشت گرد تنظیم کی شرنگیز سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔ ایس ایس پی جیکب آباد کی...
    کمانڈر فلیٹ عبدالمنیب نے کہا کہ یہ مشق پاکستان کے لئے باعث عزت ہے، 60 ممالک اس نویں امن مشق میں شریک ہیں، امن ڈائیلاگ اس لئے منفرد ہے اس میں ہیڈ آف نیوی کوسٹ گارڈ حصہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آنے والے دنوں میں ہماری مشقیں مزید ترقی کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں پاک بحریہ کی نویں کثیرالقومی بحری مشق امن 2025ء کا آغاز ہوگیا۔ پی این ڈاکیارڈ پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں شریک تمام ممالک کے پرچم فضا میں بلند کیے گئے، جن کے درمیان پاکستان کا سبز ہلالی پرچم نمایاں تھا۔ مہمانِ خصوصی کمانڈر پاکستان فلیٹ رئیر ایڈمرل عبدالمنیب نے تقریب سے خطاب کیا۔ اپنے...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امریکا میں ’نیشنل پریئر بریک فاسٹ (قومی دعائیہ ناشتے) میں شرکت کی ہے اور اپنی والدہ بینظیر بھٹو کی طرح بریک فاسٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب بھی کیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا، ’میں آج دباؤ میں تھا کہ مجھے نیشنل پریئر بریک فاسٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرنا ہے، میں وہاں بیٹھا سوچ رہا تھا کہ میں آج کی تقریب میں کیا بات کروں گا، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بہتر کیسے بول سکوں گا، جنھوں نے ہمیں آج یہاں سرپرائز کیا‘۔ یہ بھی پڑھیں: ’بلاول بھٹو ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر ناشتے میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے‘ بلاول بھٹو نے...
    چین میں نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح ،پاکستان سمیت 34 ممالک اور خطوں کے 1275 کھلاڑی شریک WhatsAppFacebookTwitter 0 7 February, 2025 سب نیوز بیجنگ : نویں ایشین ونٹر گیمز کا افتتاح چین کے صوبے ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں شاندار انداز میں جمعہ کے روز ہوا ۔ بیجنگ ونٹر اولمپکس 2022 کے بعد، سرمائی کھیلوں کے حوالے سے یہ چین کی جانب سے منعقد کئے جانے والے ونٹر گیمز کا ایک اور بین الاقوامی ایونٹ ہے ۔ یہ ایونٹ نہ صرف ایشیا کے سرمائی کھیلوں کے خواب کو سمیٹے ہوئے ہے، بلکہ اس کی عملی اہمیت گہری اور کثیر الجہت بھی ہے ۔ایشین ونٹر گیمز اور ونٹر اولمپکس جیسے بین الاقوامی مقابلوں کی بدولت،...
    اسلام آباد(خبرنگارخصوصی )سکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف کارروائی کر کے 12 خوارج کو جہنم واصل کر دیا، جوابی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک جوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 5 اور 6 فروری 2025 کی درمیانی شب سیکورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے ضلع حسن خیل میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی کے دستوں نے خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بارہ خوارج جہنم واصل ہو گئے۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران لانس نائیک محمد ابراہیم ( عمر: 34 سال، ساکن ڈسٹرکٹ ہنگو) نے بہادری سے لڑتے ہوئے...
    راولپنڈی ( نیوز ڈیسک )پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں موجود دیگر ممکنہ خوارج کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے...
    واشنگٹن ڈی سی —  امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی صبح واشنگٹن کی 70 سال سے زیادہ عرصے سےجاری اس روائت میں شرکت کی جس میں دونوں پارٹیوں کے قانون سازوں کا ایک گروپ ، ’پریئر بریک فاسٹ‘ کی سالانہ تقریب میں ہم آہنگی کے اظہار کے لیے اکھٹا ہوتا ہے۔امریکی صدرنے اس تقریب میں اپنی زندگی میں خدا اور عقیدے کی اہمیت پر بات کی۔ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ گزشتہ سال قاتلانہ حملے کی دو ناکام کوششوں کے بعد مذہب کے ساتھ ان کا رشتہ "تبدیل” ہوگیا ہے۔انہوں نے امریکیوں کے لیے کیپیٹل میں قومی دعائیہ ناشتے میں "خدا کو ہماری زندگیوں میں واپس لانے” پر بات کی۔ ٹرمپ نے کہا، میں درحقیقت...
    میرانشاہ : سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے عام علاقے حسن خیل میں کارروائی کر کے 12 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک نے جام شہادت نوش کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 5 اور 6 فروری کی درمیانی شپ شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں خواج کی موجودگی سے متعلق انٹیلی جنس معلومات پر آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے خوارج کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 12 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے ،آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لانس...
    فائل فوٹو پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 12 خوارج کو ہلاک کردیا گیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق لانس نائیک محمد ابراہیم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔  شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک میرانشاہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے... آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر نے کہا کہ علاقے میں موجود...
    کراچی: جناح اسپتال میں زیر علاج امریکی خاتون سے امریکی قونصلیٹ عملے نے ملاقات کی اور خیریت دریافت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خاتون جناح اسپتال کراچی کے اسپشل وارڈ میں زیر علاج  ہیں جہاں امریکی قونصلیٹ کے عملے کو جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر چنی لال، جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان،ڈاکٹر یحیی، ڈاکٹر نوشین، ڈاکٹرانعام اور ڈاکٹر ذیشان  نے ایک گھنٹے  تک مریضہ سے متعلق بریفنگ دی۔ ڈاکٹر چنی لال نے امریکی قونصلیٹ کے عملے کو بتایا کہ مریضہ کی طبعیت پہلے سے بہتر ہے، جب مریضہ کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا اور اس کے مختلف طبی ٹیسٹ کرانے پر معلوم ہوا کہ مریض کا ہیموگلوبن صرف 4 ہے، جس کے بعد خون کے...
    صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ میں گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈلیور کرے گا وہ پارٹی میں ہوگا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے لئے 75 کروڑ روپے دینے کی آفر کی گئی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے کہا ہے کہ میں گدھے اور گھوڑے کو ایک ساتھ نہیں رکھوں گا، جو ڈلیور کرے گا وہ پارٹی میں ہوگا۔ 26ویں آئینی ترمیم کے لئے 75 کروڑ روپے دینے کی آفر کی گئی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 8 فروری یومِ سیاہ کیلئے منعقدہ تنظیمی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ریاستی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو تحریک انصاف کی 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کی درخواست پر آج ہی فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کی درخواست پر سماعت کی، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا عدالتی حکم پر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت نے چیف سیکرٹری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چیف سیکرٹری صاحب کیا آپ نے رپورٹ دیکھی ہے ؟ آئین کا آرٹیکل 10 اے بھی دیکھنا ہے ، اگر میٹنگ کل ہوتی ہے اور انکی جلسے کی اجازت مسترد ہوجاتی ہے تو کہاں جائیں گے ؟ جسٹس فاروق حیدر نے کہا کہ اگر...
    ملک استحکام کی راہ پر گامزن ہے۔ گزشتہ تین برسوں پر محیط سیاسی ہیجان کے بد اثرات اب دور ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ سٹیٹ بینک نے مسلسل شرح سود کم کی ہے۔ افراط زر میں کمی بتدریج ہو رہی ہے۔ مثبت معاشی اشارئیے امید کی روشن کرن بن کر ابھرے ہیں۔ اس صورتحال سے ملک کا مجموعی تاثر بہتر ہو رہا ہے۔ صبح و شام ملک کے دیوالیہ ہونے کی پیش گوئیاں کرنے والے عناصر تلملا رہے ہیں۔ سٹاک ایکسچینج کے اعداد و شمار بھی حوصلہ افزا ہیں۔ بے یقینی کے سائے دور ہونے سے معاشی سرگرمیاں بحال ہونا شروع ہو چکی ہیں۔ عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے تجزیات کے مطابق آنے والے سال میں معاشی استحکام...
    واشنگٹن: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو غزہ میں نسلی صفائی کے خلاف خبردار کر دیا ہے۔ سیکریٹری جنرل نے اقوام متحدہ کی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہمیں مسئلہ مزید پیچیدہ نہیں بنانا چاہیے۔ یہ ضروری ہے کہ ہم بین الاقوامی قانون کی بنیادوں سے مخلص رہیں اور نسلی صفائی کی کسی بھی صورت سے بچیں۔ انتونیو گوتریس نے دو ریاستی حل پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "ہمیں دو ریاستی حل کو دوبارہ تسلیم کرنا ہوگا۔ اگرچہ گوتریس نے اپنے خطاب میں ٹرمپ یا اس کی غزہ کے حوالے سے پیش کی گئی تجویز کا ذکر نہیں کیا، لیکن...
    حیدرآباد / ٹنڈوجام /جیکب آباد/ میرپور ماتھیلو/ ماتلی/ٹنڈوآدم / سکھر / نوابشاہ /خیرپور/ ٹنڈو محمد خان /محرابپور/ میرپورخاص /بدین / مٹیاری /پڈعیدن /دھابیجی / سنجھورو / نوشہرو فیروز / کندھکوٹ (نمائندگان جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر ملک کی دیگر اضلاع کی طرح جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر جیکب آباد شہر میں بھی جماعت اسلامی ضلع کی جانب سے ضلعی امیر ابوبکر سومرو ،نائب امراء علامہ محمد حنیف کھوسو، عبدالصمد کٹبار کی قیادت میں دفتر جماعت اسلامی سے پریس کلب تک کشمیری عوام سے اظھار یکجہتی کے طور پر ” یوم یکجہتی کشمیر ” ریلی کا اہتمام کیا گیا. ریلی دفتر جماعت اسلامی سے قائداعظم روڈ، ڈی سی چوک ،پریس کلب...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کشمیر ڈے کے حوالے سے مختلف تقاریب، ریلیوں اور جلسوں کی سیکورٹی کو صوبائی سطح پر انتہائی ٹھوس اور مربوط بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن النجار نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کیا ۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ اس دن کو منا نے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ان کی قربانیوں کو یاد کرنا ہے۔آج کے دن بالخصوص پاکستان پیپلز پارٹی سمیت دیگر تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے آج کے روز انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی...
    جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ سے خطاب کررہے ہیں جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ کی زیر قیادت نیو ایم اے جناح روڈ پر بھارتی تسلط اور جبر و تشدد کے خلاف ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی جارہی ہے کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے نیو ایم اے جناح روڈ پر ’’یکجہتی کشمیرریلی ‘‘سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان ایٹمی طاقت ، بہترین افرادی قوت اور وبھرپور وسائل سے مالا مال ہے ، حکومت وافواج پاکستان اورپالیسی ساز بھی کشمیر پر سودے بازی کے تاثر کو ختم کر کے...
    لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن یوم یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کررہے ہیں لاہو ر (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹرمپ گرتی ہوئی اور شکست خوردہ صہیونیت کو سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،منہ کی کھائیں گے ۔امریکی صدر کا غزہ پر قبضے کا اعلان اور اسے خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ،پاکستان مذمت کرے۔حماس زمینی حقیقت ،تسلیم کیے بغیر دنیا کی سیاست آگے نہیں بڑھ سکتی۔کشمیر سہ فریقی مسئلہ، پاکستان کی تقدیر اور تکمیل کا معاملہ ہے، جو کشمیر کا سودا کرے گا پاکستانی قوم اسے نشان عبرت بنا دے گی، گزشتہ چند سال سے کشمیر کاز کو کھٹائی میں ڈالا گیا، یوم...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر خان نے پارٹی میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا ہے اور کہا ہے کہ انہیں 26ویں آئینی ترمیم کے لیے 75کروڑ روپے دینے کی پیش کش کی گئی تھی مگر میں نے انکار کردیا۔ صوابی میں 8 فروری کو یوم سیاہ کے لیے منعقدہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ریاستی جبر جو میرے ساتھ ہوا معاف کرنے کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ورکر تھکتا نہیں ہے، 1996 سے پاکستان تحریک انصاف میں ہوں ایسا جذبہ کبھی نہیں دیکھا، یہ پارٹی ہماری ہے اور مجھ جیسے مڈل کلاس...
    مشعال ملک نے کہا کہ شہداء کی قربانی ہمیں توانائی دیتی ہے کہ ہم حق اور سچ کیلئے کھڑے رہیں، کشمیری ڈرپوک نہیں نڈر قوم ہے، کشمیری کبھی نہیں جھکیں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں پھیل چکا ہے، حال ہی میں میری والدہ کو بھارت نے اپنے دہشت گرد نیٹ ورک کے ذریعے سلو پوائزنگ سے شہید کروایا۔ انہوں نے کہا کہ حریت رہنماؤں کو بھارت قتل کر رہا ہے، نوجوانوں،بزرگوں کو جیلوں ڈالا جا رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام...
    موچی، نائی اور مستری سمیت دیگر پیشوں کو ذات یا قومیت سے منسلک کرنے پر پابندی کا بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کردیا گیا ۔بل پاکستان تحریک انصاف کے رکن جمشید دستی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرایا۔بل کے متن کے مطابق مخصوص برادریوں یا سماجی گروہوں کو تاریخی طور پر بعض پیشوں سے جوڑ دیا گیا ہے،ان پیشوں کو ذات یا سماجی گروہ سے منسلک نہیں سمجھا جانا چاہئے،کسی برادری، گروہ یا فرد کو ان کی ذات یا سماجی پس منظر کی بنیاد پر مخصوص پیشوں تک محدود نہیں کیا جائے گا، موچی، نائی، مستری جیسے پیشے یا کوئی دوسرا پیشہ جو روایتی طور پر ذات سے جڑا ہوا ہے کسی بھی ذات یا سماجی گروہ سے...