2025-05-18@11:19:32 GMT
تلاش کی گنتی: 232

«اسم عیل ہنیہ»:

    جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ دنیا جان گئی ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے خطرہ اور خطے میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بھارت، اسرائیل جنگی جنون میں پاگل ہوکر انسانیت کے قتلِ عام پر آمادہ ہیں، اِن کے اس احمقانہ جنگی جنون کو ختم کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ سید ابوالاعلی مودودی نے پاکستان میں اقامتِ دین، دفاعِ مملکتِ خداداد اور آئین کی فرمانروائی، عدل و انصاف کے نظام پر مبنی مضبوط نظریات کو فروغ دیا، ملک میں فرقہ واریت، انتہاپسندی، شدتِ جذبات کے بجائے اتحادِ امت، سیاسی آئینی جمہوری اقدار اور اخلاقیات کی...
    وزیر اعظم شہباز شریف کا کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کیا ، وزیر اعظم نے کہا 10مئی کو شاہینوں نے بھارت  کوخطے  کا  تھانیدار ہونے کا بت پاش پاش کردیا۔وزیر اعظم نے  مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تمہارا جنگی جنون کا بخار ٹوٹ چکا، اب امن کی بات کرو،ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا، تحریک آزادی کشمیر حق ملنے تک زندہ رہے گی، مسئلہ کشمیر کبھی بھی جنگ کی آگ کو بھڑکا سکتا ہے،پہلگام واقعہ پر جھوٹا الزام لگا کر بھارت نے اپنی جگ ہنسائی کرائی، بلوچستان میں ٹرین ہائی جیکنگ میں بھارت ملوث ہے۔...
    وادی نیلم(اوصاف نیوز) وادی نیلم کے علاقے شاہکوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ کئی رہائشی مکانات بری طرح متاثر ہوئے۔ مقامی آبادی کے مطابق بھارتی افواج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک متاثرہ شخص نے کہاکہ بمشکل جان بچا کر بنکر میں پناہ لی ابھی فی الحال ہم کھلے آسمان کے نیچے ہیں ، گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ حکومت ہمیں معاوضہ دے تاکہ ہم اپنے مکانات دوبارہ تعمیر کر سکیں۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔ مقامی افراد...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاض میں ولی عہد محمد بن سلمان کی موجودگی میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع سے تاریخی ملاقات کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس ملاقات میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ترک صدر طیب اردوان (ویڈیو لنک کے ذریعے) شریک تھے۔ ملاقات میں امریکی صدر نے شامی صدر پر زور دیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے دیگر عرب ممالک کی طرح "ابراہیم معاہدوں" میں شامل ہوں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی عبوری صدر الشرع سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ فلسطین کے عسکریت پسندوں سمیت غیر ملکی جنگجوؤں کو ملک بدر کردیں۔ امریکی صدر نے شامی صدر احمد الشرع سے یہ مطالبہ بھی کیا...
    لندن: برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کے پرزے فراہم کرنے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، فلسطینی انسانی حقوق تنظیم “الحق” نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہے کہ اسرائیل کو ان مہلک طیاروں کے پرزے دینا جنگی جرائم میں سہولت کاری کے مترادف ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ:”غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا، اسرائیل نے صرف 18 ماہ میں ایک پورا معاشرہ مٹا دیا ہے۔” انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر 2023 سے اب تک 55 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اور اس صورتحال میں...
    معروف پاکستانی ہدایتکار نبیل قریشی نے آپریشن بُنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ دے دیا۔ ہدایتکار نبیل قریشی نے عندیہ دیا ہے کہ وہ پاک فضائیہ کے حالیہ دفاعی آپریشن "بُنیان مرصوص” اور اس میں اہم کردار ادا کرنے والے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد پر فلم بنانے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جس کے بعد ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار موضوع بحث سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا ہوا ہے کہ ان کا کردار کونسا پاکستانی اداکار نبھائے گا مداحوں کی جانب سے مختلف اداکاروں کے نام تجویز کیے جا رہے ہیں۔ ان اداکاروں میں فواد خان کا نام سرفہرست ہے کیونکہ وہ اورنگزیب احمد سے مشابہت رکھتے ہیں۔ ایک صارف نے فواد خان کو...
    لندن:پاک فضائیہ کے زیر استعمال طیارے کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے برطانوی اخبار ڈیلی میل نے رپورٹ شائع کردی۔ ڈیلی میل نے پاک فضائیہ کے زیر استعمال جے ٹین سی طیارے کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ چین کا جنگی طیارہ مغربی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ چینی جنگی طیاروں کا پہلی بار مغربی ٹیکنالوجی کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہوا، فضائی لڑائی میں مبینہ طور پر بھارتی طیارے مار گرائے گئے جن میں کم از کم ایک طیارہ فرانسیسی ساختہ رافیل تھا۔ ڈیلی میل نے لکھا کہ اسلام آباد نے چینی ساختہ جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کو آپریشن میں استعمال کیا، پاکستانی حکام کے مطابق لڑائی میں مجموعی طور پر 100 سے زائد طیارے شامل...
    پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور ڈائریکٹر نبیل قریشی نے آپریشن بنیان مرصوص پر فلم بنانے کا عندیہ دے دیا جس کے بعد ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کا کردار کس کے حصے آئے گا؟ اس سے متعلق سوشل میڈیا پر چِہ مگوئیاں ہونے لگیں۔ پاک فضائیہ کے ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد کی قائدانہ صلاحیتوں اور ہیومر کے چرچے ختم نہیں ہوئے۔ آپریشن بنیان مرصوص پر بریفنگ اور بھارت کو روسٹ کرنے پر وہ پاکستان کا نیشنل کرش بنے ہوئے ہیں اور سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ مشہور فلم ساز نبیل قریشی نے حالیہ دنوں ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں عندیہ دیا کہ وہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کیے گئے کامیاب آپریشن بنیان مرصوص اور ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس نیوز ایاز خان کا کہنا ہے کہ 6 گھنٹے کی جنگ میں ایسا چھکا ہم نے مارا جو باؤنڈری سے باہر جا کر نہیں گرا، اسٹیڈیم سے باہر جا کر گرا، پوری دنیا نے دیکھ لیا کہ چھکا کس طرح سے ماراجاتا ہے، ایک چھکا شارجہ میں جاوید میانداد نے آخری بال پر مارا تھا انڈیا کے خلاف آج تک انڈیا اس کا درد نہیں بھول سکا تو یہ کہاں بھولے گا۔  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہ ہم نے ورلڈ آرڈر چینج کر دیا لیٹرلی یہ کر کے، تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ یہ پاکستان کی اتنی بڑی فتح ہے اتنی بڑی فتح ہے...
    ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوی ساون نے پاک بھارت کشیدگی پر تجزیہ دیتے ہوئے پاکستان کی صلاحیت کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن سندور، انفارمیشن وار فیئر ، جو جنگ کا اہم حصہ ہے، یہ جنگ مس انفارمیشن اور ڈس انفارمیشن کو چالاقی سے انفارمیشن کے ساتھ ملا کر لڑی جاتی ہے جو پاکستان نے بہترین  انداز میں کیا۔ پاکستان پاک فضائیہ کے تیسرے نمبر پر موجود افسر ایئر وائس مارشل اورنگزیب کو سامنے لائے جس نے انٹر نیشنل میڈیا کو بریفنگ دی ۔ انہوں نے بہت آرام سے میڈ یا کو وہ نقشہ واضح کیا جس کے مطابق انہوں نے تمام بھارتی جہازوں کو مار گرانے کے الیکٹرانک پرنٹنگ...
    پاکستان سپر لیگ 10 (پی ایس ایل) کے باقی ماندہ میچز راولپنڈی میں کھیلے جانے کی توقع کی جارہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ایس ایل کے حکام نے فرنچائزز کو اطلاع دی ہے کہ غیر ملکی کھلاڑی ٹورنامنٹ کے دوبارہ شروع ہونے کی تیاریاں مکمل ہونے تک دبئی میں رہیں۔ ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو بھی ذہنی طور پر تیار رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے، اور انہیں اسلام آباد جمع ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت کشیدگی، پی ایس ایل کے بقیہ میچز دبئی منتقل باقی میچز کے لیے ابھی تک شیڈول جاری نہیں کیا گیا تاہم میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔...
    جدہ:سینئرصحافی عمرفاروق کےاعزازمیں عشائیہ، سیزفائرکےاعلان پرصحافیوں کا اظہارتشکر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ) ریاض سے تشریف لائے ہوئے پاک اوورسیز میڈیا فورم کے سینئرصحافی محمد عمرفاروق کے اعزازمیں فورم کے ممبران نےمقامی ہوٹل میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ جس کی صدارت فورم کے سرپرستِ اعلیٰ سید مسرت خلیل نے کی۔ اوورسیز میڈیا فورم کے صدرشعیب الطاف راجہ نے مہمان خصوصی محمد عمر فاروق کا خیرمقدم کرتے ہوئےان کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انھوں نے ہندوستان اور پاکستان کی حالیہ جنگ کے دوران سیزفائر کے اعلان پربھی خوشی کا اظہارکیا اور جدہ کی صحافی برادری کی جانب سے پوری قوم کو مبارکباد دی اور پاک فوج کی خدمات، شجاعت، جنگی مہارتوں،...
    عرب اخبار سے اپنی ایک گفتگو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم جنگبندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 6 مہینوں سے بقاع فارمز، سرحدی و جنوبی علاقوں اور شام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے لیکن حزب الله نے جنگبندی کے معاہدے کی پابندی کرتے ہوئے ایک گولی بھی نہیں چلائی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ صیہونی رژیم، بیروت میں اپنی جارحیت کے ذریعے ایسی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے جس سے وہ اپنی برتری کا اظہار کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے حملوں کو وسعت دے کر لبنان کو تل ابیب سے تعلقات کی بحالی کی جانب لانا چاہتا ہے لیکن ایسا کبھی...
    اسلام ٹائمز: ذاکرین نے کانفرنس میں قرار داد منظور کرتے ہوئے مسلم دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہر سطح پر جاری رکھا جائے، غز ہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کیلئے تمام مسلمان ممالک کردار ادا کریں۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے یوم نکبہ مہم کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں سندھ بھر کے ذاکرین امامیہ کا یکجہتی فلسطین کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں سندھ بھر کے مشہور و معروف ذاکرین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔ یکجہتی فلسطین...
    ذاکرین نے کانفرنس میں قرار داد منظور کرتے ہوئے مسلم دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہر سطح پر جاری رکھا جائے، غز ہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کیلئے تمام مسلمان ممالک کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے یوم نکبہ مہم کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں سندھ بھر کے ذاکرین امامیہ کا یکجہتی فلسطین کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں سندھ بھر کے مشہور و معروف ذاکرین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔ یکجہتی فلسطین کانفرنس سے علامہ حسن ظفر...
    اپنے بیان میں ڈویژنل صدر عاطف مہدی سیال نے کہا کہ دنیا کے دو بڑے دہشتگرد اسرائیل اور بھارت ہیں، جن کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، اسرائیل اور بھارت کی دہشتگردگی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے، اس لیے رواں سال مردہ امریکا و اسرائیل کے ساتھ مردہ باد بھارت بھی منانے کا اعلان کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان حیدرآباد ڈویژن کے صدر عاطف مہدی سیال نے اعلان کیا ہے کہ 16 مئی کو مردہ باد امریکا و اسرائیل کیساتھ مردہ باد بھارت کا نعرہ بھی لگائیں گے۔ اپنے ایک بیان میں عاطف مہدی نے کہا کہ بھارت کا معصوم شہریوں پر حملہ کرنا ایک بزدلانہ کارروائی ہے، جس شدید مذمت کرتے ہیں، اس ظلم...
    فرانس کے مؤقر اخبار لی مونڈے نے دفاعی ماہرین کی آرا کی روشنی میں بھارتی فضائیہ و ’آپریشن سیندور‘ کے سیاہ پہلو اجاگر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارت بھی اب اپنی فوج کی نااہلی اور آپریشن مکے دوران کئی لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرنا شروع کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس انڈیا کے 5 جہاز مار گرانے کا ثبوت کیا ہے؟ اخبار لی مونڈے کی رپورٹ کے مطابق فوجی ماہرین کا خیال ہے کہ تباہ ہونے والے طیاروں میں کم از کم ایک رافیل ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں ایک ماہر کا یہ جملی بھی شامل کیا گای کہ یہ فرانسیسی طیاروں کے لیے کسی جنگ کے دوران تباہ ہونے کا پہلا واقعہ ہے۔...
    اسرائیل کے مرکزی ہوائی اڈے کے علاقے میں حملے پر اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے یمن کے حوثیوں اور ان کے ایرانی حمایتیوں کے خلاف جوابی کارروائی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کے بین گوریون ایئرپورٹ پر حوثیوں کا میزائل حملہ، 6 زخمی عرب نیوز کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ حملہ یمن سے کیا گیا تھا۔ ایک ویڈیو میں نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ماضی میں بھی ایران کے حمایت یافتہ گروپ کے خلاف کارروائی کی ہے اور آئندہ بھی کارروائی کرے گا۔ پولیس کی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ افسران زمین میں ایک گہرے گڑھے کے کنارے کھڑے ہیں جس کے پیچھے کنٹرول ٹاور...
    پاکستان کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شاندار اداکاری اور بے پناہ مقبولیت کے ساتھ ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ڈرامے میں “میراب” کا کردار نبھانے پر یمنیٰ زیدی کو بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ ملا جو ان کا چھٹا لکس اسٹائل ایوارڈ ہے۔اس کامیابی کے ساتھ وہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔یمنیٰ زیدی نے اس اعزاز پر اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ٹیم، ڈرامے کے پروڈیوسرز ، اپنے معاون اداکار وہاج علی اور سب سے بڑھ کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔یمنیٰ نے...
    میڈیا سے بات چیت میں وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ کی بات کرنے کے بجائے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ راون کا جو کردار تھا وہی آج نریندر مودی کا ہے، ان کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا وہ تو فلم مسٹر انڈیا کے پروڈیوسر سے بھی کمتر نکلے۔ میڈیا سے بات چیت میں کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ہے لیکن بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر ظلم کر رہی...
    برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے حوالے سے فرانس اور سعودی عرب کے ساتھ ہماری بات چیت ہورہی ہے۔ ہاؤس آف لارڈز کی انٹرنیشنل ریلیشنز سیلیکٹ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈیوڈ لیمی نے کہاکہ برطانیہ محض علامتی اقدام کے بجائے کوئی مؤثر قدم اٹھانا چاہتا ہے کیوں کہ یورپی یونین کے ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے سے ریاستی حیثیت کے حصول میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں فلسطین اسرائیل معاہدہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی بنیاد فراہم کرتا ہے، سعودی عرب انہوں نے کہاکہ میری جتنی عمر ہے کوئی بھی قوم اتنی طویل مدت تک بغیر ریاست کے...
    زیرِ حراست افراد میں بلدیہ کے سیکریٹری جنرل، امام اوغلو کے چیف آف اسٹاف، بلدیہ کے پانی اور سیوریج ایڈمنسٹریشن (آئی ایس کے آئی) کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے ساتھ ساتھ محکمے کے سربراہ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکی میں اپوزیشن کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، میڈیا رپورٹوں کے مطابق ترکیہ کی ایک عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں استنبول بلدیہ کے 18 ملازمین کو ایک زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج دیا۔ اپوزیشن اور شہر کے جیل میں بند میئر اکرم امام اوغلو کے خلاف کریک ڈاؤن کے درمیان یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صدر رجب طیب ایردوآن کے اہم سیاسی حریف امام اوغلو کو مارچ میں بدعنوانی کے الزام میں زیرِ التوا مقدمے میں جیل بھیج...
    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جہاں فواد خان کی بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ کو ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہیں ممکنہ طور پر ہانیہ عامر کی پہلی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں ان کا کردار بھی تبدیل کردیا جائے گا۔ گزشتہ سال سے خبریں ہیں کہ ہانیہ عامر بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کے ہمراہ پنجابی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں نطر آئیں گی جب کہ کچھ دن قبل پاکستانی کامیڈین نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہانیہ عامر بھارتی فلم میں نظر آئیں گی۔ ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں کام کرنے کی خبروں کے باوجود تاحال انہوں نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں...
    چینی قوم کی عظیم نشاۃ ثانیہ کے  خواب کو حقیقت میں تبدیل کریں گے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز بیجنگ : آل چائنا فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کے قیام کی 100 ویں سالگرہ منانے اور ماڈل ورکرز اور ایڈوانسڈ ورکرز کے لئے قومی  ایواڈز سے نوازنے کی  تقریب بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں منعقد ہوئی۔پیر کے روز 1,670 افراد کو نیشنل ماڈل ورکر کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور 756 افراد کو نیشنل ایڈوانسڈ ورکر کے ایوارڈز سے نوازا گیا۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری،  چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ...
    یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہوچکا ہے: جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل...
    اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی گئی، جسٹس جمال خان مندوخیل نے اٹارنی جنرل سے مکالمے کے دوران کہا کہ یہ پالیسی فیصلہ بھی کر لیں کہ سول نظام ناکام ہو چکا، سب کیسز فوجی عدالت بھیج دیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین کان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، نو مئی کے...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے کی۔دوران سماعت اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 3 نکات پر دلائل دینے ہیں، 9 مئی کے واقعات پر وزرات دفاع کے وکیل خواجہ حارث بھی دلائل دے چکے ہیں، میں بھی اس معاملے پر کچھ تفصیل عدالت کے سامنے رکھوں گا، میرے دلائل کا دوسرا حصہ مرکزی کیس کی سماعت کے دوران کروائی جانے والی یقین دہانیوں پر ہوگا۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ دلائل کا تیسرا نکتہ اپیل کے حق سے متعلق ہوگا، ملٹری ٹرائل کا سامنا کرنے والوں کو...
    پاک بحریہ نے اینٹی-ایکسس/ایریا-ڈینائل حکمت عملی، بھارتی ائیر کرافٹ کرئیر پسپا کردیا۔ تازہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق، بھارتی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک بھارتی بندرگاہ کاروار پہنچ گیا۔ آئی این ایس وکرانت محض چند روز ہی کھلے سمندر میں موجود رہا۔ بھارتی بحریہ کے مطابق آئی این ایس وکرانت کو پاکستان بھارت حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا۔ آئی این ایس وکرانت 25 اپریل کو اچانک کاروار نیول بیس واپس پہنچ گیا، بھارتی حکومت نے 23 اپریل کو آئی این ایس وکرانت کو شمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود کے قریب تعینات کیا گیا۔  پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی اور مسلسل پٹرولنگ کے باعث بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز...
    تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںتجزیہ انجم رضا کے ساتھ موضوع: پاک  بھارت تعلقات میں کشیدگی ۔۔۔۔۔۔۔ کیا جنگ ہوگی؟ Tensions in Pakistan-India Relations... Will there be War? مہمان تجزیہ نگار: سید کاشف علی ( صحافی، تجزیہ نگار) میزبان و پیشکش سید انجم رضا خلاصہ گفتگو و اہم نقاط: پہلگام میں دہشت گردی کا واقعہ کے متعلق شکوک و شبہات پیدا ہورہے ہیں بھارتی میڈیا  فوری طور پہ پاکستان پہ الزام دھر دینا انتہائی نامناسب طریقہ ہے دہشت گردی کا...
    اسلام ٹائمز: فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل و امریکہ کے عالم انسانیت پر ظلم و بربریت کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت بلتستان ریجن کے زیر اہتمام بعد از نماز جمعہ مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت سے سی ایم ہاوس چنار باغ تک احتجاجی ریلی بعنوان آزادی فلسطین مارچ نکالی گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم  فلسطین کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل و امریکہ کے عالم انسانیت پر ظلم و بربریت کے خلاف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان گلگت بلتستان ریجن کے زیر اہتمام مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت سے سی ایم ہاوس چنار باغ تک احتجاجی ریلی بعنوان آزادی فلسطین مارچ نکالی گئی، جس میں...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ حکومت سے اختلافات اپنی جگہ پہلے دشمن سے لڑیں گے بعد میں اپنے مسائل حل کرلیں گے، سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، بھارتی اقدامات جنگ مسلط کرنے کی کوشش ہے، عالمی برادری ہندوتوا سرکار کے پاکستان کو بنجر بنانے کے بیان اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے ہفتہ کو ملک گیر ہڑتال ہوگی، پوری قوم مکمل یکسوئی سے اس کی تیاری کررہی ہے۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف جارحیت کی تو اسے منہ توڑ جواب ملے گا، قوم...
    تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد روکنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے، اور یہ کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ انسانی امداد کی بلا روک ٹوک رسائی کو یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اور بغیر کسی رکاوٹ کے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی دوبارہ شروع کرے۔ تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں امداد روکنے کا فیصلہ ناقابلِ قبول ہے، اور یہ کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ انسانی امداد...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتا کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ لسٹ ہماری طرف سے بجھوائی گئی، یہ پہلی دفعہ نہیں ہورہا پچھلی دفعہ، اس سے پچھلی دفعہ، جو نام ہم بجھواتے ہیں وہ جیل انتظامیہ قبول نہیں کرتی، ان میں سے ایک دو کو بلا لیتی ہے اور باقی جو ہیں یہ نہیں کہ گیٹ کے قریب آئیں، بلکہ کوئی دو کلومیٹر دور روک لیا جاتا ہے، کوئی چار کلومیٹر دور روک لیا جاتا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ سوال یہ ہے کہ خود ہائیکورٹ ملاقات کرانے کا حکم دے رہا ہے لیکن لسٹوں میں نام ہونے کے باوجود بہنوں کو...
    ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کی ڈپٹی سپیکر و صوبائی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان سعدیہ دانش اور ممبر گلگت بلتستان اسمبلی جمیل احمد نے سینٹیرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ندیم افضل چن سے ملاقات کی اور نئی ذمہ داری پر مبارکباد پیش کی۔ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ پارٹی کی ترجمانی جدید میڈیا کے تقاضوں کے مطابق کی جانی چاہئے تاکہ عوام تک پارٹی کا مؤقف واضح انداز میں پہنچ سکے۔ ندیم افضل چن...
    میشیل کولون کا کہنا ہے کہ دنیا بھر سے غزہ کے مظلومین کے لئے بلند ہوتی آوازیں بتا رہی ہیں کہ مسئلہ فلسطین نہ صرف زندہ ہے، بلکہ اسرائیل کی جابرانہ پالیسیوں کا احتساب قریب تر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ طوفان الاقصیٰ کی کامیابی اور غزہ جنگ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے فرانسیسی تجزیہ کار میشیل کولون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے انہدام کی حقیقت واضح ہے۔ فرانسیسی سیاسی تجزیہ کار میشیل کولون نے فلسطینیوں کی شدید تکالیف اور جنگی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک اہم نکتہ اٹھایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کی ناقابلِ بیان تکالیف بظاہر یہ تاثر دے سکتی ہیں کہ صورتِ حال ناامیدی کی آخری حد تک پہنچ چکی ہے اور...
    ترجمان بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سیکریٹری جنرل کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی ائی سے اڈیالہ جیل میں کل ملاقاتوں کا دن ہے، عمران خان سے ملاقات کے لیے فیملی ممبران کی فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو پہنچا دی گئی۔ ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ خان نیازی کا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرنے والے 6 رکنی فیملی ممبران کی فہرست سلمان اکرم راجہ کی جانب سے فراہم کی گئی ہے۔ نیاز اللہ خان نیازی نے مزید بتایا کہ فیملی ممبران میں بانی پی ٹی آئی کی 3 بہنیں علیمہ خان، ڈاکٹر...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) جماعت اسلامی کا مارچ روکنے کیلئے انتظامیہ متحرک ہوچکی ہے اور اس سلسلے میں اسلام آباد کا ریڈ زون بھی سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی کال پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج یکجہتی غزہ مارچ کیا جائے گا، اس حوالے سے اسلام آباد میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ریڈ زون اور توسیع شدہ ریڈ زون کو سیل کر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ احتجاج کرنے یا اکسانے والوں کو فوری گرفتار کرنے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے جماعت اسلامی کے غزہ مارچ کے شرکاء سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے،...
    عالیہ حمزہ : فوٹو فائل راولپنڈی کی اڈیالہ جیل انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو لینے سے معذرت کرلی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کو جہلم جیل روانہ کر دیا گیا، خواتین بیرک میں تعداد سے زیادہ حوالاتیوں کے باعث عالیہ حمزہ کو جہلم جیل بھجوایا گیا۔ عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا کارِ سرکار میں مداخلت اور کارکنوں کو اکسانے کے کیس... پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو آج سول جج ممتاز ہنجرا نے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا، عالیہ حمزہ کو گزشتہ شب گرفتار کرکے تھانہ چکلالہ میں مقدمہ درج کیا گیا...
    ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز تل ابیب (سب نیوز)اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اب بھی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار اور دو باخبر ذرائع نے کہا کہ اسرائیل نے آئندہ مہینوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا امکان مسترد نہیں کیا حالانکہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کو مطلع کیا تھا کہ امریکہ فی الحال ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار نہیں ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے انکشاف ہے کہ اسرائیل ایٹمی تنصیبات پر حملے کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹا، ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے سیکرٹری جنرل مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اس وقت معاشی استحکام تو حقیقی ہے لیکن یہ عالمی منڈی میں تیل اور دیگر اجناس کی قیمتوں کا مرہون منت ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ معاشی استحکام حقیقی ہے اس میں شک نہیں ہے لیکن دنیا بھر میں تیل کی قیمت کم ہوئی ہے اور دیگر چیزوں کی بھی قیمتیں کم ہوئی ہیں تو جو فارن ایکسچینج کی ضرورت ہوتی ہے اس میں ڈالر بچ جاتے ہیں جس کی وجہ سے کرنٹ اکاﺅنٹ سرپلس بھی ہو رہا ہے اور ریزرو بھی بڑھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ...
    ---فائل فوٹو  لاہور ہائی کورٹ نے چنگ چی رکشوں سے متعلق اپنے ریمارکس میں چنگ چی رکشہ بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ دے دیا۔لاہور ہائی کورٹ کےجج جسٹس شاہد کریم نے جسٹس ہارون فاروق کے ہمراہ اسموگ کے تدارک اور چنگ چی رکشوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔محکمۂ ماحولیات، چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اظہر وحید و دیگر محکموں کے افسران عدالت میں پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔سی ٹی او اظہر وحید نے عدالت کو بتایا کہ چنگ چی رکشے پر پابندی کے لیے سمری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو بھجوا دی ہے۔جسٹس شاہد کریم نے چنگ چی رکشہ بنانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ چنگ...
    برطانیہ میں یہودیوں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم کے درجنوں ارکان نے غزہ میں جاری ’دل دہلا دینے والی جنگ‘ پر اسرائیلی حکومت کی مذمت کی ہے۔ فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک کھلے خط میں برٹش جیوز کی بورڈ آف ڈپٹیز کے 36 ارکان نے کہا کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں دوبارہ شروع کی گئی جارحیت کے نتیجے میں زندگیوں اور روزگار کے ایک بار پھر ضیاع پر آنکھیں بند نہیں کرسکتے۔ یہ خط بورڈ کے کچھ ارکان کی طرف سے غزہ کی جنگ کی پہلی مخالفت ہے، بورڈ میں 300 سے زائد ڈپٹیز شامل ہیں۔ خط کے جواب میں بورڈ نے کہا کہ اس کے تقریباً 10 فیصد ارکان اس پر دستخط...
    سپریم کورٹ ائینی بینچ میں زیر سماعت فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے حوالے سے انٹرا کورٹ اپیل میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل آج بھی مکمل نہ ہو سکے، جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کی کیا پوزیشن ہے وہ کہاں ہیں؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اٹارنی جنرل کو 2 سے 3 دن کا وقت درکار ہے، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ یہ کیا مذاق ہے بلاوجہ کیس کیوں لٹکا رہے ہیں؟ کیا اس کیس کو مکمل کرنے کا ارادہ نہیں؟ نیوز ڈیسک کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کی ساحلی پٹی کے رہائشیوں کی فلاح و بہبود کے لیے پاک بحریہ کا ایک اور اہم سنگِ میل ۔اورماڑہ میں قائم پاک بحریہ کے اسپتال، پی این ایس درمان جاہ میں جدید سہولیات سے آراستہ نئے بلاک کا افتتاح کر دیا گیا ۔چیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ کراچی کی وہ 11 مرکزی سڑکیں جن پر رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی آئی ایس پی آر کے مطابق نو تعمیر شدہ بلاک میں جدید آپریشن تھیٹر کمپلیکس، آئی سی یو، گائنی یونٹ، شعبۂ اطفال اور نوزائیدہ بچوں کے لیے نیونٹل آئی سی یو شامل ہیں ۔   اس موقع پر نیول...
    نیویارک (اوصاف نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو مزید بم اور ہتھیار بھیج دیئے ہیں۔اسرائیلی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی کے مطابق 6 طیارے ایم کے 84 بم، کلسٹر گولہ بارود اوردیگر ہتھیارلے کراسرائیل پہنچ گئے۔ اسرائیلی براڈ کاسٹنگ اتھارٹی نےبتایا کہ حالیہ دنوں میں درجنوں فوجی مال بردار طیارے گولہ بارود لے کراسرائیل پہنچے ہیں، ہتھیارفراہمی ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں کی تیاری کا حصہ ہیں۔ اسرائیل طویل عرصے سے مشرق وسطیٰ میں امریکہ کا قریبی اتحادی اورسب سے زیادہ اسلحہ حاصل کرنیوالا ملک ہے اس کے بعد جرمنی، اٹلی، برطانیہ، کینیڈا اورکئی دوسرے ملک بھی اسرائیل کو ہتھیارفراہم کرنیوالوں میں شامل ہیں۔ نیپرا نے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے فی یونٹ 22 روپے کمی کر دی
    انقرہ(اوصاف نیوز)ترکیہ اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے باوجود شام میں ایک چھوٹی سی جنگ، ایک تصادم ہونے والا ہے، ترک اسٹریٹجک تجزیہ نگار عبد اللہ چفتچی نے پیشگوئی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ امریکہ، ترکیہ اوراسرائیل جنگ نہیں چاہتا لیکن ایک یا دو دن کو ایک تصادم ہو گا کوئی بڑی طویل جنگ نہیں ہو گی۔ کیونکہ نیتن یاہو اس وقت (سیاسی طور پر) غیر مستحکم ہے- اس کے باوجود ٹرمپ نے اس کہا کہ مسئلہ میں آپ معقول ہوئے تو میں حل کروں گا- مطلب نیتن یاہو کا کان کھینچ لیا کہ ترکیے کے ساتھ جنگ میں مت پڑیں- اسرائیل نے (عرب اسرائیل جنگ کے بعد) اب تک اس طرح کے تنازع میں کسی سنجیدہ ریاست...
    بنگلادیشی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے سکیورٹی سروسز ڈویژن نے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلا دیشی پاسپورٹس پر عبارت "یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کیلئے کارآمد ہے" کو دوبارہ شائع کرے۔ اسلام ٹائمز۔ بنگلادیش کی حکومت نے ملکی پاسپورٹ پر اسرائیل کے لیے کارآمد نہ ہونے کی عبارت دوبارہ شائع کرنے کی ہدایت کردی۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ کے سکیورٹی سروسز ڈویژن نے محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بنگلا دیشی پاسپورٹس پر عبارت "یہ پاسپورٹ سوائے اسرائیل کے دنیا کے تمام ممالک کے لیے کارآمد ہے" کو دوبارہ شائع کرے۔ حسینہ واجد کی حکومت کے دوران 2021ء میں بنگلادیشی پاسپورٹ پر اس  عبارت...
    کراچی کے علاقے نیوچالی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔حادثے کے فوری بعد ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک کو تحویل میں لےلیا گیا۔ کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحقایس ایس پی کیماڑی کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے سڑک پار کر رہا تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق نوجوانوں کی شناخت زاہد اور نور محمد کے نام سے ہوئی ہے، دونوں لیاری عثمان آباد کے رہائشی اور آپس میں دوست تھے۔دوسری جانب ہفتے کو بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 4 سال کا بچہ جاں بحق ہو گیا تھا۔
    چین کی شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت اقوام متحدہ :اقوام متحدہ میں چین کے  ناظم الامور گینگ شوانگ نے شام کے بارے میں سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں  گذشتہ ہفتے شام پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی مذمت  کرتے ہوئے  اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حملے بند کرے اور جلد از جلد شامی علاقے سے دستبردار ہو۔جمعہ کے روز  گینگ شوانگ نے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات نے بین الاقوامی قوانین  بلکہ شام کی خودمختاری، وحدت اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کو  افواج کے انخلا سے متعلق 1974 کے معاہدے کی  پاسداری  کرنی  چاہئے۔گینگ شوانگ نے کہا کہ  چین شام...
    تمام مسلم حکومتوں پر جہاد واجب ہوچکا، قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری فلسطین اور امت مسلمہ کے عنوان پر منعقدہ قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، مسلمانوں پر جہاد واجب ہوچکا ہے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہونے والی قومی کانفرنس میں دینی جماعتوں اور تنظیمات کے قائدین شریک ہوئے، قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر تباہ کن مظالم ڈھائے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، بچوں اور خواتین سمیت تقریباً 55 ہزار افراد شہید اور 2 لاکھ شدید زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔ مجلسِ اتحاد امت پاکستان...
    فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کو اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے رفقاء کی ملاقات طے تھی، ملاقاتیوں کی فہرست پہلے ہی جیل انتظامیہ کو بھیجی گئی ہے۔اس خط میں کہا گیا کہ ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بنچ کے واضح احکامات ہیں۔خط کے متن میں تحریر کیا گیا کہ لارجر بینچ کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے رفقاء کو ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانا اور رہنماوں کو...
    —فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں اور خاندان کے افراد کی فہرستیں اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیں۔ بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے والوں میں 6 پارٹی رہنماؤں کے علاوہ 4 خاندان کے افراد کے نام بھی شامل ہیں۔ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے پارٹی رہنماؤں اور فیملی کی فہرستیں اڈیالہ جیل حکام کو بھیجی ہیں۔ عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیآج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ تحریکِ انصاف عمران خان سے ان کے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔ اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے والے پارٹی رہنماؤں میں عمر...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو بانی چیئرمین سے رفقاء کے ساتھ فیملی کی ملاقات کی بھی درخواست دے دی۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے گزشتہ روز بانی کی فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 اپریل کو اڈیالہ جیل انتظامیہ سے فیملی کی ملاقات کی درخواست کی ہے، جمعرات پارٹی لیڈرز کی ملاقات کے دن ہے۔نیاز اللّٰہ نیازی نے یہ بھی کہا کہ جیل انتظامیہ کو پارٹی لیڈرز اور فیملی ملاقات کی درخواست کی گئی ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پرجیل حکام کوفہرست بھیج دی ہے۔
      آرٹیکل 8 کی شق تین اے کے تحت معاملہ عدالت نہیں آسکتا‘ پھر اپیل کیسے؟ جسٹس جمال خان مندو خیل سانحہ جعفر ایکسپریس ،بولان میں دہشت گردی کا سپریم کورٹ میں تذکرہ،سات رکنی آئینی بینچ کی سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے کیس سماعت کی۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت، جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ایک سازش جو ابھی ہوئی نہیں، اس پر قانون کا اطلاق کیسے ہوگا۔ وکیل وزارت دفاع نے کہا کہ آرمی ایکٹ کا سازش کرنے پر بھی نفاذ ہوتا ہے۔جسٹس...
     لاہور (آئی  این پی )پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے  کہ  دیانتداری سے کہہ رہا ہوں جن کیسز میں ہم جیل میں ہیں میں ان میں ملوث نہیں ہوں ، ہماری جماعت کی قیادت جو بیرون ملک  ہے، ان سے اپیل ہے کہ برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ایک دوسرے پر بیان بازی کریں، نہ نقطہ چینی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری جماعت کی قیادت جو باہر ہے ان سے اپیل کرتے ہیں، برائے مہربانی جو جیل میں پڑے ہیں وہ آپ کی طرف دیکھ رہے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2025ء) اڈیالہ جیل انتظامیہ کی جانب سے علیمہ خان کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے سے انکار، عظمٰی خان اور نورین خان کو بانی سے ملاقات کروانے کی پیش کش، دونوں بہنوں کا علیمہ خان کے بنا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی پیش کش قبول کرنے سے انکار۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماؤں کی اجازت نہ ملنے پر کارکنان کی جانب سے احتجاج کرنے پر پولیس نے علیمہ خان، عالیہ حمزہ، صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر کو تحویل میں لے لیا۔ منگل کے روز اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے دن عمران خان کی...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے  7رکنی بینچ نے کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب دلائل جاری رکھتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ آئین کے مطابق کورٹ مارشل کورٹس ہائیکورٹ کے ماتحت نہیں ہوتی، آئین میں کورٹ مارشل کی حمایت میں گنجائش موجود ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے بھی عدالتی فیصلے کا حوالہ دیا تھا جو ان کی تفہیم کے مطابق تھا، جسٹس حسن اظہر رضوی  بولے؛ پیج 531 اور 533 بھی تھے جو سلمان اکرم راجہ کے خواب میں بھی آتے تھے، یہی پیجز نے انہوں نے بار بار پڑھے...
    سپریم کورٹ آئینی بینچ کا آئندہ 2 سماعتوں پر ملٹری کورٹس کیس مکمل کرنے کا عندیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس کیس آئندہ دو سماعتوں پر مکمل کرنے کا عندیہ دے دیا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ یہ کوئی جذباتی ہونے کا نہیں ملکی سیکیورٹی کا معاملہ ہے، ایک پولیس والے کی ڈیوٹی ہماری عدالت کے دروازے ہے باہر ہو، اس پولیس والے کی ڈیوٹی ہوگی کہ کوئی اسلحہ سے لیس شخص عدالت داخل نہ ہو مگر وہ پولیس والا 5 منٹ کے لیے ادھر ادھر ہو جائے تو اس نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی، کیا یہ سیکورٹی آف اسٹیٹ نہیں ہے؟ جسٹس امین الدین خان...
    اپنے دورہ دمشق کے دوران شام کیلئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے اسرائیل کیساتھ ''پرامن بقائے باہمی'' کا اصول اپنانے پر باغی سرغنہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ ''غیر ملکی جنگجوؤں'' کے حوالے سے لاحق پریشانی بھی دور ہونی چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے گیئر پیڈرسن نے اعلان کیا ہے کہ میں نے آج شام کے عبوری صدر کہلوانے والے باغی سرغنہ محمد الجولانی کے ساتھ ملاقات کی اور شام میں اقتدار کی سیاسی منتقلی کے روڈ میپ کا تمام جوانب سے مکمل جائزہ لیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے بیان میں گیئر پیڈرسن نے شام پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے الجولانی اور اس...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کا موقف تھا کہ اگر کوئی سویلین کسی فوجی تنصیب کو نقصان پہنچائے، ٹینک چوری کرے تو اس پر آرمی ایکٹ کا اطلاق ہوگا، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ کسی مجرمانہ عمل پر ایف آئی آر کٹتی ہے، سوال ٹرائل کا ہے۔ وکیل وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ قانون بنانے والوں نے طے کرنا ہے ٹرائل کہاں ہوگا، جسٹس جمال خان مندوخیل بولے؛ ایف آئی آر کیسے کٹتی ہے،تفتیش کون کرتا ہے، طریقہ کار کیا ہوگا، یہ جاننا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتوں میں سویلینز...
     لندن سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر وطن واپس روانہ کر دیا گیا۔  اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کی 2 ارکان پارلیمان کو اسرائیل میں داخل ہونے سے روک دیا گیا، برطانیہ نے اس اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ لندن سے خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دونوں برطانوی ارکان پارلیمنٹ کو تھوڑی دیر حراست میں رکھ کر وطن واپس روانہ کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی حکمران لیبر پارٹی کے ارکان پارلیمان یوان یینگ اور ابتسام محمد گذشتہ رات اسرائیل پہنچے تھے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کو شبہ تھا کہ برطانوی ارکان پارلیمان اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی سرگرمیاں ریکارڈ کریں گے۔  برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیلی...
    پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کا ہاسٹلز میں گرینڈ آپریشن، ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف چھاپے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب یونیورسٹی میں طلبا اور گارڈز میں تصادم، 5 افراد زخمی پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ اور پولیس کا ہاسٹلز میں گرینڈ آپریشن کیا گیا، اور دوران ہاسٹلز میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران درجنوں غیرقانونی مقیم افراد سے ہاسٹلز خالی کرالیے گئے۔ غیرقانونی مقیم افراد کا سامان قبضے میں لے لیا گیا۔ آپریشن لڑکوں کے 17، لڑکیوں کے 11 ہاسٹلز پر کیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں طلبا کا داخلہ بند کر دیا گیاہے، جب کہ پنجاب یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز 8 اپریل تک سیل کردیے گئے۔ پنجاب...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو نے گزشتہ روز ملک کے تمام چیلنجز پر روشنی ڈالی۔ بلاول بھٹو نے کہا کسی بھی صورت میں کینالز کو بننے نہیں دیا جائیگا، کینالز کے معاملے پر واضح بیان سب کے لیے پیغام تھا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پانی کے بارے بھی پنجاب حکومت واضح نہ کرسکی کہ پانی کہاں سے آئے گا؟ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔ صدر کی میٹنگ کے منٹس موجود ہیں، اپروول لفظ کہیں بھی نہیں۔ ہم اصولوں پر سیاست کرتے ہیں، ہم 7کروڑ لوگوں کی زندگی کی بات کررہے ہیں۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پہلے آئین پڑھ لیں پھر میڈم ایسے بیان...
    — فائل فوٹو سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید نے پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیا ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری نے کہا صدر نے کینالوں کی منظوری دی جس پر ہنسی آرہی ہے، وزیرِ اطلاعات پنجاب کی معلومات ناقص ہونے پر افسوس ہے۔سعدیہ جاوید نے کہا کہ عظمیٰ بخاری بتائیں صدر کے پاس کون سی ایگزیکٹو سمری منظور کرنے کا اختیار ہے۔ عظمیٰ بخاری کے بیان پر افسوس ہوا، کیا آپکو آئین پڑھنا آتا ہے؟ شرجیل میمنسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ... ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ صدرِ مملکت کے خلاف جھوٹ پھیلانے پر پیکا قانون کے تحت کارروائی ہوسکتی ہے۔دوسری جانب شرجیل میمن...
    ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں کلین اپ آپریشن  کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طلباء تنظیموں سے کمرے خالی کرانے کیلئے پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ نے مشترکہ آپریشن کی تیاری کرلی ہے۔ کارروائی کے باعث پنجاب یونیورسٹی کے 28 ہاسٹلز 8 اپریل منگل تک بند رہیں گے۔ ہاسٹلز 9 اپریل کو کلاسز اور امتحانات کیساتھ طلباء کیلئے کھول دیئے...
    جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خٹککا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران بانی اور سابق خاتون اول نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے اور وہ دونوں بالکل ٹھیک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عید کے دوسرے روز اعظم خان سواتی، مبشر اعوان اور نادیہ خٹک نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات 20 سے 25 منٹ تک جاری رہی جبکہ سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین اور نیازاللہ نیازی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  نادیہ خٹک نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی...
    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نادیہ خٹک نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال رکھے تھے اور وہ دونوں بلکل ٹھیک ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ختم ہوگئی، اعظم خان سواتی، نادیہ خٹک اور مبشر اعوان ملاقات کرکے واپس آگئے۔ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خٹک نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کانفرنس روم میں اکھٹے بیٹھے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملاقات کی بانی پی ٹی آئی نے ٹراوزر شرٹ پہن رکھی تھی، بانی...
    نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ کینالز منصوبہ وفاقی حکومت نے شروع کیا، اس پر اسی سے بات کریں گے، کینالز منصوبے سے متعلق ہر فورم پر بات کریں گے، کارپوریٹ فارمنگ، سولر انرجی کو سندھ حکومت خود پروموٹ کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ یہ بات درست نہیں کہ صدر آصف علی زرداری نے کینالز منصوبے کی منظوری دی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ ایک میٹنگ ہوئی جس میں 10 چیزوں پر بات ہوئی، جن میں گرین انیشیٹیو سمیت کئی چیزیں زیر بحث آئیں، اس میٹنگ کے منٹس غلط ریکارڈ ہوئے، میٹنگ کی پریس ریلیز بھی...
    القدس ریلیوں سے مرکزی، ڈویژنل و اضلاع کابینہ کے اراکین نے خطاب کیا۔ ریلیوں میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، بیت المقدس سمیت مقبوضہ فلسطین کی آزادی اور امریکا و اسرائیل کیخلاف بھرپُور احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینیؒ نے رمضان المبارک کے جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس قرار دیکر مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا، امام خمینیؒ کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ آرگنائزیشن اور آرگنائزیشن خواتین کی جانب سے سندھ بھر کی شیعہ تنظیموں کیساتھ اور علماء کرام کی سرپرستی میں یوم القدس کے موقع پر کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، لاڑکانہ، سکھر، نوابشاہ سمیت صوبے بھر میں القدس ریلیاں نکالی گئیں۔...
    اسلام ٹائمز: ریلی کے آخر میں فلسطین کے حق میں اور امریکا و اسرائیل کے خلاف مذمتی قرادادیں منظور کی گئیں، جبکہ امریکا و اسرائیل سے اظہار نفرت کرتے ہوئے انکے پرچم بھی نذر آتش کئے گئے۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان اور اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کے زیر اہتمام عالمی یوم القدس کی مناسبت سے حیدرآباد میں القدس ریلی اولڈ کیمپس تا پریس کلب تک نکالی گئی، جو ریلی حیدرآباد پریس کلب پہنچ کر بڑے احتجاجی جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ ریلی سے اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر سید منظر حسین بخاری، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی فنانس سیکریٹری...
    فائل فوٹو۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو اتحاد بنانے کی اشد ضرورت ہے، پی ٹی آئی کے اندر مسئلہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جو لوگ باہر ہیں ہر آدمی مختلف بات کرتا ہے، پی ٹی آئی کے ہر لیڈر کی بات میں تضاد نظر آتا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی سے متعلق تحفظات ہیں، جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اختلافات ہیں لیکن بڑے مقصد کیلئے ساتھ چلنے کو تیار ہیں۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جب اپوزیشن کے...
    کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ یوکرینی لیڈرشپ فوج پر کنٹرول کھو چکی ہے اور متعدد بار وہ یوکرینی فوج پر توانائی کی روسی تنصیاب پر حملے کی کوشش کے الزامات بھی عائد کرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ روسی صدر ولادیمیر پوتن یوکرین میں عبوری انتظامیہ قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیا ہے کہ روسی فوج یوکرینی فوجیوں کا خاتمہ کر دے گی۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف کی رپورٹ کے مطابق روسی صدر کی جانب سے یہ سخت تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس اور یوکرین درمیان جنگ بندی کے لیے سرگرم ہیں۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی حکومت کو گرانے کے اس نئے مطالبے سے ولادیمیر پوتن کی کیف میں...
    جماعت اسلامی کے رہنما آصف محمود خوانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اگر اسلامی ممالک مل کر اسرائیل کے خلاف کھڑے ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں جب اسرائیل صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا، فلسطین میں ایک عرصے سے اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے، موجودہ حالات میں ظلم و بربریت کا یہ طوفان تھمتا ہوا نظر نہیں آ رہا۔   اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل ملتان کے زیراہتمام قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر بیت المقدس قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیئے غزہ میں اسرائیلی ظلم و بربریت کے خلاف ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان، کبیر والا، خانیوال، میانچنوں، شجاعباد،...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود عمران خان سے ملاقات نہ کراکر توہین کی گئی۔ یہ ہماری نہیں، ججز اور عدلیہ کی  توہین ہوئی، عدلیہ کی ساکھ اور عزت کو بچانا ججز کا کام ہے۔ ہمارا کام نہیں۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو  میں شبلی فراز نے کہا کہ عدالتی احکامات کی توہین ہوئی، ان احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ اس عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے سے ہماری بے عزتی نہیں ہوئی، یہ ان ججز اور اس ادارے کی  توہین ہوئی ہے۔ عمر ایوب نے کہا کہ یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ عدالتی...
    ساکیت کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج وشال سنگھ کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ شرجیل امام نے کھل کر ایک مخصوص برادری کے ذہن میں غصہ اور نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2019ء کے جامعہ ملیہ اسلامیہ فساد معاملے میں الزامات عائد کرنے کے خلاف شرجیل امام کی طرف سے دائر درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ عدالت اس کیس کی اگلی سماعت 24 اپریل کو کرے گی۔ شرجیل امام نے اپنی درخواست میں ساکیت عدالت کی طرف سے الزامات طے کرنے کو چیلنج کیا ہے۔ جسٹس سنجیو نرولا نے ساکیت کورٹ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ہے۔ نچلی عدالت...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے آج ملاقات کا دن ہونے کے باوجود اڈیالہ جیل آنے والے اپوزیشن رہنماوں کو ملاقات کی اجازت نہ ملی، جس پر اپوزیشن رہنماوں نے حکومت اور متعلقہ حکام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر حسب معمول آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں، 4 گھنٹے اڈیالہ جیل کے باہر انتظار کیا، متعدد بار جیل انتظامیہ کو آگاہ کیا لیکن کسی کو بانی سے ملاقات نہیں کرائی گئی، ہم آج ملاقات نہ کروائے جانے کے خلاف توہین عدالت کی پٹیشن فائنل کریں گے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو...
    مقررین نے کہا کہ ہم امیرالمومنین مولا علیؑ کی وصیت پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اپنے مظلوم فلسطینی، لبنانی و یمنی بھائیوں کا ہر ممکن ساتھ دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان حیدرآباد ڈویژن اور اصغریہ علم و عمل تحریک پاکستان کے زیر اہتمام ’’قدس ایک دینی تحریک‘‘ کے عنوان سے القدس سیمینار کا انعقاد بھٹ شاہ ضلع مٹیاری میں کیا گیا۔ سیمینار میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی جنرل سیکرٹری رمضان علی انقلابی، اصغریہ تحریک کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری، مولانا مجاور عباس اعوان، اصغریہ خواتین تحریک کی مرکزی جنرل سیکرٹری عروج فاطمہ، اے ایس او حیدرآباد کے صدر فہد مہدی اور اصغریہ تحریک حیدرآباد کے صدر عاطف مہدی سیال...
    ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارڈر 31 مارچ سے 2 اپریل تک مکمل بند رہے گا، بارڈر 3 دن کے لئے تمام قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک ایران راجئے کراسنگ پوائنٹ کو 3 روز کے لئے بند کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق بارڈر 31 مارچ سے 2 اپریل تک مکمل بند رہے گا، بارڈر 3 دن کے لئے تمام قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہوگا۔ ایران کے ساتھ سرحد کی بندش سے دونوں ممالک کے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا رہنے کا خدشہ ہے۔
    فوٹو: فائل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیکریٹری انفارمیشن فوزیہ صدیقی کو جیل سے رہا کردیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے آج فوزیہ صدیقی کی ضمانت منظور کی تھی۔خیال رہے کہ فوزیہ صدیقی کے خلاف ملکی اداروں کے خلاف بیان دینے کا الزام تھا۔
    کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں قید کاٹنے والے بھارتی شہری نے خود کشی کرلی۔ یہ بھی پڑھیں ایرانی جیل میں قید کرد خاتون نے بطور احتجاج اپنے ہونٹ سی لیے جیل انتظامیہ نے بتایا کہ بھارتی قیدی گورو ولد رام آنند نے جیل کے واش روم میں پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ جیل انتظامیہ کے مطابق اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں کہ بھارتی قیدی نے خود کشی کیوں کی۔ یہ بھی پڑھیں کراچی کی جیلوں کے 13 ہزار قیدی اعتکاف سے کیوں محروم ہو گئے؟ جیل انتظامیہ نے بتایا کہ ملزم کو 17 فروری 2022 کو ملیر جیل منتقل کیا گیا تھا۔ خود کشی کرنے والے بھارتی قیدی کی لاش کو سہراب گوٹھ سرد خانے...
    کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں بھارتی قیدی گورو ولد رام آنند نے خودکشی کرلی۔جیل انتظامیہ کے مطابق بھارتی قیدی جیل کے واش روم میں گیا اور پھندا لگا کر خود کشی کی۔جیل انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق بھارتی قیدی کے خودکشی کے واقعے کے حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ملیر جیل انتظامیہ کے مطابق ملزم کو 17 فروری 2022ء کو ڈسٹرکٹ جیل منتقل کیا گیا تھا، مرنے والے قیدی کی لاش سہراب گوٹھ سرد خانے منتقل کی گئی ہے۔
    کراچی: معروف اداکارہ، میزبان اور لکھاری جویریہ سعود ایک مرتبہ پھر خبروں میں ہیں، اس بار رمضان ٹرانسمیشن کے دوران بجلی کے بل کم کرنے کے وظیفے کی حمایت کرنے پر وہ سرخیوں میں ہیں۔ یہ وظیفہ مولانا آزاد جمیل نے شیئر کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص اپنی انگلی سے زمزم لکھ کر بجلی کے میٹر پر لگائے تو اس کے بل میں کمی آ سکتی ہے۔ جویریہ سعود نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وظیفے کی سچائی کی تصدیق تو نہیں کر سکتیں، لیکن اگر اسے سچے عقیدے (عقیدت) کے ساتھ کیا جائے تو یہ اثر رکھ سکتا ہے۔ وظیفے اور اس کے دفاع پر سوشل میڈیا پر...
    — فائل فوٹو اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ماہ رمضان میں مہنگے داموں اشیاء فروخت کرنے پر 7 دکانیں سیل کی گئی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق گراں فروشوں کے خلاف آپریشن کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے مجموعی طور پر 4 سو 30 کارروائیاں کی گئیں۔ اسلام آباد انتظامیہ کی گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں، 117 دکاندار گرفتار، جرمانے عائدوفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائیاں کیں۔ سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر 78 دکانداروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ قانونی کارروائی کے تحت...
    اداکارہ و میزبان جویریہ سعود مولانا آزاد جمیل کی جانب سے بتائے گئے بجلی کے میٹر والے وظیفے کا دفاع کرنے لگیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ کاش ایسا ہو کہ زم زم لکھنے سے بجلی کا بل کم آئے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ عقیدے سے لوگ یہ وظیفہ کریں گے تو یہ کام کر بھی سکتا ہے۔ اداکارہ و ٹی وی میزبان کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب نے اگر وظیفہ بتایا تو انہوں نے سوچ سمجھ کر ہی بتایا ہوگا، اس پر وہ کیا کہ سکتی ہیں؟ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ دعاؤں سے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ لکھ...
    واشنگٹن: امریکا نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کردیا، ٹرمپ انتظامیہ نے تارکین کو 24 اپریل تک ملک چھوڑنے کی بھی مہلت دیدی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے 5 لاکھ سے زائد تارکین وطن کی قانونی حیثیت ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں ملک چھوڑنے کیلئے 24 اپریل کی ڈیڈ لائن دی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملکی تاریخ کی ملک بدری کی سب سے بڑی مہم چلانے اور خاص طور پر لاطینی امریکی ممالک سے آنے والے تارکین وطن پر قابو پانے کا عزم ظاہر کیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے حکم سے کیوبا، ہیٹی، نکاراگوا اور وینزویلا سے آنیوالے تارکین وطن متاثر ہونگے...
    ایک عرب اخبار سے اپنی ایک گفتگو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ ہم نے مکمل طور پر سیز فائر کی پاسداری کی اور ابھی تک کر رہے ہیں لیکن اسرائیل کی کوشش ہے کہ وہ اس معاہدے پر عمل میں رکاوٹ ایجاد کرے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ اسلامی مقاومتی تحریک "حزب الله" نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی۔ حزب الله سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہی ہے حتیٰ کہ معاہدے کی رو سے جنوی لبنان سے بھی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب الله نے جنوبی علاقوں، بقاع فارمز اور لبنانی و شامی سرحد پر صیہونی جارحیت کے باوجود 6...
    برلن/بیروت(نیوز ڈیسک) جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر دوبارہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ یورپی وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا، “اسرائیل کی جانب سے غزہ میں حملوں کی بحالی عوام کے لیے ایک سنگین دھچکا ہے۔ ہم شہری ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہیں اور فوری جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔” اسرائیل نے 19 جنوری 2025 کو جنگ بندی کے بعد ایک بار پھر غزہ پر حملے شروع کر دیے ہیں، جس پر جرمنی، فرانس اور برطانیہ نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ان ممالک نے زور دیا کہ تمام فریقین مذاکرات کے ذریعے مستقل جنگ بندی کی کوشش...