2025-07-26@12:14:44 GMT
تلاش کی گنتی: 556
«سرگرمیوں میں مشغول»:
سٹی42:لاہور پارکنگ کمپنی کی منظور شدہ سائٹس پر اوورچارجنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، شہریوں سے سرکاری نرخ سے تین گنا زائد رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انارکلی بازار سمیت متعدد مقامات پر پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ موٹرسائیکل کی پارکنگ کے لیے 30 سے 40 روپے جبکہ کار پارکنگ کے لیے 40 کے بجائے 100 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ کوٹ رادھا کشن: 13 سالہ لڑکی کا لرزہ خیز قتل، حنا پرویز بٹ کا نوٹس شہریوں کا کہنا ہے کہ اوورچارجنگ کے باوجود انہیں پارکنگ پرچی بھی نہیں دی جاتی، اور جب پرچی کا مطالبہ کیا جائے تو...
ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے سرینگر میں ”5 اگست 2019ء کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال” کے موضوع پر سول سوسائٹی کے ارکان کے اجلاس کے دوران کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سول سوسائٹی کے اراکین نے اقوام متحدہ، یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج اور ہندوتوا بی جے پی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔ ذرائع کے مطابق ان خیالات کا اظہار مقررین نے سرینگر میں ”5 اگست 2019ء کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال” کے موضوع پر سول سوسائٹی کے ارکان کے اجلاس کے...
ایران اور یورپی ممالک — برطانیہ، فرانس اور جرمنی — کے درمیان جوہری مذاکرات کا دوسرا دور جمعہ کے روز استنبول میں ایرانی قونصل خانے میں شروع ہوگیا۔ مذاکرات بند دروازوں کے پیچھے ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وفود کو قونصل خانے میں داخل ہوتے دیکھا گیا۔ ایران کی نمائندگی نائب وزرائے خارجہ کی سطح پر مجید تخت روانچی اور کاظم غریب آبادی کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے ایران امریکا سے جوہری مذاکرات کے لیے تیار، بڑی شرط رکھ دی ایران نے یہ مذاکرات یورپی ممالک (جو 2015 کے جوہری معاہدے کے دستخط کنندگان میں شامل ہیں) کی درخواست پر دوبارہ شروع کیے ہیں۔اس سے قبل 16 مئی کو بھی ان ممالک اور ایران کے حکام کے درمیان...
قیصر کھوکھر:سول سیکرٹریٹ لاہور میں پنجاب کی ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صفائی کے موجودہ نظام، درپیش مسائل اور بہتری کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا۔ وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کی,سیکرٹری بلدیات شکیل احمد، سپیشل سیکرٹری آسیہ گل، ایڈیشنل سیکرٹری احمر کیفی نے شرکت کی،وزیر بلدیات کی ویسٹ کولیکشن کے طریقہ کار میں بہتری لانے کی ہدایت کی گئی. دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ صرف صبح کے وقت کچرا اٹھانا کافی نہیں،کمرشل علاقوں میں کوڑا جمع ہوتے ہی دوبارہ صفائی کی جائے،ستھرا پنجاب پروگرام تجرباتی مرحلے سے...
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم نے کبھی بھی ان ممالک کا اعتماد حاصل کرنے میں کوتاہی نہیں کی جو ممکنہ طور پر ہمارے جوہری پروگرام کے بارے میں فکرمند ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ کل استنبول میں ڈپٹی سیکرٹریز کی سطح پر ایران اور 3 یورپی ممالک کے درمیان مذاکرات منعقد ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ حالیہ جنگ کے بعد ضروری تھا کہ انہیں آگاہ کیا جائے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا موقف اب بھی مضبوط اور مستحکم ہے۔ یورینیم کی افزودگی جاری رہے گی اور ہم ایرانی عوام کے اس حق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ البتہ ایران کی ہمیشہ...

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ایریزونا اسٹیٹ یونیورسٹی کے مابین اشتراک پاکستان کی اعلیٰ تعلیم میں ایک سنگ میل ثابت ہو گا، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) لاہور اور ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی (اے ایس یو) امریکہ کے نمائندگان کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے عالمی تعلیمی معیار کو اپنانے اور ڈیجیٹل و علم پر مبنی معیشت کے قیام کے عزم کو اجاگر کیا گیا۔ جمعرات کو ہونے والے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ این آئی ٹی اور اے ایس یو کے درمیان اشتراک پاکستان کی تعلیمی تبدیلی کی جانب ایک نمایاں قدم ہے جس کے تحت پاکستانی طلبہ...
فائل فوٹو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے شہریوں کو فیک کوریئر سروسز کے پیغامات سے متعلق انتباہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں۔پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ کوریئر سروسز نمائندہ فون کال کرکے ویریفکیشن کوڈ سے متعلق معلومات طلب کرتا ہے، ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس سے موصول کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کوڈ آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک غیر مجاز رسائی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، مستند کوریئر کمپنیاں صارفین سے کسی قسم کے کوڈ سے متعلق معلومات طلب نہیں کرتیں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل اسکیل ایمرجنسی مشق کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی ہائی کمیشن کے وفد کا اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ مشق ایک فرضی طیارہ حادثے کے منظرنامے کے تحت کی گئی جس کا مقصد ہنگامی صورتحال میں مختلف اداروں کی تیاری اور فوری ردعمل کا جائزہ لینا تھا۔ ایمرجنسی مشق میں ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس، ریسکیو 1122، فائر بریگیڈ، سول ایوی ایشن، پاک فوج، اور ضلعی انتظامیہ سمیت تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور شرکت کی۔ مشق کے دوران تمام ادارے مقررہ وقت میں موقع پر پہنچے اور ریسکیو، فائر کنٹرول، میڈیکل ایویکیوشن اور ایئرپورٹ ایریا کلیئرنس کی سرگرمیاں انجام دیں۔ مزید پڑھیے: اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر تاریخ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 23 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے حکومتوں پر نئے موسمیاتی منصوبے جلد از جلد پیش کرنے کے لیے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا قابل تجدید توانائی کی جانب منتقلی کے ایسے مرحلے میں پہنچ گئی ہے جہاں سے واپسی ممکن نہیں اور معدنی ایندھن کا دور اب اختتام پذیر ہے۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ماحول دوست توانائی کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی پر سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے اور شمسی و ہوائی توانائی کی قیمتیں معدنی ایندھن کو پیچھے چھوڑ رہی ہیں۔ Tweet URL ماحول دوست توانائی کی جانب منتقلی کو روکا نہیں...
تصویر بشکریہ جیو نیوز گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان فیض اللّٰہ فراق نے کہا ہے کہ حالات معمول پر نہ آنے تک سیاح گلگت بلتستان کا سفر نہ کریں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ گزشتہ روز بارش اور سیلاب سے گلگت بلتستان میں بہت نقصان ہوا، شاہراہ بابوسر سے بہہ جانے والے دس سے 15 افراد لاپتہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ بارش اور سیلاب سے 5 اموات ہوئیں۔فیض اللّٰہ فراق کا کہنا تھا کہ ناران کاغان اس وقت بالکل بند ہے، شاہراہ ریشم چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلی ہوئی ہے۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہو چکا ہے۔ ہم ملک میں چینی برادری کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ چین ہمارا دوست ملک ہے۔ چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔ چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم...
نیوکاسل یونائیٹڈ کے سابق اسٹار نولبرٹو سولانو اگست 2025 میں پاکستان کی سینیئر اور انڈر 23 فٹبال ٹیموں کے ہیڈ کوچ کا عہدہ سنبھالیں گے۔ اگرچہ ان کا حالیہ کوچنگ کیریئر زیادہ کامیاب نہیں رہا، لیکن وہ پاکستان میں نئے سرے سے اپنی پیشہ ورانہ ساکھ بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔ یہ تقرری حال ہی میں منتخب ہونے والی پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نئی قیادت کی جانب سے پہلا بڑا قدم ہے۔ پی ایف ایف کے صدر محسن گیلانی نے توقع ظاہر کی کہ پیرو کے سابق ونگر سولانو قومی ٹیم میں نئی توانائی اور جوش لے کر آئیں گے۔ سولانو کا تجربہ خاص طور پراس وقت قیمتی ثابت ہوگا، جب وہ پیرو کی قومی ٹیم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بجلی کی آٹھ تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اوور بلنگ کے ذریعے صارفین سے 244 ارب روپے بٹورنے کا انکشاف ہوا ہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آڈٹ حکام نے 8 کمپنیوں کی مالی بےضابطگیاں بے نقاب کردیں اور انکشاف کیا کہ اپنی نااہلی چھپانے کیلئے صارفین کی جیبوں سے اضافی پیسے نکلوانے والے کسی افسر کو سزا بھی نہ ملی ۔ کمپنیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ صارفین کو رقوم واپس کردی گئی ہیں تاہم آڈٹ حکام کو ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ دستیاب دستاویزکے مطابق آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ بجلی کی 8 تقسیم کار کمپنیاں 244 ارب روپے کی اووربلنگ میں ملوث ہیں۔اسلام آباد، لاہور، حیدرآباد، ملتان، پشاور، کوئٹہ، سکھر اور قبائلی...
ایک بیان میں سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ کراچی کے لیے دو نئے سولر پارکس کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، حیدرآباد ریجن کے لیے مانجھند میں سولر منصوبہ اور سکھر و لاڑکانہ کے لیے سولر پارکس بھی زیر منصوبہ بندی ہیں، وفاقی حکومت صوبے کے منصوبوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے اور مکمل تعاون فراہم کرے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کے پاس ملک کو توانائی کے بحران سے نکالنے کے لیے وافر وسائل موجود ہیں، وفاقی حکومت کی جانب سے اختیار کی گئی پالیسیوں کی وجہ سے صوبے کے توانائی کے شعبے کی ترقی شدید متاثر ہو رہی ہے، اگر سندھ کو اس کے وسائل...
لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب آج کشمیری عوام 13 جولائی 1931ء کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یومِ شہدائے کشمیر منا رہے ہیں۔اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں مقیم کشمیری ریلیاں، جلسے، جلوس اور تقریبات منعقد کر رہے ہیں جن میں تحریکِ آزادی کشمیر کے ان بائیس عظیم شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔13 جولائی 1931ء تحریک آزادی کشمیر کا وہ تاریخی سنگِ میل ہے جب عبدالقدیر نامی کشمیری کے مقدمے کی سماعت جیل میں جاری تھی، جیل کے باہر ہزاروں کشمیری جمع تھے، وقتِ ظہر آیا، ایک نوجوان نے اذان شروع کی، ڈوگرہ فوج نے گولی مار دی، پھر دوسرا، تیسرا، چوتھا یکے بعد دیگرے 22 جوان شہید کر دیئے گئے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جولائی 2025ء) محققین نے یورالک زبانوں کی ابتدا کے بارے میں ایک قدیم معمہ حل کر لیا ہے۔ یہ زبانیں ہزاروں سال پہلے بولی جاتی تھیں لیکن ان کے بولنے والے ابتدائی لوگ کون تھے؟ یہ جاننے کے لیے، محققین نے جینیاتی اور آثار قدیمہ کے اعداد و شمار کو مربوط کر کے ان لوگوں کے آباؤ اجداد کا پتہ لگایا جو اب یورالک زبانیں بولتے ہیں۔ قدیم ثقافتی روایات کے تحفظ کی کوششیں جریدہ ’نیچر‘میں شائع ہونے والی ان کی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 11,000 اور 4,000 سال قبل کے درمیان یوریشیا میں یورالک بولنے والی آبادی کے پھیلاؤ کے لیے انہیں کس طرح ایک ’جینیاتی ٹریسر ڈائی‘ملا۔ اس...
ویب ڈیسک: نادرانے شہریوں کیلئے قومی شناختی کارڈزکے حصول کیلئے نیاطریقہ کارمتعارف کرادیا۔نادرا حکام نے پہلی بارشناختی کارڈ حاصل کرنے والے شہریوں کے لیے تفصیلی مرحلہ وار ہدایات جاری کردی ہیں۔نادراکی جانب سے متعارف کرائی گئی نئی پالیسی کے تحت شہریوں کو چھ مراحل سے گزرنا ہوگا جن میں بائیو میٹرک تصدیق، کوائف کی درستی، قانونی سرپرستی کی تصدیق اورفیس کی ادائیگی شامل ہے۔شناخت کے لیے والدین یا بہن بھائیوں کے شناختی کارڈ، قانونی سرپرستی کی صورت میں گواہ اور حلف نامہ بھی پیش کرنا ضروری ہوگا،اس کے علاوہ ب فارم یا کمپیوٹرائزڈ پیدائش سرٹیفکیٹ بھی لازمی قراردیا گیا ہے۔ مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی شناختی کارڈزکے حصول کے لئے درخواست کی تین کیٹیگریزمیں نارمل...
حیدر آباد(نیوز ڈیسک)قومی مومنٹ پاکستان کے چیئرمین و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا ہے ہم اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کیخلاف ہیں لیکن ہم اس ترمیم کو مکمل کرنے کی بات کرتے ہیں ۔ آبادی کیساتھ صوبوں کی تعداد بڑھنی چاہیے صوبے بنانے کا حق وفاق و قومی اسمبلی کو ہونا چائیے اس کی ترمیم لائیں گے۔ حیدرآباد وفاقی انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ سائنس مینجمنٹ کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہر میں یونیورسٹی کا مطالبہ کیا تو کہا گیا حیدرآباد کی یونیورسٹی میری نعش پر بنے گی۔ آج ہم نے ان کی سیاسی نعش پر یونیورسٹی بنادی ہے،انہوں نے کہا جنہوں نے ملک بنایا تھا ان کی اولادیں ہی یہ...
وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے لطیف آباد میں آئی ٹی یونیورسٹی کا دورہ کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ صوبے کے وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ حیدرآباد میں یونیورسٹی ان کی لاش پر بنے گی۔انہوں نے کہا کہ آج ہم نے ان کی سیاسی لاش پر یونیورسٹی بنا کر دکھا دی ہے۔وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ حیدرآباد میں این ای ڈی کیمپس بھی کھولنا چاہتے ہیں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) ٹریفک جام معمول بن گیا، غیر قانونی پارکنگ اور انتظامی غفلت نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا، سکھر شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ بدستور برقرار، شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر شدید مشکلات کا سامنا، انتظامیہ کی بے حسی اور ناقص ٹریفک مینجمنٹ کے باعث شہر کا نظامِ زندگی مفلوج ہوتا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مرکزی علاقوں خصوصاً گھنٹہ گھر، مینارہ روڈ، ریس کورس روڈ، اسٹیشن روڈ اور شاہی بازار میں دن کے بیشتر اوقات میں بدترین ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ پیدل چلنے والے افراد کے لیے فٹ پاتھ بھی غیرقانونی پارکنگ اور خوانچوں کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں، جس کے باعث انہیں بھی سڑک پر...

غزہ میں حماس قبول نہیں‘ نیتن یاہو,قیدیوں کی رہائی کیلیے فوجی انخلا اور مستقل بمباری روکنا ہوگی‘ حماس مزید82فلسطینی شہید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /دوحا /کوالالپور /نیویارک (صباح نیوز /آن لائن /مانیٹرنگ ڈیسک) نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں حماس قبول نہیں۔ حماس نے کہا ہے کہ قیدیوں کی رہائی کے لیے فوجی انخلا اور مستقل بمباری روکنا ہوگی۔ یہودی جارحیت میں مزید 82 فلسطینی شہید ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق غزہ کی مظلوم سرزمین ایک بار پھر خون میں نہلا دی گئی‘ قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کے نتیجے میں پچھلے24 گھنٹے کے دوران82 فلسطینی شہید اور 247 شدید زخمی ہوگئے۔ وزارت صحت نے کہا کہ اب بھی درجنوں لاشیں ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑی ہیں، جہاں ایمبولینس اور ریسکیو ٹیمیں قابض فوج کی بمباری اور محاصرے کی وجہ سے پہنچ نہیں پا رہیں۔ وزارت صحت...

نئے نمبر پلیٹ کے حصول میں شہریوں کو پریشانی، رجسٹریشن آفس ہفتے اور اتوار کو بھی کھلے رکھنے کا فیصلہ
صوبائی وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاؤلہ نے گاڑی مالکان کی سہولت کے لیے موٹررجسٹریشن ونگ ہفتے اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں قائم موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو بھی کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ڈی جی ایکسائز و ٹیکسیشن سندھ اقبال احمد لغاری نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق سوک سینٹر کراچی میں موٹر رجسٹریشن ونگ ہفتہ اور اتوار کو صبح 10 تا 4 بجے تک کھلا رہے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ و اتوار موٹرسائیکل ملکیت کی منتقلی، کار و موٹر سائیکل نمبر پلیٹس کے اجراء، رسید اور واجبات کی ادائیگی کے لیے مختص...
پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 20 ملین یورو (تقریباً 62 کروڑ روپے) کا گرانٹ معاہدہ طے پایا ہے جس کا مقصد ملک میں کارپوریٹ گورننس کو بہتر بنانا اور کاروباری ماحول کو ترقی دینا ہے۔ معاہدے پر دستخط یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیوانکا اور اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کیے۔ یہ مالی معاونت یورپی یونین کے ‘ملٹی اینوئل انڈیکیٹو پروگرام 2021–2027’ کے تحت دی جا رہی ہے جو خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی، خواتین کی قیادت میں کام کرنے والے اداروں اور برآمدات پر مبنی صنعتوں کی ماحولیاتی بہتری کی جانب منتقلی کو فروغ دے گی۔ پروگرام میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار سے متعلق قانونی...
فائل فوٹو۔ پاکستان اور یورپی یونین میں 20 ملین یورو گرانٹ کا معاہدہ ہوگیا۔ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق معاہدے پر یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اور سیکریٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز نے دستخط کیے۔یہ گرانٹ گورننس بہتری اور کاروباری ماحول ساز گار بنانے کے لیے استعمال ہوگی۔ ترجمان وزارت اقتصادی امور کے مطابق اس اقدام کا مقصد نجی شعبے کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی مسابقت کو بڑھانا ہے۔ ترجمان نے کہا مسلسل تعاون اور شراکت داری پر یورپی یونین کے مشکور ہیں۔ یورپی یونین کی سفیر نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان کو ایک مضبوط، جامع اور مسابقتی معیشت بنانے میں مدد دے گا۔ ہم خواتین کی زیر قیادت کاروبار اور نجی و سرکاری شراکت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں ایڈیشنل کنٹرولر امتحانات سمیرا صدف کے غیر پیشہ ورانہ اور نازیبا رویے نے نہ صرف طالبات بلکہ سینئر فیکلٹی ممبران کو بھی شدید ذہنی اذیت سے دوچار کر رکھا ہے۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ سمیرا صدف وائس چانسلر ڈاکٹر انیلہ کمال کی منظور نظر ہونے کے سبب بے جا اختیارات استعمال کر رہی ہیں اور کسی قسم کی بازپرس سے محفوظ ہیں، سمیرا صدف کا رویہ اس قدر جارحانہ ہے کہ وہ اکثر سینئر پروفیسروں کے دفاتر میں جا کر یا انہیں اپنے دفتر بلا کر نہ صرف بدکلامی کرتی ہیں بلکہ تضحیک آمیز جملے اور نازیبا الفاظ بھی استعمال کرتی ہیں۔ بعض پروفیسروں نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی و ثقافتی ادارے (یونیسکو) اور یونیورسٹی کالج لندن (یو سی ایل) کی نئی تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بڑے لسانی نمونوں (ایل ایل ایم) کی تیاری اور استعمال میں معمولی سی تبدیلیوں کی بدولت کارکردگی پر سمجھوتہ کیے بغیر توانائی کے صَرف میں غیرمعمولی کمی لائی جا سکتی ہے۔اس تحقیق کے مطابق، بہتر نتائج حاصل کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے بڑے پیمانے پر وسائل خرچ کرنے والے نمونوں (ماڈل) کے بجائے مختصر، منظم اور مضبوط نمونے اسعمال کرنا بہتر ہے۔ ایسے اقدامات سے توانائی کے صرف کو 90 فیصد تک کم کیا جا سکتا ہے۔ Tweet URL یونیسکو کے پاس...
یمن ک(اوصاف نیوز) حوثی عسکریت پسند گروپ نے 9 جولائی کو فوٹیج جاری کرتے ہوئے واضع کیا کہ بحرہ احمر میں سرحدی خلاف ورزی کرنیوالے پر اسرائیل جانیوالے جہازکو بحیرہ احمر میں غرق کردیا.جاری ویڈیو میں یونان سے چلنے والے، لائبیریا کے جھنڈے والے جہاز پر حملہ دکھایا گیا ہے۔ یمنی حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی اور امریکی جارحیت روکنے کیلئے ضروری ہے کہ فلسطینیوں کیخلاف استعمال ہونیوالے ساز وسامان کو سمندر میںہی غرق کردیا جائے . انہوں نے ایک تجارتی بحری جہاز پر حملے شروع کئے جب اس نے اسرائیلی بندرگاہ کو استعمال کیا، اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو غزہ پر جنگ کی وجہ سے شروع کیے گئے ایران سے منسلک گروپ کے...
ایک بیان میں سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ ابراہم اکارڈ کے نام سے امریکہ اور اسرائیل ڈرامہ بازی اور جھانسہ دینے کی فنکاری کررہے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے اور ابراہم اکارڈ کا جھانسہ دے کر فلسطینیوں کی آزادی سلب اور اسرائیل کو منوانے کی سازش رچائی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کی حق خود ارادیت آزاد فلسطین میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گئی، اسرائیل ناجائز ریاست ہے اس کو کسی طور بھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا، ابراہم معاہدہ اسرائیل کو تسلیم کرنے اور امن کے جھانسے کی آڑ میں فلسطینیوں کی آزادی چھیننے کے سوا کچھ نہیں ہے، اسرائیل کو پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) پیپلزپارٹی کے کارکنان کے اپنے چیئرمین کے خلاف ترقیاتی کام نہ کرانے پر احتجاجی ریلی اور مظاہرہ چیئرمین اپنے من پسند افراد پر پیسہ لوٹا رہا علاقہ کھنڈر بناتا جارہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 60 ٹنڈوجام سے تعلق رکھنے والے درجن سے زائد دیہاتوں کے رہائشی، جن کا تعلق سولنگی برادری سے ہے انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنما منظور سولنگی سومر وسولنگی اور جمعہ خان ماچی کی قیادت میں اپنی یونین کونسل سے ٹنڈوجام پریس کلب تک اپنے یونین کونسل چیئرمین اسماعیل وسان کے خلاف ریلی نکالی اور احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ا نھوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین اسماعیل وسان گزشتہ دو سال سے ہمارے علاقے میں کوئی...
کراچی: سولجر بازار پولیس نے یوم عاشور کے موقع پر بریٹو روڈ سے اغوا کی گئی بچی کو بحفاظت بازیاب کیا گیا اور 3 خواتین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے سولجر بازار پولیس نے بریٹو سے یوم عاشور کے موقع پر اغوا کی جانے والی بچی کو بحفاظت بازیاب کرالیا اور سولجر بازار پولیس نے بچی کے اغوا کا مقدمہ اس کے والد سید کامل حسین کی مدعیت میں درج کیا تھا۔ پولیس کو مدعی نے بیان دیا تھا کہ وہ حسین ہزارہ گوٹھ کا رہائشی اور رکشا چلاتا ہے، 10 محرم الحرام کو دن 2 بجے کے قریب محرم کے جلوس میں شرکت کے لیے امام بارگاہ بتول زہرہ شاہ خراساں پہنچا اور اپنے...

سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر
سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے، تفصیلات و دستاویزات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سجاد ظہور بھٹی )سی ڈی کی تاریخ کا انوکھا فیصلہ ، بورڈ ممبران کی موجیں ہی موجیں، نئی گاڑیوں کیساتھ ساتھ ہر بورڈ میٹنگ پر چالیس ہزار روپے بھی مل رہا ہے ، وزیراعظم کے اخراجات کنٹرول کرنے کے دعوے ہوا ہو گئے۔ سب نیوز کو دسیتاب بورڈ میٹنگز دستاویز کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی دو جنوری 2025 کی بورڈ میٹنگ کے منٹس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شارع پاکستان، انچولی کے قریب ایک تیز رفتار سیاہ ریوو گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 نوجوان شدید زخمی ہو گئے‘ ڈرائیور عرب رضا کوگرفتارکرلیاگیا۔یہ گاڑی معروف فلاحی تنظیم جے ڈی سی کے سربراہ سید ظفر عباس کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے نمبر پلیٹ اور دیگر شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اتوار اور پیر کی درمیانی شب، سمن آباد تھانے کی حدود میں شارع پاکستان، انچولی کے قریب پیش آنے والے اس حادثے میں 18 سے 19 سال کی عمر کے دو نوجوان، عبدالاحد ولد محمد حنیف اور حنیف ولد ابراہیم، شدید زخمی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)محکمہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے لطیف آباد کوہسار مین روڈ پر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیرقانونی طورپر دیوار کھڑی کرنے پر کوہسار زون کے رہائشیوں میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ دوسری طرف ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے بھی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے اعلیٰ افسران کو تحریری نوٹس بھیجا ہے کہ اس طرح کی تعمیرات سے باز رہا جائے۔ 1998ء اور 1999ء میں اس وقت کے ایچ ڈی اے کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین اور سابق ڈی جی ایچ ڈی اے غلام محمد قائم خانی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی و سندھ رجمنٹل سینٹر سے اجازت لے تھی کہ کوہسار کا مین روڈ آئندہ سو فٹ چوڑا ہوگا، اس وقت سو میں سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شاؤمی، گوگل اور نتھنگ نے طویل عرصے سے مقبولیت کی فہرست میں سرفہرست رہنے والے سام سنگ اسمارٹ فونز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔گزشتہ ہفتے جاری کی گئی ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی تازہ فہرست میں سام سنگ کا کوئی بھی فون ابتدائی تین پوزیشنز حاصل نہیں کر سکا۔رپورٹ کے مطابق، ہفتے کے سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست کچھ یوں ہے:شاؤمی پوکو ایف 7 فائیو جی (نئی انٹری) پہلے نمبر پر، گوگل پکسل 10 پرو فائیو جی (نئی انٹری) دوسرے اور نتھنگ فون (3) فائیو جی (نئی انٹری) تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔سام سنگ گلیکسی اے 56 چوتھے، ون پلس نورڈ 5 فائیو جی (نئی انٹری) پانچویں، جبکہ سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چھٹے...
اماراتی کمپنی کے سی ای او نے کہا کہ کمپنی پاکستان میں گزشتہ 19سال سے کامیاب سرمایہ کاری کر رہی ہے،فوٹو پی آئی ڈی وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بیرونی کمپنیوں کو کاروبار دوست ماحول اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے۔وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات کی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ شریک تھیں۔غیر ملکی کمپنیوں کو وزیراعظم نے پاکستانی معیشت کے مختلف سیکٹرز میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت سرمایہ کاری کے سلسلے میں تمام تر سہولیات فراہم کرے گی۔شہباز شریف نے کہا کہ یو اے ای اور پاکستان...
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے مابین مشترکہ ثقافت، بھائی چارے اور مذہبی اقدار پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں، اماراتی کمپنیاں پاکستانی معیشت میں عرصہ دراز سے سرمایہ کاری کر رہی ہیں، اماراتی کمپنیوں سمیت تمام بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں کو ملک میں کاروبار دوست ماحول فراہم کرنا اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف سے اماراتی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایتسالات گروپ (Etisalat Group) کے سی ای او حاتم داویدار (Hatem Dowidar) کے زیر قیادت پانچ رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ۔ وزیراعظم نے ایتسالات...
پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کا مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی)نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی)کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔پی ٹی آئی پی نے الیکشن کمیشن کے 5اپریل کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا ہے اور عدالت سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 4 مارچ کے نوٹیفکیشن کو درست کرنے کا حکم دیا جائے۔پی ٹی آئی پی کی درخواست پر سماعت کل جسٹس انعام امین منہاس کی عدالت میں ہوگی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پی ٹی آئی...
پاکستانیوں کی خوراک میں روایتی تلی ہوئی اشیاء جیسے پکوڑے اور سموسے آج بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں، جبکہ پیزا کو دعوتوں کیلئے سب سے مقبول خوراک قرار دیا گیا ہے۔گیلپ پاکستان نے تازہ ترین سروے جاری کیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 45 فیصد پاکستانیوں نے پکوڑے، سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء کھانے کا اعتراف کیا، جبکہ 6 فیصد افراد روزانہ ان اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔سروے کے مطابق 71 فیصد پاکستانیوں نے پیزا نہیں کھایا، اس کے باوجود یہ دعوتوں کیلئے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش قرار پایا۔گیلپ کے مطابق 67 فیصد پاکستانیوں نے برگرز کھانے سے اجتناب کیا، جبکہ تقریباً 49 فیصد افراد نے تلی ہوئی اشیاء سے بھی پرہیز کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار کو بتایا ہے کہ بیجنگ، روس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں شکست کو قبول نہیں کر سکتا، کیونکہ اس سے امریکا کو چین پر پوری توجہ مرکوز کرنے کا موقع مل جائے گا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ایک ایسے عہدیدار نے بتائی، جسے ان مذاکرات پر بریفنگ دی گئی تھی اور یہ بیجنگ کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ وہ اس تنازع میں غیر جانبدار ہے۔ یہ بات برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس کے ساتھ 4 گھنٹے طویل ملاقات کے دوران سامنے آئی جس میں سائبر سیکورٹی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوامی شکایات کے پیش نظر سیکٹر الیون ایل نارتھ کراچی میں واقع فاروقیہ پارک کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین یو سی 11 غضنفر علی خان، وائس چیئرمین عمران شفیق،یوسی فائیو کے وائس چیئرمین توقیر خان اور ڈائریکٹرپارکس آفتاب احمد بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران چیئرمین محمد یوسف نے پارک میں صفائی ستھرائی، لائٹس کی خرابی، بیٹھنے کی جگہوں کی ٹوٹ پھوٹ اور جھولوں کی حالت زار کا جائزہ لیا۔ اہلیان سیکٹر 11-L نے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف سے شکایات کی تھیں کہ فاروقیہ پارک کی حالت عرصہ دراز سے خراب ہے، جبکہ بچوں کے کھیلنے کے جھولے بھی ٹوٹے ہوئے...
قیصرکھوکھر : کمشنر اور ڈی سی لاہورکامحکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔کمشنر زید بن مقصود نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔ کمشنر زید بن مقصوداور ڈی سی سیدموسیٰ رضا نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشن فیصل کامران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر لاہور نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا۔ کمشنر نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا ڈی سی کنٹرول روم سے رابطے کا جائزہ لیا۔کمشنر زید بن مقصودنے شہر کے تما م جلوسوں کی مانٹیرنگ کی لائیو فیڈ دیکھی ۔کمشنر لاہور نے لاہور ڈویژن کے دیگر کنٹرول رومز کی کوارڈی نیشن کو چیک کیا۔...
برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار کو بتایا ہے کہ بیجنگ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں شکست کو قبول نہیں کر سکتا کیوں کہ اس سے امریکا کو چین پر پوری توجہ مرکوز کرنے کا موقع مل جائے گا امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“ کے مطابق یہ بات ایک ایسے عہدیدار نے بتائی جسے ان مذاکرات پر بریفنگ دی گئی تھی اور یہ بیجنگ کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ وہ اس تنازع میں غیر جانبدار ہے.(جاری ہے) عہدیدار کا کہنا ہے کہ برسلز میں یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کاجا کالاس کے ساتھ 4 گھنٹے طویل ملاقات سخت مگر...
یوکرین کیخلاف جنگ میں روس کی شکست قبول نہیں، چین نے یورپی یونین کو آگاہ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار کو بتایا ہے کہ بیجنگ روس کی یوکرین کے خلاف جنگ میں شکست کو قبول نہیں کر سکتا، کیوں کہ اس سے امریکا کو چین پر پوری توجہ مرکوز کرنے کا موقع مل جائے گا۔سی این این کی رپورٹ کے مطابق یہ بات ایک ایسے عہدیدار نے بتائی ، جسے ان مذاکرات پر بریفنگ دی گئی تھی، اور یہ بیجنگ کے اس دعوے کے برعکس ہے کہ وہ اس تنازع میں غیر جانبدار ہے۔یہ بات بدھ کو برسلز میں یورپی...
برلن : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جرمن وزیر خارجہ جوہان واڈے فل کے ساتھ صحافیوں سے مشترکہ ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ سفارتکاری اور سلامتی پر چین جرمنی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا موجودہ دور جامع، عملی، واضع اور تعمیری ہے جس سے دونوں فریقوں کے درمیان باہمی تفہیم اور اتفاق رائے میں اضافہ ہوا ہے۔چین یورپ تعلقات کے حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سالہ سفر کی اہم روشن خیالی یہ ہے کہ چین اور یورپی یونین شراکت دار ہیں، مرکزی نظریہ تعاون ہے، کلیدی قدر آزادی ہے،...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سپرہائی وے نیو سبزی منڈی اور لانڈھی رزاق آباد میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سائیٹ سپرہائی وے کے علاقے سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی سوانی پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے افراد کی شناخت 30 سالہ غلام حسین ولد غلام نبی اور فاروق ولد زر خان کے نام سے کی گئی ، فائرنگ کا واقعہ زاتی رنجش کا شاخسانہ ہے ، علاقہ پولیس تحیقیقات کر رہی ہے۔ شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی رزاق آباد لاشاری گوٹھ گھر میں جھگڑے کے دوران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (نمائندہ جسارت) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے الزام عائد کیا ہے کہ نمبرپلیٹس کے نام کراچی ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے کراچی کے شہریوں کو لْوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا ہے، کراچی میں ٹریفک پولیس کی جانب سیکروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے۔ فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیارکرچکی ہے، ایم کیو ایم پاکستان ٹریفک پولیس کو وردی کے نام پر کھلی بدمعاشی نہیں کرنے دیگی۔رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس ڈمپر مافیا کے ہاتھوں سینکڑوں...
سندھ حکومت کی جانب سے گاڑیوں کیلئے نئی نمبر پلیٹ لازمی قرار دینا کراچی کے شہریوں کیلئے وبال بن گیا۔ محکمہ ایکسائز میں درخواستوں کا رش لگ گیا، جہاں شہریوں نے سست روی اختیار کی وہاں بے پناہ دباؤ کے باعث نئی نمبر پلیٹ کا اجرا بھی سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔دوسری جانب ٹریفک پولیس نے پرانی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر ہلہ بول دیا ہے۔ کروڑوں روپے کے چالان کرنے کے علاوہ 12 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو ضبط بھی کرلیا ہے۔ نمبر پلیٹس کے نام پر ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے، فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئیر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی...
فائل فوٹو۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئیر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نمبر پلیٹس کے نام پر کراچی میں ٹریفک پولیس شہریوں سے بھتہ وصول کر رہی ہے۔کراچی سے جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو لوٹنے کا نیا راستہ نکال لیا ہے۔انھوں نے کہا کہ کروڑوں روپے روزانہ رشوت لی جاتی ہے جو اوپر تک جاتی ہے۔ ٹریفک پولیس کی رشوت ستانی ایک صنعت کا درجہ اختیار کرچکی ہے۔
دورے کے دوران متعلقہ حکام نے جلوسوں کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے انتظامات سے وفد کو آگاہ کیا۔ مرکزی انجمن امامیہ نے ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ محرم کے ایام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھی جائے گی۔ اسلام ٹائمز مرکزی انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد نے الفا کنٹرول روم تحصیل آفس گلگت کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وفد نے چھ محرم تا روزِ عاشورہ (10 محرم) تک نکلنے والے جلوسوں کے روٹس کے نقشے اور سکیورٹی اقدامات کا بغور معائنہ کیا۔ دورے کے دوران متعلقہ حکام نے جلوسوں کے پرامن...
کراچی پولیس نے ڈیفنس فیز 8 سی یو مسجد تور حنیف کے قریب دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے پولیس وردیوں میں ملبوس 6 جعلی پولیس اہلکاروں کوگرفتارکرلیا۔ ایس ایچ او ساحل افتخاراحمد آرائیں کے مطابق پولیس پارٹی گشت پر تھے کہ انھوں نے تین موٹر سائیکلوں پر سوار6 افراد جوکہ پولیس یونیفارم میں ملبوس تھے انہیں مشکوک حالت میں پایا۔ پولیس نےدوران تفتیش سروس کارڈ طلب کیا تو ان افراد نے پولیس سروس کارڈ دکھانے سے معذرت کی اور اعتراف کیا کہ وہ حقیقی پولیس اہلکار نہیں بلکہ ہم نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے شوقیہ وردی پہن کرعوام پرروب ڈالنے کی کوشش کررہےتھےجنہیں گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتارملزمان شہریارخان ولد محمد شاہد خان،محمد رضوان ولد محمد زبیر،یوسف خان ولد امین...

وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ، مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2025ء) وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے محکمہ داخلہ کے سینٹرل کنٹرول روم کا دورہ کیا،محکمہ داخلہ کے ترجمان کے مطابق خواجہ سلمان رفیق نے کنٹرول روم سے صوبہ بھر میں مرکزی جلوسوں و مجالس کی لائیو مانیٹرنگ کا جائزہ لیا،سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے صوبہ بھر میں موجودہ صورتحال بارے بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ سائیبر پٹرولنگ سیل24/7 فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی میں ملوث افراد کیخلاف ایکشن لے رہا ہے،سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے اکاونٹ بلاک اور گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ پنجاب میں37087 مجالس اور9825 جلوسوں کی مانیٹرنگ...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پُرعزم ہے۔ سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ سنبھال رہا ہے۔ہماری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن+اے پی پی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پْرعزم ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025ء کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور کثیرالجہتی نظام سے گہری وابستگی کے ساتھ سنبھال رہا ہے۔ہماری صدارت ایسے...
ٰلاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر محرم الحرام کے دوران قیام امن کے لئے فیک نیوز کی مانیٹرنگ اور روک تھام کے لئے پہلی مرتبہ خصوصی اقدامات، نیا سسٹم نافذ اور سپیشل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ مریم نواز نے محرم کے دوران سوشل میڈیا پر فیک نیوز نشر کرنے پر سخت قانونی کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر متنازعہ مواد کی تشہیر کرنے والے افراد کی ٹریسنگ کا آغاز کر دیا گیا اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پنجاب میں سپیشل برانچ کی رپورٹ پر درجنوں متنازعہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بلاک کر دیئے گئے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر عشرہ محرم الحرام کے دوران...

بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار
بانی پی ٹی آئی کے سیاسی امور کے کوارڈینٹر امجد خان نیازی کا پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پیٹرن انچیف و بانی چیئرمین عمران خان کے سیاسی امور کوارڈینٹر امجد خان نیازی نے پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتیں پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ رات کے اندھیرے میں عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا،بجٹ پر بجٹ اور ٹیکس پر ٹیکس سے عام عوام کا جینا حرام کر دیا گیا ہے ۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter...
یو این سلامتی کونسل کی صدارت، پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کیلئے پرعزم ہے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یو این سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالنے کے بعد پاکستان جامع اور عملی نتائج کے حصول کے لیے پرعزم ہے۔سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آج پاکستان جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال رہا ہے۔ یہ صدارت پاکستان کے بطور منتخب رکن آٹھویں دور (2025-26) کے دوران حاصل ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ ذمے داری عاجزی، پختہ یقین اور...
امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امریکا سے آئی خاتون نے اسلام قبول کرکے دیر بالا کے نوجوان سے شادی کرلی۔رپورٹ کے مطابق 47 سالہ مینڈی کی اپر دیر کے علاقے عشیرئی درہ صدیقہ بانڈہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان ساجد زیب سے دوستی تھی۔قبول اسلام کے بعد مینڈی کا اسلامی نام زلیخہ رکھا گیا، نکاح کی تقریب روایتی طور پر سادگی کے تحت انجام پائی۔ساجد کا کہنا تھا کہ شادی کی پیشکش زلیخہ نے کی تھی جس کو قبول کرکے خوش ہوں۔امریکن خاتون نے کہا کہ اسلام خوبصورت مذہب ہے اور میں نے قبول کرلیا ۔امریکی ریاست شکاگو سے...
—فائل فوٹو مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا ہے کہ اب ہر شہری کا ٹیکس فائلر ہونا ضروری ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس نہ دینے پر کمیٹی کے ذریعے 3 نوٹسز دینے کے بعد کارروائی ہو گی۔خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہوں گی لیکن کہیں سے اسٹارٹ لینا ضروری ہے، یو اے ای اور دیگر ممالک میں بھی پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیل جنگ کے دوران پیٹرول کی قیمتیں 120 ڈالر فی بیرل پر پہنچنے کی باتیں ہو رہی تھیں، جنگ کے دوران پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا اس کا اثر پڑ رہا ہے ، خرم شہزاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹینٹ جنرل انعام حیدر ملک نے کہا ہے کہ پاکستان کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے۔مون سون کی موجودہ صورتحال پر جاری پیغام میں انہوں نے سوات میں سیلاب سے ہوئی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان میں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کی وجہ سے آفات کا بہت زیادہ خطرہ ہے، موجودہ مون سون سیزن کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے پاکستان بھر میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں، شمالی علاقوں میں شدید گرمی اور شدید بارش کی وجہ سے تیزی سے پگھلنے والے گلیشیئر دریاؤں اور ندی نالوں میں ممکنہ سیلاب کا باعث بن سکتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو آسان بنانے کے لیے لاہور ٹریفک پولیس نے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیوسک قائم کر دیا ہے۔اس سہولت کا افتتاح چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے کیا۔سی ٹی او کے مطابق، اب بیرون ملک جانے والے افراد روانگی سے قبل چند منٹوں میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کیوسک پر شہریوں کو ڈرائیونگ سے متعلق تمام خدمات باآسانی فراہم کی جائیں گی، جن میں لائسنس کا اجرا، تجدید، ڈوپلیکیٹ لائسنس اور لرنر لائسنس کی سہولت شامل ہے۔یہ مرکز چوبیس گھنٹے، ہفتے کے ساتوں دن کھلا رہے گا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) ترکی کے بڑے شہر استنبول میں اتوار کے روز ایل جی بی ٹی کیو پلس کمیونٹی کے لوگوں نے اپنی معروف "پرائیڈ پریڈ" منعقد کرنے کی کوشش کی، جسے پولیس نے روک دیا۔ حکام نے اس طرح کی ریلی پر پہلی ہی پابندی عائد کر دی تھی اور کارکنان کے مطابق مارچ کرنے کی کوشش کرنے والے 50 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترکی: استنبول میں 'پرائیڈ پریڈ' پر پابندی اور گرفتاریاں حکام 'استنبول پرائیڈ' نامی اس مارچ پر سن 2015 سے ہی ہر سال پابندی عائد کرتے رہے ہیں اور اس برس بھی استنبول کے گورنر نے اس پریڈ کے انعقاد پر یہ کہتے ہوئے...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت کے دور میں جاری ٹیکس ٹیررزم، چند بڑے کارپوریٹ گروپوں کو دی جانے والی خصوصی مراعات اور باقی تاجروں میں خوف و عدم تحفظ کا ماحول سرمایہ کاری کی ذہنیت کو منفی طور پر متاثر کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری انچارج شعبہ مواصلات جے رام رمیش نے ملک کی اقتصادی صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی معیشت ایک ضد پر اڑی ہوئی ہے اور آگے بڑھنے کا نام نہیں لے رہی۔ انہوں نے کہا کہ تیز اقتصادی ترقی نہ صرف ضروری ہے بلکہ مکمل طور پر ممکن بھی ہے لیکن حکومت کی پالیسیوں نے سرمایہ کاری کے ماحول کو شدید متاثر کیا ہے۔ جے...

وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، نجی نیوز چینل کا دعویٰ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، اعلان کل تک کریں گے۔ نجی نیوز چینل 24نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی وی فیس 35 روپے ہر ماہ گھریلو صارفین سے وصول کی جاتی ہے، انڈسٹری اور کمرشل صارفین سے بھی پی ٹی وی فیس وصول کی جاتی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر پی ٹی وی اور دیگر غیر ضروری سرچارجز ختم کرنے کا پلان تیار کیا گیا تھا۔ 4 کروڑ 26 لاکھ صارفین سے صرف پی ٹی وی فیس کی مد میں تقریبا ڈیڑھ ارب روپے تک وصول کیے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ٹی وی...
چھبیسویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں بننے والے آئینی بینچ نے آئین کو ہرا دیا ہے، کنول شوذب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی رہنما کنول شوذب نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں بننے والے آئینی بینچ نے آئین کو ہرا دیا ہے، جس دن یہ بینچ تشکیل دیا گیا، اسی دن سے اس پر شکوک و شبہات پیدا ہو چکے تھے۔پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما کنول شوذب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کی تھیں اور آج بھی ہیں، لیکن آج یہ سیٹیں ان سے چھین لی گئی ہیں، جو آئین و قانون کے خلاف...
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ریاستی نظام میں عوامی خدمت پر مبنی سول بیورو کریسی کا شفاف کردار ناگزیر ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم میں سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام (CTP) کے زیرتربیت افسران سے ملاقات کی۔ یہ افسران امن کے دوران فوجی فارمیشنز، آپریشنل علاقوں، بالخصوص کشمیر،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں پاکستان آرمی کے ساتھ منسلک رہے اور انہیں تینوں مسلح افواج کی سرگرمیوں کو قریب سے دیکھنے اور سیکھنے کا موقع ملا۔ فیلڈ مارشل کی افسران سے ملاقات ایک وسیع تر قومی اقدام کا حصہ تھی ،...
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ امریکہ کے نہ چاہتے ہوئے بھی، اسلامی ممالک میں ایران کا رتبہ بہت اوپر چلا گیا ہے اور عالم اسلام کو لیڈرشپ کا رول ماڈل مل گیا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں ایران کے لوگوں، فوجیوں اور لیڈرشپ کی جرات کو سلام کرتی ہوں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جس جذبے سے ایرانیوں نے لڑائی لڑی وہ قابل تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس نہ تو کوئی ہتھیار تھا، نہ کوئی جوہری ہتھیار ہے، ان کا سب سے بڑا ہتھیار ایمان اور شہادت کا جذبہ ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ...
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے رواں مالی سال 25-2024 میں ریونیوشارٹ فال میں کمی اور جون کے ٹیکس وصولیوں کے ہدف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے اتوار کی چھٹی منسوخ کردی ہے اور 29 جون کو تمام دفاتر کھلے رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایف بی آر کے ریونیو ڈویژن کی طرف سے تمام لارج ٹیکس آفسز (ایل ٹی اوز)، میڈیم ٹیکس آفسز (ایم ٹی اوز)، کارپوریٹ ٹیکس آفسز (سی ٹی اوز) اور ریجنل ٹیکس آفسز (آر ٹی اوز) کو ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔ تمام فیلڈ فارمشنز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وہ 29 جون 2025 بروز اتوار کو معمول کے مطابق دفتری اوقات میں کام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مسلح دہشت گرد بجلی چور عناصر کا دوران ڈیوٹی واپڈا ملازمین پر تشدد کرنا معمول بن چکا ہے یونین مسلسل محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسران اور مقامی انتظامیہ کو بار بار متوجہ کرتی چلی آرہی ہے مگر ہماری آواز کی سنوائی نہیں ہورہی جس کا نتیجہ اب یہ نکلا ہے کہ بات تشدد سے آگے بڑھ چکی ہے اور گزشتہ روز سیپکو سکھر کے LS فہیم احمد سمیجو کو دوران ڈیوٹی فرض کی ادائیگی پر پے درپہ چاقوں چھریوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا گیاجس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاکر شہید ہوگیا یونین اس گھنائونے اور دہشت گردی کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ قاتلوں کی...
تیل کمپنیوں نے یومیہ فروخت سے زائد پیٹرول دینے پر پابندی لگا دی ۔ رہنما پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن شعیب خان جی کاکہنا ہے کہ پیٹرول پمپس کو طلب میں کم تیل سپلائی ہو رہاہے۔ رہنما ایسوسی ایشن سمیر حسین نے کہاکہ پمپس جوسپلائی مانگ رہے ہیں اس سے 50فیصد تک کم تیل مل رہا ہے،کمپینزیکم تا 15جون کی یومیہ سیل سے زائد تیل نہیں دے رہیں،کم تیل سٹاکس والے کئی پمپس پر قلت ہے، بیشتر پر سپلائی معمول پر ہے۔
سپریم کورٹ ، آرمڈ فورسزممبران کیلئے سی ایس ایس امتحان میں رعایتی پالیسی پر وفاق سے جواب طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے آرمڈ فورسز کے افسران کو بغیر تحریری امتحان سول سروس میں شامل کیے جانے کے معاملے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا۔ عدالت نے سول سروس رولز 1956 کے سیکشن 3 کے تحت نوٹس جاری کرتے ہوئے تین ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اپنایا کہ سول شہریوں کو سی ایس ایس میں شامل ہونے کے لیے تحریری امتحان اور انٹرویو دونوں مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، جبکہ آرمڈ فورسز کے افسران کو صرف انٹرویو کی بنیاد پر...
سپریم کورٹ نے اسکولوں میں لائف اسکلز ایجوکیشن کے حصول سے متعلق درخواست پر سماعت کرتے ہوئے وفاقی و صوبائی سیکریٹری ایجوکیشن کو طلب کر لیا۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ نے مختلف مقدمات پر سماعت کی، اسکولوں میں لائف اسکلز ایجوکیشن کے حصول سے متعلق کیس میں جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا تمام سیکریٹری یہاں ہوں گے تو ایک مشترکہ لائحہ عمل بن سکے گا۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا اسلام آباد کے سکولوں میں تو بچوں کو لائف ایجوکیشن کی تربیت دی جا رہی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا تمام صوبوں کو وفاقی کے ساتھ مل کر اس پر حکمت عملی اپنانی ہو گی، ۔سلمان اکر م راجہ...

محرم الحرام، پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعیناتی،موبائل فونز کی نگرانی کا فیصلہ
محرم الحرام، پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس کی تعیناتی،موبائل فونز کی نگرانی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)محرم الحرام کے دوران پنجاب میں پہلی بار سائبر پیٹرولنگ اور فوری ریسپانس فورس کی تعیناتی جبکہ موبائل فونز کی نگرانی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس 25 جون کو محرم سیکیورٹی پلان کی حتمی منظوری دے گا۔سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں دوران محرم ہر ضلع میں اسپوکس پرسن مقررکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سوشل میڈیا پر فیک نیوز اور افواہ سازی کے خاتمے کی حکمت عملی تیار، خلاف ورزی پر پرچے اور سزائیں...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئندہ برس حاجیوں کی خدمت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں، نجی حج اسکیم کو ریگیولرائیز کیا جائے. وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت آئندہ برس حج کی تیاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس کے دوران وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور کو آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ برس حج آپریشن کی تیاری ابھی سے شروع کی جائے. سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 50، پنشن میں 20 فیصد اضافے کی سفارش وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ سعودی عرب کی جانب سے جاری کردہ حج پالیسی سے لائحہ عمل مرتب کیا جائے. وزیرِ اعظم شہباز شریف...
مسلم ممالک اسرائیل پر موثر پابندیوں کے نفاذ کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں، رجب طیب اردوان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے زہریلے پروپیگنڈے کو نظر انداز کرنے اور مذاکرات پر زور دینے کی اپیل کی ہے۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے مغربی رہنماں پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو بلا مشروط حمایت فراہم کر رہے ہیں۔استنبول میں او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ترکیہ مشرق وسطی میں سرحدوں کو خون سے دوبارہ کھینچنے کی اجازت نہیں دے گا۔انہوں نے او آئی سی کے 57 رکن ممالک...
استنبول :نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ترکیے کے شہر استنبول پہنچ گئے، جہاں وہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے دو روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ استنبول ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال پاکستان کے قونصل جنرل فواد شیر اور سینئر سفارتی افسر جنید یوسف نے کیا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز کل سے ہو رہا ہے، جس میں مسلم دنیا کو درپیش اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس کے دوران ایک خصوصی سیشن ایران پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف منعقد کیا جائے گا، جس میں رکن ممالک کا مشترکہ مؤقف تشکیل دینے پر غور ہوگا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان افتتاحی سیشن سے خطاب...
ملک بھر کے چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف پی سی سی آئی عہدیدران کو ایک سال توسیع دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی ٹی اوکے زیر اہتمام ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013میں اصلاحات کے حوالے سے مشاورتی سیشن ہوا ، کیپٹل آفس ایف پی سی سی آئی میںمنعقدہ مشاورتی سیشن میں وفاقی سیکرٹری تجارت جواد پال ، صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ ، ڈائریکٹر جنرل ڈی جی ٹی او بلال خان پاشاو دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بزنس کمیونٹی کی طرف سے ٹریڈ آرگنائزیشن رولز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے مختلف تجاویز دی گئیں ۔اجلاس میں تمام چیمبرز اور ٹریڈ یونینز کا ایف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موسمِ گرما کے آتے ہی بازاروں میں آموں کی بہار آ جاتی ہے اور یہ پھل نہ صرف ذائقے کے لحاظ سے لاجواب ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور اس کی غذائیت کے باعث یہ لقب بالکل درست لگتا ہے۔آم غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جن میں پروٹین، فائبر، وٹامن سی، وٹامن اے، وٹامن بی 6، پوٹاشیم، میگنیشیم اور فولاد جذب کرنے میں مددگار عناصر شامل ہیں۔ وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور جسمانی خلیات کی مرمت میں مدد دیتا ہے۔ وٹامن اے بینائی کو بہتر بناتا ہے جبکہ دیگر اجزا دل، ہڈیوں اور نظامِ انہضام کے لیے مفید ہیں۔آم...
حکومت کا عوامی مطالبے پر بڑا فیصلہ؛ سولر پینل پرعائد ٹیکس کم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 June, 2025 سب نیوز اسلا م آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سولرسسٹم کیلئے 46 فیصد مال درآمد کیا جاتا ہے، سولرپینل پر 18 فیصد ٹیکس کو 10 فیصد پر لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت دن بدن مستحکم ہورہی ہے، حکومت نے بجٹ کے حوالے سے بعض تجاویز پرنظرثانی کی ہے۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکس کےحوالے سے غلط فہمی پائی جاتی تھی، ڈیجیٹل سروسز کے حوالے سے سیلز ٹیکس صوبوں کا حق ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ چاروں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایران نے اسرائیل پر ایک سائبر حملہ کیا ہے جس میں موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق، ایران کے سائبر حملے کے نتیجے میں اسرائیلی شہریوں کو موبائل فونز پر پیغامات موصول ہوئے، جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔اسرائیلی حکام نے شہریوں کو مطلع کیا کہ یہ ایران کا سائبر حملہ ہے اور عوام کو اس پر دھیان نہیں دینا چاہیے۔اس کے علاوہ، اسرائیلی ٹی وی چینل کا لائیو پروگرام بھی مبینہ طور پر ہیک کر لیا گیا، جس پر اینکرز حیرانی کا شکار ہو گئے۔واضح رہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب ایران نے اسرائیل پر ایک اور بڑا حملہ کیا تھا، جس...

ایران کا اسرائیل پر سائبر حملہ، شہریوں کو ایندھن ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں میں جانے کے پیغامات موصول
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری شدید کشیدگی میں ایک نیا محاذ کھل گیا ہے جب ایران کی جانب سے اسرائیل پر سائبر حملہ کیا گیا جس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں کے موبائل فونز کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق شہریوں کو ایسے پیغامات موصول ہوئے جن میں انہیں پناہ گاہوں میں جانے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ اسرائیلی حکام نے فوری طور پر اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایران کا ڈیجیٹل حملہ ہے اور شہری ان پیغامات پر توجہ نہ دیں۔ یہ سائبر حملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ایران نے پیر اور منگل کی درمیانی شب اسرائیل پر ایک اور بڑا میزائل اور ڈرون حملہ کیا جس...
اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب وزیراعلیٰ نے بھگوا پارٹی پر بی جے پی کے زیر اقتدار ریاستوں میں بنگالی بولنے والوں کے خلاف "وِچ ہنٹ" کا الزام لگایا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلٰی ممتا بنرجی نے بی جے پی پر این ڈی اے حکومت والی ریاستوں میں بنگالی بولنے والے ہندوستانی شہریوں کو بھی بنگلہ دیشی قرار دے کر نشانہ بنانے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ حد تو یہ ہے کہ درست دستاویز رکھنے والوں کو بھی غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن قرار دیا جا رہا ہے۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ہنگامہ اس وقت شروع ہوا جب وزیراعلیٰ نے بھگوا پارٹی پر بی جے پی...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک)حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 95 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ تاہم وادی کوئٹہ میں اس اعلان سے قبل ہی پیٹرول نایاب ہو گیا تھا۔ شہر میں پیٹرول کی قلت نے شہریوں کو نئے شکوک وشبہات میں مبتلا کر دی تھا البتہٰ بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند کے مطابق کوئٹہ میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں، ایسی افواہیں ایرانی پیٹرول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر ) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نذیر حسین یونیورسٹی اور سٹی گلڈز کے تعاون سے سرٹیفائیڈ ٹیکنیکل کورسز کے آغاز کے لیے این ایچ یو میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نذیر حسین یونیورسٹی اور طلبہ کے لیے آج فخر کا دن ہے، کراچی کے لیے طلبہ کے بہترین اور روشن مستقبل کا چراغ بڑی آب و تاب سے چمک رہا ہے، وفاقی وزارت تعلیم شہر میں یونیورسٹیز کا جال بچھانے کے لیے پُرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شہر چلتا ہے تو ملک میں خوشحالی آتی ہے، آج کے تیز رفتار دنیا میں وہ نہیں بدلا جس نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 جون 2025ء) یوکرین کے حکام نے اتوار کو اعلان کیا کہ روس سے مزید 1,200 یوکرینی فوجیوں لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ لاشوں کی یہ منتقلی تبادلے کے معاہدہ کے تحت ہوئی ہے، جو اس ماہ کے اوائل میں استنبول مذاکرات میں طے پایا تھا۔ یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول کییف میں جنگی قیدیوں کے علاج کے لیے کوآرڈینیشن ہیڈ کوارٹر نے بتایا، "مزید 1,200 لاشیں جن کے بارے میں روسی فریق کا دعویٰ ہے کہ یوکرینی شہریوں کی ہیں، جن میں فوجی اہلکار بھی شامل ہیں، یوکرین کو واپس کر دیے گئے۔" انہوں نے مزید کہا کہ لاشوں کی شناخت فرانزک طریقے سے کرنی ہو گی۔...
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سول سوسائٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ اسرائیل ایک فاشسٹ ریاست ہے جو عالمی سطح پر بالعموم اور مسلم ممالک کے لئے بالخصوص نفرت کی علامت بن چکا ہے، اسرائیل کی انسانیت کش کاروائیوں سے پوری دنیا کے امن کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی اور جنگی صورتحال نے پاکستان سمیت دنیا بھر کو شدید تشویش میں مبتلا کردیا ہے، یہ تنازعہ جس کی جڑیں کئی دہائیوں کے سیاسی، مذہبی اور علاقائی تنازعات میں ہیں، اب خطرناک موڑ لے چکی ہے اور دونوں فریقین دھمکیوں کے تبادلے کے بعد اب فوجی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ جب کہ تنازعہ مشرق وسطی میں مرکوز ہے، اس کے اثرات...
یوکرین کے قیدیوں کے تبادلے کے ذمہ دار اہلکاروں نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ یوکرین کو روس کے ساتھ جنگ میں ہلاک ہونے والے اپنے یک ہزار 200 فوجیوں کی لاشیں موصول ہوئی ہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کی رابطہ کمیٹی نے ٹیلی گرام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ لاشوں کی واپسی یوکرین اور روس کے درمیان اس ماہ کے آغاز میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طے پانے والے معاہدوں کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 19 مارچ کو روس اور یوکرین کے درمیان 175 جنگی قیدیوں کا تبادلہ ہوا تھا، روس اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلی فون پر رابطے کے بعد...
بیجنگ :پیپلز بینک آف چائنا نے مئی کے مالیاتی اعداد و شمار جاری کیے۔ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مئی میں مجموعی مالیاتی وسائل میں معقول اضافہ ہوا ، اور سماجی فنانسنگ کی ترقی کی شرح اعلیٰ سطح پر رہی ، جس نے حقیقی معیشت کے لئے مضبوط حمایت فراہم کی ہے ۔ مئی کے اختتام پر وسیع پیمانے پر کرنسی کا بیلنس تقریباً 326 ٹریلین یوآن رہا ، جو سال بہ سال 7.9 فیصد زیادہ ہے۔ سوشل فنانسنگ کا اسٹاک تقریباً 426 ٹریلین یوآن رہا، جو سال بہ سال 8.7 فیصد کا اضافہ ہے اور ترقی کی شرح بلند سطح پر رہی۔ قرضوں کے حجم نے معقول نمو برقرار رکھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری...
پشاور: خیبر پختونخوا کے مجوزہ ترقیاتی بجٹ کی دستاویز ایکسپریس نیوز کو موصول ہوگئی۔ دستاویز کے مطابق سالانہ ترقیاتی بجٹ کا حجم 5 کھرب 17 ارب سے زائد رکھا گیا ہے، ترقیاتی بجٹ میں ایک کھرب 77 ارب سے زائد غیر ملکی گرانٹ اور لون شامل ہیں۔ مجوزہ ترقیاتی بجٹ میں 1349 جاری، 810 نئے منصوبے شامل ہیں۔ سالانہ اے ڈی پی میں سب سے زیادہ سولہ فیصد حصہ سڑکوں کی تعمیر کے لیے مختص کیا گیا ہے، سڑکوں کی 583 نئی اور پرانی اسکیموں کے لیے 53 ارب 64 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ صحت کے 182 نئے اور جاری منصوبوں کے لیے 27 ارب روپے، ابتدائی و ثانوی تعلیم کے 96 منصوبوں کے لیے 13...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ہٹری بائی پاس کے قریب صوبائی وزیر جام خان شورو اور میئر کاشف شورو کے چھوٹے بھائی روڈ حادثے میں ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر سول ہسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔ہٹڑی بائی پاس کے قریب کار اور ٹرک کے درمیان تصادم میں کار میں سوار مہران خان شورو جوکہ صوبائی وزیر جام خان شورو اور میئر کاشف شورو کے بھائی ہیں ڈرائیور سمیت زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ینگ پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سول اسپتال یونٹ کا آج ایک اہم اجلاس صوبہ کے صدر عبدالجبار کنبھار کی زیر صدارت ہوا جس میں اسپتال کے ڈائریکٹر فنانس آفتاب پھل کی جانب سے یونٹ کے ذمے داران و ملازمین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے اور اسپتال میں کی جانے والی کرپشن کی مذمت کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز اسپتال انتظامیہ کیخلاف یونٹ نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے پر ڈاکٹر آفتاب پھل نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کے صوبہ سندھ کیجنرل سیکرٹری عبدالغفار رند اور یونٹ کے جنرل سیکرٹری روی تمبولی و دیگر کیخلاف کارروائی کی ہے جس کا مقصد اپنی کرپشن کو چھپانا ہے۔ انہوں...