2025-09-18@13:44:38 GMT
تلاش کی گنتی: 280
«ٹیرف عائد کیا ہے»:
---فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جو کردار آج کی پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب میں ادا کیا ہے وہ پنجاب یاد رکھے گا۔عظمیٰ بخاری نے سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بیان پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے کبھی صوبائیت کارڈ، نہروں کے کارڈ اور ڈیم کارڈ نہیں کھیلا، ن لیگ قومی جماعت ہے، قومی سوچ اور قومی ترقی کو ترجیح دیتی ہے۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جس ٹیم کو آپ غیرتجربہ کار کہہ رہے ہیں اس نے پنجاب میں 80 منصوبوں کے ساتھ انقلاب برپا کر دیا ہے، آپ نے 17 سال میں جو سندھ کا حشر کیا اس کا رونا وہ وقتاً...
DUBAI: ’’ یہ انڈینز تو بڑا ایٹیٹیوڈ دکھا رہے ہیں، ہم کیوں ہاتھ ملانے کیلیے کھڑے رہیں‘‘ جب میدان میں پاکستانی کرکٹرز ایک دوسرے سے یہ بات کر رہے تھے تو ٹیم مینجمنٹ نے انھیں وہیں رکنے کا کہا، اس پر وہ تلملا گئے لیکن عدم عدولی نہیں کی، بعد میں جب مائیک ہیسن اور سلمان علی آغا بھارتی ڈریسنگ روم کی طرف گئے تو انھیں دیکھ کر ایک سپورٹ اسٹاف رکن نے دروازہ ایسے بند کیا جیسے کوئی ناراض پڑوسن کرتی ہے۔ تقریب تقسیم انعامات میں پاکستانی کپتان احتجاجاً نہیں گئے جبکہ انفرادی ایوارڈز لینے کیلیے ڈائریکٹر انٹرنیشنل پی سی بی عثمان واہلہ اور ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے شاہین آفریدی کوجانے کا کہہ دیا، انھیں...
دبئی: ایشیا کپ میں پاکستان کے ساتھ میچ کے بعد بھارتی ٹیم کی جانب سے نامناسب رویہ اپنانے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سخت ایکشن لینے پر غور کر ر ہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تمام واقعات کا جائزہ لینے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا جبکہ بھارتی کرکٹرز پر جرمانہ عائد کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے کہ ٹاس کے بعد کپتان اور میچ کے بعد بھارتی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا تھا، بھارتی کرکٹرز کا رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نےبھی بھارتی ٹیم کے غیر منساب رویے پر شدید احتجاج کیا جبکہ...
کراچی: کراچی میں بارش اورسیلاب بربادی کی داستان چھوڑ گیا جہاں انفراسٹرکچر تباہ اور سیوریج نظام تہس نہس ہوگیا، اسکیم 33 میں پانی ریلہ داخل ہونے کے بعد تاحال نکاسی نہیں کی جاسکی۔ شہرِ قائد کے علاقے اسکیم 33 گنجان آباد رہائشی علاقہ ہے جہاں حالیہ بارش کے بعد نکاسی آب کا عمل شروع نہ کیا جا سکا، جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات میں مبتلا ہیں اور علاقے میں پیدا ہونے والی ہنگامی صورت حال میں اسکیم 33 اور اس سے ملحقہ رہائشی سوسائٹیز شدید متاثر ہو گئی ہیں۔ شہریوں کے مطابق جی تھری بس اسٹاپ اور اطراف کی سڑکیں تاحال زیر آب ہیں، کئی رہائشی سوسائٹیز میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے، جس سے...
دبئی میں ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی جس میں ایونٹ کی ٹیموں کے کپتان اور ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے کپتان محمد وسیم کا کہنا تھا کہ ہم گزشتہ ایک ماہ سے اس ایونٹ کی تیاری کررہے ہیں، ہم نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے لیکن اس کرکٹ کو لے کر اس ٹورنمنٹ میں نہیں جاسکتے۔ آئی ایل ٹی20 میں بڑے پلیئرز کے ساتھ کھیلے ہیں جس سے ہمیں فائدہ ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ: سابق کرکٹرز کا ٹیم کو سپورٹ کرنے پر زور، بولنگ اور بیٹنگ کمبینیشن پر تحفظات پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلتے آرہے ہیں،...
شکاگو(نیوز ڈیسک) یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے امریکہ کے شہر شکاگو میں پاکستان کے قونصل جنرل نے امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ قونصلیٹ جنرل میں منعقد ہونے والے اس پروگرام میں رکن کانگریس جوناتھن جیکسن، شکاگو سٹی کی خزانچی میلیسا کونیئرز-ارون ، پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز اراکین اور سینئر منتخب عہدیداروں نے شرکت کی۔ اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے یوم دفاع پاکستان کی اہمیت اور آپریشن بنیان المرصوص کے جذبے پر روشنی ڈالی جو پاکستانی قوم کی مضبوطی اور اس کی مسلح افواج کی بہادری کی علامت ہے۔ انہوں نے پاکستان کے تذویراتی جغرافیائی محل وقوع، باصلاحیت انسانی وسائل ، تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ٹیک...
BUENOS AIRES: اجنٹینا کے صدر جیوئیر میلائی پر انتخابی مہم کے دوران دارالحکومت بیونس آئرس میں شہریوں نے پتھراؤ کیا گیا جس کا الزام اپوزیشن پر عائد کیا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے صدر جیویئر میلائی پر 7ستمبر کو شیڈول لوکل الیکشنز کی مہم کے دوران مظاہرین نے پتھراؤ کیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیویئر میلائی لوماس ڈی زومارا کے علاقے میں جمع ہونے والے حامیوں سے گاڑی کی چھت سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران مظاہرین کے ایک گروپ نے صدر پر پتھراؤ کیا تاہم سیکیورٹی فوری طور پر متحرک ہوئی۔ بتایا گیا کہ سیکیورٹی نے صدر جیویئر میلائی کو فوری طور پر مذکورہ گاری...
رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والے اکاؤنٹس جیسے اڈیالہ کی بلی اور بابا کوڈا، دراصل علیمہ خان کے بیٹے چلاتے تھے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےشیرافضل مروت نے کہا کہ 2018 میں مینڈیٹ ملنے کے بعد پی ٹی آئی کے اندر تکبر آسمان کو چھو رہا تھا۔ اس دن سے آج تک پارٹی میں کوئی نیا فرد شامل نہیں ہوا بلکہ پارٹی کے اندر لسانی بنیادوں پر تقسیم موجود ہے۔ ان کے مطابق گزشتہ 7،8 برس میں پی ٹی آئی سے لوگ مسلسل نکالے جاتے رہے۔ شیر افضل مروت نے کہا کہ انہیں پارٹی کے چند عناصر کی ”گالم گلوچ بریگیڈ“ سے شدید تکلیف ہے۔ ان کے مطابق...

ریاستی وظائف، سرکاری ملازمت سے فائدہ اٹھانے والا دہشت گردی نیٹ ورکس کو سہولت دے تو یہ مظلوم یا دانشور کیسے ہو سکتا ہے‘ سکیورٹی ذرائع
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی )سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عثمان قاضی جس کو ایک معزز تعلیمی شخصیت اور دانشور کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے وہ دہشتگردوں کا سہولت کار نکلا سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے عثمان قاضی (عرف امیر) محض یونیورسٹی پروفیسر نہیں بلکہ کالعدم تنظیم بی ایل اے اور اس کے خودکش ونگ، مجید بریگیڈ کے کلیدی کارندے اور ہینڈلر تھے۔ ذرائع کے مطابق عثمان قاضی BUITEMS یونیورسٹی کے پلیٹ فارم کو نوجوان طلبہ کو انتہاپسندی کی طرف مائل کرنے اور بھرتی کرنے کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ افسوسناک بات یہ ہے یونیورسٹی کا کلاس روم صرف تعلیم کے لیے نہیں بلکہ دہشت گرد نظریات پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔ اس کے باوجود...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر کوئی ہمارے ملک کی اقتصادی یا مجموعی ترقی کو کمزور کریگا تو ہم مضبوطی اور اتحاد کیساتھ جواب دیں گے کیونکہ آج کا ہندوستان طاقتور ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے رکن ڈاکٹر اشوک کمار متل نے ہندوستان پر غیر ضروری معاشی دباؤ کے خلاف امریکہ کو سخت وارننگ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے ہندوستانی برآمدات پر حال ہی میں عائد 50 فیصد ٹیرف کو واپس نہیں لیا تو لولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) 27 اگست سے امریکی سافٹ ڈرنکس اور دیگر مصنوعات کا بائیکاٹ شروع کردے گی۔ ایل پی یو کیمپس میں ایک سیاسی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اقدام کو ہندوستان کی اقتصادی خودمختاری...
فوٹو اسکرین گریب انسٹا گرام جشن آزادی اور معرکہ حق کے حوالے سے گورنر ہاؤس کراچی میں منعقدہ تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تقریب میں ملک کے نامور گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جس میں عاطف اسلم اور علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔اس دوران گانوں پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسٹیج پر رقص کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں گورنر سندھ گلوکار علی ظفر کے مشہور گانے ’چھنو کی آنکھ میں اک نشہ ہے‘ پر ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی زیرِ صدارت ہونے والی تقریب میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں جشنِ آزادی کے موقع...
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے مقدمات اور نااہلیوں پر کی جانے والی تنقید پر کہا ہے کہ وہ جو آج کاٹ رہے ہیں وہ انہوں نے خود بویا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک جملہ کہا تھا بولیے بھی اور سُنیے بھی لیکن انہوں نے بولا تو سہی مگر سُنا نہیں تاہم ہماری کولیگ نے حقیقت پر مبنی باتیں کیں۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا فریال تالپور کو اسپتال سے نہیں اُٹھایا؟ مریم نواز کے ساتھ آپ نے کیا کیا، مجھ پر کرائےداری تک کا کیس...
پی ٹی آئی نے جو بویا وہ آج کاٹ رہے ہیں، یہ مکافات عمل ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے مقدمات اور نااہلیوں پر کی جانے والی تنقید پر کہا ہے کہ وہ جو آج کاٹ رہے ہیں وہ انہوں نے خود بویا ہے۔مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک جملہ کہا تھا بولیے بھی اور سُنیے بھی لیکن انہوں نے بولا تو سہی مگر سُنا نہیں تاہم ہماری کولیگ نے حقیقت پر مبنی باتیں کیں۔عرفان صدیقی نے کہا کہ کیا فریال...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اور پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے اراکین کی نااہلی پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتوں کو ہتھیار بنا کر ہمیں کیوں نکال رہے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ورکرز پر سزاؤں کی بارش کرنے کے لیے عدالتوں کا استعمال کیا گیا، جھوٹے مقدموں میں سزائیں سنائی گئیں اور فیصلوں کے بعد فوراً الیکشن کمیشن نے اراکین کو نا اہل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ، قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈرز کو نااہل کیا گیا، آرٹیکل...

آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، شزہ فاطمہ خواجہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کیلئے سرمایہ کار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے تناظر میں سائبر سکیورٹی اور سیفٹی ناگزیر ہے، نوجوانوں اور میڈیا کو سائبر سکیورٹی کے حوالہ سے آگاہی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیکسٹ جنریشن سائبر ریزیلیئنس ورکشاپ اور ٹیلی کام سائبر سکیورٹی ایوارڈز 2025ء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تیزی سے...
اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو شہزاد ٹاؤن کے علاقے سے گرفتار کیا گیا...
کراچی: کراچی کے فیڈرل بی ایریا میں گزشتہ رات واٹر ٹینکر کی ٹکر سے بھائی اور بہن کی ہلاکت اور ان کے والد کے زخمی ہونے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو نذرِ آتش کر دیا، جس پر ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود کا شدید احتجاج سامنے آیا۔ رہنما کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی صبح سے رات 10 بجے تک ڈمپرز پر پابندی پہلے ہی نقصان دہ ہے اب مطالبہ کر رہے ہیں کہ ڈمپرز پر مکمل پابندی لگا دی جائے۔ لیاقت محسود نے الزام لگایا کہ شرپسندوں نے ہماری گاڑیاں جلائیں، اب ہم تمام پوائنٹس بند کر رہے ہیں اور سڑکیں بلاک کریں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نیشنل...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ زائرین کے لئے راستہ سیکیورٹی وجوہات پر عارضی طور پر بند کیا ہے، مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی کوئی بات نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہو ں نے مجلس وحدت المسلمین پاکستان کراچی کے آفس میں علامہ احمد اقبال رضوی سے ملاقات کے دوران کیا ۔بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے علامہ احمد اقبال رضوی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زائرین کے احساسات کی قدر کرتا ہوں اور ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔(جاری ہے) انہو ں نے کہا کہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر معاملات پر کام کر رہی...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے برآمدات کے گزشتہ برس کے ہدف، 3.8 ارب ڈالر کے حصول کی پذیرائی اور 30 ارب ڈالر کے ہدف کو عبور کرنے کے لیے آئندہ برسوں کے سالانہ اہداف اور درکار اقدامات پر جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ این آئی ٹی بی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اقدامات سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی ڈیجیٹائزیشن سے معیشت کی ترقی اور اسے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ٹی برآمدات کو 30 ارب ڈالر تک پہنچانے کے لیے پورا ڈیجیٹل ایکو سسٹم...
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں، شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔علی امین گنڈا پور نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔واضح رہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی مواد سے حملہ کیا تھا جس میں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گزشتہ روز ہونے والے احتجاج پر طنزاً تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی صاحب کل انتظار کرتے رہے لیکن احتجاج کے لیے کوئی آیا ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لگتا ہے لوگوں کو عقل آ گئی ہے، فتنے، بے ہنگم شور شرابے اور گالی گلوچ والی سیاست کارکردگی سے دفن ہو گئی ہے۔ لوگوں نے دیکھ لیا ہے کہ کیا فرق ہے، تقریریں کرنا بہت آسان ہے اس کے لیے دن رات ایک کرنا پڑتا ہے اور یہ تب ہی ہوتا ہے جب دل میں جذبہ ہو۔ مریم نواز نے پی ٹی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فساد پھیلانے والے کیا...
ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے،سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کا پارلیمنٹ میں دو ٹوک مؤقف آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی سے پیپلز پارٹی جیسی بڑی جماعت اس عمل میں شریک ہے، قومی اسمبلی اجلاس میں جذباتی خطاب قومی اسمبلی میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی پرجوش تقریر، کہا آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں، بانی پی ٹی آئی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ہم سب کو تسلیم کرنا ہوگا کہ عوام کی نمائندگی اور ان کے ووٹ کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے۔ آئین کے پرخچے اُڑائے جا رہے ہیں اور بدقسمتی...
نومئی کیا ہے بھگتنا تو پڑیگا،پی ٹی آئی والے شور نہ مچائیں ،عدالت جائیں،وفاقی وزیر عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نومئی کیا ہے بھگتنا تو پڑیگا،پی ٹی آئی والے شور نہ مچائیں ،عدالت جائیں۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے عطا تارڑکا کہنا تھا کہ میاں اظہرکی وفات سے سیاسی خلا پیدا ہوگیا ہے، وہ پر نہیں ہو پائے گا، میاں اظہر کے ساتھ خاندانی تعلق تھا ،میاں نواز شریف کے والد میاں شریف اور میاں اظہر کے والد کے مابین دیرینہ تعلقات تھے، لاہور کی سیاسی تاریخ میں ان کا نام ہمیشہ رہے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں علی محمد خان کو بتاوں شہباز شریف...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ امریکا سے ٹریڈ ڈیل ہماری معیشت کے لیے بڑی خوش آئند پیشرفت ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی سیکرٹری آف کامرس اور ٹریڈ ری پریزنٹیٹو ایمبسڈر سے ملاقات ہوئی، ہماری ٹیم کے مستقل مذاکرات ہوتے رہے جس کے نتیجے میں یہ ڈیل سائن ہوئی۔ بلا ل اظہر کیانی نے کہا ہے کہ اس ڈیل کے نتیجے میں پاکستان سے امریکا جانے والی اشیاء کے ٹیرف میں کمی ہو گی، اس ٹیرف میں کمی سے بہت بڑا اثر آئے گا۔ ’فہد مصطفیٰ نے میرا...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ باجوڑ میں بے گناہ اور معصوم شہری شہید ہوئے، یہ ہمارا صوبہ ہے مشاورت کے بغیر ہم پر فیصلے مسلط نہ کیے جائیں۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اور امن و امان سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پی، ایڈیشنل چیف اور دیگر متعلقہ حکام کی نے شرکت کی۔ اجلاس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں امن و امان کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا متعلقہ حکام کی جانب سے وزیر اعلی کو امن وامان کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعلی علی امین...
— فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ اختلافات سے پارٹی کو نقصان ہو رہا ہے۔تیمور سلیم جھگڑا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کی لیڈرشپ ذمے داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔اُنہوں نے کہا کہ سینیٹ ٹکٹ کی تقسیم پر صرف اتنا کہوں گا کہ کیا اس سے کارکنان خوش ہیں؟ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ فارم 45 میں تبدیلی کر کے ہمیں ہرایا گیا ہے، 180 دن میں ٹربیونل کے فیصلے آنے تھے لیکن 540 دن گزر گئے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اب الیکشن ٹربیونل میں ریٹائرڈ ججز آ گئے ہیں، عدالت نے آج نوٹس جاری کر کے فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔ تیمور جھگڑا...
—فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے سوال کیا گیا کہ حکومتی حلقے کہہ رہے ہیں کہ علیمہ خان نے پارٹی ہائی جیک کر لی، معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں؟ جس کا انہوں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ انہیں کہیں آپ آ جائیں پارٹی کو سنبھال لیں۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تم لے لو یہ پارٹی، ان سے اپنی پارٹی تو سنبھالی نہیں جاتی، پی ٹی آئی کی کیا فکر پڑی ہے، ان کی اصل میں پارٹی ہے کون سی، ان کے پاس 6 لوگ ہیں، کمپنی کی طرح پارٹی چلاتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایک بندہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ بھی ہیں اور نائب وزیراعظم...
— فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج میں اب دم نہیں ہے۔فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پشاور پی ٹی آئی کا 5 اگست کو احتجاج ہے لیکن پہلے یہ اپنے اندر اتحاد قائم کرے، وزیراعلیٰ پارٹی کے صوبائی صدر نہیں رہے، اب تو جیب سے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے، مجھے نہیں لگتا کہ پی ٹی آئی احتجاج کر سکے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ہم نے گورنر ہاوس کے اس ہال میں اے پی سی بلائی تھی جس میں صرف پی ٹی آئی نے اے پی سی میں شرکت نہیں کی تھی۔گورنر خیبر پختونخوا نے سوال کیا کہ آج تک پی ٹی آئی والوں...
تقریب سے خطاب میں پی پی رہنما نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی 2007ء میں شہادت کے بعد لوگ کہتے تھے پیپلز پارٹی ختم ہے۔، آصف علی زرداری کی حکمت عملی اور جس انداز میں انہوں نے اپنا سیاسی کردار ادا کیا جس سے پیپلز پارٹی کا اس ملک میں سیاسی کردار مزید بڑھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی اور پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا ہے کہ اس ملک میں اس وقت وہ آئیڈیل جمہوریت نہیں ہے، جس کی آج ہمیں ضرورت ہے، وہ تب آئے گی جب تمام ادارے اپنے دائرے میں راہ کر کام کریں، صدر آصف علی زرداری کی...
---فائل فوٹو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اپوزیشن اتحاد کا مقصد حکومت کو عوامی طاقت سے ختم کرنا ہے، اپوزیشن نے 31 جولائی کو اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔محمود خان اچکزئی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ اتحاد کھیل تماشے کے لیے نہیں بنایا، غیرجانبدار الیکشن کمیشن کے ذریعے عوامی نمائندگی کو تسلیم کیا جائے، اس اتحاد کا مقصد حکومت کو عوامی طاقت سے ختم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ جس جماعت نے انتخابات جیتے اس کے رہنماؤں کو جیل میں قید قیادت سے نہیں ملنے دیا جاتا، جس انداز سے شہباز اینڈ کمپنی نے طاقت سے عوام پر تسلط قائم کیا یہ قابل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی متوقع آمد پر ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔ کاشانہ ویلفیئر ہوم کی سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف جنہوں نے خود کو خان خاندان کے قریبی ذرائع سے منسلک قرار دیا، نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان ماضی میں شدید ڈپریشن کا شکار رہے اور انہیں میاںوالی کے ایک نجی ذہنی علاج کے ادارے میں داخل بھی کرایا گیا تھا۔ اپنے متنازعہ ویڈیو بیان میں افشاں لطیف نے دعویٰ کیا کہ جمائمہ گولڈ اسمتھ، جو عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، کے متعدد افراد کے ساتھ “فزیکل ریلیشنز” تھے، جس کی وجہ سے عمران خان کو شدید ذہنی اذیت پہنچی۔ ان کے مطابق، خاندان کے...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کی ترقی کے تناظر میں پاکستان میں چینی باشندوں کا تحفظ مزید اہمیت کا حامل ہو چکا ہے۔ ہم ملک میں چینی برادری کے لیے ایک محفوظ اور کاروبار دوست ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ پورے ملک میں عالمی معیار کے مطابق سیف سٹی منصوبے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ چین ہمارا دوست ملک ہے۔ چین کے ساتھ بھائی چارے پر مبنی ہمارے تاریخی تعلقات ہیں۔ چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں چینی باشندوں کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس کے معاملے پر آج ہونے والے مذاکراتی سیشن میں اپوزیشن نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا ہے کہ ہم آج مہمانوں کے ساتھ مصروف ہیں، ہم نے ارکان کی کوئی لسٹ نہیں بھیجی نہ ہی مذاکراتی کمیٹی پر کوئی مشاورت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے ساتھ مصروف ہوں ان کے جانے کے بعد اس معاملے کو دیکھیں گے۔ ریاستی ادارے حکومتیں گرانے اور چلانے کا کردارادا کر رہے ہیں: علی امین...
پی ٹی آئی قیادت شاہدرہ سے قافلے کی صورت میں رائیونڈ فارم ہاؤس پر جائیں گی جہاں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے، وہاں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے کی صدارت میں پنجاب اور کے پی کے پارلیمانی پارٹیوں کا اجلاس ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کا آئندہ احتجاجی تحریک کے لائحہ عمل طے کرنے کیلئے تحریک انصاف کا قافلہ لاہور پہنچ گیا۔ قافلے کی قیادت پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں، قافلے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت پنجاب اور کے پی کے کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی شریک ہیں۔ شاہدرہ میں قافلے کا کارکنوں کی جانب...
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 11 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی محمد علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں، بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے ویلکم کرنا چاہیئے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے ابھی کنفرم نہیں کیا کہ بانی کے بیٹے پاکستان آرہے ہیں یا نہیں، علیمہ خان نے یہ خبر دی تھی۔ بانی کے بیٹے اگر پاکستان آتے ہیں تو ان کا حق ہے ویلکم کرنا چاہیئے، کوئی بھی بیٹا یا بیٹی اپنے والد کی رہائی کیلئے جدوجہد کرسکتا...
چشمے کے لیے نظر چیک کروانا اور خصوصاً آپٹیشن کے سوال ’وہ ٹھیک تھا یا یہ ٹھیک ہے‘ کا درست جواب دینا بلاشبہ ایک جھنجھٹ والا کام ہے جس سے چھٹکارا دلوانے کے لیے اب آٹو فوکس عینیکیں دستیاب ہوچکی ہیں جن میں لوگ اپنا نمبر خود ایڈجسٹ کرسکتے ہیں اور انہیں قریب اور دور دیکھنے کے لیے چشمے تبدیل بھی نہیں کرنے پڑتے لیکن کیا یہ ایجاد بہترین نظر کی ضمانت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کنٹیکٹ لینز پہن کر سونے والا نوجوان بینائی سے محروم اس موزوع پر بی بی سی نے ایک تفصیلی رپورٹ کی ہے جس کے مطابق یہ ایک عام سا چشمہ معلوم ہوتا ہے لیکن حقیقت میں یہ ایک جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ فن لینڈ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ انہیں بانی پی ٹی آئی نے سینیٹ الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر کو ٹیلی فون کر کے مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ انہیں بانی سے ہدایت ملی ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن کےلیے کاغذات نامزدگی جمع کروائیں۔ذرائع کے مطابق مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی سے اہلخانہ نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے، انہوں نے بشریٰ بی بی کا پیغام مجھے پہنچا دیا جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت ہے کہ میں سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات جمع کرواؤں۔ذرائع...

آٹھویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سیکورٹی جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف کی سٹرکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا ہوا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوات واقعے میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنے آئی ہے: چیئرمین انسپیکشن ٹیم کا عدالت میں اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے ہائیکورٹ میں اعتراف کیا ہےکہ سوات واقعے میں مختلف محکوں کی کوتاہی سامنے آئی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں سانحہ سوات سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ افسران نے عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیئرمین انسپیکشن ٹیم سانحہ سوات نے عدالت کو بتایا کہ دریائے سوات واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مختلف محکموں کی کوتاہی سامنےآئی ہے، اس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے کہا کہ غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیا جائے۔ چیف جسٹس ہائیکورٹ نے عدالت میں موجود کمشنر...

مینڈیٹ چھینا گیا، مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ہمت ہے خیبر پی کے حکومت کو گرا کر دکھاؤ: پی ٹی آئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا جس میں اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا گیا۔ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کو نہیں بھولیں گے ہم سیاسی جنگ نہیں حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم بانی پی ٹی آئی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہماری سیٹیں چھین لینے سے اپنی جد وجہد ختم نہیں کریں گے، ہمیں کہا جاتا ہے کہ مٹی ڈالو اور آگے بڑھو۔ آٹھ فروری کو عوام نکلی یہ تاریخی دن تھا، جنید اکبر نے کہا کہ خان صاحب کی قیادت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ معروف ارب پتی ایلون مسک کی ٹیم کو حکومتی ادارے کی قیادت کے دوران امریکی وفاقی اداروں کے حساس ترین ڈیٹا تک غیر معمولی رسائی حاصل رہی۔ یہ ادارہ وزارت براہ حکومتی کفایت شعاری اقدامات کے نام سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قائم کیا تھا، جس کی قیادت خود مسک کر رہے تھے۔ اخبار کے مطابق مسک کی ٹیم نے 7اہم امریکی اداروں کے خفیہ سسٹم تک رسائی حاصل کی، جن میں محکمہ دفاع، ناسا، محکمہ محنت اور مالی صارفین کے تحفظ کا دفتر شامل ہیں۔ حاصل کردہ معلومات میں سرکاری معاہدے، تجارتی راز، اور مسک سے منسلک کمپنیوں کے خلاف...
آم کے شوقین افراد ہوشیار ہوجائیں ، کیا آپ کیلشیم کاربائیڈ سے پکے آم تو نہیں کھا رہے؟ تفصیلات کے مطابق گرمی کے آتے ہی بازار مختلف قسم کے آموں سے بھر جاتے ہیں، آم کھانے کے شوقین پھلوں کے بادشاہ کا مزہ لینے کے لیے اس کا بے صبری کے ساتھ انتظار بھی کرتے ہیں۔ اس وقت مارکیٹ میں آموں کی بہت سی اقسام دستیاب ہیں، جس میں انور رٹول، لنگڑا، سندھڑی، چونسہ، طوطا پری اور دسہری وغیرہ شامل ہیں۔کوٹ ادو میں آموں کو پکانے کیلئے ممنوعہ کیلشیم کاربائیڈ استعمال کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوا۔ڈائریکٹرآپریشنز فوڈ اتھارٹی شہزاد مگسی کی زیرنگرانی 216 مقامات پر انسپکشن کیا گیا اور اس دوران 117 کلو کیلشیم کاربائیڈ اور 95 کلو آم تلف کر...
سینیئر سیاستدان چوہدری نثار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی 35 سال کی رفاقت سنہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل ختم کر دی تھی۔ اس فیصلے کے بعد مسلم لیگ ن اور چوہدری نثار کے درمیان فاصلے بڑھ گئے تھے تاہم 7 سال بعد گزشتہ سال ستمبر میں پہلی مرتبہ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی ہمشیرہ کی وفات پر فاتحہ کے لیے ان کے گھر گئے تھے جس کے بعد گزشتہ روز ایک مرتبہ پھر سے وزیر اعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات ہوئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے اہم ملاقات، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا۔ مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں سندھ ہائیکورٹ بار کیس کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔ یہ فیصلہ مثال ہے کہ عدالت آئین بحالی کے لیے مداخلت کرتی رہی ہے۔ 3 نومبر کی ایمرجنسی کے بعد کئی اقدامات کیے گئے۔ سپریم کورٹ...
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مان لیے، اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا، پی ٹی آئی نے ہر بجٹ میں بی آئی ایس پی کے بجٹ میں کمی کی، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد سولر پینلز ٹیکس میں کمی کی، ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار ابتدائی مرحلے پر نہیں ہوگا، ان وجوہات کی وجہ بجٹ کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کی تجاویز کو قبول کرلیا، حکومت نے بی...
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مخصوص نشستیں کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے ہیں کہ لگتا ہے پی ٹی آئی میں کوآرڈینیشن کا فقدان تھا۔ تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے کی، جس میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے دلائل دیے۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میں سندھ ہائیکورٹ بار کیس کے فیصلے کا حوالہ دینا چاہتا ہوں۔ یہ فیصلہ مثال ہے کہ عدالت آئین بحالی کے لیے مداخلت کرتی رہی ہے۔ 3 نومبر کی ایمرجنسی کے بعد کئی اقدامات کیے گئے۔ سپریم کورٹ نے اس...
سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا مائنس عمران خان ہوچکا ہے؟ عمران خان نے کہا تھا کہ میری منظوری ہوگی؟ اس پر انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے مائنس عمران خان ہی ہوگیا ہے۔ صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ کے پی کے ارکان اسمبلی کہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپور بہت طاقتور ہیں ہم اس کو ناں نہیں کہہ سکتے؟ اس پر علیمہ خان کا کہنا تھاکہ بوجھ نہیں اٹھا سکتے تو گھر جائیں۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی نے وزیراعلیٰ گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کندھکوٹ( نمائندہ جسارت) کندھکوٹ ضلع میں بدامنی، بھتہ خوری، ڈاکو راج اور قبائلی تنازعات کی ناسور میں جکڑی ہوئی عوام نے بہرپور احتجاج کیا پر سندھ پولیس، سندھ حکومت نے آواز سنا مگر کیا کچھ نہیں جس کے بعد شہری اتحاد اور آل پارٹیز موومنٹ کے رہنماؤں نے مشترکہ فیصلہ کیا کہ امن کی خاطر ملک کے شہر اقتدار اسلام آباد میں پریس کلب کے سامنے کچھ روز احتجاجی کیمپ قائم کیا جائے گا اس لیے کندھکوٹ، تنگوانی اور کشمور میں سے مسافر کوچوں پر سوار ہو کر قافلے روانہ ہو گئے ہیں۔ سیاسی سماجی رہنماؤں حاجی حضوربخش مغل، اکرم باجکانی، غلام مصطفی میرانی، مولوی خان محمد ملک، وکیل فیاض بجارانی، غلام رسول ملک ودیگر نے روانگی کے...
راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ صبیح اظہر نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ گزشتہ دو سے تین برسوں سے زوال کا شکار ہے، جس کی بنیادی وجہ ڈومیسٹک کرکٹ کو مسلسل نظر انداز کرنا اور سسٹم میں بار بار تبدیلیاں ہیں، جب تک نچلی سطح پر کرکٹ کے ڈھانچے کو مضبوط نہیں کیا جاتا، اس وقت تک پاکستان کرکٹ کی بہتری ممکن نہیں۔ گوجر خان میں سکلز کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صبیح اظہر کا کہنا تھا کہ بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے نکالنے کا فیصلہ یقیناً ٹیم مینجمنٹ نے حکمت عملی کے تحت کیا ہوگا، تاہم دونوں کھلاڑی پاکستان کرکٹ کا قابلِ فخر سرمایہ ہیں اور وہ...
— فائل فوٹو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کو معلوم نہیں کہ اس کو حکومتی بنچز پر بیٹھنا ہے یا اپوزیشن میں۔عمر ایوب نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ ہوگیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے 8 جولائی 2024ء کو سندھ کی عوام کا گلا کاٹا اور چولستان کینال کی اجازت دی۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت کا امپورٹ بل بڑھے گا تو روپے کی قدر کم ہوگی، اثر سود کی ادائیگی پر ہوگا، آپ کا خسارہ مزید بڑھے گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پہلے اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا اور اب امریکا نے ایران پر حملہ کیا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ دنیا میں تیل...
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے دیے گئے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیلوں پر گیارہ رکنی آئینی بینچ نے منگل کو بھی سماعت کی۔ بینچ کی سربراہی جسٹس امین الدین خان کر رہے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے تفصیلی دلائل دیے۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے وکیل سے استفسار کیا، ’آج آپ دلائل مکمل کریں گے؟ اگر آج مکمل نہ کیے تو یہ نہ ہو کہ گھر میں داخلہ ہی بند ہو جائے۔‘ اس پر فیصل صدیقی نے برجستہ جواب دیا کہ ’گھر میں داخلہ تو ویسے بھی بند ہو چکا ہے۔‘ عدالت میں وکیل اور ججز کے درمیان دلائل کے دوران طنز و مزاح کے ساتھ گہری قانونی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ نے ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت آج منگل تک ملتوی کردی ہے جبکہ بنچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاہے کہ عدالت میں ساری بات صدر کے اختیار پر ہو رہی ہے، صدر کے اختیار سے پہلے کے عمل پر کسی نے بات نہیں کی، آئین میں لکھی ہرلائن کا مطلب اور مقصد ہے۔ عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ سینیارٹی تقرری کے دن سے شمار ہوگی، جج ہائیکورٹ میں تبادلہ پر آ گیا تو اس کی پہلی سینیارٹی کا کیا ہوگا؟انہوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں۔ ججز سنیارٹی اور ٹرانسفر کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ...
ڈرکسل یونیورسٹی امریکا کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی ایجاد کی ہے جو دل کی بیماریوں کے علاج میں روایتی طریقوں جیسے سٹنٹ یا بائی پاس سرجری کی جگہ لے سکتی ہے۔ یہ ننھی خوردبینی مشینیں، جنہیں مائیکرو روبوٹس یا نانو بوٹس کہا جاتا ہے، انسانی خون کی نالیوں میں سفر کرتے ہوئے ان مقامات تک پہنچتی ہیں جہاں چربی اور کولیسٹرول جمع ہو چکا ہوتا ہے۔ یہ مشینیں بغیر کسی آپریشن کے ان خطرناک ذرات کو تحلیل کرکے شریانوں کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ سمتھ سونین میگزین کے مطابق، یہ مائیکرو روبوٹس آئرن آکسائیڈ کے ذرات سے بنائے گئے ہیں جو ایک زنجیر کی شکل میں جُڑ کر پیچ دار ساخت اختیار کرتے ہیں۔ ان کا کنٹرول بیرونی...
وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کہا ہے کہ پولیس اور بیوروکریسی کی اپنی اسٹیبلشمنٹ ہے، آئی جی اپنے محکمے کے خود ذمے دار ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ضیاءالحسن لنجار نے کہا کہ آئی جی سے متعلق میرے سوال کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ارمغان کیس میں پولیس کی تحقیقات سامنے آئی ہیں، منشیات کے گروہ چل رہے ہیں۔ضیاء لنجار نے کہا کہ کچہ کے علاقے میں پولیس بہتر کام کر رہی ہیں، آئی جی امن وامان کی صورتحال دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹھٹحہ میں کل ماڈل پولیس اسٹیشن کا افتتاح کیا، سندھ پولیس کو بکتر بند گاڑیاں مل چکی ہیں۔
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پراسیکیوشن کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے عدالت نے قرار دیا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیئے گئے تاہم ان کی ضد اور مسلسل انکار کے باعث کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو سکا.(جاری ہے) عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ایک عام ملزم کو ایسے ٹیسٹ سے انکار کا موقع نہیں دیا جاتا جبکہ موجودہ ملزم نے نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے بھی...
لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جون2025ء) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پراسیکیوشن کی درخواست پر تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔عدالت نے قرار دیا کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے مکمل اور منصفانہ مواقع دیئے گئے تاہم ان کی ضد اور مسلسل انکار کے باعث کوئی نتیجہ حاصل نہ ہو سکا۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ ایک عام ملزم کو ایسے ٹیسٹ سے انکار کا موقع نہیں دیا جاتا جبکہ موجودہ ملزم (بانی پی ٹی آئی(نے نہ صرف ٹیسٹ کروانے سے انکار کیا بلکہ تفتیشی ٹیم سے ملاقات سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا پیش کردہ بجٹ2025-26 عوام دشمن قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا ہے، محمد فاروق نے سندھ اسمبلی میں بجٹ کے خلاف احتجاج کیا اور اپنے ردِ عمل میں کہا کہ وفاق کی طرح سندھ کا بجٹ بھی عوامی اُمنگوں کا ترجمان نہیں ، پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے ایک بار پھر کراچی کے ساتھ ناانصافی کی،بجٹ میں کراچی کے لیے کوئی میگا پروجیکٹ شامل نہیں ،کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے لیکن اسے پھر بھی نظر انداز کیا گیا ،سندھ میں احتجاج کرنے والی ایم کیو ایم وفاق میں حکومت کا حصہ ہے وہ بتائے اس نے وفاقی بجٹ...

اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی عوام کیا سوچ رہے ہیں اور کیا کچھ ہوسکتا ہے؟ تہران یونیورسٹی کے پروفیسر کا بیان آگیا
تہران (نیوز ڈیسک) ایران کی تہران یونیورسٹی کے پروفیسر فؤاد ایزدی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملوں نے ایران میں “جھنڈے کے گرد اتحاد” کی فضا پیدا کر دی ہے اور اب جنگ ایک ناگزیر حقیقت بن چکی ہے۔ قطری خبررساںادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ایزدی کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کی رائے واضح ہے کہ “اب ایران کو جواب دینا ہے، اور سخت جواب دینا ہے۔” ان کے مطابق “ایران جنگ نہیں چاہتا تھا، لیکن دوسرے فریق نے ایران کیلئے اس کے سوا کوئی چارہ نہیں چھوڑا۔ اب جواب ایسا ہونا چاہیے کہ آئندہ ایسی حرکت دوبارہ نہ کی جا سکے۔” انہوں نے کہا “یہ ایک افسوسناک صورتحال ہے، لیکن ہمیں ایک اور جنگ ہوتے ہوئے نظر آ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف کو بھارت کی پراکسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور میں ملک اندرونی طور پر دیوالیہ ہوچکا تھا، ہم آج بھی پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹارہے ہیں۔وفاقی ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے چارج سنبھالا تو لوگوں کا خیال تھا 4 سے 6 ہفتے کی بات ہے مگر وزیراعظم شہبازشریف نے دلیرانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی طور پر غیر مقبول اور معاشی طور پر ناگزیر اقدمامات کیے، ان اقدامات کے نتیجے میں حکومت نے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ملاقات کی، جس میں بلوچستان میں ریلوے سروس بہتر بنانے اور کوئٹہ سے کچلاک تک شٹل ٹرین چلانے کے منصوبے پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ریلوے کے شعبے میں بھارت کا مقابلہ کرنے کی کوشش کریں گے، حنیف عباسی ملاقات میں بتایا گیا کہ یہ شٹل سروس 32 کلومیٹر ریلوے ٹریک پر چلے گی، جسے قابلِ استعمال بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ منصوبے میں 5 ریلوے اسٹیشن شامل ہوں گے: سریاب، کوئٹہ، شیخ ماندہ، بلیلی اور کچلاک۔ ریلوے حکام نے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا کہ اس منصوبے پر 283 ملین روپے لاگت آئے گی۔ وزیر ریلوے نے یہ...
اجتماعی قربانی مرکز کے دورے کے موقع پر امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تشویشناک ہے، صوبائی حکومت نے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں۔ تفصیلات کے مطابق منعم ظفر خان نے الخدمت کے تحت نارتھ کراچی میں اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تشویشناک ہے، صوبائی حکومت نے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قابض مئیر کی ذمہ داری بنتی...
—فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی، وزیراعلیٰ، مرتضیٰ وہاب سے درخواست ہے کہ شہریوں کو جینے کا حق دیں۔منعم ظفر نے الخدمت کے تحت نارتھ کراچی میں اجتماعی قربانی کے مرکز کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف دا آرٹ ڈائیگنوسٹک سینٹر ناظم آباد میں موجود ہے جہاں سستا علاج کیا جاتا ہے۔منعم ظفر خان نے کہا کہ اس وقت کراچی میں صفائی ستھرائی کی صورتحال تشویشناک ہے، صوبائی حکومت نے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہے، مریم نواز انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں صفائی کے انتظامات کی ذاتی طور...
اسلام ٹائمز: آج کے اسرائیل میں مسجد الاقصیٰ کو تباہ کرنے اور تھرڈ ٹیمپل کی تعمیر نو کے مطالبے سامنے آنا عام ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی افواج میں شامل سپاہی کسی تردد کے بغیر اپنی وردیوں پر تھرڈ ٹیمپل کے بیج لگاتے ہیں اور اپنی فوجی گاڑیوں پر الاقصیٰ کی فتح کا اعلان کرنے والے بینرز آویزاں کرتے ہیں۔ انہیں بہت سی دولت مند تنظیموں کی مدد بھی حاصل ہے جن میں ٹیمپل انسٹی ٹیوٹ، ٹیمپل ماؤنٹ فیتھ فل اور ایریٹز یسرائیل فیتھ فل تحریکیں شامل ہیں۔ مزید اہم بات یہ ہے کہ انہیں بہت سے امریکی انجیلی مسیحیوں کی حمایت بھی حاصل ہے جو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق مسیحا کی آمد کے پیش خیمہ کے طور پر ہیکل کی...
محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ملک میں شدید گرمی رہے گی موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دادو 47، نوابشاہ 46، ملتان، سرگودھا، حیدر آباد میں 42، لاہور، پشاور میں 40، اسلام آباد، مظفر آباد 39 اور کراچی، کوئٹہ اور گلگت میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات نے خبر دار کیا ہے کہ عید کی چھٹیوں میں ملک میں شدید گرمی رہے گی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 12 جون کے دوران اسلام آباد، سندھ ،پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے7ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔جمعہ کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق دادو 47، نوابشاہ 46، ملتان، سرگودھا، حیدر آباد 42، لاہور، پشاور 40، اسلام آباد، مظفر آباد 39 اور کراچی ،کوئٹہ اور گلگت میں 36ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے، صوبے کو اس کا حق دیا جائے، سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے لیے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج کی خبروں کے بعد حکومت نے بات چیت کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت نے الٹا ہم پر مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے، صوبے کو اس کا حق دیا جائے، سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے...
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا سابق گورنر سندھ محمد زبیر کے پارٹی میں شامل ہونے کی خبروں پر بیان سامنے آگیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سزاؤں کی معطلی کے حوالے سے 190 ملین پاؤنڈ کیس سماعت کیلیے مقرر ہوا، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہوگا لہٰذا امید ہے کوئی مثبت پیشرفت ہوگی۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیس کی سماعت نہیں ہوئی تھی روٹین میں ایک مہینے کے اندر فیصلہ ہوتا ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کیس میں 70 دن بعد ان کی رہائی ہوگئی تھی جبکہ دوسرے کیس میں 51 دن...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریلوے نظام کسی بھی ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس ہوا۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی جانب سے وزیر اعظم کو پاکستان ریلویز میں جاری اصلاحات پر بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ پاکستاں ریلویز میں مزید سرمایہ کاری کی بے پناہ استطاعت ہے، بڑے اور اہم ریلوے اسٹیشنز پر جدید انفارمیشن ڈیسکس بنائے جا رہے ہیں۔ مودی کو دیکھیں تو یہ...
جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور نے خدشہ ظاہر کیا ہے اگلے 4 سال میں ممکنہ روسی حملے کی پیش نظر نیٹو کو تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور نے کہا ہے کہ روس سیکڑوں ٹینک ہر سال تیار کررہا ہے جن میں بہت سے بحر بالٹک کے نیٹو ممالک کے خلاف 2029ء میں استعمال ہوں گے۔ جنرل کارسٹن بریور نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نیٹو اتحاد ہنگری اور سلواکیا کے اختلافات کے باوجود اکٹھا ہے۔ وہ سنگاپور میں ہونے والے شنگھائی ڈائیلاگ ڈیفنس اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے جو عالمی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز نے منعقد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے...

پی پی 52 سمبڑیال ضمنی انتخاب: پیپلز پارٹی امیدوار کا خواجہ آصف اور اے ڈی سی آر پر دھاندلی کا الزام عائد
میاں محمد اشفاق: پیپلز پارٹی کے امیدوار راحیل کامران چیمہ نے پی پی 52 سمبڑیال کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انتخابات کو متنازع بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ راحیل کامران کےالزامات کے مطابق اُنہوں نے خواجہ آصف اور اے ڈی سی آر پر گٹھ جوڑ کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پریزائیڈنگ افسران سے فارم 45 پر ایڈوانس دستخط لیے جا رہے ہیں۔ راحیل کامران کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے جس میں وہ الیکشن عملے کے کردار پر شدید تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایڈوانس دستخط سے انکار کرنے والے افسران کو میڈیکل چھٹی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ محصولات کے معاملے پر معاہدے کے لیے پاکستان کے نمائندے آئندہ ہفتے امریکہ آ رہے ہیں پاکستان کو امریکہ کے ساتھ تین ارب ڈالر کے اضافی تجارتی بیلنس کے باعث اپنی برآمدات پر 29 فیصد تک کے ممکنہ محصولات کا سامنا ہے یہ محصولات واشنگٹن نے گذشتہ ماہ دنیا کے مختلف ممالک پر نافذ کیے تھے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدرٹرمپ نے کہا کہ اگر پاکستان اور اس کا ہمسایہ ملک انڈیا ایک دوسرے سے جنگ میں الجھتے ہیں تو انہیں ان دونوں ممالک میں سے کسی کے ساتھ بھی کسی معاہدے میں کوئی دلچسپی نہیں ہو گی یاد رہے...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 31 مئی ۔2025 )ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث دنیا بھر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت پر بھی مرتب ہو رہے ہیں حال ہی میں کولمبیا یونیورسٹی کے میل مین سکول آف پبلک ہیلتھ میں کی جانے والی ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں شدید گرمی سے نمٹنے کے لیے تیار کیے گئے ”ہیٹ ہیلتھ ایکشن پلانز“ میں ذہنی صحت کے مسائل کو یا تو مکمل طور پر نظرانداز کیا گیا ہے یا ان کے لیے مناسب اور موثر اقدامات شامل نہیں کیے گئے.(جاری ہے) تحقیق کے دوران 24 ممالک کے 83 ہیٹ ہیلتھ ایکشن پلانز...
پاکستان کے صوبہ سندھ کے ساحلی شہر کراچی سے روزانہ لاکھوں روپے مالیت کے مال بردار کنٹینرز ملک کے دیگر شہروں کی طرف روانہ ہوتے ہیں، جن میں بڑی تعداد میں الیکٹرانک اشیا بھی ہوتی ہیں۔ حالیہ کچھ عرصے سے سندھ اور پنجاب کو ملانے والی قومی شاہراہ پر احتجاج کے باعث آمد و رفت متاثر ہوئی، جس سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔ مگر گزشتہ ہفتے ایک انوکھا اور تشویشناک واقعہ پیش آیا جس نے تاجروں اور حکام دونوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ شکارپور میں خالی کنٹینر کی برآمدگی شکارپور کے مقام پر پولیس کو ایک ٹریلر اور خالی کنٹینر ملا، ایس پی شکار پور شاہزیب چاچڑ کے مطابق کنٹینر نیشنل ہائی وے پر گمبٹ...
علیمہ خان(فائل فوٹو)۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کا پارٹی کے لیے پیغام ہے اب وقت آگیا ہے مضبوطی سے کھڑے ہوجائیں۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا جو لوگ وزن نہیں اٹھا سکتے الگ ہو جائیں کوئی گلہ نہیں، نئے لوگ آگے آئیں جو وزن اٹھا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ جیل حکام عدالت کے احکامات کو خاطر میں نہیں لاتے، ہمیں ملنے نہیں دیا گیا۔ علیمہ خان نے کہا نعیم پنجھوتھہ اندر گئے اور تفصیلات لے کر آئے بانی نے ہمیشہ دو چیزیں مانگیں ایک قانون کی حکمرانی دوسرا آئین کی بالا دستی۔ علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی نے بتایا کہ ان...
— فائل فوٹو وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ ایک سال میں صنعتی شعبے کا ٹیرف 30 فیصد کم کیا ہے، کوشش ہے پاور ٹیرف میں پائیدار بنیاد پر کمی کی جائے۔ان کا کہنا ہے کہ اصلاحات کے ذریعے صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کی ہے، پاکستان میں متبادل ذرائع توانائی کا انقلاب آ چکا۔وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کےالیکٹرک کے ٹیرف فیصلے پر دوبارہ جائزے کے لیے نیپرا میں جارہے ہیں، کمپنیوں کو کارکردگی سے پیسے کمانے چاہیں، خیرات سے نہیں۔ پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف صنعتی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، ورلڈ بینک عالمی بینک نے پاکستان میں اضافی درآمدی ٹیرف...
راولپنڈی – تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جو وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں، ان کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔‘‘ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے پارٹی کو صرف نظریاتی کارکنوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں جیل میں عام قیدیوں جیسے حقوق بھی نہیں دیے جا رہے۔ ’’آٹھ ماہ میں صرف ایک بار بچوں سے بات کرائی گئی، بہنوں سے ملاقات نہیں ہو رہی، کتابیں روک لی جاتی ہیں، ذاتی ڈاکٹر کو ملنے کی اجازت نہیں دی جاتی،‘‘ انہوں نے کہا۔ عمران خان نے الزام عائد کیا...
—فائل فوٹو ایم کیو ایم نے روڈ کٹنگ کی مد میں ترقیاتی کام نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ایم کیو ایم کے رکنِ سندھ اسمبلی عامر صدیقی نے ڈی سی کراچی شرقی اور اینٹی کرپشن سندھ کو مراسلہ تحریر کیا ہے۔مراسلے کی کاپی ایس ایس جی سی کے ایم ڈی، چیئرمین انکوائریز اور اینٹی کرپشن سندھ کو بھی ارسال کیا ہے۔عامر صدیقی نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ روڈکٹنگ کی مد میں موجود رقم کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے، سوئی سدرن کی گیس لائنوں کے لیے روڈ کٹنگ کی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ جناح ٹاؤن میں روڈ کٹنگ کی مد میں سوئی گیس کمپنی نے 84 کروڑ روپے کی رقم ادا کی، رقم میں...
سٹی 42: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا وزیر ریلوے نے صفائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا ،صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا ، عملے کو صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ، وزیر ریلوے نے ٹرین کی ہر بوگی کا خود تفصیلی معائنہ کیا، مسافروں سے براہِ راست ملاقات کی ، شکایات و تجاویز سنی گئیں ، ریلوے عملے سے خدمات کے معیار اور مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا ، مارگلہ اسٹیشن کی ترقی کے لیے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا ، غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا مسافروں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات...
اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کا دروازہ کھلتا ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، پاک فوج کا اعلانیہ موقف ہے کہ ہمارا کام سیاستدانوں سے سیاسی مذاکرات کرنا نہیں، بانی پی ٹی آئی جس انجام سے دو چار ہیں اس کا راستہ انہوں نے خود چنا۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اسٹیبلشمنٹ کے دروازے پر دستک دے دے کر پی ٹی آئی کے ہاتھ زخمی ہوگئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ پی ٹی آئی سے بات چیت نہیں کررہی تو ہم کیا کریں۔ان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا اعلانیہ موقف ہے کہ ہمارا کام سیاستدانوں سے سیاسی مذاکرات کرنا...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔سینیٹ اجلاس کے دوران شیری رحمٰن نے کہا کہ ہم نے دوسرا اے پی ایس دیکھا ہے۔ ٹی ٹی پی کو افغانستان سے اور بی ایل اے کو بھارت سے معاونت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیاسی حل پر گفتگو ایک الگ موضوع ہے، لیکن یہ سیاسی لوگ نہیں۔ ان لوگوں سے ماضی میں انسانی حقوق فورم پر مل چکی ہوں، ایسے سیاسی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا جاتا۔ بھارت خود کو اسرائیل اور ہمیں غزہ نہ سمجھے، شیری رحمانپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی...
حکومت کے ساتھ بات چیت سے منع کیا تھا مگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد انصاف دفن ہوچکا، جج کہتے ہیں ان کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں، بانی پی ٹی آئی پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا چاہتا ہوں اگر وہ تیار ہے، حکومت کے ساتھ بات چیت سے منع کیا تھا مگر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کے لیے کبھی دروازہ بند نہیں کیا۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تین باتوں کی وضاحت کی ہے، بانی نے کہا...

’’ پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن‘‘۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ ‘‘ دیدیا
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ، میرا پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ عدم اعتماد نہ لائے، جو رہا سہا بھرم ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں’’ جیونیوز‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن حکومت یا سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو لے آئے، یہ تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں ان کی اوقات سامنے آجائے گی، اس وقت ان کی سیاست کا جو تھوڑا بہت سیاسی بھرم ہے وہ بھی سامنے آجائے گا، اس حرکت سے ان کے کپڑے اتر...
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ، میرا پی ٹی آئی کو مشورہ ہے کہ عدم اعتماد نہ لائے، جو رہا سہا بھرم ہے وہ بھی ختم ہو جائے گا۔پارلیمنٹ ہاؤس میں جیونیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ اپوزیشن حکومت یا اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانا چاہتی ہے تو لے آئے، یہ تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں ان کی اوقات سامنے آجائے گی، اس وقت ان کی سیاست کا جو تھوڑا بہت سیاسی بھرم ہے وہ بھی سامنے آجائے گا، اس حرکت سے ان کے کپڑے اتر جائیں گے۔خواجہ...

پہلے کون پیرول پر رہا ہوا ہے جوبانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے،ن لیگ نے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کا کوئی جواز نہیں،پیرول کی رہائی کا کوئی طریقہ کار ہوتا ہے،پہلے کون پیرول پر رہا ہوا ہے جوبانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ لیگی سینیٹر کا مزید کہناتھا کہ بھارت نے 2019میں بالاکوٹ پر حملہ تو نوازشریف کوٹ لکھپت جیل میں تھے،ن لیگ نے اجلاسوں میں شرکت کیلئے نوازشریف کی پیرول پر رہائی کی شرط نہیں رکھی۔ پی ٹی آئی کا مقدمات کا سامنا کرنے والے اپنے کارکنوں کیلئے پلیڈر مقرر کرنے کا اعلان...
حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ہماری 80 ہزار شہادتوں کے بعد ہم پر جنگ مسلط کی جارہی تھی، ہم نے بھارت کو کرارا جواب دے دیا ہے، یہاں فورسز کا جذبہ ہے تو قوم کا جذبہ بھی ہے، کوئی منصوبہ ساز کوئی منصوبہ بنانے سے پہلے سوچ لے ہم نے کیا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔ حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری— فائل فوٹو گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ فرانسیسی کمپنی نے بھارت کو طیارے بیچنے سے انکار کردیا اور بھارت سے کہا ہے کہ جہاز کے ساتھ پائلٹ بھی لینا ہوگا، پائلٹ پاک فضائیہ کا تربیت یافتہ ہوگا۔حیدرآباد میں سی ایم ایچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے فوجی جوانوں نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، اب بھارت ایسی حرکت نہیں کرے گا، نہ اس بارے میں سوچے گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ابھی سبکی ہوئی ہے، اگر دوبارہ ایسا کچھ کیا تو ڈبکی ہوگی، شہادتوں کا جذبہ ہمارے جوانوں میں موجود ہے، اللّٰہ نے ہمیں پوری دنیا اور خاص طور پر اس خطے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 10 مئی 2025 کو صبح 3 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک ملک کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور فضائی نگرانی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ تمام فضائی کمپنیوں، ایئر ٹریفک کنٹرول یونٹس، اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اس دوران کوئی فلائٹ آپریشن نہ کریں۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کی تین ائیر بیسز پر حملہ کیا ہے تاہم پاک فوج نے یہ حملہ ناکام بنا دیا ہے ۔ نور خان بیس پر حملے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل...

بھارت کو حملے کا سوچنا بھی نہیں چاہیے، پاکستان خاموش نہیں رہے گا، امریکی ٹی وی پر پاکستانی سفیر کا دوٹوک مؤقف
امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے واضح کیا ہے کہ بھارت اگر یہ سوچتا ہے کہ وہ حملہ کرے گا اور پاکستان خاموش رہے گا تو یہ اس کی سب سے بڑی بھول ہے امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کے خلاف جارحیت انتہائی قابل مذمت ہے اور دنیا کو یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ کیا وہ ایسی خطرناک مثال قائم کرنا چاہتی ہے جس میں کسی خودمختار ملک کے خلاف بغیر ثبوت کے کھلی جارحیت کی اجازت دی جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین راتوں سے بھارت مسلسل اشتعال انگیزی اور جارحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے جبکہ پاکستان...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا...
—فائل فوٹو ہنگو میں منعقدہ تحریکِ انصاف کے ورکرز کنونشن میں صدر پی ٹی آئی کے پی کے جنید اکبر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر رکنِ کے پی کے اسمبلی شاہ تراب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز نے ہمیشہ پارٹی کے لیے قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکروں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار ہم پوری تیاری سے ڈی چوک جائیں گے۔

چین پر ٹیرف، امریکہ میں اشیا کی قلت کا خدشہ، امریکی مارکیٹس کا کیا حال ہونیوالا ہے ؟تہلکہ خیز رپورٹ آگئی
امریکہ میں چین سے درآمد ہونے والی اشیاء پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے 145 فیصد ٹیرف کے اثرات آئندہ ہفتے سے نمایاں ہونا شروع ہو جائیں گے۔ ان ٹیرفس کے اطلاق سے قبل چین سے روانہ ہونے والے آخری کارگو جہاز امریکی بندرگاہوں پر پہنچ رہے ہیں لیکن آئندہ دنوں میں نہ صرف جہازوں کی تعداد کم ہو جائے گی بلکہ وہ کم سامان لے کر آئیں گے۔ سی این این کے مطابق پورٹ آف لاس اینجلس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جین سیروکا کے مطابق 9 اپریل کے بعد لوڈ کیے گئے کارگو پر ٹیرف لاگو ہوگا اور اس کے نتیجے میں بندرگاہ پر آنے والا مال گزشتہ سال کے مقابلے میں 35 فیصد کم ہو جائے...