2025-06-11@01:47:23 GMT
تلاش کی گنتی: 55
«کثیر جہتی تجارتی نظام»:
معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ملک کی سیاسی قیادت، مسلح افواج کی لازوال قربانیوں اور پاکستانی قوم کے ناقابل تسخیر عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک پروقار عشایے کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی اسٹرٹیجک دور اندیشی پر گہرے تشکر کا اظہار کیا ۔ انھوں نے بھارتی پروپیگنڈے کے خلاف پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو بھی سراہا، جنھیں انھوں نے فولادی دیوار قرار دیا جو گمراہ کن مہم کے خلاف ڈٹ کر کھڑے رہے۔ بلاشبہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صائب خیالات کا اظہار کیا، ان کا قوم کے لیے...
لاہور: پنجاب اسمبلی کے احاطے میں بھارتی جارحیت کے شہداء سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا اہتمام ینگ پارلیمنٹرین فورم نے کیا، جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، فورم کی چیئرپرسن آمنہ شیخ سمیت دیگر اراکینِ اسمبلی نے شرکت کی۔ اس موقع پر شرکاء نے بھارتی جارحیت کے خلاف جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کیں اور دو منٹ کی خاموشی اختیار کر کے ان کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ تقریب میں شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ تقریب کا مقصد قومی یکجہتی اور شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھنا تھا جبکہ مقررین نے اس موقع...
اسلام آباد:بھارتی حکومت کی بائیکاٹ مہم پر پاکستان نے آذربائیجان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفارت خانے جاکر سفیر خضر فرہادوف سے ملاقات کی اور پاکستان کا ساتھ دینے پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے آذربائیجان کے سفیر سے گفتگو میں کہا کہ سیاحتی ویزے منسوخ کرنا اور سوشل میڈیا مہم چلانا بھارتی ہیجان کی عکاسی ہے. آذربائیجان کو صرف پاکستان سے دوستی کے باعث نشانہ بنایا گیا۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان بھی آذربائیجان کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملاکر چلے گا. آذربائیجان کی بزنس کمیونٹی کے لئے اسلام آباد میں چیمبر آف کامرس بنایا ہے. پاکستان سے ڈائریکٹ فلائٹ کے آذربائیجان کی سیاحت پر مثبت اثرات...
ویب ڈیسک : یورپی دارالحکومت برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سامنے پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی جانب سے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس مظاہرے کا مقصد افواجِ پاکستان سے یکجہتی کا اظہار، بھارت کی حالیہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرنا تھا۔ مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں، کشمیریوں نے بھرپور شرکت کی اور "پاکستان زندہ باد" اور "افواجِ پاکستان پائندہ باد" جیسے نعرے لگا کر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ای یو پاک فرینڈشپ فیڈریشن یورپ، چودھری پرویز اقبال لوسر اور کمیونٹی راہنما مہر صفدر علی نے کہا کہ پاکستان ایک...
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی ایم ایچ کا دورہ کیا اور معرکۂ حق آپریشن بُنیان مرصوص کے دوران زخمی ہوئے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف نے فرداً فرداً تمام زخمی جوانوں سے ملاقات کی اور زخمیوں کی غیر معمولی بہادری اور فرض شناسی کو سراہا۔ آرمی چیف نے افواجِ پاکستان کی جانب سے ان کی مکمل دیکھ بھال، بحالی اور فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی جرأت و قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، پوری قوم اپنی افواج کے ہر سپاہی کے ساتھ یکجہتی میں کھڑی ہے۔ یہ پڑھیں : بھارت کی 13لاکھ فوج اپنے تمام تر ہتھیاروں سے ہمیں...
بیجنگ :چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کی ڈائریکٹر جنرل نگوزی اوکونجو ایویلا سے ملاقات کی۔پیر کے روز حہ لی فنگ نے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کو مرکز بنانے والا کثیرالجہتی تجارتی نظام بین الاقوامی تجارت کی بنیاد ہے اور عالمی معاشی انتظام میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تمام فریقوں کو عالمی تجارتی تنظیم کے فریم ورک میں مساوی مکالمے کے ذریعے اختلافات اور تنازعات کو حل کرنا چاہیے، کثیرالجہتی اور آزاد تجارت کو مشترکہ طور پر محفوظ رکھنا چاہیے، اور عالمی صنعتی چین اور رسد کے مستحکم اور ہموار بہاؤ کو فروغ دینا چاہیے۔ چین عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات میں جامع اور گہری شرکت جاری رکھے گا، عالمی...
سٹی 42 : ایبٹ آباد میں بھارتی جاریت کے خلاف اور پاک فوج سے یکجہتی کیلئے وکلاء نے ریلی نکالی ۔ ریلی میں وکلاء نے پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی کی، ریلی بار کلب سے پریس کلب تک نکالی گئی ۔ ریلی میں وکلاء کا کہنا ہے کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاک فوج دلیری کے ساتھ دشمن کا منہ توڑ مقابلا کر رہی ہے ۔ پاک فوج سے یکجہتی کے لیے خواتین وکلاء بھی ریلی میں شریک ہوئیں ۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی

جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان
جڑواں شہروں کی تاجر برادری کا بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی کو ر یلی نکالنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)راولپنڈی اسلام آباد کی تاجر برادری نے بھارتی جارحیت کیخلاف اور افواج پاکستان کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے دس مئی بروز ہفتہ کو ایف نائن پارک سے نیشنل پریس کلب تک ر یلی نکالنے کا اعلان کر دیا ،اس بات کا اعلان صدراسلام آباد چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سردار یاسر الیاس خان نے آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اجمل بلوچ ، صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن و فیڈریشن آف رییٹلرز سردار طاہرمحمود ، سابقہ صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن چوہدری روف...
سٹی 42 : بھارتی جارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لئے وکلاء نے کل بڑی تعداد میں ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا ۔ پاکسان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی نے بھارتی حملے کی مذمت کی، کہا کہ افواج پاکستان اور شہدا کیساتھ یک جہتی کیلئے بار ایسوسی ایشنز اجلاس کریں اور ریلیاں نکالیں ۔ بھارتی حملے کی مذمت اور افواج پاکستان کیساتھ یکجہتی کیلئے قرار داردیں منظور کی جائیں ۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان پاکستان بار کونسل کے جاری پیغام میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ بھارتی حملے کا نوٹس لے، بھارتی حملہ آور جارحیت اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف وزری ہے...
مظفرآباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کیخلاف آزاد کشمیر کے عوام سڑکوں پر نکل آئے، آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیا، آزاد کشمیر پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا، ریلیوں میں بھارت اور مودی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی، دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر کی عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی جارحیت کے خلاف آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زبردست عوامی ردعمل سامنے آیا ہے۔ ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور پاک فوج کے حق میں بھرپور مظاہرے کئے جبکہ بھارت اور نریندر مودی کے خلاف...
سٹی 42 : کوئٹہ شہر، سریاب روڈ کوئٹہ، چمن اور جعفرآباد میں پاکستان کی مسلح افواج کی غیر متزلزل حمایت اور بھارتی جارحیت کی شدید مذمت میں بڑے پیمانے پر ریلیاں نکالی گئیں۔ ان ریلیوں میں بلوچستان کے مختلف طبقات کی پرجوش شرکت دیکھی گئی، جن میں سول سوسائٹی کی تنظیموں کے سرکردہ اراکین، معزز قبائلی عمائدین، بااثر سیاسی رہنما، اور صوبائی اسمبلی کے اراکین شامل ہیں۔ ان ریلیوں میں قومی فخر اور یکجہتی کے احساس سے سرشار ہو کر، شرکاء نے ملک کے محافظوں کے لیے اپنی واضح حمایت کا اظہار کیا اور پاکستان کی خودمختاری کے خلاف جارحیت سمجھے جانے والے کسی بھی اقدام کی بھرپور مذمت کی۔ کوئٹہ شہر میں ایک اہم اجتماع نے مسلح افواج کے...
پاک فوج سے یکجہتی کیلئے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ، ملک بھر میں وکلا برداری ریلیاں نکالے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان بار کونسل نے پاک فوج سے یکجہتی کیلئے کل ملک گیر ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا شہداکےاہلخانہ اورزخمیوں سےمکمل یکجہتی کرتےہیں، بارایسوسی ایشنزقراردادیں منظور کرے گی۔ پاکستان بارکونسل کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں وکلا برداری ریلیاں نکالے گی، بھارتی حملےکی مذمت کرتےہیں،اقوام متحدہ نوٹس لے۔دوسری جانب بھارتی غرور خاک میں ملانے پر پاکستانی عوام کا مسلح افواج کو خراج تحسین۔ ملک بھر میں اطہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی جارہی ہیں، شرکا کا کہنا ہے بھارت نے پھر جارحیت کی تو کرارا جواب ملے گا۔ ملتان میں محکمہ صحت و بہودآبادی...
---فائل فوٹو بھارتی فوج کے بلااشتعال اور بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والے معصوم پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں تعزیتی اجلاس منعقد کیا گیا۔تعزیتی اجلاس چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا، جس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز شریک ہوئے۔ بھارت نے پھر دراندازی کی کوشش کی، تمام 12 ڈرونز کو ناکارہ بنادیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سپریم کورٹ کے ججز نے پاکستان میں بھارتی حملوں میں شہریوں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا، شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، لواحقین سے دلی...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور سپریم کورٹ ججز کی بھارتی حملے کی مذمت سپریم کورٹ ججز کا چیف جسٹس کی صدارت میں اجلاس ہوا، جس میں تمام ججز نے بھارت کی جانب سے غیر انسانی حملوں کے نتیجے میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا۔ یہ بھی پڑھیں:لاہورمیں فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے،جنہیں تباہ کیاجارہا ہے، آئی ایس پی آر تمام ججز نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال حملوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اور غمزدہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کی۔ اُنہوں نے شہیدوں کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فنکاروں، اداکاروں نے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کرتے بھارت کو مؤثر جواب دینے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اداکار بلال عباس خان نے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے ذلت آمیز اقدامات کو بزدلانہ قرار دیا۔ ماورا حسین نے پاکستان پر بھارت کے حالیہ بزدلانہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔ فرحان سعید نے پاکستان کی آزادی اور بھارت سے علیحدگی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے قائداعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اداکارہ عروہ حسین نے پاکستان کے خلاف بھارتی سازش کے لئے آواز بلند کرتے ہوئے جھوٹے پروپیگنڈے کو آگے بڑھانے اور کشیدگی بڑھانے پر بھارت پر شدید تنقید...
اسلام آباد: ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکیہ کشیدگی کم کرنے کی حمایت کرتا ہے اور پاکستان کے دیرینہ دوست کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے آج ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کیا اور بھارت کے حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کے بعد ترکیے کی پاکستان کے ساتھ یک جہتی اور حمایت کی تعریف کی اور انہوں نے بھارت کے میزائل حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی جس کے نتیجے...
ویب ڈیسک:ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا ہے۔ گفتگو کے دوران ترکیہ کے وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ حاقان فدان نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ ترکی کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات پر قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
اسلام آباد: ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فدان نے پاکستان کے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کو ٹیلیفون کیا اور بھارت کی جانب سے بلااشتعال جارحیت، پاکستانی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کی شہادت پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر خارجہ حاقان فدان نے اس موقع پر پاکستان کے ساتھ ترکی کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا اور علاقائی سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ حالات پر قریبی رابطے میں رہنے اور باہمی مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
کوئٹہ: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں بلوچستان بھر میں بھارتی جارحیت کے خلاف کشمیریوں اور افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے عوامی ریلیاں نکالی گئیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف بلوچستان کے مختلف اضلاع میں عوامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، اس حوالے سے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ ریلیوں کا انعقاد گوادر، حب، لسبیلہ، پسنی، اورماڑہ، جیوانی اور سربندر سمیت متعدد شہروں میں کیا گیا۔ احتجاجی ریلیوں میں طلباء و طالبات، قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے بھارت کو دوٹوک پیغام دیا کہ کسی بھی ممکنہ...
قومی اسمبلی کے اجلاس میں پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی جارحیت پر شدید ردعمل سامنے آیا اور تمام پارلیمانی جماعتوں نے متفقہ طور پر بھارت کو سخت جواب دینے کا اعلان کیا اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی جہاں پی ٹی آئی کے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہمسایے ہیں لیکن بار بار جنگ کی بات مناسب نہیں بھارت نے اگر کوئی مس ایڈونچر کیا تو پاکستان سخت ترین جواب دے گا انہوں نے کہا کہ انڈس واٹر ٹریٹی کو مودی حکومت نے پہلی بار چیلنج کیا جو عالمی سطح پر لے جایا جائے گا بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ مودی کا انڈیا مسلمانوں اور اقلیتوں کے قتل عام پر...
لاہور: کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنی بیٹی کے ہمراہ واہگہ بارڈر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پنجاب رینجرز کی روایتی پریڈ دیکھی۔ اس موقع پر جذبہ حب الوطنی سے لبریز عوام کا جوش دیدنی تھا اور فضا نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،پاکستان زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی ، سکھ برادری بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے واہگہ بارڈر پہنچ گئی اور بھارتی حکومت کو منہ توڑجواب دیا۔ جب سے پاک بھارت کشیدگی شروع ہوئی ہے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کی پریڈ دیکھنے والوں کا رش بڑھتا جارہا ہےجبکہ مختلف سیاسی ،سماجی ، مذہبی شخصیات بھی پاک فوج اور...
ویب ڈیسک:وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے،ملک دشمن ٹولےسے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں، یہی وہ جماعت ہے جو اپنی حکومت میں کسی سکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پر آ کر شکوے کرتی تھی کہ کیا کروں، جنگ کرلوں؟" پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی عظمیٰ بخاری نے مزید کہاان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ ان...
پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز پہلگام میں بھارتی فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستانی قوم ایک بار پھر اپنی مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کر رہی ہے۔ عوام نے پاک فوج کے قافلے پر پھول نچھاور کیے اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے لگائے۔ ذرائع کے مطابق، فوجی جوانوں نے قوم کی محبت کو ہاتھ اٹھا کر سراہا اور ایک ہونے کا عملی مظاہرہ کیا۔ عوام اور مسلح افواج تسبیح کے دانوں کی مانند ہیں — قدرتی آفات ہوں یا دشمن کی جارحیت، قوم ہمیشہ افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگی محاذ پر قوم...
کانفرنس کے شرکاء نے اتفاق رائے سے پاکستان کی قومی سلامتی کونسل اجلاس کے فیصلوں کی مکمل تائید کی۔ ہندوستان کو یہ قانونی حق حاصل نہیں ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدہ کو ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی میزبانی میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی و دینی جماعتوں، آل پارٹیز حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدور اور وزرائے اعظم پر مشتمل کل جماعتی کانفرنس مظفرآباد میں منعقد کی گئی۔ آل پارٹیز کشمیر کانفرنس میں اپوزیشن لیڈر خواجہ فاروق، صدر مسلم لیگ (ن) شاہ غلام قادر، سپیکر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر، ممبر قانون ساز اسمبلی و سینئر رہنما پیپلز پارٹی چوہدری...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزی علاقائی امن اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہے، بھارتی رویئے نے امن کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت خطے میں اشتعال انگیزی کو ہوا دے رہا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے او آئی سی گروپ کے سفیروں کو جنوبی ایشیا کی تازہ ترین صورتحال بار ے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھارت کے سیاسی بنیادوں پر غیر ذمہ دارانہ رویئے کا نوٹس لے۔ عاصم افتخار نے...
مشترکہ پریس کانفرنس میں علمائے کرام نے کہا کہ ہر لمحہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئے افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ پریس کانفرنس کے دوران علماء نے ہندوستان کے جانب سے پھیلائے جانیوالے جھوٹے پروپیگنڈے کی سخت الفاظ میں مذمت کی، خصوصاً پہلگام واقعے کو خود ساختہ قرار دیتے ہوئے اسے بھارتی سکیورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں استحکام پاکستان اور یکجہتی افواجِ پاکستان کے عنوان سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ممبر اسلامی نظریاتی کونسل علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کی۔ کانفرنس میں تمام مکاتبِ فکر کے جید علما کرام نے شرکت کی اور ملک کی سلامتی، خودمختاری اور افواج پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کیا۔ علما...
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ ہڑتال پوری قوم کی جانب سے ہے اور قوم فلسطینیوں سے اظہار محبت کرتے ہوئے اسرائیل اور امریکا کی مذمّت کرے گی، آج کی ہڑتال امریکا، اسرائیل اور بھارت کی شیطانی تثلیث کے خلاف ہے، پاکستانی قوم فلسطینیوں کی نسل کشی برداشت نہیں کر سکتی۔ جماعت اسلامی پاکستان کی اپیل پر غزہ کے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، کراچی میں صدر، بولٹن مارکیٹ، جوڑیا بازار سمیت دیگر تجارتی مراکز بند ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کی اپیل پر ملک کے مختلف شہروں میں جزوی ہڑتال دیکھی جارہی ہے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن...
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بین الاقوامی تجارتی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے جو ترقی پذیر ممالک کی خواہشات اور ضروریات کا آئینہ دار ہو۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریہ فارمولا اجلاس میں ایک بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد خان نے کہا کہ ہمیں کثیر الجہتی اور اجتماعی اقدام پر اعتماد کو بحال کرنا چاہئے۔ انہوں نے مذاکرے اور سفارتکاری کو فروغ دینے، یکطرفہ سوچ کو ترک کرنے، محاذ آرائی سے گریز کرنے اور بگڑتے ہوئے عالمی ماحول کے پس منظر میں باہمی طور پر سود مند تعاون کو فروغ دینے کی فوری ضرورت پر زور دیا۔کثیر الجہتی نظام کو مستحکم بنانے کے لئے پاکستانی تجاویز پیش کرتے ہوئے انہوں...
جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر آباد، ملتان، بہاولپور، کوئٹہ، گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی غزہ مارچ ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج 11 اپریل بروز جمعہ کو مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے۔ جماعت اسلامی بھی آج ملک بھر میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کرے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان لاہور مال روڈ پر مرکزی مارچ کی قیادت کریں گے۔ اس کے علاوہ کراچی، اسلام آباد، پشاور، حیدر...
بیجنگ : چینی وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے یورپی کمیشن کے تجارت اور معاشی سلامتی کے کمشنر ماروش شفکووچ کے ساتھ ویڈیو کانفرنس میں بات چیت کی۔ دونوں فریقوں نے جلد از جلد مشاورت کا آغاز کرنے اور چین-یورپ ٹریڈ ریمیڈی ڈائیلاگ میکانزم کی بحالی کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا۔ جمعرات کے روز وانگ وین تاؤ نے زور دیا کہ موجودہ صورت حال میں، چین اور یورپ کے قواعد پر مبنی کثیر جہتی تجارتی نظام کو مشترکہ طور پر برقرار رکھنے اور تجارتی آزادی پر قائم رہنے سے عالمی معیشت اور عالمی تجارت میں زیادہ استحکام اور یقینی صورتحال پیدا ہوگی۔ ماروش شفکووچ نے کہا کہ امریکہ کی طرف سے عائد کردہ محصولات نے بین...
مقررین نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو آر ایس ایس کا چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی پالیسیاں ہٹلر کی فسطائی سوچ پر مبنی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک کشمیر یورپ کی جانب سے دو ہفتے جاری رہنے والی کشمیر یکجہتی مہم کے اختتام پر اٹلی کے شہر بریشیا میں ایک عظیم الشان "کشمیر یکجہتی کانفرنس” منعقد کی گئی۔ ذرائع کے مطابق کانفرنس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنا تھا۔ یورپ میں ہونے والی یہ سب سے بڑی کشمیر یکجہتی کانفرنس تھی، جس میں اٹلی کے مختلف شہروں سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب سے برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان، تحریک کشمیر...
بریشیا، اٹلی: تحریکِ کشمیر یورپ کی جانب سے دو ہفتے جاری رہنے والی کشمیر یکجہتی مہم کے اختتام پر اٹلی کے شہر بریشیا میں ایک عظیم الشان "کشمیر یکجہتی کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنا تھا۔ یورپ میں ہونے والی یہ سب سے بڑی کشمیر یکجہتی کانفرنس تھی، جس میں مختلف شہروں سے کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ تقریب میں برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ افضل خان، تحریکِ کشمیر برطانیہ کے صدر فہیم کیانی، میلان کے اسسٹنٹ قونصل جنرل احمد ولید، کمیونٹی ویلفیئر اتاشی وقار خان اور APHC کی رکن شمیم شاول نے شرکت کی۔ افضل...
سعودی عرب میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں سفارتی اور پاکستانی کمیونٹی سمیت کشمیری عمائدین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی ۔دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں منعقدہ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں سفیر احمد فاروق کا کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہمت اور عزم کو سلام پیش کرتے ہیں کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی فوج ظالمانہ مظالم کے باوجود تحریک آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے تسلط کا ہر حربہ آزما چکا ہے مگر اس کے...
اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ یوم یکجہتی کشمیر اہل پاکستان اور کشمیری قوم کے لازوال تاریخی، مذہبی، نظریاتی، جغرافیائی، ثقافتی اور سماجی رشتوں کی پہچان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا دورہ مظفرآباد، دورے کے دوران مصروف ترین دن گزارہ، ایم ایل اے ہاسٹل میں راجہ لیاقت خان، سینئر صحافی سید آفاق شاہ، شیخ مقصود، سید یاسر نقوی ایڈووکیٹ، سجاد انور عباسی، سلیم اعوان، سید احسن کاظمی، سکندر حبیب میر، منیب قریشی، نعیم عباسی، سردار جہانداد عباسی، جاوید احمد تنولی اور دیگر نے ملاقاتیں کیں۔ بعدازاں صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے مظفرآباد میں سردار شاہ رخ ارباب...
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان حہ یونگ چھیئن نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکہ کی جانب سے کینیڈا اور میکسیکو پر اضافی ٹیرف کو ملتوی کرنے کے حوالے سے کہا کہ امریکہ کی جانب سے یکطرفہ طور پر عائد کردہ ٹیرف عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔یہ یکطرفہ طرز عمل ہے اور اس نے عالمی تجارتی نظام کو سنگین طور پر نقصان پہنچایا ہے اور عالمی صنعتی اور سپلائی چین میں خلل پیدا کیا ہے۔ چین آزاد تجارت اور کثیرالجہتی کی مضبوطی سے حمایت کرنے اور بین الاقوامی تجارت کی منظم اور مستحکم ترقی کے تحفظ کے لیے متعلقہ ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے...
مظلوم کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 ؍فروری کا دن امسال بھی بھرپور جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ حسب روایت اس سال بھی پاکستان ،آزاد کشمیر اور دنیا میں جہاں جہاں بھی پاکستانی اورکشمیری آباد ہیں جلسوں، کانفرنسوں، ریلیوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ ان پروگراموں میں تحریک آزادی کشمیر میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ کشمیری عوام کی حمایت کرتے رہنے کے عزم کابھی اعادہ کیا جارہاہے۔ یومِ یک جہتیِ کشمیر ایک تاریخی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، کشمیر کی آزادی کی تحریک کے لیے مسلح جدوجہد سے آج تک کا تجزیہ کریں تو کیاجائے تو پتہ چلے گا...
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہاکہ آج پاکستان کی حکومت اور عوام ’یوم یکجہتی کشمیر‘ منا رہے ہیں، ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے ان کی منصفانہ جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج کے دن کے موقع پرصدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم نےخصوصی پیغامات جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا، 10 جنگیں بھی لڑنا پڑیں تو لڑیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر انہوں نے کہاکہ قومی قیادت نے اپنے پیغامات میں کشمیر کاز...
اسلام آباد: آج 5 فروری کو پاکستان بھر میں یومِ یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد مظلوم کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کرنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں ریلیاں، سیمینارز اور دیگر تقریبات منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں مختلف مکاتبِ فکر کے افراد، حکومتی و عسکری قیادت، اور انسانی حقوق کے کارکنان شریک ہو رہے ہیں۔ بھارتی بربریت: ایک بھیانک حقیقت مقبوضہ کشمیر اس وقت بارود کی بو اور ظلم و ستم کے سائے میں ڈوبا ہوا ہے، بھارتی قابض افواج نے وادی میں ظلم و جبر کی انتہا کر دی ہے، جہاں نہتے...

کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازعہ کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے عوام کشمیریوں کو حق خوداریت ملنے تک اور آزادی کی جدوجہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت تنازع کشمیر پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج 5 فروری کے دن آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں مدعو کیا گیا جو میرے لیے اعزاز ہے، آج کے دن کشمیری بہنوں اور بھائیوں کو حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اظہار یکجہتی کے لیے اپنے ساتھیوں کے ساتھ حاضر ہوا ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا مظلوم کشمیریوں...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یومِ یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر پاکستانی کے دل میں کشمیر کی محبت لہو بن کر دوڑتی ہے، ہم حقِ خودارادیت کی شمع روشن رکھنے والے کشمیری شہدا کوخراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سلام ان کشمیری بہن بھائیوں پر جو 7 دہائیوں سے بھارتی سفاکیت کا ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ بھارتی بربریت نے جنت نظیروادی کو جیل بنا دیا ہے، عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف اپناکردار ادا کریں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کشمیریوں کی...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق جائز ہے اگر حماس اور کشمیری اپنی آزادی اور اپنی زمین کی جنگ لڑیں، ہمارے حکمران بھی بھارتی مظالم کیخلاف آواز آٹھائیں، بھارتی حکمرانوں کیساتھ معصوم کشمیریوں کے خون پر بہتر تعلقات نہ بنائیں، یہ اظہارِیکجہتی ایک دن کا احتجاج نہیں، ایک مسلسل تحریک ہے، ہم ہرمحاذ پر کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مال روڈ پر جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کیلئے نعرے بازی کی گئی اور بھارتی...

قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، ان کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھیں گے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت کرتا رہے گا۔ یوم یکجہتی کشمیر پر اپنے پیغام میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ نہتے کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، قوم کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔(جاری ہے) محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے جائز حقوق کی جدوجہد کی ہر فورم پر حمایت کرتا ہے، بھارت کا غیر...

وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا،وزیراعلیٰ بلوچستان کا یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2025ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کواپنے جاری کردہ پیغام میں کہاہے کہ کشمیری عوام بھارتی قبضے کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔(جاری ہے) وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کو حقِ خودارادیت حاصل ہوگا۔انہوں نے کہاکہ خطے میں امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل سے ممکن ہے،کہ پاکستان کشمیری عوام کی حمایت ہمیشہ جاری رکھے گا، بلوچستان کے عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔...

یوم یکجہتی کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا مظلوم کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا عزم
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے عزم و استقلال پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشتگردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری ایوان...

کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے، صدر مملکت آصف علی زرداری کا یوم ِیکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشت گردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کیلئے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ مطابق صدر مملکت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستانی عوام ہر سال 5 فروری کو اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، کشمیری عوام کے ناقابل ِتنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ اور جائز جدوجہد کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ مقبوضہ جموں و...
ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کشمیریوں میں دائمی رشتہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ 5 فروری کو پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ”یوم یکجہتی کشمیر” بھرپور انداز میں منائے گی۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی اور سینئر حریت رہنما محمد فاروق رحمانی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جامعہ سندھ جامشورو میں کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی بھرپور انداز میں منایا گیا۔ اس سلسلے میں آرٹس فیکلٹی بلڈنگ سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے کی۔ ریلی علامہ آئی آئی قاضی مرکزی لائبریری تک پہنچنے کے بعد ایک جلوس میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خلیل الرحمان کھمباٹی نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے بھارتی قبضے کے زیر اثر ظلم و جبر کا شکار ہیں، جہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، غیر قانونی قتل و غارت اور...

امریکی ٹیکس اقدامات کو عالمی تجارتی تنظیم (WTO) کے تنازعات کے حل کے میکانزم میں پیش کر دیا ہے، چینی وزارت تجارت
بیجنگ : چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے چین کی جانب سے WTO میں امریکی ٹیرف اقدامات کے خلاف کیس دائر کرنے پر صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے چین سے درآمد ہونے والی مصنوعات پر ٹیرف لگانا WTO کے قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے اور یہ یکطرفہ پسندی اور تجارتی تحفظ پسندی کی ایک واضح مثال ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قواعد پر مبنی کثیرالجہتی تجارتی نظام کو شدید نقصان پہنچاتا ہے، چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کی بنیاد کو تباہ کرتا ہے اور عالمی صنعتی چین اور سپلائی چین کے استحکام کو متاثر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ نے بارہا یکطرفہ پسندی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکا نے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم نے درپیش خطرات، علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ شرکا کانفرنس کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فورم نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ مزیدپڑھیں:صفر انکم ٹیکس کے باوجود دبئی حکومت اتنا کیسے کماتی ہے
راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرکی زیر صدارت 267 ویں کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں شرکا نے شہدائے افواجِ پاکستان، قانون نافذ کرنے والے اداروں اورشہریوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فورم نے درپیش خطرات، علاقائی اور داخلی سلامتی کے منظر نامے پر روشنی ڈالی۔ شرکا کانفرنس کا لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کے ساتھ موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ فورم نے یوم یکجہتی کشمیرکے موقع پر کشمیر کے پُرعزم لوگوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
لاہور: لیاقت بلوچ کی زیر صدارت ملی یکجتی کونسل بلوچستان کی صوبائی کونسل کا اجلاس آج کوئٹہ میں ہوگا۔ اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل اور جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا کہ بلوچستان مسائل کے حل کیلئے وفاقی حکومت بلاتاخیر قومی کانفرنس منعقد کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے عوام کے جذبات کا احساس کرے، لاپتہ افراد کی بازیابی بیرونی مداخلت کا سدباب بنے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ 5 فروری کو کشمیر و فلسطین سے یکجہتی کا دن ہوگا، پنجاب میں بلدیاتی ادارے اور طلبہ یونینز بحال کی جائیں۔