2025-11-03@23:07:17 GMT
تلاش کی گنتی: 132
«کہ اسپیس ایکس»:
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا ہے کہ دہشت گرد اگر ہمیں ایک گولی مارتا ہے تو ہمیں 10 مانی چاہئیں جبکہ اپنے رہنماؤں کو تجویز دی کہ سوشل میڈیا پر پارٹی کے اندرونی اختلافات بیان نہ کریں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت ضرورت ہے کہ پارٹی کی اندر کی باتیں باہر نہ لائیں۔ سلمان اکرم راجا کے سوشل میڈیا پر بیانات سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر اختلافی باتیں نہیں ہونی چاہئیں، اگر کسی...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔ بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔ ...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں، وہ کہتے ہیں نیازی لا نہیں ہوگا تو پاکستان نہیں چلے گا، یہ پاکستان دشمنی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر چیز پر نیازی لا لاگو کیا جائے، نیازی لا اب نہیں چلے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملات پر وزیراعلیٰ کے بیانات آنا مایوس کن ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی کی سلامتی کے منافی ہیں، یہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں کہ اندر بیٹھا ایک شخص ہدایات جاری کرے، نیازی لا جس کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی جماعت نہیں ایک انتہا پسند گروپ ہے، ہمارا مذہب یہ اجازت نہیں دیتا کسی کو بھی قتل کر دیں، تحریک انصاف نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کیا، کسی اور جماعت پر پابندی لگانے کی بات کہیں ڈسکس نہیں ہورہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی پر پابندی کا فیصلہ واپس نہیں ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سیاسی جماعت نہیں تھی، ہمیں اس مائنڈ سیٹ کے خلاف لڑنا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ریاست نے...
بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ اور معروف اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑا کو ان کی 52 ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا پر دلکش انداز میں مبارکباد دی ہے۔ ارجن کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ملائکہ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مسکراتی رہو، تلاش کرتی رہو اور ہمیشہ آگے بڑھتی رہو۔ اگرہ ارجن کپور اور ملائکہ اروڑا کے درمیان رشتہ اب ختم ہو چکا ہے، مگر دونوں کے درمیان باہمی احترام اور دوستانہ تعلقات برقرار ہیں۔ حال ہی میں ’ہوم باؤنڈ‘ فلم کی اسکریننگ کے موقع پر ان کو گرم جوشی سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ اس...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ پچھلےسال اسلام آباد ایئرپورٹ اور پی آئی اے کو پرائیوٹائز نہیں کر سکے، نومبر کےآخر تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہو جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ایک بار پھر نومبر کے آخر تک پی آئی اے پرائیوٹائز کرنے کا عندیہ دے دیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دسمبر تک آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوجائے گا، آئی ایم ایف پروگرام کو پرفارمنس کی بنیاد پر آگے لے کر جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے، درآمدات میں گڈ اور بیڈ...
صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھیں: علی امین گنڈاپور
مستعفی وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشتگردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ بیٹھیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفی دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے، باز آجائیں، ہماری پارٹی ہماری مرضی...
صرف عمران خان کے ساتھ بیٹھنا ہی کے پی میں امن وامان اور دہشت گردی کے مسئلہ کا حل ہے. علی امین گنڈاپور
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) مستعفی وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمارے صوبے میں امن وامان اور دہشت گردی کا مسئلہ ہے، اس کا ایک ہی حل ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بیٹھیں خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کو پیشگی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کو یقین دلاتا ہوں کہ اس سفر میں ان کے ساتھ ہوں، ملک میں انصاف کے لئے جو جنگ ہے ہم ملکر لڑیں گے. ان کا کہنا تھا کہ جب بانی چیئرمین پی ٹی آئی کا حکم ہوا، اسی روز استعفی دے دیا، جس طرح جمہوریت کے ساتھ ساتھ جان بوجھ کر کیا جارہا ہے،...
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) ڈسکہ پولیس نےجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) تھانہ ستراہ پولیس نے ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شمس الدین کے دوران جسمانی ریمانڈ انکشاف پر موضع ویرووالا سے ایک عدد پسٹل 30 بور بمعہ 3 گولیاں اور دوران گشت و ناکہ بندی موضع پلی کوٹ موکھل میں ملزم محمد بلال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 10 لیٹر شراب اور سیم نالہ سرانوالی میں ملزم فیصل قیوم کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل 30 بور معہ3 گولیاں برآمد کر لیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔...
بالی ووڈ اداکار ارباز خان اور ان کی اہلیہ شوریٰ خان کے ہاں پہلے بچے کی آمد کی خبر کے درمیان ارباز کی سابقہ اہلیہ، معروف اداکارہ و ماڈل ملائکہ اروڑہ نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ ان کی زندگی کا سب سے پسندیدہ شخص کون ہے۔ ایک حالیہ ایونٹ میں، انہوں نے اس شخصیت کا نام لیا جو ان کے دل کے سب سے قریب ہے۔ حیدرآباد میں منعقدہ ایک ایونٹ کے دوران، ایک مداح نے ملائکہ اروڑہ سے پوچھا کہ ان کا پسندیدہ انڈسٹری آئیکون کون ہے۔ اس پر ملائکہ نے کہا کہ وہ صرف ایک کا نام نہیں لے سکتیں کیونکہ وہ کئی لوگوں سے متاثر ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ارباز خان سے طلاق کیوں لی؟...
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ قائداعظمؒ نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اورناجائز ریاست ہے اورپاکستان اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کا دوٹوک مؤقف ہے کہ فلسطین ایک مکمل آزاد اور خودمختار ریاست ہو، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، کسی نام نہاد امن منصوبہ یا دو ریاستی فارمولے کو ہم فریب، دھوکہ اور اپنے نظریاتی تشخص کے منافی سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ٹرمپ کے منصوبے کی تائید کا مسترد کر دیا ہے۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ...
چین نے پاکستان کے ساتھ مل کر صدر آصف علی زرداری کے حالیہ دورۂ چین کے اہم نتائج پرعمل درآمد اور ’مشترکہ ایکشن پلان 29-2025‘ کو آگے بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان ’مشترکہ مستقبل کی شراکت داری‘ کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔ چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے اپنے ایک مضمون میں صدر زرداری کے دورے کو چین اور پاکستان کے مابین دوستی کا نیا باب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس نے عملی تعاون کو آگے بڑھاتے ہوئے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان تعلق کو مزید گہرا کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار صدر زرداری 12 تا...
بی آئی ایس پی کو فراڈ کہنے والوں کو معافی مانگنی چاییے، نام کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا:سینیٹر روبینہ خالد
بی آئی ایس پی کو فراڈ کہنے والوں کو معافی مانگنی چاییے، نام کسی صورت تبدیل نہیں ہوگا:سینیٹر روبینہ خالد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ سیلاب کے موقع پر سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے اجتناب کیا جائے، ایک سیاسی رہنما نے بیان دیا کہ بی آئی ایس پی فراڈ ہے جو نامناسب بیان ہے، رہنما نے ایک کروڑ خاندانوں کی توہین کی ہے، بیان پرمعافی مانگنی چاییے۔بی آئی ایس پی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے،...
پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور
پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کیلئے کوشش نہ کی ہو،علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)وزیر اعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندر منافق لوگ موجود ہیں، ایک دن بھی ایسا نہیں کہ بانی کی رہائی کے لیے کوشش نہ کی ہو، پارٹی کی اندرونی تقسیم کی وجہ سے ملاقاتیں روکی جارہی ہیں، بیانیہ ساز لوگ جماعت کو کمزور کررہے ہیں، بار بار ملاقات کی درخواستیں دی تھیں مگر روکا گیا، جھوٹے الزامات، سیاسی پروپیگنڈا ہمارے نقصان کا سبب ہے، سینیٹ انتخابات میں نامزدگیاں اور تنازع جیسے پروپیگنڈا پارٹی میں برقرار ہے،...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ یہ لوگ عمران خان کو ایک اور مقدمے میں سزا سنانے جارہے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بھی معلوم ہے سزا سنائی جانی ہے۔ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ میں آج بھی مین اسٹریم میڈیا سے بات نہیں کروں گی، کیمروں کے سامنے تین چار پلانٹڈ لوگوں کو بدتمیزی کے لیے بھیجا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نہیں چاہتی کہ پھر ان کو بدتمیزی کا موقع ملے، ہمارے کارکن پھر اشتعال میں آئیں گے، گرفتاریاں ہوں گی، 2 سال سے میڈیا یہاں کوریج کر رہا...
ایشیا کپ 2025 کے پاکستان بھارت ٹاکرے سے قبل سوشل میڈیا پر بھی ایک دلچسپ جنگ چھڑ گئی۔ بھارتی اداکارہ پریتی زنٹا کی آئی پی ایل فرنچائز پنجاب کنگز نے ایک پروموشنل پوسٹ شیئر کی جس میں بھارت کا لوگو نمایاں دکھایا گیا، جبکہ پاکستان کا لوگو جان بوجھ کر خالی چھوڑ دیا گیا۔ اس رویے پر کرکٹ فینز نے شدید ردِعمل دیا اور اسے کھیل کی روح کے خلاف قرار دیا۔ اس کے جواب میں کراچی کنگز نے بھرپور تخلیقی وار کیا۔ انہوں نے ایک تصویر جاری کی جس میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا کو شطرنج کھیلتے دکھایا گیا، جبکہ بھارتی کپتان کو دھندلے سائے میں پیش کیا گیا۔ تصویر میں نمایاں گھڑی کی سوئیاں 6:00...
میکسیکو سٹی: میکسیکو کے وسطی علاقے میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مال بردار ٹرین ڈبل ڈیکر بس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 61 زخمی ہوئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریلوے حکام نے بتایا کہ بس نے چلتی ٹرین کے آگے سے گزرنے کی کوشش کی جس کے باعث یہ ٹکر ہوئی۔یہ حادثہ میکسیکو سٹی سے تقریبا 115 کلومیٹر شمال مغرب میں اٹلاکومولکو اور ریاست مِچوآکان کے شہر ماراواتیو کے درمیان صنعتی علاقے میں پیش آیا۔ تصاویر میں دیکھا گیا کہ بس کی اوپری منزل کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فورا علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ریاستی اٹارنی جنرل کے مطابق...
ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق نے آزادی کی خوشیاں دوبالاکر دیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے قوم کو آزادی کے 78 سال مکمل ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ہر میدان میں بے مثال عزم و ہمت اور علم و ہنر کے باب رقم کئے ہیں، معرکہ حق نے پاکستانی قوم کے دل میں ایک نئی امنگ اور جذبہ بیدار کر دیا ہے۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق صرف عسکری فتح نہیں بلکہ دو قومی نظریہ کی صداقت کی جیت ہے، تمام سیاسی جماعتوں اور طبقات کو اتحاد و اتفاق سے قومی مفادات کے تحفظ اور فروغ کے لئے اشتراک عمل کی راہ اپنانے کی دعوت دیتا ہوں۔ ...
یوم آزادی معرکہ حق کے موقع پر اقلیتوں کی جانب سے پاکستان میں امن اور اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔ یومِ آزادی قربانی، اتحاد، عزم اور حوصلے کی روشن داستان ہے۔ یہ دن ہمارے عہد کی تجدید اور بزرگوں کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرنے کا لمحہ ہے۔ یومِ آزادی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ یہ آزادی طویل جدوجہد اور عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ قیام پاکستان میں اقلیتی برادری کی خدمات ناقابل فراموش اور ایک روشن باب ہے۔ یومِ آزادی معرکہ حق کے موقع پرپاکستان کی اقلیتی برادری نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تہوار، رسم و رواج الگ ہے، لیکن ہماری خوشیوں کی ہر ادا ایک ہے۔ اقلیتی برادری کا کہنا ہے...
پی ڈی پی کی سربراہ نے کہا کہ ریاست کی غیرقانونی تقسیم، متعصبانہ حدبندی اور امتیازی سیٹ ریزرویشن کے بعد یہ نامزدگی جموں و کشمیر میں جمہوریت کے تصور پر ایک اور بڑا حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر میں 5 اراکین اسمبلی کو نامزد کئے جانے کے مودی حکومت کے فیصلہ پر ایک ہنگامہ کھڑا ہوگیا ہے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی اور پی ڈی پی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انتخاب کرانے کے بعد جموں و کشمیر میں 5 اراکین اسمبلی کو نامزد کرنے کا فیصلہ جمہوری اصول کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ملک میں کہیں اور مودی حکومت عوام کے مینڈیٹ کو درکنار کر اراکین اسمبلی کو...
یومِ آزادی اور معرکہ حق کی روح کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے نیا ملی نغمہ ’جان سے پیارا پاکستان‘ جاری کر دیا ہے، جو قومی اتحاد، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے کا مؤثر اور پرجوش اظہار ہے۔ اس نغمے میں نہ صرف پاکستان سے بے پناہ محبت کو شاعرانہ انداز میں سمویا گیا ہے، بلکہ ہر پاکستانی چاہے وہ سپاہی ہو یا کسان، مزدور ہو یا لوہار، کو وطن کی ترقی و سلامتی کا ستون قرار دیا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: معرکہ حق میں بھارت نے پاکستانی قوم کو یکجا کیا نغمے کے بول ’اٹھے قدم جو غیر کے، ہم دھول چٹا دیں گے‘ دشمن کو دوٹوک...
علیمیہ خان—فائل فوٹو بانیٔ تحریکِ انصاف کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کیسز کا ایک ہی بندہ آرڈر دیتا ہے۔علیمہ خان نے یہ بات راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ حکومتی حلقے کہہ رہے ہیں علیمہ خان نے پارٹی ہائی جیک کرلی؟ صحافی کا علیمہ خان سے سوالعلیمہ خان کا کہنا تھا کہ ایک بندہ اسحاق ڈار وزیر خارجہ بھی ہیں اور نائب وزیراعظم بھی، اسحاق ڈار شوگر بورڈ کے ایڈوائزر اور چیئرمین بھی ہیں ان کا کہنا ہے کہ یہ اوپن ٹرائل ہے، فیملی اور وکلاء کو قانون کے مطابق اندر جانے دیا جانا چاہیے، ہمیں بتائیں کہ ہمیں سماعت میں کیوں جانے نہیں دیا جا رہا۔علیمہ...
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس کی ٹیم کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک ہفتے کے دوران گڑگاؤں میں 200 سے زائد افراد کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑ گاؤں میں ایک سنگین انسانی بحران نے جنم لے لیا ہے، جہاں حالیہ دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں بنگالی نژاد مسلم مزدور اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ ان مزدوروں کے خلاف مبینہ طور پر ہریانہ پولیس کی طرف سے غیر قانونی گرفتاری، تحویل میں بدسلوکی اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر نشانہ بنانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے بعد ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی ٹیم نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تبدیلی کا مطالبہ کردیا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی کے رہنما سینیٹر کامران مرتضیٰ کا کہنا تھاکہ ہم کسی حکومت کو گرانا نہیں چاہتے، علی امین گنڈاپور کے حوالے سے ہمارے تحفظات رہے ہیں، وہ نامناسب زبان استعمال کرتے ہیں اور ان کا رویہ بھی نامناسب ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ جے یو آئی میں علی امین گنڈاپورکےلیے اظہارپسندیدگی نہیں ہے، اگرپی ٹی آئی علی امین کوبطور وزیراعلیٰ ہٹاکرکسی اورکو لاتی ہے تو اس کا خیرمقدم کریں گے، مولانا فضل الرحمان کے پی ٹی آئی میں اندرونی تبدیلی سے متعلق آج کے بیان کا...
سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر سخت ریمارکس دیتے ہوئے قتل کے ایک مقدمے میں ملزم سیتا رام کو شک کا فائدہ دے کر بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ عدالت عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ مقدمے میں شواہد کے مطابق شک کی بنیاد پر ملزم سیتا رام کو سزا نہیں دی جا سکتی، اس لیے اپیل منظور کرتے ہوئے اسے بری کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ عوام کا پولیس پر اعتماد ہی اصل پیمانہ ہے کہ ہم ایک آئینی ریاست ہیں یا پولیس اسٹیٹ۔ یہ بھی پڑھیں: سیتا رام پر الزام تھا کہ اس نے 18 اگست 2018 کو چندر کمار...
’حضرت امام حسینؓ کی قربانی پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ سرمایہ ہے‘، یومِ عاشور پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا پیغام
یومِ عاشور 1447ھ کے موقع پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قوم کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور اسے پوری امتِ مسلمہ کا مشترکہ سرمایہ قرار دیا ہے۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ یومِ عاشور ہمیں قربانی، حق گوئی اور عزم و استقلال کا پیغام دیتا ہے۔ یہ دن امام حسینؓ اور ان کے رفقا کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے باطل قوتوں کے خلاف استقامت کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک حق کے متلاشی انسانوں کو راستہ دکھاتی رہے گی۔ کربلا...
فائل فوٹو وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ذریعہ بنتا ہے، اگر ہم کربلا کی روشنی میں اپنا راستہ طے کریں تو پاکستان فلاحی اور خوددار ریاست بن سکتا ہے۔یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم عاشورہ ہمیں صبر، قربانی اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کی عظیم مثال عطا کرتا ہے، میدانِ کربلا کا معرکہ کوئی عام معرکہ نہیں بلکہ رہتی دنیا تک ایک دائمی پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ امام حسینؓ نے اپنے خاندان، رفقاء کے ہمراہ سچائی اور دین کی سربلندی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، امام عالی مقام کا پیغام صرف اُن...
برلن : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے جرمن وزیر خارجہ جوہان واڈے فل کے ساتھ صحافیوں سے مشترکہ ملاقات کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیے۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ سفارتکاری اور سلامتی پر چین جرمنی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا موجودہ دور جامع، عملی، واضع اور تعمیری ہے جس سے دونوں فریقوں کے درمیان باہمی تفہیم اور اتفاق رائے میں اضافہ ہوا ہے۔چین یورپ تعلقات کے حوالے سے وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے 50 سالہ سفر کی اہم روشن خیالی یہ ہے کہ چین اور یورپی یونین شراکت دار ہیں، مرکزی نظریہ تعاون ہے، کلیدی قدر آزادی ہے،...
ویب ڈیسک :وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے. اپنے ایک بیان میں مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کردیا، اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کا مقصد عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہے، اپلائی کرنے والے ہر فرد کو سیاسی وابستگی سے بالا قرضے مل رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوام کے گھر بنانے کا ریکارڈ قائم کیا، اپنے ریکارڈ خود ہی توڑیں گے، قائد نواز شریف کا عوامی خدمت کا وژن عملی صورت اختیار کرچکا ہے،ان کا کہنا ہے کہ لوگوں نے جھوٹے نعرے لگائے مگر ہم نے عوام کے لیے گھر...
نارووال(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے۔ نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق نارووال میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ”ایک اناڑی شخص ملکی معیشت کو کیسے چلا سکتا تھا؟“ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے فیصلوں نے ملک کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ چار سالہ دور حکومت میں پی ٹی آئی نے معیشت کو تباہی سے دوچار کیا اور کرپشن کے کئی ریکارڈز قائم کیے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے فیڈرل محتسب سیکریٹریٹ برائے تحفظ ہراسگی (FOSPAH) کے تعاون سے کراچی میں ٹی ڈی اے پی ہیڈ آفس میں ورک پلیس ہراسگی ایکٹ پر ایک آگاہی سیمینار منعقد کیا۔اس سیمینار کا مقصد ٹی ڈی اے پی کے افسران اور عملے کو کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسمنٹ سے تحفظ کے ایکٹ سے متعلق آگاہی دینا تھا، جس میں قانونی ڈھانچے، شکایت درج کرانے کے طریقہ کار، اور ایسے احتیاطی اقدامات کو اجاگر کیا گیا جو ایک محفوظ اور باوقار کام کا ماحول پیدا کرنے میں مدد دیتے ہیں۔تقریب میں فوسپا کی ریجنل ہیڈ سندھ سبیکا شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور ایک جامع سیشن پیش کیا جس...
پی ٹی اے اور NCCIA کی مشترکہ کارروائیاں: غیر قانونی آئی ایم ای آئی ٹیمپرنگ اور سم اجرا کے خلاف کریک ڈاؤن
اسلام آباد (صغیر چوہدری )پاکستان کے ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور سالمیت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) کے مشترکہ تعاون سے غیر قانونی آئی ایم ای آئی کی ٹیمپرنگ اور سم کے غیر قانونی اجرا کے خلاف اقدامات کا دائرہ کار بڑھا دیا ۔ پی ٹی اے زونل آفس کراچی نے NCCIA حیدرآباد کے ساتھ مل کر لطیف آباد یونٹ 8، چراغ کمپلیکس، حیدرآباد میں واقع ایک موبائل مرمت کی دکان پر کامیاب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران ایک ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر اور آئی ایم ای آئی کلوننگ میں استعمال ہونے والا مخصوص سافٹ ویئر قبضے میں لے لیا گیا۔ واقعے میں ملوث دو...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ یہ بات یاد رکھیں کہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ اتحاد اور اتفاق کی بات کی ہے، پارٹی کے اندر اور باہر ایسے لوگ ہیں جو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، ان کے گمراہ کرنے کا مقصد آپ کو فوکس سے ہٹانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان کا پیغام آیا کہ بجٹ پیش ہوگا لیکن منظوری میری طرف سے ہوگی۔ پشاور سے جاری اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام ورکرز اور سپورٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں اور پیغام دیتا ہوں، پاکستان ایمان اتحاد اور نظم و ضبط پر معروض...
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کل پی پی نے سندھ حکومت کا 17واں بجٹ پیش کیا۔ سندھ کا بجٹ پیش ہونے سے ایک دن پہلے ہمیں کم پیسوں کا کہا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد ملک اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں شرجیل میمن، ناصر شاہ، چیف سیکریٹری سمیت دیگر بھی موجود رہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کچھ اراکین نے قرارداد لانے کا کہا تو ہم نے قانون کے مطابق فیصلہ کیا، اتنے اہم معاملے پر عالمِ اسلام سمیت ہر کوئی بات کر رہا ہے۔ کچھ لوگ انسانیت اور امن پر یقین نہیں...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی کسی شخص کی ظاہرہ شکل و صورت یا جسامت پر تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے معاشرے میں بڑھتے ہوئے باڈی شیمنگ کے رجحان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلط ہے کہ کسی کو اس کی بڑھتی عمر یا موٹا، پتلا ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کوئی کسی شعبے میں سینئر ہوگیا ہے تو اسے یہ مشورہ دینا کہ اب آپ کی عمر ہوگئی ہے آپ آرام کریں یہ انہیں ناگوار گزرتا ہے۔ ثمینہ پیرزادہ کا کہنا تھا کہ آج وہ جس مقام پر ہیں اس تک پہنچنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے مئی 2025 میں 3,609 کمپنیوں کی تاریخی بلند ترین رجسٹریشن کی ہے، جو جنوری 2025 میں قائم کردہ 3,442 کے پچھلے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گئی ہے۔ اس دوران 2.7 ارب روپے سے زائد کا سرمایہ اکٹھا کیا گیا، جبکہ تقریباً 99.9% نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن اب ڈیجیٹل طریقے سے کی جا رہی ہے۔ یہ بڑھتا ہوا رجحان سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور ایس ای سی پی کی ڈیجیٹل اصلاحات کی کامیابی کو ظاہر کرتا ہے، جن کا مقصد کاروبار کی رجسٹریشن کو آسان بنانا اور انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا ہے۔ ایس ای سی پی اپنے ریگولیٹری فریم ورک کو مضبوط بنا کر،...
کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاجی تحریک شروع نہ کرے تو بہتر ہے کیوں کہ انہیں اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔فیصل آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قیادت کو کوئی غلط فہمی ہے تو وہ بھی دور ہوجائے گی اور وہ اس تحریک سے اپنے کارکنوں کے لیے صرف مشکل ہی پیدا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت کوئی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں ہے، تحریک انصاف ذاتی کے بجائے قومی معاملات پر سیاست کرے۔ان کا کہنا تھا کہ...
— فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد سیف کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے کلائمیٹ ایکشن بورڈ (کیب) بل 2025ء کی منظوری دے دی۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ کلائمیٹ ایکشن بورڈ مالی طور پر خود مختار ہوگا۔ بورڈ ماحولیاتی پالیسیوں کی تیاری، ترامیم، نگرانی اور کارکردگی کا جائزہ لے گا۔ان کا کہنا ہے کہ بورڈ سرکاری محکموں میں ماحولیاتی حکمت عملی کی نگرانی کرے گا۔ کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے تحت خصوصی کلائمیٹ ایکشن فنڈ قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بلین ٹری پروجیکٹ کے بعد کلائمیٹ ایکشن بورڈ کے پی حکومت کا دوسرا بڑا ماحولیاتی منصوبہ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے فیصلہ کیا کہ بھارت کے 26 مقامات پر ان کو جواب دوں گا، مظفر آباد میں بھارتی شیلنگ سے 7 سال کا ارتضیٰ شہید ہوا، جس بریگیڈ ہیڈکوارٹر کی شیلنگ سے ارتضیٰ شہید ہوا، ہم نے اسے تباہ کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو جن ہوائی اڈوں سے بھارتی طیارے اڑے ان کو تباہ کیا، کیا آپ کی فوج نے کسی ایک سویلین انفرا اسٹرکچر، کسی ایک سول آبادی کو نشانہ بنایا؟ نہیں، ہم امن پسند ہیں، امن کو ترجیح دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا ملاقات کرنیوالے کے پی کے...
بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے، اگر جنگ چاہیے تو جنگ سہی، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت اپنے بیانیے کی وجہ سے آگ سے کھیل رہا ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن اگر بھارت کو جنگ چاہیے، تو پھر جنگ ہی سہی اور ہم اس کے لیے تیار ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹریو دیتے ہوئے ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ایٹمی جنگ بیوقوفی ہوگی، یہ ایک ایسا راستہ ہے جو دونوں ممالک کے لیے باہمی تباہی کا باعث بن...
سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں اپریل کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی ہے، جس میں بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 1 روپے 27 پیسے تک اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر 29 مئی کو سماعت مقرر کی ہے، جس کے بعد حتمی فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ درخواست کے مطابق اپریل 2025 میں ملک بھر میں 10 ارب 51 کروڑ 30 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ تقسیم کار کمپنیوں کو 10 ارب 19 کروڑ 60 لاکھ یونٹس فراہم کی گئیں۔ اپریل میں بجلی کی اوسط پیداواری لاگت 8.94 روپے فی یونٹ رہی، جبکہ ریفرنس...
پاکستان کے خلاف جاسوسی کے جھوٹے الزامات میں گرفتار ہونے والی بھارتی خاتون سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کا تعلق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی سے نکل آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو گرفتار ہونے والی جیوتی ملہوترا کو بھارتی اداروں نے پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ بی جے پی ہریانہ کی سرگرم کارکن ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جیوتی ملہوترا نہ صرف بی جے پی کے متعدد ایونٹس میں شریک رہی ہیں بلکہ اپنی شناخت بھی کئی مواقع پر بی جے پی کارکن کے طور پر پیش کر چکی ہیں۔ گرفتاری سے قبل بی ایس ایف کے ایک...
معرکہ حق کے حوالے سے 27 منٹ 51 سیکنڈ دورانیے کی ایک سنسنی خیز اور حقائق پر مبنی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق "معرکہ حق " 27 منٹ 51 سیکنڈ پرمشتمل جامع اور معلوماتی دستاویزی فلم ہے جو مستند حقائق پر مبنی ہے۔یہ فلم نہ صرف ہندوستان کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بے نقاب کرتی ہے بلکہ پاکستان کی جرات مندانہ عسکری کارروائی مارکۂ حق کی جھلک بھی پیش کرتی ہے۔ایک ایسا تاریخی لمحہ جس نے جنوبی ایشیا کے جیو اسٹریٹیجک توازن کو یکسر تبدیل کر دیا، یہ فلم ناقابلِ تردید شواہد کے ذریعے ثابت کرتی ہے کہ پہلگام کا واقعہ بھارتی بیانیے کی بنیاد پر سچائی کی کسوٹی پر پورا نہیں اترتا۔اس کے برعکس، پاکستان نے...
ویب ڈیسک: جنوبی ایشیا میں سچ اور جھوٹ کی کشمکش پر مبنی تاریخی لمحات کو اجاگر کرتی پاکستان کی نئی دستاویزی فلم "معرکۂ حق" جاری کر دی گئی ہے۔ 27 منٹ 51 سیکنڈ پر مشتمل یہ فلم سنسنی خیز، جامع اور حقائق پر مبنی بیانیہ پیش کرتی ہے جو خطے کی حالیہ جیو اسٹریٹیجک صورتحال کو سمجھنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ دستاویزی فلم میں بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں پیش آنے والے فالس فلیگ آپریشن کو ناقابلِ تردید شواہد کے ساتھ بے نقاب کیا گیا ہے۔ فلم یہ ثابت کرتی ہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے پیش کردہ بیانیہ حقیقت کے معیار پر پورا نہیں اترتا۔ بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ...
سٹی 42 : آپریشن بنیان مرصوص میں پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر پاک فوج کے شعبے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا۔ پاک افواج کی شاندار فتح اور اختتام پر آئی ایس پی آر نے پاکستان کے بڑے گلوکار راحت فتح علی خان کی آواز میں ملی نغمہ جاری کردیا ہے۔ لہو کو گرما دینے والا نغمہ حفاظت تیری ہم کریں گے وطن تیری زمین کی قسم تیرے آسمان کی قسم، نغمے کے بول پاکستان کا مطلب کیا لَا الٰہ الالٰہ محمد رسول اللہ ریاست طیبہ کی ترجمانی کرتے ہیں، ملی نغمہ کے دل مو لینے والے سُر ہر پاکستانی کی آواز ہیں،...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ کوئی یہ نہیں سمجھے کہ دوبارہ احتجاجی تحریکیں نہیں چلیں گی۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ حالات اور وقت کے مطابق کسی بھی وقت ہم کال دیں گے، کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حقیقی یک جہتی کے لیے سیاسی انتقام بند کیا جائے، سیاسی سیز فائر تب ہو گا جب ناحق قیدیوں کو چھوڑیں گے، ظلم کب تک ہو گا، کہیں نہ کہیں تو اسے روکنا ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ 10 مئی ملک کی تاریخ کا سنہری دن ہے، ملک کی تاریخ میں ایک نیا باب لکھا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا پر متعدد یوٹیوب چینلز اور ویب سائٹس بلاک کردیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ 16 یوٹیوب چینلز، 31 یوٹیوب ویڈیو لنکس اور 32 ویب سائٹس کو پاکستان مخالف پروپیگنڈا پھیلانے پر بلاک کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی اور ملکی ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کے تحفظ کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ترجمان پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ بلاک مواد میں گمراہ کن اور نقسان دہ بیانیے شامل تھے، مواد کا مقصد عوامی رائے کو متاثر اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانا تھا۔ یادرہے کہ بھارتی فوج کے بزدلانہ حملے میں دو مساجد شہید ہوئیں جبکہ...
انڈیا نے پاکستان میں چھ مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر
چھ اور سات مئی کی درمیانی شب انڈیا کی جانب سے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر کے متعدد مقامات پر کیے گئے انڈین حملوں کے بعد پاکستانی فوج کے ترجمان اس کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیل بتا رہے ہیں۔پاکستانی فوج کے ترجمان کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب انڈیا نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں چھ مختلف مقامات کو نشانہ بنایا جس میں 26 شہری ہلاک جبکہ 46 زخمی ہوئے ہیں۔پاکستانی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق اِن اموات کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں:صوبہ پنجاب کے شہر احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 13 افراد...
بھارت(نیوز ڈیسک) بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے شیڈول میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ پی سی بی کے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ آج راولپنڈی میں شیڈول کے مطابق ہوگا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ میچ کا ٹاس شام ساڑھے 7 بجے جبکہ میچ 8 بجے شروع ہو گا اور پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کی حالیہ دھمکیوں اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر حکومت اور اپوزیشن ایک صفحے پر نظر آئیں۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کو واضح پیغام دیا کہ کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستان بھرپور اور سخت جواب دے گا جبکہ اپوزیشن نے اجلاس کے دوران وزرائ اور وزیر اعظم کی غیر حاضری پر حکومت کی سنجیدگی پر سوالات بھی اٹھائے۔سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں بھارت کی دھمکیوں، سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر ایوان میں شدید...
مشیر اطلاعت خیبر پخون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو مشیر اطلاعت خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے خلاف واویلا کرنے والی حکومت پہلے اپنے پارٹی سربراہ سے مودی کے خلاف بیان دلوائیں۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمریوں کے قاتل مودی کے خلاف بیان دینے سے نواز شریف کترا رہے ہیں۔بیرسٹر سیف نے قائد مسلم لیگ (ن) سے سوال کیا کہ نواز شریف وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟...
—فائل فوٹو ہنگو میں منعقدہ تحریکِ انصاف کے ورکرز کنونشن میں صدر پی ٹی آئی کے پی کے جنید اکبر سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اس موقع پر رکنِ کے پی کے اسمبلی شاہ تراب نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز نے ہمیشہ پارٹی کے لیے قربانی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورکروں کا صرف ایک مطالبہ ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سہیل آفریدی نے کہا کہ اس بار ہم پوری تیاری سے ڈی چوک جائیں گے۔
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 میں شائقین کے لیے اہم معلومات شیئر کردی ۔ پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شائقین کرکٹ آج شام کے میچ کےلیے پہلے خریدے گئے اسی ٹکٹ کے ساتھ ڈبل ہیڈر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا 20واں میچ ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کے درمیان سہ پہر 3 بجے شروع ہوگا جبکہ اگلا میچ رات 8 بجے لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے یکم مئی کو شائقین کی سہولت کے لیے انتظامات مکمل کرلئے ہیں، شائقین کو دھوپ سے بچنے کےلیے سٹیڈیم میں چھتریاں لانے کی...
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں حملے کے بعد سے انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا میں پاکستان کے خلاف جعلی اور جھوٹی خبروں کی بھرمار ہے۔ انڈین میڈیا مقبوضہ کشمیر میں جانے والے سیاحوں کو کشمیریوں اور پاکستان کے بارے میں منفی باتیں کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی سیاح کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی ٹی وی چینل نے آ کر ان سے کہا کہ کشمیریوں کے خلاف بولیں اور جب انہوں نے انکار کیا تو چینل کے لوگوں نے انہیں پیسوں کی آفر بھی کی۔ سیاح کا کہنا تھا کہ ’میں کشمیریوں کےخلاف منفی بات کیوں کروں جب یہاں...
لاہور:امریکی نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک انقلابی پیس میکر تیار کر لیا ہے جو چاول کے دانے سے بھی چھوٹا ہے اور دل کی دھڑکن معمول پر لانے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔ ماہرین کے مطابق اس جدید پیس میکر کی خاص بات یہ ہے کہ اسے جسم میں داخل کرنے کے لیے کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں ہو گی، بلکہ اسے صرف ایک سرنج کے ذریعے انجیکٹ کیا جا سکے گا۔ یہ پیس میکر فوری طور پر دل کی بے ترتیب دھڑکن کو قابو میں لا کر مریض کی جان بچا سکتا ہے۔ نارتھ ویسٹ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ پیس میکر قدرتی اور جسم دوست مادّوں سے بنایا گیا...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور موجودہ صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلا س بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی کو ساتھ لانا ہو گا، حکومت بانی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو انگیج کرے میں خود بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں کہ حکومت والے فوری طور پر سعودی عرب سمیت دوست ممالک جائے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری بلانا چاہیے، مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت کو آج...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھارت کے جارحانہ بیانات کے پیش نظر متفقہ جواب دینے کے لیے تمام جماعتوں سے بات کرنے اور پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما علی محمد خان نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام ‘سینٹر اسٹیج’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس فوری بلانا چاہیے، مطالبہ کرتا ہوں کہ حکومت کو آج رات یا کل ہی مشترکہ اجلاس بلا لینا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ سب کو اس اجلاس میں شرکت کرنی چاہیے، حکومت کو کہوں گا کہ اجلاس بلائیں، بانی پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو انگیج کریں۔ علی محمد خان کا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹ بے نقاب ہو گیا، جب پہلگام حملے میں مبینہ طور پر ہلاک دکھائے جانے والے “بھارتی نیوی افسر” اور اُس کی اہلیہ کی اصل حقیقت سامنے آ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دعویٰ کرنے والا جوڑا زندہ سلامت نکلا، جس نے بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ پر سخت تنقید کی ہے۔ ویڈیو پیغام میں خاتون کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: “ہم زندہ ہیں، اور ہمیں نہیں معلوم کہ ہماری پرانی تصاویر بھارتی میڈیا پر کیوں دکھائی جا رہی ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ انہیں اور ان کے خاندان کو اس جھوٹی خبر کی وجہ سے شدید ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا...
کراچی(آئی این پی)ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز ڈاکٹر نجیب احمد نے واضح کیا ہے کہ زلزلے کی پیش گوئی نہیں کی جا سکتی ۔ شارٹ ٹرم زلزلہ کی پیش گوئی کرنا مشکل ترین عمل ہے۔ ایک انٹرویو میں ڈاکٹر نجیب احمد کا کہنا تھا کہ کسی علاقہ میں سو سال پہلے زلزلہ آیاہے تو وہاں کے زمینی خدو خال دیکھ کر کچھ اندازہ لگایا جا سکتا ہے لیکن زلزلے کی شدت اور گہرائی پھر بھی نہیں بتائی جا سکتی۔ اِسی طرح زلزلہ آنے کے وقت کا تعین بھی نہیں کیا سکتا۔ڈائریکٹر زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ چاپان ، امریکا اور چین بھی زلزلوں کی پیش گوئی کرنے میں ناکام ہیں، ہمارے پاس جو سینسرز ہیں وہ بہت ہی حساس...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز کی اننگز کراچی کنگز کی جانب...
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر اپنے اپنے پیغامات میں زور دیا کہ قوم علامہ اقبال کے افکار کی پیروی کرے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم پاکستان کے نظریاتی معمار، عظیم مفکر اور شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو ان کی یومِ وفات پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اقبال صرف ایک شاعر ہی نہیں، بلکہ ایک ایسے اہل بصیرت رہنما تھے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا۔ ان کا فلسفۂ خودی اور ان کی شاعری نے نہ صرف تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی بلکہ بر صغیر پاک و ہند...
’ عمران خان 45دن میں رہا ہوسکتے ہیں، دو شرائط ہیں، پہلی شرط کہ بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں اور دوسری ۔ ۔ ۔ ‘تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا
اسلام آباد (آئی این پی ) ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوی کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اسٹبلشمنٹ سے بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، دو شرائط ہیں ، بانی پی ٹی آئی خاموش رہیں او رسوشل میڈیا کو لگام دیں، بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو ساٹھ دن کیلئے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پندرہ دن گزر گئے ہیں، اب صرف پینتالیس دن باقی ہیں،کسی نے واردات نہ ڈالی تو بانی کی رہائی ممکن ہے۔شیر افضل مروت نے...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 60 دن کیلئے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 15 دن گزر گئے ہیں، اب صرف 45 دن باقی ہیں، کسی نے واردات نہ ڈالی تو بانی کی رہائی ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوٰی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 60 دن کیلئے چپ رہنے اور...
کراچی: سپر ہائی وے پر واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب تیز رفتار سوزوکی گاڑی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت "بارام" جبکہ زخمی شخص کی شناخت "شاہ زمان" کے نام سے کی گئی ہے۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے ہیں اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان میں ایک مہینے کے دوران 3ہزار کے قریب کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں، ایس ای سی پی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں ملک میں 2757نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کرلی گئیں، ملک میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی مجموعی تعداد 249365 ہوگئی۔ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ نئی رجسٹریشنز کا 99.9 فیصد عمل ڈیجیٹل طریقے سے مکمل ہوا، مارچ میں پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں کا حصہ 54 فیصد رہا، مارچ میں سنگل ممبر کمپنیوں کی تعداد 40 فیصد رہی۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ آئی ٹی اور ای کامرس سیکٹر میں سب سے زیادہ کمپنیاں رجسٹر ہوئیں، مارچ...
لاہور:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ یہ تو ایک ایشو ہے نہ کہ آپ پندرہ بیس سال کی پالیٹیکس کے بعد اگر سیکریٹری جنرل بنیں یا کوئی ایسا امپورٹنٹ آفس ملے کسی اتنی بڑی پارٹی کا تو پھر تو بات ہے لیکن سلمان راجہ چونکہ حالات ایسے تھے کہ جس میں حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے ملکر پی ٹی آئی کا کارڈر ختم کر دیا اور جو لوگ اویلیبل تھے ان میں سے خان صاحب نے کسی کو بنانا تھا تو سلمان راجہ کو یہ ذمے داری مل گئی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور عمران خان...
ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اب غزہ میں رہنے کے بجائے جہنم میں رہنا پسند کروں گا، کیوں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک بہت منظم نسل کشی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں طویل عرصے تک کام کرنے والے ایمرجنسی میڈیسن کے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ کا کہنا ہے کہ الاہلی اسپتال پر حملہ شمالی غزہ میں کسی بھی ایسے شخص کے لیے سزائے موت ہے جسے شدید چوٹ یا صدمہ پہنچا ہو یا سرجری کی ضرورت ہو۔ الجزیرہ کے مطابق ناروے کے شہر ٹرمسو سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر میڈس گلبرٹ نے کہا کہ وہ اس ہسپتال کو اچھی طرح جانتے ہیں اور انہوں نے اسے شمالی غزہ میں ایک بہت...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں رائل چیلنجرز بینگالورو کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں آئی پی ایل تاریخ کا ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بینگالورو میں جاری ایونٹ کے 24ویں میچ میں ویرات کوہلی 1001 باؤنڈریاں لگا کر لیگ کی تاریخ میں سب سے زیادہ باؤنڈریاں اسکور کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 920 باؤنڈریز اسکور کرنے والے سابق بھارتی اوپنر شیکھر دھوون کے پاس تھا جبکہ سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر 899 باؤنڈریز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ممبئی انڈینز کےسابق کپتان روہت شرما 885 باؤنڈریوں کے ساتھ چوتھے اور جبکہ کرس گیل 761 باؤنڈریز کے ساتھ پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
ممبئی کی ایک عدالت نے بالی ووڈ کی اداکارہ و ڈانسر ملائکہ اروڑا کے خلاف دوبارہ قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ملائکہ کے خلاف یہ وارنٹ سیف علی خان کے خلاف ایک کیس میں گواہی دینے کے لیے عدالت میں پیش نہ پر جاری کیا گیا ہے۔ یہ کیس 2012 میں ممبئی کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں ایک این آر آئی بزنس مین اقبال شرما پر مبینہ حملے سے متعلق ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ 22 فروری 2012 کو اس وقت پیش آیا جب سیف علی خان اپنی اہلیہ کرینہ کپور، ان کی بہن کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑا، امرتا اروڑا اور کچھ دیگر دوستوں کے ہمراہ ہوٹل میں ڈنر کیلئے...
امت مسلمہ کے نام اہم پیغام میں سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ 13 اپریل کو کراچی میں "اسرائیل مردہ باد" کے عنوان سے ایک عظیم الشان مظاہرہ منعقد کیا جائے گا، جس میں پورے صوبہ سندھ سے عوام اسلامی جوش و جذبے اور اُمت کی وحدت کے پیغام کے ساتھ بھرپور شرکت کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ جمعيت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ 10 اپریل کو تمام مکاتبِ فکر کے اشتراک سے ایک اہم قومی کنونشن منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس میں فلسطین کے مسئلے پر ایک مشترکہ حکمتِ عملی اور متفقہ مؤقف طے کیا جائے گا۔ امت مسلمہ کے نام اہم پیغام میں سربراہ جے یو آئی...
وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کردیا، تحریک انصاف ٹکڑوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے تحریک انصاف سے اقتدار حاصل کیا، جب اقتدار حاصل کیا اس وقت ہر طرف تباہی تھی، کہا جا رہا تھا ملک معاشی حالات کے باعث دیوالیہ ہوجائے گا، پی ڈی ایم کے رہنماؤں نے ملکر اس ملک کیلئے امید کی کرن پیدا کی۔خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی سوچ نہیں سکتا تھا کہ ملک میں بجلی سستی ہوگی، حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مہنگائی کی شرح...
کامیابیوں کے تمام ریکارڈ توڑنے والے بھارت کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ”کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی“ کے مداحوں کے لیے خوشخبری آگئی ہے، کیونکہ ایکتا کپور اس مقبول ترین ٹی وی سیریل کو دوبارہ پیش کرنے جا رہی ہیں۔ اور سب سے بڑا سرپرائز یہ ہے کہ اس میں اصل مرکزی جوڑی، امر اوپادھیائے اور اسمرتی ایرانی اپنے یادگار کرداروں میں واپسی کریں گے۔ ”پنک ولا“ کی رپورٹ کے مطابق، یہ شو ایک محدود سیریز کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے اور اس پر تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ ایکتا کپور اور ان کی ٹیم تمام تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ سابق بھارتی...
کابل کے سقوط کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کس طرح ایک بڑا سیکیورٹی خطرہ بن گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد، تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنی کارروائیوں اور تنظیمی ساخت میں اہم تبدیلیاں کرنے کی وجہ سے سنگین سیکیورٹی چیلنج بن گئی۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) 2024 تک ایک انتہائی منظم اور مرکزی کمان کے تحت کام کرنے والی جنگجو تنظیم بن چکی ہے، جس میں 42 مختلف گروپوں کو یکجا کیا گیا ہے۔اس گروپ کی قیادت 2017 سے نور ولی محسود کے ہاتھ میں ہے، جنہوں نے اسے طالبان کے طرز پر ایک گورننس...
کراچی (نیوز ڈیسک )دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنیاں ٹیسلا اور اسپیس ایکس سخت مقابلے اور سیاسی تنازعات کی وجہ سے دباؤ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے چین میں بی وائی ڈی نے ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ اسپیس ایکس کے صارفین مسک کے غیر متوقع فیصلوں سے پریشان ہیں۔دی اکنامسٹ کے مطابق امریکی حکومت کی اصلاحات اور سیاسی تنازعات میں مصروفیت کے باعث ایلون مسک اپنی کمپنیوں پر توجہ دینے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کے حریف ان کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ الیکٹرک گاڑیوں کے شعبے میں سب سے بڑا نام ٹیسلا اب چین کی سب سے بڑی کار مارکیٹ میں بی وائی ڈی سے پیچھے ہو...
---فائل فوٹو تحریکِ انصاف کی رہنما صنم جاوید نے کہا ہے کہ عدالت سے استدعا کی ہے کہ رمضان چل رہا ہے تھوڑا ریلیف دے دیں، عدالت نے کہا کہ آپ پیش نہ ہوا کریں، آپ کو کس نے کہا کہ آپ عدالت پیش ہوں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران صنم جاوید نے کہا ہے کہ میرے خلاف لاہور سرگودھا اور راولپنڈی میں کیسز زیرِ سماعت ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمر ایوب بھی عدالت پیش نہیں ہوئے تو ان کی ضمانت خارج کر دی گئی، ہمارے وکلا نے کہا کہ الزامات اور مقدمات ایک جیسے ہیں تو سماعت بھی ایک دن ہونی چاہیے۔ صنم جاوید کو پنجاب میں اپوزیشن لیڈر بنانے کی باتیں زیر گردش لاہور مریم نواز کے وزیراعلیٰ پنجاب بننے...
ٹیسلا کمپنی نے امریکا میں تقریباً تمام سائبر ٹرکس واپس بلا لیے ہیں تاکہ ان کا ایک بیرونی پینل ٹھیک کیا جا سکے جو ڈرائیونگ کے دوران الگ ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا ٹیسلا کا سائبر ٹرک مارکیٹ میں جگہ بنالے گا؟ خبر رساں اداے رائٹرز کے مطابق کمپنی نے نیشنل ہائی وے ٹریفک سیفٹی ایڈمنسٹریشن کو دی گئی ایک اطلاع میں کہا ہے کہ نومبر 2023 سے اس سال 27 فروری تک بنائے گئے 46 ہزار سے زیادہ گاڑیوں کو واپس بلایا گیا ہے۔ گاڑیوں کو واپس بلوانا ٹیسلا کے لیے ایک اور دھچکا ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی یہ کمپنی مارکیٹ میں بڑھتے مقابلے اور اپنے سی ای او ایلون مسک کے...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی جنگ ہے ہم سب نے ملکر لڑنی ہے، دشمن پاکستان میں عدم استحکام پھیلانا چاہتا ہے، دہشت گردوں کےخلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات دانیال چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ رات قومی سلامتی کمیٹی میں آنے کا کہا تھا، یہ کسی ایک جماعت کی میٹنگ نہیں تھی ملکی سلامتی کا معاملہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے شمولیت...
اوباڑو کے علاقے کینجھو میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق، حملے میں ایم پی اے جام مہتاب محفوظ رہے، تاہم ان کا ایک گارڈ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ Post Views: 1
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دہشت گردی سے متعلق بھی سیاسی بیانیہ بنایا ہے، پی ٹی آئی نے لابنگ کرکے پاکستان پر پابندیاں لگوانے کی کوشش کی، وزارت داخلہ بالکل فعال ہے، 2013ء سے 2018ء کے دوران بھی دہشت گردی کے یہی حالات تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران بھی پی ٹی آئی نے سیاست کی۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی چاہتی ہے کسی طرح این آر او مل جائے۔ انہوں نے کہا کہ جعفر...
30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے،مسافروں نے حملے کے بعد کا احوال بتا دیا
کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 مارچ 2025)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفرایکسپریس کے بازیاب ہونے والے مسافروں نے ٹرین پر حملے کے بعد کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ 30 سے35 گھنٹے ادھررہے،ٹرین کے واش روم کا پانی پی کر گزارا کرتے رہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسافروں کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی مہربانی سے ہم وہاں سے نکلے ورنہ ہم کہاں سے نکل سکتے تھے ۔ آرمی اور ایف سی والوں نے بہت مدد کی۔ مشکل وقت تھا لیکن اللہ پاک نے مدد کی۔ ہم بہت زیادہ پریشان تھے۔ اللہ کا شکر ہے ہم خیریت سے گھر پہنچ گئے ہیں۔ مسافرٹرین پر ہونے والے دہشت گرد حملے سے بچ کر زندہ واپس آنے والے مسافروں نے آنکھوں...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی ایئر لائن (پی آئی اے)کی پرواز پی کے 306کی لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ روانگی کے بعد کراچی ایئرپورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے،طیارے کے غائب پہیے کا ابھی تک پتہ نہیں چلا، فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پرواز پی کے 306کل رات 8بجے کراچی سے لاہور وانہ ہوئی تھی،طیارے کے اگلے پہیوں میں دوٹائر ہوتے ہیں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا،امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر معائنے کے دوران ایک ٹائر غائب ہونے...
سانحہ جعفر ایکسپریس پر پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا انتہائی شرمناک ہے: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سانحہ جعفر ایکسپریس پر پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا انتہائی شرمناک ہے، پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے دہشت گردوں کو کریڈٹ دیا، سوشل میڈیا پر کہا گیا دہشتگردوں نے مسافروں کو خود چھوڑا۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے، پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف آپریشن میں ایک تاریخ رقم کی ہے، پاک فوج نے کم سے کم نقصان میں بہترین کارکردگی دکھائی، ہمارے...
پی ٹی آئی نے جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس واقعے پر ہماری افواج نے بڑے نقصان سے بچایا۔ دہشتگردی کے خلاف ہماری جنگ پر پوری قوم فخر کرسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا نے اس واقعے پر جو کیا وہ پوری قوم نے دیکھا، فوج کی کامیابی کے بجائے کہا گیا کہ دہشتگردوں نے خود لوگوں کو چھوڑا، یہ سب کچھ ان کے اوورسیز لوگوں نے کیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پی ٹی آئی جعفر ایکسپریس خواجہ آصف وزیر دفاع
جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر قومی مفاد کو بھی بھیٹ چڑھا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
جعفر ایکسپریس آپریشن کامیاب، اقتدار کی ہوس میں کچھ عناصر قومی مفاد کو بھی بھیٹ چڑھا رہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحلہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جعفر ایکسپریس حملے پر آپریشن کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام دہشگردوں کو ہلاک کردیا گیا، آپریشن میں آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور ایس ایس جی نے حصہ لیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع ہونے سے پہلے دہشت گردوں نے 21شہریوں کو شہید کیا، مرحملہ وار یرغمالیوں کو رہا کرایا گیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے دہشت گردوں نے بولان پاک کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑایا، وہاں جعفر ایکسپریس ٹرین آرہی تھی، ریلوے حکام کے مطابق اس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) انتہائی متنازعہ وقف ترمیمی بل پارلیمنٹ کے رواں اجلاس میں کسی بھی دن پیش کیا جاسکتا ہے۔ پارلیمنٹ میں منظوری کے بعد اسے صدر دروپدی مرمو کے پاس توثیق کے لیے بھیجا جائے گا اور ان کے دستخط کے بعد یہ قانون بن جائے گا۔ لیکن اس پیش رفت کے مدنظر بھارت میں ایک بار پھر سیاسی، سماجی، مذہبی طوفان کے آثار نظر آرہے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کی کوششیں جاری ہیں، دھریندر جھا ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان اور وقف ترمیمی بل پر جوائنٹ پارلیمنٹ کمیٹی کے چیئرمین جگدمبیکا پال نے واضح لفظوں میں کہا کہ کسی بھی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 مارچ 2025ء) جرمن دارالحکومت برلن سے ہفتہ یکم مارچ کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق لکسمبرگ کے اس سینیئر سیاستدان نے کہا کہ یورپی یونین کے رکن ممالک کو اپنی مسلح افواج کو جدید تر اور موجودہ سے بہتر اہلیت کی حامل بنانے کے لیے جن بےتحاشا مالی وسائل کی ضرورت ہے، وہ یہ ریاستیں مشترکہ دفاعی بانڈز جاری کر کے حاصل کر سکتی ہیں۔ دفاع کے لیے نئے ریاستی قرضوں سے بچاؤ کا راستہ جرمن نیوز پورٹل ٹی آن لائن پر ہفتے کی صبح شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں یورپی کمیشن کے سابق صدر ینکر نے کہا کہ اس بارے میں کوئی شبہ نہیں کہ یونین کے سب سے زیادہ...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغ کھاتے ہیں، عمران خان کے لیے جیل میں ورزش کرنے والی مشین بھی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی ایک سٹیج پر نہیں آسکتے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرکٹ...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نےکہا ہےکہ تحریک انصاف اب مولانا پر تکیہ کیے ہوئے ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پاکستان کےمعاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پرہے۔ انہوں نے قومی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کرکٹ ٹیم کی شکست پر پوری قوم افسردہ ہے، کرکٹ ٹیم کا زیادہ زور اشتہارات پرہے۔ مشیروزارت قانون کا ایک اور سوا کے جواب میں کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں دیسی مرغ کھاتےہیں، بانی کے لیے جیل میں ورزش کرنےوالی مشین بھی ہے۔ بیرسٹرعقیل ملک کا مزید کہنا تھا کہ رمضان میں کچھ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی ہے ایک سوچ پر اتفاق ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں، جب سب کچھ ناکام ہوجائے تو سڑکوں کا راستہ آخری حربہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی، ایک سوچ پر اتفاق ہے، کوئی الیکٹورل الائنس یا گرینڈ اپوزیشن نہیں ہے، ایک سوچ پر اتفاق ہےکہ ملک آئین کی بالا دستی کے بغیر نہیں چل...