مظفرآباد( نیوز ڈیسک)مہاجرین جموں کشمیر کے زیر اہتمام دارالحکومت میں بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ ہزاروں شہریوں نے سیاہ پرچم لہراتے ہوئے بھارت کیخلاف مرکزی شاہراہ پر مارچ کیا۔ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ملک ہے۔ آزادی کیلئے مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر بھر میں بھارت جے نام نہاد یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کیلئے دارالحکومت میں زبردست احتجاج کیا گیا ۔ شہریوں نے بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر سیاہ پرچم لہرا کر احتجاجی ریلی میں شرکت کی۔ ریلی کی قیادت سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر ، امیر المہاجرین جموں کشمیر 1989 عزیر احمد غزالی ، وزیر حکومت کوثر تقدیس گیلانی ، ڈائریکٹرز کشمیر لبریشن سیل ڈاکٹر راجہ محمد سجاد خان ، راجہ محمد اسلم خان ، امیر جماعت اسلامی مظفرآباد راجہ محمد آفتاب خان ، پیپلز پارٹی کے راہنما شوکت جاوید میر ۔ کل جماعتی حُریت کانفرنس کے راہنماؤں مشتاق الاسلام ، چوہدری محمد شاہین ، سیکرٹری جنرل مہاجرین گوہر احمد کشمیری ، ترجمان مہاجرین راجہ محمد عارف خان ، مہاجرین راہنماؤں چوہدری فیروز الدین ، منظور اقبال بٹ ، سید حمزہ شاہین ، اقبال یاسین اعوان ، محمد اقبال میر ، صدیق داؤد ، چوہدری محمد مشتاق ، فیاض احمد جگوال ، راجہ سجید خان ، نشاد احمد بٹ ، نعیم کشمیری ، محمد اسلم انقلابی سمیت دیگر سیاسی مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں نے کی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہو مقررین نے کہا کہ کشمیری آج بھارت جے نام نہاد یوم جمہوریہ کے موقع پر دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں اس لیئے کہ بھارت نے کشمیری عوام کے حق آزادی جو سلب کر رکھا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک دہشت گرد ملک ہے جو نہتے کشمیری شہریوں پر ظلم ڈھا رہا ہے۔ مقررین نے مزید کہا گزشتہ ستتر برسوں سے بھارت جبرواسبتداد کے زریعے کشمیری عوام کے تمام جمہوری ، سیاسی ، سماجی ، مذہبی تمام حقوق پامال کرکے خود کو جمہوری ملک ثابت کرنے کی کوشش کررہا ہے انکا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کالے قوانین AFSPA POTA TADA UAPA PSA کے زریعے کشمیری عوام سے آزادی اظہارِ رائے کے تمام بنیادی حقوق چھین چکا ہے۔ بھارت جعلی جمہوریت کی آڑ میں کشمیر میں بربریت کی بدترین مثالیں رقم کررہا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ بھارت کشمیر کی غالب مسلم اکثریتی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے بھارتی شہریوں کو ڈومیسائل جاری کررہا ہے۔ بھارت کا بدترین سامراج جمہوریت کی آڑ میں کشمیر کی زمینوں پر قبضے اور شہریوں کی جائیدادوں کو مسمار کررہا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ بھارت ایسا سفاک ملک ہے جس نے مقبول بٹ ، افضل گورو کو آزادی مانگنے کی پاداش میں پھانسیاں دیں ، سید علی گیلانی ، محمد اشرف صحرائی اور الطاف شاہ کو عوامی حقوق اور استصواب رائے مانگنے کے جرم میں جیلوں میں شہید کیا۔ انہوں نے کہا کے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے لیے اپنا آئینی کردار ادا جرے ۔ انہوں دنیا بھر کے امن اور انصاف پسند ممالک اور اداروں سے اپیل کی کہ وہ بھارت کی جعلی جمہوریت کے لبادے میں چھپا ایک ظالم ملک بھارت کے جارحانہ اقدامات کو روکیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی فسطائیت کو کبھی قبول نہیں کیا جائے گا ۔ بھارتی جبرواسبتداد کے خلاف کشمیری عوام اپنی جدوجھد کو جاری رکھیں گے ۔ یوم سیاہ کے سلسلے میں منعقدہ ریلی کے شرکاء نے برہان وانی شہید چوک سے اقوامِ متحدہ کے مبصر دفتر تک مارچ کیا اور وہاں بھارتی جنگی جرائم کے خلاف قرارداد پیش کی۔ شہریوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پتلے کو نظر آتش کیا اور کشمیر میں جاری بدترین مظالم پر بھارتی جھنڈا بھی پھاڑ ڈالا ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مقررین نے کہا کہ نے کہا کہ بھارت کشمیری عوام کررہا ہے

پڑھیں:

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی

محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا