بھارتی افواج کو کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی مل گئی، ٹائمز ناؤ کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 1st, May 2025 GMT
بھارت کی پہلگام حملے کو جواز بنا کر خطے میں جنگی ماحول پیدا کرنے کی سازش کی جا رہی اور اسے سلسلے میں مودی نے افواج کو کسی بھی وقت، کسی بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی مکمل آزادی دے دی۔
ٹائمز ناؤ کے مطابق بھارتی کابینہ کی سیکیورٹی کمیٹی کے مسلسل اجلاس میں پاکستان کے خلاف فوری اور اسٹریٹیجک اقدامات پر مشاورت کی جا رہی ہے۔
بھارت نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر کے پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کھلی دھمکی دی جبکہ پاکستان کے شہریوں کو ملک بدر کرنے اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا بھارتی فیصلہ، نفرت انگیز پالیسیوں کا تسلسل ہے۔
بھارت کی جانب سے دوبارہ سرجیکل اسٹرائیک یا بالاکوٹ جیسے حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ بھارتی فوج، فضائیہ اور بحریہ کو مکمل تیار باشی کا حکم، ایک اور مسلح تصادم کا خدشہ بڑھ گیا۔
بھارت دہشتگردی کے جھوٹے بیانیے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر الزام تراشی اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سیٹلائٹ تصاویر کے ذریعے دریا خشک ہونے کی بھارتی پروپیگنڈا مہم بھی جاری ہے۔ بھارت پانی کی قلت کو سیاسی ہتھیار بنا رہا ہے۔
بھارتی وزراء کا جنگی بیانیہ، خود ساختہ خطرہ بنا کر عوامی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جا رہی ہے۔ مودی حکومت کی جارحانہ سوچ نے پورے خطے کو خطرے میں ڈال دیا، امن کی ہر کوشش سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بھی تیار کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا پر پاکستان کو مٹی میں ملا دینے کی کھلم کھلا دھمکی دی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ بھارت جنگ کے لیے تیار ہے۔
بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف آپریشن بدلہ شروع ہو جانے کا بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے۔
بھارت کی جنگی تیاریوں پر پاکستان حکومت اور افواج نے کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری مکمل کر لی۔ بھارت کی پاکستان دشمن پالیسیوں پر عالمی طاقتیں خاموش، کیا دنیا نئی جنگ کی طرف بڑھ رہی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جا رہی ہے بھارت کی کسی بھی رہا ہے
پڑھیں:
پورٹ قاسم اتھارٹی میں 185 ارب حکومت سے منظور کرائے بغیر خرچ کرنے اور زمین پر قبضے کا انکشاف
پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی نے مالی سال دوہزار انیس۔۔بیس اور دوہزار بیس۔اکیس کےلئے ایک سو پچاسی ارب روپے کا بجٹ وفاقی حکومت سے منظور کرائے بغیر خرچ کیا۔یہ عمل قواعد کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
کمیٹی کا اجلاس کنوینئر معین عامر پیرزادہ کی زیر صدارت ہوا جس میں وزارت میری ٹائم افیئرز سے متعلق سنگین آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری میری ٹائم افیئرز نے کہا کہ اب قواعد میں ترمیم ہو چکی ہے اور بجٹ وفاقی حکومت سے منظور کیا جاتا ہے، اب تمام بجٹ ضوابط کے مطابق منظور ہو رہے ہیں اور تنظیم کی کارکردگی بھی تسلی بخش ہے۔
تاہم کمیٹی کے کنوینئر معین عامر پیرزادہ نے واضح کیا کہ بے ضابطگی بہرحال ہوئی ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ معاملے پر مکمل آڈٹ کیا جائے۔
کمیٹی نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو اُس وقت کے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کو وارننگ جاری کرنے کی سفارش کے ساتھ معاملہ نمٹا دیا۔
دوسری جانب اجلاس میں پورٹ قاسم اتھارٹی کی زمین پر قبضے کا بھی انکشاف ہوا، آڈٹ حکام نے بتایا کہ بینظیر گلشن اسکیم میں 35 ملین روپے مالیت کی زمین پر برسوں سے قبضہ ہے اور تاحال واگزار نہیں کرائی جا سکی۔
سیکرٹری میری ٹائم افیئرز کے مطابق زمین پر سیلاب متاثرین نے عارضی طور پر رہائش اختیار کی تھی، جنہیں ہٹانے کے لیے وزیر اعظم کی ہدایت پر رینجرز کے ساتھ ایک خصوصی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔
زمین پر اس وقت 30 سے زائد خاندان آباد ہیں، جو تقریباً 70 ایکڑ پر قابض ہیں، کمیٹی نے تجاوزات فوری طور پر ختم کرنے اور زمین واگزار کرانے کی ہدایت دی ہے۔