بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، صمصام بخاری
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
آئی پی پی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر کا لاہور میں پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے تاکہ سندھ طاس معاہدے کو ختم کیا جا سکے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، آج بھی بتانا چاہتے ہیں کہ مودی کی سوچ کیخلاف ہیں، اقوام عالم کو بھارت کے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کا نوٹس لینا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ استحکام پاکستان پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ آئی پی پی اور پوری قوم پاک فوج کیساتھ ہے، بھارت کا فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے، مودی کی پوری سیاست نفرت پر ہے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے تاکہ سندھ طاس معاہدے کو ختم کیا جا سکے، پاکستان ایک امن پسند ملک ہے، لیکن اپنی سلامتی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی بتانا چاہتے ہیں کہ مودی کی سوچ کیخلاف ہیں، اقوام عالم کو بھارت کے پاکستان کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے کا نوٹس لینا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے سکھوں کی زندگی مودی نے تباہ کی ہوئی ہے، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کو چھیڑا گیا تو انکو لگ پتا جائے گا، پاکستان کشمیریوں کیساتھ ہے، ان پر جو بربریت ہو رہی ہے، اس پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ مودی ہوش کے ناخن لے کیونکہ اگر جنگ ہوئی تو بھارت کی نہ معیشت بچے گی اور نہ ہی ملک، پاک فوج کیساتھ ہیں، پاک فوج نے ہمیشہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کی ہے اور ہمیں ان پر فخر ہے۔ صمصام بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کو کہنا چاہتے ہیں کہ اس موقع پر حکومت اور فوج کیساتھ کھڑے ہوں، اس وقت سیاست سے بالاتر ہو کر ملکی مفاد کا سوچنا ہوگا، بانی پی ٹی آئی کا اب تک پاکستان یا پاک فوج کے حق میں نہیں آیا جو کہ آنا چاہیئے تھا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کی نے کہا کہ پاک فوج کیا جا
پڑھیں:
پہلگام فالس فلیگ: بھارتی عوام مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں سے دلبرداشتہ
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی عوام مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں سے دلبرداشتہ ہیں اور بھارت میں نفرت پھیلانے پر انہیں سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی عوام میں مودی کیخلاف شدید غصے کی لہر ہے، بھارتی عوام اب نریندر مودی کے جھوٹے وعدوں اور نفرت انگیز سیاست کو سمجھ چکے ہیں، بھارتی عوام سر عام کہہ رہے ہیں کہ مودی صرف نفرت پھیلاتا ہے اور اس پر اب کوئی اعتبار نہیں رہا۔
بھارتی خاتون نے کہا کہ ہمیں مودی پر بالکل بھروسہ نہیں، مودی نے نفرت پھیلا پھیلا کر بھارت کی کیا حالت کر دی ہے۔
بھارتی شہری نے کہا کہ چاہے سارا دیش تباہ ہو جائے، مودی کو پرواہ نہیں، ہم چاہتے ہیں مودی یہ نفرت کی ہوا بند کرے۔
سیاسی تجزیہ کار نے کہا کہ مودی انتہا پسندی کو ہوا دے کر ہندوتوا کے سیاسی عزائم کو پورا کرنا چاہتا ہے۔