بھارتی حملے کے بعد پاکستانی عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، دفاعی ماہرین
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
دفاعی ماہرین کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کے معصوم پاکستانی عورتوں اور بچوں پر بزدلانہ حملے کے جواب میں عوام نے کہا ہے کہ 1965ء میں بھی ہم نے خون کی قربانی دی تھی، اب بھی تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مسلح افواج کے ساتھ جب بھی دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا، پاکستانی عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے معصوم پاکستانی عورتوں اور بچوں پر بزدلانہ حملے کے جواب میں عوام نے کہا ہے کہ 1965ء میں بھی ہم نے خون کی قربانی دی تھی، اب بھی تیار ہیں۔
دوسری جانب بزرگ شہری کا کہنا تھا کہ بھارت نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا ، پاکستانی مسلح افواج کی بروقت جوابی کارروائی سے بھارت کو منہ کی کھانی پڑی، مسلح افواج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو زمین پر ڈھیر کر دیا۔ شہری کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے رات کو چوروں کی طرح حملہ کیا، شہری دشمن نے ہمیں ایک قوم بننے کا موقع دیا ہے، ہم سب اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کی غیور عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ ملک کے دفاع کیلئے تیار ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ بھارت مسلح افواج افواج کے
پڑھیں:
حر فورس دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ تیار ہے،پیر پگاڑا
کراچی (نیوز ڈیسک) حر جماعت کے روحانی پیشوا پیر صدرالدین شاہ راشدی نے حروں کے پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگاڑا کا اہم پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حر فورس وطن عزیز کے دفاع کے لیے افواجِ پاکستان کے ساتھ مل کر ہر ممکن قربانی دینے کو تیار ہے۔
پیر پگاڑا نے کہا کہ حر فورس پاکستان کے دفاع اور قوم کی حفاظت کے لیے ہر وقت تیار اور مستعد ہے۔ اُنہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ حر اپنی افواج اور پوری قوم کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور دشمن کو پاکستان کی پاک دھرتی پر قدم رکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پیر صاحب پگارا نے بھارت کی حالیہ جارحیت اور شہری آبادی و مساجد کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے روایتی بزدلی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام متحد ہیں اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
انہوں نے قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ “پورے پاکستان کو پیغام دیتا ہوں کہ بھارت کے خلاف جہاد کے لیے اٹھ کھڑے ہوں۔” ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا بچہ بچہ، افواج پاکستان کے شانہ بشانہ، دفاع وطن کا فرض انجام دے گا۔
پیر پگاڑا نے کہا کہ حر جماعت پاکستان کے تحفظ اور سالمیت کے لیے اپنی روایتی قربانیوں کی تاریخ کو دہرانے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن کے خلاف یہ جنگ صرف افواج کی نہیں بلکہ پوری قوم کی جنگ ہے اور ہر پاکستانی اس مقدس فریضے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی بڑھ رہی ہے اور پاکستان کی سیاسی و مذہبی قیادت یکجہتی اور قومی دفاع کے لیے مشترکہ بیانیہ اپنا رہی ہے۔
Post Views: 4