سی جی ٹی این اور تین لاطینی امریکی تھنک ٹینکس کی جانب سے مشترکہ سروے کے نتائج کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے پیرو کی سان مارٹن یونیورسٹی، لاطینی امریکہ چینی سیاست اور معیشت کے تحقیقی مرکز، اور چلی کی سینٹیاگو یونیورسٹی کے ساتھ مل کر 10 لاطینی امریکی ممالک کے 2500 جواب دہندگان پر مبنی ایک سروے کا نتیجہ جاری کیا ہے، جس کے مطابق جواب دہندگان چین اور لاطینی امریکہ کے تعاون کی کامیابیوں اور مستقبل کو مثبت انداز میں دیکھتے ہیں اور چین و لاطینی امریکہ ہم نصیب معاشرےکو لاطینی امریکہ کے زیادہ تر عوا م کی حمایت حاصل ہو رہی ہے۔

سروے کےمطابق 91فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ چینی معیشت کی طویل مدتی ترقی کا رجحان برقرار رہےگا۔ 82.

9فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ چین کا ترقیاتی ماڈل لاطینی امریکہ کے ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے۔ 86.2فیصد لاطینی امریکی جواب دہندگان نے چین کے بارے میں جبکہ 87.7فیصد نے لاطینی امریکہ میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے والی چینی کمپنیوں کے لیے مثبت رویہ ظاہر کیا ہے۔ سروے میں 18 سے 24 سال کے نوجوان جواب دہندگان میں 87.7فیصد نے چین کے بارے میں اپنی پسندیدگی ظاہر کی ہے ،

جبکہ 25 سے 34 سال کے جواب دہندگان میں یہ شرح بڑھ کر 92.2فیصد ہے۔ 80.4فیصد جواب دہندگان نے بیلٹ اور روڈ انیشی ایٹو کے لاطینی امریکہ کی اقتصادی و سماجی ترقی پر مثبت اثرات کی تعریف کی اور90فیصد کا ماننا ہے کہ چین کی لاطینی امریکہ میں سرمایہ کاری مقامی اقتصادی ترقی میں مؤثرکردارادا کرتی ہے۔سروے میں شامل ممالک میں برازیل، میکسیکو، ارجنٹائن، چلی، پیرو، ہونڈوراس، پاناما، نیکاراگوا، ایل سلواڈور اور ڈومنیکن شامل ہیں۔ جواب دہندگان کی عمر 18 سے 55 سال کے درمیان ہے اور یہ سروے سیمپل ان ممالک کی مردم شماری کی عمر اور جنس کی تقسیم کے مطابق ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین پاک انسداد آفات سرگرمیوں نے جنوب- جنوب تعاون کے لیے “چین پاک حل” پیش کیا ، چینی میڈیا چین پاک انسداد آفات سرگرمیوں نے جنوب- جنوب تعاون کے لیے “چین پاک حل” پیش کیا ، چینی میڈیا چین عالمی معیشت کی حکمرانی میں ڈبلیو ٹی او کے مزید فعال کردار کی حمایت کرتا ہے، چینی نائب وزیراعظم چین امریکہ مذاکرات میں عملی پیشرفت اور اہم اتفاق رائے طے پا گیا چین اور امریکہ کے درمیان مشترکہ مفادات کے بڑے مواقع موجود ہیں، چینی نائب وزیراعظم پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخی تیزی، 9 ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ آئندہ مالی سال کا بجٹ 2جون کو پیش ہوگا، درآمدی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: لاطینی امریکی

پڑھیں:

برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب

برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز) : برطانوی ہائی کمیشن نے گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کے موقع پر اسلام آباد میں ایک خصوصی استقبالیہ کا اہتمام کیا، جس میں کھیلوں، حکومت، سول سوسائٹی، میڈیا اور دولتِ مشترکہ کے سابق اسکالرز و فیلوز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے مہمانوں نے شرکت کی۔

تقریب کے ذریعے اسلام آباد میں گلاسگو کی ایک جھلک پیش کی گئی۔ گلاسگو میں دولتِ مشترکہ کھیل 23 جولائی سے 2 اگست 2026 تک جاری رہیں گے۔ دولتِ مشترکہ کے 74 ممالک اور خطوں سے تقریباً 3,000 ایتھلیٹس 10 کھیلوں میں حصہ لیں گے، جن میں پیرا اسپورٹس کے چھ مقابلے بھی شامل ہیں۔

تقریب میں دولتِ مشترکہ بھر میں تعلیم کے فروغ کے لیے برطانیہ کی معاونت کو بھی اجاگر کیا گیا۔ دولتِ مشترکہ اسکالرشپس اور فیلوشپس گزشتہ 60 برس سے طلبہ اور مستقبل کے رہنماؤں کی معاونت کر رہی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سی ایم جی او بی ای نے کہا:

’’دولتِ مشترکہ کھیل صرف تمغوں سے کہیں بڑھ کر ہیں۔ یہ لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتے ہیں، صلاحیتوں کو اجاگر کرتے ہیں اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ کھیل کس طرح معاشروں کو متحد کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

پاکستان کی کھیلوں میں ایک شاندار تاریخ ہے اور ملک کے ایتھلیٹس آج بھی نوجوانوں کے لیے تحریک کا باعث بن رہے ہیں۔ جب گلاسگو دولتِ مشترکہ کا خیرمقدم کر رہا ہے، تو ہمیں برطانیہ، پاکستان اور اپنے دولتِ مشترکہ کے خاندان کے درمیان مضبوط روابط کو منانے پر فخر ہے۔‘‘

استقبالیہ میں دوستی اور مواقع کے جذبے کو اجاگر کیا گیا اور مہمانوں نے اسلام آباد میں گلاسگو 2026 کے آغاز کے موقع پر دولتِ مشترکہ کھیلوں کی روح کو منایا۔

استقبالیے سے قبل برطانوی ہائی کمیشن نے ’’کوئین الزبتھ دوم دولتِ مشترکہ ٹرسٹ 100 ینگ لیڈرز ایوارڈز‘‘ حاصل کرنے والے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ایک مختصر ایوارڈ تقریب بھی منعقد کی۔

مندرجہ ذیل نوجوان رہنماؤں کو تعلیم، شمولیت، نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ٹیکنالوجی اور صنفی مساوات کے شعبوں میں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز سے نوازا گیا:

فراح گل رہوجہ، پاک جی پی ٹی کی شریک بانی، پسماندہ آبادیوں میں تعلیم، صحت اور موسمیاتی لچک کے فروغ کے لیے جامع مصنوعی ذہانت کا استعمال کر رہی ہیں۔ حسن اشرف، امید فاؤنڈیشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر، پاکستان بھر میں چائلڈ لیبر سے وابستہ اور پسماندہ بچوں کے لیے مفت تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں۔ حادیقہ بشیر، گرلز یونائیٹڈ فار ہیومن رائٹس کی بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، کم عمری کی شادی کے خاتمے، صنفی بنیاد پر تشدد سے نمٹنے اور لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے کام کر رہی ہیں۔ جوشوا دل آور، آئی ایس وائی ڈی کے بانی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر، نوجوانوں کی شمولیت، صحت میں مساوات اور صنفی مساوات کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں، جس میں بہرے نوجوانوں کو ہم عمر تربیت کار کے طور پر تربیت دینا بھی شامل ہے۔

گلاسگو 2026، برطانیہ کی جانب سے گلاسگو 2014 اور برمنگھم 2022 دولتِ مشترکہ کھیلوں کی کامیاب میزبانی کے بعد منعقد ہو رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی اگلی خبرچینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانی وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب
  • جبری مشقت کے خدشات: امریکہ نے پاکستان سمیت درجنوں ٹریڈ پارٹنرز پر نئے ٹیرفس لگا دیے
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • افغانوں کو شناختی کارڈ اجراء، دہشتگردوں سے مبینہ روابط، ملزموں کا ریمانڈ 
  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا