Jang News:
2025-05-19@16:17:46 GMT

بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے، احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT

بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے، احسن اقبال

فائل فوٹو

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ موجودہ قیادت اور افواج پاکستان نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیے۔

نارووال میں ریسکیو سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت ایسی قیادت نہیں تھی جو کہتی کہ کیا اب میں حملہ کروں؟

ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج نے ثابت کیا کہ جنگیں تعداد سے نہیں صلاحیت سے لڑی جاتی ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت کے کروڑوں کے خریدے گئے جہاز کباڑیوں کی دکانوں کی زینت بن گئے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

قوم متحد ہوچکی، حکومت دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وطن کے دفاع کے لیے حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قومی وحدت میں نظر آنے والی دراڑیں اتحاد میں بدل چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں مسلح افواج پاکستان نے چند گھنٹوں میں دشمن کو پسپا کیا، آصف زرداری کا گوجرانوالہ چھاؤنی کا دورہ

سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری مسلح افواج نے بھارت کے جہنگی جہازوں کو پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا۔

انہوں نے کہاکہ 10 مئی کی رات دشمن کو منہ توڑ جواب دینے پر تینوں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی۔

وزیر دفاع نے کہاکہ ہم بھارت کو مشرقی سرحدوں پر شکست دے چکے ہیں، اب مغربی محاذ پر بھی ہمیں کامیابی ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ مودی اس وقت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، جو قومیں اپنی تاریخ بھول جائیں تو تاریخ بھی انہیں بھول جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف آپریشن کی کامیابی کے بعد دشمن ملک میں سوگ کا سماں ہے، اور بھارتی عوام مودی سرکار پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں جو جنگ ابھی لڑی گئی وہ 2019 میں ہونی چاہیے تھی، حافظ نعیم الرحمان

دوسری جانب پاکستان میں فتح کا بھرپور جشن منایا جارہا ہے، پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ دوبارہ اگر کوئی جارحیت کی گئی تو جواب جارحانہ ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افواج پاکستان بھارت پاکستان بھارت جنگ خواجہ آصف دفاع وطن وزیر دفاع وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • موجودہ قیادت اور فوج نے بھارت کو دن میں تارے دکھا دیئے: احسن اقبال
  • پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر 1971 کا بدلہ لے لیا، وزیراطلاعات
  • افواجِ پاکستان کے تاریخی جواب پر دشمن سفید جھنڈے لہرانے پر مجبور ہوا: وفاقی وزیر عطاء اللّٰہ تارڑ
  • وفاقی وزیر احسن اقبال کا جامع ترقی اور تذویراتی شراکت داری کے عزم کا اعادہ
  • قوم متحد ہوچکی، حکومت دفاع وطن کے لیے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہے، خواجہ آصف
  • دنیا میں قیام امن اور سماجی و معاشی مسائل کے حل کے لیے سیرت النبی ﷺ کو عملی زندگی میں اپنانا وقت کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال
  • افواج پاکستان کی قیادت کی وجہ سے جوان بھارت کیخلاف حوصلے سے لڑے، وزیر دفاع
  • اقوام متحدہ میں پاکستان مشن اور نیویارک قونصلیٹ میں یومِ تشکر منایا گیا
  • پاکستان نے ایک تاریخی معرکے میں بھارت کو شکست دی: شیخ رشید