بھارت اور فتنے الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی اور گٹھ جوڑ بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) جنگی محاذ پر شکست کے بعد بھارت نے ایک نئی سازش کے تحت بلوچستان میں دہشتگردی کو ہوا دینا شروع کر دی ہے۔ جعفر ایکسپریس حملے کی ویڈیو کو بھارتی ٹی وی چینلز پر نشر کر کے نہ صرف دہشتگردوں کی پشت پناہی کی جا رہی ہے بلکہ دہشتگردی کو کھلے عام فروغ بھی دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا میں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی پرانی ویڈیوز کو تازہ واقعے کے ساتھ جوڑ کر نشر کیا جا رہا ہے، تاکہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی جا سکے اور عوام کو گمراہ کیا جا سکے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس منظم مہم کے پیچھے بھارت کی خفیہ ایجنسیوں کا ہاتھ ہے، جو پاکستان کے امن و امان کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق جعفر ایکسپریس حملے کی بھرپور میڈیا کوریج نے بھارت اور بی ایل اے کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد بی ایل اے دراصل بھارت کی تیار کردہ فتنے کی بیج ہے، جسے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

دفاعی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ بی ایل اے، بھارت کا پراکسی نیٹ ورک ہے، جو معصوم پاکستانیوں کا قاتل اور بھارتی وزیر اعظم مودی کا آلہ کار بن چکا ہے۔ بھارت نے اپنی شکست کو تسلیم کرنے کی بجائے دہشتگردی کو سہارا بنا لیا ہے اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے کی نئی چال چلی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا وردی کسی بھی رنگ کی ہو ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج بھارتی پارلیمان میں ٹرمپ پر وار، جنگ بندی میں امریکی صدر کی ثالثی کا انکار کردیا امیر کویت نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کاعندیہ دے دیا محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید 4روز کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا سپریم کورٹ نے 8سالہ بچی کے قتل کے ملزم کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: بلوچستان میں

پڑھیں:

پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے سے خطے میں نئی ہلچل، بھارت پریشان

نئی دہلی: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت اس پیشرفت سے پہلے ہی آگاہ تھی اور معاہدے پر دستخط کی رپورٹس کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ حکومت اپنی قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی، ساتھ ہی اس معاہدے کے خطے اور عالمی استحکام پر ممکنہ اثرات کا تجزیہ بھی کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ریاض میں وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے "اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے" (SMDA) پر دستخط کیے تھے۔

معاہدے کی شقوں کے مطابق اگر کسی ایک ملک پر بیرونی مسلح حملہ ہوتا ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اسٹریٹیجک تعلقات اور سکیورٹی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کرتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کر دیا: چوہدری انوارالحق
  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • پاکستان سعودیہ دفاعی معاہدے سے خطے میں نئی ہلچل، بھارت پریشان
  • خضدار: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک
  • مشاہد حسین سید کا پاکستان کو بھارت کے ساتھ نہ کھیلنے کا مشورہ
  • بھارتی کرکٹ ٹیم یا بی جے پی کا اشتہاری بورڈ
  • کیا بھارت آپریشن سندور جیت گیا تھا؟ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑیوں پر برس پڑے
  • پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اپنے لیے نہیں، دنیا کو محفوظ بنانے کیلیے ہے، عطا تارڑ
  • بھارت کی انتہا پسندی کرکٹ میدان میں بھی
  • پاکستان کے خلاف بھارتی جارحانہ عزائم