اسلام آباد:بی جے پی صدر کے انتخاب میں تاخیر مودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

دی ایشین ایج میں شائع مضمون کے مطابق ’’پہلگام حملے کو جواز بنا کر مودی سرکار نے بی جے پی صدر کے انتخاب کو مؤخر کر دیا۔‘‘

بی جے پی کو امید تھی کہ پہلگام حملہ اور آپریشن سندور آر ایس ایس کو رام کر لیں گے، مودی سرکار دہشتگردی کا الزام پاکستان پر تھوپنے پر تلی ہوئی تھی۔ بدترین ناکامی کے بعد مودی عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔

دی ایشین ایج کے مطابق ووٹ بینک کے نام پر بی جے پی کی ’’ترنگا یاترا‘‘ ریلیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ اپوزیشن کا الزام ہے کہ مودی سرکار آپریشن سندور کی تفصیلات چھپا کر محض ووٹ بٹورنے کے لیے سرگرم ہے۔

کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو خصوصی اجلاس بلا کر آپریشن سندور اور پہلگام حملے کی تفصیلات سامنے لانا چاہیے، بی جے پی محض آپریشن سندور کو بہار انتخابات میں سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق پہلگام حملے کا وقت اور آپریشن سندور کا اعلان سب کچھ ووٹ بینک کے لیے پلان کیا گیا، آپریشن سندور کا نام استعمال کر کے مودی سرکار نے ملک کی سیکیورٹی کو ووٹرز کی نفسیات سے جوڑ دیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مودی سرکار بی جے پی کے لیے

پڑھیں:

پی آئی اے 544 ہائی جیکنگ ،بھارتی پراکسیز کی جوہری پروگرام روکنے کی سازش بے نقاب، سنسنی خیز انکشافات

پی آئی اے فلائٹ 544 کی ہائی جیکنگ کو لے کر سنسنی خیز انکشافات سامنے آ  ئے ہیں ۔رپورٹ  کے مطابق بھارت طویل عرصے سے پاکستان میں دہشتگردی کو ہوا دینے کیلئے اپنی پراکسیز کا استعمال کرتا آیا ہے، مئی 1998 میں اس نے پاکستان کے جوہری پروگرام کو روکنے کیلئے دہشتگردوں کو استعمال کیا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ  25 مئی 1998 کو بھارت نے پی آئی اے فلائٹ 544 کو دہشتگردوں کے ذریعے ہائی جیک کروایا، فلائٹ ہائی جیکنگ کا مقصد پاکستان کے ایٹمی دھماکوں کو روکنا تھا، دہشتگردوں نے بلوچستان کے نام پر بھارت کا ایجنڈا پھیلانے کی کوشش کی، درحقیقت بھارت نے ان دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا۔دہشتگردوں نے بھارت کے اشارے پر جہاز ہائی جیک کیا تھا، لیکن پاکستانی افسران نے حیدرآباد ایئرپورٹ پر بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا تھا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیشہ سے پاکستان کی سلامتی کا دشمن رہا ہے مگر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، بھارت آج بھی اپنی سپانسرڈ پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی ناکام کوششیں کر رہا ہے، جعفر ایکسپریس سے لیکر خضدار سکول بس حملے تک بھارت کا مکروہ ہاتھ شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی آئی اے 544 ہائی جیکنگ ،بھارتی پراکسیز کی جوہری پروگرام روکنے کی سازش بے نقاب، سنسنی خیز انکشافات
  • پہلگام فالس فلیگ؛ کوئی ثبوت پیش نہ کرنے پر بھارتی عوام کے مودی سرکار سے کڑے سوالات
  • پہلگام ڈرامہ مودی کی سازش: سابق بھارتی وزیر خارجہ کا بڑا انکشاف
  • بھارتی تجزیہ کار اور صحافی بھی مودی سرکار کی انتہا پسند اور ناکام پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے لگے
  • پہلگام ڈرامہ مودی کی سازش؛ سابق بھارتی وزیر خارجہ کا بڑا انکشاف
  • پہلگام حملہ انتخابی ڈرامہ، سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے مودی سازش بے نقاب کردی
  • خواتین سیاسی کارکنان اور جنسی تشدد کی دھمکی
  • چین کی بھارت کو بڑی دھمکی، مودی سرکار پریشان
  • مودی سرکار کی دروغ گوئی اور ایٹمی جنگ کا جنون
  • مودی کا بھارت تعصب اور ظلم کا گڑھ بن گیا، بھارتی تجزیہ کاروں کی انتہا پسند پالیسیوں پر سخت تنقید