راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے واضح کیا ہے کہ کوئی کچھ لو کچھ دو نہیں ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ میرے دروازے بات چیت کے لئے اسٹیبلشمنٹ کے لئے کھلے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان کےلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کے لئے تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنے لئے رعایت نہیں مانگ رہا، رعایت مانگنی ہوتی تو بہت پہلے مانگ چکا ہوتا۔
ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پارٹی لیڈر شپ تحریک کے لئے تیار ہو جائے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اگر کوئی سامنے نہ آیا تو اب میں برداشت نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دوں گا۔
سینیٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، کیسز جلد سنے جائیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ احتجاجی تحریک کا اعلان ہو چکا، 5،6 دن میں لائحہ عمل دیں گے۔

قدرت سے جڑنے کی پشتون روایت 'ماتہ' کیا ہے؟

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ سینیٹر علی ظفر کا کہنا کہ بانی پی ٹی آئی کے لئے

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف5 اگست کو کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری