تحریک پاکستان اور سندھ کے اخبارات …شہباز ملک
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
تحریک پاکستان میں جہاں برصغیر کے مشہور عالم اخبارات نے عظیم الشان کردار ادا کیا وہیں دوسرے اخبارات نے بھی بہت موثر کردار نبھایا جو ملک کے مختلف علاقوں سے انگریزی کے علاوہ سندھی، گجراتی، بنگالی و دیگر مقامی زبانوں میں جاری ہوئے تھے۔
اس وقت میرے پیش نظر تحریک میں سندھ کی صحافت کے عظیم الشان کردار کو پیش کرنا ہے، اگرچہ یہ موضوع ایک ضخیم کتاب کا متقاضی ہے لیکن چند اخبارات کی خدمات کے تذکرے سے بھی بات کسی حد تک واضح ہو سکتی ہے۔ اگر جائزے کو 1935 سے تھوڑا آگے لے جائیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ اس سلسلے میں سندھ کی صحافتی تاریخ گزشتہ صدی کے آخر سے شروع ہو جاتی ہے جب امام انقلاب مولانا عبید اللہ سندھی نے 19 ویں صدی کی آخری دہائی میں سکھر سے ایک انقلابی پرچہ ’’ہدایت الاخوان‘‘ کے نام سے جاری کیا۔
اگرچہ یہ رسالہ چند ماہ سے زیادہ جاری نہ رہ سکا لیکن اس کا نقش بہت گہرا تھا۔ یہ پرچہ تاریخ میں اپنا نام پیدا کر گیا اس سے انقلابی فکر کی ایک ایسی شمع روشن ہوئی جس کے اجالے میں انقلاب پسندوں کا قافلہ چل پڑا، سندھ میں آزاد اور انقلابی صحافت کی یہ ایک مستثنیٰ مثال تھی جو 19 ویں صدی کے اواخر میں ہمیں نظر آتی ہے یہ رسالہ سکھر کے الحق پریس میں چھپتا تھا۔
بیسویں صدی میں سندھ کی صحافت نے تحریک پاکستان میں بھرپور حصہ لینا شروع کیا۔ در حقیقت سندھ میں صحافت کا یہ پہلا دور تھا جو بمبئی کی سندھ سے علیحدگی کی تحریک تک جاری رہا اس دور میں ملک کی آزادی کے لیے ہندو مسلم صحافت نے کم و بیش یکساں حصہ لیا۔
سندھ کی تاریخ میں سندھ کی بمبئی سے علیحدگی کی تحریک ایک ایسا موڑ ہے جہاں سے ہندو مسلم صحافت میں نصب العین کی تبدیلی پیدا ہوگئی۔ اس دوران مسلم صحافت کو ہندو پریس کے بارے میں تجربات ہوئے یہی وہ تجربات تھے جنھوں نے رفتہ رفتہ مسلم صحافت کو تحریک پاکستان کی راہ پر ڈالا۔1914 کے لگ بھگ ’’ نو مسلم‘‘ کے نام سے ایک اخبار شیخ عبد اللہ نے جاری کیا تھا۔
شیخ صاحب خود بھی نو مسلم تھے، شیخ عبید اللہ سندھی کی کوششوں سے انھوں نے اسلام قبول کیا تھا، انھوں نے اپنے اخبار کے ذریعے حریت پسندانہ خیالات، برطانوی استعمارکے خلاف نفرت اور غیر مسلموں میں اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں بہترین خدمات انجام دیں۔ خیرپور ریاست کے مسلمانوں نے شیخ محمد سلیمان کی قیادت میں ’’الحق‘‘ جاری کیا۔
اس کے پہلے ایڈیٹر محمد علی خان دہلوی مقرر ہوئے تھے جو بعد میں کونسل کے مشہور و معروف پریذیڈنٹ بنے۔ ’’الحق‘‘ کا اجر حیدر آباد سے ہوا لیکن پھر جلد ہی اسے حیدر آباد سے مستقل طور پر سکھر منتقل کر دیا گیا۔ شیخ محمد سلیمان، بابو سلیمان کے نام سے مشہور تھے انھوں نے اپنی انتھک کوششوں سے اس اخبارکے ذریعے مسلمانوں کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔
ان کے بعد ان کے فرزند شیخ عبدالعزیز نے پریس اور اخبار کا کام اپنے ہاتھ میں لیا۔ اس وقت تک حالات بدل گئے تھے اور چونکہ شیخ صاحب بھی آزاد خیال واقع ہوئے تھے۔ انگریزوں کی وفاداری تو کجا وہ ملازمین کے ہمنوا بھی نہ بن سکے اس لیے تھوڑے ہی عرصے کے بعد انھیں اخبار سے لاتعلق ہونا پڑا۔
شمس الدین سندھ میں اخبار نویسی اور ادب کے ’’بابا آدم‘‘مانے جاتے تھے جب تک وہ اس اخبار کے ایڈیٹر رہے اخبار دن دونی رات چوگنی ترقی کرتا رہا۔ عوام میں اسے بڑی مقبولیت حاصل تھی۔ یہ خبر ہمیشہ مسلمانوں کے مفاد کے لیے سینہ سپر رہتا تھا۔ ’’الحق‘‘ و ’’آفتاب سندھ‘‘ کی بدولت سندھ کے مسلمانوں اور عوام میں سیاسی شعور بڑی حد تک بیدار ہو چکا تھا۔
اس وقت لاہور سے مولانا ظفر علی خان کا اخبار ’’زمیندار‘‘ آیا کرتا تھا، اس نے بھی مسلمانوں میں ایثار اور قربانی کے جذبات پروان چڑھائے تھے، اس لیے حکومت کو ایک ایسے وسیع الاشاعت اخبار کی ضرورت پیش آئی جو برطانوی حکومت سے مسلمانوں اور عوام کی بڑھتی ہوئی نفرت کو پھیلنے سے روکے اور ارباب اختیار سے وفاداری کے جذبات دلوں میں پیدا کرے۔
چنانچہ محمد قادر وزیر ریاست خیرپور کے تعاون سے اس مقصد کے لیے حکومت نے سندھ کے زمینداروں کو اشارہ کیا۔ انھوں نے ماسٹر عبد الوہاب پٹھان کی ادارت میں ’’سندھ زمیندار‘‘ کے نام سے سکھر سے ایک اخبار جاری کیا۔ ماسٹر عبد الوہاب پٹھان نہایت دور اندیش، سنجیدہ شخص تھے، حکومت پر تنقید میں وہ نرم رویہ اختیار کرتے تھے۔ حکومت سے تعلق رکھنے والی تحریروں میں ادب و انکساری کو ملحوظ رکھتے تھے ان کی تحریروں میں جوش اور ولولہ نہ ہوتا تھا۔
آسان سندھی زبان میں مطالب کو ادا کرتے تھے۔ ماسٹر عبدالوہاب کی رحلت کے بعد احمد علی ایڈیٹر مقرر ہوئے۔ ان کے بعد 1928 میں پیر علی راشدی اس کے ایڈیٹر بنا دیے گئے اس زمانے میں اخبار کا سارا انتظام خان بہادر محمد ایوب کھوڑو کے ہاتھوں میں تھا۔ ’’سندھ زمیندار‘‘ کی تاریخ کا یہ سب سے بہتر دور تھا۔
پیر علی محمد راشدی 1933 تک ’’سندھ زمیندار‘‘ کی ایڈیٹری کے منصب پر فائز رہے۔ متذکرہ اخبارات سے زیادہ مقبول و معروف اخبار ’’الوحید‘‘ تھا جسے سندھ کا سب سے بڑا اخبار ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا۔ اس کے مدیر مولانا دین محمد وفائی تھے جو خود بھی تحریک پاکستان میں سرگرمی سے حصہ لے رہے تھے اور ’’الوحید‘‘ کے ذریعے بھی تحریک کی ترجمانی کر رہے تھے۔
’’الوحید‘‘ میں سندھ کے بڑے بڑے ادیب و صحافی تحریک آزادی اور ملی و ملکی تحریکات کے سلسلے میں وقتاً فوقتاً لکھتے اور سندھ کے مسلمانوں کی رہنمائی کرتے رہے۔ ایک مرتبہ مولانا شوکت علی نے کہا تھا کہ سندھ میں ’’الوحید‘‘ اس طرح ہے جس طرح جان کے اندر روح اور سندھ کا مطلب ’’الوحید‘‘ اور ’’الوحید‘‘ کا مطلب سندھ ہے۔
1943 میں ’’الوحید‘‘ سے جب مولانا وفائی کا قطع تعلق ہوا تو اللہ بخش سومرو کے جاری کردہ روزنامہ ’’آزاد‘‘ میں شریک ہوئے۔ ’’الوحید‘‘ کی ادارت کے فرائض ابتدائی ایام میں مولانا عبد الکریم چشتی نے بھی سر انجام دیے۔ مولانا کریم چشتی تحریک پاکستان کے ایک اہم رکن تھے، سندھ میں ایسی کوئی ملی تحریک نہیں جس میں انھوں نے حصہ نہ لیا ہو۔
اگست 1927 میں انھوں نے جیکب آباد سے صداقت اخبار جاری کیا لیکن 5 ماہ بعد ’’الحنیف‘‘ کے مدیر جناب ٹانوری کے حوالے کر دیا۔ جتنے عرصے مولانا اس کی ادارت میں رہے اخبار بہت مقبول رہا۔ ’’صداقت‘‘ چھوڑ کر مولانا چشتی نے شکار پور سے 1929 میں ’’پیغام‘‘ جاری کیا ان اخبارات کے علاوہ مولانا عبد الکریم چشتی اخبارات ’’جمہور‘‘ شکارپور اور ’’قربانی‘‘ کراچی میں پیرالٰہی بخش کی کوششوں سے جاری ہونے والے روزنامہ کے بھی ایڈیٹر رہے ۔
ان اخبارات کے علاوہ بھی سندھ کے مختلف شہروں سے متعدد اخبارات جاری ہوئے جن میں کراچی سے نکلنے والا روزنامہ ’’الاصلاح‘‘ ہے یہ اخبار حکیم فتح محمد سہوانی عباسی کی سرپرستی میں نکالا گیا تھا اس کے مدیر عبدالغفور سیتائی تھے جو بعد میں ’’نوائے سندھ‘‘ کے ایڈیٹر رہے۔
’’نوائے سندھ‘‘ محمد ایوب کھوڑو اور ایک دوسرے زمیندار صاحب کے تعاون سے جاری ہوا تھا۔ میرپور خاص سے ہفت روزہ ’’مسلمان‘‘ ایک قدیم صحافی محمد ہاشم مخلص کی ادارت میں شایع ہوا تھا۔ ڈاکٹر میمن عبدالمجید سندھی لکھتے ہیں کہ ’’مسلمان‘‘ ترکی کے حق میں انگریزوں کے خلاف کام کرنے کا ایک موثر ذریعہ تھا۔
اس اخبار میں ہاشم مخلص نے نہایت زور وشور کے ساتھ اپنے قلم کی جولانیاں دکھا کر طنز و مزاح کے ذریعے انگریزوں کے خلاف عوامی دلوں میں نفرت کی شدید ترین آگ بھڑکا دی تھی۔ مسلم قوم، برصغیر کی آزادی اور عام بیداری جیسے موضوعات پر ان کے علاوہ بھی تحریک پاکستان میں سندھ کے جن اخبارات ورسائل نے اہم کردار ادا کیا ان میں معاون، سندھ سدھار، ہلال پاکستان، مسافر، تعلیم، تحفۃ الاحباب وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان کے بیٹے پاکستان آئیں گے یا نہیں؟ علیمہ خان نے واضح کردیا
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آئیں گے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ میری بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان آج عمران خان سے ملاقات کے لیے آئیں مگر اجازت نہیں دی گئی۔ پہلے 6،6 افراد کو ملاقات کی اجازت ہوتی تھی، پھر یہ 2 بہنوں تک محدود کردی گئی اور آج تو تمام بہنوں کی ملاقات بند کردی گئی۔
انہوں نے کہاکہ آج عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے درمیان ملاقات ہوئی، جبکہ وکیل ظہیر عباس چوہدری کو بھی ملاقات کی اجازت دی گئی۔ عدالتی احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جارہی ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہاکہ عمران خان نے کہا ہے کہ ان سے پہلے بلے کا انتخابی نشان چھینا گیا، اب مخصوص نشستیں بھی چھین لی گئیں، وہ عدالت میں پیش ہو کر قانونی جنگ لڑنا چاہتے ہیں۔
ان کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی حالت تاریخ میں کبھی اتنی خراب نہیں ہوئی، ڈاکوؤں اور نالائقوں کا اتحاد بن چکا ہے، جیسا اتحاد نائجیریا میں ہوتا ہے۔ ملک میں اشرافیہ وسائل لوٹ رہی ہے، اور اس اتحاد نے معیشت کو تباہ کردیا ہے، اب عوام کو کھڑا ہونا ہوگا۔
ان کے مطابق عمران خان نے کہاکہ ملک میں جھوٹی گواہیوں پر سزائیں سنائی جارہی ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ لاہور کا جج ان جھوٹی گواہیوں پر کیا فیصلہ دیتا ہے۔
علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ قانون کی بالادستی کے لیے تحریک چلانا ہوگی، پارٹی کو ہدایت دی ہے کہ سب متحد ہو کر تحریک پر توجہ دیں۔ تحریک کا اعلان اس لیے کیا گیا ہے کیونکہ تمام قانونی راستے بند ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک کی حکمت عملی پارٹی طے کرے گی، عمران خان کے بچے پاکستان آئیں گے کیونکہ ان کے پاس نائیکوپ ہے، وہ اپنے والد سے ملاقات کریں گے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ عمران خان کو مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ جھوٹ بول رہا ہے۔ عمران خان نے سپرنٹنڈنٹ اور کرنل کا نام لے کر کہا ہے کہ وہ ان کے ساتھ سخت رویہ اختیار کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات پر پارٹی اپنا مؤقف پیش کرے گی، عمران خان کو جیل میں رہنے کے باعث بیرونی حالات کا علم نہیں۔
اسی موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں دینا انتہائی افسوسناک عمل ہے، ہم سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور قانونی جنگ لڑیں گے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ان کی ظہیر عباس سے کوئی علیحدہ ملاقات نہیں ہوئی۔ پارٹی کے اندر اختلافِ رائے معمول کا حصہ ہے، یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بانی پی ٹی آئی بشریٰ بی بی سلیمان سینیٹ انتخابات علیمہ خان عمران خان قاسم ملک گیر تحریک وی نیوز