نواز شریف طبی معائنے کے لئے لندن روانہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT
صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم لندن روانہ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مسلم لیگ (ن) اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن روانہ ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لاہور سے لندن روانہ ہوئے، برطانوی وقت کے مطابق نواز شریف شام 6 بجے لندن پہنچیں گے۔ صدر مسلم لیگ (ن )نواز شریف لندن میں اپنا چیک اپ کرائیں گے اور عید بھی وہی گزاریں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: لندن روانہ نواز شریف
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔