Jang News:
2025-06-03@08:44:45 GMT

نواز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے لندن پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 1st, June 2025 GMT

نواز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے لندن پہنچ گئے


نواز شریف—فائل فوٹو 

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے لاہور سے لندن پہنچ گئے۔

سابق وزیرِ اعظم خصوصی طیارے کے ذریعے لندن کے لوٹن ایئرپورٹ پہنچے۔

اس موقع پر حسن نواز بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں۔

سابق وزیرِ اعظم  لندن میں اپنا چیک اپ کروائیں گے، نواز شریف عید بھی لندن میں گزاریں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نواز شریف

پڑھیں:

سیالکوٹ کے عوام کا ن لیگ کے حق میں ووٹ انکی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے: وزیرِاعظم

وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِاعظم شہباز شریف نے پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ نواز کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام کا ن لیگ کے حق میں ووٹ ان کے حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا کہ کامیابی نواز شریف کی بےمثال قیادت، مریم نواز کی پنجاب کی ترقی کےلیے محنت کا ثمر ہے۔

پی پی 52 سیالکوٹ کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ، ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ کامیاب

سیالکوٹ میں پنجاب اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ کامیاب، پی پی 52 سمبڑیال کے تمام 185پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ جاری کردیا گیا۔

وزیرِاعظم نے اس کامیابی پر قائد نواز شریف، وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ میں ن لیگ کی امیدوار حناء ارشد وڑائچ، پارٹی قیادت اور کارکنان کو بھی مبارکباد دی ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے عوام کی ن لیگ سے والہانہ محبت اور اعتماد پر انکے شکر گزار ہیں، سیالکوٹ کے عوام کا ن لیگ کے حق میں ووٹ انکے حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، چین کے ساتھ مل کر جے ایف 17 بنائے، نواز شریف
  • سیالکوٹ کے عوام کا ن لیگ کے حق میں ووٹ انکی حکومت پر اعتماد کا اظہار ہے: وزیرِاعظم
  • مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف خصوصی پرواز کے ذریعے اچانک لندن پہنچ گئے
  • نواز شریف لندن پہنچ گئے
  • نواز شریف طبی معائنے کے لئے لندن روانہ
  • نواز شریف طبی معائنے کے لئے لندن روانہ، شام 6 بجے پہنچیں گے
  •  نواز شریف خصوصی طیارے کےذریعےلاہورسےلندن کیلئےروانہ 
  • نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے لندن جانےکے لیے جاتی امرا سے ایئرپورٹ روانہ
  • لندن: سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کل لندن جانے کا امکان