سعودی عرب کا دو روزہ دورہ، وزیراعظم کل روانہ ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران سعودی حکام سے ملاقاتوں میں حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران ساتھ دینے پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کریں گے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ،وزیر اعظم کے ہمراہ سعودیہ جائیں گے۔ اس کے علاوہ وزیردفاع خواجہ آصف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر اطلاعات عطاء تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہوں گے۔
مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے
خیال رہے کہ چند روز قبل ہی وزیراعظم شہباز شریف 6 روزہ غیر ملکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے تھے۔ وزیراعظم نے ترکیہ، ایران، تاجکستان اور آذربائیجان کا دورہ کیا اور دوست ممالک کی قیادت کا حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ
وزیراعظم اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں - فوٹو بشکریہ پی آئی ڈیوزیراعظم شہباز شریف نے چین میں بی ٹو بی کانفرنس کے دوران ہوئی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ کیا ہے۔
دورہ چین میں پاک چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس کے دوران لیے گئے فیصلوں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزرا رانا تنویر، احد چیمہ، احسن اقبال، شزا فاطمہ خواجہ اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے نجی شعبے کے درمیان کاروباری روابط میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ یہ اضافہ دونوں ممالک کی اقتصادی شراکت داری کے نئے دور کا آغاز ہے۔
اسلام آباد پاکستان اور چین نے سرمایہ کاری، زراعت...
انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ صنعتی، زرعی اور تکنیکی تعاون سے برآمدات بڑھنے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہانگژو بی ٹو بی کانفرنس میں ایم اویوز کو جلد باقاعدہ معاہدوں اور مشترکہ منصوبوں میں تبدیل کیا جائے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز اور پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے درمیان تعاون کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ پاک چین مشترکہ منصوبوں سے پاکستان کے زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جاسکیں گی۔
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ہانگژو میں 24 مئی کو پاکستان چین بی ٹو بی کانفرنس میں 123 پاکستانی اور 436 چینی کمپنیوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کے دوران تقریباً 7.54 ارب ڈالر مالیت کی 207 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔