سیالکوٹ الیکشن کا رزلٹ سب کے سامنے ہے، افنان اللہ خان
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
رہنما تحریک انصاف نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہے کہ قربانی کی جو بات خان صاحب نے کی ہے وہ یہ ہے کہ کوئی بھی قوم بغیر کسی جدوجہد کے آزادی حاصل نہیں کرتی، ہمیشہ آپ نے اسٹرگل کرنی ہوتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پاکستان کے اندر اس وقت جو مسائل ہیں آپ نے دیکھا کہ پاکستان کا کوئی ادارہ ایسا نہیں جو آزاد ہو۔
رہنما مسلم لیگ (ن) افنان اللہ خان نے کہا ابھی سیالکوٹ میں جو الیکشن ہوا ہے اس کا جو رزلٹ ہے وہ سارے پاکستان کے سامنے ہے، دھاندلی کا کوئی ایویڈنس بھی ہوتا ہے بغیر ایویڈنس کے تو دھاندلی نہیں، تو پھر تو جو مرضی آپ کے منہ میںآئے آپ بولتے رہیں، ایویڈنس دکھائیں، کوئی وڈیو دکھائیں کوئی کیس بتائیں کہ یہ نہیں ہوا،یہ نہیں ہوا، چالیس ہزار کی جو لیڈ ہے، پانچ دس ہزار کی لیڈ آپ مینج کر سکتے ہیں ، چالیس ہزار کی اگر لیڈ ہو جائے تو مینج نہیں ہوتی۔
تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہا کہ ابھی جو خان صاحب قربانی کی بات کر رہے ہیں اپنے ورکرز کو کہہ رہے ہیں، تحریک اْس وقت بھی کوئی کامیاب نہیں ہوئی تھی، مولانا فضل الرحمن آئے تھے ایچ ایٹ میں وہ بھی بیٹھ کر واپس چلے گئے تھے، چوہدری پرویز الہٰی نے کہا تھا کہ ہم نے کچھ لے دے کہ واپس کر دیا ہے آپ نے جو فیکٹرز گنوائے وہ ریئلیٹی ہیں اس ملک کے،5جون گزر گیا ، بڑی امید تھی کہ وہ آج رہا ہو جائیں گے بار بار کہا گیا، اب وہ ٹیکنیکل گراؤنڈ پہ11کو چلا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
امریکہ نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فوجی کارروائیاں جاری رکھیں جبکہ ایرانی شہر اہواز میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں تصدیق کی کہ امریکی افواج نے جمعرات کی شب ایران کے فوجی اہداف پر ایک اور حملہ کیا۔ بیان کے مطابق یہ کارروائیاں مسلسل 13 ویں رات جاری رہیں۔
U.S. forces started another night of strikes against Iranian military targets at 6:45 p.m. ET today. This is the 13th consecutive night of strikes aimed to hold Iran accountable and diminish threats from the Islamic Revolutionary Guard Corps to commercial shipping.
مزید پڑھیںمشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، یو این سیکریٹری جنرل
جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 23, 2026سینٹکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں کا مقصد ایران کو اس کے اقدامات پر جوابدہ بنانا اور پاسداران انقلاب کی جانب سے تجارتی بحری جہازوں کو لاحق خطرات کو کم کرنا ہے۔
دوسری جانب ایران کے صوبہ خوزستان کے دارالحکومت اہواز کے رہائشیوں نے جمعہ کی علی الصبح متعدد زور دار دھماکوں کی آوازیں سننے کی اطلاع دی ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکوں کی تفصیلات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔