اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی؛ انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی دیکھی جا رہی ہے، اس دوران انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو بیٹھا ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری دن بازارِ حصص میں 2241 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ شروع ہوا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 3 نفسیاتی حدیں کھو کر ایک لاکھ 21 ہزار 851 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دو دنوں میں پی ایس ایکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی۔ جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 26 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر گیا تھا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ پچیس ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبورکرگئی
پاکستان سٹاک ایکسچینج تاریخ میں پہلی بار آج کاروبار کے آغاز پر ایک لاکھ پچیس ہزارپوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس میں1138پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔ہنڈرڈ انڈیکس گزشتہ کاروباری روز 124,352پوائنٹس پر بند ہوا تھا تاہم آج صبح ٹریڈنگ شروع ہوتے ہی یہ 125,490 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔تجارتی اور کاروباری برادری کا خیال ہے کہ اس رجحان کے نتیجے میں قومی معیشت مستحکم ہوگی۔ملک میں معاشی اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے لیے وفاقی بجٹ میں اعلان کردہ اقدامات کے اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
اشتہار