ایرانی ردعمل سے خوفزدہ اسرائیلی وزیراعظم یونان فرار
اشاعت کی تاریخ: 14th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب/ ایتھنز (آن لائن) اسرائیلی وزیراعظم ایرانی ردعمل سے خوف زدہ ہوکر یونان فرار ہوگئے۔ نیتن یاہو نے فرار ہونے سے پہلے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دی۔ دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانے تاحکم ثانی بند کردیے گئے ہیں، اسرائیل میں بھی ایمرجنسی نافذ اور ائرپورٹس بند کردیے گئے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا جہاز 11 بج کر 22 منٹ پر ایتھنز پہنچا۔ فرارسے قبل نیتن یاہو نے ایران پر مزید حملوں کی دھمکی بھی دی۔ اسرائیل میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی اور ریزرو فوجیوں کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برطانیہ نے فلسطینی ریاست کے حق میں اعلان پر اسرائیلی تنقید مسترد کر دی
لندن: برطانیہ نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے اعلان پر اسرائیل سمیت دیگر ناقدین کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے گزشتہ روز خبردار کیا تھا کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ نہ روکی اور امن کی کوششوں میں سنجیدگی نہ دکھائی تو برطانیہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کرے گا۔
اسرائیل نے برطانوی فیصلے کو حماس کے لیے انعام قرار دیا، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا کہ حماس کو آزادی کی پہچان دینا مناسب نہیں۔
اس حوالے سے برطانوی وزیر ٹرانسپورٹ ہائیڈی الیگزینڈر نے کہا کہ ’’یہ حماس کے لیے انعام نہیں بلکہ فلسطینی عوام کے حق میں قدم ہے۔ یہ ان بچوں کے لیے ہے جو غزہ میں بھوک کا شکار ہیں۔‘‘
برطانوی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم اسٹارمر نے منگل کی شب قوم سے خطاب میں کہا کہ دو ریاستی حل خطرے میں ہے اور فلسطینی ریاست کے قیام کا وقت آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ وہ ستمبر میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا، جبکہ مالٹا، اسپین، ناروے اور آئرلینڈ بھی اس اقدام کی حمایت کر چکے ہیں۔