City 42:
2025-06-18@15:19:04 GMT

نواز شریف وطن واپسی کیلئے لندن سے روانہ

اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT

 راؤ دلشاد :سربراہ مسلم لیگ ن نواز شریف آج رات لندن سے لاہور پہنچیں گے۔

سربراہ ن لیگ نوازشریف برطانیہ سے پاکستان واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف یکم جون کو لندن روانہ ہوئے تھے۔
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

شہباز شریف کے ساتھ اختلافات؟ نواز شریف نے خاموشی توڑ دی

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے اپنے بھائی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اختلافات کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف وسوسوں کا شکار کیوں ہیں؟

لندن میں ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس تاثر کو رد کیاکہ ان کے اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان کوئی فرق ہے۔

نواز شریف نے کہاکہ ہم دونوں ایک ہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو، ہماری سوچ، وژن اور پالیسی ایک ہی ہے، اور ہم متحد ہو کر ملک کی بہتری کے لیے کام کر رہے ہیں۔

سابق وزیراعظم نے مسلم لیگ (ن) کے بیرونِ ملک کارکنان کو پارٹی کا قیمتی سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ موجودہ نازک حالات میں ہر محب وطن پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

نواز شریف نے کہاکہ ایران کے معاملے پر حکومتِ پاکستان کا مؤقف مکمل طور پر درست اور حق پر مبنی ہے۔ ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی جا رہی ہے، جس کی مخالفت پاکستان کا اخلاقی اور سفارتی فرض ہے۔

یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے ملاقات، ملک کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال

سابق وزیراعظم نے کہاکہ ایران کے ساتھ پاکستان کے تاریخی، مذہبی، جغرافیائی اور ثقافتی رشتے ہیں، اور ان رشتوں کی بنیاد پر ہمیں ایران کے خلاف جارحیت پر واضح اور دو ٹوک مؤقف اپنانا چاہیے، جو حکومت نے اختیار کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews اختلافات خاموشی توڑ دی شہباز شریف لندن نواز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کے ساتھ اختلافات؟ نواز شریف نے خاموشی توڑ دی
  • مجھ میں اور شہباز شریف میں کوئی فرق نہیں: نواز شریف
  • مجھ میں اور شہباز میں کوئی فرق نہیں، وزیراعظم کوئی بھی ہو فرق نہیں پڑتا ،ہم ایک ہیں، نواز شریف
  • ایران سے پاکستانیوں کی واپسی، پی آئی اے کا خصوصی طیارہ اشک آباد روانہ
  • نواز شریف دورہ برطانیہ مکمل کرکے کل پاکستان واپس آئیں گے
  • تھنک ٹیک، تھنک پاکستان: سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے لندن میں تشہیری مہم
  • پاکستان واپس ترقی کے سفر پر چل رہا ہے، نواز شریف
  • ہم ایران کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے، نواز شریف
  • پنجاب کے بجٹ میں نواز شریف کے نام سے کتنے منصوبے رکھے گئے ہیں؟