مالی سال 2025-26کیلئے عوام دوست، تاریخ ساز ، ٹیکس فری بجٹ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
جذبہ خدمت سے سرشار، ہمدرد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی مدبرانہ قیادت میںمالی سال 2025-26کیلئے 5335ارب روپے کا تاریخ ساز بجٹ پیش کیا گیاہے۔بجٹ کے عوام دوست ہونے کا اندازہ اس امرسے لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں کسی قسم کا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ پنجاب اور پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈویلپمنٹ بجٹ ہے ۔ ڈویلپمنٹ کے لئے 1240ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ہیلتھ او رایجوکیشن کے لئے پہلی مرتبہ 27فیصد بجٹ مختص کیاگیا ہے اورپبلک انویسٹمنٹ کے لئے مجموعی طور پر 73فیصد بجٹ مختص کرنے کا ریکارڈبھی بن چکا ہے۔بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصدجبکہ پنشن میں پانچ فیصد اضافہ مقرر کیا گیا ہے ۔
صحت کیلئے 630.
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے خصوصی احکامات کے تحت پنجاب بھر کے مزدوروں کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کیلئے 37ہزار سے بڑھا کر کم از کم اجرت 40ہزار مقررکر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب بھرمیں ہر قسم کی اجرت کی ادائیگی کوڈیجیٹلائز کرنے کے احکامات بھی صاد ر کئے جا چکے ہیں۔ مالی سال 2025-26کے تحت پنجاب میں 100نئے اختراعی پروگرام اور پراجیکٹس کا آغاز کیا جارہا ہے ، 700 سڑکیں بن رہی ہیں،12ہزار کلو میٹرروڈز کی تعمیر و توسیع بڑا ریکارڈ ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے عوام دوست ویژن کے تحت شعبہ صحت اور تعلیم کیلئے سب سے زیادہ بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ فری میڈیسن ہر جگہ ملیں گی، سکولوں میں ضروری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا ئیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے مطابق ٹیکس بڑھانا آسان ہے لیکن ٹیکس بڑھانے کی بجائے ٹیکس نیٹ پر توجہ دیں گے، دو چار بڑے پراجیکٹ بنا دیں تو لگتا ہے بڑا کام ہوا ہم100نئے پروگرام لیکر آئے ہیں ۔40ہزار سے زائد گھر 40سال میں بھی نہیں بن سکے،ہر ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعداد وشمار زبانی یاد ہیں، 2025-26کا بجٹ ملک کی تاریخ کا لاثانی بجٹ ثابت ہوگاسرکاری ملازمین کو کارکردگی کی بنیاد پر ایڈیشنل پرفارمنس بونس دینے کا جائزہ لیں گے، مزدور کی کم از کم اجرت 40ہزار،اجرتوں کا سسٹم ڈیجیٹلائز ہونا چاہیے۔پنجاب میں مقامی قرضوں کی شرح میں 94فیصد ریکارڈ کمی آئی ہے۔میسر وسائل سے عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ کامیابی نیت اور محنت سے ملتی ہیں، اس سال گزشتہ برس سے بھی زیادہ محنت کریں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ الحمدللہ سب سے بڑا ترقیاتی فنڈ ہونے کے باوجود کوئی مالیاتی سکینڈل سامنے نہیں آیا۔پائی پائی عوام کی امانت،اللہ تعالیٰ کے سامنے جوابدہ ہیں، کامیابی نیت اور محنت سے ملتی ہے۔حکومت پنجاب ماحول سے متعلق ہر چیلنج کا بھرپورادارک رکھتی ہے۔پنجاب بھر میں آبی قلت کے شکار علاقوں کی جیو ٹیگنگ کیلئے بجٹ2025-26میں خصوصی فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کیلئے پلانٹ فار پاکستان مہم کامیابی سے جاری، ماحولیاتی تحفظ اور قدرتی وسائل کی بہتر مینجمنٹ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی، درختوں کی بے ہنگم کٹائی اور آبی قلت زرعی وسائل کی زرخیزی تیزی سے متاثر کررہی ہے۔ حکومت پنجاب ماحول سے متعلق ہر چیلنج کا بھرپور ادارک رکھتی ہے۔ خشک سالی صرف ریت کی بڑھتی ہوئی تہوں کا نام نہیں بلکہ بحران کی پیشگی علامت ہے۔ پنجاب بھر میں آبی قلت کے شکار علاقوں کی جیوٹیگنگ کے لئے بجٹ2025-26میں خصوصی فنڈز مختص کیے ہیں۔ پنجاب بھر نئے فلٹریشن پلانٹ لگانے اور موجودہ پلانٹس کی مرمت کا ٹاسک مکمل کیا جائے گا۔ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی پہلی جامع کلائیمٹ پالیسی متعارف کرائی گئی۔ بنجر زمینوں کو سرسبز بنانے کے لئے پلانٹ فار پاکستان مہم کامیابی سے جاری ہے۔
عوامی سطح پر مالی سال 2025-26کے بجٹ کو پزیرائی مل رہی ہے۔ عوام کیلئے صحت، تعلیم، زراعت، انفراسٹرکچر ،سماجی تحفظ ،اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام سمیت متعدد اقدامات اس عزم کی عکاسی کرتے ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صدق دل سے خدمت کے کاررواں کو تیز تر چلا رہی ہیں۔ پنجاب کے ہر شہر، دیہات اور نگر میں حکومت پنجاب کے تاریخ ساز اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے، یہ زبانی جمع پونجی نہیں بلکہ یہ ہے عوام دوست مثبت تبدیلی ہے جس کی وجہ سے ہر چہرا مسکرا رہا ہے، ہر فرد کے خوابوں کو تعبیر مل رہی ہے، ہر سو خوشحالی کا دور ہ
ہے ، خدمت کیلئے جذبہ و جنون ہے۔ حالیہ کارکردگی دیکھتے ہوئے یہ بات کہنے میں کوئی عار نہیں ہے کہ عوام کا مستقبل روشن اور پنجاب کا مستقبل تابناک ہے کیونکہ پنجاب مثالی کارکردگی کی بدولت دیگر صوبوں کی رول ماڈل بن چکا ہے۔
تحریر:محمد ذکریا رائے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پنجاب مریم نواز پروگرام کے لئے عوام دوست نواز شریف سال 2025
پڑھیں:
تاریخ گواہ ہے کہ قربانیوں سے جنم لینے والی تحریکیں کبھی دبائی نہیں جا سکتیں، عزیر احمد غزالی
چیئرمین پاسبانِ حریت نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری عوام کی آواز دبانے اور انہیں خوفزدہ کرنے کے لیے ماورائے عدالت قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاسبانِ حریت جموں و کشمیر عزیر احمد غزالی نے حاجن، بانڈی پورہ میں قابض بھارتی فوج کی حراست کے دوران نوجوان فردوس احمد میر کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کی بربریت اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو مزید مزاحمت اور آزادی کی جدوجہد کے لیے پرعزم کر رہی ہیں۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ ایک اور کشمیری نوجوان کو غیر قانونی حراست میں تشدد کے ذریعے شہید کرنا بھارتی جبر و استبداد کا واضح ثبوت ہے۔چیئرمین پاسبانِ حریت نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیری عوام کی آواز دبانے اور انہیں خوفزدہ کرنے کے لیے ماورائے عدالت قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، مگر تاریخ گواہ ہے کہ قربانیوں سے جنم لینے والی تحریکیں کبھی دبائی نہیں جا سکتیں۔ انہوں نے عالمی برادری، انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارتی فوج کے مظالم کا نوٹس لیں اور کشمیری عوام کو ان کا مسلمہ حقِ خودارادیت دلوانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ عزیر احمد غزالی نے کہا کہ شہید فردوس احمد میر اور دیگر ہزاروں شہداء کا خون اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ کشمیری عوام اپنے مقصد سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے شہداء کے مشن کو جاری رکھنے اور تحریک آزادی کو ہر قیمت پر منزلِ مقصود تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین پاسبانِ حریت نے شہید فردوس احمد میر کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پوری کشمیری قوم اس دکھ کی گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ ہے اور ان کے صبر و استقامت کو سلام پیش کرتی ہے۔