data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی پیشکش کر دی۔

میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمین پی ٹی آئی کو بیٹھ کر بات کرنے کی پیکشن کر دی۔

ذرائع کےمطابق شہباز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی کہا کہ بیٹھ کر بات کرتے ہیں، مذاکرات ہی تمام چیزوں کا حل ہے، پہلے بھی آپ کو کہا ہے کہ بیٹھ کر بات کر لیں، بیرسٹر گوہر نے مکالمے کے جواب میں “ان شااللہ” کہا۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کر رکھی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور بیرسٹر گوہر کے درمیان مکالمہ مخصوص نشستوں کے فیصلے سے قبل ہوا، قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اٹھ کر بیرسٹر گوہر سے مصافحہ کرنے بھی آئے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

ہم نے انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، بیرسٹر گوہر

فائل فوٹو۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 17 جنوری کو سزا ہوئی، اب 25 ستمبر آگیا۔ 

اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہم نے انصاف کیلیے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، ہر دروازے پر جاتے ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ شاید ہمارے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا، عدالت ہماری آخری امید ہے، ہم انصاف کے طلب گار ہیں۔ 

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کیس نہ سننے سے دوریاں پیدا ہوتی ہیں، شکوک و شبہات پیدا ہوتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ جیت چکے، نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہیں،وزیراعظم
  • آپ نے بہت اچھی تقریر کی، چینی وزیر اعظم نے اقوام متحدہ میں شہباز شریف کی تقریر کی تعریف کردی
  • شہباز شریف اور سید عاصم منیر کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، امن کا داعی قرار دیدیا
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کو عظیم رہنما اور شاندار شخصیت قرار دے دیا
  • وزیر اعظم شہباز شریف ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کیلئے واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئے
  • ہم نے انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا، بیرسٹر گوہر
  • وزیراعظم شہباز شریف کی آج وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع
  • آئی ایم ایف کا وفد آج سے تکنیکی مذاکرات کا آغاز کرے گا
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کی ملاقات
  • نیویارک: وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ورلڈ بینک کے صدر اجے بانگا سے ملاقات کررہے ہیں