فائل فوٹو

ملتان سے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ کے دو مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق ملزمان ایک سال سے مفرور تھے، ملزمان نے جنوبی پنجاب کے شہریوں سے اربوں روپے کا آن لائن مالیاتی فراڈ کیا۔

این سی سی آئی اے ملتان میں اسکینڈل سے متعلق درجنوں انکوائریاں درج ہیں۔

ملزمان جعلی تجارتی منصوبوں کے ذریعے اربوں روپے بٹور چکے تھے، شہریوں کو سرمایہ کاری پر 30 فیصد منافع کا جھانسا دیا جاتا تھا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: اربوں روپے

پڑھیں:

پاکستان سے مفرور 2 ملزمان اسپین میں گرفتار، دفترِ خارجہ کی تصدیق

دفترِ وزارتِ خارجہ—فائل فوٹو

پاکستان سے مفرور ہونے والے 2 ملزمان کو اسپین مین گرفتار کر لیا گیا ہے۔

اس بات کی دفترِ خارجہ کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسپین مین گرفتار ہونے والے ملزمان کو ضروری کارروائی کے بعد پاکستان کے حوالے کیا جائے گا۔

23 مقدمات میں مطلوب ملزم نوازش علی ہنجرہ اور مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم ہارون اقبال کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ملزم نوازش علی ہنجرہ دہشت گردی، قتل، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا۔

ترجمان کے مطابق دونوں ملزمان کو انٹرپول ریڈ نوٹس پر اسپین میں گرفتار کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: 13 کروڑ روپے کی ڈکیتی میں ملوث معروف ٹک ٹاکر گرفتار
  • پولیس کانسٹیبل کے قتل کا معمہ حل، 2 ملزمان گرفتار
  • لاہورریلوےسٹیشن پر شہریوں کی سہولت کے لیے اسکیلیٹرز نصب
  • پاکستان سے مفرور 2 ملزمان اسپین میں گرفتار، دفترِ خارجہ کی تصدیق
  • ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کا اہم کارندہ گرفتار
  • قصور؛ کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کیساتھ اجمتاعی زیادتی، مرکزی ملزم گرفتار
  • کراچی، پولیس کانسٹیبل کے قتل کا معمہ حل، دو ملزمان گرفتار
  • اسرائیلی فورسز نے خود پر حملے کے الزام میں اپنے ہی 6 شہری گرفتار کرلیے
  • کراچی یونیورسٹی روڈ پر ریڈ لائن منصوبہ بارش میں شہریوں کے درد سربن گیا