Jang News:
2026-06-03@05:43:21 GMT

ترک وزیر دفاع کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 9th, July 2025 GMT

ترک وزیر دفاع کی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات

تصویر، اسکرین گریب

ترک وزیر دفاع کی زیر قیادت اعلیٰ سطح کے وفد نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے ملاقات کی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی بدلتی ہوئی صورتحال، دفاعی تعاون پر پیش رفت اور مستقبل کے اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور جدید تربیت اور ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کے میدان میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کا عزم کیا۔

ترک وزیر دفاع نے پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ترک وزیر دفاع نے دفاعی تعاون مزید بڑھانے کے لیے صنعت کی سطح پر اشتراک کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ترک وزیر دفاع

پڑھیں:

محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا

اسلام آباد میں وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔ دونوں راہنماؤں کے درمیاں ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن عامہ کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشتگردی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ‎گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے کو درپیش سکیورٹی چیلنجز سے وفاقی وزیر داخلہ آگاہ کیا۔ وزیر داخلہ اور گورنر کے پی کے نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین، دہشتگردی کے خلاف جنگ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں قیام امن کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، وفاقی حکومت خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبہ خیبر پختونخوا میں امن و استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • اسحاق ڈار کا کویتی وزیر خارجہ سے رابطہ‘ بیلجیئم میں تعینات پاکستانی سفیر کی ملاقات
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال سے ملاقات، دینار ہسپتال ڈی آئی خان کیلئے ریڈیالوجی مشینری اور طبی آلات کی فراہمی پر تبادلہ خیال
  • گورنر خیبرپختونخوا سے ترک سفیر کی ملاقات ، باہمی تعاون ،دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • ٹک ٹاکر حکیم بابر کیس میں ملزمان کا موقف بھی سامنے آگیا