گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی بلوچستان میں نہتے مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
گورنر سندھ نے اس واقعے کو فتنہ ہندوستان کی پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی مذموم کوشش قرار دیا اور کہا کہ ریاست کی رٹ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بلوچستان میں نہتے اور معصوم مسافروں کے بے رحمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز بربریت اور سفاکیت قرار دیا ہے۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہریوں کو بس سے اتار کر بے دردی سے قتل کرنا ایک ایسا ظلم ہے جو کسی بھی مذہب، قانون یا اخلاقی اصول کے تحت قابلِ قبول نہیں، یہ عمل پاکستان کے پرامن شہریوں کو خوفزدہ کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر پاکستان کے امن، اتحاد اور ترقی کے دشمن ہیں، ان کے ناپاک عزائم کو ریاست اور قوم مل کر ہمیشہ کی طرح ناکام بنائیں گے۔ گورنر سندھ نے اس واقعے کو فتنہ ہندوستان کی پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی مذموم کوشش قرار دیا اور کہا کہ ریاست کی رٹ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اور امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے، جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گورنر سندھ کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔