فارم 47 کے وزیراعلیٰ علی امین صرف چند ماہ کے مہمان ہیں: ترجمان جے یو آئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
جمعیت علما اسلام (ف) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل جان نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ محض فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں لائے گئے ہیں اور ان کا اقتدار عارضی ہے۔ ان کے بقول خود علی امین گنڈاپور نے لاہور میں اپنی محدود مدت اقتدار کا اعتراف کیا ہے۔
ترجمان جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے حالیہ دورہ لاہور کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ایسے وقت میں جب خیبرپختونخوا دہشتگردی اور بدامنی کا شکار ہے، علی امین کا باجوڑ جانے کے بجائے لاہور میں سیر و تفریح کرنا نہایت افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان اپنی جماعت میں تبدیلی لے کر آئیں: گنڈاپور کو ہٹانے کی تجویز پر صوبائی حکومت سیخ پا
عبدالجلیل جان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مکمل طور پر کرپشن میں ڈوبی ہوئی ہے، اور اگر صوبے کے خزانے سے لاہور کے سفر کے اخراجات اٹھائے گئے ہیں تو اس کا حساب ضرور لیا جائے گا۔
انہوں نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کے اس بیان کا حوالہ بھی دیا جس میں انہوں نے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ کے جعلی مینڈیٹ پر اقتدار میں آنے کا اعتراف کیا تھا۔
ترجمان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے بیانات نے گنڈاپور حکومت کی ڈرامہ بازیوں کو بے نقاب کردیا ہے۔
جے یو آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت بلند و بانگ دعوؤں کے بجائے زمینی حقائق پر توجہ دے، کیونکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بگڑتی جا رہی ہے، لاشیں گر رہی ہیں اور وزیراعلیٰ لاہور میں سیرو تفریح میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کے پی میں حکومت تبدیلی کے بجائے اپنے اندر تبدیلی لے کر آئیں، علی امین گنڈاپور
ترجمان نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ علی امین گنڈاپور پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی ذمہ داری انتہائی کامیابی سے نبھا رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews ترجمان جے یو آئی جمعیت علما اسلام علی امین گنڈاپور فارم 47 لاہور دورہ مولانا فضل الرحمان وزیراعلی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ترجمان جے یو ا ئی جمعیت علما اسلام علی امین گنڈاپور فارم 47 لاہور دورہ مولانا فضل الرحمان وزیراعلی وی نیوز علی امین گنڈاپور فضل الرحمان
پڑھیں:
پاکستان اور جنوبی افریقہ کا دوسرا ٹی 20 آج، مہمان ٹیم کو 0-1 کی برتری حاصل
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں، آج کے میچ کےلیے ٹیموں نے قذافی اسٹیڈیم میں بھر پور پریکٹس کی، کھلاڑیوں نےفیلڈنگ،بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں کیں۔مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 13 جنوبی افریقہ کے نام رہے جبکہ 12 میچز میں پاکستان نے کامیابی سمیٹی۔