پاکستانی سفارتخانہ بیجنگ میں پرچم کشائی کی تقریب، قوم کو زبردست خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 14th, August 2025 GMT
پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر اور وزیراعظم کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جن میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کے دوران دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور 14 اگست 1947ء کو پاکستان کے قیام کی یاد تازہ کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے 78ویں یوم آزادی کے موقع پر بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں مارکہ حق میں پاکستان کی تاریخی فتح اور آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے کامیاب انعقاد کا بھی جشن منایا گیا۔ تقریب کا آغاز ڈپٹی ہیڈ آف مشن بلال محمود چوہدری کی جانب سے قومی پرچم لہرانے سے ہوا، بعد ازاں صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان کے تہنیتی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے جن میں قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں آزادی کی جدوجہد کے دوران دی گئی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا اور 14 اگست 1947ء کو پاکستان کے قیام کی یاد تازہ کی گئی۔
پیغامات میں 6 سے 10 مئی 2025ء کے دوران بھارت کی مسلط کردہ جنگ میں پاکستان کی عظیم فتح مارکۂ حق پر بھی قوم کو مبارکباد دی گئی، ان پیغامات میں قومی اتحاد، استقامت اور نظریاتی وابستگی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کے عزم کو دہرایا گیا۔ بلال محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں چین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یوم آزادی کی مبارکباد دی اور مارکۂ حق میں پاکستان کی فیصلہ کن فتح کو قوم اور افواج پاکستان کی جرات، ثابت قدمی اور صلاحیت کا مظہر قرار دیا۔
انہوں نے پاکستان اور چین کے درمیان گہرے تعلقات کو مثالی ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کی قومی ترقی اور عوامی روابط کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں خدمات قابل ستائش ہیں۔ تقریب میں قومی نغمے پیش کیے گئے اور مارکۂ حق کی جھلکیوں پر مبنی خصوصی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے پاکستان کی
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔