پاکستان کے ساتھ جنگ میں بھارت کے7 طیارے تباہ ہوئے، ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 25th, August 2025 GMT
واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کے دوران اپنے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُن کی مداخلت سے ایک ممکنہ جنگ کو روکا گیا، جس میں 7 جنگی طیارے تباہ ہوئے تھے اور حالات جوہری جنگ کی طرف جا سکتے تھے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا، “جب پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ چھڑنے کے آثار پیدا ہوئے، تو میں نے واضح پیغام دیا کہ اگر تم لوگ لڑتے رہے تو ہم تجارت بند کر دیں گے۔ یہی دباؤ تھا جس نے کشیدگی کم کی۔”
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اُن کے دور صدارت میں دنیا بھر میں سات جنگیں رکیں، جن میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے، اور وہ اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں۔
غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے غزہ کے ایک اسپتال پر اسرائیلی بمباری سے 5 صحافیوں کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، “مجھے اس واقعے کی پوری تفصیل معلوم نہیں، لیکن اب غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ میں ایسے مناظر دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتا۔ ہمیں امن کی طرف بڑھنا ہوگا۔”
امریکی پرچم کو نذر آتش کیے جانے کے حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا کہ، “دنیا کے مختلف حصوں میں امریکی پرچم جلایا جا رہا ہے اور اسے آزادیٔ اظہار قرار دیا جا رہا ہے، لیکن یہ روش بند ہونی چاہیے۔”
ایران سے متعلق گفتگو میں انہوں نے کہا کہ، “ہم نے ایران کے خلاف آپریشن میں ہر میزائل کو نشانے پر مارا، اور انہیں ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
حیدرآباد: آل پاکستان راجپوتانہ فیڈریشن ایکشن کمیٹی کے رکن رفیق لودھی ودیگر پریس کانفرنس کرتے ہوئے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-20