امریکا کے ایک بھلکڑ شخص نے ایک ہی لاٹری کے دو ٹکٹ خرید کر پانچ، پانچ لاکھ ڈالر کے دو انعامات (مجموعی طور پر 10 لاکھ ڈالر) جیت لیے۔

امریکی ریاست میری لینڈ کی پرنس جارج کاؤنٹی سے تعلق رکھنے والے شہری (جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی) نے بتایا کہ وہ 18 اگست کو ایک لانڈری میں تھے جب ان کے یاد کرنے پر بھی انہیں یاد نہیں آرہا تھا کہ 20 اگست کو ہونے والی لاٹری کی قرعہ اندازی کے لیے انہوں نے ٹکٹ خریدا ہے یا نہیں۔

بالآخر انہوں نے ایک ٹکٹ خرید لیا اور جب وہ علاقے سے باہر کسی کام سے گئے ہوئے تھے قرعہ اندازی میں ان کا پانچ لاکھ کا انعام نکل آیا۔

وہ جب واپس گھر آئے تو انہیں معلوم ہوا کہ وہ اس ہی قرعہ اندازی کا پہلے بھی ایک ٹکٹ خرید چکے ہیں جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کو فوراً بتایا کہ وہ لوگ ڈبل انعام جیت چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ انعام ان کے بچوں اور ان کے بچوں کے بچوں کے کام آئے گا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی

لاہورہائیکورٹ میں کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی کے لیے درخواست پر سماعت  ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی اے سمیت دیگر  کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے شہری اعظم بٹ کی درخواست پر سماعت کی ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ بچے فیس بک اور ٹک ٹاک پر نامناسب مواد دیکھتے ہیں، جس سے بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سوشل میڈیا پر سسٹم موجود ہے کہ بچوں کی رسائی کو محدود کر سکتے ہیں۔  والدین بچوں کے سوشل میڈیا تک رسائی کو چیک کر سکتے ہیں ۔  انہوں نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ  بیرون ملک بھی والدین ایسی ہی رسائی  رکھتے ہیں ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ  آپ اس پر کیا کہیں گے؟، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ انہوں نے پٹیشن میں فریق ہی  غلط بنایا ہے۔ حکومت پاکستان کو فریق بنانا چاہیے تھا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ  اگر انہوں نے پی ٹی  اے کو درخواست دی ہے تو ان سے پتا کر کے عدالت کو آگاہ کریں۔  کمیشن کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کے معاملات کو حل کرنے کے لیے ان سے رابطہ کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل امریکا کا نہیں بلکہ امریکا اسرائیل کا پراڈکٹ ہے: خواجہ آصف
  • 200 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان
  • طوطے پالنے اور خرید و فروخت کے لیے نیا قانونی مسودہ تیار
  • چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین
  • کم عمر بچوں کے فیس بک اور ٹک ٹاک استعمال پر پابندی
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
  • غزہ میں قحط اور نسل کشی چھپانے کیلئے اسرائیل کی جانب سے لاکھوں ڈالر خرچ کرنے کا انکشاف
  • امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات کل نئی دہلی میں ہوں گے
  • فلمسٹار خوشبو نے ارباز خان سے علیحدگی کی تصدیق کردی
  • ورلڈ کپ، فیفا کو 24 گھنٹوں میں ٹکٹوں کیلیے 1.5 ملین درخواستیں موصول