ایک امریکی شہری نے سب سے زیادہ ربڑ کی چپلیں جمع کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں رہنے والے ڈوگی لش کو 2025 میں ریکارڈ کے حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ کی تصدیق ملی جنہوں نے Crocs (مخصوص قسم کے ربڑ سے بنی چپلوں) کا سب سے بڑا مجموعہ جمع کیا ہے۔

ڈوگی کے پاس ان چپلوں کے تقریباً 3,803 جوڑے ہیں۔ یہ واقعی ایک زبردست سنگ میل ہے۔

ڈوگی نے کہا کہ انہوں نے اپنے جرنل میں اہداف کی ایک فہرست بنائی تھی جب وہ نوعمر تھے، اور اس طرح انہوں نے یہ چپلیں جمع کرنا شروع کیں۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے اپنے اہداف کی فہرست کہا

اس کے علاوہ اسنیکرز اور جوتوں کے ریکارڈز کے حوالے سے جورڈن گیلر کا نام آتا ہے جو امریکی اسنیکرز کے شوقین ہیں۔ جورڈن کے پاس 2012 تک دنیا کے سب سے بڑے اسنیکر کلیکشن کا گنیز ریکارڈ تھا جس میں 2,388 جوڑے تھے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • بالآخر بنگلہ دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • مودی کا امتحانی پرچے لیک کرنے والوں کے خلاف فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا