وزیراعظم شہباز شریف آج بیجنگ میں صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 2nd, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف چینی دارالحکومت میں میزبان صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
پی ایم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف چین کے سرکاری دورے کے دوران آج بیجنگ میں مصروف دن گزاریں گے۔ وہ گریٹ ہال آف دی پیپلز میں چین کے صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔
وزیراعظم کی آج روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کے ساتھ بھی الگ الگ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں، جن میں خطے کی صورتِ حال، اقتصادی تعاون اور باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر گفتگو کی جائے گی۔
دورے کے دوران وزیراعظم بیجنگ کے ایک مقامی اسپتال کا معائنہ بھی کریں گے جب کہ ان کی چین کے نمایاں کاروباری افراد سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں، جن میں سرمایہ کاری اور تجارتی روابط کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔
یہ دورہ پاکستان، چین اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے تناظر میں انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کریں گے
پڑھیں:
بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔