کراچی:

صوبے میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ اطلاعات سندھ کے صوبائی رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دریاؤں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے، تاہم متعلقہ ادارے مکمل الرٹ ہیں اور صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 358,201 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 342,976 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

سکھر بیراج پر اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 280,850 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 231,500 کیوسک ہے۔

اسی طرح کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم میں 266,804 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم میں 237,999 کیوسک پانی کا اخراج جاری ہے۔

مزید برآں محکمہ اطلاعات سندھ کے مطابق تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 399,020 کیوسک ریکارڈ کیے گئے ہیں، جبکہ پنجند میں پانی کی آمد 182,107 اور اخراج 169,207 کیوسک ہے۔

تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں اور سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے بھرپور تیاری کی گئی ہے۔ محکمہ اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں اور صورتحال فی الحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں پانی کی آمد سندھ کے

پڑھیں:

محکمہ موسمیات نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا

محکمہ موسمیات نے 20 ستمبر سے ڈینگی پھیلنے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلابی پانی اور بارشوں سے ڈینگی وبا کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگیا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت 10 بڑے شہروں کو شدید خطرہ لاحق ہے۔

موسمیاتی ڈیٹا کے مطابق اس سال ڈینگی کے شدید ترین پھیلاؤ کا خدشہ ہے جبکہ ڈینگی مچھر صبح سورج نکلنے کے بعد اور شام سورج ڈھلنے سے پہلے سب سے زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔

درجہ حرارت 26 سے 29 ڈگری، نمی 60 فیصد اور بارش 27 ملی میٹر ڈینگی کے پھیلاؤ کا باعث بنتی ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں ٹھہرا ہوا پانی ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے خطرناک ہے۔

شہری انتظامیہ کو فومیگیشن اور صفائی کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ گھروں کے گرد پانی جمع نہ ہونے دیں، مچھر دانی اور ریپیلنٹ استعمال کریں۔

سیلاب ریلیف کیمپس کو صاف اور خشک رکھنے کی تاکید کی گئی جبکہ صحت کے مراکز کو بھی اعلیٰ الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ مزید برآں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال کے لیے پی ایم ڈی ویب سائٹ وزٹ کریں

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری
  • پاکستان سیلاب: اقوام متحدہ نے جاں بحق و بے گھر افراد کے اعدادوشمار جاری کردیے
  • سیلابی ریلہ سندھ میں داخل ، گھر دریا کی بے رحم موجوں میں بہہ گئے
  • پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں کمی، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب
  • سیلاب کی تباہ کاریاں : پنجاب و سندھ کی سینکڑوں بستیاں اجڑ گئیں، فصلیں تباہ 
  • پنجاب، دریا¶ں میں پانی کا بہا¶ معمول پر آگیا
  • گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر سیلابی صورتحال، این ڈی ایم اے نے ہائیڈرولوجیکل الرٹ جاری کردیا
  • مون سون کا 11 واں اسپیل: پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی، ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ
  • محکمہ موسمیات نے ڈینگی سے متعلق الرٹ جاری کردیا
  • پنجاب کا بڑا حصہ ڈوب گیا، سندھ کے بیراجوں پر پانی کا دباؤ، کچے کے متعدد دیہات زیر آب