ہانیہ عامر کی طبیعت ناساز؛ ماسک لگائے تصویر سے تشویش کی لہر دوڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, September 2025 GMT
خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی صحت سے متعلق افواہوں نے سوشل میڈیا پر متضاد افواہیں زیر گردش ہیں جس کی تاحال تردید یا تصدیق نہیں ہوپا رہی ہے۔
اداکارہ ہانیہ عامر اپنی معصوم اداؤں اور خوش مزاجی کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کر دی جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔
تصویر میں ہانیہ عامر کے چہرے پر آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے جبکہ وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر ہاتھ کے اشارے سے "ٹھیک" ہونے کا پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود ان کی یہ حالت دیکھ کر مداحوں نے کمنٹس میں ان کی صحت کے بارے میں فکر مندی ظاہر کی۔
مداحوں نے انسٹاگرام پر مختلف تبصرے کرتے ہوئے دعا کی کہ ہانیہ عامر جلد صحتیاب ہو جائیں۔ کچھ صارفین نے پوچھا کہ آیا انہیں سانس کی بیماری ہے یا یہ صرف کسی شوٹنگ یا کسی اور وجہ سے لی گئی تصویر ہے۔
کئی فین پیجز نے ان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعائیں کیں کہ وہ صحت مند رہیں اور جلد اپنی پرانی مسکراہٹ کے ساتھ نظر آئیں۔
مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کے اضطراب اور تشویش کے باوجود تاحال ہانیہ عامر نے اپنی اس تصویر کی وضاحت نہیں کی کہ وہ بیمار ہیں یا یہ کسی پروجیکٹ کا حصہ ہے۔
جس کے باعث سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں جاری ہیں اور مداح ان کی اصل حالت جاننے کے منتظر ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہانیہ عامر
پڑھیں:
شلپا شیٹی کی والدہ اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹی کی والدہ سونندا شیٹی کو ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونندا شیٹی کو صحت کے مسائل کے باعث جمعرات کے روز اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا فوری علاج شروع کیا گیا۔
شلپا شیٹی کو والدہ کی عیادت کے لیے اسپتال پہنچتے دیکھا گیا، جہاں وہ واضح طور پر فکرمند دکھائی دیں۔ تاہم اداکارہ کے اہل خانہ یا اسپتال انتظامیہ کی جانب سے سونندا شیٹی کی صحت سے متعلق تفصیلی معلومات یا باضابطہ بیان تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔
یاد رہے کہ ان دنوں شلپا شیٹی اور ان کے شوہر راج کندرا پہلے ہی ایک مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، کیونکہ ان پر مبینہ طور پر 60 کروڑ بھارتی روپے کے مالی فراڈ کے مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں، اور عدالت نے اس کیس میں لوک آؤٹ سرکلر بھی جاری کیا ہے۔