خیبرپختونخوا کے وزرا عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 30th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب خیبرپختونخوا کابینہ کے دو اہم وزرا عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
دونوں وزرا کا تعلق ضلع صوابی سے ہے، عاقب اللہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی رکن قومی اسمبلی شاہرام ترکئی کے بھائی ہیں۔
فیصل ترکئی نے اپنے استعفے کی کاپی سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے صوبائی کابینہ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ارسال کیے ہیں، تاہم اس حوالے سے پارٹی کے اندرونی اختلافات پر چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں۔
سیاسی مبصرین کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سخت مؤقف نے پارٹی میں اندرونی کشمکش کو مزید ہوا دی ہے جس کے نتیجے میں یہ استعفے سامنے آئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ سیاسی حکمت عملی اور فیصلوں پر اختلافات کھل کر سامنے آ رہے ہیں جس سے پارٹی میں دھڑے بندی کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے واضح کیا کہ وزرا نے ذاتی طور پر استعفے جمع کرائے ہیں اور وزیراعلیٰ نے ان سے استعفے طلب نہیں کیے تھے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں کسی دباؤ یا حکومتی اقدام کا عمل دخل نہیں ہے بلکہ یہ وزرا کا ذاتی فیصلہ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: فیصل ترکئی نے اپنے
پڑھیں:
سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ، خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا ریلیف اعلان
پشاور: سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کے حوالے سے خیبرپختونخوا حکومت نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے پنشنرز کی نیٹ پنشن میں 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہوگا، جبکہ اس حوالے سے محکمہ خزانہ نے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ اضافہ 30 جون 2026 تک وصول کی جانے والی نیٹ پنشن کی بنیاد پر دیا جائے گا۔ حکومت کے اس اقدام سے لاکھوں ریٹائرڈ سرکاری ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو مہنگائی کے موجودہ دور میں مالی سہارا ملنے کی امید ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یکم جولائی 2026 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے سرکاری ملازمین بھی اس 7 فیصد اضافے سے مستفید ہوں گے۔ اسی طرح فیملی پنشن حاصل کرنے والے افراد اور کمپیشنٹ الاؤنس لینے والے مستحقین پر بھی یہ اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا۔
محکمہ خزانہ کے مطابق بیرون ملک مقیم وہ پنشنرز بھی، جو خیبرپختونخوا حکومت کی پنشن کے اہل ہیں، مقررہ قواعد و ضوابط کے تحت اس اضافے سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔
حکومت نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ یہ اضافہ پہلے سے دی جانے والی کسی بھی خصوصی اضافی پنشن پر لاگو نہیں ہوگا، بلکہ صرف بنیادی نیٹ پنشن کی بنیاد پر ادا کیا جائے گا۔
ماہرین کے مطابق سرکاری ملازمین پنشن میں اضافہ کا یہ فیصلہ بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر ریٹائرڈ ملازمین کے لیے اہم ریلیف ثابت ہوگا اور ان کے ماہانہ اخراجات پورے کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔