پاکستان میں آپریشنز بند، معروف کمپنی نے بڑا فیصلہ کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پشاور: پاکستان میں کاروباری حلقوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے، پروکٹر اینڈ گیمبل (P&G) نے ملک میں اپنے آپریشنز بند کرنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا ہے اور اس بارے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جلیٹ پاکستان لمیٹڈ نے اسٹاک ایکسچینج کو جمعرات کے روز بتایا کہ The Gillette Company LLC نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو باضابطہ نوٹس بھیجتے ہوئے پی اینڈ جی کے اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام پروکٹر اینڈ گیمبل کے عالمی ری اسٹرکچرنگ پروگرام کا حصہ ہے جس میں پورٹ فولیو، سپلائی چین اور تنظیمی حکمت عملی میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں تاکہ ترقی کی رفتار تیز ہو اور بزنس ویلیو میں اضافہ ہوسکے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے اس فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پالیسیوں میں عدم تسلسل ملک کی معیشت کے لیے مسلسل نقصان دہ ثابت ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق اپریل 2022 کے بعد سے پاکستان سب سے زیادہ مشکل دور سے گزر رہا ہے جس میں کئی بڑی اور پرانی عالمی کمپنیاں ملک چھوڑ چکی ہیں۔
مزمل اسلم نے کہا کہ غیر یقینی حالات نے نہ صرف صنعتی سرمایہ کاری کو نقصان پہنچایا ہے بلکہ اسٹاک مارکیٹ سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی کم ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ صرف جنوری 2025 سے اب تک 248 ملین ڈالرز سے زائد کا سرمایہ غیر ملکی سرمایہ کار نکال چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے واضح، شفاف اور دیرپا پالیسیوں کی اشد ضرورت ہے تاکہ مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا جا سکے اور آئندہ کسی عالمی کمپنی کو ملک چھوڑنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ نیب سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت سنے گی،نیب قانون میں ترمیم کے بعد سپریم کورٹ نیب مقدمات نہیں سن سکتی،نیب کے تمام مقدمات آئینی عدالت منتقل ہو گئے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے مختصر فیصلہ سنایا۔
مزید :