نوبل امن کمیٹی نے اعلان کیا کہ سال 2025 کا نوبل امن انعام جیتنے والے امیدوار کے طور پر وینزویلا کی حکومت مخالف سیاسی کارکن کو منتخب کر لیا گیا ہے اسلام ٹائمز۔ نوبل امن انعام حاصل کرنے کے لئے انتہاء پسند امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بے تحاشا تگ و دو اور غاصب اسرائیلی رژیم کے لئے اندھی حمایت کے باوجود، نوبل پرائز کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ سال 2025 کا نوبل امن انعام جیتنے والے امیدوار کے طور پر وینزویلا کی "اسرائیل نواز" سیاست دان اور ملکی حکومت کی مخالف "ماریہ کورینا ماچاڈو" (María Corina Machado) کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے نوبل پرائز کمیٹی نے عملی طور پر ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل کے لئے "ڈونلڈ ٹرمپ" کی انتہاء پسندانہ خدمات درحقیقت "ماریہ کورینا ماچاڈو" کی اسرائیل نواز خدمات سے بھی کہیں کم اہمیت کی حامل ہیں! 
واضح رہے کہ وینزویلا کی حکومت مخالف سیاسی کارکن ماریا کورینا ماچاڈو 7 اکتوبر 1967 کے روز کراکس، وینزویلا میں پیدا ہوئی جسے، سال 2023 کے ابتدائی صدارتی انتخابات میں کامیابی کے باوجود، وینزویلا کی سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل کر دیئے جانے کے باعث، کورینا یوریس کے حق میں دستبردار ہونا پڑا تھا۔ ماریا کورینا ماچاڈو کے بارے معروف ہے کہ وہ اسرائیل کی "اندھی حامی" ہے کہ جس نے یہ اعلان بھی کر رکھا تھا کہ صدارتی الیکشن جیت جانے کے بعد مَیں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع کراکس کے سفارتخانے کو بیت المقدس منتقل کر دوں گی۔ -

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وینزویلا کی

پڑھیں:

ملتان، نجف علی آئی ایس او بہائوالدین زکریایونیورسٹی یونٹ کے صدر منتخب

یونٹ کے کنونشن سے سابق ڈویژنل صدر سید فرخ شمسی، ریجنل صدر ملتان علی مصدق اور ضلعی صدر سید مطہر شیرازی نے خطاب کیا۔ سابق یونٹ صدر کونین عباس نے کابینہ کے ہمراہ استعفیٰ پیش کیا۔ آخر میں نئے یونٹ صدر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی، نجف علی نئے یونٹ صدر برائے سال 2025-26 منتخب ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع ملتان پروفیشنل یونٹ جامعہ بہاوالدین زکریا کی جانب سے سالانہ یونٹ تنظیم نو کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سابق ڈویژنل صدر سید فرخ شمسی، ریجنل صدر ملتان علی مصدق اور ضلعی صدر سید مطہر شیرازی نے خطاب کیا۔ سابق یونٹ صدر کونین عباس نے کابینہ کے ہمراہ استعفیٰ پیش کیا۔ آخر میں نئے یونٹ صدر کے انتخاب کے لیے خفیہ رائے شماری کی گئی، نجف علی نئے یونٹ صدر برائے سال 2025-26 منتخب ہوئے۔ ضلعی صدر سید مطاہر حسین شیرازی نے نومنتخب یونٹ صدر سے عہدے کا حلف لیا۔ پروگرام میں طلبا امامیہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پروگرام کا اختتام دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • دنیا میں اللہ کی حاکمیت چاہتے ہیں‘ کسی قاتل کو نوبل انعام کیلیے نامزد نہ کیا جائے‘ سراج الحق
  • وینزویلا پر پروپیگنڈا ’لیف لٹ‘ گرانے پر غور، امریکا کی نئی حکمتِ عملی منظرِ عام پر
  • نتین یاہو انتخابات کو موخر کرنا چاہتا ہے، یائیر لیپڈ
  • سرفراز نواز کی سوانح عمری، میچ فکسنگ سمیت بڑے انکشافات کا اعلان
  • 80 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی اور دیگر حفاظتی آلات سے محروم
  • ملتان، نجف علی آئی ایس او بہائوالدین زکریایونیورسٹی یونٹ کے صدر منتخب
  • خواتین کو وراثت سے محروم کرنے والے منصب کے اہل نہیں: امیر جماعت اسلامی
  • اسرائیل امریکی فنڈنگ سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے، زہران ممدانی کی ٹرمپ سے ملاقات
  • اسرائیل امریکی فنڈنگ سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے؛ زہران کا ٹرمپ کے سامنے کڑوا سچ
  • وینزویلا امریکا کے لیے دوسرا ویتنام؟؟