وزیراعظم سے وفاقی وزیرداخلہ کی ملاقات، ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔وزیراعظم ہاوس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو اسلام آباد میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے یں بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیرِاعظم اور وزیرداخلہ کے درمیان ہونے والی ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی جب ایک ہفتہ قبل دونوں کے درمیان تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی)کے مریدکے میں احتجاجی کیمپ کو ختم کرنے کے لیے پولیس آپریشن سے پہلے ملاقات ہوئی تھی۔ٹی ایل پی نے اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے اور وہاں امریکی سفارتخانے کے باہر غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے طور پر مظاہرہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔گزشتہ ہفتے ہونے والی ملاقات میں بھی محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ملک بھر میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی تھی اور بتایا تھا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے اندرونی سلامتی کو مضبوط بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے وزیرداخلہ اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور ہدایت دی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اور موثر اقدامات جاری رکھے جائیں۔حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی قائم رکھنا اور دہشت گردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرالخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان جیسی جیل سہولیات مہیا کرنے کی قیدی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری پاکستان اور چین کا دیگر شعبوں کی طرح خلائی تحقیق میں تعاون مثالی ہے، وزیراعظم کی سیٹلائٹ روانگی پر مبارکباد ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی وفاقی حکومت نے گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیدی،کسانوں کو مناسب قیمت دینے کا فیصلہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ تبدیل، 30اکتوبر کی جگہ17نومبر کو ہو گی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: صورتحال پر بریفنگ دی وزیراعظم شہباز شریف میں امن و امان کی اسلام آباد

پڑھیں:

گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست

فیصل کریم کنڈی نے خط میں کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔ اسلام تائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھ کر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور پاٹا کے لیے وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے اور اس میں توسیع کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی ٹیکس استثنیٰ بحال کر کے انضمام کے وقت کیے گئے وعدوں کی پاسداری کی جائے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے خط میں مطالبہ کیا کہ قبائلی اضلاع اور پاٹا میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور دیگر وفاقی محصولات کے نفاذ پر نظرثانی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کے تمام صوبائی ٹیکس ختم کر چکی ہے، تاہم وفاقی ٹیکسز کے خاتمے کے بغیر قبائلی عوام کو مکمل ٹیکس ریلیف نہیں مل سکتا۔

انہوں نے تجویز دی کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی قائم کر کے قبائلی اضلاع کی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ سے قبل ضم شدہ اضلاع اور پاٹا کی معاشی و مالی صورتحال کا جائزہ لینا ضروری ہے، جبکہ ٹیکسوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل یا کسی مناسب آئینی فورم پر فوری طور پر پیش کیا جائے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ قبائلی عوام نے پاکستان کے امن، استحکام اور سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ وفاق اور صوبے کی یکساں ٹیکس پالیسی قبائلی عوام کا ریاست پر اعتماد بحال کرنے میں مددگار ثابت ہوگی، جبکہ ٹیکس ریلیف سے ضم شدہ اضلاع کی سماجی و معاشی ترقی اور قومی دھارے میں انضمام کا عمل مزید تیز ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری