data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

امریکا‘ چھوٹا طیارہ جنگل میں گر کر تباہ‘ باپ بیٹیوں سمیت ہلاک
واشنگٹن: امریکی ریاست میںایک چھوٹا طیارہ ا±ڑان بھرنے کے ساتھ ہی جنگل میں گر کر تباہ ہوگیا، جس میں ایک ہی خاندان کے کئی افراد ہلاک ہوگئے۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ا±ڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گھنے جنگل میں گر کر تباہ ہو گیا۔ نیوز ایجنسیز کے مطابق باپ اور2 بیٹیاں مونٹانا کے شہر پولسن جانے کے لیے چھوٹے طیارے میں سوار ہوئے تھے۔ جہاں موسم کی خرابی کو نظر انداز کرتے ہوئے 62 سالہ امریکی شخص نے اپنی 2 بیٹیوں کی ضد کی آگے ہار مان لی اور طیارے کو ا±ڑانے لگے۔ جبکہ دوسری طرف طیارہ فنی خرابی کے باعث طیارہ مکمل اڑان نہیں بھر سکا اور زمین بوس ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد طیارے کے ملبے سے 62 سالہ مارک اینڈرسن، 22 سالہ لینی اور 17 سالہ ایلی کی لاشیں نکال لی گئیں۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جنگل میں گر کر تباہ چھوٹا طیارہ

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا نیا ٹیرف پاکستان، بھارت، چین، یورپی یونین سمیت 60 شراکت داروں پر آج سے نافذ
  • امریکا کے ایران پر مسلسل 13ویں شب بھی حملے، ٹرمپ نے مزید بڑی کارروائی کا عندیہ دے دیا، تہران کا سخت ردعمل
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک