Daily Mumtaz:
2026-07-24@13:04:58 GMT

چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

اشاعت کی تاریخ: 8th, December 2025 GMT

چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر بکواس کرنے والوں کا محاسبہ کیا جائے گا، چھوٹے صوبے ضرور بنیں گے۔

فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ صوبے بننے سے انتظامی کنٹرول مضبوط ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب میں تین تین صوبے بنانے سے عوام کو فائدہ ہوگا، بلوچستان اور کے پی میں بھی تین تین صوبے بنائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے گردونواح کے تمام ممالک میں چھوٹے چھوٹے صوبے ہیں، صوبوں کے وزرائے اعلیٰ سے اپیل کریں گے صوبوں کی تقسیم کیلئے ساتھ دیں۔

وفاقی وزیر نےمزید کہا کہ سپہ سالار کی قیادت میں فوج نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی، استحکام پاکستان پارٹی پاک فوج کے ساتھ کھڑی رہے گی، جو فوج کا ساتھ دے گا اس کا ساتھ دیں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر

پڑھیں:

ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری

سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی  لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے  مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔

پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی


 

متعلقہ مضامین

  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • راس ایکسپو 2026 کا کامیاب انعقاد، پاکستان روبوٹکس اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے آگے بڑھے گا، شزا فاطمہ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا