جب لاکھوں آزادی پسند جیل گئے اسوقت بی جے پی والے انگریزوں کیلئے کام کررہے تھے، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 9th, December 2025 GMT
بھارت کے وزیرداخلہ نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ پر پارلیمنٹ کی خصوصی بحث مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی طور پر ترتیب دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے 2025ء کے سرمائی اجلاس کے دوران "قومی ترانے وندے ماترم" پر بحث ہوئی۔ امت شاہ نے حکمراں پارٹی کی جانب سے بحث کا آغاز کیا۔ اس دوران ایوان میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھرگے نے بھارتیہ جنتا پارٹی کو جواب دیا۔ ملکارجن کھرگے نے پارلیمنٹ میں بھارتیہ جنتا پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب ان کی پارٹی کے لیڈروں کو 1921ء میں عدم تعاون کی تحریک کے دوران "وندے ماترم" کا نعرہ لگانے پر جیل بھیج دیا گیا تھا، تو وہ لوگ جو پہلے بی جے پی کا نظریہ رکھتے تھے وہ انگریزوں کے لئے کام کر رہے تھے۔ وندے ماترم پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ ان کی پارٹی جدوجہد آزادی کے دوران "وندے ماترم" نعرہ لگانے کی ذمہ دار تھی۔
ملکارجن کھرگے نے کہا "آپ (بی جے پی) کی ہمیشہ سے آزادی کی جدوجہد اور حب الوطنی کے گانوں کے خلاف رہنے کی تاریخ رہی ہے، جب مہاتما گاندھی نے 1921ء میں عدم تعاون کی تحریک شروع کی تو کانگریس کے لاکھوں آزادی پسند جنگجو وندے ماترم کے نعرے لگاتے ہوئے جیل چلے گئے"۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت آپ انگریزوں کے لئے کام کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی جواہر لال نہرو کی توہین کرنے کا موقع کبھی نہیں گنواتے ہیں۔ ملکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ بھی ایسا ہی کرتے ہیں۔ قبل ازیں وزیر داخلہ امت شاہ نے ان الزامات کو مسترد کردیا کہ وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ پر پارلیمنٹ کی خصوصی بحث مغربی بنگال اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی طور پر ترتیب دی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ناقدین کو قومی گیت کی میراث اور اہمیت پر "دوبارہ غور" کرنے کی ضرورت ہے۔
ملکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ کانگریس ورکنگ کمیٹی کے ارکان بشمول نہرو، مہاتما گاندھی، مولانا آزاد، نیتا جی سبھاش چندر بوس، سردار پٹیل اور گووند ولبھ پنت نے ایک قرارداد منظور کی جس میں سفارش کی گئی کہ جہاں بھی قومی تقریبات میں وندے ماترم گایا جائے وہاں صرف پہلی دو بند ہی گائے جائیں۔ کیا کانگریس ورکنگ کمیٹی میں نہرو اکیلے تھے، آپ ان تمام سینئر لیڈروں کی توہین کر رہے ہیں جنہوں نے مل کر فیصلہ کیا۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ نہرو کو کیوں نشانہ بناتے ہیں۔
پارلیمنٹ کے ایوان بالا میں تقریر کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ بعض اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے کہا تھا کہ یہ بحث مغربی بنگال کی انتخابی سیاست سے جڑی ہوئی ہے۔ امت شاہ نے کہا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ بحث اس لیے ہو رہی ہے کیونکہ بنگال میں انتخابات ہیں، وہ وندے ماترم کو مغربی بنگال کے انتخابات سے جوڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں انہیں اپنی سمجھ پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے وندے ماترم کو ایک لافانی کمپوزیشن کے طور پر بیان کیا جو بھارت کے تئیں محبت اور فرض کو بیدار کرتا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ملکارجن کھرگے نے مغربی بنگال وندے ماترم امت شاہ نے نے کہا کہ انہوں نے
پڑھیں:
سولر پینلز کے حوالے سے پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر
ویب ڈیسک: سولر سسٹم خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں پہلی سولر پینلز کی خصوصی ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ جدید لیبارٹری پاکستان نے کوریا کی معاونت سے قائم کی ہے جو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی اور کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبارٹری کے قیام کیلئے کورین کمپنی نے 9.5 ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جبکہ پاکستان کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام نے 185.8 ملین روپے کا اضافی فنڈ فراہم کیا۔
گوجرانوالہ کا ترقی کی شاہراہ پر بڑا قدم؛ شہباز شریف نے بیلچہ چلادیا
یہ لیبارٹری بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل طور پر فعال کی جائے گی جس کے بعد ملک میں درآمد ہونے والے اور مقامی طور پر بننے والے سولر پینلز کا سخت ٹیسٹنگ عمل ممکن ہو سکے گا۔
کوریا انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے صدر چانگ وون سیم اور جنوبی کورین سفیر پارک جے لارک نے اس منصوبے کا افتتاح کیا، اس منصوبے سے ملک میں سولر ٹیکنالوجی کو فروغ ملے گا۔