ملتان میں فضلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مفتی پاکستان کا کہنا تھا کہ مدارس پر قبضہ کرنے کی کوشش پہلی بار نہیں کی جارہی دینی مدارس کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے، مدارس کو مجبور کرکے ملک کی خدمت نہیں کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مفتی محمد تقی عثمانی نے کہا کہ ریاست دینی مدارس کے معاملے پر نظرثانی کرے، ہم حکومت کے اس طرح مخالف نہیں کہ ہر بات مانے یا ہر بات کی مخالفت کرے، دینی مدارس پر کوئی آنچ نہیں آ نے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں فضلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ مدارس پر قبضہ کرنے کی کوشش پہلی بار نہیں کی جارہی، دینی مدارس کا تحفظ کرنا ہر مسلمان کا فرض ہے، مدارس کو مجبور کرکے ملک کی خدمت نہیں کی جا رہی، مدارس قومی خزانے پر بوجھ نہیں ہیں، کوشش ہو رہی ہے کہ مدارس کو کسی طرح پابند کیا جائے، مدارس کے گلے میں گھنٹی باندھنے کی کوشش کی جا رہی ہے، حکومت مدارس کے معاملے پر سنجیدگی سے کام لے اگر سنجیدگی نہ دکھائی تو مسئلہ ایسے ہی بنا رہے گا، پاکستان کے طول و عرض میں مدارس قائم ہیں، ہمارے اکابرین دین کی خدمت کر رہے ہیں، مدارس میں ہر انسان کی تربیت کی جاتی ہے، دینی مدارس کا جال پورے ملک میں پھیل گیا ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ جس نے مدارس کو دیکھا نہیں وہ تجاویز دے رہا ہے، کچھ حالات کے پیش نظر مغربی دنیا کو یقین ہو گیا کہ دین کی بقاء مدارس میں ہے، دو کروڑ سے زائد بچے تعلیم سے محروم ہیں، ہمارے خواندگی کی شرح بڑھنے کی بجائے گھٹ رہی ہے، کیا صرف مدرسہ رہ گیا ہے کہ جس کی اصلاح کرنی ہے، مدرسے کو کہا جاتا ہے تم نے کوئی سائنسدان کیوں نہیں پیدا کیا، اربوں روپے والی یونیورسٹیوں سے سائنس دانوں کا پوچھا جائے، ہر چیز کا ایک دائرہ کار ہوتا ہے ہم اسلحہ برداروں کی مخالفت کر چکے ہیں اور فتوے بھی دے  چکے ہیں، جو ریاست کے خلاف کھڑا ہوگا ہم اس کا دل و جان سے مقابلہ کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مدارس کو کی کوشش نہیں کی رہی ہے

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع

حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع اور نگرانی کے لیے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے ذریعے نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ پانی کی سطح اور ممکنہ سیلابی ریلوں کی بروقت نشاندہی کی جا سکے۔

ڈرون مانیٹرنگ کے دوران جھنگ کے تریموں بیراج میں پانی کی سطح معمول کے مطابق ریکارڈ کی گئی جبکہ پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں سیلابی صورتحال، پانی کی آمد اور دریائی کناروں پر کٹاؤ کا جائزہ لیا گیا، جہاں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق رہا۔

سرگودھا میں دریائے چناب پر واقع طالب والا پل، خانیوال میں ہیڈ سدھنائی بیراج اور ہیڈ ورکس، جبکہ منڈی بہاؤالدین میں رسول بیراج پر بھی ڈرون سرویلنس کے ذریعے پانی کے بہاؤ کی نگرانی کی گئی۔ حکام کے مطابق ساہیوال کے علاقے کتب شہانہ کے قریب نچلے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا، جبکہ سیالکوٹ کے ہیڈ مرالہ پر پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • کسی سیاسی جماعت کا نمائندہ نہیں، آئین کے مطابق قومی ذمہ داری نبھاؤں گا: گورنر سندھ نہال ہاشمی
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • نیٹ فلکس کی پہلی پاکستانی اوریجنل سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ کب ریلیز ہو گی؟
  • مودی حکومت کی غیرملکی فنڈنگ قانون میں ترمیم سے تنقیدی آوازوں کودبانے کی کوشش
  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • پنجاب میں پہلی بار سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ شروع
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • موبائل کال اور انٹرنیٹ پیکجز مہنگے، صارفین پر نیا مالی بوجھ